تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا" کے متعقلہ نتائج

جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا

جھگڑے فساد کو شہ دینا، لڑائی چمکانا، شرو فساد میں اضافہ کرنا

تیل میں ہاتھ ڈالْنا

۔سخت قسم کھانا۔ زمانۂ جاہلیّت میں دستور تھا کہ جب کوئی شخص کسی بات سے مُنکر ہوتا اپنی صداقت کے ثبوت کے واسطے جلتے تیل میں ہاتھ ڈالتا اور کہتا کہ اگر میں سچّا ہوں گا تو سانچ کو آنچ نہیں آئے گی۔ بعض اوقات چور کو بھی اس طرح آزمایا کرتے تھے لیکن چونکہ آگ کا کام جلانا ہے اور بے لاگ اُس کی تاثیر سے بچ نہیں سکتا اس سبب سے اکثر چور ڈر کے مارے اِس قَسم کا نام لیتے ہی اقرار کرلیا کرتے تھے۔ ؎

جَلْتے ہوئے پہ تیل ڈالْنا

رک : جلتی پر تیل ڈالنا ۔

کان میں تیل ڈالْنے بَیٹھا رَہْنا

بالکل غافل رہنا ، خاموشی اختیار کرلینا .

مان٘گ میں آگ لَگْنا

بیوہ ہو جانا.

کان میں تیل ڈال کَر بَیٹھے ہونا

بے خبر ہونا ، بے پروا ہونا .

تِلوں میں تیل نَہ ہونا

مروت نوہ ہونا ، محبت نہ ہونا

تِلوں میں تیل نَہ کَہنا

۔(عو) سورج پر خاک ڈالنا۔

کان میں تیل ڈال کے سو رہنا

کان میں تیل ڈال کَر سو رَہْنا

بے خبر ہونا ، بے پروا ہونا، اپنے کو بہرہ گون٘گا بنا کر بیٹھنا

مِزاج آگ کا ہونا

مزاج آگ کی طرح گرم ہونا ، طبیعت میں بہت تیزی یا غصّہ ہونا ۔

کان میں تیل ڈالے بَیٹھے ہیں

۔بالکل بے خبر اور غافل آدمی کی نسبت کہتے ہیں۔ ؎

جَلْتی رَہْنا

جلنا ، سلگنا ۔

مُن٘ہ میں لَگام ڈالْنا

بات کہنے سے روکنا ؛ چپ کرانا نیز اظہار نہ کرنا ۔

مان٘گ کو آگ لَگا دینا

رک : مانگ جلانا.

رُومالی میں ہاتھ ڈالْنا

(پہلوانی) حریف کو کمر کے پاس سے پکڑنا جس سے اُس کی رُمالی میں ہاتھ پڑجائے .

جیب میں ہاتھ ڈالْنا

کچھ دینا

ہاتھ میں ہاتھ ڈالْنا

ہاتھ پکڑنا ، مل کر چلنا ؛ مصافحہ کرنا ۔

جَلْتی دوپَہَر

دوپہر کی جھلسا دینےوالی دھوپ ۔

کوئی کِسی کی آگ میں نَہِیں گِرتا

گَرْدَن میں ہاتھ ڈالْنا

محبت سے کسی کے گلے میں باہیں ڈالنا

ٹُھڈّی میں ہاتھ ڈالْنا

(کنایۃً) خوشامد کرنا ، منت کرنا ، قب : ٹھڈی پکڑنا.

جو آگ کھائے گا اَنْگارے ہَگے گا

۔مثل۔ جوا برا کام کرے گا اسی کو برا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

تَہلْکے میں ڈالْنا

ہلاکت میں مبتلا کرنا، ہلاک کرنا

ہَلاکَت میں ڈالْنا

جان کو خطرے میں ڈالنا ، پریشانی میں مبتلا کرنا ، خود کو تباہی کی طرف لے جانا ؛ مرنے کی پروا نہ کرنا ۔

جَوہَری تیل

وہ طیران ہذیر تیل جو ہودوں میںہوتے ہیں اور اکثر اوقات انہی کے باعث پوروں کی میز بو ہوتی ہے.

چاہ میں ڈالْنا

کن٘ویں میں دھکیلنا، قید کر دینا، مصیبت میں پھن٘سا دینا، تباہ کردینا

دِل میں گِرَہ ڈالْنا

دل میں کدورت پیدا کرنا ، ملال پیدا کرنا .

تِلوں میں سے تیل نِکلْتا ہے

(مجازاً) کسی چیز کا اسی خرچ اسی چیزکی آمدنی سے پورا ہوتا ہے.

وَہْم میں ڈالْنا

وسوسوں میں مبتلا کرنا، پس و پیش میں مبتلا کرنا

مُغالَطَہ میں ڈالْنا

شبہ میں ڈالنا ، غلط فہمی پیدا کرنا ، گمراہ کرنا

مَعْدَنی تیل

زمین سے نکلنے والا تیل ، پیٹرول وغیرہ ۔

تیل کَم ہونا

اثر میں کمی واقع ہونا ، قوت و صلاحیت گھٹنا.

جَلْتی آگ پَر تیل ڈالْنا

رک : جلتی آگ میں تیل ڈالنا ۔

گِرِیباں میں ہاتھ ڈالْنا

کسی کا گریبان پکڑنا ؛ تقاضا کرنا ؛ گرفت کرنا .

جَمَع میں ڈالْنا

جمع کرنا، بقایا لگانا، دکاندار سے کوئی سامان خریدتے وقت رقم کو بقایا دفتر میں اندراج کے لیے بولتے ہیں

شُبْہَہ میں ڈالْنا

شک یا بدگمانی میں مبتلا کرنا

مِزاج آگ ہونا

۔لازم۔

شَمْع جَلْتی کَرْنا

منّت کے لیے شمع یا چراغ روشن کرنا ، منّت ماننا

تیل ماش ہونا

صدقے ہونا ، قربان ہو جانا.

ہاتھ کَمَر میں ڈالْنا

ہاتھ کمر میں حائل کرنا نیز وار کرنا، کمر میں داؤ لگانا، لڑنا، جھگڑنا

پِیپ کَلِیجَہ میں ڈالْنا

۔ بہت رنج دینا۔ ؎

گِرِیباں میں مُن٘ہ ڈالْنا

اپنے قصور ہر شرمندہ ہونا ، اپنے عیب کا معشرف ہونا ، شرم و خجالت سے گردن نیچی کر لینا .

ٹھوڑی میں ہاتھ ڈالْنا

رک : ٹھوڑی پکڑنا .

کَڑاہی میں ہاتھ ڈالْنا

اپنی بے گناہی اور سچائی ثابت کرنے کے لئے جلتے ہوئے تیل یا گھی میں ہاتھ ڈالنا

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالْنا

اپنے دوست یا ساتھی کا ہاتھ پکڑنا ؛ انتہائی خلوص اور محبت کا اظہار کرنا.

کاٹھ میں پان٘و ڈالْنا

رک : کاٹھ میں پان٘و دینا

بات ہَن٘سی میں ڈالْنا

بات ہن٘سی میں پڑنا (رک) کا تعدیہ.

جَلْتی آگ میں پانی ڈالْنا

جلتی آگ بجھانا

حَلْقَہ کان میں ڈالْنا

غلام ہو جانا ، مطیع ہو جانا (اطاعت ، بندگی ، غلامی وغیرہ الفاظ کے ساتھ مستعمل).

گَرْدَن میں باہیں ڈالْنا

دونوں ہاتھوں سے کسی کو گلے لگانا .

عِفَّت میں خَلَل ڈالْنا

آبرو لینا، زنا کرنا

شَرْع میں رَخْنَہ ڈالْنا

مذہب میں کوئی نئی بات داخل کرکے خلل ڈالنا، مذہبی باتوں میں جھگڑا نِکالنا

دَرِیا میں عَرِیضَہ ڈالْنا

(عو) حضرت فاطمہ ، خواجہ خضر ، پریوں یا امامِ مہدی کے نام کی عرضی لکھ کر اس میں اللہ سے کوئی مُراد مانگنے کے لیے دریا میں بہا دینا.

سان٘پ کے بِل میں ہاتھ ڈالْنا

خطرہ کو دعوت دینا.

تیل ہو کے بَہ جانا

۔رقیق ہوکر بہہ جانا۔ ؎

سَرْد خانَہ میں ڈالْنا

کسی کام کو عارضی طور پر روک دینا ، مُلتوی کرنا ، کام میں دیر یا تاخیر کرنا ، اِلتوا میں ڈال دینا.

نَہ تیل تَلی، نَہ اُوپر پَلی

بہت کم بولنے ، بہت کم ملنے والے کے متعلق کہتے ہیں ، کوئی فائدہ نہیں ، کچھ پاس نہیں

سان٘چے میں ڈالْنا

کسی چیز کو قالب میں ڈھال کر بنانا ، خُوبصورت بنانا ، عُمدہ بنانا.

گھی جاٹ کا اَور تیل ہاٹ کا

گھی گاؤں سے منگوایا ہوا اور تیل تیلی کی دوکان سے لیا ہوا اچھا ہوتا ہے، کیونکہ گاؤں کا گھی تازہ ہوتا ہے اور دوکان پر سے لیا ہوا تیل کئی دن کا ہونے کی وجہ سے صاف ملتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا کے معانیدیکھیے

جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا

jaltii aag me.n tel Daalnaaजलती आग में तेल डालना

محاورہ

جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا کے اردو معانی

  • جھگڑے فساد کو شہ دینا، لڑائی چمکانا، شرو فساد میں اضافہ کرنا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

जलती आग में तेल डालना के हिंदी अर्थ

  • लड़ाई–झगड़ा को बढ़ावा देना, कलह भड़काना, दंगा फ़साद भड़काना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَلْتی آگ میں تیل ڈالْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words