تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سونا" کے متعقلہ نتائج

سونا

زرد رن٘گ کی ایک قِیمتی دھات ، زر، طلا .

سُونا

خالی، غیرآباد، سنسان

سونا پاسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا مِل٘نا

سونے کا موقع ہاتھ آنا ، آرام کرنے کی مہلت مِلنا .

سونا کَس٘نا

کھوٹا کھرا معلوم کرنا ، جان٘چ پڑتال کرنا ، اچھا بُرا پرکھنا .

سونا جاگ٘نا

رازمرّہ کے امور بجا لانا ، زِندگی بسر کرنا .

سونا پانسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا بَیٹ٘ھنا

رہنا ، سہنا ، بُود باش رکھنا ، آرام کرنا .

سونا چاٹ٘نا

رک : سونا پینا .

سونا اُتَر٘نا

پھیکا پڑ جانا ، بے رونق ہو جانا ، قلعی اُتر جانا .

سونا اُگَل٘نا

حد درجہ زرخیز و نفع بخش ہونا .

سونا چھاپ٘نا

(کوفت کاری) برتن کی سطح پر چاندی ہا سونے کا ورق جما کر اس میں بُھول پتَے کاٹنا ، زر بلند .

سونا دِہ پانی

(نیارا گری) بارا پانی ، سونے سے دُوسرے درجے کا سونا یعنی کسی قدر کم پکایا ہوا .

سونا چَڑ٘ھنا

سونے کا مُلَمَع ہونا ، سونے کی پتلی چادر منڈھا . سونے کا جھول ہونا .

سونا حَرام ہونا

نِین٘د اُڑ جانا ، کسی طرح سے نِین٘د نہ آنا ، بے چینی کے سبب نِین٘د نہ آنا ، بے آرام رہنا .

سونا سُگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا اُڑ٘ جانا

مُلَمَع اُتر جانا ، قلعی دُور ہوجانا ، جھول اُترنا ، اصلَیت ظاہر ہونا.

سونا حَرام ہو جانا

سونا سُوگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا حَرام کَر٘نا

نِین٘د اُڑا دینا ، بے آرام کر دینا ، بے چین کر دینا .

سونا رُوکھاری پاسَہ

(نیارا گری) معمول سے زیادہ تپایا ہوا سونا جس کی رن٘گت میں رُوکھا پن آجا ئے .

سونا اُگَل٘تی زَمین

نہایت زرخیز زمین، وہ زمین جس میں بہت اچھی فصل ہوتی ہو

سونا پَہَن ڈھانک چَل

امیری ، مالداری ، دولت مندی پر اِترانا نہیں چاہیے ، مال و دولت پر غرور اچھا نہیں ہوتا .

سونا چَڑ٘ھوانا

سونے کا مُلَمَع کرانا .

سونا مَنڈھا ہُوا ہونا

سونے کا پتر چڑھا ہونا ، جھول یا مُلَمَع ہونا .

سونا سَوگَند ہونا

نِین٘د اُڑ جانا ، نیندغائب ہوجانا ، بے چین رہنا ، کسی طرح نِین٘د نہ آنا ، نِین٘د حرام ہوجانا ، نِین٘د ختم ہوجانا .

سونا چُھوئے مِٹی ہوتا ہے

نہایت بدبخت اور بد اقبال کی نِسبت بولتے ہیں

سونا لے کے مِٹّی نہ دینا

کمال نادہند ہونا ، بات یا معاملہ کا جھوٹا ہونا .

سونا اَناڑی کا بارَہ بانی

اناڑی کا سونا خالص ہوتا ہے یعنی اناڑی اپنی مال میں ملاوٹ نہیں کرتا .

سونا گیرُو

(طِب) گِیرو کی عمدہ قسم جو صاف خالص ہوتی ہے اور پانی میں ڈالنے سے پھول جاتی ہے ، اسکا رن٘گ سُرخ ہوتا ہے ، سون گِیرُو .

سونا رَنگی

پَتھر کی ایک قِسم جو بُھورے اور براؤن رن٘گ کا خُوشنما اور چمکدار ہوتا ہے ، اس میں چھوٹے چھوٹے سُنہری داغ ہوتے ہیں ، اس کے تمام رن٘گوں میں سُنہری رن٘گت کی جھلک مِلتی ہے ، سنگ سِتارہ .

سونا سَوگَند ہو جانا

سونا ہو جانا

سوناں

سونا، نِین٘د

سونا جانے کَس٘نے سے آدمی جانے بَس٘نے سے

سونا جانے کسے الخ .

سونا پانا اَور کھونا دونوں بُرے ہیں

یہ خیال ہے کہ اگر سونا مِلے تو بھی شگون اچَھا نہیں ، اگر کھو جاۓ تو بھی نہیں .

سُونا پَڑا ہونا

سُونا پَڑا رَہ٘نا

اُجاڑ ہونا ، ویران ہونا ، بے داغ ہونا ، خالی رہنا ، بے رونق یا سُنسان رہنا.

سونا چاندی

(کنایۃً) مال دولت ، روپیہ پیسا ، روپے اشرفیاں زور سیم .

سونا پِینا

(نیاراگری) چان٘دی کا سونے کو جذب کر لینا ، چونکہ چان٘دی سونے کو جذب کر لیتی ہے جس کو اِصطلاحاً سونا چاٹنا یا پینا کہتے ہیں.

سونا چاندی آگ ہی میں پَرکھے جاتے ہیں

انسان کے اوصاف و خُوبیاں آفت مُصیبت میں ظاہر ہوتی ہیں .

سونا جُھونا

زیورات وغیرہ .

سونا مَکّھی

(حشریات) ریشم کے کیڑوں میں سے ایک کیڑے کا نام ، سنہری کرم پیلہ .

سونا مُکھی

(طِب) ایک معدنی پتھر جو سونے کی کان سے نکلتا ہے. اس کو پیس کر آن٘کھ میں لگانے سے آنکھ میں قوت پیدا ہوتی ہے، سن٘گ روشنائی ، حجرالنور و مرقشیتا .

سونا لُٹانا

دل کھول کر خرچ کرنا ، بہت مال و دولت صرف کرنا .

سونا پَکانا

(نیاراگری) سونے کو صاف کرنے لے لیے شورے کے تیزاب میں گلانا .

سونا کَسانا

کھوتا کھرا معلوم کرانا ، جان٘چ پڑتال کرانا .

سونا چَڑھانا

سونے کا پانی پھیرنا یا مُلَمَع کرنا ، سونے کی پتلی چادر منڈھنا .

سونا کَر جانا

سونا موتی

(نباتیات) بابونہ کی ایک قسم جس کی پنکھڑیاں زرد نلی کی مانند ہوتی ہیں ، زرد پھولوں والا بابونہ .

سونا پاسا

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سُونا سُونا

خالی خالی ، وِیران ، اُجاڑ .

سونا اُچھالتے جانا

سونا اُچھالتے چَلے جاؤ

اچھی سلطنت کے متعلق کہتے ہیں جب بہت امن ہو

سونا اُچھالتے چَلے جانا

نہایت امن و امان کے ساتھ ، نہایت بے فکری سے زندگی بسر کرنا ، ہر قسم کے ظُلم و ستم ، لُوٹ مار، خوف اور ڈر سے محفوظ رہنا.

سونا کَسوٹی پَر چَڑھنا

معیار پر پرکھا جانا، خامی کو جان٘چنا ، کھوٹے کھرے کا جان٘چا جانا .

سونا گِھسے آدمی بَسے

سونا کسوٹی پر گھسنے سے اور آدمی مُدَت تک ساتھ رہنے سے پرکھا جاسکتا ہے

سونا پاٹھا

(نباتیات) بڑا جھاڑدار درخت جس کے نِیم کی طرح پتّے سین٘ک کے دونوں طرف لگتے ہیں اس میں پتلی اور کھوکھلی پھلیاں لگتی ہیں، بکائن کا درخت .

سونا ماکھی

سونا سُنار کا اَبھرَن سَنْسار کی

سُناروں کی خیانت کاری کے لیے یہ کہاوت ہے کھوٹ مِلاوٹ کٹوتی اِن کی عادت ہوتی ہے ، لوگوں کو خوش کر کے اپنا مطلب نِکالنا ، روغنِ فاز مل کر لوگوں کا مال مارنا ، مکر وفریب سے کام لینا .

اردو، انگلش اور ہندی میں سونا کے معانیدیکھیے

سونا

sonaaसोना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

سونا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • زرد رن٘گ کی ایک قِیمتی دھات ، زر، طلا .
  • (کنایۃً) قِیمتی ، بہت اہم ، اعلی .
  • جاوا نسل کا لڑاکا مُرغ جس کے پر سنہری ہوتے ہیں .
  • (مجازاً) سُورج کی سنہری کِرن ، سُورج کی روشنی .

فعل لازم

  • جاگنے کا نقیض ، نِین٘د آجانا .
  • آرام کرنا .
  • مباشرت کرنا ، ہم بِستری کرنا .
  • مرنا ، قبر میں لیٹنا ، دفن ہونا .
  • سن ہونا ، بے حَس و حرکت ہونا .
  • معطل ہوجانا ، خاموش ہوجانا .
  • غفلت و لاپروائی کا شکار ہونا ، غافل ہونا ، بے خبر ہونا .

شعر

English meaning of sonaa

Noun, Masculine

  • gold, bullion, golden ray of sun, sunlight, riches, wealth, thing of real and unalterable value, something very beneficial (esp.for health), very noble person

Intransitive verb

  • be ignorant, be unmindful or unaware, be silent
  • become numbed or without sensation (of limbs)
  • lie dead
  • sleep, rest, repose, go to bed, to lie
  • to have sexual intercourse with

सोना के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक प्रसिद्ध बहु-मूल्य पीली धातु जिसके गहने आदि बनते हैं। स्वर्ण। कांचन। (गोल्ड) पद-सोने की कटार = ऐसी चीज जो सुन्दर होने पर भी घातक या हानिकारक हो। सोने की चिड़िया = ऐसा संपन्न व्यक्ति जिससे बहुत कुछ धन प्राप्त किया जा सकता हो। महा०-सोने का घर मिट्टी करना = बहुत अधिक धन-संपत्ति व्यर्थ और पूरी तरह से नष्ट करना। सोने में घुन लगना परम असंभव बात होना। सोने में सुगंध होना = किसी बहुत अच्छी चीज में और भी कोई ऐसा अच्छा गुण या विशेषता होना कि जिससे उसका महत्त्व या मूल्य और भी बढ़ जाय। विशेष-लोक में भूल से इसी की जगह ‘ सोने में सुहागा होना ' भी प्रचलित है।
  • बहुत सुन्दर या बहुमूल्य पदार्थ।

سونا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

سونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words