’’کنایۃً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کنایۃً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آنْسُو دینا
(کنایۃً) شمع کی پگھلی ہوئی چربی کا بون٘د بون٘د ہوکر گرنا
آنکھوں پَر دامَن رَکْھنا
(کنایۃً) رونا، منھ کو دامن سے ڈھانک کر آنسو بہانا
اِبْنِ اَبِیہْ
(کنایۃً) جس کے باپ کا پتا نہ ہو ، ولد الحرام : اکَثر ابو سفیان کے بیٹے زیادہ کے لیے مستعمل .
اُبھار
ا. اٹھان یا اونچا پن جو کسی چیز کے پھوٹنے یا ابھرنے سے ظاہر ہو، سطح کا ابھرا ہوا حصہ.
اَبھی کَفَن بھی مَیلا نہیں ہوا
مرے ہوئے چند دن ہوئے ہیں، چند روز پہلے مرے ہیں
اَبھی کَے دِن کَے راتیں
(کنایتاً) تھوڑے دنوں کی بات ہے، حال کی بات ہے، زیادہ زمانہ نہیں ہوا
اَچُھوتی کا ٹَکا
نیاز کا ٹکا جو الگ رکھا جاتا ہے اور کوئی اسے ہاتھ نہیں لگاتا ، (کنایۃً) سب سے الگ تھلگ رہنے والا ۔
اُسْتادِ اَزَل
ہمیشہ ہمیش کا استاد، خدائے تعالیٰ، خالق کائنات
اُلُّو سِیدھا ہونا کے مُنھ نام پَڑا
(کنایتہً) بد قسمتی یا نحوست میں مبتلا ہوا (کہتے ہیں کہ اگر الو کے کان میں کسی کا نام پڑجاتا ہے تو وہ اسے جپتا رہتا ہے جب تک اس شخص کو نحوست نہ گھیر لے یا وہ مر نہ جائے
اَلْگَنی پَر سُکھا رَکْھنا
(کنایتہََ) محفوظ کر لینا ، دور یا الگ ہونے دینا .
اَلْگَنی پَرڈالْنے کے قابِل
(کنایہً) بہت دبلا ، نہایت لاغر ؛ بے حد کمزور.
اَللہ کو دیکْھنا
بے کسی یا مایوسی میں خدا سے آس لگانا ،(کنایتہََ) صبر و ضبط کرنا
اَلَکھ جاگے
خدا جاگ رہا ہے ، دنیا غریبوں کے حال سے بے خبر ہے تو ہوا کرے خداے تعالیٰ سب کی خبر گیری کرتا ہے (جوگی بھکاریوں یا سادھووں کی صدا) ، (کنایۃً) خدا کے نام پر کچھ دو.
اَنْڈے لَڑانا
(الف) قمار بازی .
۱۔ ایک طرح کی قمار بازی (جس میں عموماً عید یا نوروز کے تہواروں پر ایک شخص مٹھی میں انڈا اس طرح دبا لیتا ہے کہ اس کا سرا باہر رہے ؛ دوسرا شخص اپنے ہاتھ کے انڈے سے اس پر چوٹ لگاتا ہے ؛ جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ بازی ہار جاتا ہے) ۔
اَولِیا
اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے، مرتبۂ ولایت پر فائز اشخاص، اہل اللہ، عارفان حق، خدا رسیدہ بندے
اَٹیرَن
وہ چیز یا آلہ جس پر انٹِ بنانے انٹی بنانے کے لیے سوت لپیٹتے ہیں (جس کی شکل یہ ہوتی ہے کہ آنھ دس انچ لمبی گول پتلیلکڑی کے اوپر نیچے جھوٹی دو لکڑیاں اس طرح آڑی لگاتے ہیں کہ لمبی لکڑی دونوں کے پیچ میں ہوتی ہے ۔ ان دونوں لکڑیاو خے کنارے اوپر کی طرف کمداد ہوتے ہیں ، جن پر انگریزی کے آٹھ کے بندے کی شکل میں سوت لپیٹا جاتا ہے) .
اُکھاڑنْا
گڑے یا دبے ہوئے حصے کو زور کر کے باہر نکال لینا ، گاڑنا کی ضد .
بات بِگاڑْنا
۱. معماملے کو خواب کرنا ، کام بگاڑنا ، گڑ بڑ کرنا ، اعتبار کھونا ، ساکھ مٹانا.
بالُو پَر مَکان بنانا
(کنایہ) اپنی بربادی کا سامان کرنا، فعل عبث کرنا ، ایسا کام کرنا جس کا نتیجہ نا می کے علاوہ کچھ نہ ہو.
بَچّے والی مُرْغی
(کنایۃً) خوشۂ پرویں ، عقد ثریا ، سات ستاروں والا جھمکا
بُراقِ جَم
(کنایۃً) ہوا جو حضرت سلیمان علیہ السلام کے تخت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی تھی .
بَعِیدُ اْلقِیاس
۱. عقل و فہم سے دور ذوں کے نزدیک نا درست جسے عقل تسلیم نہ کرے بظاہر ناممکن۔
بُنیاد
(مجازاً) عمارت، مکان، گھر
بَھنوَر چال
(کنایۃً) دنیا ؛ کنایہ ہے دنیائے دنی اور اس کی غداری سے .
بِھیک کا ٹُکْڑا
(کنایتہً) وہ شخص جس کا باپ غیر معین اور ماں زانیہ ہو ، نطفۂ حرام ، نطفۂ بے تحقیق .
بہرا
جس کی سماعت زائل ہو چکی ہو یا کم سنائی دے، گراں گوش
بےدال کا بُودَم
بوم، الّو، احمق، بے وقوف، بودم بے دال
پاپڑ
مون٘گ یا اڑد کے آٹے کی نہایت پتلی اور مسالے دار چپاتی جو تلنے یا سیکنے کے بعد نہایت کراری ہو جاتی ہے اور ذرا سا زور پڑنے پر ٹوٹ جاتی ہے
پال
بادشاہوں نوابوں وغیرہ کی وہ اراضی جو حکومت کی زیرنگرانی ہو.
پالا
وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.
پالْکی نَشِین
پالکی سوار (مجازاً) دولتمند، صاحب حیثیت، بڑے رتبے کا امیر
پالی باہَر ہونا
بٹیر کا ہار کر بھاگ جانا (کنایۃً) مقابلے سے ہٹ جانا ہاری بول جانا
پان دینا
۱. پان کھلانا ، پان سے تواضع کرنا.
پانی مَرْنا
(طباخی) پانی خشک ہونا، کھنا پکانے وقت مصالحہ وغیرہ کا پانی جلنا.
پاوں پَھیلائے پَڑا رَہنا
(کنایۃً) کاہل ہو جانا ، مجہول و سست ہو جانا.
پَتال کو جانا
(کنایۃً) دفن ہوجانا ، مر جانا ۔
پَتّا نَہ ہِلْنا
۔ لازم۔ (کنایۃً) حبس ہونا۔ ہوا بند ہونا۔ ؎
پَتَّھر پَڑْنا
(عموماً عقل یا سمجھ کے ساتھ) بیکار ہوجانا (بیشتر ’ پر‘ کے ساتھ).
پَتَّھر مارْنا
سن٘گ زنی کرنا، کسی کو پتھر اٹھا کر ماردینا، دیوانوں کی سی حرکتیں کرنا
پَتَّھر ڈھونا
مشقت جھیلنا، سخت مصائب برداشت کرنا
پُتْلی پھیْر لینا
۔ (کنایۃً) بے وفائی کرنا۔ بے مروتی کرنا۔
پَتْلی دال کھانے والا
(مجازاً) غریب ، ادنیٰ ؛ بودا ، کمزور ، کم ہمت .
پتھر مارے موت نہیں
برے آدمی کی عمر لمبی ہوتی ہے، برے پر کسی بات کا اثر نہیں ہوتا
پَچَّر اَڑانا
لکڑی یا تختے کی درز میں اس کا من٘ھ کھولنے کے لئے کھونٹ٘ی، لکڑی یا کسی اور چیز کا چھوٹا ٹکڑا رکھنا، فانہ دینا
پَر بانْدھنا
پرند کے پروں کو ایک خاص بندش کے ساتھ بان٘دھنا کہ وہ اڑ نہ سکے ، (مجازاً) مجبور کرنا ، بے بس کر دینا.
پَر پُرْزے نِکالْنا
چالاک اور ہوشیار ہو جانا ؛ شرارت پر آمادہ ہونا.
پَر جھاڑْنا
پرانے پروں کو گرانا، کُریز کرنا
پَر جَھڑْنا
۱. پر جھاڑنا (رک) کا لازم.
پَر ماْرنا
پرند کا اُڑنے میں یا اُڑنے کے لیے اپنے بازووں کو حرکت دینا ، اُڑنا.
پَر نِکالْنا
اڑنے کے قابل ہونا ، پرند کا جسم پر بال و پر لانا.
پُرانی کھوپْری
(کنایۃً) بوڑھا آدمی، اگلے وقتوں کا
پُرانے چاوَل
چاول جس قدر پرانا ہوتا ہے خوش مزہ ہوتا ہے، چاول جتنے زیادہ پرانے ہوں اتنے ہی اچھے ہوتے ہیں، (مجازاً) تجربہ کار، جہان٘دیدہ شخص
پَرْدَہ ڈھانْکنا
عیب چھپانا، عیب پوشی کرنا، اخفائے راز کرنا
پَری کا ٹُکْڑا
نہایت خوبصورت، بہت حسین، پری زاد، چان٘د کا ٹکڑا (مجازاً) محبوب، محبوبہ
پَسِ پُشْت ڈالْنا
(کسی بات) سے بے پروائی کرنا، نظر انداز کر دینا، لائق التفات نہ سمجھنا، ترک کر دینا، توجہ نہ دینا
پَسْلی پَھڑَکْنا
(کسی بات کی) خود بخود خبر ہو جانا ، (کسی شخص یا بات کا) حال بغیر کسی کے بتائے معلوم ہو جانا.
پَسِینے پَسِینے کَر ڈالْنا
پسینے میں تر کر دینا ، بے حد تھکا دینا.
پَسِینے پَسِینے ہو جانا
رک : پسینے میں شرابور ہو جانا ، پسینے میں ڈوب جانا (گرمی تھکن محنت شرم یا خوف وغیرہ کی وجہ سے).
پُشْت ماہی
(مجازاً) جس کی سطح ڈھاواں ہو
پَگْڑی اُچھالْنا
عزت بگاڑنا، ذلیل کرنا، بدنام کرنا
پَگْڑی اُچَھلْنا
پگڑی اُچھالنا کا لازم، (کنایۃً) شیخی کرکری ہونا، رسوائی ہونا، سرمحفل ذلت ہونا
پَلاّ بھاری ہونا
وزن دار ہونا ، بوجھل ہونا ، وزنی ہونا ، (مجازاً) طاقت عظمت قدر و منزلت ساکھ یا اقتدار وغیرہ میں تفوق و برتری حاصل ہونا.
پلنا
(دلالی) کوئی چیز کسی کو دینا
پَلَٹ پَڑْنا
۱. اچانک پلٹ کر حملہ کرنا، جاتے جاتے لوٹ آنا.
پَلَٹنْا
۴. اُلٹ جانا، اون٘دھا ہو جانا۔
پَلَک جَھپَکْنا
ذرا نین٘د آنا، آن٘کھ لگنا
پَناہ
بچنے کا ٹھکانا، امن کی جگہ، مامن.
پنجہ
(بنائی) دری کا بنالا ٹھوکنے کا پنجے کی شکل کا اوزار ، کرکری.
پَنْجَہ پھیرنا
(کنایۃً) غلبہ حاصل کرنا، دبا لینا
پَنْکْھ پَسارْنا
پر یا بازو پھیلانا، اُڑنے کا ارادہ کرنا، پرواز کرنا
پوچَھن
۱. صاف کرنے کا عمل ، رک : پوچھنا .
پود جمانا
پودا لگانا، (کنایۃً) بنیاد قائم کرنا، مطلب براری کی تدبیر کرنا
پوٹا تَر ہونا
۔ ۱۔ شکم سیر ہونا۔ ۲۔ (کنایۃً) بیکار ہونا۔ مالدار ہونا۔
پَٹاخا
زور کی آواز دینے والی ایک قسم کی آتش بازی جو گول اور تکونی شکل کی بنائی جاتی ہے تکونی کو تعویذ یا لڑی کا پٹاخا بھی کہتے ہیں .
پَٹْکا باندْھنا
(مجازاً) کسی امر کا تہیہ کرنا، کسی امر پر مستعد ہونا، تیار ہونا
پَکا دینا
۔ پکا کے تیار کرنا۔ (فقرہ) سالن پکادو۔ ۲۔ (کنایۃً) ستانا۔ تکلیف دینا۔ جیسے کلیجہ پکا دینا۔
پَکانا
۳. پھل وغیرہ کا قدرتی طور پر پیڑ پر یا پال دبا کر تیار کیا جانا.
پَکھال
پانی بھرنے کے لیے بیل گاے بھین٘س وغیرہ کی سالم کھال کا بنا ہوا تھیلا ، چمڑے کی تھیلیوں کی جوڑی جس میں پانی بھر کر جو عموماً بیل کے دائیں بائیں لٹکا کر لے جاتے ہیں، بڑی مشک
پھانس
پھان٘سنا (رک) سے اسم کیفیت
پھانس چُبْھنا
لکڑی یا بان کے سخت ریشے یا کانٹے کا بدن میں گڑنا
پھانسْنا
(مجازاً) الزام لگانا، شریک جرم گرداننا.
پُھرَیری
جھر جھری ، کپکپی ، (خوف یا سردی سے) بدن پر رون٘گٹے کھڑے ہونے کی کیفیت .
پِھسَلْنا
(چکنے پن گیلے پن یا نشیب کی وجہ سے) پیر وغیرہ کا نہ جمنا یا سرک جانا، رپٹنا
پُھلْجَھڑی
بارود اور لوہ چون کی بنی ہوئی قلم کی شکل کی آتش بازی جس میں لوہے کے ذرات جل کر کھلتے ہیں اور پھول کی سی چنْگاریاں نکلتی اور جھڑتی نظر آتی ہیں
پُھلْجَھڑی چھوڑْنا
فتنہ انْگیزی کرنا، فساد کی بات کہنا
پَھن٘دا
(رسی یا ریشم وغیرہ کا) حلقہ ، پھان٘د ، پھان٘سا .
پَھنسنا
الجھنا ، اٹکنا ، مستغرق ہونا .
پُھوس
سوکھی ہوئی لمبی گھاس، جو اکثر چھپر بنانے میں کام آتی ہے
پُھول کَتَرْنا
۱. انوکھی حرکت کرنا ، انوکھا کام کرنا ، گل کترنا ( رک ) .
پُھول کِھلْنا
شادی ہونا، بیاہ ہونا، کتخدائی ہونا، سہرے کے پھول کھلنا
پُھولْنا
(ھ) پھول کا کھِلنا، (شفق کے نسبت) آسمان پر نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے کسی جوف دار چیز کا تن جانا، موٹا ہونا، خوش ہونا، سرسبز ہونا، بارور ہونا، کامیاب ہونا، سوٗجنا، ورم ہونا، نفخ ہونا، نازاں ہونا، اترانا (پر کے ساتھ)
پُھولوں کی چَھڑی
وہ پتلی شاخ یا کھپچّی جس پر پھول بندھے یا گندھے ہوں
پُھولوں کے کانْٹے میں تُلْنا
پُھوٹ بَہْنا
زار و قطار رونا، اشک جاری ہونا
پھوڑا پُھوٹْنا
پھوڑا بہنا، پھوڑے بہنا، پھوڑے کا پک کر پھٹ جانا اور پیپ جاری ہونا
پَھڑَک اُٹْھنا
ترنگ میں آنا، خوشی سے بے تاب ہو جانا، بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کرنا
پَھڑَک کھانا
پھڑکنا، زک اٹھا کر چوکنا ہونا
پَھڑکا مارنا
تڑپانا، (کسی شے سے محروم کرکے) تکلیف دینا
پَہاڑ
(بطور صنعت تشبیہ) عظیم، بڑے حبثے والا، بہت بڑا
پَہاڑ ٹَالْنا
بہت بڑی مصیبت دفع کرنا، سخت مشکل دور کرنا
پَہاڑ ٹُوٹْنا
پہاڑ ٹوٹ پڑنا، مصیبت پڑنا، رنج و غم کی کثرت ہونا، کنایۃً: سخت مصیبت آجانا، ناگہانی آفت پڑنا
پَہْلُو دَبانا
زیر کر دینا، غالب آجانا، مرتبہ گھٹانا
پِیالَہ بَھر جانا
مجازاً: دن پورے ہوجانا، عمر تمام ہوجانا (عموماً زیست حیات وغیرہ کے ساتھ)
پِیالَہ چَھلَک جانا
رک: پیالہ چھلک اُٹھنا ، حد سے باہر نکل جانا .
پِیپْلی
پیپل کے درخت کا پھل، پیپل کا چھوٹا درخت
پِیچھا بھاری ہونا
پس پشت مددگار ہونا ، پشتی ہونا ، بہت سے طرف دار ہونا.
پِیس ڈالْنا
۱. مجازاً سخت اذیت دینا ، برباد کر دینا .
پَیسے پَر بوٹیاں کاٹْنا
۔(کنایۃً) بے حد تکلیف دےنا۔ ؎
پَیمانَہ بَھْر جانا
لفظاً کسی چیز کا اس طرح پر ہو جانا کہ اس میں اور سمائی یا گنجائش نہ رہے ؛ زندگی کی مدت ختم ہوجانا ، موت آجانا (عموماً ؛ عمر کے ساتھ) .
پَیمانَہ چَھلَکْنا
پیمانے سے کسی سیال چیز یا پانی کا لبریز ہوکر گر پڑنا
پِینگ بَڑْھانا
۱. پین٘گ بڑھنا معنی نمبر ۱ ( رک ) کا تعدیہ .
پِینے والا
کنایۃً: مے کش، بادہ کش، مے نوش، شرابی
پیٹ بانْدْھنا
خواہش سے کم کھانا، روک کر کھانا، پیٹ کاٹنا، پیٹ مارنا
پیٹ بَجانا
(بیماری کی وجہ معلوم کرنے کے لیے) پھولے ہوئے پیٹ پر ہاتھ مارکر آواز نکالنا، خوشیاں منانا، مارے خوشی کے اچھلنا کودنا، خوش ہونا
پیٹ بَڑا ہونا
رک : پیٹ بڑھنا معنی نمبر .
پیٹ بَھرْنا
غذاؤں سے بھوک کی خواہش پوری کرنا ، شکم کو سیر کرنا.
پیٹ پر پَتَّھر بانْدھنا
۔ بے انتہا بھوک کی حالت میں تسکین کے واسطےپیٹ پر پتھر باندھتے ہیں۔ (کنایۃً) فاقے کی اَذیت برداشت کرنا۔
پیٹ کی اَنگار
(کنایۃً) سخت بھوک ، جوشش ، سخت جوش
پِیٹھ پَرْ کھانا
کمزوری کے باعث پٹتے ہوئے بھاگنا ، شکست فاش کھانا
پِیٹھ توڑْنا
کمر توڑنا، (کنایۃً) مایوس کرنا، ہمت پست کرنا
پِیٹھ سِیدھی کَرْنا
آرام لینا ، (دیر تک جھک کر کام کرنے کے بعد آرام لینے کے لیے) ٹیک لگا کر پیٹھنا یا ذرا سے دیر کو لیٹنا.
پِیٹھ ٹھوکنا
۔(کنایۃً) پیار کرنا۔ شاباش دینا۔ حوصلہ بڑھانا۔ ؎
تارے گِنْنا
نہایت بے قراری میں رات کاٹنا، رات بھر جاگتے رہنا، (عاشق کا) انتظار تنہائی یا فرقت میں رات بسر کرنا
تالی بَج گَئی
۔۱۔رسوائی ہوئی۔ بدنامی ہوئی۔ (کنایۃً) دوالہ نکل گیا۔
تانبے کا چراغ
(مجازاً) وہ پیسہ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیا جائے
تَباہ ہونا
( پتن٘گ بازی ) کنکّوے کا اکھڑنا .
تَپ آنا
۔۱۔ بُخار آنا۔ ۲۔(کنایۃً) خائف ہونا۔ ترساں ہونا۔ ڈرنا۔ ؎
تَپا کرنا
۔لکازم (کنایۃً) غم جھیلنا (فقرہ) دو دن رات تپا کرتا ہے۔
تَپانا
کسی دیوتا کو چڑھانے کے لیے تھوڑی سی شراب گرا دینا ؛ نیز وہ شراب جو کسی دیوتا کو چڑھائی جائے ، (مزاحاً) شراب کا جرعہ یا گھون٘ٹ
تَتَیّا مِرْچ
۱. مرچ کی ایک قسم جو عام مرچ سے چھوٹی اور نہایت تیز ہوتی ہے ، جوا مرچ.
تَخْتِ آبْنُوسی
آسمان، تاریک آسمان، کنایۃً: رات
تَخْتِ عاج
تخت، ہاتھی دان٘ت کا تخت، (کنایۃً) دن، معشوق کی ساق بلوریں
تُرَئی کا سا پُھول
(عو) (لفظاً) ترئی کے زرد پھول کی مانند ، (کنایۃً) زر خالص ، کھرے روپئے ، عمدہ اور خوش نما سکہ.
تَراشْنا
کترنا، چھانٹنا، چھیلنا، کاٹنا
تِرْچھا
ایک قسم کا ریشمی کپڑا جس کا اکثر استر لگایا جاتا ہے
تَرْخان
آزاد ؛ جسے سب محصول معاف ہوں؛ کھلا، بے روک ؛ ایک ترک قوم
تَرکی
ترکوں کی زبان ، ترکستان میں بولی جانے والی زبان.
تِرْیا
(ہندو) عورت، استری، نار یا ناری
تُف نَہ کَرنا
پرواہ نہ کرنا، ذرا توجہ کے لائق نہ سمجھنا، نہ تھوکنا، ادنےٰ توجہ بھی نہ کرنا، مردانِ خدا نے کبھی دُنیا پر تُف نہیں کی
تَقدیر پُھوٹ جانا
۔(عو) تقدیر کا بگڑنا۔ ؎
۲۔ (کنایۃً) بُری جگہ شادی ہونا۔ ۳۔مقدمے مُعاملے کا برخلاف ہونا۔
تَلوار دَرمِیان رَکھ کر سونا
۔(کنایۃً) مانعِ وصل ہونا۔ اپنی اپنی جانب کروٹ لے کے سونا اور درمیان میں تلوار رکھنا۔ ؎
تَلْوار کا پانی
تلوار کی آہداری تیزی یا کاٹ.
تَلووں میں لَہُو اُتَرنا
۔زیادہ چلنے سے ایسا ہوتا ہے۔ (کنایۃً) زیادہ مسافت طے کرنا۔ ؎
تِلوں میں سے تیل نِکالْنا
قلیل یافت سے خرچ پورا کرنا، کفایت سے کام لینا، پورا ڈالنا، کام چلانا، مجازاً: سخت محنت یا مشقت کرنا
تَلْوے سَہْلانا
پاؤں سہلانا، تلووں کی مالش کرنا
تَلْوے گَرْم کَرْنا
کنایۃً: رشوت دینا، مٹھی گرم کرنا
تَلے کی زَمین اُوپَر کَرنا
۔(کنایۃً) گھبرا دینا۔ پریشان کردینا۔
تُنْد رائے
(مجازاً) ناعاقبت اندیش، کوتاہ اندیش
تَنْگ چَشْم
(کنایۃً) وہ معشوق (جو کسی کی طرف کم نظر ڈالتا ہو)
تَنْنا
(کسی عضو یا رگ وغیرہ کا) پھیل جانا ، کھن٘چنا ، اکڑنا.
تنکا
گھاس وغیرہ کا ٹکڑا جو پتلا اور لمبا ہوتا ہے، پرال، ڈانٹھی
تَوَا
لوہے کا گول ڈھلواں پتّر جس پر روٹی پکاتے ہیں.
تونبی ہاتھ میں لینا
بھیک مان٘گنے کے لیے تون٘بی ہاتھ میں لے لینا، بھیک مان٘گنے لگنا، گداگری کرنا، فقیری اختیار کرنا، جوگی بننا، جوگن بننا
تِکّا بوٹی کرنا
ٹکڑے ٹکڑے کرنا ، دھجیاں کر ڈالنا .
تِھگْلی لَگانا
۔(عو) کپڑے میں پیوند لگانا۔ جوڑ لگانا۔ خیمے میں تھِلگی لگادو۔ (کنایۃً) کہیں رسائی کرنا۔ کسی مقام کی خبر لانا۔ ؎
دیکھو آسمان میں تھِگلی لگانا۔
تھوتْرا
کُترا ہوا، چوہوں یا کیڑوں کا کھایا ہوا (اناج)، نکما، خراب، تھوتر
تھوڑی سی رَہ گَئی ہے
عمر کا زیادہ حصہ گزر جانے اور کم باقی رہ جانے سے کنایہ ہے، کنایۃً: عمر کم باقی ہے
تُھوکنا
تھوک نکالنا، لعاب دہن منھ سے باہر نکالنا، لعاب دہن پھینکنا
تَھکا بیل
(کنایۃً) سُست آدمی ، کام چور.
تَھیلی
۰۱ تھیلا (رک) کی تصغیر ، چھوٹا تھیلا ، کیسہ ، خربطہ .
تَھیلی کا مُنْھ کھولْنا
(کنایۃً) فراخدلی کے ساتھ روپیہ صرف کرنا ، بہت زیادہ خیر خیرات کرنا ، سخاوت کرنا .
تَہ ٹُوٹْنا
دوالا نکل جانا، کن٘گال ہو جانا، مفلس ہو جانا
تِہی مَغْز
جس میں مغز نہ ہو، اندر سے خالی، وہ بیضہ جس میں زردی نہ ہو
تِیرَہ دَست
(کنایۃََ) دنیا، عالم جسمانی.
تیز دَنْداں
لفظاً: تیز دانْتوں والا، پھاڑ کھانے والا، مجازاً: حریص، لالچی
تیز مَغْز
تیز اور تُند آدمی، غصیلا
تیل ماش
تیل اور ماش جو کسی کے سفر سے واپسی پر یا دورے مواقع پر بطور صدقہ کسی محتاج کو دیتے ہیں یا محض بطور خیرات یا صدقہ پرائے دافع بلا نکالتے یا دیتے ہیں.
ثَمَرِ یاس
(کنایۃً) مایوسی ، ناامیدی .
جاؤ خُشْکا کھاؤ
(کنایۃً) تمہارا ایسا منہ نہیں کہ تم کو یہ چیز ملے ، چلتے بنو .
جادُو خَیال
حسین و اثر ان٘گیز تخیل والا ، (کنایۃً) شاعر .
جادو کا پُتلا
جس کسی پر سحر کرنا مقصود ہوتا ہے اس کی صورت کا (عموماً) آٹے کا) بُت بنا کر جادو گر اس پر سحر کرتے ہیں .
جاگْنا
بیدار ہونا، سوتے سوتے آنکھ کھل جانا، نیند اچٹنا، نہ سونا، بیدار رہنا
جال تانْنا
جال باندھنا، طول کے بیچ سے جال تانا جاتا ہے
جامہ پہن لینا
۔(کنایۃً) ہمہ تن کسی کا مدّاح ہونا۔ کسی کا طرف دار ہونا۔
جامَہ سے باہَر ہو جانا
۔(کنایۃً) آپے سے باہر ہوجانا۔ خوشی یا غصّہ سے۔ ؎
۲۔(کنایۃً) بہت اِترانا۔ ؎
جَاْمَہ قَطْعْ کَرْنا
کسی صفت یا عیب میں کامل کرنا
جانِ آدَم
(کنایہ) عجیب و غریب اور نایاب چیز.
جان بیچْنا
سردھڑ کی بازی لگانا، جان خطرے میں ڈالنا، جاں نثار کرنا
جان پانا
قوت پانا، حوصلہ ہونا، تسلی ہونا
جانِ پاک
مقدس روح، معصوم روح، کنایہََ: حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جانِ جَہاں
(مجازاً) معشوق، معشوق مجازی
جانِ حَزیں
(کتایتاً) رنجیدہ اور مغموم دل
جان نِکَلْنا
مرنا، جان کا بدن سے جدا ہونا
جاڑے کو بُوند
موسم سرما کی بارش (جو تھوڑی دیر کے لیے ہوتی ہے) ، (کنایۃً) بہت تھوڑا ، بہت کم .
جاڑے کی تَپ چڑھنا
سردی چڑھنا، سردی سے کان٘پنا، سردی کے ساتھ بخار آنا
جاں بر
جان بُردن (کنایۃً) سلامت رہنا محفوظ رہنا، صحیح سلامت، محفوظ
جَدِّ اَمْجَد
(کنایۃً) حضرت آدمؑ، جد، دادا
جَزْع
سلیمانی منکے جن میں سیاہی اور سفیدی ہوتی ہے ، سن٘گ سلیمانی ، مہرہ سلیمانی ، (کنایۃً) آن٘کھ (باعتبار سیاہی و سفید).
جِگَر اُچَھلنا
(کنایۃً) جگر پر صدمہ ہونا، خوف طاری ہونا، دل پریشان ہونا
جِگَر پاش پاش ہونا
(کنایۃً) (رنج و غم وغیرہ سے) کلیجے کے ٹکڑے ہونا، بہت زیادہ صدمہ ہونا
جِگَر پَر پَتَّھر رَکھ لینا
(کنایۃً) انتہائی ضبط سے کام لینا، صبر کرلینا
جِگَر پَر چُھرْیاں چَلْنا
(کنایۃً) نہایت بے چین ہونا، بہت پریشان ہونا، ہونا،سخت رنج و غم ہونا،سخت اذیت گزرنا
جِگََر تَفتَہ
(مجازاً) عاشق، دلدادہ، عاشق، فریفتہ
جَلْتی آگ بُجھانا
فساد کم کرنا، لڑائی کو مٹانا، راڑ گھٹانا
جَلْتی آگ میں پانی ڈالْنا
جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا
جھگڑے فساد کو شہ دینا، لڑائی چمکانا، شرو فساد میں اضافہ کرنا
جَناحِ اِسْتِعْجال
شہ پر جو جلدی یا عجلت کا ذریعہ ہو ،(کنایۃً) تیز رو یا زود رفتار گھوڑا وغیرہ ، برق رفتار سواری.
جنازۂ رواں
(کنایۃً) گھوڑا، گھوڑے کی سواری
جَنْتَری میں کِھینْچْنا
۔(نکالنا(متعدی۔ تار کو جنتری کے ذریعہ سے پتلا یا لمبا کرنا۔ تار بڑھانا۔ (کنایۃً) ٹیڑھے آدمی کو سیدھا کرنا۔ شریر کو درست کرنا۔
جِنْسِیَت رَدِیف
(لفظاً) پیچھے چلنے والا ، سواری پر پیچھے بیٹھنے والا نیز پیچھے آنے والا ، بعد میں آنے والا نیزجس کادرجہ بعد میں ہو
جِنْسِیَت رِشْتَہ
جو رشتے میں برابر ہو ، ایک لڑوالا ، رشتے دار
جِنْسِیَت رَن٘گ
(کنایتہ) ہم جنس ، ہم نسل ۔
جِنْسِیَت سَرحَد
وہ جن کی ایک ہی سرحد ہو ؛ (کنایتہ) رتبے یا اہمیت میں برابر ، یکساں نیز ہم کنار ، باہم قریب ۔
جِنْسِیَت سَنگ
جو وزن ، قدر اور مقدار میں برابر ہو ؛ (کنایتہ) رتبے میں برابر ، ہم رتبہ ، ہم وزن ۔
جِنْسِیَت طَبَق
ایک تھالی میں کھانے والا ، ہم پیالہ ، ہم نوالہ ؛ (کنایتہ) گہرا دوست (عموماً ہونا کے ساتھ مستعمل) ۔
جِنْسِیَت عِنان
(کنایتہ) ساتھی ، ہمراہی ، ہمراہ ؛ ہم قدم ؛ (مجازاً) برابر ، مساوی ۔
جِنْسِیَت عِنانی
(گھوڑے پر) ساتھ ساتھ سواری کرنا کی حالت یا عمل ؛ (کنایتہ) ساتھ ساتھ چلنے کی کیفیت ، ہمراہی ، رفاقت ۔
جِنْسِیَت قافِلَہ
ایک قافلے میں شریک، ایک قافلے والے، ایک کارواں والے
جِنْسِیَت قَد
برابر قد کا ؛ یکساں قامت والے ؛ (کنایتہ) ہم رتبہ ۔
جِنْسِیَت مَطبَخ
باورچی خانے کا ساتھی ؛ (کنایتہ) کھانے پینے میں شریک ؛ (مجازاً) دوست ۔
جِنْسِیَت کَار
ایک جگہ بیٹھ کر کھانے والے
جِنْسِیَت کام
ایک ساتھ کام کرنے والے ؛ (کنایتہ) دوست ، رفیق ، ساتھی ۔
جَنگل جَلیبی
(کنایۃً) عوام مزاحاً خشک پیخانے کو بھی کہتے ہیں ، (اطفال) گو ، پیخانہ ، براز ، لین٘ڈی
جَن٘گَل کا تِیتَر
(مجازاً) ڈرپوک، بدحواس، بزدل
جَنْگْلی سُوَر
۱. خوک صحرائی ، یہ برصغیر میں اکثر مقامات میں پایا جاتا ہے اور جن٘گلوں اور اون٘چی گھاس کے میدانوں میں اور پہاڑوں پر ملتا ہے.
جَنَم ڈُبونا
عیاشی میں پڑ جانا، گناہ کرنا
جِنّ چَڑْھنا
جن کا کسی انسان پر قابض ہو جانا، آسیب کا خلل ہونا
جُنُون
دیوانہ پن، دیوانگی، پاگل پن، عقل کھو بیٹھنا
جُنُوں
دیواںہ پن، دیوانگی، عقل کھو بیٹھنا
جَواہِر جَڑْنا
کسی چیز میں جواہرات ٹانکنا یا لگانا، مرصع کاری کرنا
جُوتا مارْنا
(مجازاً) ملامت کرنا، طعنے دینا، برا بھلا کہنا
جُوتِیاں کھانا
(کنایۃً) نہایت ذلیل و خوار ہونا، ذلیل و رسوا ہونا، طعنے سہنا، برا بھلا سننا، خفت اُٹھانا
جھانٹ بَرابَر
(کنایۃً) ادنیٰ ترین، نہایت حقیر، ذرا سا، بہت چھوٹا، کم وقعت
جھاڑ کا کانٹا
(کنایۃً) بد خو ، لڑاکا ، جن٘گجو ، وہ شخص جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہو.
جھاڑَن
جھاڑنے اور صاف کرنے کی کوئی چیز ، صافی ،پون٘چھن، برش.
جھربیری کا کانٹا
جھربیری پیڑ کا کانٹا (کنایۃً) الجھنے والا آدمی، جھاڑ ہو کر لپٹنے والا آدمی
جُھرْمُٹ مارْنا
جمع ہوجانا، تمام بدن ڈھک لینا، غصّہ آنا، جھلانا
جِھلَنگا
چار پائی کا بُنا ہوا بان جب اس میں سے پٹیاں اور پائے نکال لیے جائیں.
جَھنْجُوڑْنا
کسی شخص کو بیدار کرنے کے لئے کوئی عضو پکڑ کر ہلانا، یا کسی برے فعل سے باز رکھنے کے لئے ہاتھ یا بازو پکڑ کر ہلانا، بیدار کرنا، ہوشیار کرنا، خبردار کرنا
جُھوٹا
بچا کچا ، پس خوردہ ، جو کچھ کھانے پینے کے بعد چھوڑ دینے کے سبب بچ رہے نیز وہ شے جس میں سے کچھ کھا لیا ہو یا پی لیا ہو .
جَھڑ پَکْنا
پک کر جھڑ جانا، اپنی عمر کو پہنچ جانا
جِیتی جان
زندگی (کنایۃً) آدمی، آدمی کی زندگی.
جینَس
دو چہروں والی دیوی ، رومیوں کی دیو مالا میں دو چہروں والا دیوتا جو آغاز اور دروازوں کا دیوتا سمجھا جاتا تھا؛ (کنایۃً) مکار ، فریبی ، جومخلص نہ ہو.
چادَرِ حَیات
(کنایۃً) عرصۂ زندگانی، انسان کی طبعی عمر کا زمانہ
چار بَنْد
ہاتھوں اور پیروں کے جوڑ، پیٹھ کے چاروں جوڑ، پشت کا دایاں بایاں اوپر اور نیچے کا حصہ، کسی بھی چیز کے چار جوڑ، (مجازاً) جسم کا جوڑ جوڑ اور بند بند
چار تِنْکے
(کنایۃً) ذرا سا ساز و سامان ، تھوڑا سا اسباب ، نہ ہونے کے برابر ، بہت ہی معمولی .
چار چوبی
(لفظاً) چار لکڑیوں والا (کنایۃً) چار ستوں والا ، چار پایوں والا ، چورکنی .
چار دانگ
وہ چیز جو اپنے امثال کی نسبت دو چند ہو
چاہِ بابِل
بغداد سے جنوب کی طرف تقریباً پچپن میل کے فاصلہ پر ایک چوکور کن٘واں جس کا قطر تین فٹ کے قریب ہے اس کنویں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں ہاروت و ماروت الٹے لٹکے ہوئے ہے ہیں اور قیامت تک لٹکے رہیں گے علمائے یہود کا کہنا کے کہ زمین پر قیام کے دوران ہاروت اور ماروت کی نگاہ ایک خوبصورت عورت زہرہ پر پڑی اور وہ اس کی قربت کے طلب گار ہوئے زہرہ کے کہنے پر انھوں نے شراب خوری، بت پرستی اور قتل و غارت تک سے گریز نہ کیا یہاں تک کہ اسم اعظم بھی (جس کی ممانعت تھی) زہرہ کو سکھا دیا زہرہ اسم اعظم کی برکت سے آسمان پر چلی گئی اور ہاروت ماروت خدا کے غضب میں مبتلا ہو کر چاہ بابل میں قید ہوئے، قرآن پاک میں ہاروت و ماروت کا نام آیا ہے مگر مذکورہ قصے کی طرف کوئی اشارہ موجود نہیں
چاہِ بے آب
وہ کن٘واں جس میں پانی نہ ہو، بند کن٘واں، اندھا کن٘واں، سوکھا کن٘واں، (کنایۃً) بے فیض
چاہ زِنداں
(کنایۃً) وہ کنواں جس میں حضرت یوسف عیلہ السلام کو ان کے بھائیوں نے گرا دیا تھا
چَبایا نِوالہ
(کنایۃً) کسی اور کی یا پہلے کی کہی ہوئی بات، وہی مضمون جسے پہلے بھی کوئی کہہ چکا ہو، پرانا، فرسودہ
چَراغِ چَشْم
(کنایتاً) بیٹا، مَحبوب، عزیز
چَرانا
جانورکو جن٘گل یا میدان میں لے جا کر گھاس کھلانا
چَرْبی
ایک سفید یا زردی مائل چکنا منجمد یا رفیق اور خلخلا مادہ، جو جانداروں کے جسم میں پیدا ہوتا ہے اور حرارت سے پگھل کر تیل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جسم کی چکنائی، روغن، رواز
چَرْکَٹا
(کنایۃً) کمینہ آدمی ، رذیل شخص ؛ ادنیٰ درجے کا آدمی ؛ بیوقوف، احمق .
چَری
کڑبی، جوار ، باجرے وغیرہ کے سوکھے پودے، چارہ یا چرائی کی چیزیں.
چِڑیا کا دودھ
(کنایۃً) ناممکن بات، عنقا چیز
چِکْنا گَھڑا
وہ گھڑا یا برتن جو روغن سے ہر ہو، جس پر پانی کی بوند پڑے تو نہ ٹھہرے
چَکور
یونانی الاصل ایک خوشنما پرند جس کی چون٘چ اور پنجے سرخ اوپر کا حصہ سیاہ اس پر سفید چتیاں اور گلے میں قدرتی طوق پیٹ کا رن٘گ سفیدی مائل ہوتا ہے (مشہور ہے کہ یہ چان٘د کا عاشق ہے اور آگ کی چن٘گاریاں چان٘د کی کرنیں سمجھ کر کھا جاتا ہے)
چَکْھنا
کسی چیز کو زبان پر رکھنا، چاشنی دیکھنا، چکھنے کا عمل، ذائقہ لینا
حاتِم کی گور پَر لات مارْنا
حاتم سے بڑھ کر سخاوت کرنا، کسی بخیل سے اتفاقیہ معمولی درجے کی سخاوت ہوجانے پر طنزیہ بھی بولتے ہیں
حافِظ
وہ شخص جسے قرآن زبانی یاد ہو
حامِلِ وَحْی
جن پر وحی نازل ہوتی ہو، پیغمبر
حَجْلَہ نِشِیں
پردے میں رہنے والا، خلوت نشیں، گوشہ گیر، کنابۃً: محبوب
حِساب ہو جانا
بقایا نکلنا ، از روئے شُمار یہ معلوم ہونا کہ کس قدر دینا لینا ہے یا کس قدر باقی یا فاضل ہے .
حسن اَزل
ایسا حُسن یا خوبصورتی جو ہمیشہ سے ہو اور ہمیشہ قائم رہے، ابدی خوبصورتی
حُسْنِ سَبْز
حسن ملیح، سبزہ رنگ، سانولا رنگ، ملاحت
حَضْرَتِ والا
۱. تعظیمی کلمہ جو کسی نام کی جگہ ہو
حُقَّہ پانی بَنْد کَرْنا
ذات یا برادری سے نکال دینا ؛ بول چال ، لین دین ، مِلنا جُلنا بند کرنا
حُقّہ پانی پِلانا
خاطر مدارت کرنا ، آؤ بھگت کرنا
حَقِیقَت مَعْلُوم ہونا
۔۱۔اصل حال یا راز معلوم ہونا۔ ؎
۲۔ (کنایۃً) اعمال بد کی سزا ملنا۔
حَقِیقَت کُھل جانا
۔۱۔اصل حال کھل جانا۔ پوشیدہ امر کا ظاہر ہوجانا۔ ؎
۲۔ (کنایۃً)۔ (طنز سے) مزہے آجانا۔ کیفیت معلوم ہوجانا۔ اب آپ کو ان سے سابقہ پڑا ہے چند ہی روز میں دوستی کی حقیقت کھل جائے گی۔
حَلْق پَر چُھری پھیرْنا
ذبح کرنا ؛ جبر کرنا، ستم کرنا ؛ سخت نقصان پہنچانا
حَلْق سے اُتَرْنا
گلے سے اترنا ، کھایا یا پیا جانا.
حَمّام کی لُنگی
وہ چیز جو ہر شخص کے تصرف میں آئے، کسی ایک کے پاس نہ ٹھہرنے والی چیز
حِکْمَت چَلْنا
چالاکی کارگر ہونا، ترکیب کامیاب ہونا
حَیضْ کا لتّہ
وہ کپڑا جس سے حیض والی عورتیں حیض کا خون صاف کرکے پھینک دیتی ہیں(کنایۃً) وہ شخص جو نہایت ذلیل اور حقیر ہو اور کوئی اس کو اپنی صحبت میں جگہ نہ دے
خاک بَسَر
محتاج، آفت زدہ، پریشان حال، خستہ و خراب، دربدر، خاک بسر پھرنا
خاک پَڑنا
۔خاک اڑ کر کسی شے پر آنا۔ ۲۔(کنایۃً) کسی معاملہ کا دَب جانا۔ بہت دنوں فساد رہےا اب خدا خدا کرکے اس پر خاک پڑی۔
خاک پھانْکْنا
واہی تباہی پھرنا، مارے مارے پھرنا، جھک مارنا
خاک جَھڑ جانا
اثر زائل ہو جانا، (مجازاً) زد و کوب کا اثر نہ ہونا
خاک چاٹْنا
عقیدت کے طور پر کسی مقدس کی مٹی کھانا .
خاک چھانْنا
ڈھونڈھنا، بے حد تلاش و جستجو کرنا، مارا مارا پھرنا، آوارہ پھرنا
خاک سِیاہ کَرْنا
جلا کر خاکستر کردینا، راکھ کردینا
خاکِ شِفا
(کنایۃً) مدینۂ طیبہ یا مکہ مکرمہ کی مٹی، نیز شہدائے کر بلا کے مدفن کی خا ک یا کسی متبر ک مقام کی مٹی
خاک میں مِلانا
۱. برباد کرنا ، غارت کرنا .
خاک میں مِلْنا
دفن ہونا ، پیوند زمین ہونا ، مرجانا .
خاک ڈالْنا
دبانا ، چھپانا ، ظاہرنہ کرنا .
خاک کا دانَہ
(کنایۃً) خال رخسار ، چہرہ کا تل .
خُدا خُدا کَرْنا
اللہ اللہ کرنا ، عبادت الٰہی میں مشغول ہونا.
خُدا رَکھّے
(دعائیہ کلمہ) اللہ زندہ رکَھے، اللہ ایسا ہی بنائے رکّھے، اللہ سلامت رکّھے
خُدا سے لَڑْنا
اللہ کی نا شُکری کرنا ، مرضی الٰہی سے مقابلہ کرنا ؛ (کنایۃً) زبردست سے مقابلہ کرنا ، اپنی شامت آپ لانا.
خُدا کو یاد کَرْنا
مُصبیت میں اللہ کو پُکارنا ، اللہ سے مدد طلب کرنا.
خُدا کے پاس جانا
مر جانا ، انتقال کر جانا .
خُدائی فَوجْدار
وہ شخص جو خوامخواہ ہر ایک کا حمایتی بنے اور دوسروں کے کام میں دخل دے
خُدائی کارْخانَہ
خُدائی اِنتظام، خدا کی قُدرت، مراد : دنیا، (کنایتاً) حادثاتِ زمانہ
خَراد پَر چَڑْھنا
کثرتِ استعمال یا مُسلسل تجربے کا عمل ، مہارت و مشق سے گُزرنا .
خَراطِیم
خرطوم کی جمع، ہاتھیوں کی سُونڈیں، قوم کے سردار، ناکیں، کنایتاً: نُکیٹے
خَرَاٹے بَھرْنا
رک : خَرَاٹے لینا ؛ (کنایۃً) آرام ، چین یا سُکھ کی نیند سونا .
خَرْچِ بالائی
(کنایۃً) تھکن ، تکلیف ، پریشانی.
خُرْد بِین
وہ آلہ جو چھوٹی سے چھوٹی اور باریک چیز کو بڑا دِکھاتا ہے ، کلاں بین.
خِرَد نَگَر
کنایتاً: عقل و شعور کی بستی، احاطۂ عقل سمجھ بُوجھ کا نظام
خَرِف
وہ شخص جو بُڑھاپے کی وجہ سےبدحواس ہو گیا ہو
خَرِیف
وہ فصل جو اساڑھ جولائی، اگست سے کاتک کے درمیانی زمانے میں بوئی جاتی ہے، جِس میں جوار، مکئی، باجرا وغیرہ پیدا ہوتا ہے، اِس کی مُدت شروع برسات سے ختم برسات تک چار ماہ کی ہوتی ہے، ساؤنی
خَسْتَہ
ایک بہت پتلی انتہائی بُھربُھری پُوری جو لکھنئو اور اطراف میں بہت دستیاب ہے.
خُسْرَوِ اَنْجُم
رک: خسرو اختراں؛ (کنایتاً) آفتاب.
خَطِیب
(عبادات) خطبہ پڑھنے والا، مسجد یا نکاح میں خطبہ پڑھنے والا
خَلاص ہونا
۱. (کسی چیز کا) ختم ہونا ، باقی نہ رہنا ، بانہ بچنا .
خَم ٹھوکنا
۔کشتی کے وقت بازو پر اس طرح ہاتھوں کو مارنا کہ آواز نکلے۔ (کنایۃً) کسی کام میں کسی سے مقابلہ کرنا۔ ؎
خَنْدَۂ بَرْق
(کنایۃً) بادلوں میں یکایک بجلی کی لہر نمودار ہونا ، بجلی کون٘دنا
خواب و خَیال
وہم کا گمان جو باکل بے اصل ہو، بے بنیاد امر، ناممکن اور محال کام، بے اصل باتیں
خواب کی باتیں
بے اصل باتیں۔ خیالی باتیں
خُوب سَر مُونڈا
خوب لوٹا، حیلہ سازی سے کام لیا
خُوب گَرْد جھاڑی
بہت مارا، (کنایۃً) خوب مارا
خود کاشْتَہ
خود بویا ہوا ، (کنایۃً) ازخود تربیت یافتہ.
خور فِشاں
خورشید کے زیرِ برتو، (کنایتاً) تابناک
خورْشِیدِ حَقِیقَت
(کنایتاً) رسول پاک صلعم .
خورْشِید رُو
سورج جَیسے چمکتے چہرے والا، سورج جیسے چہرے والا، خوبصورت، حسین، معشوق
خوش سَبَق
(کنایتاً) نیک ہدایت ، نصیحت .
خوش طَلْعَت
خوش نصیب، اقبال مند، اچھی تقدیر والا، کنایتاً: حسین، اچھا، خو بصورت
خوش قَوارِح
(کنایتاً) خوبصورت ، سڈول .
خُون بَکھیرْنا
خون برسانا ، خونَریزی کرنا ؛ (کنایۃً) جان لینا ، ہلاک کرنا ۔
خُون بَہا
جان کا معاوضہ، وہ نقدی جو مقتول کے وارث اس کے عوض میں لیں، (کنایتہ) بدلہ، قصّاص
خُون پِینا
پیٹھ پیچھے برا بھلا کہنا، غیبت کرنا
خُون تُھوکْنا
کسی صدمے اور بیماری خاص طور پر سل کے باعث لہو کی قے کرنا، کھانسی میں بلغم کی جگہ خون آنا
خُونِ جِگَر پِینا
سخت محنت کرنا، جگر کاوی کرنا
خُونِ خُرُوس
مرغ کا خون ؛ (کنایۃً) سرخ رنگ کی شراب ۔
خُون خُشْک ہونا
سہم جانا، ڈرنا، چپ ہو جانا، خوف یا رنج سے دبلا ہو جانا، فکر یا خوف سے دم سُوکھنا
خُون دامَن سے نَہ چُھوٹنا
(کنایۃً) قتل کرنے کا الزام قائم رہنا
خُون سُوکھ جانا
۔لازم۔ جسم میں خون کا خشک ہوجانا۔ (کنایۃً) خوف یا فکر سے پریشان ہوجانا۔
خُون کا مِنھ بَرَسْنا
۔(کنایۃً) بہت خونریزی ہونا۔ ؎
خُونریْز
خون بہانے والا، سفاک، ظالم، ستم گر، جان ستان
دَنْدانِ مار
سانپ کے دان٘ت ، (کنایۃً) زہریلے دان٘ت .
دُنْیا قائِم ہونا
دنیا آباد ہونا ؛ (کنایۃً) دنیا پُر رونق ہونا.
دو آب
دو آبہ، دو دریاؤں کی بیچ کی زمین، زمین کا وہ قطعہ جو دو دریاؤں کے درمیان واقع ہو، دوآبہ نیز گنگا جمنا کے درمیان کا علاقہ جو انتر بید کہلاتا ہے، دو دریا کنایۃً: روتی ہوئی آنکھیں
دو آبَہ
ان دونوں دریاؤں کے بیچ کی زمین، جو آگے جا کر مل جائیں، دو دریاؤں کے بیچ کا علاقہ، دو ندیاں کے وسط کا یا اس سے گھری ہوا علاقہ، گنگا اور جمنا کے بیچ کی اراضی
دو مَغْزَہ
(کنایۃً) فربہ ، موٹا تازہ .
دو مُوہی
دو من٘ھ والا ، (کنایۃً) منافق ، جس کے قول و فعل میں تضاد ہو .
دو مُکھی
دو طرفہ ، دنوں طرف کا ؛ (کنایۃً) دو طرفہ مقابلہ یا لڑائی .
دو نِیم
(مجازاً) شکستہ، رنجیدہ، مغموم، زخمی، مایوس
دو ہَتَّہ
دو ہاتھوں والا ، (کنایۃً) دو دستے والا .
دَھرْم پال
دھرم کا محافظ، مذہب کا پابند، مذہب کی پیروی اور اس کی حفاظت کرنے والا، اپنے دین سے محبت کرنے والا، مذہبی، نمازی، دیندار
دُھومَری
(کنایتاً) دھوئیں کے رن٘گ کی گائے .
دھوکے کی ٹٹی
۱. رک : دھوکا ؛ (کنایۃّ) فریب دینے والا ، مخالطے میں ڈالنے والی چیز.
دِیا سَلائی
رگڑ سے سُلگ اُٹھنے والی تِیلی جس کے ایک سِرے پر گندھک وغیرہ سے بنا ہوا بھڑک اُٹھنے والا مرکب لگا ہوتا ہے، ماچس کی تیلی
دِیا لِیا ساتھ جانا
اس دنیا میں خدا کے نام پر دینا آخرت میں نجات کا باعث ہوتا ہے ، (کنایۃً) یہ کہ دولت یہیں رہ جاتی ہے ، سوائے اسکے جو بخش دی جائے اور خود اپنی بخشش کا باعث بنے.
دِیدَۂ قُرْبانی
(کنایۃً) بے حِس و حرکت آنکھ جو حیرت وغیرہ سے ایک طرف جم کر رہ گئی ہو.
دِیدَۂ مَخْمُور
نشیلی آن٘کھ ؛ (کنایۃً) چشمِ محبوب.
دِیدے بَہْنا
(کنایۃً) زار و قطار رونا.
دَیرِ مُکافات
(کنایۃً) دنیا، سنسار، عالم
دِینِ سَماوی
آسمَان سے نازل شدہ مذہب ، ایسا مذہب جسے الہامی یا آسمانی کتاب دی گئی ہو ؛ (کنایۃً) مذہبِ اسلام.
دِینِ مُبِین
روشن ، واضح ، مذہب جو عقیدہ ۰ یعنی خدا کی وحدانیت) کا اظہار برملا کرتا ہو ؛ (کنایۃً) ، دینِ اسلام.
دِیوا جَلانا
چراغ روشن کرنا : (کنایۃً) گریہ و زاری کرنا.
دِیوار
(حیاتیات) اعضائے جسمانی پر کھال کا غلاف.
دیکْھنے کا
درشنی ، نمائشی ، ظاہری ؛ (کنایۃً) بیکار.
رات والا
(کنایۃً) الّو ؛ ہیضہ ؛ چاند
راعی
۱. چوپایوں خصوصاً بھیڑ بکریوں کو چرانے والا ، گلَہ بان ، گڈریا.
راگ اَلاپْنا
(کتایۃً) کوئی ایک بات گھڑی گھڑی کہے جانا.
رَت
خوش ، مسرور ، مطمئن ، راضی ؛ مُشتاق ؛ رجوع کرنے والا ؛ مشغول ، متوجہ ، لگاؤ ، تعلق ، مقتوں.
رَتھ بان
(کنایتاً) رہنما ، راستہ دِکھانے والا ؛ سورج.
رَجانا
راج کرنا، حکومت یا سلطنت کا لُطف اُٹھانا، شاہانہ طرزِ طریق سے رہنا، بیشتر راج وغیرہ کے ساتھ مستعمل
رِجھاوْنا
متوجہ کرنا، لبھانا، مائل کرنا
رَچاوَٹ
رچے ہوئے ہونے کی کیفیت ، (کنایۃً) خوبصورتی ، دلکشی .
رحاوی
(کنایۃً) گیت ، موسیقی ، جو چکی گھومنے کی آواز سے پیدا ہوتی ہے .
رَحْمَت
اللہ تعالیٰ کی طرف سے دین و دُنیا میں ہر قسم کی بخشش اور سلامتی، درود و سلام، رحم، نرم دلی، مہربانی، کرم شفقت، عنایت، شاباش، آفرین، مرحبا، کلمۂ تحسین و آفرین
رَحِیق
شراب، خالص شراب، (کنایۃً) معرفت الہیٰ، اللہ تعالیٰ کی ذات کا عرفان، خدا شناسی
رَخْتِ کَتاں
چاند کی روشنی ، نُورِ مہتاب کی جھلملاہٹ ؛ (کنایۃً) لِباس.
رِسالَہ کا رِسالَہ
(کنایۃً) بہتات ، اَفراط ہجوم (کسی چیز کی کثرت ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل).
رَسّی بَٹْنا
مون٘جھ یا سن وغیرہ کو بل دے کر رسی بنانا، رسّی تیار کرنا
رَشْکِ مَسِیح
(کنایتہً) حاذق، ماہر معالج
رَفِیدَہ
پھون٘س وغیرہ بھری ہوئی گول گدی جس پر روٹی رکھ کر تنور میں لگاتے ہیں.
رَفِیقِ راہ
شریکِ زندگی، زندگی کے سفر کا ساتھی، مددگار، دوست، ساتھی
رَفِیقِ زِنْدَگی
خاوند یا بیوی، زندگی کا ساتھی
رَقْصِ شَرَر
چنگاری یا آگ کے ذرّات کا ہوا میں چکر بن کر بھیلتا، (رکنایۃً) آرائش و زیبائش، لمحے بھر رونق
رَگ گَرْدَن
شہ رگ، رگ جان، حبل الورید، وہ بڑی بڑی دو رگوں میں سے ہر ایک جو گردن کے دونوں طرف واقع ہیں اور غُصّے یا چیخنے کے وقت کھڑی ہو جاتی ہیں، تکبر، غرور، سرکشی
رَگَڑ
(کہار) پہلو میں رگڑ لگنے والی کوئی چیز .
رَگِیلی
رگ دار ؛ (کنایتاً) ضدی ، ہٹی .
رُمْح
۱. نیزہ ، بھالا ، سِنان ؛ ( مجازاً ) نیزے کی نوک .
رَمَضان شَرِیف
(کنایتہّ) خالی، ناداری، فاقہ
رِمَم
(کنایۃً) بوسیدہ ، گلی سڑی
رَنگِ حِنا
مہن٘دی کا رنگ ؛ (کنایۃََ) سُرخ رنگ .
رَنگ مِٹْنا
(کنایۃً) اثر جاتا رہنا ، وقعت جاتی رہنا ، شان و شوکت ختم ہونا .
رَن٘گا ہُوا
(کنایۃً) عارفِ کامل ، پہن٘چا ہوا.
رَنگِیلا جَوان
۱. عاشق مِزاج ، رن٘گین طبعِ .
رَن٘گِین غُبّارَہ
(کینایۃََ) آگ اور خُون کی آندھی.
رَن٘گِین نِگار
(کنایۃََ) خُدائے عِزّوجَل.
رُوباہ گِیری
لومڑی پکڑنا ؛ (کنایۃً) ، چالاکی ، عیّاری ، دھوکا دہی.
رُوپوش ہونا
غائب ہونا، منھ چھپا لینا، فرار ہونا
روزَۂ مَرْیَم
وہ روزہ جو حضرت مریم نے حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے دن رکھا تھا اور زبان سے کلام نہیں کرتی تھیں
رَوغَنِ عَیّار
وہ رَن٘گ یا روغن جو چہرے کے رن٘گ یا وضع کو بدل دیتاہے ؛ (کنایۃً) دَم ، فریب ، دھوکا.
روگ راج
(کنایۃً) راج روگ ؛ بڑی بیماری ، تپِ دق .
رولْنا
اِکھٹا کرنا بکثرت حاصل کرنا ، سمیٹنا .
رُومال سے ہاتھ باندْھنا
(کنایۃً) ہتھیار ڈالنا ، اِطاعت قبول کرنا ؛ مُجرم کی طرح ہاتھ جوڑنا .
رَوند مارنا
پامال کرنا ؛ (کنایۃً) اچھی طرح ڈُھونڈنا ، چھان مارنا ، تلاش کرنا.
رَوند ڈالْنا
روند کرمار ڈالنا، پامال کرنا، کُچلنا، مجازاً: تباہ و بر باد کر دینا،غیر مؤثر بنا دینا.
رَوندْنا
پامال کرنا ، پان٘وسے کُچلنا ؛ (مجازاً) تباہ و برباد کرنا ، مِٹا دینا.
رَونَقِ مَحْفِل
بزم کی زِینت، مجلس کے لئے سامان لطف اندوزی
رُکْنِ دَولَت
(کنایۃً) بادشاہ ، حکمران.
رَیحانِ کَرْبَلا
(کنایۃً) حضرت امام حسینؓ.
ریلا
پانی کا دھارا، رَو، سیلاب
زانُو پَر سَر جُھکانا
(کنایۃً) فکر اور غور میں مبتلا ہونا
زَبان خُشْک ہونا
(کنایۃً) بہت باتیں کرنا، بہت زیادہ بولنا
زَر فِشانی
(کنایۃً) خُوشی، مسرت، شادمانی
زَرِ مُسْتَنَد
دھات کا وہ سکّہ، جس کی قانونی قدر بھی وہی ہو، جو اس دھات کی ہے، جس سے وہ بنایا جائے، (کنایۃً) سکّۂ رائج الوقت
زَر مَسْکُوک
(کَنایۃً) طلائی سکہ، اشرفی
زَرِ ناب
خالص سونا، خالص، کنایۃً: آفتاب
زَراری
خُشک، پسپانی مکّھی، (کنایۃً) بے چین، مُضطرب
زَعْفَران کا کھیت
یہ بات مشہور ہے کہ زعفران کا کھیت دیکھ کر بے اختیار ہن٘سی آ جاتی ہے ؛ (کنایۃً) ایسی جگہ جہاں وفورِ مسرت سے خود بخود ہن٘سی آئے.
زُلْفِ عَن٘بَرْ بار
(کنایۃً) محبوب کے بال عنبر کی مہک دینے والے سیاہ بال
زُہْد فَروش
ایمان و تقوےٰ کا سودا کرنے والا ، (کنایۃً) بناوٹی پرہیزگار .
زَہْر آب
زہر آلود پانی، زہریلا پانی
زَہْر پَیکاں
برچھی کی زہریلی انی یا تیر کی نوک ؛ (کنایۃً) طنزیہ بات.
زَہْر مار
(طب) زہرکا اثر زائل کرنے والی چیز
زَہْر ناب
خالص زہر، سم قاتل، پانی جس میں زہر ملا ہو کنایۃً: غم و غصہ
زَہْر کا پُتْلا
سراپا زہر ؛ (کنایۃً) بڑا مفسد ، شریر.
زَہْر کا چھالا
سان٘پ کا تالو میں سم بھری تھیلی، (کنایۃً) کوئی تکلیف دہ چیز
زَہْراب
زہر گھلا ہوا پانی، زہریلا پانی
زَہْرَہ
حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کا لقب
سادَہ
کسی شے یا صِفت سے خالی ، ناآلودہ ، عاری.
ساغَر
(کنایتاً) شراب کا پیالہ، جام
سُبْحَہ و زُنَّار
تسبیح اور جنُیو، کنایۃ: مسلمان اور ہندو، مراد: کفر و ایمان، حق و باطل، اجتماع ضدّین
سَبْز قالِین
(کنایتاً) گھاس کا تختہ، سرسبز و شاداب، ہریالی
سَبْزان
بے مروّت ، حرص و ہوس کے اسیر ؛ (کنایۃً) محبوب ، خوُبرو .
سَبْزَہ
سبز رن٘گ کا ، سبزرن٘گ ، ہریالی ، شادابی ، رُوئیدگی ، گھاس ، گھاس کا تختہ .
سِپَن٘ج
سہ اور پنج سے مرکب، مانگی ہوئی چیز، عارضی، رعایتی شے، بے بضاعت چیز، (کنایۃً) دنیا
سَپَڑ سَپَڑ
کتے کے کھانے کی آواز، کنایۃً: بے تمیزی سے کھانا کھانے کی آواز
سَپِیدی پَھیلْنا
اُجالا ہونا ، صبح کی روشنی کا نمودار ہونا ؛ (کنایۃً) ترقی ہونا
سَت جَت
سچَائی اور روشنی ، نور ؛ (کنایۃً) حق کی رہنمائی
سَت خَصْمی
وہ عورت جو سات متعدد شوہر کر چُکی ہو
سَت نَلا
(عو) (کنایۃً) گندا ، غلیظ
سِتارَہ شُمار
ستارے گننے والا ، نجومی ؛ (کنایۃً) رات کو جاگنے والا
سِتارَہ ڈُوبْنا
ستارہ غروب ہونا ، ستارے چُھپ جانا ؛ صبح ہونا ؛ (کنایۃً) زوال آنا
سِتاری آواز
سِتار کے سروں جیسی آواز ؛ (کنایۃً) دلکش آواز.
سِتَم آباد
سِتم کی جگہ، کنایۃً: دُنیا، جہان، عالم
سِتَم اِیجاد
ظُلم کی بُنیاد ڈالنے والا، نئے نئے طریقوں سے جور و ظُلم کرنے والا، بڑا ظالم، کنایۃً: محبوب .
سُتُور
۱. چوپایہ خاص طور پر گھوڑا ، بیل ، خچّر .
سَجّادَہ آرائی
جائے نماز بچھانا ؛ (کنایۃّ) بہار کا موسم .
سَجّادَہ بافی
(کنایۃّ) مُصَلّیٰ بُننے کا کام یا پیشہ .
سَجْدَہ گُزار
سجدہ کرنے والا، نماز پڑھنے والا، کنایۃََ: معتقد
سَچّی ہَڈّی
(کنایۃََ) اچّھی ذات یا صحیح النسل ، شریف نسب ، نجیب .
سِحْر زَدَہ
جس پر جادُو ہوا ہو، جادوئی، خوفناک
سُر ساگَر
سُر کا سمندر، ماہرِ موسیقی
سَر ڈُوب
۱. مکمل بھیگا ہوا ، شرابور ، سر سے پان٘و تک غرق ، غرقاب.
سَر کا تاج
مالک ، آقا ، وارث ، (کنایۃً) شوہر .
سَر کا وَبال
(کنایۃً) دُوبھر ، عذاب ، مصیبت .
سَرا کا کُتّا
(کنایۃً) لالچی ، بے غیرت ، حریص .
سَراب گاہ
(کنایۃً) دُنیا ، دھوکے کی جگہ .
سَراپا رَم
فرار پر آمادہ، بھاگنے والا
سَراپا قُدْس
پاک ؛ (کنایۃً) حضور صلی اللہ علیہ وسلم ؛ مَجَسّم نیک پارسا ، بہت زیادہ نیک .
سَراپا نُور
مَجَسّم روشنی والا ، نُور سے بھرا ہوا ، روشن ؛ (کنایۃً) حضور صلی اللہ علیہ وسلم .
سِراجُ الْاُمَّہ
اُمت کا چراغ ؛ (کنایۃ) رہنمائے دینِ محمدی .
سَراچات
(کنایۃً) گھروں کی عصمت مآب خارتین .
سُرْتی
کشفی یا وہبی طور پر پایا ہوا الہامی عطیہ ایزدی.
سَرجیون
سرسبز و شاداب ، جس میں پھلنے پُھولنے کی صلاحیت ہو نیز زرخیز ، ہرا بھرا.
سُرْخ بَنارَسی
(کنایتاً) بنارسی زرکار چادر
سُرْخ فِیتَہ
انتظام کا مُختار و مجاز شخص ، حاکم ، دفترِ حکومت کا مُنتظم ؛ (کنایۃً) سرکاری دفتروں میں ضابطہ کی کارروائی میں تاخیر ، قرطاس بازی ، احکامات جاری کرنے میں غیر ضروری التواء ، ضابطوں کا چکر ڈالنا.
سُرْخ و سَفید
ایسے گورے رن٘گ کا جس میں خُون کی سُرخی جھلکتی ہو، پُرشباب، رن٘گ و رُوپ یا رن٘گ و روغن والا، تندرست، جوان رعنا
سَردارنی
کنایۃً: سردار کی بیوی، سِکھ عورت، سِکھنی
سَرْسامی
۱. سرسام سے تعلق رکھنے والا ، جو سرسام میں مُبتلا ہو.
سَرْطان
جسمِ انسانی کی ایک بیماری جس میں خلیوں میں بگاڑ پیدا ہوکر خُون کے سُرخ سفید ذرّات کا توازن بِگڑ جاتا ہے ، اس کی متعدد قسمیں ہیں خون کا سرطان، ہڈی کا سرطان وغیرہ. اس مرض کے حتمی علاج اور سببِ دریافت کرنے کے لئے دُنیائے طِب و سائنس سر گرداں ہے
سُرْمَہ دَرْ گُلُو
کنایۃً: خاموش، چُپ (سرمہ کھا جانے سے آواز بیٹھ جاتی ہے) بولنے سے معذور
سُرَنگی
۱. نقب لگانے والا ، سُرنگ کھودنے والا ؛ (کنایۃً) سُراغ لگانے والا.
سُرُود
آهنگ، ترانہ، گیت، نغمہ، راگ نیز گانا بجانا، غزل سرائی، چند افراد کا اک ساتھ جوش و مستی میں طرب انگیز نغمے الاپنا
سَرْکارِ دو جَہاں
دونوں جہانوں کا سردار ؛ (کنایۃً) حضور صلی اللہ علیہ وسلم.
سَرْکارِ دو عالَم
دونوں جہانوں کا سردار ؛ (کنایۃً) حضور صلی اللہ علیہ وسلم.
سَرْکارِ مَدِینَہ
مدینہ کا سردار ؛ (کنایۃً) آںحضور صلی اللہ علیہ وسلم.
سَرْکاری مِہْمان
حکومت کا مہمان، کنایۃ: قیدی
سُسْرال
بیوی یا شوہر کا کُن٘بہ، گھر یا خاندان
سَطْحِ جامِد
(کنایۃً) حرکت یا تموج سے عاری ، ٹھری ہوئی حالت ، بے خروشی جمود .
سَطْر
ایک سیدھ میں لکھ ہوئی عبارت، حرفوں یا لفظوں کی قطار، لکیر، خط
سَطْرِ اِشْتِیاق
(کنایۃً) محبت نامہ ، خط ۔
سَعْدِ اَکْبَر
(نجوم) روایتاًً وہ ستارہ، جو سعادت میں دوسرے ستاروں سے بیش ہے، مشتری (زہرہ سے زیادہ سعد ہے)
سَفَرِ شوَق
(کنایۃً) جستجو، تلاش یا سیاحت کے لیے گھر سے باہر جانا
سَفید بال
بالوں کا عمر کے سبب سفید ہوجانا، کنایۃً: ضعیف العمری، بڑھاپا
سَفَید پَلّو
(طِب) عورت کی پانی آنے کی بیماری ، سیلان الرحم ، سفیدی آنا ، (کنایۃَّ) کپڑا ، پارچہ ، لتَا ۔
سَفِید پوش
صاف ستھرے کپڑے پہننے والا، بھلا مانس، شریف
سَفید رِیش
سفید ڈاڑھی والا، (کنایۃً) بُوڑھا، بزرگ
سَفید سَر
جس کے بال سفید ہو گئے ہوں، کنایۃً: عمر رسیدہ، بوڑھا، ضعیف
سَفید ہاتھی
برما میں پایا جانے والا سفید رنگ کا ہاتھی جو وہاں بہت مبارک مانا جاتا ہے اور جسے کوئی بھی نہیں لیا جاتا ہے
سَفیدی
سفید چیز (جیسے دودھ دہی ، بالائی اور کھیر وغیرہ)۔
سَقْف شِگاف
چھت کَو پھاڑ دینے والا؛ (کنایۃً) دل دہلا دینے والا ، دردناک ۔
سگ جان
کنایۃً: سخت جان، بے حیا، بے شرم
سَگِ حُضُوری
(کنایۃً) وہ آدمی جو ہر وقت خِدمت میں حاضر رہتا ہو ، مقرب .
سَگِ دُنیا
دُنیا کا کُتّا، طالب دنیا، لالچی، حریص، دنیا دار آدمی
سَگِ زَمانَہ
آوارہ کُتّا ؛ (کنایۃً) دربدر پھرنے والا ، آوارہ گرد ، دنیا دار آدمی .
سَگ سار
کُتّے کے سر والا، کُتّے کی مانند
سَگ طِینَتی
(کنایۃً) بدفطرتی ، ظلم و ستم ، ہنگامہ خیزی کی عادت .
سَگِ لَیلیٰ
لیلیٰ کا کُتّا، وہ جسے محبوبہ سے کوئی نسبت ہو، عزیز، پیارا
سَگات
کُتے ؛ (کنایۃً) رذیل اور کمینے لوگ ، رقابت رکھنے والے .
سَگاںِ بازاری
آوارہ کُتّے ؛ (کنایۃً) آوارہ گرد لوگ ۔
سَل
باہر کھینچنے کا عمل (خصوصاً تلوار کو نیام سے باہر کھینچنا)، ایک چیز جس میں سے دوسری چیز کا آہستہ آہستہ نکالنا، سونتنا
سَلاسِل کَرْنا
قید کرنا، گرفتار کرنا، بندی بنانا
سَلام لینا
۱. ( زبان یا اِشارے سے ) سلام کا جواب دینا ، سلام قبول کرنا .
سُلانا
نیند میں محو کرنا، کسی صورت نیند مسلّط کرنا (عموماً بچوں کو)
سَلْخَہ
(حیوانیات) برچھی ، بھالا ؛ (کنایۃً) ڈنْک (کپڑے وغیرہ کا) ؛ بشرے کی نوک جو تِرچی کٹی ہوتی ہے.
سُلْگانا
آگ روشن کرنا، آگ جلانا، جلانا
سُلَگْنا
آگ پکڑنا، آہستہ آہستہ جلنا، دُھواں دیتے ہوئے جلنا
سَلَّمَہٗ
(سلامتی کی دعا، ہر زندہ شخص (مرد) کے لیے) (کنایۃً)، اللہ اُس کو سلامت رکھے، صاحب زادہ ، بیٹے
سَلْما
چاندی سونے کے تار جن کو بٹ کر اور بل دے کر پوشاک اور پاپوش وغیرہ میں کارچوب کے کام میں لگاتے ہیں
سَلون
۱. نمکین ، چٹ پٹا ، مزیدار .
سِلْکِ مَرْوارِید
مروارید کی لڑی ؛ (کنایۃً) مٖحبوب کے دان٘ت .
سُلَیمانی ٹوپی
طلسمِ ہوش ربا کے ایک کردار عمر و عیّار کی ایسی ٹوپی جسے سر پر اوڑھنے سے وہ دوسروں کی نظر سے چھپ جاتا تھا مگر دوسرے اُسے دِکھائی دیتے تھے ؛ (کنایۃً) طلسمی ٹوپی .
سَمَن اَنْدَام
چمیلی کے پھول جیسے سفید اور خوشبو دار جسم والا
سَمَن بُو
چنبیلی جیسی خُوشبودار، پھول جیسی خوشبو والا، کنایۃً: محبوب
سَمُنْدَر بِلونا
بہت تلاش و جستجو کرنا. (کنایۃً) بہت رونا .
سَمَُنْدَر پار
سمندر کے دوسرے کنارے پر، (کنایۃً) بہت دور
سَنجاب و سَمُور
سائبریائی گلہری کنایۃً: قیمتی چیز
سَنْجوگ
میل جول ، گہری دوستی ، قریبی تعلقات.
سندیس
سن٘دیسا، پیغام، خبر، اِطّلاع، رپورٹ
سُنْسان
غیر آباد جگہ، وِیران، اُجاڑ
سَنْگِ حَرَم
کعبے کا پتّھر، حجرِ اسود، سنگِ اسود
سَنْگِ دَر
چوکَھت کا پتھر، سنگِ آستاں؛ گھر کا صدز دروازہ، دہلیز کا پتھر
سَنگ زَن
(کنایتہً) ظُلم ڈھانے والا، طعن و تشنیع کرنے والا
سَنگ سِینَہ
پتّھر دل، گراں خاطری، دل کا بوجھ
سَنگِ گَراں
بھاری پتّھر، کنایۃً: رُکاوٹ
سَنگاتَن
سہیلی، رفیق، ساتھی، کنایۃً: بیوی، زوجہ، گھر والی
سِنگاسَن
(کنایۃً) تخت بردار سواری.
سَنْڈاس
وہ پاخانہ جو کوٹھے پر یا سطحِ زمین سے خاصی بلندی پر ہو اور اس کا بول و براز نیچے آ کر ایک دہانے میں جمع ہو، اس کو مہتر باہر کی طرف سے صاف کر لیتا ہے
سَو مَن کا
بہت بھاری ، حد درجہ وزنی ؛ (کنایۃً) ناقابل برداشت .
سَو میں ایک
(کنایۃً) قلیل تعداد ، بہت کم ، ایک فی صد .
سوئِم
مُردے کا تیجا، مرنے کے بعد تیسرے دن کی فاتحہ جس میں قرآن خوانی وغیرہ کا ثواب مرنے والے کو بخشا جاتا ہے
سُوئی
کپڑے سینے کا آلہ ، وہ نوکدار آلہ جس میں تاگا پِرو کر سِینے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں ؛ سوزن.
سُوجْنا
سُوجن چڑھنا، آماس یا ورم آنا، متورم ہونا
سوخْتَہ جِگَر
سوختہ جاں، سوختہ دل، افسردہ و پژمردہ، مصیبت زدہ، آفت زدہ، کنایۃً: عاشق مہجور، دل جلا عاشق
سُورْداس
ایک ہندو اندھے شاعر اور گویّے کا نام، (مجازاً) ہر ہندو نابینا کا تعظیمی خطابیہ کلمہ، ایک ہندو اندھا شاعر
سوز پِنْہاں
دل میں لگی ہوئی آگ ، ایسی تکلیف یا جلن جو ظاہر نہ ہو
سوگیانَہ
ماتمی کپڑے، غمی کے کپڑے، تعزیتی کپڑے، سوگ کے کپڑے
سونا
زرد رن٘گ کی ایک قِیمتی دھات ، زر، طلا .
سونا چاندی
(کنایۃً) مال دولت ، روپیہ پیسا ، روپے اشرفیاں زور سیم .
سوندَن
وہ بڑی نان٘د جس میں دھوبی ریہ ڈال کر کپڑے بھگوتے اور میل کاٹتے ہیں
سُونڈ
۱. ہاتھی کی لمبی ناک جو پیروں تک لٹکتی ہے ، خرطوم.
سونے کا بَچ٘ھڑا
سامری نے ایک سونے کا بچھڑا بنایا تھا اور کسی طرح حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کے پان٘و کی خاک اس میں ڈال دی تو وہ بولنے لگا لوگ اُسے پُوجنے لگے تھے ؛ (کنایۃً) کوئی خالصتاً دنیوی اور گھٹیا چیز جسے معبود سمجھ لیا جائے ، مراد : مال و زر.
سونے کی چِڑْیا
(کنایۃً) مالدار ، دولتمند ، دھن وان ، امیر ، موٹی اسامی.
سونے کی لَنکا
(کنایۃً) مال و دولت کی زیادتی (راون کے زمانے میں لنکا کا ملک بڑا مشہور تھا اور کہتے ہیں کہ محلات و مکانات سونے کے تھے جن کی چمک آن٘کھوں کو چندھیا دیتی تھی) ، مال و دولت والا مالک یا شخص.
سونے کے مول
(کنایۃً) گراں ، قیمتی ، مہن٘گا.
سونے کے کانٹے میں تُلْنا
ٹِھیک ٹِھیک وزن کِیا جانا ، رتّی ماشے سے پُورا ہونا ، (کنایۃً) بیحد پسندیدہ ہونا ، کمال مرغوب ہونا.
سوہا
سُرخ رن٘گ کا ایک کپڑا جو زیادہ تر اوڑھنی کے کام آتا ہے .
سَویرا ہے
(کنایۃً) موقع ہاتھ سے جانے والا ہے
سَڑا سانپ
(کنایۃً) نہایت ضعیف ، بُوڑھا مرد ، بطور دشنام ۔
سُکھانا
تری یا نمی دُور کرنا، خُشک کرنا
سُکیڑ
سکڑن ، تنگی ، انقباض ، سکڑنا ، سمٹنا
سِہ تَخْتَہ
یکے بعد دیگرے تین تختوں کا بنا ہوا
سِہ ظُلْمَت
تین اندھیری جگہیں ؛ (کنایۃً) صُلبِ پدر جہاں نظفہ رہتا ہے، ماں کا پیٹ یا شکمِ مادر ؛ رحم یعنی بچّہ دان.
سِہ ماہا
تین مہینوں سے متعلق ، تین مہینوں پر مبنی ؛ (کنایہً) وہ تنخواہ جو تیسرے مہینے مِلتی ہو.
سَہارا دینا
(کنایۃً) پشت پناہی کرنا، حمایت کرنا
سَہارا لینا
پناہ میں آنا، تقویت پانا، پناہ لینا
سُہانا خواب
خُوبصورت خواب ؛ (کنایۃً) خیال کی رعنائی ، خوش فِکری.
سُہانے خواب
خُوبصورت اور دِلکش خواب ؛ (کنایۃً) رعنائی خیال ، دلکش سوچ ، خوش فہمی ، خوش کُن خیالات.
سِہْرا گُوندْھنا
سہرا بنانا، سہرا تیّار کرنا، پُھولوں کو پرو کر لڑیاں تیّار کرکے اُنہیں سہرے کی شکل دینا
سُہْراب
(کنایتاً) بہادر، جری، طاقتور
سَہِی بالا
لمبے قد والا، کنایۃً: محبوب، حسین، دلربا
سَہَی قامَت
(کنایۃً) محبوب، معشوق، حسین
سِیار کی لاٹھی
سیار لاتھی، سیار کی لاٹھی، املتاس
سِیاسی پَنْڈِت
(کنایۃً) ملکی ، بین الاقوامی امور کا ماہر ، سیاست دان ، زمانہ شناس .
سِیامی
سِیاہ ، کالا ؛ (کنایۃً) محبوب .
سِیاہ بادام
(کنایۃً) محبوب کی آن٘کھ .
سِیاہ پوشی
سِیاہ یا ماتمی لِباس پہننا، کالے کپڑے پہننا، کنایۃً: ماتم کرنا، غم منانا
سِیاہ چَشْمی
آن٘کھ کالی ہونا ؛ (کنایۃً) بے مروتی ، بے رُخی ، عدمِ توجہ .
سِیاہ خانَہ
۱. ظُلمت کدہ ؛ (کنایۃً) نوحہ کرنے کی جگہ ، ماتم خانہ ، ماتم کدہ .
سِیاہ دَھبّا
(کنایۃً) کلنک کا ٹیکا ، بد نامی کا داغ .
سِیاہ سَفید
بُرائی بھلائی ، نیک بدی .
سِیاہیٔ فالِیز
(کنایۃً) نِکَمّا یا بیکار آدمی .
سِیتلا کی پُھوٹی آنکھ
(کنایۃً) بہت بڑا نقصان، ایسا نقصان جس کی تلافی نہ ہوسکے (کیونکہ چیچک میں ضائع ہونے والی آن٘کھ لاعلاج ہوتی ہے)
سِیدھی آنکھ
(کنایۃََ) لطف ، مہربانی ، پیار ، عنایت .
سیلا
چاول کی ایک قسم، وہ چاول جو دھانوں کو ابال کر سکھانے کے بعد نکالتے ہیں
سِیلا
(کاشت کاری) اناج کی بالیں، جو کٹائی کے بعد کھیت میں گِری بڑی رہ جائیں اور بعد میں سمیٹی جائیں، ناگل اور برس میں جڑی ہوئی چوبی میخ
سَیلاب
پانی کا تیز بہاؤ، پانی کا طوفان، طغیانی، دریا کا چڑھاؤ، پانی کا ریلا
سیلَہ
برچھی ، بھالا ؛ (کنایۃً) اثر کرنے والا ، پُر تاثیر.
سیلی
سِیلا کی تانیث، تر، نم، گیلی
سِیم اَنْدام
جس کا بدن چاندی جیسا سفید اور چمکدار ہو، گورا چِٹّا، خوبصورت، معشوق، محبوب
سِیم بَری
گورا چٹّا ہونا ، سیم بدن ہونا ؛ (کنایۃً) محبوبیت ، معشوق پن.
سِیم سارا
خالص چاندی ؛ (کنایۃً) بہت گورا چٹّا محبوب.
سِیم قَدَم
گورے پانوں والا ؛ (کنایۃً) محبوب ، خوبرو.
سِیماب
پارہ، ایک سیّال دھات جس کا رن٘گ چاندی کی طرح سفید ہوتا ہے، آگ پر نہیں ٹھہرتا جلد آْڑ جاتا ہے جُدا کرنے سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے اور پھر مِلانے سے مل جاتا ہے
سِیمابْ صِفَت
سِیماب کی طرح بے قرا، کنایۃً: آوارہ، غیر مستقل مزاج، سیلانی، بے چین طبیعت رکھنے والا
سِیماب طَبْع
۱. رک : سیماب صفت ؛ ( کنایۃً) چُلبلا ، شوخ ، چنچل.
سِیماب گُوں
پارے کے رن٘گ کا، پارے کی طرح سفید، پارے کی خاصیت رکھنے والا، کنایۃً: بے قرار، مُضطرب
سِیماب وار
پارے کے مانند، پارے کی خاصیت رکھنے والا
سِیماب کاری
پارہ چڑھانے کا کام ؛ (کنایۃ) بیچینی ، بیقراری ، بیتاتی ، بیکلی.
سِیمابی
الماس کی ایک قِسم جس میں چاندی کی سی جھلک ہوتی ہے اور رنگ پارے کی طرح ہوتا ہے، پارے کے رنگ کا، پارے جیسا، کنایۃً: بے قرار، مُضطرب، بے چین
سِیمِیں بَدَن
(کنایۃً) حسین، محبوب، معشوق
سِینَہ چاک
کنایتہً غمگین، مُصیبت زدہ، محبت میں دیوانہ، عاشق
سِینَہ چَھلْنی ہونا
صدموں کے باعث چھاتی کا پُرداغ ہونا ؛ (کنایۃً) سخت زخمی ہونا ، بہت رنج یا تکلیف پہن٘چنا .
سِیَہ چَشْم
سیاہ چشم، (کنایۃَّ) بے مروت، نمک حرام، بے وفا
سِیَہ چَشْمی
سیاہ چشمی کا مخفف، کنایۃَّ: جس کی آنکھ کالی ہو، کالی آنکھوں والی حسینہ، بے مرّوت، نامہربان، ظالم، بے مروتی، بے التفاتی، شکاری پرندوں کی ایک قسم
سِیَہ خال
کالا تل ؛ (کنایۃَّ) کالی چتّیوں والا گھوڑا یا جانور .
سِیَہ دانَہ
(کنایۃّ) داغا ہوا ، جلایا ہوا ، داغدار؛ اذیَت رسیدہ .
سِیَہ مار
مار سیاہ، کالا سان٘پ، کنایۃَّ: زلف محبوب
سِیَہ کاسَہ
کنایۃَّ: آسمان جسے شعرأ، کج رفتار اور بخیل اور بے فیض گردانتے ہیں
سَیَّدَ
سردار، پیشوا، رہبر، بزرگ، مراد : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
شاخِ زَعْفَران
(کنایۃً) خاص خوبی، نمایاں خصوصیت، سرخاب کا پر
شاخِ غَزال
ہرَن کا سینگ ؛ (کنایۃَّ) کمان ؛ نیا چان٘د ، ہلال .
شاخِ نازُک
کمزَور ٹہنی، (کنایۃَّ) کمزور سہارا، ناقابل اعتماد سہارا
شاخِ کَماں
کماَن کی لکڑی جو خمدار ہوتی ہے بڑھاپے کی جھکی ہوئی کمر، خمیدہ کمر
شاخْچَہ
چھوٹی ٹہنی، چھوٹی شاخ، چھڑی، پھول کے اندر بیچ میں پایا جانے والا چھوٹی چھوٹی شاخوں کا جال
شاد نَگَر
عیش و عشرت کی جگہ ، آرام و آسائش کا مقام ، (کنایۃَّ) میکہ .
شارِق
چمکیلا، روشن ، منّور، (کنایۃَّ) سورج
شاسْیَہ
محکوم، کنایۃَّ: غلامی کی نشانی وغیرہ، سدھارے جانے کے لائق
شالی
دھان، ، گہرے پانی میں اُگنے والا دھان
شامِ اَبَد
وہ شام جس كی كبھی صبح نہ ہو (كنایۃً) انتہائے زماں
شامِ تار
تاریک شام، اندھیری شام, غمگین شام
شامِ غُرْبَت
مسافرت كی شام، وہ شام جو وطن سے دوری كے عالم میں آئے كنایۃً: مصیبت كا عالم، بے كسی كی شام
شاہِ زَناں
(كنایۃً) امام حسینؓ كی زوجہ جو بزد گرد شاہ ایران كی بیٹی تھی.
شاہِ لَولاک
(كنسایۃً) آن٘حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.
شاہِ مَغْرِب
(كنایۃً) ہلال، ماہِ نو، پہلی رات كا چاند
شاہ نامَہ
۱. وہ تاریخ یا دستاویز جس میں بادشاہوں كے حالات لكھے جائیں ، تاریخ سلاطین.
شاہِ نَجَف
نجف کے بادشاہ، نجف کا سردار، نجف کا حکمراں، حضرت علی كرم اللہ وجہہ
شاہِ وِلایَت
(كنَایۃً) حضرت علی كرم اللہ وجہہ.
شاہِدِ مَسْتُورِ اَزَل
وہ محبوب جو ازل سے پردے میں ہو ؛ (كنایۃً) خدائے تعالیٰ.
شَبِ ضَرْبَت
حرب و ضرب کی رات ، لڑائی کی رات ؛ (کنایۃً) وہ رات جس کی صبح حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر ضربت لگی .
شَبِ غَم
رنج و افسوس کی رات , محبوب سے جدائی کی رات ، شبِ فراق
شَبْنَمِسْتاں
وہ جگہ جہاں بہت اوس پڑی ہو.
شَپَّرَہ چَشْم
سورج کی روشنی میں آنکھیں بند رکھنے والا، چمگادڑ جیسی آنکھیں رکھنے والا، کنایۃً: وہ شخص جو صاف اور واضح حقیقت کو تعصب کے باعث نہ دیکھ سکے
شُتُر خُو
(کنایۃً) پُرکینہ، کینہ ور.
شَدِّ رِحال
کجاوے کسنا ؛ (کنایۃً) دینی فریضہ سمجھتے ہوئے کسی خاص مقام کا سفر کرنا، سفر کی تیاری، سفر، زیارت.
شَرابِ حَقِیقَت
(کنایۃً) کائنات کی اصل و ماہیت کی تحقیق .
شَس جِہات
چھ اطراف ؛ (کنایۃً) دنیا ، تمام عالم ، ہر طرف .
شَس دانگ
چھ اطراف ؛ (کنایۃً) دنیا ، تمام عالم .
شَس رُویَہ
چھ سمت یا رخ والا ؛ (کنایۃً) دنیا ، تمام عالم .
شِسْت باندھنا
(مساحت) سطح مسطح کے مسطر سے نشان لینا .
شَشْ دَری
۱. مکان جس کے چھ دروازے ہوں .
شَشْدَر
عاجز، حیران، متحیّر، پریشان
شِعْر خواں
شعر پڑھنے والا، شعر گو، شاعر
شُعْلَہ رُخی
چہرہ سرخ ہونا، لال بھبوکا ہونا
شَفَق
ہون٘ٹوں کی یا رخسار کی لالی
شَفَق زار
شفق کی جگہ، لالہ زار، کنایۃً: بھر پور جوانی
شَفَق کا ٹُکْڑا
(کنایۃً) نہایت حسین و جمیل
شَقائِق
۱. لَالۂ صحرائی، گلِ لالہ، سرخ رنگ کا خوبصورت پھول
شُقَّۂ نُور
نور کا ٹکڑا؛ (کنایۃً) صبح کا اجالا، صبح کی سفیدی
شِگاف
شگاف دیا ہوا، پھٹا ہوا، زخمی، درز، دراڑ، دراز، جھری ، دو چیزوں کا درمیانی تنگ فاصلہ
شِگُوفَہ پُھولْنا
(کنایۃً) مضمون تازہ رقم ہونا
شَلَ
۱. (i) پورا جسم یا جسم کا کوئی عضو (ہاتھ پان٘و وغیرہ) جو کسی عارضے کی وجہ سے سوکھ گیا ہو یا بے حس و حرکت ہو گیا ہو ، مفلوج ، لنجا ، اپاہج ، مفلوج آدمی
شَمارِیخ
کھجوروں کا جھنڈ ؛ (کنایۃً) ستاروں کا ایک جھُرمٹ
شَمْسُ الضُّحیٰ
دن چڑھے کا سورج، چمکتا سورج
شَمْشاد
۱. ایک خوش قد درخت جس کے پتے آس اور انار کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ، شاخیں پریشان پھول سفید اور خوشبور دار ہوتا ہے ، اس کی لکڑی سخت اور مظبوط ہوتی ہے جس کی کنگھیاں بھی بناتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہیں
شَمْشِیرِ خُدا
خدا کی تلوار ؛ (کنایۃً) حضرت امام حُسین
شَمْعِ اَنْجُمَن
محفل کی رونق ، محفل کی جان , محبوب
شَمْع بَرْدار
شمع اٹھانے والا (کنایۃً) روشنی پھیلانے والا
شَمْعِ تَوحِید
ایمان کا نور ؛ (کنایۃً) مذہب اسلام
شَمْعِ رُخْسار
وہ جس کا گال شمع کی طرح دمکتا ہو ؛ (کنایۃً) معشوق
شَمْعِ رِسالَت
وہ ذات جس نے دین کی روشنی پہنچائی، (کنایۃً) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شَمْعِ عالَمْ تاب
دنیا کو روشن کرنے والا سورج
شَمْعِ عِذار
وہ جس کے گال شمع جیسے ہوں، جگمگاتے چہرے والا
شَمْعِ مَجْلِس
(کنایۃً) محفل کی رونق، معشوق
شَمْعِ کُشْتَہ
بجھی ہوئی شمع، چراغ جو ٹھنڈا ہو چکا ہو، بجھا ہوا چراغ، (کنایۃً) مُردہ، بے جان
شَمْعِ ہدایَت
۲. رہنمَا ، پیروی کے لائق ، رہبر .
شَناوَر
پیرنے والا، پیراک, تیراک، تیرنے والا، کسی بات کا جاننے والا، آگاہ، ماہر استاد
شوخ اَدا
وہ جس کے ہر انداز میں شوخی اور چلبلا پن ہو کنایۃً: محبوب
شور آلُود
کھار میں لتھڑا ہوا، کھاری، ناقابلِ کاشت، (کنایۃً) بنجر، ویران
شور نَفْسی
(کنایۃ) خود غرضی ، افراتفری ، آپا دھاپی ، نفسانفسی .
شور نَمَک
(کنایۃً) نمک حرام ، ناشکرا ، بے وفا ، کور نمک .
شورِیدَہ
پریشان، پراگندہ، خستہ و خراب، پریشان حال
شُومیٔ اَخْتَر
(کنایۃً) قسمت کے ستارے کی برگشتگی ، مقدار کا پھیر ؛ بدبختی .
شِکار
(کنایۃً) جو کسی شخص یا چیز سے مغلوب ہو، مطیع
شَکَر آب
کنایۃً: تلخی جو دو دوستوں یا عزیزوں کے مابین پیدا ہوجائے، رنجش، آزردگی
شَہِ خاوَر
مشرق کا بادشاہ ؛ (کنایۃً) سورج .
شَہ دِماغ
بڑا دماغ ، بڑا ذہن ؛ (کنایۃً) مدّبر ، مُفکّر ، سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا ، عقلمند ، دانشمند .
شَہ رُخی
(شطرنج) بادشاہ کو ایسے خانے میں بٹھانا کہ رخ کی شہ پڑتی ہو (کنایۃً) سامنے کی چوٹ .
شَہ رَگ
گردن کی وہ رگ جو بڑی اہم ہے
شَہْ سَوار
گھڑ سواری کے فن کا استاد، گھوڑے کی سواری کا ماہر
شَہِ لَولاک
حدیث (لولاک لما خلفت الافلاک) اگر آپؐ نہ ہوتے تو میں آسمانوں کو پیدا نہ کرتا کی تخفیف ؛ (کنایۃً) نبئ آخرالزماں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم .
شَہِ والا
عالی مرتبت بادشاہ (کنایۃً) آنحصرت صلی اللہ علیہ وسلم .
شَہِ وِلایَت
(کنایۃً) حضرت علی کرم اللہ وجہہ .
شَہِ یَثْرِب
یثرب کے بادشاہ ؛ (کنایۃً) آن٘حضرات صلی اللہ علیہ وسلم .
شَہْبازِ سُخَن
شاعری یا کلام کا ساہین ؛ (کنایۃً) شعر یا کلام کا ماہر، بلند پایہ ادیب.
شَہْپَر
پرند کے بازو کا سب سے بڑا اور مضبوط پر
شَہْد کی مَکّھی
وہ مکھی جو شہد جمع کرتی اور چھتا بناتی ہے
شَہْرِ عِلْم
علم کا شہر، کنایۃً: آنحضرت صلی اللہ عَلیہِ وَسلّم
شَہْری
شہر کا رہنے والا، شہر کا باشندہ، شہر سے منسوب، شہر کا، قصباتی اور دیہاتی کے مقابلے میں
شَہْسَوارِ فَلَک
فلک کا شہسوار؛ (کنایۃً) سورج
شَہَنْشاہِ خاوَر
مشرق کا بادشاہ ؛ (کنایۃً) سورج، شمس .
شَہِید مَرْد
وہ شخص جو راہ خدا میں جہاد کرتا ہوا مارا جائے
شہید ناز
عاشق، محبوب کے ناز و انداز کا مارا ہوا
شَہِیدِ کَرْبَلا
کربَلا کے شہید؛ (کنایۃً) حضرت امام حسین علیہ السلام .
شَیخ چِلّی کا مَنْصُوبَہ
کنایۃً: خیالی پلاؤ، ہوائی قلعے بنانا، خیالی منصوبہ
شَیخَین
کنایۃً: حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ
شیر اَفْگََن
(کنایۃً) شجاع، دلیر، بہادر
شیرِ چَرْخ
آسمان کا شیر ؛ (کنایۃً) برجِ اسد .
شیر زَن
شیر کو مارنے والا، شیر کا شکاری
شیرِ غُرّاں
دھاڑنے والا شیر، تند شیر ؛ (کنایۃً) شجاع، بہادرآدمی .
شیر کی خالَہ
بلی کے لئے مستعمل، بلی اور شیر کے درمیان بعض باتوں میں یکسانیت پائی جانے کی وجہ سے بلی کو شیر کی خالہ کہتے ہیں
شِیرازَہ
وہ فیتہ جو کتاب کی جُز بندی کے بعد پُشتے کے دونوں طرف خوبصورتی اور سلائی کے جکڑا رہنے کے لیے لگا دیتے ہیں، کتاب کے اجزا کی سلائی کے بند یا وہ بندش جس سے اجزا کی سلائی مضبوط اور ملی رہتی ہے
شِیرِیں سُخَن
خوش بیاں، شیریں کلام، کنایۃً: محبوب
شِیشَہ کا گَھر
ایسا گھر جس کی دیواریں شیشے کی ہوں ، جس کی دیواروں پر چاروں طرف شیشے لگے ہوں ؛ (کنایۃً) کوئی نازک ، غیر محفوظ اور کمزور چیز یا گھر وغیرہ.
شِیشے میں بال آنا
شیشے کا درک جانا ؛ (کنایۃً) کسی اچھی چیز میں برائی پیدا ہونا ، خرابی پیدا ہونا ، مجروح ہونا.
شَیطان
ایک جن کا نام جو فرشتوں کو تعلیم دیا کرتا تھا اس نے بوجہ غرور و سرکشی کے خدائے تعالیٰ کا حکم بابت سجدۂ آدم نہیں مانا اس لیے درگاہ الہٰی سے زاندہ ہوگیا اس کے بعد اس نے خلقِ خدا کو بہکانا شروع کریا ، ابلیس.
شَیطان کی ذات
شیطان کی نسل کا ؛ (کنایۃً) جھوٹا ، مکّار ، فریبی.
شُیُوع
ظاہر ہونا، آشکارا ہونا، شائع ہونا، (کنایۃً) پھیلنا
صابُون کا تار
وہ تار جس سے صابون کو کاٹتے ہیں ؛ (کنایۃً) شامل ہوتے ہوئے بھی آلودگی سے پاک ، بے تعلق ، بے لوث ، آزاد
صاحِبِ تَصْدِیق
(کنایۃً) مومن جو زبان سے کلمہ پڑھنے کے بعد دل سے اس کی تصدیق کرتا ہے کہ جو کچھ میں نے اقرار کیا وہ ٹھیک ہے
صاحِبِ حَیا
شرمیلا، باحیا، باعصمت، (کنایۃً) معشوق
صاحِبِ خِدْمَت
(تصوف) انسان کی خدمت پر مامور ؛ (کنایۃً) بزرگ ، قطب ، ابدال.
صاحِبِ نَیرَنگ
جادوگر ؛ کرشمہ ساز نیز فریب دینے والا ؛ (کنایۃً) معشوقہ.
صاعِقَہ بار
بجلی برسانے والا، بجلی گرانے والا، تجلیاں برسانے والا کنایۃً: ہوش اڑانے والا
صاف مَطْلَع
مطلع آفتاب یا ماہ کا غبار سے پاک ہونا
صامِت
۱. (قواعد) حرفِ صحیح ، مصمتہ.
صُبْحِ پیری
بڑھاپے کی آمد یا آغاز بڑھاپا
صُبْح خیز
(کنایتاً) عابد، عبادت گزار
صُبْح کا چَراغ
ناپائیداری ، عدم استحکام ؛ (کنایۃً) دنیا میں چند روز کا مہمان ، مرنے کے قریب ، چراغِ سحری.
صَرّاف
۱. سونا چاندی روپیہ پیسہ پرکھنے والا، سکّوں کا بیوپاری، نقدی کا تبادلہ اور لین دین کرنے والا شخص.
صَف نَوَرْد
صف لپیٹنے والا ، قطار منتشر کرنے والا ؛ (کنایۃً) بہادر.
صَلِیب آرائی
صلیب پر چڑھنا، دار پر لٹکنا
صَلِیب پَر چَڑھنا
صلیب پر چڑھانا (رک) کا لازم ؛ (کنایۃً) سخت اذیت میں مبتلا ہونا.
صَنوبَر خِرام
(کنایۃً) معشوق ، سبک رفتار .
صَوتِ ہادی
(کنایۃً) ہدایت و رہنمائی بخشنے والی آواز ؛ ہدایت کرنے والے کی آواز ؛ حضور اکرم صلی اللہ وآلہ علیہ وسلم کی آوازِ مبارک.
صَیاصی
قلعے ، پناہ گاہیں ؛ (کنایۃً) دھڑ ، قالب.
صَیّادِ ظَلام
اندھیرے کو شکار کرنے والا ، رات کے اندھیرے کو دور کرنے والا ؛ (کنایۃً) سورج.
ضَیغَمِ دِل
(کنایۃً) جری ، بہادر ؛ شیر کا جیسا دل رکھنے والا
طائِرِ بِسْمِل
زخمی پرندہ، ذبح کیا ہوا پرندہ، عاشق، فریفتہ، گھائل
طائِرِ زیرِ دام
جال میں پھن٘سا ہوا پرندہ ؛ (کنایۃً) مجبور ، بے بس ؛ مضطرب ، بے قرار.
طائِرِ عَرْش
(کنایۃً) حضرت جبریل علیہ السلام، طائرِ سدرہ
طائِرِ نَو
نیا پرندہ ؛ (کنایۃً) نو گرفتار ؛ عاشق جسے حال ہی میں کسی سے عشق ہوا ہو.
طاؤُسِ طَنّاز
نخرے کرنے والا مور ؛ (کنایۃً) معشوق.
طارُمِ اَعْلیٰ
فلک الافلاک، مجازاً: آسمان
طاعُون کی خالَہ
(کنایۃً) بہت غصہ ور عورت ، بس بھری عورت ، ضرر پہنچانے والی.
طاق جُفْت کھیلْنا
(کنایۃً) صحبت یا جمع کرنا.
طاقِ نِسْیان
(کنایۃً) بھُول ، فراموشی (غیر مستعمل چیز کو طاق پر اُٹھا کر رکھ دینا).
طاقِ کِشریٰ
نوشیروان عادل کا محل ؛ (کنایۃً) بادشاہ کا محل.
طُرَّم خان
(طنزاً) اکڑو، شیخی بگھارے والا
طُرَّۂ شَمْشَاد
شمشاد کے درخت کی لٹکتی ہوئی نازک شاخیں، پتّیوں کے گُچَھے والی شاخیں
طُرَّہ و دَسْتار والا
(کنایتاً) جاگیردار، زمیندار، مفاد پرست شخص، صاحبِ اقتدار، حاکم
طَشْتِ زَرِّیں
سونے کا تھال ؛ (کنایۃً) سورج.
طَشْتِ فَلَک
(کنَایۃً) آسمان جو کہ لگن کی مثل ہے.
طُغْرا
ایک خم دار لیکن خوشنما خط، قوسی خط
طِفْلِ دَبِسْتان
مدرسے میں پڑھنے والا لڑکا
طَنَاز
رمز وکنایہ میں بات کہنے والا ، طنز کرنے والا.
طِوال
طویل (رک) کی جمع ؛ (کنایۃً) قرآن مجید کی لمبی سورتیں یعنی سورۂ بقرہ سے سورۂ توبہ تک کی سورتیں.
طُوطیِ پَسِ آئِینَہ
(کنایۃً) وہ شخص جو آئینے کے پیچھے بیٹھ کر طُوطی کو بولنا سِکھائے (طوطی اس شخص کی آواز کو آئینے میں نظر آنے والے اپنے عکس کی آواز سمجھ کر اس کی نقل کرتا ہے اور اس طرح سکھانے والے کی مرضی کے مطابق بولنے لگتا ہے) کسی تحریک یا کام کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہونا.
طُوطیِ زَنگار
(کنایۃً) وہ سبزی جو زن٘گ لگنے سے نمایاں ہوتی ہے.
طُوطیِ سِدْرَہ
سَدرَۃ المنتہٰی کا طوطی ؛ (کنایۃً) حضرت جبرئیل علیہ السلام.
طُوطیِ طُوس
(کنایۃً) فارسی کا مشہور شاعر فردوسی مصنفِ شاہنامہ.
طُوطیِ نَقّارْ خانَہ
وہ طوطی جس کی آواز نقّارے کے شور میں دب کر رہ جائے ؛ (کنایۃً) ایسا شخص جس کی فریاد سننے والا کوئی نہ ہو.
طُوفان
طُغیانی، آفت، قہر، بڑی مصیبت
طُوفانِ آبِ تیغ
(کنایۃً) کشت و خون ، زبردست لڑائی ، شدید جنگ.
طُوفان آزْمائی
(کنایۃً) طوفان سے لڑنا ؛ کسی بڑی مصیبت کا حوصلے کے ساتھ سامنا کرنا.
طُوفانِ اَشْک
آنسوؤں کا سیلاب ؛ (کنایۃً) رونے کی شدّت ، آنسوؤں کی بارش.
طُوفانِ بَدْتَمِیزی
(کنایۃً) حد درجہ بیہودگی، ہلّڑ، اودھم، شوروغل
طُوفان زَدَہ
طوفان کا مارا ہوا، سیلاب زدہ علاقہ، کنایۃً: تباہ، برباد
طُوفان شِکَن
طوفان کو روکنے والا ؛ شکست دینے والا ؛ طاقت ور ، نہایت مضبوط ؛ (کنایۃً) بہت حوصلہ مند.
طُوفان طَراز
طوفان اُٹھانے والا ؛ (کنایۃً) غضبناک ، قہر آلود.
طُوفان میل
کنایۃً: تیز رفتار، بہت تیز دوڑنے والا، (ایک ریل گاڑی کا نام جو اپنی تیز رفتاری کے لیے مشہور تھی)
طُوفانِ نُوح
یہ ایک طوفانِ باراں تھا جو بہت قدیم زمانے میں حضرت نوح علیہ السلام کے وقت قہر الٰہی کے باعث آیا تھا ، اس کا سبب انسانی بدی اور اس کے نتیجے کے طور پر ان کی بربادی بیان کی گئی ہے ، اس کے تھمنے پر حضرتِ نوح کی اولاد تمام روئے زمین پر پھیل گئی ؛ (کنایۃً) بڑا سیلاب ؛ آنسوؤں یا پانی کی کثرت.
طُولِ اَمَل
امیدوں اور آرزوؤں کی کثرت اور خواہشات کی طوالت؛ (کنایۃً) حرص و ہوس، دنیا کی ہوس
طَیَّب
(کنایۃً) جائز (مال و اسباب وغیرہ)
ظالِموں کا بادْشاہ
(کنایۃً) سخت ظالم، بڑا ستانے والا
ظُلْماتِ ثَلاثَہ
تبن تاریکیاں، (کنایۃً) کدورتِ طبعی، ہوائے نفسانی اور صفاتِ حیوانی
ظُہُورِسْتان
وہ مقام جہاں پر رونقیں ہوں ، وہ جگہ جہاں جلوے ہوں ، نمود و نمائش کی جگہ ؛ (کنایۃً) دنیا.
عاقِبَت نا اَنْدیش
انجام نہ سوچنے والا، عقبیٰ کی فکر نہ کرنے والا، (کنایۃً) گنہگار، آخرت یا مستقبل سے بے نیاز، کوتاہ اندیش، بے پروا، لا ابالی
عالَم پَناہ
جس کے پاس مخلوق کو پناہ ملے، جہاں پناہ، وہ ذات جس کی پناہ میں دنیا ہو، مراداً بادشاہ، حاکم، بادشاہ
عالَمِ خَراب
(کنایۃً) وہ دنیا جو زمین پر آباد ہے، دنیا
عِبْری
۱. سامی زبان کی شاخ ، عبرانی ، عربی شاخ ایک کی ایک قدیم زبان جس میں حضرت موسیٰ ہر توریت نازل ہوئی .
عَذابُ الْحَرِیق
پُر سوز عذّاب ، بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب ؛ (کتایۃً) دوزخ کی آگ کا عذاب .
عَرْش گِیر
عرش پکڑنے والا ؛ (کنایۃً) عرش پہنچنے والا ، نہایت بلند ، فلک گیر ، خدا تک رسائی حاصل کرنے والا.
عَرَقْ
وہ رطوبت جو کسی نباتی یا حیوانی جسم کے اندر پائی جائے
عَرُوسانِ خُلْد
لفظاً جنّت کی دلہنیں ؛ (کنایۃً) حوریں.
عُزْلَت گُزِین
کنج تنہائی میں رہنے والا ، گوشہ نشیں ؛ (کنایۃً) خلوت میں عبادت میں مشغول رہنے والا ، عابدِ مرتاض .
عَشْرَۂ کامِلَہ
(کنایۃً) پورے دس روزے حاجیوں کے جن میں تین حج کے پہلے اور سات حج کے بعد رکھا کرتے ہیں، یہ حکم ان لوگوں کے واسطے ہے جنہیں قربانی کی طاقت نہیں ہے
عِشْوَۂ ساماں
ناز و انداز دِکھانے والا ؛ (کنایۃً) محبوب
عَقْلِ اَوَّل
نور محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
عُلْوی
وہ عمل جو فرشتوں یا اسمائے الہیٰ کے ذریعے کیا جائے ، سفلی کی صد نیز اوپر کے درجہ کا باشندہ .
عُمْرِ خِضْر
حضرت خضر کی عمر؛ (کنایۃََ) طویل زندگی، ہمیشہ کی زندگی، لازوال زندگی
عُمْرِ نُوح
(کنَایتہً) بہت طویل زمانۂ حیات، حضرت نوح علیہ السلام کے برابر عمر، بہت لبمی زندگی
عُنّاب لَب
(کنایۃً) عناب جیسے ہونٹ والا، جس کے لب عناب جیسے سرخ و شیریں ہوں
عَورَت پَرَسْت
عورتوں کو پسند کرنے والا ، عورت کی پوجا کرنے والا ؛ (کنایۃً) عیّاش ، بدکردار ۔
عَہْدِ شَباب
(کنایۃً) عروج کا زمانہ، ترقی کا دور
عَہْدِ گُل
(کنایۃً) ترقی وفروغ کا زمانہ، خوشی اور خوشحالی کے دن
عِید پِیچھے ٹَر
عید سے دوسروے دن کی تقریبات ؛ (کنایۃً) کسی کام کو بے محل یا وقت نکل جانے کے بعد کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.
عِید کا چاند
رمضان المبارک کے بعد کا چاند، شوال کے مہینے کا چاند
عِید کا چاند نِکَلْنا
(کنایۃً) جس دوست کا مدّت سے اشتیاق ہو اس کا نظر آ جانا ، جس چیز کے مشتاق ہوں اس کا دکھائی دینا ، بہت زیادہ خوشی ہونا.
عَینُ الْاَعْیان
جوہروں کا جوہر ، اچّھوں سے اچھا ، بہترین ؛ (کنایۃً) ذاتِ باری تعالیٰ .
غُرّانا
۱. بعض جانوروں مثلاً : شیر ، بلّی ، کتے وغیرہ کا غصّے کی حالت میں غُر غُر کی آواز نکالنا .
غُرُور
(کنایۃً) خیال فاسد، وسوسہ، دھوکا
غَطَمْطَم
بڑا سمندر ، بحرِعظیم ؛ (کنایۃً) حضرت علیؓ .
غُلام
(کنایۃً) نہایت مطیع و فرمانبردار شخص
غُلام کا تِلام
غلام کا غلام ، ادنیٰ درجے کا خادم ، کم مرتبہ غلام ؛ (کنایۃً) نہایت حقیر آدمی .
غَم سَرا
مصیبتوں کی جگہ ؛ (کنایۃً) دینا ، غم خانہ .
غَم غَلَط
رنج و مالال سے آزاد ، بے فکرا .
غَم کا پَہاڑ
بڑے سے بڑا غم ، انتہائی مصیبت ، شدید رنج ، بہت زیادہ دکھ ، بہت بڑا دکھ ؛ (کنایۃً) غم کی مصیبت .
غُنْچَہ لَب
کلی جیسے لب والا، جس کے ہونٹ کلی کی طرح تنگ ہوں، (کنایۃً) محبوب، معشوق
غُورَگی
ناپختگی ، کچّا پن ؛ (کنایۃً) کچے انگور کی کھٹاس .
غَوّاص
موتیوں کے واسطے غوطہ لگانے والا، غوطہ لگانے والا، غوطہ زن، غوط خور
فاعِل
کسی کام کا کرنے والا، جس سے کوئی فعل سرزد ہو
فاعِل و مَفْعُول
(کنایۃً) فعلِ بد کرنے اور کرانے والا، اغلام کرنے والا اور جس کے ساتھ اغلام کیا جائے، شاہد پرستی، لونڈے بازی
فَتْحِ باب
(ہیئت) دو ستاروں کا اسطرح نظر آنا کہ باہم مقابل ہوں اور جب ایسا واقع ہوتا ہے تو بارش ہوتی ہے ؛ (مجازاً) بارش ، معشوق حسن کی وجہ سے زہرہ جمال اور رقیب منحوس ہونے کےباعثِ زحل شمیم ہے ان دونوں کی نظریں اگر باہم دگر مقابل ہو گئیں تو عاشق کو ڈر ہے کہ پانی کے بدلے خون کے نالے بہہ جائیں گے.
فَراخ چَشْمی
(کنایۃً) عالی ہمّتی ، حوصلہ بلند ہونا.
فَراخ دامَن
(کنایۃً) سخی، فیّاض، دولت مند، مالدار
فَراخ دَسْت
(کنایۃً) بہت خرچ کرنے والا، سخی نیز دولت مند
فِراش
بچھانا ، پھیلانا (کسی سطح یا چیز پر) .
فَرْزَنْدِ زَمِین
زمین کا بیٹا ؛ (کنایۃً) کاشت کار ، کسان.
فَرْشِ زُمُرَّدی
زمرد کا فرش ؛ (کنایۃً) ہری زمین ، سرسبز زمین ، وہ مسطح زمین جس پر ہری گھاس اُگی ہو.
فَرْشِ گُل
پھولوں کی سیج، پھولوں کا بچھونا، (کنایۃً) سکون بخش اور روح افزا
فَِرِشْتَہ خاں
تیس مار خاں، زبردست آدمی، رعب داب والا آدمی، نہایت ہیکڑ اور زبردست آدمی
فُرُوسِیَت
(کنایۃً) دانائی عقل مندی، حاضر دماغی ، ذکاوت .
فَصِیحُ الْعَرَب
عرب کا فصیح ؛ (کنایۃً) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم.
فلک سریر
وہ کہ جس کا تخت بمنزلہ فلک ہو، کنایۃً: بلند مرتبہ، عالی مرتبت
فَلَک شِگاف
(کنایۃً) زوردار، بلند بانگ
فَولاد بَدَن
(کنایۃً) بہت پختہ ، نہایت مضبوط ، جس کا جسم لوہے کی طرح سخت ہو .
قابِیل
حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے کا نام جس نے اپنے بھائی ہابیل کوحسد کی بنا پر قتل کر دیا تھا ، تاریخِ انسانی میں یہ پہلا قتل تھا.
قاضی کا پیادَہ
سرکاری سپاہی، کچہری کا سپاہی جو وقتاً فوقتاً حاکم کے سامنے حاضر رہتا ہے
قَاطِعْ
رد کرنے والا، لاجواب کرنے والا، فیصلہ کن، حتمی
قاف دال
(کنایۃً) بیہودہ اور واہیات کلام .
قافِیَہ سَن٘ج
قافیہ شناس ، قافیے کا ادراک و احساس رکھنے والا ؛ (کنایۃً) موزوں طبع ، شاعر.
قافِیَہ سَن٘جی
قافیہ شناسی ؛ (کنایۃً) شعر کہنا ، شاعری .
قاق
(کنایۃً) نہایت دبلا ، لاغر ، ناتواں.
قامُوس
(کنایتاً) انسائیکلوپیڈیا، دائرۃ المعارف، فرہنگ، لغت