تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رَنْگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں رَنْگ کے معانیدیکھیے
رَنْگ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- لون کے سفوف جو مختلف رنگت کے ہوتے ہیں اور کپڑا وغیرہ رنگنے کے کام آتے ہیں
- لکڑی لوہے یا دِیوار وغیرہ پر رن٘گ کرنے کا مسالہ یا روغن، پالش
- چہرے کی وہ کیفیت یا اتار چڑھاؤ جو جذباتی دباؤ سے ظہور پذیر ہوتا ہے
- سرخی، زردی، سِیاہی یا ان کی ترکیب کے روپ میں ایک قائم بالغیر (عرض) لطیف جاذب نظر کیفیت
- (مجازاً) رنگین پانی
- ایک دوسرے پر رنگین پانی ڈالنے کا مقرر دن
-
(کنایتاً) ہولی کا تیوہار
مثال - آج رنگ ہے برج میں بہت سارے لوگ ہولی کھیلنے جائیں گے
- روش، طرز، طور، طریقہ، وضع، ڈھب، ادا وغیرہ
- حالت، حال احوال، عالم، گت وغیرہ
- کیفیت
- حسن و دلکشی، رنگینی، بہار، رونق، جوبن، آب و تاب، چمک دمک وغیرہ
- دھوم دھام، چرچا، سماں، منظر
- نقشہ، تصویر
- رقص و نغمہ، ساز و سرود، عیش و نشاط، کھیل تماشا، تفریح مستی وغیرہ کی کیفیت جو وجد یا مذ کورہ باتوں سے پیدا ہو
- راگ جس کے ساتھ یہ تابع کے طور پر مستعمل ہے، گیت وغیرہ
- خوشی یا خوشحالی کی کیفیت، لطف، مزہ
- دستور، قاعدہ، قانون، رسم، ریت، مسلک، مشرب
- قسم، نوع، بھانت، طرح، وضع، مثل، طرح، وضع
- لطف انگیز مشغلہ، تفریحی شغل
- مقبولیت، ساکھ، اثر رسوخ، سرسبزی
- باطن کا وہ حال جو ظاہر کو دیکھ کر سمجھ میں آئے، آثار، کیفیت، حالت
- وہ خصوصیات جن سے ایک کا کلام دوسرے سے ممتاز ہو، انداز تحریر، کلام کا انداز یا اسلوب، طرز تحریر، انداز بیان
- شکل صورت، ہیت، بھیس
- وصف، شان، خصوصیت یا خصوصیات
- قومیت، اختلاف ملت کا امتیاز
- ہمسر، جوڑ
- (تصوّف) عشق الٰہی یا معرفت باری تعالیٰ کا سرور
- (تاش) چار مختلف (تیرہ پتّوں کی) بازیوں میں سے ہر بازی کا پتّا (بقیہ بارہ پتّوں کی نسبت سے)
- (چوسر) دو مختلف (چار چار گوٹ کی) بازیوں میں سے ہر بازی کی گوٹ (بقیہ تین کی نسبت سے)
- (ریاضی) وزن کا ایک پیمانہ تقریباً سوا سیر
- مزاج، رجحان، فکر
- مثل، طرح
- رنگین یا سبز ہونے والا، اگنے والا
- صورت میں، شکل میں
شعر
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
تشریح
اس شعر کا مزاج غزل کے رویتی مزاج سے ملتا ہے۔ چونکہ فیض نے ترقی پسند فکر کی ترجمانی میں بھی اردو شعریات کی روایت کا پورا لحاظ رکھا لہٰذا ان کی تخلیقات میں اگرچہ علامتی سطح پر ترقی پسند سوچ کی کارفرمائی دکھائی دیتی ہے تاہم ان کی شعری دنیا میں اور بھی امکانات موجود ہیں۔ جس کی سب سے بڑی مثال یہ مشہور شعر ہے۔ بادِ نو بہار کے معنی نئی بہار کی ہواہے۔ پہلے اس شعر کی تشریح ترقی پسند فکر کو مدِ نظر کرتے ہیں۔ فیض کی شکایت یہ رہی ہے کہ انقلاب رونما ہونے کے باوجود استحصال کی چکی میں پسنے والوں کی تقدیر نہیں بدلتی ۔ اس شعر میں اگر بادِ نو بہار کو انقلاب کی علامت مان لیا جائے تو شعر کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ گلشن (ملک، زمانہ وغیرہ) کا کاروبار تب تک نہیں چل سکتا جب تک کہ انقلاب اپنے صحیح معنوں میں نہیں آتا۔ اسی لئے وہ انقلاب یا بدلاؤ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ جب تم رونما ہوجاؤ گے تب پھولوں میں نئی بہار کی ہوا تازگی لائی گی۔ اور اس طرح سے چمن کا کاروبار چلے گا۔ دوسرے معنوں میں وہ اپنے محبوب سے کہتے ہیں کہ تم اب آ بھی جاؤ تاکہ گلوں میں نئی بہار کی ہوا رنگ بھرے اور چمن کھل اٹھے۔
شفق سوپوری
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہے
مگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا
اپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
English meaning of rang
Noun, Masculine
- colour, paint, pigment hue, dye
- (Metaphorically) colorful water
-
(Metaphorically) the festival of color and enjoyment, the festival of Holi
Example - Aaj rang hai Braj mein bahut sare log Holi khelne jayenge,
- complexion, flavour, liveliness, colorfulness
- fashion, style
- expression, countenance, appearance, aspect
- beauty, attractiveness, bloom, look, pomp and show
- kind, sort
- state, condition
- sort, nature, mood, character
- manner, mode, mood, method
- place of public amusement or for dramatic exhibition, theatre, stage
- sport, entertainment, amusement, merriment, pleasure, enjoyment
- a field of battle
- dancing, singing, acting
- (Playing Card) suit (at cards), a suit of cards
- (Maths) a kind of weighing measure which is equal to 1.16 kg
रंग के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- लोन के चूर्ण जो विभिन्न रंग के होते हैं और कपड़ा आदि रंगने के काम आते हैं, चीज़ों का रंग, वर्ण, रंगने का मसाला, रंग
- (लाक्षणिक) रंगीन पानी
-
(सांकेतिक) होली का तयोहार, रंगीन पानी एक दूसरे पर डालने का निश्चित दिन
उदाहरण - आज रंग है ब्रज में बहुत सारे लोग होली खेलने जाएंगे
- लकड़ी लोहे या दीवार आदि पर रंग करने का मसाला या तेल, पॉलिश आदि
- गहरा लाल, पीला, सियाही या उनका मिश्रण के रूप में एक सहायक
- चेहरे का वह भाव या उतार-चढ़ाव जो भावनात्मक तनाव के कारण होते हैं
- हुस्न और दिलकशी, रंगीनी, बहार, रौनक, जौबन, चमक-दमक आदि
- धूम-धाम, चर्चा, शोभा, रौनक़
- होली का अबीर और गुलाल आदि, बदन या चेहरे की रंगत, वर्ण
- ख्याती, साख आदि
- वे विशेषताएँ जिनसे एक की रचना या कृति दूसरे से श्रेष्ठ हो, लेखन शैली, वाक्य शैली
- शक्ल, सूरत, भेस, सूरत में, शक्ल में
- क़िस्म, भांति, प्रकार
- हालत, हाल अहवाल, अवस्था, विचित्र स्थिति
- पद्धति, तर्ज़, तौर, तरीक़ा, ढब, आचार व्यवहार, रंग-ढंग, आदि
- दस्तूर, क़ायदा, क़ानून, रस्म, रीत
- पर्दा, नक़ाब, हिजाब
- नक़्शा, चित्र, तस्वीर
- हमसर, जीवनसाथी, जोड़ा
- धूम-धड़ाका, खेल-तमाशा, सैर-सपाटा, ख़ुशी या ख़ुशहाली की स्थिती, मज़ा, आनंद, लुत्फ़, हर्ष, भोग-विलास, ऐश, मस्ती आदि की अवस्था जो झूमने या वर्णित बातों से पैदा हो
- नाच-गाना, गीत-संगीत
- राग जिसके साथ यह उसके अधीन के रूप में प्रयुक्त है, गीत इत्यादि
- रंगीन या सब्ज़ (हर-भरा) होने वाला, उगने वाला
- (चौसर) दो विभिन्न (चार-चार गोट की) बाज़ी में से हर बाज़ी की गोट (शेष तीन के संबंध से)
- (ताश) चार विभिन्न (तेरह पत्तों की) बाज़ी में से हर बाज़ी का पत्ता (शेष बारह पत्तों के संबंध से)
- (गणित) वज़्न का एक पैमाना लगभग सवा-सैर
- (तसव़्वुफ) ईश्वर-प्रेम का नशा
رَنْگ کے مترادفات
رَنْگ کے متضادات
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (رَنْگ)
رَنْگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔