زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’طب‘‘ سے متعلق الفاظ
’’طب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ زَن
(طب) بڑا برتن، مثلاً ٹب وغیرہ، جس میں نیم گرم پانی یا دواؤں کا صاف اور نیم گرم جوشاندہ بھرکر مریض کو بٹھایا جائے
آلَۂ سَماعَت
(طبیعات) برقی رو کے ذریعے جو آوا ز فضا میں گونجتی ہے اس کو سننے کے لئے ایک خاص قسم کا آواز گیر آلہ جس کے دوحصے دونوں کانوں پر رکھائے جاتے ہیں
اِبْتِدائے کُلّی
(طب) وہ زمانہ جس میں ہنوز مرض کا مادہ یکجا ہونے کے آثار و علامات ظاہر نہ ہوئے ہوں، جیسے تپ لرزہ میں ابتداءً قارورہ تہ نشیں ذرات سے خالی ہوتا ہے
اِبْتِداے جُزْئی
(طب) وہ زمانہ جس میں دورۂ مرض کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں ، مثلاً نوبتی بخار میں بدن کی پھریری اور کسل وغیرہ .
اِجْل
(طب) ایک عصبی بیماری جس میں ایک قسم کا تشنج چنبر گردن کے عضلات میں پیدا ہوکر ان کو طول میں اگلی یا پچھلی جانب کھینچتا یا اینٹھتا ہے جس کے باعث جسم اکڑ کر تیر کے مانند سیدھا یا کمان کی طرح خمیدہ ہو جاتا ہے ، چاندنی ، کزاز
اُجُود
(طب) ٹوٹی ہوئی ہڈی کو ٹیڑھا باندھنے کا عمل، نیز ٹوٹی ہوئی ہڈی کا جڑ جانے کے بعد ٹیڑھا ہوجانا، بہترین
اِحْتِراقی
(طب) آنکھوں کی ایک بیماری جس میں طبقہ قرنیہ کی بیرونی سطح پر سفید اون کا ٹکڑا سا رکھا ہوا اور اس کی شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوئی نظر آتی ہیں
اَحْسا
(طب) ایک غذا جو بالعموم مبوس ، شکر اور روغن بادام وغیرہ کی ترکیب سے بنائی جاتی ہے ، ایک طرح کا حریرہ ، دودھی
اَخْلاط
بدن کی چار رطوبتیں جوغذا کے تحلیل ہونے سے پیدا ہوتی ہیں: سودا، صفرا، بلغم اور خون، جسمانی مادہ
اِدْراج
خلط ملط کیے جانے یا ایک کو دوسرے میں ملا دینے کا عمل جس سے اصل شے خصوصاً مفہوم مشتبہ ہوجائے، خلط مبحث
اِدْلاع
(لفظاً) زبان کا باہر نکل پڑنا ، (طب) ایک مرض جس میں زبان پھول کر اتنی بڑی ہوجاتی ہے کہ منھ میں نہیں سماتی (اسے ادلاُع اللسان بھی کہتے ہیں)
اَرُز
(لفظاً) چاول ، (طب) دو یا چار رائی بھر وزن کا چاول جسے تولنے میں باٹ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے
اَرْنَبِیَّہ
(طب) ایک بیماری جس میں اوپر کی پلک سکڑ کر چھوٹی ہو جاتی اور نیچے کو لوٹ جاتی ہے جس کے باعث دونوں پلکیں باہم نہیں مل سکتیں ااوار مریض کی آنکھیں سوتے میں خرگوش کی طرح نیم وا رہتی ہیں ؛ وہ آنکھ جو اس بیماری میں مبتلا ہو
اَرْواحِ ثَلاثَہ
(طب) تین وسم کی روحیں جوحسب ذیل ہیں : روح حیوانی (جو قلب میں پیدا ہوتی اور شرائین کے ذریعےاعضا میں پہنچ کر ان کو قوت حیات عطا کرتی ہے) ، روح نفسانی (جو دماغ میں پیدا ہو کر اعصاب کے زریعے جسم کو قوت حس و حرکت بخشتی ہے)، روح طبعی (جو جگر میں پیدا ہوتی اور جسم کو قوت ہضم و تغذیہ عطا کرتی ہے)
اِسْتِفْراز
(لفظاً) شریک کو الگ کرنا ، بلا شرکت غیرے کوئی کام کرنا ، (طب) دوا کے ذریعے جسم سے فضلات کو خارج کرنا
اِسْتِمْرا
(لفظاً) دودھ دوہنا یا نکالنا ، (طب) غذا کا ہضم ہونا ، غذا کا ہضم ہو کر جگر اور تمام اعضا کی طرف جانا
اَعْرَاض
وہ اشیا جو قائم بالذات نہ ہوں اور اپنے وجود کے لئے جسم یا محل (جوہر) کی محتاج ہوں، مثلاً رنگ و بو وغیرہ (اعراض نو ہیں: کیف، کم، ابن، متیٰ، اضافت، وضع، فعل، انفعال، ملک)
اَفْسَنْتِین
بلند ڈنڈی اور بہت سی پتیوں کا ایک پودا جس کا پھول بابونہ سے مشابہ اور جس کے درمیان اسپند کی طرح تیز بو اور کڑوے بیج ہوتے ہیں (دوا میں مستعمل)
اَوذِیما
(طب) ایک قسم کا ورم کہ سوزش اس میں نہیں ہوتی لیکن کبھی کبھی ہلکا سا درد محسوس ہوتا ہے ، ڈھیلا ورم۔
اَڑُوسا
ایک بوٹی جس کا گرہ دار پودا اونچا پھول سفید اور پتے آم کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں (عموماً دوا میں مستعمل)، ایک قسم کا پودا جو ملا بار میں پیدا ہوتا ہے اور دوائیوں میں کام آتا ہے
اَکاس بیل
(نباتات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور جو بغیر جڑ کے کسی بھی درخت پر پیدا ہوتی اور اس پھیل کر لپٹتی چلی جاتی ہے، افتیمون (اس درخت کے پتے بالکل خشک ہو جاتے ہیں، دواؤں میں مستعمل)
اِکَوتا
ایک قسم کی پھنسیاں جو ہاتھ کی پشت یا پاؤں پر چھتا باندھ لیتی ہیں اور پھر بڑھتے چلی جاتی ہیں (اکثر ان سے رطوبت بھی نکلتی تھی)
بازی جائی
ایک جگہ پر ہونے کی حالت ؛ (طبیعیات) تمام اطراف میں یکساں خواص رکھنے کی حالت ، ہم جائیت ، نظیریت ۔
باوْ گولا
پیٹ کی ایک بیماری، جس میں ریاح گولے کی شکل میں مجتمع ہوکر پیٹ میں ہر طرف گردش کرتی ہے اور مریض درد کی شدت سے بیتاب ہوجاتا ہے، درد قولنج
بَحْری رُسُوب
(طبقات الارض) وہ مٹی پتھر وغیرہ جن کو سیلاب دریا کے تیز دھارے یا تند ہوائیں قشر زمین سے ہٹاکر سمندروں میں پہن٘چا دیتی ہیں.
بُرُودَتِ مَحْض
(طبیعیات) وہ قوت یا بخارات کی کشش جو مقیاس الحرارت میں پارے کو اوپر چڑھانے کا باعث ہوتی ہے
بَلیلَہ
بڑے مازو کے برابر اس سے کسی قدر بڑا پھل جس کا رنگ زرد یا مٹیالا اور ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس پھل کا پوست بطور دوا استعال ہوتا ہے عموماً چورن وغیرہ میں، بہیڑہ
بھانٹ
ایک درخت جس کا قد تقریباً بارہ فٹ ڈالیاں پتے لمبے کٹواں کناروں والے لال بندکی دارسفید پھول، چپٹا گول کالا پھل بطور دوا مستعمل
پانی کی سَرْسَراہَٹ
(طباخی) وہ آواز جو کھانا پکتے وقت پتیلی سے آتی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گوشت یا ترکاری بُھننے کے لیے تیار ہے یا پک کر تیار ہے ۔
پِت
(طب) اخلاط اربعہ (سودا، صفرا، بلغم، خون) میں سے ایک خلط کا نام، صفرا، زرد رن٘گ کا کڑوا پانی، جو پتے کے اندر ہوتا ہے، پت
پُرُوف اُٹھانا
(طباعت) کاپی کو چھاپنے کے لیے پتھر پر جما کر اس کی دوسری نقل پتھر سے نئے کاغذ پر لینا ، آج کل پتھر کا چھاپہ متروک ہے لیکن پروف اب بھی اٹھاتے ہیں اور اس کی تصحیح کرتے ہیں.
پُھول
پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
پیپ
(طب) جاندار کے جسم میں سفید جسیمے بہت بڑی تعداد میں ہلاک ہو جاتے ہیں ان کے ٹوٹنے پھوٹنے میں جو مادہ بنتا ہے اسے پیپ کہتے ہیں یہ سفید زردی مائل کبھی کبھی سیاہ عموماً رقیق کسی بھی پھوڑے پھنسی زخم (کان، ناک، دان٘ت) سے خارج ہوتا ہے مادہ، مواد، ریم، راد، رطوبت
پِیش اَنْداز
لفظاََ: آگے گرنے والا یا گرا ہوا، طبعیات: ایسا جسم جو کرہ ہوائی میں ذاتی رفتار اور کشش زمین کے زیر اثر پیر ابو لائی راستہ اختیار کر کے زمین پر آجائے .
پِیلَک
(ساز گری ) ہاتھی دان٘ت کی چھوٹی سی جو سارن٘گی کے نچلے سرے (طبلی ) کے اوپر پر رودے یعنی تان٘ت کے تاروں کو طبلی کی سطع سے اوپر رکھنے کے لیے لگی رہتی ہے ، اس کے اوپر تان٘ت کر تار کھن٘چے ہوتے ہیں جس سے تار کی جھن٘کار صاف رہتی ہے ، تاردان ، ٹیک ، گھوڑی .
تالُو کی دَرْزْ بَنْدی
(طب) ایک بیماری جس میں بچے اکثر تالو میں باریک خلا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو بعد کو آپریشن کے ذریعہ اکثر ٹھیک کیا جاتا ہے.
تانبے کا کُشْتَہ
(طب) تان٘بے کو مقرر طریقے سے پھون٘ک کر بنایا ہوا کشتہ ، جلا ہو تان٘با ، (اس کو تان٘بے کی راکھ بھی کہتے ہیں)
تَبارِید
طب: تبرید کی جمع، وہ ٹھنڈائی (سرد شربت یا دوا) جو موسم گرما کی حدت دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں
تَبْدِیلیِ دِل
روح ، نفس یا باطن کی تبدیلی . (English Urdu Dictionary of Christian Terminology , ۱۲۷)
تَپِ قِرْمِزی
ایک متعدی مرض ہے، اس کی امتیازی خصوصیات بخار، حلق کی سوزش، جلد پر ایک چمکدار سرخ ثوران اور بعض پیچیدگیوں کا میلان ہے، ان پیچیدگیوں میں سب سے زیادہ اہم حادالتباب گردہ اور التہاب ازن وسطی ہیں
تَحَجُّرِ مفَاصِل
(طب) پتھر کی طرح پٹھوں اور جوڑوں کی سختی ، پٹھوں اور جوڑوں کا جمود ، جوڑوں کے جماؤ کی بیماری.
تَخْطِیطِ قَلْب
مشین کے ذریعے دل کی حرکت کے نشیب و فراز کا لکیری نقشہ، جس سے دل کی دھڑکن کی کیفیت کا اندازہ لگا کر مرض کی تشخیص کی جاتی ہے
تَداخُل
لفظاً کسی ایک کا دوسرے میں دخل دینا ، کسی بات میں دوسری بات کا شامل ہو جانا، مداخلت ،داخلہ .
تَدْخِین
طب: تدخین (fumigation) طیران یافتہ ادویہ کا مقامی یا عمومی غسل ہے، گندھک اور پارہ اس غرض کے لیے خاص طور پر مستعمل ہیں
تَضادُ الْعَمَل
(لفظاً) تاثیر میں ایک دوسرے کی ضد ہونا ؛ (طب) ایک دوا کی تاثیر کو کسی دوسری دوا کی تاثیر سے کمزور کردینا یا روک دینا.
تَطْعِیم
(لفظاً) ایک درخت کی ٹہنی کا دوسرے درخت کی ٹہنی سے الجھ جانا ، ایک درخت کی شاخ کا دوسرے درخت کی شاخ میں پیوند لگانا، قلم لگانا.
تَعْنِین
طب: نامرد ہونا، قانوناً و شرعاً نامردی کا اعتراف کرنا، نامردی، طبیب یا قاضی کا کسی پر نامردی کا حکم دینا، نامرد قرار دینا، جادو سے کسی کو نامرد کردینا
تَغْذِیَہ
(طب) غذائی مادہ کا جذب ہونا اور بدن کی صورت میں صرف ہو کر بالآخر طبیعی طور پر خارج ہونا، غذا دینا، (جسم کو) پرورش کرنا
تَفَرُّقِ اتِّصِال
طب: زخم اور جراحت، کسی مفرد و مرکب عضو کے اجزا کے باہمی اتصال میں فرق آنا یعنی ان میں جدائی واقع ہونا، یہ صورت کبھی خارجی سبب سے ہوتی ہے جیسے عضو کا چھل جانا، چرجانا، کٹ جانا، اور کبھی داخلی سبب سے جیسے کسی عضو کا پھولنا یا سوجن وغیرہ
تَقَرُّحُ الْقَطات
(طب) ڈھڈھی کا زخمی ہونا، زخم بستری، وہ زخم جو عرصے تک بستر بیماری پر پڑا رہنے سے ڈھڈھی میں ہوجاتا ہے
تَقَیُّح
پیپ پڑ جانا، (طب) زخم و ورم وغیرہ میں پیپ پڑ جانا، پپیانا، جوف عضو یا فضائے صدر میں پیپ جمع ہوجانا
تَلافِیف
تلفیف(رک)کی جمع، (طب) کسی عضو کے پیچ یا لپٹ بالخصوص دماغ کے ابھرے ہوئے پیچ یا لپیٹ انگ :Convolution.
تَلْوِینِ دَمْوی
(طب) خونی رن٘گت ، خون کے سرخ ذرات سے متعلق رن٘گ، انگریزی : Haematogenous pigmantation
تَمَدُّدِ غَیر کامِل
(طب) پیدائش کے وقت بچے کے پھیپڑوں کا پورے طور پر کشادہ نہ ہونا اور اس کا بخوبی سانْس نہ لینا ، انگ : Atelectasis
تَمَزُّق
(لفظاً) پھٹ جانا، پارہ پارہ ہوجانا، کپڑے کا پھٹ جانا، (طب) کسی عضو کا پھٹ جانا یا شق ہوجانا، تشقق، انگ : Rupture
تَمِیز
برتری، شان، تہذیب، حفظِ مراتب، لحاظ، عقل، دانش، اچھے برے یا نیک بد کی پہچان کی صلاحیت، فرق کرنے کی صلاحیت، فرق، امتیاز، قاعدہ، اہلیت
تَناو
(طب) (اعصابی) اکڑن، کشیدگی یا اس کا نفسی اثر، نفسی دباؤ، ذہنی فشار (ذہنی) کشیدگی، تشنج، اینٹھن
تَنَفُّسِ اِنْتِصابی
(طب) دمہ کی ایک بُری قسم جس میں مریض کو بستر پر لیٹنا دشوار ہوتا ہے کیون٘کہ جب تک مریض سیدھا نہ ہو اور گردن سیدھی نہ کرے سان٘س نہیں لے سکتا ، انتصاب النفس ، انگ : Orthopnoea
تَنَفُّسِ طِفْلی
(طب) بچپن کا تنفس ، اس میں تنفس کی آواز ذرا اون٘چی اور لمبی ہوتی ہے جیسا کہ بچوں میں دیکھا جاتا ہے ، انگ : Purile Respiration
تَنَفُّسی تَبادِلَہ
(طب) سان٘س کی آمدو رفت میں تبدیلی ، سان٘س کا ایک حالت سے دوسری حالت میں بدل جانے کا عمل
تَنَفُّسی نِظام
(طب) سان٘س کی آمدو رفت اور اس کی درستی وغیرہ کا سلسلہ یا طریقہ وغیرہ ، انگ : Respiratory System
تَواتُر
(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو
تُوثَہ
(طب) ایک قسم کا سرخ سیاہی مائل ڈھیلا گوشت جس کی شکل شہتوت کی مانند ہوتی ہے یہ گوشت عموماً زیریں پپوٹے پر لٹکا رہتا ہے لیکن بعض اوقات بالائی پپوٹے سے بھی متصل ہوتا ہے گاہے یہ خونہ ہوتا ہے جس سے ہمیشہ سرخ سیاہی مائل خون بہا کرتا ہے اور گاہے اندا ہوتا ہے جس سے کسی قسم کا خون خارج نہیں ہوتا اس کی پیدائش فاسد اور جلے ہوئے خون سے ہوتی ہے.
تَوزِیع
ہڑتال کرنا، (قانون) زر لگان کے ادا کرنے والے پر حساب ظاہر کرنا، ایک کاغذ جس میں تمام رقومات جو کسی زمیندار کی ہوں درج کی جاتی ہیں
ثَعْلَبِ مِصْری
طب: لومڑی کے خصیہ سے مشابہ سفید رن٘گ کی ایک پودے کی جڑ جو ہندوستان یورپ اور شمالی ایشیا میں ہوتی ہے، مزے میں شیریں مگر کسی قدر تیز، دوا میں مستعمل
ثِقْلِ اِضافی
(طبیعیات) اجسام کے تیرنے کا قانون کہ پانی کے ثقل نوعی یا وزن مخصوص سے جن چیزوں کا ثقل نوعی زیادہ ہے وہ اس میں ڈوب جاتے ہیں اور جن کا ثقل نوعی کم ہے وہ تیرتے ہیں .
ثِقْلُ اللِّسان
(طب) زبان کا بھاری پن ، زبان کے موٹا ہونے کی حالت ، پورے طور پر حرف ادا نہ کرسکنے یا لکنت ہونے کی صورت .
ثِقْلِ نَوعی
(طبیعیات) اشیاے جامد اور مائعات میں سے کسی شے کا حجم معلوم کرنے کے لیے اس کو پانی کے حجم کے برابر لیتے ہیں ان دونوں ہم حجم چیزوں کی نسبت کو ثقل نوعی ثقل نسبتی یا وزن مخصوص کہتے ہیں کثافت نوعی ، کثافت اضافی .
جان کا چھاڑ
(طب) رحم . . . کی چنٹ جھاڑ کی شکل سی پیچیدہ ہے اس واسطے اس کو جان کا جھاڑ یا مرگانی کا جھاڑ نام رکھتے ہیں.
جُدْرِین
(طب) کسی بیماری خصوصاً چیچک کا خاص تدبیر سے تیار کیا ہوا زہریلا مادہ، جس کا ٹیکا لگانے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے
جَذْبی مِعْیار
(طبیعات) جذبی معیار وہ نسبت ہے جو متعلقہ سطح کی جذب کردہ توانائی (آواز کی) اور اس توانائی کے درمیان پائی جاتی ہے جو اتنے ہی رقبے کی مکمل جاذب سطح (جیسے کھلی کھڑکی) جذب کرلے
جَراتی
(طباخی) پانی یا کھار سے نکالا ہوانمک جسے تیسری مرتبہ صاف کیا گیا ہو اور جس میں مٹی کی کثافت یا اس کے اجزا بالکل نہ رہے ہوں، رس
جِسْمِ ثَفْنی
سخت جسم (طب) وہ سفید آڑا سخت قسم کا بند جو دماغ کے ہر دو نصف کروں یعنی دائیں اور بائیں حصوں کو آپس میں ملاتا ہے، انگ : Corpus Callosum.
جِسْمِ صَنوبَری
(طب) یہ سیاہ رن٘گ کا ایک چھوٹا جسم ہے تقریباً شاہ دانہ کی گٹھلی کے برابر ہے اور وسطی دماغ کے ظہری رخ پر دونوں عرشوں کے پچھلے سروں کے درمیان واقع ہے.
جِسْم نُما
(طبیعیات) ایک آلہ جس سے کسی جسم کے دو مختلف منظر ایک تصویر میں اتار لیے جاتے ہیں اور تصویر ٹھوس معلوم ہوتی ہے، حجم ہیں
جُلَّاب
یہ امکان ہے کہ فارسی کے اسم 'گلاب' سے ماخوذ ہے یہ لفظ ہندوستان میں اسی معنی میں مستعمل ہو گیا ہے ورنہ در حقیقت 'گلاب' کا معرب ہے
جوشِ خُون
خاندانی یا نسلی رشتے کے ولولے کا زور، پدری و مادری یا خاندانی محب کے جذبے کا دباؤ، پدری ومادری محبت، برادرانہ جوش
چار تُخْم
تخم ریحاں، بالنگو، اسپغول اور خرفہ جنھیں پانی میں بھگو کر بیشتر ٹھنڈائی کے طور پر پیا جاتا ہے
چَرْبا
تصویر، تحریر یا نقش کی ہو بہ ہو نقل جو کسی شفاف و باریک کاغذ کو پتھر وغیرہ کے اوپر رکھ کر اور اس کے اصل نشان سے بنائی جائے، ہوبہو یا اصل سے مشابہ بنایا ہوا،عکس نقل نقشہ یا خاکہ
چُورَن
(طب) مختلف قسم کے نمک کالی مرچ اور دیگر ادویات کا سفوف جو بد ہضمی کے علاج کے لیے اطبا تیار کرتے ہیں، پھٹکی، چٹکی
چوکھ
(طب) ایک جڑ، جوکرہ دار لمبی اور موٹی سی ہوتی ہے، انگلی کے برابر قسط سے کسی قدر مشابہت رکھتی ہے، رنگ اس کا خاکی تیرگی مائل ہوتا ہے اور بوتیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے، وزن میں ہلکی ہوتی ہے، اسے اکثر اونٹوں کی خارشت میں لگاتے ہیں
چِھلَوری
زہریلی پھنسی جو انگلی اور ناخن کے کنارے ناخن کی کور نکلنے یا اور کسی وجہ سے ہو جاتی ہے، انگلی بیڑ
چِھکُر
(طب) سفید کیکر جس کا درخت بڑا اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں ، پھلی لگتی ہے جسے سانگر اور سان٘گری بولتے ہیں .
چھیپ
(زر بافی) دو شاخہ آہنی میخ جس کے اندر سے تار گزر کر نہائی پر آتا ہے یہ میخ نہائی کے برابر لگی ہوتی ہے.
چیچَک
ایک بیماری جس میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور کمر درد ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پرسفیدی مایل ہو جاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے، جدری، سیتلا
حاشا
(طب) ایک پہاڑی پودینا جس کا پودا تخمینا ایک بالشت ، شاخیں باریک ، پتے چھوٹے جن پر روئی کی مانند باریک رُواں چسپاں اور پھول بنفشئی ہوتے ہیں . اس کے پتّے مصالحے کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں .
حالَتِ اِسْتِغْلاظ
گاڑھا ہو جانے کی حالت ، (طب) یہ خلیے کی ایک ایسی فسادی تبدیلی ہوتی ہے جس میں حیات بخش مائع گاڑھا اور غلیظ یا منجمد ہو جاتا ہے ساتھ ہی خلیہ جسامت میں سکڑ جاتا ہے .
حالَت کی مُساوات
(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .
حِجابِ حاجِز
(طب) ایک غشائی اور عضلاتی پرد جو شکم و سینہ کے درمیان آڑے طور پر واقع ہے اور آلات غذا مثلاً معدہ و جگر کو اور آلات تنفّس مثلاً پھیپھڑوں وغیرہ کو اعضأ صدر سے جُدا کرتا ہے اور تنفّس میں مدد دیتا ہے.
حَجْم نِگار
(طب) عضو میں تغیّرات حجم کی پیمائش کرنے والا آلہ جس کے ذریعے عروق کے انقباض یا انبساط کی تخمین کی جاتی ہے، انگ Plethysmograph کا ترجمہ.
حَرارَتِ مَخْصُوصَہ
(طبیعیات) حرارت کی وہ مقدار جو کسی شے کے ایک گرام کو ایک درجہ سیٹی گریڈ رک گرم کرنے کے لیے درکار ہو اس شے کی حرارت مخضوصہ کہلاتی ہے ، انگ : Specific Heat
حَراری عِلاج
(طب) ایک علاج جس میں مریض کے جسم کو گرم کیا جاتا ہے (ملیریا کے جراثیم داخل کرکے اور بخار میں مبتلا کرکے یا برقی طور پر گرم کئے ہوئے کمرے میں ریڈیائی لہروں سے یا گرم بھاپ سے) تا کہ جراثیم مرجائیں
حَرَکی تَوازُن
(طبیعات) کسی جسم کی حرکت جو یکساں رفتار سے ہو ، حرکتی توازُن ، انگ : Dynamic Equilibrium.
حَرْکِیّات
(طبیعات) علم حرکت اجسام ، وہ علم جس میں اجسام کی حرکات اور ان پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
حَرِیرَہ
ایک پتلی غذا جو بالعموم آٹے یا سوجی کو گھی میں بھون کر اور شکر اور پانی ڈال کر بنائی جاتی ہے
حُسْنِ یُوسُف
(طب) ایک دانہ جو خشخاش کے دانے سے چھوٹا سفید، سخت اور تیز مزہ ہوتا ہے، عورتیں اس کو ایک ترکیب سے من٘ہ پر ملتی ہیں جس سے چہرے کا رن٘گ سرخ اور صاف ہوجاتا کھجلی اور چیچک وغیرہ کے داغ مٹ جاتے ہیں
حَسُو
ہر رقیق شے جسے پیا جائے؛ (طب) حریرہ کی قسم سے وہ مقوی مرکب جس کو مثل حریرہ کے گھون٘ٹ گھون٘ٹ پیا جائے.
حَصَف
(طِب) چھوٹے چھوٹے سرخ دانے کہ ان میں خارش اور چُل بہت ہوتئ ہے اور ان کو بثور شوکی بھی کہتے ہیں، گرمی دانے.
خاما سُوقی
(طب) زمین انجیر ، ایک روئیدگی ہے نہ اس میں ڈنڈی ہوتی ہے نہ پھول لگتا ہے چھوٹی چھوٹی شاخیں نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہیں عرب جمہوریہ مصر عین الشمس کے مقام پر کثرت سے ملتی ہے .
خُرَم
(طِب) حزم ح اور ز کے ساتھ بھی جائز ہے اور خ و رکے ساتھ بھی صحیح ہے اسکے معنی اس دوا کے ہیں جو پوست بیضہ مرغ سے تیار کی جاتی ہے
خَُرُوجُ الْمِقْعِد
کانچ نِکلنا، مقعد کا باہر نِکل آنا، مقعد کر سرک جانا، ایک مرض جس میں مقعد باہر نکل آتا ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے
خَسْرَہ
(مالگذاری) محکمۂ مال کا باقاعدہ چھپا ہوا رجسٹر جس میں کھیتوں کی نمبروار فہرست، مقام، زمین کا رقبہ، اس کی قِسم، ساتھ ہی کاشتکار کا نام درج ہوتا ہے، اس کتاب (رجسٹر) کی مختلف شِقیں ہوتی ہیں اور ہر کتاب اسی نام سے منسوب ہوتی ہے
خُشْک تَکْمِید
(طب) پانی کے بغیر سینگ جو تھیلیوں کو گرم بھوست ، نمک ،ریت یا گل ہایونہ سے بھر کو کی جائے ، اس میں پانی سے بھری گرم باتلوں ہو بھی فلالین یا پرانی طرویل جوابیں لپیٹ لی جاتی یئں (Dry Fomentation).
خُطْمی
ایک پودا جس کے پتے بڑے اور کھُردرے اور پھول سرخ، سفید اور مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں، اس کے بیچ اور پتے بطور دوا کام آتے ہیں، گلِ خیرو
خَمْلِ مِع٘دَہ
(طب) معدہ کی چنٹیں جو خالی معدہ میں اس کی اندرونی لعاہدار جھلی کے طبیق میں پائی جاتی ہیں
خُون کی کَمی
(طب) ایک مرض جس میں جسم انسانی میں معیار کے مطابق خون کی پیدائش بہت کم ہو جاتی ہے ، نقر اندم ، کم خونی .
داءُ الرَّقْص
(طب) مرضِ رقص، ایک بیماری جس میں مریض کے جسم کے ایک یا دونوں جانب کے اختیاری عضلات میں بلا ارادہ غیر منتظم حرکات واقع ہوتی ہیں، ارتعاش ، رعشہ.
داءُ الْکَلْب
(طب) باولے کتے کی بیماری، ایک مہلک اور مُتعدی بیماری جو انسان میں باولے کتے وغیرہ کے کاٹنے سے ہو جاتی ہو، آب ترسی
داب
(طباعت) ایک فرمے کی پُوری چھپائی ، کُل چھپنے والے کاغذ کے پرتوں کو مشین سے ایک بار چھاپ کر نِکالنے کا عمل ۔
داغْنا
(طِب) داغْنے کا نِشان ، داغ ، اگر ایسے شخص (برگی کا مریض) کے نزدیک بلند آواز سے کہیں کہ کھولتا پانی اِسپر ڈالو یا داغنے وغیرہ لگاؤ تو بسا اوقات نوبت دفعتاً انصرام پاتی ہے .
دانِیالی خانَہ
(طبیعیات) پروفیسر جان فریڈرک دانیال سے منسوب ایک آلہ، (وولٹائی خانہ) کی ترمیم شُدہ شکل.
دَنْدانی پوسْت
(طب) دانت کا تاج کچھ عرصہ کے لیے ایک ممّیز جھلی سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے جس کو دندانی پوست یا غشائے نزمتھ (NASMYTH'S MEMBRANE) کہتے ہیں .
دو پِیازَہ
(طبّاخی) کتری ہوئی پیاز بطورترکاری ڈال کر پکایا ہوا گوشت، کچّی پیاز ڈال کر پکایا ہوا گوشت، چونکہ اس کے ساتھ گھی میں بُھنی ہوئی پیاز بھی ڈالی جاتی ہے، اس لئے دوپیازہ کہلاتا ہے
دُوئی تِیکے
(طِب) ایک درخت ہے بے ساق ، ساخیں اس کی لمبی ہوتی ہیں اور جڑ میں سے نکلتی ہیں کنکرے دار پتّے ، دستوں کو بند کرتا ہے ذیابطس کو مفید ہے ، جڑ اس کی تقظیرِ بول کو نافع ہے ، پتّے صفرا بڑھاتے ہیں
دُودھ کی کھانْڈ
(طب) وہ شکر جو دودھ کو پھاڑنے کے بعد اس کے بچے ہوئے پانی کو خشک کرنے سے حاصلِ ہوتی ہے.
دُودی
(طِب) نبضکی ایک چال جوکیڑے کے رینگنے سے مشابہہ ہوتی ہے، اس قسم کی نبض حرکت اور ملائمت میں نبضِ موجی کے مماثل ہوتی ہے، لیکن یہ اس سے زیادہ صغیر (چھوٹی) ہوتی ہے، ایسی نبض ضعفِ قُوت پر دلالت کرتی ہے، آگ جو غریب لوگ یا قلندر جلائیں
دَوری بُہْر
(طِب) وہ دورہ جس میں سانس بھاری چلتی ہے، شدّتِ دم کشی، اعادۂ ضیق النفس، انگ: (PaRoXYSmal DSYPnoea).
دَوری دَسْت
(طِب) باری کے دست جو لگے بندھے وقفوں سے آتے ہیں بشرطیکہ غذا کی مقدار اور کھانے کے وقت میں کوئی اختلاف پیدا نہ ہو، اسہال، دوری.
دھاری دار طَیف
(طبیعات) طیف کی وہ قسم جس میں خطوط کے بجائے دھاریاں نظر آتی ہیں. (انگ: Band Spectrum)
دَھکّے والی قُوَّت
(طبیعیات) ایسی قوت جو مختصر وقفے کے لئے عمل کرتی ہے اور جس کے لیے حاصل ضرب Fxot صحیح معلوم ہو ، دھکے والی قوت Impulsive Force کہلاتی ہے.
دَہْلِیزِ دَہَن
(طِب) دہلیز دہن (Vestibule of the mouth) ایک جھری نما فضا ہے جو باہر کی طرف سے لبوں اور رخساروں سے اور اندر مسوڑھوں اور دان٘توں سے محدود ہے
دِیدانِ مُسْتَدِیرَہ
(طِب) شائرہ دار ، انسانی جسم میں پیدا ہونے والے گول یا مُدَور کرم یا لاروے ، کدو دانے .
دیگ کا کَواب
(طباخی) ہنڈیا میں بطور سالن پکایا ہوا کواب جو سیخ پر بُھوننے کے بجائے خاص طور سے دیگچی میں بُھون کر تیّار کیا جاتا ہے اور یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے .
دِیو گَنْدُم
(کاشتکاری و طب) گندم سیاہ ری، دبلہ، دیوک، بادنج، تلفہ، اناج کی قسم جو شراب اورادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے. گندم دیوانہ ، شلیم. (Ergot of Rye)
ذاتُ الرِّیَہ
(طِب) پھیپھڑے کا ورم، جس میں بُخار شدید ہوتا ہے اور تنگیٔ نفس کی شکایت ہوتی ہے، نمونیا
ذَرَب
(طِب) اسہالِ معدی کی ایک قسم جس میں غذا بخوبی ہضم نہیں ہوتی بلکہ جسم میں نفوذ کرنے سے پہلے ہی پے در پے دستوں کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے
ذَرُورِ اَحْمَر
(طب) سرخ ذرور، ایک قسم کی پسی ہوئی خشک دوا جو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں استعمال ہوتی ہے
ذَنَبُ الْعَقْرَب
(طب) بچھو کی دُم کی وضع کا ایک پھل ، اس کے پیڑ میں پتّے کم ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں پھول زرد ہوتا ہے .
ذِنَبَہ
(طب) پُھنسیاں یا دانے، جو اکثر چہرے اور ناک میں مادّہ سل سے پیدا ہوتے ہیں اور جلد بڑھتے اور پھیلتے ہیں
ذَوبی
(طبقات الارض) تہ نشیں ریگ سنگ اور مختلف اقسام کے شیل (Shale)پتھر، جو عظیم متحجرہ کی بڑی مقدار بناتے ہیں
ذَیلِی سُر
(طبیعیات) نہایت مدہم آواز جو عام حالت میں نہ سُنی جاسکتی ہو خفیف آواز (بنیادی سُر کے مقابل) .
رامَک
(طب) مخلف اجزا سے تیار کردہ ٹکیاں ، رن٘گ اُن کا سِیاہ ہوتا ہے ، جالینوس اِن کا مُوجدِ اوّل ہے ، یہ چیز قابض ہے ، خشکی پیدا کرتی ہے ، معدہ اور آنتوں اور جگر کو قوت دیتی ہے.
رِبْع
طِب) چوتھیا بُخار، چوتھے دن کی باری کا بُخار، اِس بُخار میں ایک باری سے دُوسری باری تک بِہتر گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے
رَوادِعات
(طِب) وہ دوائیں جو کسی عضو کی حرارت جاذبہ کو کمزور کر دیں اور مادے کو اس عضو پر گرنے سے روکیں.
رُوحِ حَیوانی
(طب) دل کی روح ، وہ روح جس سے زندگی قائم رہتی ہے، یہ دل میں پیدا ہوتی ہے اور یہاں سے بذریعہ شرائین تمام بدن میں پھیلتی ہے
رُوحِ نَفْسانی
(طِب) دماغ کی رُوح ، یہ قُوتِ نفسانی (قوّت حس و حرکت) کی حامل ہے جس کے ذریعہ اعضاء میں حِس و حرکت پیدا ہوتی ہے. یہ رُوح پٹھوں کے ذریعہ تمام بدن میں پھیل کر اعضاء کو حس و حرکت کی قوّت عطا کرتی ہے.
روز کوری
طِب: ایک مرض جس میں دن کے وقت دکھائی نہیں دیتا لیکن شب کے وقت یا اگر بادل چھائے ہوئے ہوں تو خُوب دکھلائی دیتا ہے، دنوندھی (شب کوری کی ضِد)
رُوسُخْتَج
طب: سوختہ تانبا جو گندھک اور نمک لاہوری کے ذریعے تانبے کے ورقوں کو جلا کر کے تیّار کیا جاتا ہے جس سے خضاب بنتا ہے
رَوشْنی کا تَداخُل
(طبیعیات) روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہونے کا عمل . انگ : Interfernce of light کا اردو ترجمہ ، تداخلِ نور.
رِکاب
سوار کے پیر رکھنے کو زین کے دونوں تسمے میں لٹکے ہوئے آہنی پا انداز جن سے ایک میں پیر ڈال کر گھوڑے پر چڑھتے ہیں، گھوڑے کے زین میں لٹکا ہوا لوہے کا کمان حلقہ جس میں پان٘و رکھنے کے لیے آہنی تختہ جڑا ہوتا ہے
رَکت پِیٹھ
خونی قّے، خونی نظام کی ایک عجیب و غریب خرابی جو صفرا کی گڑبڑ کے سبب ہوتی ہے اس میں منھ اور ناک سے خون آنے لگتا ہے، بخار، درد سر، قے اور دست شروع ہو جاتے ہیں
سالَن کَسْنا
(طبّاخی) مسالے کا پانی خُشک کرنے کے لیے سالن کو دیر ک اچھی طرح بُھوننا ، گوشت یا ترکاری کا پانی جلانا
سُباتی مُثَلَّث
(طِب) وہ شِریان جس کے تین من٘ھ دائیں بائیں اور نیچے کی جانب ہوتے ہیں . گِردن کے پیچھلے حِصّے میں پائی جاتی ہے .
سَبْز موتِیا
(طِب) آنکھوں کی ایک بیماری جس میں نظر دن بدن کمزور ہوتی جاتی ہے ؛ موتیا بند کی ایک قِسم (Glaucoma).
سِتاروں کا فالُودَہ
(طَبّاخی) ایک قسم کا فالودہ جس میں زیبائش کے لیے میووں کو چاند ستاروں کی شکل میں بنا کر ملایا جاتا ہے۔
سِتاوَری
طب: بکچی سُومْراجی، بوزیدان کا دوسرا نام، نفع میں سورنجان جیسا قوت تریاقیہ رکھتا ہے، ایک جڑ جو کھانوں میں بھی مستعمل ہے.
سَتِّیاناسِی
(طب) اون٘ٹ کٹارہ ، لالۂ حمرا ، شقائق النعمان ، اس کی بہت سی اقسام ہیں ، گانٹھ دار ستیاناسی کُل اس نبات کی مورثِ اعلیٰ ہے اس کے پیڑ بنگال سے پنجاب تک ، پنج محلا اور مارواڑ تک ہوتے ہیں. دو ڈھائی فِٹ اُون٘چا پودا، پتّے پھل اور شاخیں سب حِصّوں پر کانٹے ہوتے ہیں . ایک قِسم میں پِیلے رن٘گ کے پھول لگتے ہیں، پھل ایک ڈیڑھ اِنچ لمبا ہوتا ہے اس کے تمام اجزا کا جوشاندہ پینے سے پیشاب کی نالی کی سوزش کم ہوتی ہے. پیشاب زیادہ آتا ہے کھال کا زخم بھرتا ہے . لاط:(Anemone Coronaria)
سَرایَت
ایک چیز کی دوسری شے میں گھل مل جانے، جذب ہونے اثر انداز ہونے یا سما جانے کا عمل، تاثیر، نفوذ، راسخ یا پیوست ہوجانا
سُرْخ بُخار
(طب) ایک قسم کا بُخار جس میں ٹائسِل اور حلق کی لعابدار جھلّی سُوج جاتی ہے ، اکثر گردے بھی سوزش میں مُبتلا ہو جاتے ہیں.
سَرْد پا شویَہ
ٹھنڈے پانی سے پیروں کو دھونا، ٹھنڈا پانی کسی برتن میں ڈال کر اس میں پاؤں ڈبو کر بیٹھنا
سَرْد چِینی
(طِب) ایک قسم کی دوا جو سیاہ مرچ سے مُشابہ ہوتی ہے ، مزاجاً گرم و خشک ، اگرچہ ہندوستان میں جزیرۂ جاوا سے لاتے ہیں مگر چین کی عُمدہ ہوتی ہے ، حُبٌ العروس ، ستیل چینی ، لاط : (Myrtus Pimenta)
سَرْد نَطُول
(طِب) سرد پانی پچکاری میں ڈال کر بدن کے کسی حصہ پر زور سے ڈالنا جس سے مریض کو سکون مِلتا ہے ، سرد پانی سے دھارنے کا علاج.
سَرْد و تَر چادَر کا لَف
(طب) مریض کا بُخار اور ہذیان کم کرنے کا ایک علِاج جس میں دو کمبل بچھا دیے جات ہیں اور تکیہ کو ڈھان٘پ دِیا جاتا ہے - ایک چادر کو تر کر ک اُن کے اُوپر بچھا دیا جاتا ہے - مریض کے کپڑے اُتار کر چادر پر چت لِٹا دیا جاتا ہے - اس کو چادر اور کمبلوں میں مضبوطی سے لپیٹ دیا جاتا ہے . منْھ کُھلا رکھا جاتا ہے تھوڑی دیر سرد محسوس ہو کر مریض کو ایک خوشگوار گرمی محسوس ہونے لگتی ہے جس کے بعد افراط سے پسینہ آتا ہے اس سے تپش ، ہذیان اور چڑچڑاین کم ہو جاتا ہے.
سرسوں کا تیل
(طِب) سرسوں کے بیج سے نِکالا جانے والا تیل جو بہت گرم ہوتا ہے ، کڑوا تیل ، بعض علاقوں میں اِسے مِیٹھا تیل یعنی کھانے میں اِستعمال ہونے والا تیل بھی کہتے ہیں.
سَرْکاؤ
(طِب) سرکانے یا سرکائے جانے کا عمل ، بچّے کی پیدائش کے وقت زچّہ کے پیٹ کو اطرح سوتنا کہ بچّہ نِیچے آ جائے اور پیدائش آسان ہو
سَرْکَنْڈا
ایک قسم کی لمبی اور پتلی پتی والی گھاس کے پُھول ک اڈنٹھل جو دس بارہ فٹ لمبا اور ہاتھ کی اُن٘گلی کے برابر موٹا ہوتا ہے. عموماً چھّپر اور بعض دیگر چیزیں بنانےمیں کام آتا ہے. اس کیچھال کو مون٘جھ کہتے ہیں پیڑ جھنڈ کہلاتے ہی، بینڈ، سینٹھا، نوکل، لاط
سَرِیشی
(طب) خرما کی ایک قسم جو ازحد شیریں ، رس لب بند اور گودا کافی چپچپا ہوتا ہے ، ادویات میں مستعمل ۔
سَطاخِینُس
(طِب) سطاخِینُس ایک پودا ہے اس کے پتّے چھوٹے اور سفید ہوتے ہیں ان پر تھوڑا سا رُواں ہوتا ہے ، یہ رُوئیدگی پہاڑوں اور سخت زمینوں کی پیداوار ہے ، خفقان کو نافع ہے ، دِیوانے کُتّے کے کاٹے کا علاج اگر پانی سے ڈرنے سے قبل اس کا جوشاندہ پلاویں .
سَعْفَہ
(طب) گنج ، ایک قسم کے قروح (زخم) جو بالعموم سر اور منہ پر اور کبھی تمام بدن میں بالوں کے مسامات پر پیدا ہوتے ہیں ابتداً میں متفرق سخت پھنسیاں ہوتی ہیں ، یہی پھنسیاں جب زخموں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں تو ان کو سعفہ کہتے ہیں .
سَفَید پَلّو
(طِب) عورت کی پانی آنے کی بیماری ، سیلان الرحم ، سفیدی آنا ، (کنایۃَّ) کپڑا ، پارچہ ، لتَا ۔
سَفید جَسِیْمَہ
(طب) خون میں شامل سفید ذرّہ بعض جسیمے بے رن٘گ یا سفید رن٘گ کے ہوتے ہیں اور ان کی کوئی مقررہ شکل نہیں ہوتی، یہ اپنی شکل ہر وقت تبدیل کرتے رہتے ہیں ان کو سفید جسیمے (White Blood) کہتے ہیں
سَفید مَہْرَہ
طب: بڑی کوڑی یا سیپ، ایک دوا جو آنکھوں کے امراض میں مستعمل ہے، یہ صدفی ہڈی جس سے کیڑا نکل جائے تو تیّار کی جاتی ہے، سنگھ
سَفیدا
(نباتیات) ایک درخت جو جند ، چیل اور دیودار وغیرہ کی طرح سیدھا ، تنا موٹا ، چھال سفید ، اندر کی لکڑی بھی سفید ، پتّے چنار سے مُشابہ، اوپر سبز اور نیچے سفید ہوتے ہیں صوبۂ سرحد اور افغانستان میں عام ہے لکڑی چھتوں کے کام آتی ہے ، لاط : Poplas
سَفَیدَۂ یَزْدی
(طب، حجریات) ایک چمک دار پتھر، پرت والا پتھر جو یزد اور اصفہان کے پاس گچ کی کانوں سے نکلتا ہے خارجی ادویات و تجارت میں مستعمل، زہریلا
سِلِ عامَّہ
(طِب) بعض اقوات سِل کے جراثیم تمام بدن کے اندر پھوٹ پڑتے ہیں اور وہ ایسے قوی اور موذی ہوتے ہیں کہ جسم میں ان کا انتشار کسی صورت میں رک نہیں سکتا .
سَلَسُ الْبَول
(طِب) پیشاب کی بِیماری، مثانے کا ایک عارضہ، جس میں پیشاب بار بار آتا ہے اور مرض بڑھنے کی حالت میں پیشاب قطرہ قطرہ نِکلتا رہتا ہے
سَمُّ الْفار
(طِب) ایک معدنی عنصر جوسفید رن٘گ کی چمکدار ڈلیوں کی شکل میں ہوتا ہے، یہ معدن سے لوہے اور گندھک کے ساتھ مِلا ہوا پایا جاتا ہے، بعد ازاں اسکو یہ ترکیبِ خاص علیحدہ کر لیا جاتا ہے، بطور دوا مقوی، باہ و دافعء وجع المفاصل ہے، سنکھیا، مرگ موش
سُن٘بُلِ بائی
(طِب) انکھ کی بِیماری جس میں پُتلی پھیل جاتی ہے اور نظر رفتہ رفتہ جاتی رہتی ہے ، پُتلی کے پِیچھے سیاہ نقطہ بن جاتا ہے.
سُن٘بُلِ خَزامی
(طِب و سائنس) خاندانِ سُن٘بل سے متعلق ایک پودا جس کے تنوں سے رسیاں بنائی جاتی ہیں نیز ادویات میں مُستعمل.
سُن٘بُلِ رُومی
(طِب) سُن٘بل کی ایک قسم ، بہت سے امراض کو شافی ، لاطینی میں بھی مختلف ناموں سے مشہور.
سُن٘بُلِ سُوری
(طِب) سُن٘بل کی مختلف اقسام میں سے ایک ، ادویات میں مُستعمل ، بہت سے امراض کو نافع ہے.
سُن٘بُلِ کوہی
(طِب) سُن٘بل کی بہت سی اقسام میں سے ایک ، اس کو سُن٘بل سُری بھی کہتے ہیں ادویات میں مستعمل.
سَنچَل
(طب) ایک قسم کا نمک جو موژند نام ایک قسم کی گھاس کی آمیزش سے چٹانوں کو مِسمار کر کے تیار کیا جاتا ہے، کان سے بھی نِکالا جاتا ہے، کالا نمک
سَنْدَن٘ش
طب: سندنش اوزار ۱۵ انگل لمبے ہوتے ہیں، یہ دو قِسم کے ہوتے ہیں، اوّل وہ جن کے پہلے حصّہ میں کیل لگی ہوتی ہے، دوم کُھلے منھ والے، اُن سے گوشت میں گُھسا ہوا شِیشہ نِکالا جاتا ہے
سَنگِ بارِقی
(حجریات و طب) حجرالبارقی ، یہ پتّھر ہتھیلی کے برابر چوڑا اور ہلکا ہوتا ہے ، کُوفہ میں ایک مقام ہے بارقہ اس سے منسوب ، پانی پر تیرنے لگتا ہے لیکن پانی جذب ہونے پر ڈُوب جاتا ہے ، دُھوپ میں رکھنے سے پانی نِکل جاتا ہے استسقا کے مریض کو بتایا جاتا ہے.
سَنگِ بُحَیرَہ
(طِب) حجرالبحیرہ ، یہ پتھر پتلا ، سیاہ رن٘گ شام کی گھاٹیوں میں دستیاب ، جانچ یہ کہ آگ میں ڈالنے سے جلنے لگتا ہے ادویات میں مُستعمل.
سَنگِ بُرامی
(طب و حجریات) حجرالبرام . یہ پتّھر حِجاز اور طوس سے لاتے ہیں ، ہند میں بھی دستیاب ، برتن اور ہان٘ڈی بنانے کے علاوہ ادویات میں مستعمل ہے.
سَنگِ بَصَری
(حجریات و طب) حجرالکحل ، سنگِ سفالک و سنگِ سُرمہ ، پتّھر آنکھوں کے مرض میں اور خصوصاً سُرمہ بنانے کے کام آتا ہے دیگر ادویات میں مُستعمل ہے.
سَنگِ کَلْب
(طِب) اس پتّھر میں یہ خاصیّت ہے کہ جب ایک خاص نسل کے کُتّے کی طرف ڈالتے ہیں تو وہ اس کو دانتوں میں پکڑلیتا ہے اور پھر ڈال دیتا ہے ، سحری خواص کے طور پر عداوت ڈالنے اور ادویات میں کارآمد ہے (اغلب خیال یہ ہے کہ یہ پتّھر کی کوئی قِسم نہیں ہے بلکہ اعمال کے ذریعہ خواص پیدا ہوتے ہیں واللہ اعلم).
سُنْڈ
(طب) زنجبیل ، جَن٘جْبیر ، سون٘ٹھ ، خشک ادرک ، مزہ تیز ، رنگ ہلکا پیلا ، ادویات اور کھانوں میں مستعمل ، بعض لوگ اس کے پتّے بھی کھاتے ہیں.
سَنکھ
بڑے گھونگھے سے بنایا جانے والا پونگی کی شکل کا خول یا باجا جو قدیم زمانے سے مندروں میں پوجا پاٹ کے وقت یا اس کے اعلان کے لیے بجایا جاتا ہے، ناقوس، گھونگا
سَنکھا ہولی
(طِب) زمین پر پھیلنے والی بُوٹی جس کے بیل محض تھوڑی دُور تک پھیلتی ہے . باریک پتّے چھوٹے لمبے اور گہرے سبز ہوتے ہیں ، پُھول خُوبصورت کٹوری نُما ، سفید ، کسی قدر گُلابی ہوتے ہیں ، لاط : Andropogon Aciculatun.
سونا گیرُو
(طِب) گِیرو کی عمدہ قسم جو صاف خالص ہوتی ہے اور پانی میں ڈالنے سے پھول جاتی ہے ، اسکا رن٘گ سُرخ ہوتا ہے ، سون گِیرُو .
سونجْھنا
طِب) سُہْجَنا ، ایک درخت کا نام جس کی کلیاں اور پھلیاں پکا کر بطور ترکاری اِستعمال کرتے ہیں ، پھلیاں دافع بادی ہیں اور گوند کمر کے درد کے لیے مُفید ہوتا ہے.
سَونف کی جَڑ
(طِب) سون٘ف کی جڑ تمام اجزا سے زیادہ قوی ہے پتلی اور خوشبودار ہوتی ہے ، گرم و خُشک ہاضم ہے ، سدہ کھولتی ہے تپ میں فائدہ دیتی ہے ؛ شہد کے ساتھ اس کا لیپ دیوانے کُتّے کے کاٹے کو مفید اور مُجَزِّب ہے.
سَونفِیا
(طِب) ایک چھوٹا سا پیڑ جو خریف کے موسم میں چاولوں کے کھیت میں ہوتا ہے . اس کے پتّے سون٘ف کی طرح ہوتے ہیں جن سے سون٘ف کی خوشبو آتی ہے اس کا عرق کھانسی اور تپِ کہنہ کو مفید ہے.
سونے کا مَیل
(طِب) جب سونے کا کان سے نِکال کر اوّل گلاتے ہیں توتلے اُوپر کف کی طرح میل جم جاتا ہے . اُوپر کا میل لطیف ہوتا ہے اور نیچے کا میل غلیظ اُوپر کے میل کو عنقودی اور نیچے کے میل کو صفائحی کہتے ہیں پھوڑوں پر لگانے سے ان کے چرک کو صاف کرتا ہے بدگوشت کو کاٹتا ہے تازہ زخموں کو بھرتا ہے.
سونے کی خاک
(طِب) سونے کے پترے اور دُوسرے اجزا کی آمیزش سے مقررہ طریقے پر جلا کر یا پھوک کر تیّار کردہ کُشتہ ، دواءً مُستعمل.
سَویقِیَّہ
(طِب) ایک شربت جو چاول، گیہوں یا جوار اور جو یا پِھر سُوکھی روٹی کو کُوٹ کر پانی میں پکا کر گاڑھا کر لیتے ہیں۔ اس میں انار کا رس یا شہد یا مویز یا شِیرہ، کھان٘ڈ مِلا کر، خوشبو کے لیے دارچینی جوتری بھی شامل کرتے ہیں۔ گرمی میں دو دن، جاڑے میں تین دن تک دُھوپ میں رکھ کر ادویات کے طور پر استعمال کرتے ہیں
سَڑْنا
زیادہ عرصہ رکھا رہنے یا زیادہ گرمی کی وجہ سے اکثر کی چیز کا گلنا، داغدار ہونا یا رنگ اور مزا بدل جانے کے سبب ناقابلِ استعمال ہو جانا، بوسیدہ اور بیکار ہوجانا، گل جانا، بیکار اور نِکَمّا ہو جانا
سُکھارا
(طبّاخی) ایسی غذا جو تل کر نہ پکائی جائے ، کچیّ رسوئی چوکے کے باہر نہیں کھائی جاسکتی اور نہ اس تک کوئی اچھوت جا سکتا ہے . اس کے برعکس پکّی روٹی یعنی تلی ہوئی غذا کھانے کے لیے چوکے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہر جگہ کھائی جاسکتی ہے؛ چوکا .
سَہلانا
آہستہ آہستہ ہاتھ پھیرنا ، چُمکارنا ، آہستہ آہستہ ملنا تھپکنا ، ، چاہلوسی کرنا ، خوشامد کرنا .
سِیاہ پیشاب
(طِب) الکاپٹون مادّہ سے پیدا ہونے والا پیشاب کا مرض جس میں پیشاب کا رن٘گ سیاہ ہو جاتا ہے جس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ مریض الکاپٹوں مادّہ کو تحویل نہیں کر سکتے اور پیشاب کے ذریعہ خارج کر دیتے ہیں .
سِیاہ سَڑانْد
(طِب و نباتیات) جراثیموں سے پودوں میں پیدا ہو جانے والا مرض یا بیماری جس میں چیز سِیاہ ہو جاتی ہے اور تعَفّن پیدا ہو جاتا ہے .
سِیاہ مِرْچ کا پَتَّھر
(طِب) کالی مِرْچ میں پائے جانے والے پتّھر کے چھوٹے چھوٹے ٹُکرے جو بطور دوا اِستعمال ہوتے ہیں .
سِیاہ مَوت
(طِب) ایک بِیماری جو نمونیائی پلیگ کے بڑھتے ہوئے مرض سے پیدا ہوتی ہے اِس بِیماری میں قے کے ساتھ خُون کا اِخراج ہوتا ہے اور سان٘س کے رُکنے سے جسم پر سِیاہ دھبّے پڑ جاتے ہیں ، وبائی موت ، طاعونِ اعظم .
سَیلانِ اَبْیَض
(طِب) ایک نِسانی مرض جس میں عورت کے رحم اور اندام نہانی سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوا کرتی ہے ، سیلانِ رحم ، پُرسوت ، لیو کوریا ۔
سَیلانِ خُون
(طِب) ایک بیماری جس میں خُون جسم کے طبعی یا غیر طبعی منقد (گزر گاہ) سے بکثرت بہتا ہے ، نذف مفرط ، جریانِ خون ۔
سِیماب
پارہ، ایک سیّال دھات جس کا رن٘گ چاندی کی طرح سفید ہوتا ہے، آگ پر نہیں ٹھہرتا جلد آْڑ جاتا ہے جُدا کرنے سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے اور پھر مِلانے سے مل جاتا ہے
سِینَہ جَکَڑْنا
طب: ٹھنڈ لگنے یا بلغم کی زیادتی کی وجہ سے چھاتی کا بوجھل ہوجانا جس سے سانْس لیتے وقت تکلیف ہوتی ہے
سینِیگا
(طب) مفردات میں سے ایک خشک جڑپالی گیلاسینیگا ، بھوری یا خاکستری ، اس پر ایک گرہ دار تاج ہوتا ہے ، ذائقہ پہلے میٹھا پھر چرپرا، جوہر اس کا فعال ہے ، یہ تازہ ، مائع اور مرتکز شکل میں ادویات میں محتاط طریقہ سے مستعمل ہے، اس کو سینیگین بھی کہتے ہیں Chatean
شاخِ گَوزَن
(طِب) بارہ سنگے کا سِینگ جو نہایت سخت اور ٹھوس ہوتا ہے اوربعض امراض میں مفید خیال کیا جاتا ہے .
شادَنْج
طب: پتّھر کی ایک قسم جو آنکھوں کی تکلیف میں بطور دوا استعمال ہوتا ہے، شکل عدسی اور رنْگ مختلف ہوتے ہیں مگر سرخ رنْگ بہتر ماناگیا ہے، ہندوستان میں اور ایران کے بعض پہاڑوں میں ملتا ہے، حجر ہندی
شَرْبَتِ دِینار
ایک قسم کا شربت جس کا جزو اعظم تخم کثوث یعنی دینار ہے جو طبیعت کو نرم اور ہر قسم کے بخاروں کو دفع کرتا ہے (شعرا نے دینار سے جو ذومعنیین ہے فائدہ اٹھا کر اسے اکثر نظم کیا ہے)
شِرْیان
چھوٹی چھوٹی رگیں، نبض، متہرک یا جہندہ رگ، وہ رگ جو دل سے بدن میں خون پہنچاتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی رگیں جو ہر ایک رگ کے نیچے ہوتی ہیں اور ان میں خون سے زیادہ روح ہوتی ہے
شقَاقُل
طب: شلجم یا جنگلی گاجر کے قسم کی ایک جڑ جو چھوٹی گاجر کے مشابہ سفید مائل بہ زردی اور لیسدار ہوتی ہے مزہ قدرے شیریں ہوتا ہے قدیم سے دوا کے طور پر مستعمل ہے، دو دھالی، ایک گانٹھ جو دوا کے کام آتی ہے، شقاقل مصری
شَقِّ ذِہْنی
(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے
شَمّامَہ
سونگھنے کی چیز، ایک کلولہ جس کو خوشبودار چیزوں سے ترکیب دے کر گول بنا لیتے ہیں، اور ہاتھ میں رکھ کر سونگھتے ہیں، دستنبو
شَنجی کھانسی
(طب) وہ کھانسی جو سانس پھولنے سے پیدا ہو ، ایسی کھانسی جس سے ہاتھ پاؤں میں اینٹھن اور کھنچاؤ پیدا ہو جاتا ہے ، تشنجی کھانسی .
شَوَندَر
(طب و نباتات) چقندر کی ایک قسم سرخ ، چھوٹا پتے کٹے ہوئے نیز جنگلی شلجم جو بطور ترکاری میں بی مستعمل ہے نیز ادویات کے کام آتا ہے .
شَکَر تِیغال
(طب) منَ النَبات، تیغال ایک قسم کی مکھی کا گھر جس کو یہ اپنے لعاب سے اکثر درختوں پر بناتی ہے ، یہ مکھی زنبور سے مشابہ ہوتی ہے یہ گھر (شکر تِیغال) تازہ ہونے کی حالت میں شیریں ہوتا ہے لیکن پرانا ہونے کی حالت میں اس کی شیرینی کم ہو جاتی ہے، ادویات میں مستعمل
شَکَرِ سُلَیمانی
(طب) شکر کی وہ قسم جس میں شکر سفید (رک) کو دوبارہ صاف کر کے برتن میں ڈال کر جما لیا جائے.
شَہْتُوت
ایک وضع کا بڑا توت جو سبز، بھورا اور سیاہ رنگ کا پتلا، لمبا دانے دار جلددار پھل ہوتا ہے نیز اس کا درخت، عربی میں فرصاد توت، فارسی میں خرتوت بھی کہا جاتا ہے
شَہْد کی نَبِیذ
(طب) شہد ملا کر تیار کی گئی ایک قسم کی نشہ آوار دوا جو سردی ضعف اور اعصاب کے امراض جیسے فالج، لقوہ، رعشہ کے لیے مفید ہے.
شَہْوَتِ کَلْبی
(طبَ) کُتّے جیسے بھوک ، ایک مرض جس میں مریض خواہ کتنی ہی غذا کھائے وہ سیر نہیں ہوتا.
شَیبَہ
(طب) ایک روئیدگی جس کی شاخیں سفید ہوتی ہیں اور پتّوں کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے جن پر غباری رواں ساہ جما ہوتا ہے طبّی خواص میں نزلے کا مواد اور فضلات دور کرتی ہے اس کے لیپ سے بلغمی اور ریاحی درد مٹ جاتا ہے Artemisia Arbore Scens
شَیلَم
(طب) منمنا ، کل گیہواں ، گندم دیوانہ ، گیہوں کے کھیت میں ایک پودا اُگتا ہے جس کا دانہ گیہوں کی طرح کا ہوتا ہے مگر جَو سے چھوٹا رنگ سرخی مائل سیاہ اور مزہ تلخ ، بطور دوا استعمال ہوتا ہے بالخصوص مدہوش اور سُن کرنے نیز تحلیل ورم کے لیے ، ایک گھاس جو دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے.
صَدْمَہ گِیر
(طبیعات) صدمہ گیر عام طور پر ایک مزاحمتی آلہ ہوتا ہے جس کی اساسی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جب اس کا درآمدی سرا کسی رفتار کے ساتھ حرکت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ رفتار کے تناسب رد عمل کے ساتھ چلاؤ قوت کے ساتھ تاثر دیتا ہے.
صِلایَہ کَرنا
(طب) کھرل یا سل بٹّے پر پیسنا ، (برادے یا پورڈ وغیرہ کو) ، پانی یا شربت وغیرہ میں حل کرنا.
صُوفی
(تصوّف) اہلِ طریقت، مسلکِ تصوف کا پیرو، غیراللہ سے دل کو پاک و صاف کرکے وجد و مراقبہ میں رہنے والا درویش، خواہشاتِ نفسانی سے احتراز کرنے والا، ماسوا سے منہ موڑ کر عشقِ الہٰی میں ہمہ وقت مست رہنے والا
ضِدِّ عُقْدَہ
(طبیعیات) مرنعش جسم کے وہ نقطے جہاں ارتعاش سب سے زیادہ ہوتا ہے ، مقررہ لہروں کے تسلسل میں زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ کے نقطے ، انگ : Antinodes .
ضَلالَت لَونی
(طبیعیات) رنگوں کا انحراف ، مختلف رنگوں کی روشنی کی شعاعوں کا مختلف مقدار میں منعطف ہونا ۔
طالِبُ الْمَرْکَز
(طبیعیات) دائرے کے مرکز میں جو قوّتِ جاذبہ ہوتی ہے وہ ہمیشہ جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کا نام طالب المرکز ہے.
طالِیقُون
زہریلی قسم کا پیتل یا مرکب دھات جو لوہا، سرمہ، سیسہ، سونا، ٹین، تان٘با اور چاندی کو پِگھلا کر بنایا جاتا ہے، ہفت جوش
طَبائعِ بَسِیطَہ
(طب) دو فاعلہ اور دو منفلعہ پر مشتمل عناصر یعنی حرارت ، برودت اور رطوبت اور یبوست .
طَبَقَۂ شَبْکِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا جال دار پردہ ، یہ آن٘کھ کاپا نچواں طبقہ ہے جو طبقۂ مشیمیہ کے سامنے اور رطوبتِ زجاجیہ کے پیچھے مثل جال کے پھیلا ہوتا ہے اور درحقیقت یہ نازک پردہ عصبۂ مجوفہ کا پھیلاؤ ہوتا ہے اور کُل چیزوں کا عکس اسی پردہ پر منعکس ہوتا ہے.
طَبَقَۂ صُلْبِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا سخت اور دبیزپردہ جو وتری ریشوں سے بنتا ہے یہ آن٘کھ کا سب سے پچھلا یعنی ساتواں پردہ ہے جو کرّۂ چشم پر محیط ہے.
طَبَقَۂ قَرْنِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا دوسرا پردہ جو شفّاف مگر سینگ کی مانند سخت اور تہہ بہ تہہ ہوتا ہے یہ شفّاف ہونے کی وجہ سے بذاتہ کوئی رن٘گ نہیں رکھتا البتہ طبقۂ عنبیہ کے رن٘گ سے رنگین نظر آتا ہے.
طَبَقَۂ مَشِیمِیَّہ
(طب) آن٘کھ کا عروقی پردہ ، یہ آن٘کھ کا چھٹا پردہ ہے جس میں عروق بکثرت ہوتے ہیں یہ طبقۂ شبکیہ پر ایسے محیط ہوتا ہے جیسے مشیمہ یعنی آنول بچے پر ، اسی لیے اس کو طبقۂ مشیمیہ کہتے ہیں.
طَبِیعی
(فلسفہ) حکماء کا وہ گروہ نیز وہ شخص جو مادّے کو قدیم مانتا ہے اور خدا کے وجود کو تسلیم نہیں کرتا
طوطا روگ
(طب) ایک متعدی مرض جو پرندوں خصوصاً طوطوں سے انسان کو بھی لگ جاتا ہے اور ایک قسم کا نمونیا ہو جاتا ہے.
طُولی بِگاڑ
(طبیعیات) وہ بگاڑ جو کسی جسم میں بیرونی قوت کے اثر سے طول کی تبدیلی کی صورت میں واقع ہو.
طُولِیْ پَھْیلَاؤ کا مِعْیَارْ
(طبیعیات) کسی شے کی ایک سنٹی میٹر لمبائی کو ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرم کرنے سے اس میں طول کی جو زیادتی پیدا ہوتی ہے اسے اس شے کا طولی پھیلاؤ کا معیار کہتے ہیں
طَیف
(طبیعیات) مختلف رنگین دھاریوں کا ایک سلسلہ جو کسی منشور سے سفید روشنی گزرنے سے پیدا ہو، پردے یا دیوار پر مختلف رنگوں کی ترتیب (انگ : Spectrum)
عاصِر
(طِب) وہ دوا جو اپنی شدّتِ قبض و اجتماع کے سبب اجزائے عضو کو بھین٘چ اور نچوڑ کر اُس کی رطوبت کو باہر لے آئے جیسے پڑ وغیرہ.
عَجْن
(طِب) ایک طریقۂ علاج جس میں عضلات کی چمپی کی جاتی ہے، عامل اپنے ہاتھوں کو زبردست ورزشی حصّہ پر مضبوطی سے رکھتا ہے عضلات کو باری باری بھین٘چا جاتا اور ڈھیلا چھوڑ دیا جاتا ہے
عِرْقُ النِّسا
(طب) ایک رگ کا نام جو سرین سے ٹخنے تک جاتی ہے، ایک قسم کا درد جو ایک مخصوص نس میں پیدا ہوتا ہے، یہ چڈھوں سے ٹخنوں تک پہنچتا ہے، لنگڑی کا درد، سائیٹیکا
عَرُوس
دلہن, دولہا، نوشہ، ور، ودھو (عربی میں اس لفظ کا اطلاق دولھا پر بھی ہوتا ہے مگر اُردو میں صرف دلہن کے لیے مستعمل ہے)
عُرُوقُ الْعُرُوق
(طب) رگوں کی رگیں، وہ باریک رگیں جو کسی بڑی رگ کی پرورش کے لیے اس کی دیوار میں پھیلتی ہیں
عُرُوقِ جاذِبَہ
(طب) وہ باریک نالیاں جو آنتوں سے کیلوس یعنی خلاصۂ غذا کو جذب کر کے اور لمف (رطوبت طلیہ) اور دیگر لطیف رطوبات کو تمام جسم سے جذب و جمع کر کے خون میں پہنچاتی ہیں
عُرُوقِ دَاْخِلَہ
(طب) وہ رگیں جو بدن کے ندر قدرے گہرائی میں واقع ہیں نیز وہ عروق جاذبہ جو غدد جاذبہ میں داخل ہوتی ہیں
عُرُوقِ شَعْرِیَہ
(طب) بال کی مانند باریک رگیں، وہ باریک رگیں جو معدے اور جگر کے درمیان حائل ہیں نیز وہ باریک رگیں جو اعضا کو خون دیتی ہیں
عُرُوقِ ضَاْرِبَہ
(طب) پھڑکنے والی رگیں، مضطرب رہنے والی رگیں، شریانیں ہر وقت سکڑتی اور پھیلتی رہتی ہیں اور اس وجہ سے ان کو عروق ضاربہ (مارنے والی رگیں) کہا جاتا ہے
عُرُوقِ لِمْف
(طب) وہ عروق جاذبہ جو تمام بدن اور اعضاء اندرونی سے لمف وغیرہ رطوبات کو جذبہ کرتی ہیں (لمف، جسم کی ایک شفاف خفیف زرد رنگ کی رطوبت ہے)
عُرُوْقِ مَْاسَاْرِیقا
(طب) چھوٹی چھوٹی باریک اور سخت رگیں جو اسفل معدہ اور اکثر امعاء سے متصل ہیں اور کیلوس کو معدہ اور آنتوں سے جذب کر کے باب الکبد کی طرف لے جاتی ہیں جہاں سے وہ جگر میں جذب ہوجاتا ہے
عَصَبِ بَصَری
(طبّ) بینائی کا عصب ، اس نام کے دو پٹّھے مقدم دماغ سے نکل کر خانۂ چشم کی طرف آتے ہیں اور ان کے پھیلاؤ سے ہر ایک آنکھ کا طبقۂ شبکیہ یعنی نورانی پردہ بنتا ہے جس پر کل چیزوں کا عکس منعکس ہوتا ہے.
عُصَیَّہ
چھوٹا عصا، (طب) سلاخ کی شکل کا جرثومہ ، خصوصاً وہ جو نسیجیات میں داخل ہوکر مرض کا باعث بنتا ہے.
عُصَیَّۂ قُولُونی
(طب) رودہ پنجم یا خمدار آنت میں داخل ہونے والا عصیہ جس سے التہاب مرارہ یا پتّے کی سوجن کا مرض لاحق ہوتا ہے.
عُطاش
(طب) پیاس کی بیماری : اس میں مریض کو بار بار پیاس لگتی ہے اور جتنا بھی پانی پیا جائے پیاس نہیں بجھتی
عَفَن
عفونت، متعفن ہونا، سڑنا، گلنا، فاسد ہونا، بدبودار ہونا، (طب) کسی رطوبت دار مادّہ کا حرارتِ غریبہ کے اثر سے کیفیت فاسدہ کی طرف مستحیل ہوجانا، لیکن اس کی شکل و نوعیت کا باقی رہنا
عِلاج بِالضِّد
وہ طریق علاج، جس میں ہر اس مرض کے لئے علاج مقصود ہو، اس قسم کی دوا تجویز کی جاتی ہے، جو اپنی ذاتی تاثیر کے لحاظ سے مرض کی کیفیت کے خلاف ہو، یعنی ضد ہو مثلاً قبض کے لئے مسہل اور اسہال کے لئے قابض ادویہ استعمال کرائی جاتی ہیں، ایلوپیتھی، ڈاکٹری علاج
عِلاج بِالمِثل
ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیو پیتھی
عِلْمِ مَناظِر
(طبیعیات) وہ علم جس میں نور یا شعاع کی قوت ، خاصیت ، اثر ، طاقت اور اس کے ظہور کے طبعی قوانین کو کثیف یا شفاف اجسام کے ذریعے واضح یا ظاہر کیا گیا ہو .
عَمَلِ قَدْح
(طب) موتیا بند میں کیا جانے والا ایک عمل جس میں فرنیہ میں پُتلی کے سامنے سوئی چبھو کر رطوبت جلہدیہ کو پیچھے کی طرف رطوبت زجاجہہ میں گرا دیتے ہیں جہاں وہ جذب ہوتی رہتی ہے ۔
غُدَّۂ صَنَوبَری
(طب) مٹر کے برابر صنوبری شکل اور سرخ رنگ کا غدود جو دماغ کے اجسام رباعیہ کے اوپر اور بطنِ اوسط یا بطنِ سوم سے ملحق ہوتا ہے .
غُدَّۂِ نُخامِیَّہ
(طب) دماغ کے جڑ میں واقع ایک چھوٹا سا غدود جو سرخی مائل خاکی رنگ اور بیضوی شکل کا ہے (انگ : Pitvitary Gland) .
غُدَّۂ نَکَفِیَّہ
(طب) کان کے نیچے کا غدود ، یہ دو غدود ہوتے ہیں ، ہر ایک غدود کان کی لو کے نیچے اور سامنے واقع ہے اور تھوک پیدا کرتا ہے ، کنپھیر کی بیماری اسی غدود کے متورم ہونے سے ہوتی ہے۔ (انگ : Parotit Gland) .
غُدُودِ دَرَقِیَّہ
طب: ایک ڈھال کی شکل کی گلٹی جو قصبۃ الریہ (پھیپھڑے کی نالی) کے بالائی حصّے کے سامنے واقع ہے، اس غدود کی کوئی نالی نہیں ہوتی، گھیگھا کی بیماری اسی غدود کے بڑھ جانے سے ہو جاتی ہے
غِشا
(طب) جھلّی یہ ایک عصباتی و رباطی عضو ہے، چوڑا لمبا اور نہایت باریک مگر سخت و سفید جو اعضا پر پھیل کر ان کی شکلوں کی حفاظت کرتا، ان کو حس عطا کرتا اور ایک عضو کو دوسرے سے وابستہ کرتا ہے)
فاسِخ
تباہ اور فاسد کرنے والا یا ہونے والا ، بیغ وغیرہ کا فسخ کرنے والا ، ارادے اور قصد کا توڑنے والا.
فَسادِ ہَضْم
(طب) قوّتِ ہاضمہ کا خراب ہو جانا، ہضم میں فتور آ جانا، کھانا اچھی طرح ہضم نہ ہونا، بدہضمی
فَضائی شُعائیں
(طبیعیات) بیرونی خلا سے زمین تک پہن٘چنے والی شعاعیں ، ان میں بْعض خفیف اور بے ضرر ہوتی ہیں.
فِضِّیِّت
(طب) چاندی کی بیماری نیز اس کا اثر ، یہ مرض چاندی یا اس کے مرکّبات کے زیادہ عرصے استعمال کرنے سے پیدا ہو جاتی ہے ، اس میں جلد کی رنگت نیلگوں یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے ، لبوں ، نتھنوں اور آنکھ کے پپوٹوں کا رنگ بھی نیلا ہو جاتا ہے.
فِعْل
(علم صرف) وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی حال مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو
قاشِر
وہ دوا، جو اپنی قوت جلائیہ سے عضو کے اجزائے فاسدہ کو دور کرے اور جلا بخشے، چھلکا اتارنے والی دوا
قانُونِ تَجاذُب
(طبیعیات) نیوٹن کا قانون جس کے مطابق کائنات میں ہر جسم ہر دوسرے جسم کو ایسی قوت سے کشش کرتا ہے جو ان کی کمیتوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے درمیانی فاصلے کے مربّع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے
قانُونِ جُمُود
(طبیعیات) وہ قانون جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر جسم اپنی سکون کی حالت کو یا ایک خطِ مستقیم میں یکساں حرکت کی حالت کو برقرار رکھتا یا رکھنے کی کوشش کرتا ہے بشرطیکہ اس پر خارجی اثر عمل نہ کررہے ہوں.
قانُونِ حَرَکَت
(طبیَعیات) وہ قانون جس کے مطابق کسی جسم کی مقدار حرکت کی تبدیلی کی شرح اس جسم پر عمل کرنے والی قوت کے متناسب ہوتی ہے اور یہ اسی سمت میں واقع ہوتی ہے جس میں یہ قوت عمل کر رہی ہو.
قَلْب پَیما
(طِب) دل كے حجمی تغیرات اور ضربات قلب كی سعت وغیرہ جانچنے كا ایک آلہ جو ایک روزن دار كروی شكل كا شیشے كا ظرف ہوتا ہے جس كے ساتھ اور چیزیں بھی جوڑی جاتی ہیں ۔
قَلْبی دَور
(طِب) دل كے انقباض كی ہر موج یا مدّتِ تحریک كے بعد راحت كی ایک مدّت ہوتی ہے اور یہ دونوں مل كر قلبی دور بناتی ہیں ۔
قَلَم نُما
طِب: آن٘کھ کا پردۂ شبکیہ روشنی کے لیے جن حسّاس خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے ان کی وہ قسم جو قلم کی شکل کی ہوتی ہے (ان٘گ : Rods) ، دوسری قسم مخروط نما کہلاتی ہے
قُولَنْج
(طب) پسلیوں کے نیچے ہونے والا درد، وہ شدید درد جو قولون نامی آنت میں پیدا ہوتا ہے، انسانوں اور گھوڑوں وغیرہ کے پیٹ کا شدید درد
قُولُونِ صاعِد
(طب) قولون کا اوپر چڑھنے والا حصہ ، قولون کا پہلا حصہ جو دائیں جانب کے کولھے سے اوپر کی طرف جگر تک چڑھتا ہے.
قُولُونِ نازِل
(طِب) قولون کا تیسرا حصہ جو تلی سے نیچے کی طرف جاکر بائیں جانب سے کولھے کے گڑھے میں پہنچتا ہے.
قُوَّتِ باصِرَہ
(طِب) دیکھنے کی جس، وہ قوت جس سے رنگوں اور صورتوں کی تمیز کی جاتی ہے، بصارت، بینائی دیکھنے کی قوت
قُوَّتِ حَیوانی
(طِب) طب کی رو سے وہ قوت جس پر حیات جسمانی کا مدار ہے وہ جسمانی قوتیں جو کل حیوانات میں مشترک ہیں ، اُن قوائے ذہنی سے متمیز جو انسان سے مخصوص ہیں ، وہ قوت جس سے اعضا میں زندگی قائم رہنی ہے یہ قوت دل میں ہوتی ہے اور اس سے بذریعہ شرائین تمام اعضاء میں پہنچتی ہے اور ان کو زندہ رکھتی ہے.
قُوَّتِ ماسِکَہ
ٹھہرانے والی قوت، روکنے والی قوت، وہ قوت جو غذا کو معدے میں محفوظ رکھتی ہے، اسی قوت سے غذا معدہ و امعاء میں کئی گھنٹے تک رکی رہتی ہے
قُوَّتِ مُتَخَیِّلَہ
وہ قوت، جو محسوس چیزوں کی صورتوں کو ذہن میں محفوظ رکھتی ہے، دماغی قوت، جس سے انسان غیر حاضر چیزوں کا نقش دل میں بناتا ہے، وہم، خیال، ذہن کی تخلیقی قوت
قُوَّتِ نامِیَہ
اگنے اور بڑھنے کی قوت، وہ قوت، جو جسم کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی کو طبعی تناسب کے مطابق غذا پہنچاکر بڑھاتی ہے تاکہ وہ جسم اپنے نشو و نام کی حد تک پہنچ جائے، ذی حیات جسم کی غذا کو جزو بدن بنانے، اگنے، پنپنے بڑھنے کی فطری قوت
گائِن
طبیعات: ایک آلہ جس سے بلند آواز پیدا ہوتی ہے اور صوتی تجربات میں (اور خبر دینے کے لیے) استعمال ہوتا ہے، یہ مختلف شکلوں کا بنایا جاتا ہے
گانے والا شُعْلَہ
(طبیعیات) تیس سینٹی میٹر لمبی اور تین اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر چوڑی شیشے کی ایک ٹیوب لی جائے جو دونوں سروں پر کُھلی ہوئی ہو اور اُسے آہستہ آہستہ گیس کے شعلے پر نیچے لایا جائے اور جب شعلہ ٹیوب کے وسط میں پہنچ جائے تو شعلہ متحرک ہو جاتا ہے اور اس سے سریلی آواز نکلنے لگتی ہے، اسے گانے والا شعلہ کہتے ہیں
گَج پُٹ
دھاتوں کے پھونکنے کا ایک طریقہ جس میں سوا ہاتھ لمبا سوا ہاتھ چوڑا اور اسی قدر گہرا گڑھا کھودتے ہیں اور اس میں گوبر بجھا کر آگ دیتے ہیں نیز وہ گڑھا جو اس طریقے کے لیے کھودا جاتا ہے
گَرْدَن توڑْ بُخار
(طب) دماغ کے پردوں کی سوجن اور سوزش، التہابِ سحائی، بخار کی ایک قسم جس میں گردن اکڑ جاتی ہے
گَل جَنْدْرا
وہ ہاتھ جس کی ہڈی ٹوٹی ہو یا زخمی ہاتھ کو سہارا دینے کے لیے گلے میں باندھ کر لٹکاتے ہیں، وہ رومال یا کوئی اورکپڑا جو گلے میں لٹکا کر شکستہ یا ضرب رسیدہ ہاتھ اس میں لٹکائے رہتے ہیں
گِلِ حِکْمَت
(طب) وہ چکنی مٹّی یا کپڑا یا گندھا ہوا آٹا جو اس برتن ہر چیکایا جاتا ہے جس میں مخصوص خاصیت پیدا کرنے کے لیے کوئی چیز بند کی گئی ہو، کپڑوٹی نیز اس عمل کا طریقہ، دم پخت (رک: گل حکمت کرنا)
گِلِ حِکْمَت کَرْنا
(طب) کپروٹی کرنا ، کُشتہ کر نے یا مخصوص خاصیت پیدا کرنے کے لیے مٹی کے برتن میں کوئی چیز بند کر کے مٹی کپڑے یا گندھے ہو ئے آتے سے برتن کا منھ بند کرنا کہ بھاپ باہر نہ نکل سکے .
گِل خُراسانی
(طب) خُراسان سے منسوب ایک سفید، چکنی اور خوشبودار مٹی جو معدہ کو قوّت پہنْچاتی ہے، اس کو گِل نیشاپوری اور گِل اصفہانی بھی کہتے ہیں
گِلِ سَب٘ز
(طب) سبز رنگ کی ایک مٹّی جو پانی میں بھگونے سے چیکنے لگتی ہے ، ایران کی عورتیں اس کو بھون کر کھاتی ہیں خفقان کے لیے مفید بتائی جاتی ہے .
گُلِ سَفید
(طَب) روایۃً گل شاموس کو بھی گل سفید کہتے ہیں کوفہ اور حجاز کی بعض سرزمینوں سے ملتی ہے ہندوستان میں بھی اسی طرح کی ایک چکنی مٹی ہوتی ہے تمام افعال و خواص میں گل خراسانی کی طرح ہے .
گِلِ فارَسی
(طب) ایک مٹی جو سفید زردی مائل خوشبودار ہوتی ہے ، بعض اس کو گُلِ اصفہانی ، بعض گُلِ نیشاپوری ، بعض گُلِ خراسانی جانتے ہیں ، بعض کہتے ہیں کہ یہ ملتانی مٹی ہے .
گِلِ مِصْری
(طِب) ایک مٹّی جو خشکی اور قبض پیدا کرتی ہے ، چپکنے والی چیز ہے خون کے دستوں کو روکتی ہے .
گِلِ مُصْطَگی
(طب) ایک قسم کی مٹّی جو آگ سے جلے ہوئے زخم پر لگانے پر مفید ہے ، زخم کا گوشت پیدا کرتی ہے .
گِلِ کَرْمی
(طب) ایک کالی مٹّی جو جھائیں اور کُھجلی رفع کرتی ہے اس کے لگانے سے پرانے اور نئے پھوڑے اور زخم بھر جاتے ہیں .
گیما شُعاع
(طبیعیات) تاب کار ، ایٹموں کے توڑ پھوڑ کے نتیجے میں خارج ہونے والی شعاع یا برقی مقناطیسی موج جس کا طول بہت چھوٹا ہوتا ہے.
لا تَیَقَّن
(طبیعیات) اصولِ لاتیقن ، میکانیات سے متعلق اصول جو ایک معیّن وقت پر ایک سے زیادہ قابلِ مشاہدہ مقدار (جیسے ایک برقیے کا مقام یا اس کی سمتی رفتار) کی تجرباتی صحت و درستی کے ناممکنات کو بیان کرتا ہے ، غیر یقینی ہونے کی صورت ، بے یقنی .
لائِتھو
(طباعت) پتھر کا چھایا ، پتھر یا دھات کی پلیٹ سے چھپائی کرنے کا طریقہ ، سنگی طباعت (ٹائپ یا لیٹر پریس کے مقابل)
لال رَگ
(طب) وہ رگ جس سے تمام رگوں کو خون پہنچتا ہے رگ جان ، شہ رگ ، آرٹیری نبض ، وہ رگ جو دھمکتی ہے .
لِباس پاک
(طب) کپڑوں کے اوپر سامنے کے رُخ باندھنے کا کپڑا جو ڈاکٹر ، نرس اور دائی وغیرہ اپنے پانے کام کے وقت باندھ لیتے ہیں.
لَبْلَبَہ
چیپ دار، لیس دار، چپکنے والا، (طب) معدے اور ڈیوڈینم (آنت کا ایک حصہ، جو معدے کے ساتھ ملا ہوتا ہے) کے درمیان مسریق میں واقع غدہ، جس کی نالی ڈیوڈینم میں کھلتی ہے، پیٹ کے نیچے کا ایک غدود، عنق الطحال
لَچَک کی حَد
(طبیعیات) کسی جسم یا مادّے کے لیے زور کی وہ حد جس کے اندر زور کے ہٹا لینے پر فساد بالکیہ رفع ہو جائے (انگ : Elastic Limit).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔