تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حِساب" کے متعقلہ نتائج

حِساب

گنتی، شمار، میزان، جوڑ

حِساب دہ

حساب دینے کے قابل، جواب دہ، ذمّہ دار

حِساب ہونا

۔از روئے شمار یہ معلوم ہونا کہ کس قدر دینا لینا ہے یا کس قدر باقیویا فاضل ہے۔ ۲۔قیامت میں اچھے برے اعمال کی جانچ ہونا۔ ؎

حِسابِیَّہ

حساب (رک) سے منسوب حساب کا ، ریاضی سے تعلق رکھنے والا ، حسابی .

حِساب بَہی

رجسٹر جس میں حساب لکھا جائے

حِساب فَہْمی

لین دین وغیرہ کے متعلق حساب سمجھنا

حِساب ہو جانا

(کنایۃً) برخاست ہوجانا

حِساب نَہ ہونا

۔شمار نہ ہونا۔ تمھارے ظلموں کا حساب نہیں۔

حِساب پاک ہونا

حساب پاک کرنا (رک) کا لازم .

حِساب پاک رَہْنا

حساب چُکنا ، لین دن کا فیصلہ ہونا ، قرضہ ادا ہونا ، حساب میں کمی بیشی نہ ہونا .

حِساب سے باہَر

بے شمار، لا انتہا، بے انتہا، بے حد

حِساب ہَلْکا ہونا

محاسبہ آسان ہونا ، نرمی کا برتاؤ کرنا (اعمال کی جان٘چ کے وقت) .

حِساب بَرابَر ہونا

حساب برابر کرنا (رک) کا لازم .

حِساب لے کہ بَن٘یے کی جان لے

حساب کرتا ہے کہ لُوٹتا ہے .

حِساب میں ہونا

گنتی میں شامل ہونا ، نام لکھا جانا ، شُمار ہونا .

حِساب دُرُسْت ہونا

حساب میں کوئی غلطی نہ ہونا

حِسابی

حساب سے منسوب یا متعلق، حساب کا

حِساب رَفْع کَرْنا

معاملہ طے کرنا ، قرضہ ادا کرنا .

حِساب بَنْدھا ہونا

لین دین کا حساب رجسٹر میں درج ہونا یا تحریر میں ہونا .

حِساب بے باق ہونا

۔حساب پاک ہونا۔ لازم۔ ؎

حِساب کِتاب بَرابَر ہونا

کام تمام ہونا ، خاتمہ ہونا .

حِساب میں فَرْق ہونا

حساب ٹھیک نہ بیٹھنا ، حساب غلط ہو جانا .

حِساب میں جَمع کَرْنا

بہی میں درج کرنا، کھاتے میں چڑھانا، آمدنی میں ڈالنا، جس نے ادا کیے ہیں اس کے نام لکھنا

حِساب سے

لیکھے ، حسابوں ، نزدیک .

حِساب میں نَہ سَمَجھنا

پروا نہ کرنا

حِساب دار

کِسی دُکان یا بینک کا حساب رکھنے والا، بینک میں روپیہ جمع کرنے والا، وہ شخص جس نے بینک میں اپنا حساب کھولا ہوا ہو

حِساب دان

حِساب کار

حِساب و کِتاب میں رَہْنا

بڑی احتیاط سے خرچ کرنا، آمدنی سے زیادہ خرچ نہ کرنا، آمدنی پر گزارہ کرنا، فضول خرچی نہ کرنا

حِساب داں

حساب کا ماہر، ریاضی جاننے والا، ریاضی کا ماہر

حِساب چور

جو حساب میں بے ایمانی ظاہر کرے، باقی دار

حِساب دینا

حساب سمجھانا، حساب سپرد کرنا

حِساب لیْنا

حساب پوچھنا، حساب کی پڑتال کرنا، محاسبہ کرنا، جمع خرچ سمجھنا، جائزہ لینا

حِساب دانی

حساب جاننا، حساب کا علم ہونا، ریاضی جاننے والا، ریاضی کا ماہر

حِساب داری

حساب دار (رک) کا اسم کیفیت .

حِساب کَرْنا

جوڑنا، میزان کرنا

حِساب لَگْنا

حساب لگانا (رک) کا لازم .

حِساب کِتاب

لین دین، لیکھا جوکھا، جمع و اصل باقی، گنتی

حِساب غُبار

گنتی کی ترتیب اور ہندسوں کے استعمال کا طریقہ یا علم .

حِساب بَننا

آمد و خرچ کا حساب تیار ہونا، بل بننا

حِساب نَوِیس

حساب رکھنے والا، محاسب

حِسابِیّات

علمِ حساب ؛ حساب کتاب ، اکائونٹس .

حِساب دیکْھنا

رک حساب پڑتال کرنا .

حِساب چَلْنا

سودے کا لین دین ہونا ، حساب کتاب کا سلسلہ قائم رہنا ، داد و سند کا حساب رکھنا .

حِساب رَکْھنا

۱. اندازہ رکھنا ، یادداشت رکھنا ، کیفیّت کو نظر میں رکھنا .

حِساب کُھلْنا

بین٘ک وغیرہ میں روپیہ جمع کرنا .

حِساب بَنانا

آمد و خرچ کا حساب تیّار کرنا ، کام ختم کرنا .

حِساب بھَرْنا

رک : حساب پاک کرنا .

حِساب لَگانا

شمار کرنا، اعداد و شمار کی پڑتال کرنا، میزان کرنا، جائزہ لینا، حساب پھیلانا، پڑت پھیلانا

حِساب لَڑْنا

(بازاری) آشنائی ہونا ، آنکھ لڑنا ، ربط ہونا .

حِساب جوڑْنا

حساب کرنا، جوڑ لگانا، میزان کرنا

حِساب نَوِیسی

حساب رکھنے والا، محاسب

حِساب کَر لو

۔ دیکھو اپناحساب کرلو۔

حِساب کا دِن

روز قیامت، حساب کتاب کا دن، روز حشر، روز آخرت

حِساب پُوچْھنا

محاسبہ کرنا یا لینا

حِساب سَمَجھنا

آمد و خرچ کا حساب دیکھنا کہ درست ہے

حِساب مانگْنا

جمع خرچ یا قرضے کا حساب طلب کرنا، محاسبہ کرنا

حِساب اُلَجْھنا

حساب کا گنجلگ ہوجانا .

حِساب چُکانا

حساب بیباق کرنا ، قرضہ ادا کرنا .

حِساب جانْچنا

اردو، انگلش اور ہندی میں حِساب کے معانیدیکھیے

حِساب

hisaabहिसाब

اصل: عربی

وزن : 121

موضوعات: عوامی

اشتقاق: حَسِبَ

حِساب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • گنتی، شمار، میزان، جوڑ
  • علم ریاضی کی ایک شاخ، علم الحساب، ارتھمیٹک

    مثال - تمام مضامین میں اچھے نمبرات حاصل کر لیے لیکن حساب میں وہ فیل ہو گیا

  • نرخ، بھاؤ، قیمت
  • انداز، سمجھ، رائے، خیال
  • لین دین، کھانا
  • طور ر طریقہ، قاعدہ، ڈھنگ
  • معاملہ، تعلق، سلسلہ، ربط، لگاؤ، لگاوٹ
  • مقدار، تناسب، نسبت
  • محاسبہ، پوچھ گچھ، احتساب، جزا و سزا کا تعیّن
  • فرد عمل
  • حالت، کیفیت

شعر

English meaning of hisaab

Noun, Masculine

हिसाब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • गिनती, गणना, तुला, जोड़
  • गणितशास्त्र की एक श्रेणी, अंकगणित, अर्थमैटिक
  • दाम, भाव, क़ीमत
  • अंदाज़, समझ, राय, ख़याल
  • लेनदेन, खाना
  • तौर तरीक़ा, क़ायदा, ढंग

    विशेष - तौर-तरीक़ा= किसी कार्य को सुचारु रूप से करने का ढंग

  • मामला, तअल्लुक़, सिलसिला, संबंध, लगाव, लगावट
  • मात्रा, अनुपात, संबंध
  • लेखे या हिसाब की जाँच, पूछगछ, जाँच-पड़ताल, जज़ा और सज़ा का निर्धारण

    विशेष - जज़ा= अच्छे काम का बदला - सज़ा= दंड

  • क़ानून की धाराएँ
  • अवस्था, दशा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حِساب)

نام

ای-میل

تبصرہ

حِساب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words