تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیٹ بَڑا ہونا" کے متعقلہ نتائج

پیٹ بَڑا ہونا

رک : پیٹ بڑھنا معنی نمبر .

بَڑا پیٹ ہے

بہت خوش خوراک ہے ، بہت رقم ہضم کرنے والا ہے

پیٹ لَگا ہونا

کھانا پینا یعنی انسان کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی احتیاج ہونا.

پیٹ بَنْد ہونا

دست آنے موقوف ہوجانا.

پیٹ سُوں ہونا

رک : پیٹ سے ہونا معنی نمبر

پیٹ بَڑا ظالِم ہے

پیٹ پِیٹھ ایک ہونا

۔ بھوک کی شدَّت میں پیٹ کا کمر سے لگ جانا۔۲۔نہایت دبلا ہوجانا۔

پیٹ میں اَپھار ہونا

پیٹ پھولنا ، پیٹ میں نفخ ہونا

پیٹ میں اَینْٹَھن ہونا

پیٹ میں قَراقَر ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ ہونا

رک : پیٹ سے ہونا۔

پیٹ میں گُن بَھرے ہونا

۔(عو) باطن میں شرارت ہونا۔ (فقرہ) بظاہر تم میں کَسر نہیں اچھّی اور بہت اچھی ہو اگر پیٹ میں کچھ اور گن نہ بھرے ہوں۔

پیٹ نَتْھنوں تَک اَٹا ہونا

پیٹ بھرا ہونا.

نام بَڑا ہونا

کسی اچھی صفت یا کام کے لیے مشہور ہونا ، نام روشن ہونا ۔

پیٹ جاری ہونا

رک : پیٹ پانی ہونا ، بار بار پتلے پتلے پانی سے دست آنا.

پیٹ پانی ہونا

بہت پریشان ہونا ، سٹ پٹا جانا ، بوکھلا جانا ، خوف زدہ ہونا.

پیٹ بھاری ہونا

۔ پیٹ میں بوجھ ہوجانا۔ بدہضمی ہونا۔

چِیُون٘ٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا

نہایت کم خوراک ہونا، پھول سون٘گھ کر رہنا

مُن٘ہ بَڑا ہونا

لالچی ہونا ، طمع کرنے والا ہونا

پیٹ سے ہونا

حاملہ ہونا، پیر بھاری ہونا

پیٹ خالی ہونا

پیٹ میں غذا نہ ہونا، بھوکا ہونا، بھوک لگنا

ذَرا سا مُن٘ہ بَڑا پیٹ

لالچی، حریص یا بہت کھانے والے بچے کی نسبت کہتے ہیں

پیٹ میں ہونا

ذہن میں کسی یاد داشت کا ہونا مگر بروقت زبان پر نہ آنا.

پیٹ میں گَڑْبَڑْ ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ میں گَڑبَڑا ہونا

۔پیٹ بولنا۔

پیٹ میں آڑْ ہونا

بچوں کے پیٹ میں قبض کی وجہ سے درد ہونا

ہاتھوں بَڑا ہونا

بہت لمبا ہونا ، کسی چیز کا پیمائش میں بڑھ جانا ۔

بَڑا دِیدَہ ہونا

فتنہ پرداز، شریر اور چالاک ہونا

دِیدَہ بَڑا ہونا

ڈھیٹ ہونا ، بے باک و نڈر ہونا .

دِن بَڑا ہونا

رک : دن بڑھنا .

پیٹ سے سوتے جاری ہونا

کثرت سے دست آنا

پیٹ میں پانی ہونا

۔دیکھو پیٹ پانی ہونا۔

چِینٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا

پیٹ میں پاؤں ہونا

۔(عو) نہایت مکّار ہونا۔ اس جگہ بولتی ہیں جہاں ظاہر میں صلاح وراستی اور باطن میں بدوضعی ہو۔ (یہ محاورہ سانپ سے لیاگیا ہے)

پیٹ رَہنا

مُونھ بَڑا ہونا

لالچی ہونا ۔

پیٹ سَہْلانا

پر خوری کے سبب پیٹ کا اپھارا دور کرنا ، پیٹ کی کسی تکلیف کے سبب پیٹ پر ہاتھ پھیرنا.

پیٹ میں آزار ہونا

پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے.

پیٹ میں آزار ہونا

۔(عو)۔۱۔پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے۔ ؎ ۲۔جس شخص کو کھانا کھانے سے کسی طرح سیری نہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں کہ پیٹ میں آزار ہے یعنی جاوع البَقَر کا مرض ہے۔

پیٹ کا گَہْرا

۔صفت۔ مذکر۔ راز چھپانے والا۔ (فقرہ) اس کام کو چاہئے آدمی دل کا پکّا پیٹ کا گہرا بھروسے کا پُورا۔

پیٹ نَہ بَھرْنا

بھوک کی خواہش پوری نہ ہونا.

پیٹ لَگا رَہْنا

کھانا پینا یعنی انسان کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی احتیاج ہونا.

پیٹ کا ہَلْکا

وہ جو راز افشا کردے ، وہ شخص جسے بات نہ پچے ، تن٘گ ظرف ، اوچھا.

پیٹ ہَڑبڑانا

پیٹ میں قراقر ہونا، پیٹ میں گڑگڑاہٹ ہونا، پیٹ خراب ہونا

عَذاب بَڑا ہونا

بہت تکلیف دہ عذاب ہونا

پیٹ رَہ جانا

۔حامہ ہوجانا۔ حمل قرار پانا۔

پیٹ کا پَرْدَہ

دیافرغم (Diaphrgam) ، اوجھڑی ، پیڑو کے پردے کی تہ.

پیٹ کا بَچَّہ

پیٹ ٹَھنْڈا رَہنا

اولاد کا زندہ رہنا ، صاحب اولاد رہنا ، اولاد کا سکھ دیکھنا.

پیٹ نَہِیں مانْتا

۔بھوک کی برداشت نہیں ہوتی۔ (فقرہ) یہ کہنا کہ پیٹ نہیں مانتا مجبوری سے چوری کرنا پڑتی ہے بیہودہ بات ہے۔

پیٹ کی اَن٘گار

(کنایۃً) سخت بھوک ، جوشش ، سخت جوش

پیٹ کا بَنْدَہ

خود غرض، لالچی

مُن٘ہ چِکْنا پیٹ خالی

ظاہر آراستہ باطن خستہ حال ، خالی شیخی ہی شیخی ، پوری کہاوت یوں ہے دلی کی دل والی ، منھ چکنا پیٹ خالی (دلی والوں پر پھبتی) ۔

پیٹ پَکَڑ ہَن٘سْنا

ہن٘ستے ہن٘ستے آن٘توں میں بل پڑ جانا بے تحاشا ہن٘سنا.

پیٹ سَب رَکْھتے ہَیں

مادی ضروریات سب کی ہوتی ہیں

پیٹ ہَے یا کُٹھار

رک : پیٹ ہے یا چمڑے کی پکھال۔

پیٹ بُری بَلا ہے

۔ مقولہ۔ بھوک بری چیز ہے۔ کریں کیا پیٹ بری بلا ہے جو نہ کرائے تھوڑا ہے اولاد سے بڑھ کر تو کوئی چیز عزیز نہیں اس تک کو تو بیچ ڈالا۔

پیٹ جَل رَہا ہے

بخار سا معلوم ہوتا ہے ، حرارت ہے

پیٹ چَباتی ہو جانا

۔پیٹ کا نہایت ملائم ہوجانا۔ مارے بھُوک کے پیٹ کا اندر کو دھنس جانا۔ بھوک سے پیٹ کا بیٹھ جانا۔ دیکھو چپاتی سا پیٹ۔

اَپنا ہی پیٹ پالنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پیٹ بَڑا ہونا کے معانیدیکھیے

پیٹ بَڑا ہونا

peT ba.Daa honaaपेट बड़ा होना

محاورہ

دیکھیے: پیٹ بَڑْھنا

موضوعات: کنایتاً

پیٹ بَڑا ہونا کے اردو معانی

 

  • رک : پیٹ بڑھنا معنی نمبر .
  • حرص و ہوس زیادہ ہونا.
  • ۔۱۔پیٹ بڑھنا۔ (کنایۃً) ہوس زیادہ ہونا۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of peT ba.Daa honaa

 

  • be very greedy

पेट बड़ा होना के हिंदी अर्थ

 

  • रुक : पेट बढ़ना मानी नंबर २
  • हिर्स-ओ-हवस ज़्यादा होना
  • ۔۱۔पेट बढ़ना। (कनाएन) हवस ज़्यादा होना

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیٹ بَڑا ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیٹ بَڑا ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words