زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’نباتیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’نباتیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْرُون
(نباتیات) ایک قسم کی بوٹی جو دیواروں کی جڑوں اور سایہ دار مقامات میں اگتی ہے اور پتے ہمیشہ سبز رہتے ہیں اور کبھی نہیں جھڑتے، حی العالم، بطور دوا مستعمل
اَبْرَنْجِیں
خار دار ساق پر قائم خبازی کی وضع کا ڈیڑھ دو بالشت کا یک ریگستانی پودا، پتے چوڑے اور سفید، دواؤں میں مستعمل
اَبُو خَلْسا
رتن جوت، ابوخلسا، شخجار، حنا الغول، شنکارہوچویہ، جوگی بادشاہ، ایک نبات کی جڑ جس کے پتے سیاہ، مائل بسرخی ہوتے ہیں
اُپّی
(نباتیات)قد آدم یا اس سے بھی اونچا ایک ہندوستانی درخت، کس کی شاخ پو چیل کے ناخنوں کی طرح کانٹے اور موتیا کے پتوں کی طرح پتے ہوتے ہیں ، پھل گول اور سفید موتی کی طرح شار شار دانے پراپر لگے ہوئے ، دواؤں میں مستعمل
اَپْراجْتا
(نباتیات) کنگھی سے مشابہ ایک کھردرے پتے کا کوئی آدھے ہاتھ لمبا ایک پودا جو دو طرح کا ہوتا ہے، ایک میں سفید اور دوسرے میں نیلے پھول لگتے ہیں، رنگ اور دواؤں میں مستعمل
اِتِّفاقی جَڑ
(نبایات) ثانوی جڑ جو اصل جڑ کے ساتھ افقی سطیح میں ترچھی اگتی ہے اور اصل جڑ ہوتی ہے، جیسے مکئی کے پودے کی جڑیں
اَتِیْس
سیدھی اور پتے دارڈنڈی کے ایک پودے کی گودم ہاتھی کی سونڈ سے مشابہ انگلی کے برابر جڑ، جس کا پتہ دو سے چارانچ تک چوڑا اور نوک دار ہوتا ہے، نیلے ہوئے اور بیجنی دھاری کے پھول لگتے ہیں، اس کی ایک قسم زہریلی بھی ہوتی ہے
اَجایَن
(نباتیات) نیم کے برابر قد ، اور آم کےایسے مگر اس سے کسی قدر چھوٹے پتوں کا یک سایہ دار درخت ، جس کی پھلی کوئی آدھ گز لمبی اور پتلی انگی کے بقدر موٹی ہوتی ہے ، خشک ہونے پر بکھر جاتی ہے اور پولے دوت اترتے ہیں ، جلانے میں تیز شعلہ نہیں اٹھتا ، دواؤں میں مستعمل
اِجَل
(تباتیات) پانی کے پاس یا اس کے اندر اگنے والا لال پھولوں کی بالیوں کا ایک پودا جس کی ڈنڈی لال اور پتے کنیر کے پتوں سے مشابہ مگر اس سے کم لمبے اوپر سے چکنے اور نیچے سے کھردرے ہوتے ہیں ، مزہ چرپرا ، کسیلا اور کڑوا ، بیج دواؤں میں مستعمل ، چورا اجواین
اَخَرْساج
(نباتیات) گرم وخشک مقامات کا قد آدم سے کسی قدر بلند ایک درخت، جس کی لکڑی اوپر سے کھردری اور نرم اور اندر سے کھوکھلی، پتے انجیرکے پتوں کی طرح مگر اسس سے ذرا بڑے اورچکنے، پھل کچھ میٹھا اورکچھ پھیکا ہوتا ہے، شاخوں اور جڑ پر مکڑیاں پیدا ہوکر سفید جالے تن دیتی ہیں ، پھل اور پتے دوائوں میں مستعمل
اَخِیْرُوْس
(نباتیات) بیابانی گیہوں جو بویا اور کاٹا نہیں جاتا عموماً پانی کے کنارے پر پیدا ہوتا ہے، چینا کے پودے سے مشابہ ، پھول سفید ، پھل سیاہ ، آنکھ اور کان کی دواؤں میں مستعمل، گندم دشتی؛ گندم بیابانی
اِذْخِر
(نباتیات) سرکنڈے سے مشابہ ایک گھاس کا پودا جسے سانپ اور پچھو کا ٹھکانا سمجھا جاتا ہے، جڑ کے پاس بہت سی پتلی شاخیں پتے سرخ اور زردی مائل، سفید گچھے دار پھول، خوشبو تیز، چبانے سے زبان میں سوزش ہوتی ہے، شگوفہ اور جڑ دوا میں مستعمل، مرچیا گندہ، گندھیل
اَرْشا
(نباتیات) قد آدم تک بلند ایک ہندوستانی پودا جس کی شاخیں گھاس کی طرح گرہ دار، پتے بھی گھاس کی طرح، پھول گل بنفشہ کے مانند مگر رنگا رنگ اور بیچ میں ایک بال ، اور پھل الائچی کی طرح سہ پہلو ہوتا ہے، دواوْں میں مستعمل
اَرْقِیطُون
(نباتیات) ایک اکلیل دار نبات جس کے رونگٹے دار پتے کدو کی طرح مگر اس سے بڑے اور سکت، رنگ سیاہی مائل، ساق مربع اور ایک ہاتھ سے کم، اور بیج زہرۃ سیاہ کی طرح ہوتا ہے
اَرْگَٹ
(نباتیات) رائی یا جویدار غلے وہ دانہ جس میں پھپوندی کی ذات کا ایک خاص جرثومہ (کیڑا) لگنے سے اس کی ہمئت اور ماہیت بدل گئی ہو.
اَرْمال
خرفے کی طرح کی ایک خوشبو دار لکڑی، جس کا پودا ایک گز کا، پتے خاکی اور دبیز اور پھول کا رنگ آسمانی ہوتا ہے (دواؤں میں مستعمل)
اَرْمَنِیں
(نباتیات) ایک بستائی روئید گی جس کے پتے فراش کے سے، ساق مربع اور آدھے ہاتھ کی ہوتی ہے (اس میں لوبیسے سے مشابہ پھلیاں لگتی ہیں جن میں لمبے سیاہ بیج ہوتے ہیں)، جنگلی انار جو دواؤں میں مستعمل ہے
اَرِنی
مجھے (اپنا جمال) دکھا دے (حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر خداے تعالیٰ سے درخواست کی تھی : رب ارنی انظر الیک (= اے خدا میں تجھے دیکھنا چاہتا ہوں مجھے اپناجمال دیکھا دے) ، جواب میں ایک درخت سے آواز آئی 'لن ترانی' (= تم مجھے دیکھنے کی تاب نہیں لاسکتے) اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام کے اصرار پر ایک بجلی چمکی ، جس کی جلالت سے حضرت موسیٰ بیہوش ہو گئے).
اَرْنی بَڑی
(حیاتیات) کنگرے دار کٹے ہوۓ کناروں کا کم وبیش تیس فٹ اونچا ایک درخت، پرانی شاخوں میں آمنے سامنے مضبوط کانٹے ، کچھ نیلے سفید رنگ اور موٹی پنکھڑیوں کے بدبو پھول، جن کے گرنے پر کالے رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھل لگتے ہیں، سفید رنگ مضبوط لکڑی جس پر بینجنی دھاریاں، (عموماً جڑ اور پتے دواؤں میں مستعمل
اَرْنی چھوٹی
(حیاتیات) ایک سے دوانچ تک لمبے پتوں کا دو تین گز اونچا ایک درخت جس میں بارہ مہینے سفید خوشبودار پھول اور کالے رنگ کے پھل لگتے ہیں جن میں چار مینگیں نگلتی ہیں، جڑ موٹی، بھوری، کڑوی اور قدرے خوشبودار ہوتی ہو (دواؤں میں مستعمل)
اَرُوْسا
(نباتیات) دوتین ہاتھ لمبا ایک پودا جس کا پتا ابتدا میں بید سادہ کے پتے کی طرح مگر اس سے قدرے چوڑا، لمبا اور نوکدار ہوتا ہے، درخت کے بڑھنے پر پتے جامن کے پتے کی طرح ہو جاتے ہیں، شاخیں گھنی، جڑ کے پاس سے نکلی ہوئی اور گرہ دار، اور لکڑی سفید ہے ریشہ ہوتی ہے
اَساس بَسْتَہ
(نباتیات) وہ پودا جس کا رشتک زرد اس کی اساس سے جڑا ہوا پایا جائے، جیسے دھتورا ، بینگن ، سرسوں اور افیون
اِسْرَول
(نباتیات) ایک پودا جس کی جڑ سانپ سے مشابہ ہوتی ہے اور عموماً ہندوستانی پہاڑوں کی ڈھلان پر اگتا ہے ، چندارا بوٹی ، سانپ بوٹی ، پاگل بوٹی ، (لاطینی Rauwolfia Serpentina Benth (Apocynaceae).
اُسْطوخُودُّوس
تقریباً ایک ہاتھ لمبا ایک پودا جس کے پتے پہاڑی پو دینے کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، (پودینے سے کسی قدر طویل اور باریک، بو تیز، مزہ تلخ، بیج چھوٹے اور پیلے سیاہی مائل، پتے کو ملنے سے کافور کی سی خوشبو آتی ہے)، (لاطینی) Lavandula Stoechas
اَصْلُ السُّوس
(نباتیات) سوس کی جڑ جو ایک قسم کی بیل ہے اور اس کی پتیاں کڑوی اور جڑ میٹھی ہوتی ہے، ملہٹی، اسکا سفوف پان میں ڈال کر بھی کھایا جاتا ہے، ایک قسم کی جڑ جو دوا میں کام آتی ہے
اَفْتِیمُون
(نباتیات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے موٹے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور وہ جس درخت پر پھیل جاتی ہے اس کی کل شاخوں کو چھپا لیتی اور خشک کر دیتی ہے، اکاس بیل ، گھاس بیل (دوا میں مستعمل)
اَلْسی
(نباتیات) چھوٹی چھوٹی نازک پتیوں کا ایک پودا جس میں اودے رنگ کے پھول لگتے ہیں اور جو گیہوں کے پودے سے کسی قدر چھوٹا ہوتا ہے، اس پودے کے ننھے ننھے چپٹے اور کتھئی رنگ کے بیج جن کا تیل نکالا جاتا ہے اور انھیں پانی میں بھگونے سے لعاب مکلتا ہے کتان، تخم کتان
اْٹَنگَن
(نباتیات) ایک خادار درخت، جس کے بیج دھنیے سے مشابہ اور پتیاں کنگورہ دار ہوتی ہیں اور بدن سے چھوجائیں تو خارش ہونے لگتی ہے
اُڈونی
(نباتیات) سبز چمکیلی پتیوں اور باریک ریشوں کی تقریباً دس انچ بلند ایک بوٹی جس میں سنہرے اور سرخ پھول لگتے ہیں ، اس کا جو ہر "اوڈانائی ڈین" کہلاتا ہے ، اور اکثر مغربی علاقوں میں گھریلو دوا کے طور پر مستعمل ہے
اَکاس بیل
(نباتات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور جو بغیر جڑ کے کسی بھی درخت پر پیدا ہوتی اور اس پھیل کر لپٹتی چلی جاتی ہے، افتیمون (اس درخت کے پتے بالکل خشک ہو جاتے ہیں، دواؤں میں مستعمل)
اِکْلِیلُ الْمَلِک
(نباتیات) گیاہ قیصر ، ناخونہ ، ایک چھوٹے سے درخت کی ناخن سے مشابہ بھورے رنگ کی پھلی جو عموماً ورم تجلیل کرنے کے لیے دوا کے طور پر ضاد میں استعمال کیا جاتی ہے
اَکول
(نباتیات) ایک خاردار درخت جو علاج معالجہ میں استعمال ہوتا ہے، جس کا تیل روایتی طور پر جادو اور ٹوٹکے میں کام آتا ہے
بادْروج
(نباتیات) ریحان کوهی، ایک پودا جس کی ہری شاخ یا پتی سون٘گھنے سے چھین٘ک آتی ہے اور اس کا عصارہ بچھو اور بھڑ وغیرہ کے زہر کو مارتا ہے
بالَنْگُو
(نباتات) سیاہ رنگ کا چھوٹا اور قدرے لمبوترا ایک تخم جو پانی میں ڈالنے سے پھول کر لعاب دار ہو جاتا ہے (دوا اور شربت وغیرہ میں مستعمل)، باورنگ، تخم لنگ
بِجْوا
(نباتیات) نشوونما کی پہلی منزل میں داخل ہوجانے والا بیچ جبکہ وہ اکھوے کی صورت اختیار کرلیتا ہے
بِزْرَہ
(نباتیات) بغیر پھولوں کے پودوں میں پائے جانے والے ذرہ نما اجسام جن سے نئے پودوں کی تولید ہوتی ہے
بَصَلَہ
(نباتیات) پیاز وغیرہ اور اس سے مشابہت رکھنے والے پودوں کا زیر زمینی بلب نماتنہ جسے پہیلے جڑ سے تعبیر کیا جاتا تھا لیکن اب ماہران نباتیات اسے زیر زمینی کلی یا ایک چھوٹا تنہ شمار کرنے ہیں
بَنْد بِیجا
(نباتات) اس خاندان کا پودا جس کے تولیدی اعضا یعنی تخم (angiosperms) اس کے بیض خانے میں بند رہتے ہیں۔
پانی کا شَباب
(نباتیات) نیلگوں سبزالجی کا مظہر ، (Water bloom) کلروفل یعنی خضرہ ، کیروٹنائڈ سے تعلق رکھنے والا مادہ۔
پولْیا
(نباتیات) پھل کی ایک شکل ، کسوم وش ، ڈون٘گی ، (انگ : Cypsela) یہ پھل دو پھل پتہ مِل پھلے اور ادنیٰ بیض خانے سے تیار ہوتا ہے جس میں صرف ایک خانہ اور قاعدی بیضدان ہوتا ہے گردہ ثمرہ بیج سے علیحدہ رہتا ہے پھل کے سر پر مستقل بالدار ریشوں کا تاج ہوتا ہے ، مثلاْ سونکس ، ڈنڈیلیاں .
پَوہِلی
(نباتیات) ایک کان٘ٹے دار پتوں ولی موسم ربیع کی جڑی بوٹی ، اس کا بیج زمین سے جنوری کے آخر میں اُگ آتا ہے یہ زیادہ تر بارانی علاقے کی زمین میوں ہوتی ہے اور گندم کا سب سے زیادہ نقصان کرتی ہے.
پَکانا رِیندْھنا
۔ (عو) (ریندھنا۔(ھ)۔ ابالنا۔) پکانا۔ تیار کرنا۔(نبات النعش) بعضوں کو کام کرنا عیب ہے، بعضوں کو دوسرے کا پکا یا ریندھا کھاناعار ہے۔
پیش جال
(نباتیات) دروں بذری پرت بڑھ کر ایک سادہ یا کسی قدر شاخدار نلی بناتی ہے جس کو پیش جال کہتے ہیں (promycelium)
پیش شاخَہ
(نباتیات) بافت کی ایک بہت چھوٹی چپٹی لوح یا تختی جس کی چوڑائی صرف ۱/۴ یا ۱/۳ ہوتی ہے ، وہ گول کعبی خلیوں پر مشتعل ہوتی ہے جن میں کئی (Chloroplasts) ہیں ، انگ : Prothallus .
تارِینہَ
(نباتات) پھولوں کی ایک ابتدائی شکل نیز پھول کی ایک قسم ، لاط : Capitulum , انگ : Flower Head.
تُفَن٘گی سُوراخ
(لفظاً) تفن٘گ کی گولی سے پیدا شدہ سوراخ ؛ (نباتیات) پتوں کی ایک بیماری سے پیدا شدہ دھبّہ یا سوراخ جو بندوق کی گولی کے مشابہ ہوتا ہے بعض اوقات پتوں پر جو دھبے پڑ جاتے ہیں اس جگہ کی مردہ بافت جھڑ جاتی ہے اور اس طرح وہاں پر ایک گول سا سوراخ بن جاتا ہے بالکل ایسے جس طرح بندوق کی گولی سے کیا گیا ہو ان سوراخوں کو تفن٘گی سوراخ (Shotholes) کہتے ہیں اس قسم کے سوراخ گلاب اور چیری جیسے پودوں میں عام طور پر دکھائی دیتے ہیں
تَولِیدِ صِنْفی
(نباتیات) پودے کی افزائش کا ایک طریقہ جس میں مثل حیوانوں کی تولید کے پودے کی تولید ٹہنی (یعنی پھول) حصہ لیتی ہے صنفی تولید (Sexual reproduction) کہلاتا ہے، رک: صنفی تولید.
تَیراکِیَہ
چھوتے بیج یا بذرہ(نباتی) یا چھوٹا عضویه (حیوانی) جو سمندر ہیں تیرتا رہتا ہے اور موزوں حالا ت میں نشو ونما پاتا ہے.
جُدا صِنْفی
علیحدہ افراد میں مرد اور خواتین کے تولیدی اعضاء کا الگ الگ ہونا، مختلف پھولوں اور پودوں میں نر اور مادہ تولیدی اعضاء کا ہونا
جِنْسِیَت زَواجی
(نباتیات) دو یکساں زواجوں کا حامل جن میں جنس ، قامت یا ساخت کی تفریق نہیں کی جاسکتی ، جو مشابہ زواجوں کے اتحاد سے پیدا ہوتا ہے ، ایک ہی جنس کے پھول رکھنے والا ، ایسے پھول کا جس کے کیسئہ زر اور بقچہء گل بیک وقت باہمی عمل کریں ، یکساں گلی ، ہم زیر ۔
جِنْسِیَت زَواجِیَت
(نباتیات) دو صنفی پھول کی وہ حالت جب اس میں زردان اور کلغیاں ایک ہی وقت میں پختہ ہو جاتے ہیں ، ہم زیرگی ، دروں زواجیت ، یکساں گمٹی ملاپ ۔
جوگ بَذَر
(نباتیات) اس طریقے میں میل کھانے والے زواجہ ہم شکل ہوتے ہیں مثلاََ اسپائروگیر اور میوکر ان کے ملاپ سے جو خلیہ حاصل ہوتا ہے وہ جوگ بذر کہلاتا ہے .
جَڑ بال
(نباتیات) پودوں کی جڑوں پر اگنے والے ملائم روئیں (ان کے خلیے نیم مسام دار ہوتے ہیں اور پانی کو نمک کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے گزار لیتے ہیں).
جھالَر دار سِرا
(حیوانیات ؛ نباتیات) وہ زائد یا سرا جو بال دار یا ریشہ دار ہو جس کے ارد گرد یا حاشیے پر بال یا ریشہ ہو (انگ: Fimbriated end).
چُسِینَہ
وہ شاخ یا کونپل جو تنے کے زیر زمین حصے سے یا جڑ کے کسی اور حصے سے یا غیر معمولی صورتوں میں دوسری شاخ سے پھوٹ آتی ہے، زیر بچہ
چَکَّر بَنْدی
(بناتات) خالیوں (Vacuoles) کی دونوں کے ملنے سے ایک مکمل تہ پیدا ہو جانے کا عمل ؛ سلسلہ قایم ہونا.
حُجَیَرہ
چھوٹا حجرہ ؛ (نباتیات) بیضۂ خلیہ جو بارور نہ ہوا ہو ، بیض کرہ ، بیضہ کرہ ، انگ : (Oosphere) کا ترجمہ.
حَشَرات پَرْوَری
(نباتیات) کیڑے مکوڑوں کی پرورش، بعض پودے مختلف قسم کی چیون٘ٹیوں کو پناہ دیتے ہیں اور انھیں غذا فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ جانوروں کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں یہ چیون٘ٹیاں پودے کو نقصان نہیں پہنچاتیں بلکہ حفاظت کرتی ہیں مثلاً آم، لیچی اور امرود وغیرہ کے پودے.
حِصاری بافْت
(نباتیات) میاں برقی بافت (Mesophyll Tissue) کی وہ بافت (Tissue) جس کے ایک یا دو پرت پتّے کے بالائی سطح کو تشکیل دیں، اسفنجی بافت (Sopngy Tissue) کی ضد، پتّے کی نچلی سطح.
خُرْفَہ
ایک مشہور ساگ جِس کے پتّے بیضوی گولائی لئے ہوئے دبیز اور لیسدار ہوتے ہیں، شاخیں سبز سُرخی مائل، رطوبت سے بھری ہوئی زود شکن ہوتی ہیں، اس کے پُھول سفید اور تُخم سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ترکاری کے طور پر کھانے اور دواؤں میں بھی کام آتا ہے، پوئی کا ساگ
خَشْبَنی نالی
(نباتیات) یہ پتلے نلی نُما خلیے ہیں جو ایک دوسرے پر متوازی ترتیب پاتے ہیں جِن کی درمیانی دِیوار ضم ہو جاتی ہے اور اس طرح مُتواتر ایک نلکی سی بن جاتی ہے ان کی دِیواروں میں جانبی اور راسی سِروں پر گڑھے پائے جاتے ہیں اور ان ہی سُوراخوں کے ذریعہ نمکیات اور پانی دوسرے خلیات میں پہنچ سکتا ہے.
خوابی حَرْکَت
(نباتیات) بُھول کا کھلنا اور بند ہونا ، نظام گل کا کھلنا اور پتیوں کا چھڑنا وغیرہ سب روشنی کی شامت اور حرارت کی کمی و پیشی سے عمل میں اٹے ہیں ، یہ عمل خوابی حرکت کہلاتا ہے .
خود عَقِیم
(نباتیات) خود خیز یا خود بار کی ضد ، ایسے درخت جن میں مصنوعی ، بان٘جھ طریقے سے تخم ریزی کی جائے (انگ : Self Sterile)
داغ بِیماری
(نباتیات) پھلیوں اور پودوں اور پتّوں کی بِیماری جِس میں اِن چیزوں پر دھبّے پیدا ہونے لگتے ہیں (Spect).
دُرُون بار
(نباتیات) آخری پرت جس میں بیج ہوتا ہے دروں بار کہلاتی ہے . . . وہ عام زبان میں گُٹھلی کہلاتی ہے.
دِفاعی تَوافُق
(نباتیات) دو تخموں اور برہنہ تخموں کے درمیان بنیادی امتیاز (یعنی مادگیں کی تکوین) بِلا شبہ ایک توافق کے طور پر پیدا ہوا جس سے بیض دان اور بِیج کی بہتر حفاظت حاصل ہو گئی.
دِگَر زَواجی
(نباتیات) بے قاعدہ بقچۂ گل اور ڈنٹھل رکھنے والا (پودا) ؛ تناسلی عمل میں ایک بیض کُرہ کا کسی نر عنصر سے بارور ہونا .
دَنْدانَہ
آرا، درانتی، کنگھی، یا بال کترنے کی مشین وغیرہ کا کاٹنے کی شکل کا دانتا، دانت کے مشابہ کوئی چیز کو ایک قطار میں پائی جائے، دانتا
دو مُجانِبی
(نباتیات) دو ہم پہلو ، حُزمہ (ریشے اور اعصاب کا لچھا) جو خشیہ (چوبی ریشہ) کے اندرونی اور بیرونی جانب ہوتا ہے نیز اس کی متوازی ترتیب ، دیکھو ...
دُودھ نالی
(نباتیات) دودھ کے خلیات میں پائی جانے والی نسیں جو ان پودوں میں پائی جاتی ہیں جن میں دودھیا رس ہوتا ہے.
دُور نامی
(نباتیات) ہر چھلکے کی بالائی سطح پر دوبیضدان لگے ہوتے ہیں چونکہ بیضدان سے آئندہ بیج بنتے ہیں اس لیے بیضدار چھلکے، بیچ سہار چھلکے بھی کہلاتے ہیں.
دُورَس
(نباتات) ان پودوں یا درختوں کا قدیم نام جو دافع جنوں سمجھے جاتے ہیں، پودوں کی قسمیں، کندش، جربق، کٹکی.
رَگ صَفائی
(نباتیات) سبز پودے کے پتے پر وائرس سے متاثر ہونے کا عمل جو داغ یا چتکبری صورت میں ظاہر ہوتا ہے.
رَن٘گِیلا مَجْمُوعَہ
(نباتیات) پیڑ پتّوں پر سبز کلیاں ، غیر چتی دار تنے ، سفید اعصاب نما ڈورے . چوڑے پتّے جن پر سُرخ دھبّے ہوں.
ریوَن٘د
ریباس کی جڑ، جس کی رنگت زرد و سیاہی مائل، بو تیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے، ایک دست آور دوا، ریوند چینی
زَر ریشَہ
(نباتیات) نر پھول کے تولیدی اعضأ جو پھول کے بیچ میں ریشے جیسی ساختوں میں ہوتے ہیں یہ تین حصّوں پر مشتمل ہوتے ہیں ڈنڈی یا رشتک اور زردان
زَمِینی تُراب
(نباتیات) گہرے بُھورے رن٘گ کا نامیاتی مادّہ جو زمین کے دِیگر اجزا کے ساتھ مِلا ہوتا ہے اور زمین کی زرخیزی کا باعث ہوتا ہے ۔
زیر اُنُوث
(نباتیات) ایسا پُھول جس میں بیض خانہ عرشہ کے بالائی حِصّے پر اور دُوسرے زہراوی پتّے بیض خانہ کے نِیچے واقع ہوتے ہیں
زِیرَہ دانے
(نباتیات) نہایت چھوٹے دانے جو زِیرہ تھیلیوں میں بھرے ہوتے ہیں اور خُردبین کے بغیر دیکھنے سے ایک سفوف کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں
زِینِیا
(نباتیات) ایک مرکب پودا، جس میں گہرے سُرخ اور دوسرے رنگوں کے پُھول آتے ہیں، نیز اس پودے کا پھول
سِتارَہ نُما شِگاف
(نباتیات) بہت سارے شگاف جو درخت کے مرکز سے باہر کی جانب پڑ جاتے ہیں اس میں درخت کے ریشے جدا ہو جاتے ہیں یہ درخت کا ایک عیب ہے
سُرْپُن
(نباتیات) مہندی کے پودے کی طرح کا ایک پودا جس کی پتّیاں برگِ پید سے اور بُھوک سیسم کے پُھول سے مُشابہ ہوتا ہے ، سلطانی چمپا (لاط :colophyllum Inophyllum)
سَفیدا
(نباتیات) ایک درخت جو جند ، چیل اور دیودار وغیرہ کی طرح سیدھا ، تنا موٹا ، چھال سفید ، اندر کی لکڑی بھی سفید ، پتّے چنار سے مُشابہ، اوپر سبز اور نیچے سفید ہوتے ہیں صوبۂ سرحد اور افغانستان میں عام ہے لکڑی چھتوں کے کام آتی ہے ، لاط : Poplas
سُن٘بُل
۱. ایک خوشبودار سِیاہی مائل ہے پُھول پھل گھاس جو گُندھی چوتی کی طرح ہے دواؤں میں مستعمل ہے ، بالچھڑ ؛ شعرا معشوقوں کی زلف اور گیسو سے تشبیہ دیتے ہیں.
سَن٘بھالُو
(نباتیات) ایک درخت کا نام، جس کے پتّے انار کے پتّوں سے مُشابہ ہوتے ہیں، ہر شاخ پر پانچ پانچ پتّے اِس طرح لگتے ہیں کہ پنجے کی شکل ہوجاتی ہے، سنبھالی
سَنپَھل
(نباتات) ایک مضبوط درخت ، کٹھر بیل ، کیتھ ، سیپھل ، کیت جس کا پھل کھایا جاتا ہے اور لکڑی دوسرے کاموں میں آتی ہے.
سَنْجَد
نباتات: عُناب کی مانند ایک ایسے بڑے درخت کا پھل ہے جو درخت زیتون کے برابر ہوتا ہے اہل عرب غبیرا کہتے ہیں سرد ملکوں میں پیدا ہوتا ہے
سِنگارہار
(نباتات) سفید پنکھڑیوں اور پیلی ڈن٘ڈی والا بھنی خُوشبو کا ایک پُھول ، اس کے ہار بنتے ہیں ، ڈنڈیاں سُکھا کر اس سے زردے کے لئے رن٘گ حاصل کیا جاتا ہے ، ہار سِنْگار.
سِنگاڑَہ
(نباتیات) سِنگھاڑا ایک آبی پودے کا مشہور پھل ، سِین٘گ نُما متعدد کان٘ٹے ہوتے ہیں اس لیے سِن٘گاڑا کہتے ہیں.
سَنگْتَری
(نباتیات) لیموئی پھل، کھٹا لِیموں، کثیر پتوں والا غدودی چھلکا، اندر سے رس دار اور ریشہ دار
سُوئی مُرَکْنا
(نباتیات) بیج کے پُھٹاؤ کی نوک یا سِلائی کا اُلٹ کر ککڑا جانا یعنی چکرا کر گھنڈی بن جانا جو اُوپر کی مٹّی کے پیڑانے یا پھٹاؤ کی راہ میں کنکر وغیرہ کے آ جانے سے ہوتا ہے اور اندر ہی اندر گھٹ کر خراب ہو جاتا ہے.
سونا پاٹھا
(نباتیات) بڑا جھاڑدار درخت جس کے نِیم کی طرح پتّے سین٘ک کے دونوں طرف لگتے ہیں اس میں پتلی اور کھوکھلی پھلیاں لگتی ہیں، بکائن کا درخت .
سونا موتی
(نباتیات) بابونہ کی ایک قسم جس کی پنکھڑیاں زرد نلی کی مانند ہوتی ہیں ، زرد پھولوں والا بابونہ .
سونچَل
(نباتیات) ایک خودرو جڑی بُوٹی جو دھان کی فصل میں اُگ آتی ہے اور دھان کی نِسبت تیزی سے بڑھتی ہے ، یہ کِیڑے مکوڑوں کے پھلنے پُھولنے میں مدد دیتی ہے جو بعد میں دھان کی فصل کو نُقصان پہن٘چاتے ہیں.
سِیاہ سَڑانْد
(طِب و نباتیات) جراثیموں سے پودوں میں پیدا ہو جانے والا مرض یا بیماری جس میں چیز سِیاہ ہو جاتی ہے اور تعَفّن پیدا ہو جاتا ہے .
شاخِینَہ
شاخ (رک) سے منسوب ؛ (نباتیات) پتّے کی شکل کا چپٹا تنا، وہ تنا جس میں پتے کی سی خصوصیات پائی جاتی ہیں .
شَمْع دانی
(نباتیات) ایک قسم کا پودا جس پر ساری کی چونچ سا پھل آتا ہے نیز ایک قسم کا پھول دار درخت (لاط Geranium ازیوGeranion)
شَوَندَر
(طب و نباتات) چقندر کی ایک قسم سرخ ، چھوٹا پتے کٹے ہوئے نیز جنگلی شلجم جو بطور ترکاری میں بی مستعمل ہے نیز ادویات کے کام آتا ہے .
شَہْتُوت
ایک وضع کا بڑا توت جو سبز، بھورا اور سیاہ رنگ کا پتلا، لمبا دانے دار جلددار پھل ہوتا ہے نیز اس کا درخت، عربی میں فرصاد توت، فارسی میں خرتوت بھی کہا جاتا ہے
شِیز
نباتیات: آبنوس کی لکڑی جو بہت سخت اور نہایت سیاہ ہوتی ہے جس سے عموماً پیالے اور دوسرا نفیس سامان بنایا جاتا ہے
صَلِیبِیَّہ
(نباتیات) چہار برگ ، پھولوں کی ایک قسم جن میں چار پنکھڑیاں بشکل چلیپائی ہوتی ہیں ، صلیب نما.
ضِدِّ بَیضَوی
(نباتیات) انڈے کی شکل کا لیکن اوپر کی طرف گول اور چوڑا اور جڑ کی جانب نو کیلا، جیسے جنگلی بادام
ضِیا تالِیف
ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی
ضِیا تالِیفی
ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی
ضِیا تَرْکِیبی
ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی
ضِیائی تالِیف
(نباتیات) ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں
ضِیائی مَیلان
روشنی کے زیرِ اثرانجام پانے والی پودوں کی امالی حرکت یا جھکاو جیسے روشنی کے مخرج کی جانب حرکت کرنا لیکن تیز روشنی سے دور ہو جانا
طَباق
(نباتیات) سرپوش ، پودوں کا غلاف جو کیسہ کے راس پر ہوتا ہے اور کیسہ کے شگفتہ ہونے پر علیحدہ ہو جاتا ہے.
ظَہْر بَسْتَہ
(نباتیات) پودوں کی وہ حالت یا کیفیت جس میں رشتک (جو زر ریشے کی نازک ڈنڈی ہے) زردان کی پشت سے جڑا ہوا ہوتا ہے اس قسم کے جماؤ میں انسان حرکت نہیں کر سکتا.
ظَہْری بَطَنی
(نباتیات) پودے کے تولیدی اعضا زردانک کا ، اوپری اور قرص نما ڈھکن کی شکل کا خلیہ. جب زردانک پختہ ہو جاتا ہے تو اس کی دیوار کا بالائی ڈھکن نما خلیہ علیحدہ ہو جاتا ہے اور تخم حیوانساماں خلیے ڈھکن کے علیحدہ ہو جانے پر آزاد ہو جاتے ہیں، زردانکی خلیہ.
عَمَلِ زِیرَگی
زہراوی پودوں میں تولیدی خلیوں کے ملاپ کے لیے نر تولیدی خلیوں یعنی زر ریشے کا مادہ تولیدی خلیوں یعنی پھل پتوں کی کلغی تک منتقل ہونے کا عمل
عکْسی تَرْکِیب
(نباتیات) وہ عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی میں فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں
غُصْنَہ
چھوٹی شاخ، شاخ میں پھوٹی ہوئی کونپل، (نباتیات) جسم نباتی جس میں جڑ ، تنہ ، پھول اور پتّا نہ ہو (مثلاً کائی وغیرہ) ، (انگ : Thallus) .
فَوفَل نُما
(نباتیات) ناشگفتہ پھل جس کا گرد ثمرہ اور بیج کا پوست باہم ملا ہوتا ہے ؛ مثلاً : مکئی ، گندم دھان وغیرہ ، ثمردانہ .
قالِین
بڑا غالیچہ، ایک قسم کا قیمتی اونی فرش، اون سوت وغیرہ کا بنا ہوا موٹا بچھاون جس میں رنگین بیل بوٹے بنے ہوتے ہیں جو زمیں یا دیوار پر سجایا جاتا ہے
گَرْبھ کیسر
(نبانیات) پھولوں والے پودے میں کسای پھول کا مادہ عضویہ جو پیج پیدا کرتا ہے ، بقچہ گْل ، ہسٹل
گِرْدِ اُنُوث
(نباتیات) ایسا پھول جس میں پھول کے بقچے جوف کو گھیر لیتے ہیں اور جس میں مسندِ گل ، پتّیاں اور حامل زر بقچے کے نیچے منسلک ہوتے ہیں ، ایسا پھول جس میں بیض خانہ عرہ کے بالائی حصے پر اور دوسرے زہراوی پتّے بیض خانے کے نیچے واقع ہوتے ہیں .
گِرْد بار
نباتیات) پکے ہوئے پھل کی تخم دانی کی جدار جس میں ہمیشہ الگ الگ غیر ممیز تہیں ہوتی ہیں ، برثمرہ ، میانِ پوست ، اندرونی ثمر .
گِرْدِ حاشِیَہ
(نباتیات) حولِ عروقیہ ، ستونِ عروقیہ کی بیرونی تہہ یا نسیج ، ان عروقی پودوں کی جڑ یا ڈنٹھل جس سے شاخ اور جڑیں نشو و نما پاتی ہے .
گِرْد صُرَّہ
نباتیات) بذرہ دان فطرہ ، فطر کا کیسۂ ثمر ، ایک کرَہ نما یا ناشپاتی کی شکل کا گیسی ثمر یا بعض کیسی فطرات میں ایک قطعی چھوٹے سوراخ کی خصوصیت رکھنے والا حصّہ .
مَخْلُوط پُھول داری
(نباتیات) بعض اوقات پھول داری دو قسم کی سادہ پھول داریوں پر مشتمل ہوتی ہے ، ایسے پھول داری کو مخلوط پھول داری کہا جاتا ہے
مِدَقَّہ
کوٹنے کا آلہ ، موسل ، دستہء ہاون ؛ (نباتیات) بقچہء گل جو تین اجزأ(سوت ، ڈوڈی ، مسّہ) پر مشتمل ہوتا ہے (Pistil) ۔
مَرکَزی پَتا
(نباتیات) وہ پتّا جو کم و بیش استوانی شکل کا ہو اور اُس کا رُخ اُوپر یا نیچے کی جانب ہو
مُرَکَّب پَھل
(نباتیات) پوری پھولداری سے تیار ہونے والے وہ پھول جو جسامت میں بڑھ کر اور آپس میں مل کر ایک پھل کی صورت اختیار کر لیتے ہیں (Comosite Fruits) ۔
مُرَکَّبَہ
(نباتیات) ترکاریوں کا سب سے بڑا خاندان اس میں ڈیزی ، ککروندا ، گیندا ، اور تارا پھول وغیرہ شامل ہیں ان کے چھوٹے چھوٹے پھول اس طرح گچھے میں لگتے ہیں کہ ایک ہی پھول معلوم ہوتا ہے ۔
مَریجانَہ
(نباتیات) بسنتی گلاب کے خاندان سے ایک جڑی بوٹی نیز ارغوانی یا سفید پھول جو خراب موسم کی آمد پر کھلنا بند ہو جاتے ہیں
مِسْمارَک
(نباتیات) وہ چھوٹی سی ڈنڈی یا ُسوئی جو اس بڑی ڈنڈی کا حصہ ہوتی ہے جس پر گھاس وغیرہ کے مرکب پھول لگتے ہیں ، بالچہ ۔
مِسْمارَہ
(نباتیات) کسی بے شاخ لمبے سے ڈنٹھل پر لگے ہوئے پھولوں کا گچھا یا اس سے مشابہ نظر آنے والا جو ٹہنی سے نکلا ہو
مِصْرَعی
(نباتیات) مصراع (رک) سے منسوب ، دریچہ دار ، صمام دار ، صمام کے ذریعے کھلنے والا ، کھل مندنی ، مصراعی
مُعْتَدِل نَبات
(نباتیات) آبی پودے اور خشک پودے کا درمیانی پودا جو ایسی زمین میں اُگتا ہے جس میں اوسط مقدار کی نمی ہو ، میان پودا (Mesophyte) ۔
مُعَیَّن مُعَیّنات
۔ ۲ ۔ (ریاضی) ایسی مقداروں کا تعین کرنے والا جنہیں عناصر کہا جاتا ہے ، ان عناصر کے مخصوص حاصل ضرب کے مجموعے کو ظاہر کرنے کی صف بندی ہے ،
مَغْز جَل جانا
۔(کنایۃً) غرور ہوجانا۔ (نبات النعش) چار دن سے آپ کے ہاں نوکر ہے تو اس کا مغز جل گیا ہے۲۔دیوانہ ہوجانا۔ پاگل ہوجانا۔
مُمِص
چوسنے والا ؛ (نباتیات) ایک جاذب عضو جو طفیلی پودے اپنے میزبان سے غذا حاصل کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں ، طفیلی جڑ (Haustoria) ۔
مُنَظَّم
دھاگے یا لڑی میں مسلسل پرویا ہوا ؛ مراد : وہ (چیز) جو مرتب ہو ، تنظیم سے ، ترتیب دیا ہوا (کام یا سامان وغیرہ)
مَنفی نَسل
(نباتیات) فطرینہ کی ایک قسم جو منفی تولید میں نر تصور کیاجاتا ہے اور مثبت فطرینہ کے قریب اُگتا ہے (Negative Strain) ۔
مُورِث
سلف جس کی طرف خلف کی نسبت ہو، وہ جس سے ورثہ یا ترکہ ملے، وہ متوفی شخص جس کا ورثہ یا ترکہ ملے، جد امجد
مُکاؤُ
(نباتیات) ایک شاخ دار اور بال دار یک سال بوٹی جو بالائی جانب بوٹیہ اور قاعدے کی جانب چوبی ہوتی ہے
مَکو
(نباتیات) چھوٹے چھوٹے پتوں والی ایک بوٹی جو بطور ساگ پکا کر کھائی جاتی ہے نیز اس کا پھل جس میں مٹر کے دانوں سے کسی قدر چھوٹے ملگجے بھورے رنگ کے گول گول پھل لگتے ہیں ، پتے اور پھل دونوں ورم کی تحلیل اور پرانے بخار کے ازالے کے لیے دوا مستعمل
میسیلِیوم
(نباتیات) چھوٹا سفید ریشہ جس سے سانپ کی چھتری (کھمبی) کے قسم کے پودے اُگتے ہیں ، فطرومہ ، عرہون ۔
ناگور
(نباتیات) کثیر تعداد شاخوں کا ایک بڑا درخت، جس کے پتے چوڑے، لمبے اور نوکدار، پھول خوشہ دار اور پھل گول ہوتے ہیں
ناہَم تَولِیدی
(نباتیات) جن میں نر اور مادہ زواجے غیریکساں طور پر عمل کرتے ہیں (پودوں کے لیے مستعمل) ۔
نَبضی نَظَرِیَہ
(نباتیات) پودوں کو پانی پہنچانے کا ایک نظریہ جس کے مطابق صعود رس (پانی کا چڑھائو) دروں اومہ کی بیرونی جانب واقع ہونے والی قشرہ کی اندرونی پرتوں کے خلیوں کی دھڑکنوں یا نبضی حرکات کے باعث عمل میں آتا ہے (Pulsation Theory) ۔
نَخُز ریشَہ
(نباتیات) بیج سے نکلی ہوئی ایک چھوٹی نلی جو پہلے رشتک نما ہوتی ہے اور پھر ایک چھوٹی سبز خلوی تختی میں بدل جاتی ہے ۔ (انگ : Protonema) ۔
نَخُز سُتُون
(نباتیات) تنے کے وسط میں پائی جانے والی ایصالی بافتیںجو خشبہ کے مرکزی ٹھوس تودے پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ (انگ : Protostele) ۔
نَخُز مادِینَہ
(نباتیات) ایسے پھول جن کے اندر بیضہ دان ہوتا ہے ۔ ان میں پھل پتے زر ریشوں سے پہلے پختہ ہوجاتے ہیں ایسے پودوں کی پھولداری بیلچی ہوتی ہے ، مقدم بقچہ ، مقدم مادینہ ۔
نَخُز نَرِینَہ
(نباتیات) نر پھول جس میں ابتدائی دور میں کلغی لب کے نیچے محفوظ رہتی ہے جس میں زر ریشے پختہ ہوجانے پر ان کے زردان پھٹتے ہیں اور زیرہ دانے آزاد کردیے جاتے ہیں ، ایسے پھول کا لب دو پنکھڑیوں سے مل کر بنتا ہے ، بالائی لب کمان کی طرح خمیدہ ہوتا ہے جس میں زر ریشے اور کلغی محفوظ ہوتے ہیں ۔ (انگ : Protandrous) ۔
نُخُوْدِ اَلْوَنْدی
(نباتیات) ایک گول جڑ باہر سے زرد اندر سے سرخ ہوتی ہے، دفع درد سر و شقیقہ، زراوند مد حرج
نَر دَرجَہ
(نباتیات) پھول پودے میں نر بننے کی حالت ، نر بننے کا وقت جب زیرہ دانے زر دانی نلی کے سرے پر چھوٹے چھوٹے ڈھیروں کی شکل میں جمع ہو جاتے ہیں ۔
نَر دَرَخت
(نباتیات) وہ پودا یا وہ درخت جس میں ایک ہی پھول حامل زر حصہ اور بقچہء گل رکھتا ہو ، دو جنیا ۔
نَسِیجَہ
(نباتیات) فطرات کے ریشے دار ڈھانچے کا حاصل زر ، ڈنڈی والا ریشہ ، ریشتک کی کئی شاخوں میں سے ایک جس سے اکثر کائیوں کا جسم یا فطرومہ بنتا ہے
نِشاسْتَہ
(نباتیات) ایک سفید ، بے ذائقہ ، کثیر شکری مادّہ جو چھوٹے چھوٹے دانوں کی شکل میں بیجوں ، پھلوں اور درختوں کے دوسرے حصوں میں پایا جاتا ہے یہ کاربوہائیڈریٹ مادّے سے معمور ہوتا ہے اور انسانی غذا کا اہم جزو ہے (Starch)
نُقطَۂ تَماس
(ہندسہ) وہ مقام جہاں کوئی خطِ مستقیم ، خطِ منحنی یا سطح جو دوسرے خط یا سطح کو چھوئے مگر اسے قطع نہ کرے ، دو خطوط کو ملانے والا نشان.
نُقطَۂ چَشم
(نباتیات) پھپھوندی سے پیدا ہونے والے امراض میں سے کوئی جس سے پتوں اور شاخوں پر زردی مائل گول دھبے پڑجاتے ہیں ، بعض قسم کی کائیوں پر روشنی کی حس رکھنے والا رنگ
نَم خُوردگی
نم خوردہ ہونا، گیلا ہونے کی حالت، تری کا اثر یا کیفیت جو چیزوں کو خراب کردیتی ہے, نباتیات: زیادہ نمی کے باعث پیدا ہونے والے متعدد فطرات کی بنا پر قلموں اور چھوٹے پودوں کی مسخ شدہ حالت جو ان کے گلنے اور مرجھانے سے ظاہر ہوتی ہے
نَمَک کھانا
کسی کی دی ہوئی روٹی کھانا، نیز دوسروں کے ٹکڑوں پر پلنا، ساختہ و پرداختہ ہونا، نوکری کرنا، ملازم ہونا
نَنّا
چھوٹا بچہ نیز نند کا بچہ ؛ ہندی کا بیسواں حرف ( ) نیز ایک نام (جیسے ننا باورچی ، ننا کمھار وغیرہ)
نَو آباد
حال کا بسایا ہوا، ابھی کا آباد کیا ہوا، وہ جگہ، جو حال میں آباد کی گئی ہو، تازہ بنائی ہوئی زمین، وہ زمین، جسے ابھی سیکھنا شروع کیا ہو، اناڑی، نا آزمودہ کار، کچّا (نبات النعش) کیسا ہی آسان کام ہو متبدی اور نو آموز کو مشکل معلوم ہوتا ہے
نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی
یہ کہاوت ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بہت سے گناہ کر کے تائب ہو جائے
نَوابی کارْخانَہ
۔ امیروں کا کارخانہ(نبات النعش) مانی ہر چند نوابی کارخانہ دیکھے ہوئے تھی۔ لیکن اصغری کی شستہ تقریر سن کر دنگ ہوگئی۔
نَوعی نام
(نباتیات) پودے وغیرہ کا علمی یا اصطلاحی نام جس سے اس کی قسم ظاہر ہوتی ہے ، پودے کا اصطلاحی نام جو (انگریزی میں) چھوٹے حروف میں لکھا جاتا ہے
نِیازبُو
(نباتیات) خوشبودار پھولوں اور پتیوں والا ایک پودا، جس کی پتیاں کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال ہوتی ہیں اس کا تعلق جنس Ocimum سے ہے، ناز بو، کالی تلسی
نِیم طُفَیلی
قدرے طفیلی ، (نباتیات) جو کسی دوسرے پر کسی حد تک انحصار کرتا ہو ؛ (عموماً) دوسروں سے تھوڑی بہت غذا حاصل کرنے والا (پودا وغیرہ).
واصِل بافت
(حیوانیات) ڈھانچے کی وہ بافت جس کے خلیوں کے درمیان بین خلوی یا زمینی مادہ کثرت سے ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ دوسری بافتوں کو جوڑتی اور سہارا دیتی ہے واصل بافت کو ابالنے سے زمینی مادہ سے جیلاٹن نکلتا ہے
وِعائی ثَمَر
(نباتیات) ایسے پھل دار درخت جن کی تخم دانیاں ایسے خولوں میں گھری ہوتی ہیں جو ان کا حصہ نہیں ہوتے ، ملفوف ثمرہ ۔
کائی گھاس
(نباتیات) باریک پوست یا جھلّی کے مانند ایک خوشبودار سیاہ و سفید رنگ کی روئیدگی جو بلوط یا صنوبر کے درختوں پر لپٹی رہتی ہے ، اُشنہ ، چھڑیلا.
کائی کا دَرَخْت
(نباتیات) درخت کی چھال پر دیوار پر یا پتّھروں اور چٹانوں پر جم جانے والا سُوکھا مادّہ جن میں درحقیقت ننھے ننھے پودے ہوتے ہیں ، کائی نما نباتیات جو پتھر یا درخت کے تنے پر اُگتی ہے ، لچن ، کشتہ العجوز.
کاذِب بافْت
(نباتیات) ایسی بافت جو ابتدا سے باہم جڑے ہوئے خلیوں کی تقسیم (حقیقی بافت) سے نہ بنی ہو بلکہ علاحدہ علاحدہ نسیجوں کے باہم بن جانے سے بن گئی ہو)
کاذِب پَھل
(نباتیات) پھل کی وہ قسم جس کے بنانے میں بیض خانے کے علاوہ کمامہ، پنکھڑیاں اور عرشہ حصہ لیتے ہیں . . . جہاں عرشہ لحمی ہو کر سیب بناتا ہے اور بیض خانہ سخت ہو کر اندر بیج تیار کرتا ہے، کاجو
کَثِیر چَھٹائی
بہت زیادہ کاٹ چھانٹ ؛ (نباتیات) درختوں کی چھٹائی کی ایک قسم جس میں کُل مغلوب و مستور اور کچھ مستور شدنی درخت چھانٹے جاتے ہیں.
کَعْبی
(کشتی) ایک دان٘و جس میں حریف کو پیچھے آکر ایک ہاتھ سے حریف کی پشت کا جانگیا پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے داہنا یا بایاں موزہ پکڑ کر کھینچ لیتے ہیں.
کَعْبی بافْت
(نباتیات) ایسی بافت جس کی چھے مربع سطحیں ہوں، ایک خلیاتی پرت، خلیوں کا اسفنج نما مجموعہ جو پتوں اور گودے وغیرہ میں ہوتا ہے، اسفنجیہ (انگ: Parenchyma).
کَف تَراش
(نباتیات) کف دار پتّے کی ایک قسم جس میں شگاف زیادہ گہرے ہوں اور تقریباً پتّے کے قاعدے تک پہنچ جائیں مثلاً بھگ کے پودے کا پتّا وغیرہ (انگ : Palmatisect) .
کَف شِگاف
(نباتیات) کف دار پتّے کی ایک قسم جس میں شگاف کی گہرائی حاشیہ سے پتّے کے قاعدے کے فاصلے کی نصف یا نصف سے کم ہو مثلاً کپاس وغیرہ (لاط : Palmatifid).
کَفْچَہ نُما
(لفظاً) چمچہ جیسا (نباتیات) وہ ورقہ جو راس پر چوڑا اور گول ہو اور اساس کی جانب بتدریج تنگ ہوتا جائے مثلاً خرفہ.
کُلْفَہ
ایک مشہور ساگ جِس کے پتّے بیضوی گولائی لئے ہوئے دبیز اور لیسدار ہوتے ہیں، شاخیں سبز سرخی مائل، رطوبت سے بھری ہوئی زود شکن ہوتی ہیں، اس کے پُھول سفید اور تُخم سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ترکاری کے طور پر کھانے اور دواؤں میں بھی کام آتا ہے، پوئی کا ساگ، خرفہ، قلفا، قلفہ
کُوکُر مُتّا
ایک قسم کا چھوٹا جنگلی پودا جو برسات میں اگتا ہے، جو ترکاری کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، سانپ کی چھتری، سانپ کی ٹوپی، کھمبی، مشروم
کَٹورِیَہ
ایک مخصوص پھولوں کا گچھا، پھولداری جو بظاہر ایک مفرد پھول نظر آتی ہے اس پھولداری میں چار یا پانچ برگوں پر مشتمل ایک پیالہ نما لفیف ہوتا ہے کٹورے یا پیالے کے اندر متعدد زر ریشے موجود ہوتے ہیں اور ہر زر ریشہ ایک نَر پھول کی نمائندگی کرتا ہے
کِیسَہ بار
(نباتیات) پیالہ ، کرّہ یا تھالی سے مشابہ جسم جو بیضہ دانوں پر مشتمل ہوتا ہے. (انگ : Ascocarp) .
ہار سِنْگار
بناؤ سنگھار کا سامان، پھولوں کی لڑیاں یا گجرے جو سنگھار کے لیے بنائے جائیں نیز زیور وغیرہ
ہَمیشَہ بَہار
(نباتیات) ہمیشہ ہرا بھرا رہنے والے ایک پیڑ کا نام، جو پہاڑوں جنگلوں اور دیواروں کی جڑوں میں اُگتا ہے، شاخیں پتلی اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں، دو اقسام کا پایا جاتا ہے، ایک کا پھول زرد و سرخی مائل اور دوسرے کا سفید زردی مائل ہوتا ہے، سدا بہار، حی العالم، ہمیشہ جوان
ہَوا پَودا
(نباتیات) وہ پودا جو بغیر مٹی کے اگتا ہے ، برنبات ، آکاس بیل ، طفیلی پودا ؛ ان پودوں کا مجموعی نام جو دوسروں کے سہارے پلتے ہیں اور اپنی ساری غذا فضا سے حاصل کرتے ہیں ؛ ہوائی پودا (انگ : Air plant)
ہَوائی پَودا
(نباتیات) ایک ایسا پودا جو نباتات کے تنوں یا پتوں پر تو چمٹ کر رہے لیکن وہ طفیلیہ پودا نہ ہو یعنی وہ میزبان پودے سے کسی قسم کا غذائی فائدہ نہ اٹھاتا ہو اسے ایپی فائٹ بھی کہتے ہیں ۔
ہَوائی پُھکنا
(نباتیات) آبی پودوں میں وہ تھیلی سی چیزیں جن میں وہ جزر کے دوران ہوا میں آکسیجن ذخیرہ کر لیتے ہیں اور جن سے اُنھیں تیرنے میں مدد بھی ملتی ہے نیز تنفسی انبان ، ہوا کیسہ
ہَوائی جَڑ
(نباتیات) پودوں کی ایسی جڑیں جو پودے کے زمین سے اوپر کے کسی حصے سے اُگیں ، عموماً یہ تنے سے اُگتی ہیں اور اتفاقی یا غیر مقامی جڑیں کہلاتی ہیں ، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ یہ پودے کو غذائی طور پر مدد دیں یعنی ان میں ضیائی تالیف کے لیے کلوروفل (سبزینہ) خلیات پائے جائیں (انگ : Aerial Roots) ۔
ہَوائی چَھتری
محافظ چھتری جس کی مدد سے انسان بلندی سے خصوصاً ہوائی جہاز سے کود کر بہ حفاظت زمین پر پہنچتا ہے، پیراشوٹ
ہَوائی خانَہ
(حیوانیات) مچھلیوں ، پرندوں وغیرہ کے ہوا بھرے جوفوں میں سے کوئی ایک ، سانس لینے کی تھیلی ، ہوا دانی ، ہوائی تھیلی (انگ : Air Sac)
ہَوائی داب
(نباتیات) نباتی انتشار کا ایک طریقہ جس میں پودے کی شاخ یا ٹہنی کو نمدار واسطے میں اس وقت تک دبائے رکھتے ہیں جب تک اس کی جڑیں نہیں نکل آتیں ، جڑوں کے نکلنے کے بعد اسے مکمل پودے کے طور پر اگایا جا سکتا ہے (انگ : Air layering).
ہَوائی سُوراخ
(نباتیات) خلیے میں وہ باریک چمنی جیسا سوراخ جس کے ذریعے ہوا اندر اور باہر نفوذ ہوسکتی ہے (انگ : Airpore) ۔
ہَوائی شاخ
(نباتیات) فطرینہ سے نکلنے والی استادہ شاخ جس پر غیر صنفی تولیدی ساختیں (بذرہ دان) پائی جاتی ہیں ؛ بذرہ دان بردار ۔
ہَوائی مَسام
(نباتیات) چھوٹا سا سوراخ جو بالائی برادمہ کے کثیر الاضلاع رقبوں میں ہر رقبے کے وسط میں پایا جاتا ہے (Air Pore) ۔
ہَیئَتِ قِیام
(حیاتیات) غذائی مادوں کے فقدان سے پیدا شدہ وہ حالت جس میں جراثیم کی تعداد بڑھتی ہے اور نہ گھٹتی ہے
ہَیئَتِ لاگ
(حیاتیات) جراثیم کی زندگی کا وہ دور جس میں جراثیمی خلیے ایک ساتھ مستقل مزاجی سے بالیدگی کرتے ہیں
یَک بَرادَری
(نباتیات) جس کا زر ریشہ زر تار کے ڈریعے ایک گٹْھے یا سیٹ کی صورت میں یکجا ہو ، اس طرح سے یکجا کیا ہوا زر ریشہ ، یک بندیشہ (لاط : Monadelphous).
یَک پایَہ
ایک پاؤں والا، (نباتیات) ایسا پھولوں کا گچھا، جس کی ایک شاخ یا ڈنٹھل ہو اور سر کے نیچے دائیں بائیں شگوفے لگے ہوں (لاط : Monopodial)
یَک تُخْم بَرْگ
(بناتیات) یک دالہ جنس سے تعلق رکھنے والا پودا جو ایسے جنین پیدا کرتا ہے جس میں صرف ایک بیج پتی ہوتی ہے اور جب کے پتوں کی رگیں متوازی ہوتی ہیں.
یَک زَا
(لفظاً) ایک وقت میں صرف ایک بچہ جننے والا ؛ (نباتیات) ایک ہی محور یا تنے پر مشتمل شاخداری (انگ : Uniparous) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔