’’عوامی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’عوامی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْرُو باْختَہ
بازاری، عصمت فروش، بے حیثیت، ذلیل و خوار، رسوا، ذلیل
آپ زِنْدَم جَہان زِنْدَم
(عوام) اپنا فائدہ یا آرام اورروں کے فائدے یا آرام پر مقدم ہے (خود غرض شخص کی بابت مستعمل).
آپ ہارے بَہُو کو مارے
جوے میں پیسہ ہار آئے اور آکر بیوی کو مارتے ہیں
آسْمانی پِلانا
بھنگ یا تاڑی پلانا، نشہ پلانا،
آسِیمَہ
سراسیمہ، پریشان، حیران، سرگرداں (عموماً تركیبات میں مستعمل جیسے: آسیمہ دماغ، آسیمہ سر وغیرہ)
آنْچَل پَڑْنا
عورتوں کا خیال ہے کہ اگر کوکھ کی بیماری والی عورت اپنا آن٘چل ٹوٹکے کے طور پر کسی بچے پر ڈال دے تو وہ بچہ اور اس کی ماں کسی بلا یا مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں چھوت والی بیماری کے لئے بھی کہا جاتا ہے کہ آن٘چل پڑ جانے سے لگ جاتی ہے
آنچَل پَکانا
عورت کے سر پستاں کو زخمی کردینا
آنچَل پھاڑْنا
ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)
آنچَل دابْنا
بچے کا چھاتی منھ میں لینا
آنچَل لینا
تعظیماََ مہمان عورت کے دوپٹے کا کنارہ چھونا، تعظیم کے ساتھ استقبال کرنا
آنْچَل کَتَرْنا
ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)
آنکھوں پَر جَھپّاں پَڑنا
غفلت کے سبب بیمار کی آن٘کھیں نہ کھلنا ، پپوٹے لٹک آنا
آنکھوں خاک
چشم بد دور، خدا نظر بد سے بچائے
آنکھوں میں خاک بھی نَہ ڈالُوں
(عو)کچھ بھی نہ دوں (کچھ دینے سے انکار میں مبالغہ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل)
آنکھیں چَڑھانا
نشے تکلیف یا غصے بغیرہ میں تیوری چڑھانا، اوپر کے پپوٹوں اور پتلیوں کو اوپر کی طرف اٹھا لینا
آوازے آنا
طعنہ زنی کرنا، پھبتی کسنا، بولی ٹھولی سنانا، چھیڑ خانی کرنا
اَپنا ہَگا اُٹھانا
(عوام) اپنے کیے کو بھگتنا
اَپَھل
بت ثمر(درخت)، بنجر، کلر (زمین)، بانجھ (عورت)
اُجْلا پَھل
بیٹا، لڑکا (تفاؤل یا دعا کے موقع پر)
اُجْڑا
۰۳ بے رونق، بد حال، برے حلیے میں، پریشان
اُدھال
بد چلن، آوارہ (عورت)؛ داشتہ.
اَدَھوڑی اَسْتَر تانْنا
(عوام) خوب کھانا، اتنا کھانا کہ پیٹ تن جائے
اَرامِل
مساکین، رنڈوے (مرد)، بیوہ (عورتیں)
اُسار٘نا
(عوام) علیٰحدہ کرنا ، ہٹانا ، سرکانا ؛ عمارت بنانا ؛ پانی نکالنا
اُسْتادَہ
استاد کی تانیث، علامہ (عورت)
اَللہ کی ہَزار باتیں ہیں
خدا جانے کیا انجام ہو، کیا مشکل پیش آجائے (کسی اقدام یا خطرہ ہونے کے موقع پر مستعمل)
اِلْمِلْ ٹِلْمِل
ضروری کام ترک کرنا (عورتوں کا روز مرہ)
اَمْن چَین
بے فکری، اطمینان، سکون و خیرت، آرام
اُنگْلِیاں چَمْکانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اِنْکِساری
(عوام) خاکساری، عاجزی، انکسار
اَنْیاں خَنْیاں
امکی ڈھمکی ، بے حیثیت یا ناقابل اعتبار عورت (عورتیں) ۔
اَوزار
آلہ، آلات یا ہتھیار جس کی یا جن کی مدد سے کاریگر اپنا کام کرتا ہے (واحد اور جمع دونوں کے لیے مستعمل)
اوڑْھنی بدَلَنا
(عور) ایک عورت کا دوسری عورت کو بہن یا دوست بنانا، بہناہا کرنا
اَٹْکَل باز
قیاس لگانے والا، تاڑنے والا
اَڑَنگ بَڑَنگ ہونا
جگہ سے ہٹ جانا، بے ترتیب ہو جانا، تتر بتر ہو جانا
اَہالی مَوالی
مصاحبین، متوسلین، یار دوست، نوکر چاکر
اُہْری کی دُہْری کَرنا
(عور) زبان درازی کرنا ، کج بحثی کرنا ، کٹ حجتی کرنا.
اِینٹ اُلَٹْنا
(عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).
بات پھیْنکنا
(عوامی) طعنے مارنا، آوازہ کسنا، بولی ٹھولی مارنا
بات ڈالْنا
کسی معاملے کو لوگوں یا پنچوں کے روبرو فیصلے کے لیے پیش کرنا
بَتِّیسی چھَتِّیسی
زبان دراز، لڑاکا، عیار، مکار عورت
بَرْگا
(تعمیر) ستون کی سطح سے نکلتا ہوا وہ سطح پتھر جس پر محراب کے پاکھے کی چنائی شروع کی جاتی ہے
بِرْہَن
ہجر زدہ یا مبتلا فراق (عورت)
بِشْٹی
آگا پیچھا (عورتیں) ڈھانْکنے کی تاگڑی، لنْگوٹ
بَلائیں لینا
بلہاری جانا، واری جانا، قربان ہونا (عورتیں جب کسی عزیز کو پیار کرتی ہیں یا کسی سے نہایت خوش ہوتی ہیں، تو وہ اپنے دونوں ہاتھ اس کے سر پر پھیر کر اپنی کنپٹیوں پر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں رکھ کر چٹکاتی ہیں اور اس سے مراد ہوتی ہے کہ اس کے سر کی تمام بلائیں ہم نے اپنے سر لے لیں)
بولنا
(انسان کا من٘ھ سے) آواز نکالنا، کہنا، بات کرنا (خود سے یا جواباً)
بُوڑھا چونڈا مُنڈانا
بڑھاپے میں (عورت کی) ذلت ہونا۔
بُوڑھا چونڈا مُنڈوانا
(عورت کو) بڑھاپے میں ذلیل کرانا۔
بُوڑھا چونڈا ہِلانا
(عورت کا) بڑھاپے میں جوانی کی طرح ناز نخرے دکھانا
بُوڑھے چونڈے کی لاج رَکْھنا
(عو) بڑھاپے کا بھرم برقرار رکھنا ، بڑھاپے میں ذلت اور رسوائی سے محفوظ رکھنا۔
بَڑا کَرْنا
پرورش کرکے جوان کرنا، پالنا، پوسنا، تربیت کرنا
بھائی
وہ شخص جس کو بھائی کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہو، من٘ہ بولا بھائی
بھاگْنا
دوڑنا، تیز قدموں سے چلنا، عجلت سے جانا، فرار ہونا
بَھتّی کھائے
(عو) کوسنا ، روئے ، پیٹے ، ماتم کرے ؛ غم یا سوگ میں مبتلا ہو .
بَھر جانا
(اعضا کا) اکڑنا ، این٘ٹھ جانا .
بَھرا گھر
مال و اسباب سے بھرا ہوا گھر، آباد گھر
بَھگْتَن
نیک اور پارسا (عورت)، بھگتانی
بَھلی ہے
اچھی ہے ؛ (عو) بے مزہ ہے.
بَھمْبو
موٹی بھدی(عورت)، بد شکل فربہ (عورت)
بُھنْبُھنْیا
جو مارا مارا پھرے اور کہیں قیام نہ کرے
بَھنْڈْنا
گالیاں دینا، برا بھلا کہنا، پُننا
بَھنیلی
(عورت کی) من٘ھ بولی بہن ، بنائی ہوئی بہن .
بَھوگِنی
عیش پسند (عورت) ، شاہی داشتہ
بُھون بُھون کھانا
۱. رک : بھون کھانا معنی نمبر ۱ .
بَھٹ پَڑو
(عو) کوسنا ، مرو ، تباہ ہو .
بَہْنا
(چوپائے سے متعلق) اسقاط ہونا، توہنا
بَیٹْھنا بیڑے سے
ٹھور ٹھکانے سے، اپنی اپنی جگہ
پائِنچا بھاری کَرْنا
آنا جانا چھوڑ دینا، کسی فعل کو تر ک کرنے کا عہد کرنا، ایک جگہ جم کر بیٹھنا، باہر نہ نکلنا، آمد و رفت ترک کرنا، خانہ نشین ہونا، نہ نکلنے کی قسم کھا لینا
پائنچے سے نِکلی پَڑتی ہے
۔ (عو) غصے کے مارے آپے سے باہر ہوئی جاتی ہے۔
پاپْنی
ظالم ، جفاکار ، بدکار (عورت) پاپی (رک) کی تانیث.
پارْچَہ
ٹکڑا ، حصہ ، جزو ، قاش ، پارہ ، قطعہ.
پالا
وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.
پان مَر جانا
پان کا خشک ہوجانا، مرجھا جانا
پان کِھلائی
(عورت) پان کا ٹکڑا، جس میں چونا کتھا ڈلی ملی ہوئی ہو
پانچ ہاتھ کی زَبان
۔(عو) زبان درازی کی نسبت کہتی ہیں کہ اس کی زبان پانچ ہاتھ کی ہے۔ مثال کے لئے دیکھو فتنی۔
پانچوں کپڑے
پگڑی، ان٘گرکھا، کرتا، پائجامہ، مندیل (مردوں کے) دوپٹہ، محرم، کرتا، پائجامہ، رومال (عورتوں کے) مجازاََ: پہننے کے کل کپڑے، جسم کا سارا لباس
پانی لینا
(انجن کا) بائلر میں پانی بھر لینا ۔
پانی وار کر پِینا
اظہار محبت کے لیے شگون یا رسم کے طور پر سر سے اتار کر پانی پینا ؛ بہت زیادہ محبت کا اظہار کرنا ،قربان ہونا.
پانی کے آگے پاڑ باندْھنا
رک : پانی سے پہلے پاڑ بان٘دھنا ۔
پاوں پَر پاوں رَکْھنا
آرام سے بیٹھنا ، چین سے رہنا ، بے فکری سے وقت گزارنا ؛ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنا (عورتوں کے خیال میں پان٘و پر پان٘و رکھ کے بیٹھنا ، سونا یا کوئی کام کرنا منحوس ہے).
پِتّا لَگانا
کسی کام میں جی لگانا، دلچسپی اور محنت سے کوئی کام کرنا
پَتّوں والی
مولی، ترب (چوں کہ عورتیں اسے سامان حاضری میں داخل ہونے کے باعث منحوس خیال کرتی ہیں، اس وجہ سے علی الصبح اس کا نام نہیں لیتیں)
پَتَنگ چُھری
۔ (ھ) صفت (دہلی) (عو) لڑائی کرادینے والی ۔ لگائی بجھائی کرنے والی۔ لکھنؤ میں لتُری ہے۔ (فقرہ) خانم کو پتنگ چھری سمجھو ان کا قدم بیچ میں آیا اور لڑائی شروع ہوئی۔
پَتَنْگے لَگْنا
سخت ناگوار گزرنا، غصے یا حسد وغیرہ سے تن بدن میں آگ لگ جانا
پتھر مارے موت نہیں
برے آدمی کی عمر لمبی ہوتی ہے، برے پر کسی بات کا اثر نہیں ہوتا
پَتی بَرَتَا
پاکدامن (عورت)، وفادار (بیوی)
پِچْکاری
رن٘گ وغیرہ بھر کر چھڑکنے یا پھین٘کنے کا ایک آلہ جو دھات پلاسٹک یا شیشے کی ایک نلکی کی شکل میں ہوتا ہے اور اس میں پتلی سی سلاخ پڑی ہوتی ہے ہتھے کے بالمقابل سلاخ میں ایک ڈاٹ لگی ہوتی ہے نلکی میں دوسری جانب گاو دم سوراخ دار نوک ہوتی ہے سلاخ کو اپنی طرف کھین٘چنے پر نلکی میں رن٘گ وغیرہ بھر آتا ہے اور سلاخ کو دبانے سے نلکی میں سے زوردار دھار نکلتی ہے
پَچْھتاوا
مویشیوں کا ایک قسم کا مرض
پچھلی مَت
حماقت، الٹا منطق، اُلٹی سمجھ
پِچْھلی ٹِکیا
۔ مونث۔ (عو) وہ موٹی اور چھوٹی ٹکیا جو روٹی پکانے کے بعد بچی ہوئی خشکی اور آٹے کو ملاکر پکا لیتی ہیں۔ عورتوں کا خیال ہے کہ اس ٹکیا کے کھانے سے عقل دیر میں آتی ہے۔
پَچْھنے دینا
بھری سینگیاں لگانا، فصد کھولنا، گودنا، پچھنے لگانا
پُخْتَریاں
مفت کی پکی پکائی روٹیاں، وہ روٹیاں جو کھانا پکانے والی عورتیں اپنے بچوں کے واسطے امیروں کے گھر سے چرا کر لے جاتی ہیں
پَخْنا
بیہودہ، بدتہذیب، کمینہ، سفلہ، پخ مچانے والا، جھگڑالو، اوہ گو
پَرائی آنکھیں کام نہیں آتیں
دوسرے کے سہارے کام درست نہیں ہوتا، غیر شخص اپنے کام نہیں آتا، غیر اپنا نہیں بنتا
پَرائے گَھر کا کُوڑا ہَے
لڑکی کے حق میں بولتے ہیں کہ وہ دوسرے کے گھر بیاہی جائے گی.
پَرائے گَھر کا ہونا
غیر کا بن جانا ، لڑکے کا گود ہو جانا.
پُرانی لِیکھ پَرْ چَلْنا
قدیم وضع یا رسم وغیرہ کا پابند ہونا
پَرَت دار
جس میں دو یا زیادہ تہیں یا تلے اور ورق ہوں، وہ چیز جس میں تہ پر تہ ہو یا کئی تہیں ہوں
پُرْچَک پانا
شہ پانا، حمایت پانا، اشارہ پانا
پَرْچھانوے سے اللہ کی پناہ
(فلاں شخص کی) صحبت سے اللہ دور رکھے، کسی برے آدمی کی صحبت سے بچنے کے موقع پر کہتے ہیں
پَرْچھاواں پَڑْنا
سایہ پڑنا، صحبت کا اثر ہونا، آسیب کا خلل ہونا، تھوڑی سی مشابہت ہونا، دوسرے کی وضع پر چلنا
پَرَخْچے اُڑانا
پرزے پرزے کردینا، تہس نہس کر دینا
پَرْدَگی
پردے میں رہنے کی حالت، پوشیدگی، اخفا
پَرْدَہ چھوڑْنا
پردہ ڈالنا، چلمن گرانا، چک چھوڑنا، الٹے ہوئے یا بندھے ہوئے پردے کو کھولنا، لٹکانا
پَرْدَہ ڈھانْکنا
عیب چھپانا، عیب پوشی کرنا، اخفائے راز کرنا
پَردیسَن
اجنبی عورت، غیر وطن کی عورت، مسافرعورت
پَرْدے میں بِٹھانا
(عورت کو) باہر نکلنے نہ دینا ، چھپانا ؛ (رک) پردے بٹھانا .
پَرْدے میں سُوراخ کَرْنا
در پردہ فعل بد کرنا ، ٹٹّی کی اوٹ شکار کھیلنا ، پردے میں بیٹھ کر تاک جھان٘ک کرنا .
پُرْسا دینا
تعزیت کرنا، ماتم پرسی کرنا، مرنے والے کے رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرنا
پَرْوان چَڑھانا
پروان چڑھنا کا تعدیہ، پال پوس کر بڑا کرنا، کامیاب کرانا، مراد کو پہنچانا
پَرْوان چَڑْھنا
پرورش پا کر سیانا ہونا، جوان ہونا
پَرْواہا
طباق کی شکل کا سلا اور بال بھرا ہوا نمدہ جو پلن٘گ کے سرھانے کی طرف پایوں کے نیچے رکھتے ہیں
پَرْہیز ٹُوٹْنا
پرہیز توڑنا (رک) کا لازم.
پَرے بِٹھانا
(مجازاً) ہرا دینا، مات دینا، پست کر دینا، لگّا نہ کھانے دینا، نظروں سے گرا دینا، حقیر کردینا
پَسْلی پَھڑَکْنا
(کسی بات کی) خود بخود خبر ہو جانا ، (کسی شخص یا بات کا) حال بغیر کسی کے بتائے معلوم ہو جانا.
پَسُوجْنا
سینا، سلائی کرنا، کچی سلائی کرنا، ٹپّا ڈالنا
پُشْتَینی
وہ امر جو باپ دادا سے منسوب ہو، قدیمی، خاندانی، پیڑھیوں کا، کئی پشت کا، موروثی
پَگْڑی والا
حکیم ، طبیب ، وید (شگون بد سمجھ کر عورتیں نام نہیں لیتی ہیں) ؛ شوہر (عورتیں بربنائے شرم کہتی ہیں).
پَل پُس کَر
پرورش ہو کر ، سیانا ہو کر ، جوان ہو کر .
پَلّا کَرْنا
دورجانا، دورتک پہن٘چنا، جست کرنا
پَلّے باندْھنا
(کسی کو کچھ) دے دینا، بخش دینا
پَلَنگ پَر بِٹھا کَرْ روٹی دینا
بغیر خدمت لئے نان نفقہ دینا ، بغیر کسی معاضے کے سلوک کرنا.
پَلَنگ پَر بِٹھانا
بہت آرام دینا ، خدمت نہ لینا ، معزز بنا کر ہٹھانا، افسر بنا کر بٹھانا.
پَلَنگ کے بان توڑْنا
۔ (عو) بیکار بیٹھے رہنا۔ (فقرہ) امیر خانم نے کہا کہ بیوی میں بے خبر لئے تو جانے کی نہیں نہ میرے جانے سے کوئی کام اٹکا رہے گا۔ خالی پلنگ پر بیٹھی چارپائی کے بان توڑا کرتی ہوں۔
پَلَک سے پَلَک لَگانا
۔ (عو) سونے کے لئے آنکھ بند کرنا۔ آرام لینا
پَلیتھَن
(تیاری خوراک) خشک آٹا جو روٹی پکانے میں استعمال کیا جائے تاکہ گیلا آٹا ہاتھ یا چکلے بیلن کو نہ چپکے، خشکی.
پَنْچایَت بَدْنا
ثالثی کرانا، چار پنچوں میں کسی بات کا فیصلہ کرنا
پَنْدَرْھواں
پندرہ سے منسوب، وہ جو ترتیب یا سلسلے میں چودہ کے بعد اور سولہ سے پہلے ہو
پِنْڈا اچُھوتا ہونا
۔ (عوم) باعصمت ہونا۔ باکرہ ہونا۔ ؎
پِنْڈا پِھیکا ہونا
۔ (عو) بدن گرم ہونا۔ خفیف حرارت ہونا۔ ؎
پنڈا دھلانا
۔ پنڈا دھونا کا متعدی۔ (عو) (فقرہ) آ تیرا پنڈا دھلاکر کپڑے پہنا دوں۔
پِنْڈا دھونا
غسل کرنا، نہانا، بدن دھونا
پوت پُورا کَرْنا
۔ (دہلی) (عو) کمی پوری کرنا۔ کسی نہ کسی طرح کام انجام دینا۔ (فقرہ) کھانے جوڑے کے روپوں کی ابا جان نے حامی بھری ہے۔ چچا ابّا جمی جم ہیں نہیں تو ان سے بھی کچھ لیتی اور اپنا پوت پورا کردیتی۔
پُوچھ دینا
دعا سلام کہنا، خیروعافیت معلوم کرنا، پوچھنا
پوچھو دن کی بتائے رات کی
سوال کچھ جواب کچھ (اُول جلول باتیں کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں) .
پُورے دِن لَگْنا
حمل کا نواں مہینہ شروع ہونا .
پَونے آٹھ
(عوام) ایک فقرہ جو عوام مذاق میں کسی کو کہتے ہیں اور اس سے ایک معشوق فطرت مرد مراد لیتے ہیں.
پوٹْلی
چھوٹی گٹھڑی، پٹلیا، پوٹلیا
پوڑھا
مضبوط ، مستحکم ، قوی ، طاقت ور .
پوں لگانا
شور مچانا، جھگڑنا، پخ لگانا، ٹنٹا کھڑا کرنا، جھگڑا لگانا
پَٹپَٹانا
کسی چیز کو بجا کر یا پیٹ کر اس سے آواز پیدا کرنا.
پٹرے کا پٹرا
(مجازاً) موٹا تازہ تندرست (عموماً بچہ).
پِٹْنا
(مجازاً) جھک، ناگوار خاطر کام یا بات کا ذکر، رونا
پُٹْکی پَڑْنا
غضب الٰہی یا مصیبت نازل ہونا، صدمہ پہن٘چنا، غارت ہونا، موت آنا
پُٹْکی پَڑے
(بد دعا کے طور پر) غارت ہو، خاک پڑے، موت آجائے، غضب نازل ہو، کوسنا
پَٹھیا
بکری یا گائے کا مادہ جوان بچہ جو کوئی بچہ نہ جنا ہو، مجازاً: نوخیز لڑکی (بازارو)
پڑ جائے پٹکی
(عورتوں کا کوسنا) خدا کا قہر نازل ہو.
پَڑ رَہْنا
رات بھر کے لیے یا تھوڑی مدت کے لیے کہیں قیام یا آرام کرنا، لیٹنا، سو جانا
پَڑ مَرْنا
۱. مر کر ہٹنا ، مرتے دم تک ساتھ نہ چھوڑنا
پَڑھ پَتَّھر ہُوا
نہ کچھ پڑھا نہ کچھ سیکھا جاہل رہا
پَکانا رِیندْھنا
۔ (عو) (ریندھنا۔(ھ)۔ ابالنا۔) پکانا۔ تیار کرنا۔(نبات النعش) بعضوں کو کام کرنا عیب ہے، بعضوں کو دوسرے کا پکا یا ریندھا کھاناعار ہے۔
پَکَڑنا
تھامنا ، اٹھانا ، لینا ، ہاتھ وغیرہ کی گرفت میں لانا.
پَکْڑُو
(عوامی) بیگار میں پکڑآنے والا ، معمولی آدمی.
پَکّا پُوڑھا
مضبوط، مکمل طور پر طے شدہ (بات یا حالت)، نہایت پختہ (معاملہ وغیرہ)، بالکل تیار
پَکّا پِیسا
(مجازاً) تجربہ کار ، جہاں دیدہ ، چالاک ، جس کے تیور سے دانائی مکاری اور چالاکی ٹپکتی ہو ، بڑا ہوشیار.
پَکھرَوٹا
۔ (ھ) مذکر۔ (عو) چاندی سونے کے ورق جو پان کے بیڑے پر لپیٹ دیتے ہیں۔ ۲۔ وہ گلوری جس پر سونے چاندی کے ورق لگائے جائیں۔
پَکَھوڑا
پَکُھڑی، کان٘دھے کی ہڈّی، شانہ، کان٘دھا
پَھپّٹ
شور و غوغا ، فغان و فریاد ، فتنہ و فساد .
پھپٹ باز
مکار، فریبی، فتنہ ان٘گیز، فسادی
پُھپیا سُسَر
۔ پھیا سُسرا۔ (عور) مذکر۔ خسر کی بہن کا خاوند۔
پِھر کَون جِئے کِس کا راج
۔ مثل (عو) دیکھو پھر کون مرے کون جئے۔
پُھسَر پُھسَر
آہستہ آہستہ یا چپکے چپکے باتیں کرنا، کانا پھوسی کرنا
پِھسْلَن
۰۲ فریفتہ ہونے کی کیفیت ، مائل یا راغب ہونے کی حالت و کیفیت ، فریفتگی .
پھَسَکڑا مار کَر بَیْٹھنا
۔(دہلی۔ عو) زمین پر پاؤں پھیلا کے بیٹھنا۔ لکھنؤ میں اس جگہ چار زانو بیٹھنا بولتے ہیں۔
پَھل کا نَیا کَرْنا
نیا پھل کھانا (جو اکثر پہلون٘ٹی کے بچوں کو یا بعض اور اشخاص کو سب سے پہلے کھلاتے ہیں) .
پھُلا سِرا
۔(ھ) مذکر۔ (عو) دھوکا۔ فریب۔ بھلاوا۔ مغالطہ۔ (فقر) مہینہ بھر سے پھُلا سرا دے رکھا ہے جوٗتی نہیں لادیتی۔
پُھلْپُھلا
پھولا ہوا ، پھوکا ، پولا .
پھُلروا
۰۱ نازک ، چھوٹا ، پھول جیسا .
پُھلِّیاں دَھرنا
دانت نکلنے کی ابتدا میں مسوڑھوں میں کھجلی ہوتی ہے اور اُبھر آتے ہیں، دانْت نکلنے سے پہلے دانْت نکلنے کی جگہ کا ورم، تھلّیاں دھرنا
پُھندنا سا
۔صفت (عو) ننّھا سا۔ چھوٹے قد کا۔ (فقرہ) کیا پھندنا سا لڑکا ہے۔
پَھنْساوا
۱. الجھاوا ، دقت ، دشواری .
پُھوسڑا
تحقیر سے: (عو) بچہ، اولاد (فقرہ) پچیس برس کی عمر میں خدا خدا کرکے ناک رگڑ کے ایک پھوسڑا دیکھا تھا
پُھول
پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
پُھول پان کی طَرَح اُلَٹ پَلَٹ کَرنا
تین چار گھنٹے کے سفر میں تھکان کیسی اور وہ بھی کب کہ چاہنے والے ساتھ ہوں ہاتھوں ہاتھ لکھنؤ پہنچے پھول پان کی طرح الٹ پلٹ کی گئی.
پُھول پَڑے
(بددعائیہ کلمہ) آگ لگے، تباہ برباد ہو
پُھول سُونگھ کے رہنا
۔ (عو) طنزاً۔ بہت کم کھانا۔
پُھول کِھلْنا
شادی ہونا، بیاہ ہونا، کتخدائی ہونا، سہرے کے پھول کھلنا
پُھول کِھنڈْنا
(ہندو عو) شادی بیاہ ہونا ؛ شادی یا بیاہ کا پھیلنا .
پھونک
(عو) ہلکا ، ورق سا ہلکا ؛ ہلکا زیور ؛ کاجو بھوجو چیز۔
پُھونْک نِکَل جانا
۔(عو) دم نکل جانا۔ سانس نکل جانا۔ (ایامیٰ) بعض جان کنی سے بے ہوش ہوجاتے ہیں اور کوئی کوئی اللہ کے بندے ایسے ہیں کہ باتیں کرتے کرتے پھوٗنک نکل گئی اور ہوگئے۔
پُھوٹ
شکستگی (ٹوٹ کے تابع کے طور پر)
پُھوٹ پھٹک
علیحدگی، جدائی، جھگڑا، ان بن، نا اتفاقی
پُھوں پُھوں
پھونک ، پھونبک مارنے کا فعل
پَھٹ پَھٹانا
۰۱ مضطرب ہونا ، بیچین کرنا یا ہونا ، ترسنا ، خواہش کرنا .
پھٹا پُرانا
اُترن، پھٹے ہوئے کپڑے جو استعمال میں نہ آ سکیں، گلا ہوا، بوسیدہ کپڑا
پَھٹْکا نَہ کھانا
۔(عو) فوراً مرجانا۔ تڑپنے کا موقع بھی نہ ملنا۔
پُھٹْکَر
۰۱ طاق ، جس کا جوڑا نہ ہو ، علیحدہ ، اکیلا .
پَھڑْپَھڑانا
پھڑ پھڑ کرنا، (بازووں کو) پھٹ پھٹانا
پَھڑولْنا
بے ترتیب کرنا، کسی چیز کو الٹنا پلٹنا، ادھر اُدھر یا اوپر نیچے کرنا، بے ترتیب کرنا
پَھڑْکَن
خواہش، آرزو، شدید تمنا، تڑپ
پَھڑْکَن کی اَولاد
نہایت تمنا اور آرزو کی اولاد، ناک رگڑے کی اولاد، ناز پروردہ اور لاڈلی اولاد
پَھکْنا
(عو) وہ میٹھی تر چیز جس میں گھی کم ہو .
پھیر بندھْنا
سلسلہ چلنا، لگاتار کسی کام کا ہونا
پھیر لینا
بچے کا ولادت کے وقت پیٹ میں پلٹا کھانا۔
پَھیلْنا
کشادہ ہونا ، حدود وسیع ہونا ،(طول یا عرض یا دونوں میں) بڑھنا ، چاروں طرف بڑھنا
پھینٹی
(عو) سوت (یا ریشم) کی لچھی، اٹیرن پر لپٹا ہوا سوت
پھیکا پنڈا
۔مذکر(عو) جسم پر جب خفیف بخار محسوس ہوتا ہے پھیکا پنڈا بولتی ہی۔
پَہْلا پَھل
ثمر نو، وہ میوہ جو سب سے اول اترے
پَہْلُو بَسانا
پڑوس میں آباد ہونا، پاس رہنا
پَہْلے سے چَھٹی کے دَھان کوٹْنا
قبل از وقت کسی کام کی فکر کرنا .
پِیارا کَرْنا
عزیز سمجھنا، عزیز رکھنا، زیادہ عزیز رکھنا (عموماً ’سے‘ کے ساتھ)
پِیاروں پِیٹی
(عورتوں کا کوسنا) اپنے عزیزوں کو رونے والی، وہ عورت جس کے عزیز مر گئے ہوں، نگوڑی، ناٹھی
پیاروں مُوئی
(عورتوں کا کوسنا) رک : پیاروں پیٹی .
پِیاز کے سے پَرَت اُتارْنا
پیچ پانچ کی باتیں
شرارت کی باتیں، گھماؤ پھراؤ کی باتیں، چالاکی اور مکاری کی باتیں
پِیچُو
ایک قسم کا آڑو، چیلو، زرد آلو
پِیچھا پَکَڑْنا
ہر وقت کسی کے ساتھ لگا رہنا، پنڈ نہ چھوڑنا، تعاقب کرنا، کسی کام کے پیچھے پڑجانا
پَیْخانَہ
چھوٹا کمرہ یا کوئی پردے دار جگہ جہاں رفع حاجت کے لیے پیشتر قدمچے وغیرہ بنے ہوتے ہیں، آج کل فلش یا کموڈ وغیرہ بھی ہوتا ہے، جائے ضرور، بیت الخلا، سنڈاس، کاکس، ٹٹی
پَیر بھاری ہونا
۔(عو) (دیکھو پاؤں بھاری ہونا) حاملہ ہونا۔ ؎
پَیر کا ناخُنْ نَہ دِکھانا
۔(عو) روبرو نہ ہونے دینا۔ (تحقیر سے) صورت نہ دکھانا۔ آمنا سامنا نہ ہونے دینا۔ ع
پِیر کی پِیری سے کام پِیر کے فِعلوں سے کیا کام
کسی بزرگ کی بزرگی سے مطلب ہے ، اس کے افعال کی تحقیقات فضول ہے.
پَیْزار
جوتی، پاپوش، کفش پا، نعلین
پَیزار سے
۔(عو) پاپوش سے۔ بلا سے۔ کیا پرواہ ہے۔ ؎
پِیس پاس کے
پیس کر ، پیس کے ، پسینے کے بعد .
پِیس مارْنا
پیس ڈالنا، برباد کر دینا، نہایت تکلیف پہنچانا، خاک میں ملا دینا
پَیسا اُٹھانا
روپیہ یا دولت صرف کرنا (عموماََ پر/ پہ کے ساتھ)
پَیسا جوڑْنا
روپیہ پیسہ بچا کر جمع کرنا، کنجوسی کرنا، بخل کرنا
پَیسے بَرابَرْ بوٹیاں کَرْنا
۔(عو) خوب مارنا۔ کھال اڑانا۔ پرزے پرزے کرنا۔
پَیسے بَھر کی بوٹی کَٹْوا دو
زبان کٹوا دو اگر عہد کے پورے نہیں ہو .
پَیسے ڈولی
وہ مسافت یا فاصلہ جس کا کرایہ ڈولی والے ایک پیسہ لیتے تھے
پَیسے کی جَگَہ دھیلا اُٹھانا
۔(عو) بہت کفایت شعاری کی جگہ (فقرہ) رویپہ پیسہ تو الغاروں ہے پر دل نہیں پیسے کی جگہ دھیلا اٹھاتی ہیں اور اس میں سے بھی بچے تو دوچار کوڑیاں بچا رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پیشَہ وَر
(شخص) جس نے فلاح و بہبود، رفاہ عام یا عوامی تفریح کو اپنا مشغلہ بنا لیا ہو، جیسے: پیشہ ور شاعر
پیشہ کرانا
۱. ( عورت کا ) کسب معاش کے لیے برا کام کرانا .
پَیغام ڈالنا
۔(عو) نسبت یا بیاہ کی درخواست کرنا۔
پَیغاما پَیغامی
اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے اِدھر پیام لانا، پیغام سلام، سوال جواب، بات چیت، خط و کتابت
پَیوَند میں پَیوَند مِل جانا
۔(عو) نسل میں نسل مل جانا (فقرہ) انھیں دان وہیز کی پرواہ نہیں وہ چاہتے ہیں ہڈی میں پڈی پیوند میں پیوند مل جائے۔
پیٹ پونْچَھن
۔پیٹ کھُرچن۔ صفت۔ (عو) وہ بچہ جس کے پیچھے کوئی اور بچہ نہ پیدا ہوا ہو۔ پچھلا بچّہ۔
پیٹ پھُلانا
پیٹ کو سانس سے اونچا کرنا
پیٹ پَھٹْنا
(چاول کا) پھول کر شق ہو جانا
پیٹ پیٹ کر
۔(عو) بڑی مشکل سے۔ نہایت دقَّ سے۔ (فقرہ) خاوند پیٹ پیٹ کر روٹی دیتا ہے۔ ۲۔مارمارکر۔ (فقرہ) میں تمام بدن پیٹ پیٹ کے سجادیا۔ ۳۔ماتم میں سر اورسینے پر ہےاتھ مار کے(فقرہ) میں کوکھ جلی رات سے پیٹ پیٹ کر جان کھورہی ہوں فرزندہ جو انا مرگ کی میّت پر بیٹھی رورہی
پِیٹ پِیٹ کر اَپنا خُوں کر ڈالنا
۔(عو) اپنے آپ کو مارتے مارتے ہلاک کر ڈالنا۔
مجھ سے زبان سنبھال کر بولا کرو نہیں تو پیٹ پیٹ کر اپنا خون کر ڈالوں گی۔ (مراۃ العروس)
پیٹ دِکھانا
پیٹ کے مرض کی پہچان کرانا، پیٹ کے مرض کی تشخیص کرنا
پیٹ سے پَٹّی باندْھنا
رک : پیٹ سے پتھر بان٘دھنا.
پیٹ مارْنا
بھوک سے کم کھانا ، کھانے میں کمی کرنا ، پیٹ خالی رکھنا.
پیٹ میں آزار ہونا
۔(عو)۔۱۔پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے۔ ؎
۲۔جس شخص کو کھانا کھانے سے کسی طرح سیری نہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں کہ پیٹ میں آزار ہے یعنی جاوع البَقَر کا مرض ہے۔
پیٹ میں اَنگارے بَھرْنا
۔(عو) مال حرام کھانے دلےکی نسبت بولتی ہیں۔ (فقرہ) جو لوگ ناحق یتیموں کے مال کو خورد برد کرتےہیں وہ اپنے پیٹ میں انگارے بھرتے ہیں۔
پیٹ میں آڑ ہونا
۔(عو) بچوں کو قبض کی وجہ سے درد ہونا۔
پیٹ میں پالْنا
(مجازاً) کوئی بات دل میں رکھنا ، فکر کرنا.
پیٹ میں پاؤں ہونا
نہایت مکار ہونا ، پیٹ میں گن بھرے ہونا ، (یہ محاورہ سان٘پ سے لیا گیا ہے کیون٘کہ اس کے پان٘و دکھائی نہیں دیتے ، ایسے شخص کے حق میں بولتے ہیں جو ظاہر میں غریب اور باطن میں سب گنوں پورا ہو)
پیٹ میں چیونٹے کی گرہ ہونا
بے کھائے جینا ، بہت کم خوراک ہونا ، (عوتیں کم خوراک آدمی کے بارے میں طنزاً کہتی ہیں جو اپنے تئیں نازک سمجھے).
پیٹ میں ٹُکْڑا ڈالْنا
کھانا دینا ، کھانے پینے کی کفالت کرنا.
پیٹ ٹَھنْڈا رَہنا
۔(عو) خوش رہنا۔ صاحب اولاد رہنا۔ اولاد کا زندہ رہنا۔
پیٹ کی مار دینا
۔(عو) بھوکا مارنا۔ بھوک کی سزا دینا۔ عداوت یا تنبیہ کی غرض سے کسی کو بھوکا رکھنا۔
پیٹ کے گُن کَون جانے
باطن کا حال کسی کو معلوم نہیں
پِیٹھ
(عوام) کرسی ، اسٹول ، نشست ، پٹرا ، پیڑھا ، پیڑھی ، سن٘گھاسن ، پایہ ، تخت
پِیٹھ پَرْ کا
بعد کا ، پیچھے کا ، بعد میں پیدا ہونے والا (بچہ یا بچی).
پَیٹھنا
گڑنا، پیوست ہونا، دھنسنا، بیٹھنا، ڈالنا، داخل ہونا
پیڑُو پَھڑْکانا
(عورت کا چلتے ہوئے یا ناچتے ہوئے) پیڑو کا ابھارنا یا حرکت دینا .
پیڑُو کی آنچ
(عورت کی) خواہش نفسانی ، جماع کرانے کی طلب، شدید شہوت .
پِیہُو پِیہُو
۔(عو) مونث پہیے کی آواز۔ فقرہ) مور جھنگار رہے تھے۔ پہیےے پیہود پیہو کررہے تھے۔
تَئِیں ہونا
(عو) کسی بات کا تہیہ کرلینا، پیچھے پڑجانا، مستعد ہونا، آمادہ ہونا .
تابِعْ دار
مطیع، پابند، فرماں بردار، ملازم
تابِعْ داری
اطاعت، فرماں برداری، پابندی، بات ماننا
تاجو
بھائی سے بد سلوکی کرنے والی عورت (ایک برادر کش گن٘وار عورت کا نام، اس کا قصہ اس طرح ہے کہ تاجو نامی عورت کا بھائی پردیس سے دولت کما کر لوٹ رہا تھا، راستے میں وہ اپنی بہن کے گھر ملنے کے لئے رک گیا، اس عورت نے بھائی کی دولت کے لالچ میں اسے مار ڈالنے کا منصوبہ بنا کے اس کام کے لئے اپنے خاوند کو آمادہ کرنے کی کوشش کی، وہ راضی نہ ہوا تو اس عورت نے اپنے دیور سے ساز باز کرکے بھائی کو قتل کرادیا) بے رحم عورت
تار
زیور میں استعمال ہونے والا باریک تاروغیرہ
تار بِتار ہونا
(عوامی) برا حال ہونا، پتلا حال ہونا، حال غیر ہوجانا
تار تار
۱. دھاگا دھاگا ، لیر لیر ، دھجی ، ٹکڑا ٹکڑا .
تار نِکالْنا
کشیدہ کا ری کے لیے کپڑے میں سے تاگے نکالنا
تارا وارا
۔(عو) وارا تابع مہمل ہے۔ (فقرہ) جب تم دُلہن بن کر تارے وارے دیکھ چکوگی پلٹ آؤں گی۔
تاروں بَھری کی رات
۔مونث (عو) ایسی رات جس میں آسمان صاف اور تارے چھٹکے ہوئے ہوں۔ ؎
تارے باندْھنا
ایک قسم کا ٹوٹکا ہے پانی کی جھڑی موقوف ہونے کے لیے کرتے ہیں، مجازاً: کسی سلسلے کو روکنا
تارے توڑْنا
۱. ایسا کام کرنا جو ہر ایک نہ کرسکتا ہو ، حیرت ان٘گیز کام کرنا .
تارے دِکھانا
کبوتر بازوں میں دستور ہے کہ وہ کبوتر کو جو بلند پرواز ہوتا ہے اور رات بھر اُڑتا رہتاہے۔ تارے یاچراغ اس طرح دکھاتے ہیں کہ چھلنی اس کے مُنھ پر رکھ دیتے ہیں تاکہ تاروں میں اُڑنے سےمانوس ہوجائے
تالی والا
(عو) اُلُّو ، عورتیں اُلُّو کو منحوس سمجھ کر اس نام نہیں لیتیں اور تالی والا اس وجہ سے کہتی ہیں کہ جس وقت اُلُّو بولتا ہے تو عورتیں تالی بجانا شروع کردیتی ہیں تاکہ وہ دفع ہوجائے.
تان تُرُوز
طعنہ محنہ، اشارہ کنایہ بطریق تضحیک، طعن تشنیع.
تانبے تاثِیر
(عو) بہت کم یا کم سے کم ، گنی بوٹی نپا شوربا، ضرورت بھر کی کم سے کم چیز.
تانبے کا تار نَہیں
(عو) نہایت مفلس ہے ، اس عورت کی نسبت بولتے ہیں جس کے پاس زیور بالکل نہ ہو.
تاننا
(پارچہ بافی) سوت کو بننے کے لیے لمبائی کے رخ خاص طریقے پر پھیلانا
تانے تشنے
۔زذکر۔ (عو) طعن وتشنیع کا مُہَنَّد ہے۔
تانے گھاٹ کہ بانے گھاٹ
۔(عو) مقولہ یعنی کسی طرح کی کمی نہیں ہے۔
تاوْلی
جلد بازی، تیزی، عجلت، جلدی
تاک لینا
چیزوں کا وقت پر پہنچانا، اشیائے ضروری وقت پر مہیا کرنا، نگرانی کرنا، دیکھ بھال کرنا
تَبَرُّج
(عورت کا) زیبائش وغیرہ (مردوں پر) ظاہر کرنا
تِتَمْبا
(عو) بکھیڑا ، جھگڑا ، روک ، ممانعت ، رکاوٹ.
تَجْوِیزْنا
تجویز کرنا، سوچنا، غور کرنا
تُجھ مُجْھ
ہر کس و نا کس ، ماو شما ، ایرے غیرے.
تَحْتُ الحَنَک
لفظاً: ٹھوڑی کے نیچے، مجازاً: دستار کی بندش کی ایک وضع جس میں اس کا ایک پیچ ٹھوڑی کے نیچے سے نکالتے ہیں
تُحْفَگی
(عوام طنزاً) فوقیت، تعریف
تُحْفَگی نِکَلْنا
(عوام) خوبی کھلنا، بھلائی حاصل کرنا، فوقیت نکلنا
تَخْت بَخْت
(عو: دعائیہ) راج سہاگ ، راگ سہاگ ، سہاگ بھاگ ، عیش و آرام ، خوش نصیبی ، خوش اقبالی ، اولاد اور خاوند
تَخْت چَڑْھنا
(طنزاً) پل٘نگ پر قدم رکھنا، چارپائی پر چڑھنا، سونے کی تیاری کرنا، سونا، آرام کرنا
تِر بھِر ہونا
خفا ہونا، ناراض ہونا، بگڑنا
تَرْ تِہْوار
عید، بقرعید وغیرہ، تیج تہوار
تُرَئی کا سا پُھول
(عو) (لفظاً) ترئی کے زرد پھول کی مانند ، (کنایۃً) زر خالص ، کھرے روپئے ، عمدہ اور خوش نما سکہ.
تُرَئی کی بیل
(عو) (مجازاً) لڑکی (جو دیکھتے دیکھتے جوان ہو جاتی ہے).
تُرت
(فارسی میں بسکون دوم، پریشان، ہندی میں بفتح دوم، جلد، شتاب) (عو)جلد، فوراً، جس دن بال بچہ ہو، مجھے تُرَت خبر کرنا
تُرْتُرا
تیز، چست، چالاک، بہت باتیں بنانے والا، چرب زبان
تُرشا جانا
کھٹاس آجانا، کھّٹا ہو جانا
تَرْکَمْ تَرْکا
۔مونث۔ (عو) اَنْ بَن۔ جذفائی۔ مِلنا جُلنا۔ موقوف کردینا۔ اب رہے قرضدار سیکڑوں کماتے اور اُڑاتے ہیں ہمارا آتا ہوا نہیں دیتے بہتیروں نے تو ملاقات چھوڑدی۔ مُنھ چھپائے دوچار سے ترکم تر کا ہوگئی۔
تَرَہ تَرَہ کَرنا
۔(عو) فریاد کرنا۔ ایسی پیٹک پھیا ڈالی کہ سارا محلّہ ترہ ترہ کرنے لگا۔ دیکھو تراہ تراہ۔
تُری
ایک قسم کا بگل ، ترم ، دھوتو.
تُس
پیاس، تشنگی، (مجازاََ) سخت خواہش، آرزو، تمنا
تَصْوِیر کی حالَت
(مجازاً) نہایت حسین، قبول صورت، صاحب جمال
تَقدیر پُھوٹ جانا
۔(عو) تقدیر کا بگڑنا۔ ؎
۲۔ (کنایۃً) بُری جگہ شادی ہونا۔ ۳۔مقدمے مُعاملے کا برخلاف ہونا۔
تَقْدِیر لَوٹ جانا
قسمت کا برگشتہ ہوجانا، تقدیر کا دغا دے جانا
تَقدِیر کا بَدا
قسمت کا لکھا، شدنی امر، نوشتۂ ازلی
تَقدیر کُھل جانا
۔۱۔تقدیر چمکنا۔ ۲۔(مجازاً) (عو) شادی ہوجانا۔ (روپائے صادقہ) کہ چھوٹی بہن اِس کے دیکھتے دیکھتے گھر بار کی ہوگئی اور اسی کی تقدیر نہ کھُلی۔
تِل بَھر لَہُو پَہاڑ بَرابَر مُحَبَّت
(عوامی زبان) یگانے کو دوست سے زیادہ درد ہوتا ہے (اُس وقت بولتے ہیں جب اپنا دور کا رشتہ دار دوست سے زیادہ کام آئے)
تِل چاٹنا
شادی کی ایک رسم ہے کہ رخصت کے وقت دلھن کے ہاتھ میں کالے تل رکھوا کر دولھا سے چٹواتے ہیں تاکہ اس ٹوٹکے سے دولھا تمام عمر دلھن کا مطیع رہے
تَل دھار اُوپَر دھار
پیہم، مسلسل لگاتار، موسلا دھار
تَل نَظَرا
وہ شخص جو گفتگو کے وقت آنکھیں چار نہ کرے
تَلا توپ
(عو) دوڑ دھوپ، شور، پکار، اودھم.
تَلا دینا
ہانڈی یا پتیلی کے نیچے گیلی مٹی چڑھانا تاکہ آگ سے کسی قدر محفوظ رہے
تُلْتُل
(عو) بچے کے پیشاب کرنے کی آواز.
تَلْخانا
مزے میں تلخ ہوجانا، تلخی دینے لگنا، کڑواہٹ آجانا
تِلْمِلانا
تڑپنا، بے قرار ہونا، بے چین ہونا
تَلْواس
بے چینی، اضطراب، بے قراری
تَلووں تَلے میٹنا
۔(عو) پامال کرنا۔ روندنا۔ جیسے جو میرے بچوں کو مارے اُسے تلووں تلے میٹ دوں۔
تَلووں سے لَگنا سَر میں جا کے بُجھنا
۔(عو) سر سے پا تک غصے میں جلنا۔ سر تا پا جلنا۔ نہایت برافروخت ہونا۔
تِلوں میں سے تیل نِکالْنا
قلیل یافت سے خرچ پورا کرنا، کفایت سے کام لینا، پورا ڈالنا، کام چلانا، مجازاً: سخت محنت یا مشقت کرنا
تَلوے دھو دھو کے پِینا
۔(عو) کمال اطاعت کرنا۔ کمال قدر دانی کرنا۔ آنکھوں پر رکھنا۔ ؎
تَلے اُوپَر کے
(عو) دو بچّے جو ایک دوسرے کے بعد بلا فصل پیدا ہوئے ہوں ، رک : اوپر تلے کے.
تَلے تِیس اُوپَر بِیس
(عوامی) بظاہر بھولی بھالی مگر دراصل بڑی شریر اور چالاک، ایک سے بڑھ کرایک
تِلے دانی
سوئی پیچک قینْچی وغیرہ رکھنے کا چھوٹا سا بٹوایا تھیلی
تم رُوٹھے ہم چُھوٹے
طلاق یا ترک تعلق کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے
تَماشا خانَم
(مجازاً) مسخری عورت، بللّی عورت، انوکھی عورت
تَمام کَرْنا
ختم کرنا، انجام کو پہنچانا، پورا کرنا، مکمل کرنا
تَمْغا بِٹھانا
سکہ بٹھانا، رعب بٹھانا، تحکم جتانا
تَمْکَنَت کَرْنا
غرور کرنا، نخوت کرنا، اترانا، تعلی کرنا، دون کی لینا
تُمھارے مُنہ میں خاک
۔(عو) اس سےکہتی ہیں جو کسی کا بُرا چاہے یا ایسی چیز مانگے جو اس کی حیثیت سے زیادہ ہو اور اس کا دیناج منظور نہ ہو۔ رحمت نے کہا بیگم تو سوٗموں کی ایک سوٗم ہیں میں تو ایسے پیسے ایسے روپے کو آگ لگاکر رکھ دوں میں نے کہا بوا تمھارے مُنھ میں خاک۔
تَن پیٹ کا مَزا
تن پرستی کا چسکا، اچھا پہننے اور اچھا کھانے کی لت.
تَنباکُو کا ہاتھی
(عو) جاہل عورتوں کا ٹوٹکا جو بخار اترنے کے لیے کرتی ہیں تنْباکو کا ہاتھی بنا کر اس کے سرہانے رکھتی ہیں جس کو بخار ہو اور پانی اور انْگارے وارتی ہیں اور گھر کی موری کی طرف لے جا کر ٹھنڈا کرتی ہیں اور منْھ سے کہتی جاتی ہیں کہ بھوکا ہے تو آگ کھا اور پیاسا ہے تو پانی پی
تَنگی تُرْشی
۔(عو) کفایت شعاری۔ تکلیف کے ساتھ۔ عورتیں ’تنگا تُرشی‘‘ بھی کہتی ہیں۔ میں کس کس تنگی تُرشی سے نوچ کھسوٹ کر ہر مہینے پیچھے کچھ جمع کرتی ہوں اور آپ کے بھائی باتوں باتوں میں پوچھ کر اس کے اُڑانے کا سامان کردیتے ہیں۔
تَنْنا
(کسی عضو یا رگ وغیرہ کا) پھیل جانا ، کھن٘چنا ، اکڑنا.
تِنکا توڑنا
معمولی سا کام کرنا، کوئی بھی کام کرنا، خفیف کام کرنا
تِنَکْنا
جھلانا، بگڑنا، ناراض ہونا، تربھر ہونا
تِنکے کا سَہارا نَہِیں
۔(عو) بالکل مفلس ہے آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔
تَنِی
کسی چیز کے بان٘دھنے یا کسنے کی ڈور، بند
تَنْیا
کلائی پر لپیٹنے کا (کپڑا وغیرہ)
تو تو
۔(ف) مذکر۔ ایک درخت اور اُس کے پھل کا نام جس ’’شہتوت‘‘ بھی کہتے ہیں۔ اِس کے پتّوں سے ریشم کے کیڑوں کی پرورش ہوتی ہے۔
تُو چَل مَیں چَل
رک: تو چل میں آیا؛ سب دوڑ پڑے، ہر کس و ناکس دور و نزدیک والوں کی آمد کے سلسلے کے موقع پر مستعمل.
تو مجھ کو تو میں تجھ کو
تو میرا ساتھ دے گا تو میں تیرا ساتھ دوں گا، تو مجھ سے محبت کرے گا تو میں تجھ سے محبت کروں گی
تَوا سَرْ سے باندْھنا
اپنے کو مستحکم کرنا، مضبوط بنانا، سر کی حفاظت کر کے لڑنے کو مستعد ہونا
تَوا ہَنسْنا
۱. توے کے نیچے کی کالون٘چ کا روشن ہو کر اس سے پھول سے جھڑنا، لوگ اسے نیک فال سمجھتے ہیں.
تَوبَہ بَھلی
خدا بچائے، اللہ محفوظ رکھے، خدا کی پناہ.
تَوبَہ تِلّا
(عذر خواہی یا عاجزی کے ساتھ) واویلا، گریہ و زاری، ہائے وائے
تَوبَہ تَنْسُوہا
(عو) توبۂ نصوحا (رک) کا بگاڑ.
توبہ ہے
(عو) خدا بچاے، خدا دور ہی رکھے، ایسا نہیں ہو سکتا.
توپ کے مُہرے
مصیبت یا موت کے من٘ھ میں، مصیبت کے سامنے، توپ کے روبر.
تُودَہ
ہجوم، اژدہام، انبوہ، بھیڑ
تورہ پِیٹی
نخرے دکھانے والی، شیخی باز، مغرور
تورے دار
وہ معزز لوگ جنھیں بادشاہ کی جانب سے تقریبات میں مختلف کھانوں کے خوان بھیجے جاتے تھے
تُوں تاں کَرْنا
تو تو میں میں کرنا، گالی گلوچ کرنا، مغلظات بکنا
تڑ پڑ
تیزی ، پھرتی ، بر وقت عجلت سے کسی کام کی تکمیل ؛ کسی کے جواب میں بلا توقف کچھ کہنا
تَڑاخا
(عو) کسی چیز کا قحط ، کسی شے کی نایابی ، رک : تڑاقا
تَڑاقا بِیْتنا
(عوام) فاقہ گزرنا ، بالکل کچھ نہ کھانا
تَڑَخ تَڑَخ نُور بَرَسْتا ہے
۔(عو)مذاق سے بد صورت بدقطع کی نسبت کہتی ہیں۔ یہ کون بَلا چلی آتی ہے۔ نہیں معلوم یہ نیا جانور کس جزیرے کا ہے ذرا دیکھنا تڑخ تڑخ نور برستا ہے۔
تَڑَخ تَڑَخ نُور بَرَسْنا
(عو) طنزیہ یا مذاق سے بد صورت بد قطع کی نسبت کہتے ہیں.
تَڑَخ کَر بولنا
۔ (عو) خفگی سے کسی بات کا جواب دینا۔ جھنجھلا کر جواب دینا۔
تَکان اُتارْنا
تھکن دورکرنا، تازہ دم ہوجانا، سستی دور کرنا
تَکْلِیف سَہارْنا
مصیبت برداشت کرنا، دکھ اٹھانا
تَکلے کی طَرَح بَل نِکَلنا
تَکلے کے بَل نِکال دینا
أ(عو) کجی نکالنا۔ خوب سیدھا بنانا۔ ساری شرارت دوٗر کردینا۔ مارپیٹ کے ٹھیک کرنا۔ ع
تُکّا
سیدھا، عمودی، عمود وار، جیسے: جب دیکھو تکامی بیٹھی ہے
تِکّا اُتار٘نا
ضعیف الا عتقاد مسلمان عورتیں من٘گل کے دن بچوں کے اوپر سے گوشت صدقہ کرکے چیلوں کو کھلایا کرتی ہیں اسی کو تکا اتارنا کہتے ہیں
تِکھارْنا
دلیل سے ثابت کرنا، اچھی طرح دریافت کرنا، تین مرتبہ کوئی کام کرنا
تھال کِھلائی
(عو) چھٹی کے بعد کی ایک رسم جس میں تھال میں خشکہ اس پر گھی شکر اور میوہ ڈال کر چومک روشن کر کے زچہ کو کھلاتے ہیں وہ کھا لیتی ہے تو پھر اور سہاگنیں کھاتی ہیں
تَھپْڑی لَڑْنا
تالی بجا بجا کر لڑنا ، (عورتوں یا زنخوں کی طرح) لڑنا جھگڑنا.
تُھتْکارْنا
بار بار اور آہستہ آہستہ تھوکنا، اس طرح تھوکنا کہ اس میں تھوک کم نکلے
تُھتْکاری
تھتکارا (رک) کی تانیث ، چڑیل ، ڈائن ، بلا.
تِھگْلی لَگانا
۔(عو) کپڑے میں پیوند لگانا۔ جوڑ لگانا۔ خیمے میں تھِلگی لگادو۔ (کنایۃً) کہیں رسائی کرنا۔ کسی مقام کی خبر لانا۔ ؎
دیکھو آسمان میں تھِگلی لگانا۔
تُھو تُھو
بار بار تھوکنا یا تھوکنے کی آواز.
تُھو تُھو تُھدّا
جب کسی کھیل یا شرط میں کوئی لڑکا ہارنے لگتا ہے اور اسے کوئی عذر پیش ہوتا ہے تو یہ لفظ کہتا ہے یعنی ابھی سہی نہیں ہے
تُھوتَھن
جانور کا منْہ، (حقارتاً) انسان کا منْہ
تھوتھے تِیروں سے اُڑانا
۔(عو۔ ہندو) کُند تیروں سے اُڑانا تاکہ سخت تکلیف ہو۔ سزائے سخت دینا۔ کُند چھُری سے حلال کرنا۔
تھوڑا تھوڑا ہونا
شرمندہ ہونا، خفیف ہونا، پانی پانی ہونا
تُھڑَمْ تُھڑا کَرْنا
(عو) نفریں کرنا ، لعنت ملامت کرنا ، نکّو بنانا.
تُھڑَم تُھڑَم
(عو) لعن طعن ، تھو تھو ، لعنت ، ملامت.
تُھڑی تُھڑی
بدنامی، رسوائی، تھوتھو، لعنت ملامت، فضیحت
تُھڑی تُھڑی مَچْنا
تھو تھو ہونا، رسوائی ہونا
تِھڑی تِھڑی کَرنا
۔۱۔(عو) لعنت ملامت کرنا۔ نفریں کرنا۔ بُرا کہنا۔ ۲۔تھُک تھُکانا۔ (فقرہٌ تخت کے نیچے جوتا نظر پڑا اور یہ خیال موجود کہ جوتا تو یہاں سے کیا خدا نہ کرے وہ ننگے پیر ہوں۔ آپ ہی تھڑتھڑی کی اور اس وہم کو نکالا۔
تُھک تُھکانا
نظرِ بد سے بچنے کے لیے یا کسی بری بیماری کا نام لینے یا سننے پر تھو تھو کرنا
تَھکا بیل
(کنایۃً) سُست آدمی ، کام چور.
تُھکّا فَضِیْحَتی
لعن طعن، ذلت، بدسلوکی، جھگڑا
تَہ دَرْز
(عو) جس کی تہ بھی نہ ٹوٹی ہو، کورا، اچھوتا.
تَہ دِلی
اطمینان، خاطر جمعی، خلوص دل، دل کی سچائی یا گہرائی.
تَہاتَہی رَکْھ چھوڑْنا
(عو) احتیاط سے رکھنا، استعمال میں نہ لانا.
تَہَس نَہَس
۱. ستیا ناس ، برباد ، تہ و بالا ، تتر بتر .
تہس نہس گئی
(عو) وہ عورت جس کا کہیں تھل بیڑا نہ ہو، خانہ خراب.
تِیج تہوار
۔(ھ) مذکر (عو) ہر ایک تہوار۔ عید۔ بقر عید (مراۃ العروس) بُوا اُس میں رنج کی کیا بات ہے، اپنی اپنی قسمت ہے اور سمجھنے کو سَو طرح کی باتیں ہیں، اُن کی بسم اللہ کی شادی ہوئی۔ روزہ رکھایا گیا۔ تیج تہوار اُن کا کونسا نہیں ہوا۔
تِیخی
تیخا (رک) کی تانیث؛ تیز، شوخ، تتیا مرچ؛ خام پارہ، مال زادی؛ زبان دراز، سرکش و بے حیا (عورت)، فتنه پرداز(عورت)؛ اوّنچا (سُر).
تیر کرْنا
گزارنا، صرف کرنا، خرچ کرنا
تیرا بُرا نہ ہو
تیرا برا ہونے کی جگہ، کسی سے ناراضگی کے موقع پر بھی کہتے ہیں، تونے عجیب و غریب کام کیا
تیرا میرا مُنھ دیکھنا
دوسروں کا سہارا ڈھون٘ڈنا، ہر کسی سے مدد کا خواہاں ہونا
تیرا نُور اُڑ جائے
(بد دعا) تیرے چہرے پر نور نه ریے ، تیرا روپ جاتا رہے، توند صورت یو جاےۘ
تیرَہ تیزی
(عو) صفر کے مہینے کے اول تیرہ دن جو منحوس خیال کیئے جاتے ہیں کیونکه عورتوں میں مشہور ہے که ان ہی دنوں میں رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم بیمار تھے نیز یه پورا مہینه.
تیری میری
تیرا میرا کی تانیث، اپنے بیگانے کی، ہر کس و نا کس کی
تیرے صَد٘قے
(عو) میں تجھ پر نچھاور ہوجاؤں نیز چاپلوسی کے لیے بھی کہتے ہیں.
تیرے ہاتھ ٹُوٹیں
(عو) (ایک طرح کا کوسنا) ماررنے والے کو کہتی ہیں که جن ہاتھوں سے تو ما ر اہا ہے یه ٹوٹ جائیں.
تیزی
(کسی دھار والے آلے کی) کاٹ والا ہونے کی حالت ، برّش ، کاٹ.
تیزی کا چاند
۔(عو) صفر کے مہینے کا چاند۔ میرا بچّہ تیزی کا چاند دیکھ کر جو پڑا ہے تو اب تک نہیں سنبھلا۔
تِیس دن
ایک ماہ، ہر روز، پورا مہینہ، پورا سال
تِیسْری
(عورت) چاند کی تیسری تاریخ (جاہل عورتوں کے اعتقاد میں تیسری تاریخ کا چاند دیکھنا منحوس ہوتا ہے)
تیسوں دن
روزانہ، روزمرہ؛ مدام، ہمیشہ، تمام ماہ، پورے مہینے
تِیسوں کَلام
تیسوں پارے، قرآن مجید، تراکیب میں مستعمل
تِیسوں کلام اُٹھانا
(عو) قرآن شریف تھا کہ قسم کھانا.
تِیسی
السی ، کتان ، لاط : Linum usitatissimum انگ : Flax.
تیل توا کالا
۔صفت (عو) ایسی کالا جیسے توے کی سیاہی تیل میں ملی ہوئی۔ نہایت کالا۔ میلا کچیلا۔
تَیل گِیری
(عو) وہ کپڑا جو تیل کی چکنائی سے لباس کو محفوظ رکھنے کے لئے چوٹی کے نیچے پشت پر ڈال لیتے ہیں.
تیل ماش
تیل اور ماش جو کسی کے سفر سے واپسی پر یا دورے مواقع پر بطور صدقہ کسی محتاج کو دیتے ہیں یا محض بطور خیرات یا صدقہ پرائے دافع بلا نکالتے یا دیتے ہیں.
تِیلَڑھ
(عو) رک : تیتری ، تین لڑکوں کے بعد پیدا ہونے والی لڑکی ، ہندوئوں میں ایسی لڑکی کو نامبارک خیال کیا جاتا ہے.
تِین گُناہ خُدا بھی بَخشتا ہے
کسی سے خطا کی معافی چاہنے پر بولتی ہیں
تیوری پیٹی
مغرور عورت جس کی ہر وقت تیوری چڑھی رہے.
تِیہا
۔(ھ۔بر وزن بیجا) مذکر۔ (عو) ۱۔تیزی۔ حرارت۔ جوش۔ ۲۔غصّہ۔ غضب۔ آخر مجھکو تیہا آیا اور بھاڑ میں جاکر کہہ کر وہاں سے چلی آئی۔ تیہا نہ دکھاؤ سیدھی طرح جو کہتے ہو کہو۔
جا ضُرُور
بیت الخلا، وہ جگہ جہاں رفع حاجت کی جائے، پیخانہ، براز
جاسُوسی لینا
سن گن لینا، کنسوئیاں لینا
جالی کی آنکھ
(عو) برقعے کی نقاب کی وہ جالی یا سوراخ جو آنکھوں کے سامنے دیکھنے کے لیے نبا دیتے ہیں .
جالے لینا
(کنایۃً) مارا مارا پھرنا، کام کاج پر دیدہ نہیں لگتا نا ایک جگہ پاؤں نہیں ٹکتا، سارے باغ کے جالے لیتی پھرتی ہے
جان پَر صَبْر
(عو) کسی کے ہاتھ سے کوئی تکلیف پہنْچے تو کوسنے اور بد دعا دینے کے طور پر کہتی ہیں.
جان پَر صَبر کَرنا
۔(عو) کسی کے ہاتھ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو کوسنے اور بد دعا دینے کے طورپر کہتی ہیں۔ ؎
جان جَوان
نوجوان، جان رعنا (عورت یا مرد).
جان چَلی جانا
بے چینی ہونا، گھبراہٹ ہونا، مرجانا، کمال بےچین ہونے کی جگہ
جان غَشْ ہونا
کسی پر فریفتہ ہونا، کسی بات پر بے حد مائل ہونا
جان نَہ پَہْچان خالَہ سَلام
(عو) جب کوئی کسی اجنبی کے ساتھ نہایت گرم جوشی سے پیش آئے یا چالاکی سے دوستی ظاہر کر کے اپنا مطلب نکالنا چاہے تو کہتے ہیں .
جان کو آ جانا
۔(عو) کمال غصّہ ہونا۔ بیگم صاحب تو میری جان کو آگئیں۔ میں نے اپنی مصیبت کہی وہ لگیں خفا ہونے۔
جان کو کَل ہونا
(عو) آرام و سکون ہونا ، زندگی پر لطف ہونا.
جان ہَلْکان کَرنا
۰۱ سخت تھکانا ، بہت کام لینا ، اپنے آپ کو محنت ق مشقت میں ڈالنا.
جانا بُوجھا
جس سے اچھی طرح واقفیت ہو، معلوم، معروف، متعین، واقف، عالم، مونث کے لئے جانی بوجھی
جانے میری جُوتی
۔(عو) میری پاپوش جانے۔
فہمیدہ نے کہا اچھا پھر کلیم گیا تو کہاں گیا۔ نصوح نے جواب دیا جانے میری جوتی۔ مجھ سے پوچھ کر گیا ہوتا تو بتاؤں۔ (توبۃ النّصوح)۔
جاڑے کی چاندْنی
جاڑے کی چان٘دنی سے لطف نہیں اٹھایا جا سکتا، بے فائدہ چیز جس سے لطفف نہ اٹھایا جاسکے
جَچّا
زن نو زائیدہ، وہ عورت جس نے ابھی بچّہ جنا ہو (زچہ کا بگڑا ہوا)
جَرِیمانَہ
(جرم کی وجہ سے) جو رقم کسی سے سزا کے طور پر وصول کی جائے، جرم کی عوض جو رویپہ وغیرہ لیا جائے
جِس
جو، جوں سا (اس اور وہ کے جواب میں)
جِس طَرَح بَیٹھے ہو اُسی طَرَح چَلے آؤ
(عو) بہت جلد طلب کرنے اور شدید ضرورت ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں
جِس کا کام اُسی کو چھاجے اور کَرے تو ٹھینگا باجے
جو کام جس کے کرنے لائق ہوتا ہے وہ اسی کو کر سکتا ہے
جِسے اَللہ رَکّھے اُسے کَون چَکّھے
جس کو اللہ صحیح سالم رکھنا چاہے اسے کون مار سکتا ہے، کون صدمہ پہنچا سکتا ہے
جُگا جُگا کَر رَکْھنا
(عو) سین٘ت سین٘ت کر رکھنا ، سن٘بھال سن٘بھال کر رکھنا ، جوڑ جوڑ کر رکھنا ۔
جَلاتَن
وہ شخص جس سےکسی کی بات برداشت نہ ہوتی ہو، تندخو، جَھلّا
جَلْبَلانا
طیش میں آجانا ، بری طرح ناراض ہوجانا ، برہم ہونا ۔
جَلدی باز
جلدی کرنے والا، بے موقع عجلت کرنے والا، اتاؤلا، جلد باز
جَلدی کا مارا
جلد باز، عجلت پسند، جلدی کرنے والا، بے موقع عجلت کرنے والا، تاؤلا
جُلّابی
مسہل لینے والا، وہ شخص جس نے جلاب لے رکھا ہو
جَلی بُھنی بات
(عو) رشک و حسد کی باتیں ،عداوت و عناد کی گفتگو ، رنجش آمیز گفتگو
جَلی کَٹی
رشک و حسد والی، دشمنی کی، جلی بھنی (تراکیب میں مستعمل)
جَمی جَم
واجبی سا، برائے نام، تھوڑا سا
جنازَہ دیکِھیے
(عوامی) قسم یعنی ہمیں مرا ہوا دیکھے جو یہ بات کرے
جَنازَہ نِکلے
(عو) (بد دعا) مرے، مر جائے
جَنَم گُھٹّی
طبی نسخے کے مطابق وہ پہلی دوا جو نوزائیدہ بچے کودی جاتی ہے، گھٹی
جَنَم میں تُھوکْنا
ذات کی بنیاد پر لعنت ملامت کرنا، عیب لگانا، نام دھرنا
جِنّ چَڑْھنا
جن کا کسی انسان پر قابض ہو جانا، آسیب کا خلل ہونا
جَنَّتی
جنت سے منسوب یا متعلق، جنت کا، جنت نصیب، جنت میں جانے والا
جُنُوں چَڑھْنا
پاگل ہونا، دیوانہ ہوجانا، غصہ آنا، طیش میں آنا
جُو
۔(ھ۔ واؤ مجہول۔ حرفِ صِلہ۔ نظم میں واؤ غیرملفوظ سے فصیح ہے)۔ ۱۔جو شخص جو چیز۔ ۲۔(حرف شرط) اگر۔ بشرطیکہ۔ ؎
۳۔(عو) زاید حسن کلام کے لئے۔ ؎
جیسا۔ ؎
۵۔ جس وقت۔ ؎
۶۔ چونکہ، کی جگہ، اِس معنی میں بہت کم مستعمل ہے۔ ؎
۷۔ جس سبب سے۔ ؎
۸۔ جو کوئی۔ ؎
۹۔ تا گاہ کی جگہ۔ زید جواں نہ ہونے پایا تھا جو قضا آگئی۔ ۱۰۔ جس قدر۔ ؎
جُواری ڈَھنْڈاری
بد معاش، بدکار، بد اطوار، لچّا
جَوان جَہان
جو پوری جوانی پر ہو، خوب جوان( بالخصوص عورت)
جَوانا مَرْگ
جوانی میں مر جانے والا، عمر طبعی سے پہلے مرجانے والا، بددعائیہ کلمہ، جوان مرجائے، جلدی موت آجائے، جوانا مرگ مرے
جوانی کا سُکھ دیکھے
(دعا) جوانی کا چین اور عیش نصیب ہو
جُوتی اَونْدھانا
(عو) لڑائی بند کرنا ، بے پروائی اختیار کرنا ، رخ نہ کرنا، توجہ نہ کرنا
جُوتی پَر جُوتی چَڑْھنا
ایک جوتی پر دوسری جوتی رکھی جانا، عورتیں جس سے سفر کا شگون لیتی ہیں اور بعض لڑائی کا فال سمجھتے ہیں
جُوتی پَر مارْنا
ٹھکرانا، اہمیت نہ دینا، ذلیل و حقیر سمجھنا، ناچیز سمجھنا
جُوتی پَر ناک رَگَڑْنا
(عو) خوشامد کرنا ، پیروں میں سر دینا ، عاجزی قبول کرنا
جُوتی پَر کاجَل پارْنا
شادی بیاہ میں عورتیں جوتی پر کاجل پار کر شوہر کے سرمہ لگاتی ہیں تاکہ شوہر مطیع و فرماں بردار رہے
جُوتی پَیزار
جوتوں سے ہونے والی مارپیٹ، جوتم پیزار، گالی گلوج کے ساتھ ہونے والی لڑائی، مارکٹائی، لڑائی دنگا، جھگڑا
جُوتی تَرْس کھائے
(عو) ترس کھانے کی ضرورت نہیں ، رعایت کرنے کی کیا ضرورت ہے (ضمائر کے ساتھ مستعمل)
جُوتی چُھپائی
شادی کی ایک رسم کہ سالیاں نوشاہ کا جوتا چھپاتی ہیں اور اس کا نیگ لیتی ہیں، وہ نیگ جو دولھا کی سالیاں اس کی جوتی وداع کے وقت چھپاکر لیتی ہیں
جُوتی سے
(عو) کوئی تعلق نہیں ، کوئی پرواہ نہیں ، ایسی تیسی میں جائے (نہایت حقارت کے ساتھ انکار کرنے اور خاطر میں نہ لانے کے موقع پر کہتی ہیں).
جُوتی کو کیا غَرَض
کیا واسطہ ہے، کیا غرض، کیا ضرورت ہے (بیزاری یا حقارت کے اظہار کے لیے)
جوتی کی برابر نہ سمجھنا
حقیر سمجھنا، ذرا خاطر میں نہ لانا، پرواہ نہ کرنا
جُوتِیاں کھانا
(کنایۃً) نہایت ذلیل و خوار ہونا، ذلیل و رسوا ہونا، طعنے سہنا، برا بھلا سننا، خفت اُٹھانا
جَوّا
(عو) ہاتھ کی پشت کا زیور جس میں پان٘چوں ان٘گلیوں کے چَھلّے لڑیوں میں لگے ہوتے ہیں ، رتن جوڑ ، بتھ پھول ، ہتھ منکر
جوڑا
دو چیزوں یا افراد کا جوڑ یا میل جو یکساں یا مختلف ہوں، جفت
جوڑا باگا
(عو) مرصع لباس ، پوشاک ، خلعت
جوڑا بَدَلْنا
(عوامی) ایک لباس اتار کر دوسرا لباس پہننا، کپڑے تبدیل کرنا
جوڑا بَڑھانا
پوشاک اتارنا، کپڑے اتار کر رکھنا
جُوڑا کَرنا
(عو) سر کے بالوں کو اکٹھا کرنا، سر کے بالوں کو لپیٹنا۔
جُوڑا کھولْنا
(عو) سر کے بنْدھے ہوئے بالوں کو کھول دینا۔
جَٹا جُوٹ
(عورت یا لڑکی کے) سر کے انتہائی اوپر خمدار بالوں کی لمبی لٹیں، چوٹی
جُٹھ دینا
جھوٹ بولنا، جھوٹی باتیں بتانا، دھوکا دینا
جَڑ کاٹْنا
رک : جڑ کاٹ کر پھین٘ک دینا.
جھائِیں پُھوئِیں
اللہ نہ کرے، ایسا کبھی نہ ہو
جھاڑَن
جھاڑنے اور صاف کرنے کی کوئی چیز ، صافی ،پون٘چھن، برش.
جھاڑْنا
گرد غبار صاف کرنا، کسی چیز کو جھٹک کر پون٘چھنا ، جھاڑو یا کسی اور چیز سے صاف کرنا.
جھاڑُو بُہارُو
مکان کی صفائی ستھرائی، جھاڑو دینے کا عمل
جھاڑُو مارْنا
ذلیل و رسوا کرنا، بے عزت کرنا، نفرت کا اظہار کرنا
جَھپْکی
غنودگی، ہلکی سی نیند، اونگھ
جھربیری کا کانٹا
جھربیری پیڑ کا کانٹا (کنایۃً) الجھنے والا آدمی، جھاڑ ہو کر لپٹنے والا آدمی
جَھگْڑا جھونا
(عور) طویل گفتگو کرنا ، داستان بیان کرنا ، طویل قِصّہ بیان کرنا.
جَھگْڑے بَھرا
(عو) جھگڑے سے پُر ، الجھیڑے والا.
جُھلْسا بَتانا
(عور) لُوکا دکھانا، آگ لگانا.
جُھلَسْنا
جلنا، پھکنا، آگ لگنا، بھن جانا، نیز جلانا
جَھنّانا
۲. جھنجھناہٹ یا سنسناہٹ پیدا ہونا ، کسی چیز کے لگنے یا اس کی آواز سے صدمہ پہن٘چا .
جَھنوانا
جھان٘وے سے رکڑ کر پان٘و صاف کرنا .
جَھنْڈُولا
نوزائید ، بچہ جس کے سر پر ولادت کے بال ہوں .
جُھنْڈُولا توڑنا
(عور) حاملہ کی گود بھرائی کے وقت ریشہ دار ناریل شگون کے لیے پھوڑنا .
جُھومَر جَڑھانا
(عور) شادی میں دلہن کو جھرمر دینا
جُھومَر لَگانا
(عور) جھومر ماتھے پر سجانا ، جھومر استعمال کرنا
جھونْپا
(میوے یا پھل کا) خوشہ گُچّھا
جھونْپْڑا
چَھَّپرکا گھر، پُھوس کا مکان، چھَّپر
جھونٹَک جھانٹا
(عورتوں کا) ایک دوسرے کے سر کے بال پکڑ کر کھینچنا اور سارنا ، لڑائی ، ان لوگوں سے بے جھونٹک جھانٹا نہیں رہا جاتا
جھونٹے کاٹی
(بطور گالی) آوارہ چھنال ، انتہائی ذلیل (عورت) ، پھا پھا کٹنی ،
جَھڑولْنا
(عو) نو زائیدہ بچہ، قدرت کا جنا ہوا بچہ، ہولر
جَہاں نُما
خیمہ وخرگاہ، ایک طرف بادشاہ کے جہاں نما کھڑے ہوئے
جی بُرا ہونا
۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.
جی پانی کَرْنا
دل ملائم کرنا، دل موم کرنا
جی تَلے اُوپر ہونا
(عور) قے ہونا، متلی ہونا، رک: جی اوپر تلے ہونا.
جی جی
بڑی بہن، احتراماً ہر اس عورت کو کہتے ہیں جو عمر میں بڑی ہو، آپا، باجی
جی جی اُٹھْنا
(عور) باغ باغ ہونا، نہایت خوش ہونا.
جی لَہْرانا
امن٘گ پیدا ہونا، خوشی سے جھومنا.
جیگَڑ بَھری جانا
(عو) کوری ٹھلیوں میں شربت بھر کے اور بدھن٘ی میں دودھ بھر کے اس کی ٹون٘ٹی میں پان اور گلے میں پھولوں کا سہرا باندھنا اور نیاز دلانا ،منت کی رسم پوری کرنا (شادی بیاہ یا روزہ رکھنے کے موقع پر رسم ہندوؤں کے زیر اثر مسلمانوں میں بھی رائج ہوئی).
چار پایا ہو جانا
شادی یا بیاہ ہو جانا، جورو والا ہوجانا
چالے پاڑْنا
(عور) ظلم کرنا ، غضب ڈھانا ، قیامت برپا کرنا.
چان چَک
یکایک، ناگہانی، اتفاقی، دفعۃً، ناگہاں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے
چاند بَھر جانا
مہینہ ختم یا پورا ہو جانا
چاوَل بَیٹْھنا
(عور) چاولوں کا پکنے میں پچپچا ہوجانا ، زیادہ نرم ہوجانا.
چاوَل کَھڑے رَہْنا
(عور) چاول کا ادھ گلا رہنا ، چاول میں کنی باقی رہنا.
چاوَل ہونا
(عور) چاولوں کا پک جانا ، تیار ہوجانا ، چاولوں میں کنی باقی نہ رہنا .
چَپَت گاہ
چپت لگنے کی جگہ، گدّی، سر اور گال
چَپْنا
(عو) خجل ہونا، شرمندہ ہونا، جھین٘پنا، اپنے عیب سے شرمانا، شرم سے گڑجانا
چُدانا
(فحش، بازاری) (عورت کا) جِماع کرانا
چَل چَخے میرے مُنھ مَت لَگ
چل دور ہو، میرے ساتھ بات مت کر (غصے میں ایک عورت دوسری کو کہتی ہے)
چُلْچُلانا
چلبلاہٹ کے ساتھ ادھر ادھر ہاتھ پیر مارنا، نٹکھٹی کرنا
چُوداسی
(بازاری) شہوت پرست (عورت).
چَورَسانا
(عو) ہموار کرنا ، برابر کرنا ، چوکور کرنا
چَوری شَکْری
(عو) شادی کے دن کی ایک رسم ہے کہ جب دولھا دلھن کے پاس جاتا ہے تو ہتیلی پر تل اور شکر رکھتے ہیں جسےدولھا سات مرتبہ چاٹنا ہے.
چُولھا جَلْوانا
خدمت لینا، گھر کے کام کاج کرانا
چُومْنا
(ہندو) ہندوؤں میں شادی کی ایک رسم جس میں دلہے کی انجلی میں چاول اور جو بھر کر پانچ شادی شدہ عورتیں منگل گیت گاتی ہوئی دلہے کی پیشانی، شانہ اور گھٹنے وغیرہ پانچ عضو کو ہری دوب سے چھوتی ہیں اور اس دوب گھاس کو چوم کر پھینک دیتی ہیں
چوٹی
عورتوں کے سر کے بال، گندھے ہوئے بال جو عورتوں کی گردن سے نیچے پیٹھ پر پڑے ہوتے ہیں، چُٹیا
چُوٹِیلا
(عور) چوٹی میں پہنا جانے والا ایک زیور، جو حسب حیثیت چان٘دی سونے یا پیتل وغیرہ کا ہوتا ہے
چَوکھاٹ
(عور) وہ انسان جس کے اعضا قوی ہوں.
چُٹ
چٹکی (رک) کی تخفیف، مرکبات میں مستعمل ؛ رک : چٹ گیرا .
چَٹّا
جسم کی جلد کا داغ، دھبّا (جو اکثر فساد خون سے پڑتاہے)؛ سرخ دھبّا؛ رک: چتی.
چُٹّا
جوڑا (رک) ایک خاص اندازکی چوٹی جس میں چٹیا کو لپیٹ کرگولا سا بناکر گدی یا سر پر جمالیتے ہیں، چون٘ڈا (رک) .
چَٹَّم چوٹ
(عور) ضدم ضدا میں مقابلہ ، باہم نزاع اور جھگڑا، تصادم، پے درپے مار دھاڑ.
چُڑ
(فحش، بازاری) فرج (عورت کی) شرمگاہ
چھائِیں پُھوئِیں
خدا نہ کرے، خدا بچائے، خدا پرے ہی رکھے (کسی سے بچنے کے موقع پر مستعمل)
چھاتی پَر پِھرْنا
ہر وقت یاد آنا (عموماً) اپنے مرے ہوئے بچے یاد آنے پر عورتیں کہتی ہیں
چھاتی سے لَگا رَکْھنا
(عور) بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیارومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا ، آن٘کھوں کے سامنے رکھنا.
چھاتی کے کِواڑ کُھلْنا
(عو) یکایک چیخ اُٹھنا ، زور کی آواز نکلنا.
چھاتیاں چَڑْھنا
(عور) دودھ کے افراط سے یا بچے کے دودھ نہ پینے سے یا بچے کا دودھ چھڑاتے وقت عورت کی چھاتیوں کا پھول جانا
چھاسَٹ
(عو) رک : چھیاسٹ (ہندسوں میں) ۶۶ .
چَھبِیلی جان
(عور) ایسی عورت جو پہن اوڑھ کر دوسروں کو رجھانے کے لیے اپنے چھب دکھاتی پھرے.
چُھری دینا
(عور) قتل کرنا ، ذبح کرنا
چُھری کَٹاری
وہ جھگڑا جس میں ہتھیاروں کی نوبت پہنچے، جانی دشمنی، ان بن، لڑائی جھگڑا، تکرار
چُھریوں کا غُسْل دینا
(عورت کی زبان) چھریاں مارنا، لہولہان کرنا
چُھلْچُھلانا
تیزی کے ساتھ پیشاب کی آواز نکلنا، چھل چھل موتنا، پانی چھوڑنا
چَھلّا دھو کَر اُٹھانا
منّت کا چھلّا پاک کر کے رکھنا تا کہ کامیابی پر خیرات کر دیا جائے
چَھلْنی میں ڈال کر چھاج میں اُڑانا
(عور) رُسوا کرنا ، بات کا بتن٘گڑ بنانا ، ذار سی برائی کو بڑھا کر بیان کرنا (قب : چھاج میں ڈال کر الخ).
چُھلْکِیوں مُوتْنا
چلوؤں موتنا، بہت سا موتنا، ڈر کے مارے بہت سا پیشاب نکلنا
چِھنال
فحش، بازاری فاحشہ، اوباش (عورت)، زانیہ، فحبہ، بد کار عورت
چِھنالا
(عورت کی) بدکاری، زناکاری، حرام کاری
چَھنْدَن
(عور) عورتوں کا ایک زیور، جو کان٘سی یا پیتل یا ران٘گ کا ہوتا ہے
چَھنٹَیل
خراب بچی ہوئی چیز، جس میں سے اچھا حصہ نکال لیا گیا ہو
چُھٹّا
(عو) چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ، ریزگاری ؛ (حلوائی) مختلف وضع کی مٹھائیوں کے چورے کا مجموعہ
چَھڑیِدَہ
(عو) اکیلا ، نقد دم ، تن تنہا ، کنوارا
چَھیا
قبیلہ، خاندان، نسل، لڑکا، بچہ، چھاوا
چیند کی لینا
بے ایمانی و دغا بازی کرنا
چِیں جَھپ کَرْنا
(عو) نزاع لفظی اور جھوٹ تکرار کرنا
حاشِیَہ باندْھنا
(عور) بات کو بڑھا چڑھا کے بیان کرنا .
حاطَہ
اراضی، منڈل، حلقہ، صوبہ، ریاست
حال سے بیحال ہو جانا
۔(عو) اچھی حالت سے بری حالت ہوجانا۔ حیثیت بگڑ جانا۔
حال میں قال دَہی میں مُوسَل
(عور) کس بے موقع و بے محل دخل دینے والی کی نسبت بولتی ہیں .
حالا سے
(عور) چوڑے چکلے ، بڑے بڑے ، گول گول (صرف روپے کے ساتھ مخصوص) .
حالِیَّت
(قواعد) زمانہ حال میں ہونے کی کیفیت
حامیٔ کار
حمایت کرنے والا، مدد کرنے والا
حَرْف پَکَڑْنا
عبارت یا بیان میں غلطی پکڑنا، ٹوکنا، نُکتہ چینی کرنا
حِرْفَت
چالاکی، عیّاری، مکّاری، فنکاری
حُرْمَت اُتارْنا
بے آبرو کرنا، ذلیل و خوار کرنا، رسوا کرنا ، بے عزت کرنا
حُرْمَت کا لاگُو ہونا
آبرو لینے کی فکر میں رہنا
حَرَمْزَدْگی
شرارت، فتنہ انگریزی، حرام زدگی، رذالت، ذلالت
حَرْکَت کَرْنا
جن٘بش کرنا ، ہِلنا جُلنا.
حَشْر توڑْنا
آفت ڈھانا، اودھم مچانا، نہایت خفا ہونا
حَشْر ٹُوٹْنا
مصیبت آپڑنا، پریشانی آنا، آفت نازل ہونا
حَشْر ہونا
۔لکازم۔ (عو) ۱۔قیامت ہونا۔ آفت ٹوٹنا۔ کہرام مچنا۔ غل شور ہونا۔ ۲۔نتیجہ ہونا۔ میری سمجھ میں نہیں آتا۔ تمہارے ان افعال کا کیا حشر ہوگا۔ ۳۔(کسی کے ساتھٌ) قیامت میں اسی کے مثل برتاؤ ہونا۔ ؎
حِصَّہ بَخْرا
کھانے پینے کی چیز کا حصّہ، ۔میل ملاپ آپس کے کھانے پینے کا لینا دینا
حَف نَظَر
(دعائیہ کلمہ) چشم بد دور، نظر بد دور ہو، نظر نہ لگے، بری نظر نہ لگنے کا کلمہ، بری نظر کے اثر سے بچنے کے لیے
حَق حَیران
(عور) ہکّا بکّا ؛ ششرر ؛ مبہوت
حَق حَیران رہنا
۔(عو) ہکّا بکا ہوجانا۔ حواس بجا نہ رہنا۔
حَق دَق رَہ جانا
ہک دھک رہنا، بُھچک رہنا، ہکّا بکّا ہوجانا، سِٹی گُم ہوجانا ، سٹ پٹا جانا، بدحواس ہوجانا
حَق ناحَق
مناسب و غیرمناسب پر غور و خوض کیے بنا، زبردستی، دھینگا دھینگی سے
حَل جان
(عو) مونث۔ دستور ہے کہ بعد شادی کے گھرکی بی بی سب مہمانوں سے پیسے جمع کرکے پوریاں، قیمہ، ساگ پکاتی اور سب کو تقسیم کرتی ہے
حَلال زادَہ
مرد اور عورت کے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کے بعد جو اولاد ہو، وہ بَچَہ جو نکاح سے پیدا ہوا ہو، جائز اولاد، شریف، دیانت دار
حَلال کَرنا
ذبح کرنا ، قتل کرنا ، گلا کاٹنا.
حَلاوَت
مزہ، ذائقہ، لذّت، ذوق، مذاق
حَلْوا کھائے
(کوسنا نیز قَسم سخت) کسی کے مرنے کے بعد کا حلوا کھائے، مردہ دیکھے
حَلْکَم ڈالْنا
جلدی کرنا، ہل چل مچانا یا ہلچل ڈالنا
حَواس کَٹی
(عور) بد حواس ،پریشان ، گم صم
حِکایَتی
حکایت سے منسوب یا متعلق، قصّہ کہانی کا
حِیلَہ
بہانہ ، فریب ، مکر ، چال ، تدبیر.
خار کھانا
حسد کرنا، رشک کرنا، جلنا، دشمنی کرنا
خَاصِی
اچھی، عمدہ، منتخب، معقول، قابل توجہ، قابل لحاظ
خاطِر نِشاں ہونا
۔۱۔خاطر نشین ہونا۔ بات کا دل میں بیٹھ جانا۔ ۲۔(عو) اطمینان ہونا۔ تسلی قلب ہونا۔ ؎
؎
خالصے لگنا
خالصے لگانا کا لازم، برباد ہونا، ضائع ہونا، اڑایا جانا، ضبط ہونا
خالہ جائی
۔(عو) مونث۔ خالا کی بیٹی۔
خالی خُولی
(عوامی) خالی، صرف، محض، فقط، (خولی تابع مہمل ہے)
خانْگی
غیر سرکاری ادارے یا نجی تعلیمی اسکول، مکتب، مدرسہ
خاوِنْد کَرْنا
(عو) کسی عورت کا اپنے آپ شوہر کرلینا، کسی عورت کا اپنی مرضی سے شادی کرلینا
خاوِنْدی
مالک ہونا، آقائی، حاکمیت، تسلط، شوہر پن، شوہر ہونے کی کیفیت
خاک بُھس
ہیچ، کچھ بھی نہیں، بمعنی خاک پتھر
خاک مِلا
۔صفت۔ (عو) مذکر۔ خانہ خراب۔ خاکسار۔ تباہ حال۔
خاک میں مِل جائے
ایک کوسنا بمعنی مرجائے، گڑ جائے تباہ و برباد ہو، کسی کام کا نہ رہے
خُتْکے سے
(عو) عموماً عورتیں ان٘گوٹھا دکھا کر اظہارِ بے پروائی کرتی ہیں ، بلا سے ، ہمیں کیا ، کچھ پروا نہیں.
خُدا اِس کا سَہْرا دِکھائے
(عور) خدا کرے اس کا بیاہ ہو ، خدا اسکو دولھا بنا ہوا دکھائے.
خُدا جواب دے
اللہ سزا دے ، خُدا سمجھے.
خُدا دیکھ کے جامَہ قَطع کَرْتا ہے
(عو) شوہر اور بیوی دونوں ہم مذاق اور ایک مزاج کے ہوں تو کہتے ہیں (نیز کسی حسب موقع یا حسب حال چیز کے لئے بھی کہتے ہیں)، یعنی شوہر اور بیوی دونوں ایک مزاج کے ہیں
خُدا کا دِیا سَر پَر
جو کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو تسلیم کرنا چاہئے
خُدا کا کَرْنا کیا ہُوا
(عو) اچانک کوئی بات ہونا.
خُدا کی سَنوار
(عور) نفی کا جواب ، اللہ کی مار ، پِھٹکار .
خَرابی کا دِہاڑا
(عو) تباہی کا سامان ، بربادی کے لچھن .
خَرْچنا
صَرف کرنا، خرچ کرنا، لگانا، کام میں لانا، اِستعمال کرنا (چیز، جان، جسم)
خَرِیطی
تھیلی، کیسہ، پیغام رساں کا تھیلا
خَسْرَہ
(مالگذاری) محکمۂ مال کا باقاعدہ چھپا ہوا رجسٹر جس میں کھیتوں کی نمبروار فہرست، مقام، زمین کا رقبہ، اس کی قِسم، ساتھ ہی کاشتکار کا نام درج ہوتا ہے، اس کتاب (رجسٹر) کی مختلف شِقیں ہوتی ہیں اور ہر کتاب اسی نام سے منسوب ہوتی ہے
خَصَم پِیٹی
خصم کو رونے والی، بیوہ، رانڈ، ایک قسم کی گالی
خَطْرے میں نَہ لانا
(عوامی) خاطر میں نہ لانا، حقیر سمجھنا، کہا نہ ماننا، کسی امر کا خیال نہ کرنا، کچھ نہ سمجھنا، وقعت نہ جاننا
خَلَت
(عو) خلعت ، پوشاک ، لباس .
خِلْعَت پَہْنانا
خلعت بخشنا ، جاکر عطا کرنا ، انعام و اکرام سے نوازنا .
خَنَا بَہَکْنا
دماغ چلنا، اترانا، تکبّر کرنا
خَنْدی
وہ عورت جو مردوں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے
خِنگا
ہٹا کٹا، مسٹنڈا، تنومند، موٹا تازہ، دوڑا
خِنگْرا
خنگا (رک) کی تصغیر سنڈ بنے .
خَوان لَگا لینا
۔(عو) خوان میں کھانے یا مٹھائی کے حصّے رکھ لینا۔
خوش رہے
جس کی اپنائیت پر ناز ہو جب وہ بے تعلقی اور بیگانگی کی روش اختیار کرتا ہے تو اس کے معاملات سے بے پروائی ظاہر کرنے کے لیے طنز کے طور پر بولتے ہیں .
خول دار
وہ شے، جس میں بیچ کا حصّہ خالی ہو، کھوکھلا
خُولَمَّد
(عوام) بیوقوف آدمی ، خبطی آدمی .
خُون پِینا
پیٹھ پیچھے برا بھلا کہنا، غیبت کرنا
خُون دَوڑْنا
خون کا بدن میں گردش کرنا، کسی جذبے کا احساس ہونا، حساس ہونا
خَیر خَبَر پُوچْھنا
خیرو عافیت دریافت کرنا، حال معلوم کرنا
خَیر سَلّا
۔(خیر وصلاح سے بگاڑا ہوا ہے)۔(عو) مونث۔ خیر وعافیت ۔ مزاج پرسی۔ کل ماما خیر سلّا کو آئی تھی۔
خَیر سے
سلامتی کے ساتھ ، خیریت کے ساتھ
خَیرات داخِل
خرچ ناحق، خرچ بیجا، مِثل مفت، مِثل تصدق
خیلا
لغو، بیہودہ، بدتمیز، بیوقوف، جھگڑالو، بے سلیقہ، احمق، پھوہڑ، بے ڈھنگی عورت
خیلا پائِن٘چا
وہ عورت جسے اپنی سُدھ نہ ہو ، پھوبڑ عورت
داتْر
(عو) ایک اوزار، جس سے فصل کاٹنے کا کام لِیا جاتا ہے، بڑی دران٘تی
دادا گِیری
بدمعاشوں کی سرپرستی اور سرداری، غُنڈہ گردی
دان دَہیز
(عوامی) جہیز، ساز و سامان وغیرہ جو لڑکی کو شادی کے موقع پر باپ کے گھر سے ملے
دان و دَہیز
(عوامی) ساز و سامان وغیرہ جو لڑکی کو شادی کے موقع پر باپ کے گھر سے ملے، جہیز
دانت بَجانا
دانتوں سے آواز نکالنا (عورتیں اس حرکت کو منحوس یا لڑائی ہونے اور رزق اڑنے کی علامت خیال کرتی ہیں)
دانت پَر چِھیلَن نَہ رَہْنا
بالکل مفلس و قلاش ہو جانا
دانت مارْنا
دانتوں سے زخمی کرنا، کاٹنا، منھ مارنا، بھنبھوڑنا
دانت نِپوڑْنا
دان٘ت پھاڑنا، حملہ آور ہونا، تندی و تیزی دِکھانا، شدّت سے مزاحمت کرنا
دانِیال
بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر کا نام جو حضرت داؤد کے بعد اور حضرت عیسیٰ سے پہلے ہوئے ہیں، وہ خواب کی تعبیر میں بہت مشہور تھے ان سے ایک فالنامہ بھی منسوب ہے
دَبّا
درخت کی شاخ جو کاٹ کر اسکا کٹا ہوا سرا زمین میں دبا دیا جائے تا کہ جڑیں نکال کر نیا پودا بن جائے .
دَبّو دَبّو ہونا
(عور) دبَو دبَوکرنا (رک) کا لازم .
دَدّا
(عود) دین ، دینا ، عطا کرنا ، بخشش کرنا .
دَر دامَن
(عور) اچکن، کُرتے یا انگرکھے وغیرہ کا حاشیہ یا گوٹ، مغزی
دَرَج
وہ نظم و نثر جو شاعر اپنے کمال کے اظہار کے واسطے لکھ کر اپنے پاس رکھے، کاغذ، طومار
دَرْدِیں لَگْنا
(عور) درد لگنا ، دردِ زِہ اٹھنا .
دَرْگور
۱. (عور ؛ کوسنا) مرجائے، قبر میں جائے، غارت ہو.
دَرِیخانَہ
(عو) درگاہ ، بادشاہوں کا دربار ؛ حضور ، جناب.
دَسْت قَلَم
۰۱( عو ) تعلیم یافتہ ، لکھنے پڑھنے سے بخوبی واقف .
دُشمن
جو شخص کسی کی جان مال آبرو وغیرہ کے نقصان کا خواہاں ہو، مخالف، بدخواہ، نقصان پہنچانے والا
دُشْمَن کے کان بَہْرے
(عور) خدا نہ کرے، خدانخواستہ وغیرہ
دُشْمَنوں کی آنکھ میں خاک
(عو) دشمنوں کا منہ کالا ہو ، دُشمن خود ہی ذلیل ہوں ، خڈا نظرِ بد سے بچائے وغیرہ .
دُشْمَنوں کے مَن کا چیتا ہونا
(عور) دشمن کی مراد پر آنا .
دِل بَد گُمان ہونا
کسی کی طرف سے دل کو کھٹکا ہونا، شک میں ہونا
دِل بُڈّھا ہو جانا
(عور) دل میں ولولہ نہ رہنا، امنگ جاتی رہنا
دِل پَکْڑے پِھرْنا
(عور) بے تابانہ پِھرنا ، بے چین پِھرنا.
دِل جَلا کے پکَا پھوڑا کَرْنا
(عور) بہت صدمہ پہن٘چانا .
دِل لَگی ہونا
(عو) مزہ آنا، تفریح کا سامان مہیا ہونا، لطف آنا
دِل میں گُمان لے جانا
(عور) شبہہ کرنا ، وہم کرنا .
دِلّی دِکھانا
(عور) ’’ بچّے کو کھلاتے ہوئے بچے کو سر اور کانوں سے پکڑ کر یا بغلوں میں ہاتھ دے کر سر سے اونچا اٹھا لیتے ہیں اس فعل کو دلّی دکھانا کہتے ہیں ‘‘ .
دُم کے پِیْچھے لَگا رَہْنا
(عور) ہر وقت ساتھ ساتھ رہنا.
دُم کے رَسْتے نِکَلْنا
(عو) بیکار ثابت ہونا، کام نہ دینا.
دُم کے ساتھ لَگا ہونا
(عو) پیچھا نہ چھوڑنا، ہر وقت ساتھ رہنا.
دَم ہوش
(عور) جان ودل سے ، ہزار جان سے.
دِماغ پِیٹی
نہایت مغرور(عورت)، نخرے پیٹی.
دِماغی
دماغ سے نسبت رکھنے والا، دماغ کی طرف منسوب، دماغ کا
دَنْتی
بے دانتوں کا ہاتھی ؛ ایک پودا جو کے پتّے گولر کے پتّوں کی طرح ہوتے ہیں اس کے پیڑ کی دو قسمیں ہیں بڑی قسم مرہٹی میں رتن جوت اور چھوٹی لگھہ دنتی کہلاتی ہے - جڑ اس کی دوا میں کام آتی ہے بعض نے اسے جمال گوٹا بھی لکھا ہے .
دو اُنگَل کی بَچّی
(عور) چھوٹی سی عمر کی لڑکی ، دودھ پیتی بچّی ؛ تحقیراً بولتے ہیں
دو پَٹّا اُٹھانا
(عور) کوسنے یا دعا کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں سے دوپٹے کا اُون٘چا کرنا
دو دِن نَہ پَکَڑْنا
(عو) دو دن بھی زندہ نہ رہنا ، چٹ پٹ مر جانا ، دفعۃً مر جانا
دو وَرقی
۱. دو ورق کی کتاب ، چھوٹی سی کتاب .
دَوات قَلَم
(عوامی زبان) نقد کچھ نہیں صرف ساکھ ہی ہے
دِوالیں
(عور) ان٘گیا کی کٹوریوں کے نیچے کے ٹکڑے .
دُودْھ بَچا کَر
(عو) دودھ کارشتہ بچاکر، دیکھ بھال کر.
دَور
(کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.
دُور دَفان
(عو) غَائب ہو جائے علیحدہ یا الگ ہو.
دُور سَرَک
(عو) دُور ہو، دَفان ہو، ہٹ جاؤ.
دَونچْنا
(عو) بے ڈھنگے پن سے جلدی جلدی کھانا کھانا
دُکْھیاری
(عورت) آفت کی ماری، مصیبت زدہ، درد رسیدہ، رنج و غم میں گرفتار، دُکھی دل رکھنے والی مظلوم
دھا مَارْنا
(عو) دھون٘س جمانا ، رعت جتانا ، مرعوب کرنا ، رعب ڈالنا.
دھانسْنا
کھان٘سنا، گھوڑے کا کھان٘سنا
دھاڑا لَگْنا
(عو) اچانک بہت سی دولت ہاتھ آجانا؛ مال غنیمت ہاتھ آنا، مفت کا مال ملنا
دَھپ کھانا
(عور) اپنی گُدی پر کسی کے ہاتھ کی مار کھانا .
دَھرْتی دَھمَک
(مجازاً) چونچال ، چنچل (عورت) .
دَھرْم وَن٘تی
دینداری ، نیک ، پیرہیزگار (عورت) ؛ دینداری ، نیکو کاری ، پرہیزگاری .
دھَمال
اچھل کود، دھما چوکڑی، شُور و غُل
دَھماما ہو جانا
(عور) پیٹ اور پاؤں کے لئے مُختص دبازت کا زیادہ ہو جانا .
دَھمّال ہونا
(عور) دھماچوکڑی ہونا ، ادھم ہونا
دھوبِیا صابُن
(عو) وہ صابن جو بغیر خوشبو کا ہوتا ہے اور کپڑے دھونے کے کام میں لایا جاتا ہے.
دُھوم
(لکھنو) ایک قسم کا چکن کا کام ؛ ایک خاص وضع کی کڑھت.
دِیدوں پَھٹی
(عور) بے حیا ، شوخ چشم ، بے شرم عورت .
دِیدوں میں خاک
(عور) نظر لگانے والی آنکھیں اندھی ہوجائیں یا بُن میں کاک پڑے ؛ کسی بدنظر کی نظر نہ لگے ، آنکھیں نظر بد سے محفوظ رہیں .
دِیدَہ پُھوٹے
(عور) بد دعا ، کوسنا ، اندھا ہوجائے ، آنکھیں جاتی رہیں
دِیدَہ چِھنال ہونا
(عور) نَڈر ہونا ، ڈھیٹ ہونا ، شوخ ہونا .
دِیدَہ دَلِیل
(عو) کسی کا لحاظ و پاس نہ کرنے والا ، بے حیا ، بے شرم ، بے مروت ، بد لحاظ.
دِیدَہ دَلِیلی
(عورت) دلیری، نڈر پن، ڈھیٹ پن
دِیدَہ کھیل میں ہونا
(عور) طبیعت کا کھیل میں لگا ہونا.
دِیدے پَٹَم ہونا
(عور) (کوسنا ، بددعا) اندھا ہوجائے ، دِیدے پُھوٹ جائیں.
دِیدے پُھوٹ جانا
(عور) کوسنا ، بد دعا) اندھا ہوجائے!.
دِیدے گُھٹْنے کی قَسَم
ایک طرح کی قسم، مترادف: اگر جُھوٹ بولوں تو اندھی، لنگڑی ہوجاؤں
دِیوار
(حیاتیات) اعضائے جسمانی پر کھال کا غلاف.
ذَرا میں ذَرا دینا
رتّی بھر چیز ہو تو اس میں سے بھی تھوڑا دینا
راضی بَنانا
(عو) مار پیٹ کر کسی کا دماغ درست کرنا ، ٹھیک کرنا ؛ مطیع و فرماں بردار بنانا .
رانی گَہن
جھگڑا جو مدّت تک گھر میں رہے نیز چیخ پُکار، کہرام
رَدّی کھاتے میں ڈال رَکْھنا
(عو) حساب وغیرہ صاف کرنے میں حیلے حوالے کرنا، حساب کی ادائیگی میں ڈھیل ڈالے رکھنا.
رِزالی
کمینی ، کم ظرف ، بدذات (عورت).
رِزْق پیٹ میں پَڑْنا
(عور) شِکم میں غِذا پہن٘چنا.
رَمْبھانا
عوام گائے بھین٘س کا بولنا، دہاڑنا
رَن٘ج کھینا
(عو ؛ لکھنؤ) رنج برداشت کرنا
رَوا را
(عور) روا سا ، روا جیسا ، موٹا پِیسا ہوا آٹا.
رُوپا
چان٘دی کی طرح سفید، چان٘دی جیسا
رَول
(عو) شور ، غُل ؛ شورش ، برانگیختگی ؛ تیّاری کا بگل ؛ جن٘گلی بگل ؛ گِنتی یا کھیل میں بُھول یا گڑبڑ ؛ بے قاعدگی ، ابتری .
رُوکھ چَڑھا
درخت پر چڑھا ہوا، بندر، بوزنہ (عورتیں خصوصاً صبح کے وقت بندر کہنا اچّھا نہیں سمجھتیں اور اسے رُکھ چڑھا کہتی ہیں)
رِیڑھ پِیٹْنا
(عو) پُرانے طریقے یا وضع اِختیار کرنا ، لکیر پیٹنا ؛ کسی بات کو اختیار کرنا ، کسی بات کا پابند ہونا.
زُبان میں بَھدْرَک نَہ ہونا
کبھی کُچھ کہنا کبھی کُچھ کہنا، ایک بات پر قائم نہ رہنا
زَبان میں کُھجْلی ہونا
تکرار کرنے کو جی چاہنا، کُچھ کہنے کو جی چاہنا، لڑنے کو دل چاہنا
زَبان نَہِیں مانْتی
ایسے محل پر اس کا اِستعمال ہے جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ تم بہت چٹورے ہو جو پاتے ہو کھاتے چلے جاتے ہو
زَچَّہ گِیرْیاں
گیت، جو زچہ خانے میں (ولادت کے بعد) گائے جاتے ہیں، جن میں بچے اور زچہ کی تعریف اور ان کے لئے نیک خواہشوں کا اظہار ہوتا ہے
زِلیبی
جلیبی، گھی وغیرہ میں تل کر شیرہ میں پکائی ہوئی ایک مشہور مٹھائی
سات اَناج
گیہوں ، دھان ، جَو ، باجرہ ، مکئی ، جوار اور چنے (عورتیں ان کو پکا کر کسی مفت پُوری ہونے کے موقع پر بان٘ٹتی ہیں).
سات پُشْت کو پُنْوانا
(عور) کوئی ایسی حرکت سرزد ہونا کہ بُزرگوں کی بدنامی ہو ، اپنی خراب حرکتون سے باپ دادا کو گالیاں کِھلوانا.
سات پُشْت کی ناک کَٹْنا
(عور) پورے خاندان کی آبرو جانا ، خاندان کی ذِلْت ہونا.
سات سمندر پار
۱. (عور) رک : سات دریا درمیان.
سَان
وہ گول پتھر جس کو گُھما کر اوزاروں پر باڑھ رکھتے ہیں، باڑھ رکھنے کا پتھر، سِلّی، فِساں
سانپ ڈَسے
(عور ، بد دعا) سان٘پ کاٹے.
سانس ڈَکار نَہ لینا
(عور) اس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی کی کوئی شے عاریتاً لے کر ایک عرصہ تک واپس نہ کرے ، خاموشی اختیار کر لینا ، چُپ سادھ لینا .
سَت نَلا
(عو) (کنایۃً) گندا ، غلیظ
سَت ہی سَت پَر جان ہونا
(عو) اُمید و پیم کے عالم میں ہونا ، جان کے لالے پڑنا .
سَتِّیاناس جائے
تباہ و برباد ہو، بطور بددعا یا کوسنا
سَر باندْھنا
گھوڑے کی باگ اس طرح پکڑنا کہ چلتے میں اس کی گردن سیدھی رہے اور اِدھر اُدھر نہ ہو سکے.
سَرْوا
کوئی اتھلا پیالہ یا رکابی جو ڈھکنے کی جگہ استعمال ہو مٹی کا ڈھکنا
سَزا وار ہونا
(عو) کامیاب ہونا ، مراد کو پہنچنا .
سِگْنَل ڈاؤُن ہونا
(عو) ریل کے کھمبے کا پتـّا گِرا ہونِا ، (استعارۃً) نامرد ہو جانا ؛ شہوت ختم ہوجانا .
سَلامَتی میں
(عور) سلامت رہتے ہوئے زندگی میں ، عہد میں .
سَلَّمَہا
خدا سلامت رکھے (زندہ شخص (عورت) کے لیے سلامتی کی دعا)
سَنگ شوئی
چاول یا دال میں پانی ڈال ڈال کر نیچے بیٹھے ہوئے کنکر علیحدہ کر دینا
سَنوار
(عور) بناؤ، درستی، اصلاح، (مجازاً) رحمت، مہربانی (بگاڑ اور مار کے بالمقابل)
سَنْکار دینا
(عو) اِشارہ کر دینا ، آن٘کھ مار دینا.
سَودایَن
(عو) خبطی ، دیوانی ، سِڑی ، جنونی ، بے وقوف ، مخبوط الحواس.
سُورَج مُکھی
ا. سورج سے مشابہ ایک زرد رن٘گ کا پُھول نیز اس کا پودا ، اس کے بِیچ سے تیل نِکالا جاتا ہے، گُلِ آفتاب .
سولَہ سولَہ گَن٘ڈے سُنانا
(عو) ان گِنت گالیاں دیا ، نامُلائم باتیں کہنا ، بُرا بھلا کہنا .
سُونا کُتَرنا
(عو) کُتَا ؛ کُتیا یا کسی اور جانور کا بچّےَ دینا .
سُوکھ کَر لَقّات ہو جانا
(عور) بہت زیادہ نجیف و کاغر ہو جانا .
سُوکھ کَر ہَدَف ہو جانا
(عور) سُوکھ کے کان٘ٹا ہو جانا ، بہت دُبلا ہوجانا ، نہایت کمزور ہو جانا ، بہت لاغر ہو جانا ۔
سِوِیّا
خِدمت گُزار ، سیوا اور خدمت کرنے والی عورت (عورتوں کی قِسم میں سے ایک عورت جو پارسا ہوتی ہے).
سُہاگ بَنا رَہے
(عور) شوہر کے زندہ رہنے ، عیش آرام باقی رہنے کی دُعا ، سُہاگ قائم رہنے کی دُعا ، مان٘گ بھری رہے ، شوہر زندہ رہے.
سُہاگَن
خوش قسمت (عورت)، چہیتی بیوی، بھاگوان
سِیانی
دانا، سمجھ دار، ہوشیار، چالاک، عیّار
سِیدھا
بھولا بھالا، نیک شریف، نیک اطورا، مسکین
سَیّاں
(عو) شوہر ، خاوند ؛ (مجازاً) محبوب ، پیارا .
شاہ دَریا
(عور) ایک فرضی جن جو سات پریوں كا لاڈلا بھائی اور سكندر شاہ سے چھوٹا مانا گیا ہے.
شاہ عَبّاس كا عَلَم ٹُوٹے
(عور) حضرت عباس ابن علی كے عَلَم كی مار پڑے، تباہ ہو، برباد ہو(كلمۂ بد دعا)
شاہزادَہ
بادشاہ زادہ، بادشاہ كا بیتا؛ شاہی خاندان كا لڑكا
شَب کی نِیَّت حَرام
(عور) رات کو کسی کام کا ارادہ کرنا منحوس خیال کیا جتا ہے.
شَراب کو خَراب کَرْنا
(عو) شراب پینا ، شراب سے شغل کرنا .
شَطّاح
نہایت بے حیا، نہایت شوخ، حرافہ، چالاک، مکّار
شَکَّن
(عو) عورت جس کے مزاج میں بدظنی اور بد گمانی ہو دوسروں کی طرف سے کسی پر بھروسہ نہ کرتی ہو ، شک کرنے والی .
شِہابی
(عو) شباہت، جھلک عکس، ہرتو، جیسے دھوپ کی شہاہی
شیخی گُھسَڑْ جانا
(عو) گھمنڈ جاتا رہنا، غرور ختم ہونا.
شِیر دان
مادہ حیوان کا وہ عضو، جس میں دودھ ہوتا ہے، پستان، کھیری
شَیطان کے کان بَہْرے
یہ فقرہ اس وقت بولا جاتا ہے جب یہ مقصود ہو کہ کہیں ہماری بات کوئی غماز نہ سن لے اور شہرت نہ پائے
شَیطانی
شیطان سے متعلق، شیطان سے منسوب
صَحْنَک پَر ہاتھ رَکْھنا
(عور)حضرت بی بی فاطمہ کی نیاز پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا.
صَدَف
ایک قسم کا چھوٹا سمندری جانور جس کے جسم پر ایک سخت خول ہوتا ہے جس کے اندر کی تہہ کا مادہ جم کر موتی بن جاتا ہے
صَفَر
اسلامی قمری سال کا دوسرا مہینہ (محرم کے بعد اور ربیع الاول سے پہلے)،\اسے صفر المظفر بھی کہتے ہیں، (عورتیں اس مہینے کو منحوس سمجھتی ہیں اور کوئی خوشی کا کام اس میں نہیں کرتی ہیں)
ضِدَّن
ہٹ کرنے والی، ہٹیلی، اڑیل (عورت)
طَبِیعَت تَلے اُوپَر ہونا
(عور) جی متلانا ، طبیعت کا مالش کرنا .
طَبِیعَت کا گِرا پَرْنا
(عور) سُست ہونا ، نڈھال ہونا
طَلاق پَڑْنا
(عورت کو) طلاق ہو جانا ، عورت کا نکاح کی قید سے آزاد ہونا ، شوہر سے علیحدہ ہونا.
طَور بے طَور ہونا
(عور) موقع بے موقع ہونا ، کل بے کل ہونا.
عارضَہ
(شاذ) رکاوٹ، مزاحمت وغیرہ
عاقِر
بانْجھ (عورت یا مرد)، وہ مرد یا عورت جس کے بچے پیدا نہ ہوں
عَرْضی ٹھوکْنا
(عو) عرضی پرزہ کرنا ، مقدمہ لڑانا ، دعوی کرنا.
عِصْمَت پَر ہاتھ ڈالْنا
(عورت کی) عزت پر حملہ کرنا، آبروریزی کرنا، عصمت دری کرنا.
عَلی دَھت
(عوامی) بہت اون٘چا، قدآور
عُمْر بَرابَر کی لِکھا لانا
(عو) دو ہم عمر آدمیوں کے ایک ساتھ مر جانے کے موقع پر بولتے ہیں ، موت و حیات میں ساتھ دینے والا ہونا .
عَیب تھوپْنا
(عو) کسی کے سر جھوٹا الزام لگانا
غَلَق
(عو) اندر سے دروازہ بند کرنے کی لکڑی، بلّی دربند
غُلَّہ سی آنکھیں نِکالْنا
(عور) غصے کی زیادتی میں ایک خاص انداز سے دیکھنا .
غُلَمْٹا
(عورتیں تضحیک کے طور پر بولتی ہیں) غلام ، خادم .
فَوج کی فَوج
گروہ کے گروہ، غول کے غول، جم غفیر، بہت لوگ
فِکْر مَنْدی
فکر، خیال، سوچ، تفکّر، تردّد
قادِری
مسلکِ قادریہ کا پیرو ، شیخ عبدالقادر جیلانی کے سلسلۂ طریقت میں مرید شخص نیز شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب کوئی چیز.
قاضی کا پیادَہ
سرکاری سپاہی، کچہری کا سپاہی جو وقتاً فوقتاً حاکم کے سامنے حاضر رہتا ہے
قَبْر سے پِیٹھ لَگ جانا
(عو) روح کو اطمینان نصیب ہونا ، اطمینان سے مر سکتا.
قِسْمَت پَر جھاڑُو پِھرے
(عور) برے حالات سے بیزار ہو کر کہتے ہیں کہ ایسی خراب قسمت، کیا بُری قسمت ہے، ایسی قسمت سے بھر پائے، رک : جھاڑو پھرنا.