زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’ریاضی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ریاضی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَرْبَع
(حساب) تین عددوں یا رقموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یا رقم دریافت کرنے کا قاعدہ، اربعہ ستہ
اَرْبَعَۂ مُتَناسِبَہ
(حساب) تین عددوں یا رقموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یا رقم دریافت کرنے کا قاعدہ، اربعہ ستہ
اَعْشارِیَہ
(علم الحساب) اکائی کو مرتبہ بمرتبہ دو چند کرنے اور دس دس دفعہ درجہ بدرجہ اس کی قیمت کم کرنے کا حسابی قاعدہ (جس میں 'ء' کی علامت کے بائیں طرف اعداد صحیح اور داہنی طرف اعداد کسور ہوتے ہیں)
اُلَجْھنا
دھاگے وغیرہ کے تاروں کا ایک دوسرے میں لپٹ جانا، گرہ در گرہ ہونا، الجھٹی پڑنا ، گتھیپڑنا، سلجھنا کی ضد
باقی آنا
(حساب) بڑے عدد میں سے چھوٹا عدد گھٹانے کے بعد بچنا، جیسے: سترہ میں سے بارہ گھٹا دیے باقی آئے پانچ.
بِشَم
ناہموار ، کھدرا ، جس تک پہنْچنا مشکل ہو ؛ مشکل ، سخت ؛ ناگوار ، تکلیف دہ ؛ غیر متوازن ؛ خراب ، برا ، منحوس ؛ (ریاضی) وہ عدد جو کسی سے کٹ نہ سکے ، عدد طاق
بَعْث
خواب یا غشی سے اٹھنے کا عمل، مایوسی وغیرہ میں ایک بار بیٹھ جانے کے بعد دوبارہ کسی عمل کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی صورت حال
بَڑا بانْٹنْے والا
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے، عاد اعظم ، مقوم علیہ اعظم
پَدَم
(ریاضی) اکائی کے بعد سے شمار کریں تو سولہویں نمبر پر آنے والا عدد ؛ (شاستر) دس کھرب (اکائی سے چودھویں نمبر پر) کے برابر .
پَرْتَھم
پہلا، اگلا، ابتدائی، کسی سلسلے میں پہلا، نہایت پرانا، قدیم، اگلے زمانے کا، اصلی، ذاتی، گزشتہ، سابقہ، پیشین، بڑا، اچھا، عمدہ، اعلیٰ، لاجواب، بے مثل
پَھل
چھلکے سے من٘ڈھی بیج اور گودے سے بھری وہ شے جو اپنی اصل کے زمانے میں اپنے درخت کی شاخوں یا بیل سے اُگتی اور عموماً بغیر پکائے کھائی جاتی ہے ، ثمر ، میوہ ، ہار .
پَہاڑا
(کاشت کاری) پہاڑ کے دامن میں ایسا نشیبی قطعۂ زمین جو پانی کے ٹھرنے کی وجه سے بہت زیادہ گیلا بلکه کیچڑ بنا رہے اور عام قسم کی پیداوار کے لایق نه ہو ، ایسی زمین میں آل زیادہ رہنے سے بیج گل جاتا ہے، دھرتی دو طرح کی ہے اون٘چی اور نیچی چنان٘چه اون٘چی زمین کو پہاڑا بان٘گر اور ن٘یچی زمین دریا سے نزدیک کو ترائی کہتے ہیں
تَجْنِیس
ایک جنس ہونے، ہم جنس ہونے کی کیفیت، ایک جنس کا ہم جنس ہونا، مانند ہونا، ہم جنس ہونا، یکساں ہونا
تَفَرُّقی مُساوات
مساوات کی وہ قسم جس میں مساوات کی عبارت کے کسی رکن کو اسی قبیل کی مساوات میں مستقل حیثیت حاصل نہ ہو
تَناسُب
دو یا دو سے زیادہ چیزوں یا کسی چیز کے حصوں کی تعداد یا مقدار وغیرہ میں باہمی نسبت، نسبتی تعداد یا مقدار
تَواتُر
(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو
ث
عربی حرف تہجی (ابتث) کا چوتھا اور فارسی کا پانچواں ، اردو کا چھٹا یا ہائیہ کے شول میں دسواں حرف ، ثائے مثلثہ (تین نقطوں والی ث) ، زبان کی نوک کو آگے لگا کر اوپر کے دان٘توں کی نوک سے ملاتے ہیں ، اردو میں آواز ’ س ‘ سے ملتی جلتی ہے ، اس کا شمار حروف لثویہ (مسوڑوں سے ادا ہونے والے حروف) اور حروف مہموس (خفی الصوت) میں ہے ،’ ابجد ‘ کی ترتیب میں تیئیسواں حرف ہے جس کے اعداد پان٘چ سو (۵۰۰) ہوتے ہیں ، یہ حروف اردو میں عموماً عربی الاصل الفاظ آتا ہے .
جَبْر و مُقابَلہ
(ریاضی) حساب کے ایک علم کا نام، ریاضی کی ایک شاخ جس میں علامات اور حروف کے ذریعہ عمل کیا جاتا ہے اور معلومہ مقداروں کے وسیلے سے مجہولہ مقداریں معلوم کی جاتی ہیں، الجبرا
جَبری
جبر کی طرف منسوب، لازمی، زبردستی کا، زور یا دباؤ سے پیدا کردہ، مسلمانوں کا وہ فرقہ جو اس کا قائل ہے کہ انسان مجبور محض ہے، جبریہ، جیومیٹری
جَذْرُ المَال
وہ عدد اس رقم کا جذرالمال کہلاتا ہے جو اس کو آپس میں چار دفعہ ضرب دینے سے حاصل ہو، جیسے 2x2x2x2=16، تو ۲، ۱۶ کا جذرالمال ہوا؛ چوتھے درجے کا اتار
جَمْع مُرَکَّب
(ریاضی) ایک ہی جنس کے اعداد جو جمع کیے جائیں مگر مختلف النوع جیسے روپے، پیسے یا سال، مہینہ، دن وغیرہ، رقموں کی جمع، اوزان یا پیمایش کی جمع
جیب
(مجازاً) وہ تھیلی جو ضرورت کی معمولی چیزیں رکھنے کے لیے لباس میں کسی موزوں جگی مثلاً زیر گریباں ، دامنمیں لیتے ہیں ،کسیہ.
چھوٹا بانٹْنے والا
(ریاضی) وہ عدع جو کئی عددوں پر پورا پورا تقسیم ہو اور ا سے چھوٹا کوئی عدد نہ ہو کی ان عددوں پر پورا پورا تقسیم ہوتا ہو ، ذو اضعاف اقل.
حاشِیَہ
کپڑے یا کاغذ وغیرہ کے کنارے کی پٹّی یا چھپے ہوئے صفحے، ورق یا سطح کے چاروں طرف چھوڑی ہوئی سادہ جگہ
حاضِر مُساوات
(ریاضی) ٹھیک ٹھیک مساوات، انگ : Exact Equation Staticاوپر کے مسئلہ ابتدائی یا تمہیدیہ کی مدد سے ہم اکثر جلدی دیکھ سکتے ہیں کہ مساوات معلومہ حاضر مساوات ہے یا نہیں.
حِسابی اَوسَط
سلسلہ حسابیہ میں ان تین مقداروں کا اوسط جن کے آخری جوڑے کا فرق پہلے جوڑے کے فرق کی مساوی ہو، حساب کے طریقے سے نکالا ہوا اوسط
حِیط
(ریاضی) ایک عدد کا نام جو کسی دائرے کے محیط اور قطر کی مستقل نسبت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے
خَطایَن
(ریاضی) علم حِساب کا ایک قاعدہ جس کی رُو سے سوال کا جواب نِکالنے کے لیے ایک یا دو عدد جواب فرض کر لیے جاتے ہیں.
خَطّی مُساوات
(ریاضی) اس مساوات کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تفرقی سروں کی ایک سے بڑی قوت شریک نہیں ہوتی.
دُنْیا
موجود عالم، موجود زندگی، آخرت کی نقیض، چونکہ دُنیا عاقبت سے پہلے اور آدمی کے لیے بمقابلہ آخرت قریب ہے اس لیے ( لفظی معنوں کی مناسبت سے ) دُنیا کہلاتی ہے، کائنات، جہان
ذُو اَضْعافِ اَقَل
(ریاضی) جو عدد کئی عددوں پر پورا تقسیم ہو سکے اور اس سے کوئی چھوٹا عدد ایسا نہ ہو کہ ان عددوں پر پورا تقسیم ہوتا ہو اس عدد کو ان عددوں کا ذواضعاف اقل کہتے ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹا مشترک عدد جو دیے ہوئے عددوں کو پورا تقسیم کرسکے
رِیاضِیات
علوم ریاضی جیسے جبر و مقابلہ ہندسہ، حساب، (علم عدد، علم ہندسہ، نجوم، موسیقی، مناظر و مرایا، جبر و مقابلہ، جرّ ثقیل، سب ریاضی میں شامل ہیں)
سَطْحِ مُسْتَدِیر
(ریاضی) کُرے میں ہر طرف کا بالائی حصّہ جو گولائی لیے ہو ، کروی ، گول ، بیضوی سطح .
سِلْسِلَۂ حِسابِیَّہ
(ریاضی) اعداد کا ایک سِلسلہ جس میں مقررہ مقدار سے کمی بیشی ہوتی ہے جیسے ، ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۴ ، وغیرہ اور ۹ ، ۷ ، ۵ ، ۳ وغیرہ.
سِلْسِلَۂ مُوسِیقِیَّہ
(ریاضی) اگر پہلی مقدار کو تیسری مقدار سے وہی نسبت ہو جو پہلی اور دوسری کے حاصلِ تفریق کو دوسری اور تیسری کے حاصلِ تفریق سے ہے تو یہ سلسلہ مقادیر سلسلۂ موسیقیہ کہلاتا ہے.
سَنکھ
بڑے گھونگھے سے بنایا جانے والا پونگی کی شکل کا خول یا باجا جو قدیم زمانے سے مندروں میں پوجا پاٹ کے وقت یا اس کے اعلان کے لیے بجایا جاتا ہے، ناقوس، گھونگا
شُمار کُنَنْدَہ
(ریاضی) کسر میں دو عدد ہوتے ہیں، ایک خط کھین٘چ کر ایک عدد اوپر لکھا جاتا ہے دوسرا نیچے، اوپر کے عدد کو شمارکنندہ اور نیچے کے عدد کو نسب نما کہتے ہیں، جیسے ۲/۵ میں۲ کے عدد کو شمارکنندہ اور۵ کے عدد کو نسب نمبا کہیں گے
ضَرْبِ بَسِیط
(حسَاب) وہ ضرب جس میں مضروب عددِ مجرد ہو یا عدد مقروں ایک نام کا ہو ، ضرب مفرد ، ضرب سادہ
ضَرْبِ مُرَکَّب
(حساب) ایک قسم کی ضرب جس میں نقدی یا کسی جنس وغیرہ کو مختلف حصص میں ضرب دیتے ہیں جیسے روپے آنے پائی کو کسی خاص عدد میں ضرب دے کر ایک مجموعہ معلوم کرنا، متعدد سالم یا کسری اعداد کو ایک یا متعدد اعداد سے ضرب دینے کا عمل جیسے ۴/۵ x ۳/۴ (۲/۱ - ۲/۳) ، ضربِ مخلوط
عَادْ
ایک قوم جس کی ہدایت کے لیے حضرت ہود علیہ السلام کو بھیجا گیا، جب اس نے نافرمانی کی تو طوفان باد کا عذاب نازل ہوا اور وہ ہلاک ہوئی
عادِ اَعْظَم
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو یا دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے مثلاً ۱۵ ، ۲۰ اور ۲۵ کا عادِ اعظم ۵ ہے جو تینوں عددوں کو پورا پورا تقسیم کر دیتا ہے.
عَدَد
(ریاضی) عدد وہ چیز ہے جو اپنے مجموعۂ حاشین کا نصف ہو جیسے کہ پانچ، اس کا حاشیہ اول اور حاشیہ دوم ۲ ہے ان کا مجموعہ ۱۰ اور جس کا نصف ۵ ہے، اکائی یا اکائیوں کا مجموعہ، ہندسہ، رقم، گنتی، شمار، تعداد
عَددِ ذاتی
(ریاضی) عدد وصفی مثلاً: ایک، دو، تین وغیرہ بہ امتیاز عددِ ترتیبی جیسے پہلا، دوسرا یا تیسرا وغیرہ، وہ ہندسہ جو ایک مجموعے میں اکائیوں کی عدد ظاہر کرتا ہے لیکن ہر اکائی کا وہ ترتیبی مقام نہیں بناتا جو اسے ترتیب سے رکھی گئی اکائیوں کے مجموعے میں حاصل ہے
عَدَدِ مَقْرُون
(ریاضی) وہ عدد جس کے آگے اس کا معدود مذکور ہو مثلاً پانچ گھنٹے ، چھ گز ، سات گھوڑے وغیرہ .
عَلامَتِ تَساوِیْ
(ریاضی) دو سیدھے خط جو اوپر تلے کھن٘چے ہوں، مساوی ہونے کا نشان، برابری کا نشان (=)
عِلْمِ ہِنْدَسَہ
علم ریاضی کی وہ شاخ جو اجسام کی جسامت، حقیقت اور لکیروں اور زاویوں کے تعلقات یا ان کی پیمائش کو ظاہر کرے، نیز اعداد و رقوم کا علم
فَرْقِ عام
(ریاضی) وہ رقم جو رقم ماقبل پر ایک مستقل مقدار (خواہ یہ مقدار مثبت ہو یا منفی) زیادہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے .
قاسِمِ کامِل
(ریاضی) ایک عدد کا دوسرے عدد کا پورا پورا تقسیم کر دینا ، وہ عدد جس پر کوئی رقم پوری پوری تقسیم ہو جائے.
گُنیا
معمار، بڑھئی اور سنگ تراش وغیرہ کا وہ اوزار، جس سے سطح کی ہمواری اور زاویۂ قائمہ جانچتے ہیں، بڑھئی کا آلہ، جس سے لکڑی کو سیدھا اور چورس کرتے ہیں، لکڑی کو سدھانے اور چورس کرنے کا آلہ
لِفاف
غلاف یا پوشش، (ریاضی) ایک منحنی، جو قبیل کے ہر رکن کو مس کرتا ہے اور جو اپنے ہر نقطے پر قبیل کے کسی نہ کسی رکن سے مس ہوتا ہے
مالُ المال
(ریاضی) الجبرا میں کسی عدد کی چوتھی ضربی قوت ، جذر کا جذر ، مثلا ۲۵۶- x ۴ x ۴ x ۴ x ۴ کا مال المال ہے.
مَجْذُور
(ریاضی) وہ حاصل ضرب جو کسی عدد کو اسی سے ضرب دینے سے حاصل ہوتا ہے، کسی عدد کوفی نفسہ ضرب دینے سے جو حاصل ضرب پیدا ہو، اس عدد کو جذر یا اس عدد کا مربع کہتے ہیں کہتے ہیں، اسے مجذور اور اس عدد کو جذر، فی نفسہ ضرب کھایا ہوا، جیسے چار کا مجذورسولہ، (جیسے: ۴۹مجذور ہے اور ۷ جذر) دوہرا چڑھاؤ، مربع
مُرَکَّب عَدَد
وہ عدد، جو دو عددوں سے مل کر بنے یا جس کو تقسیم کرنے والے اعداد کی تعداد دو سے زیادہ ہو (جیسے ۴، ۶، ۸، ۹، ۱۰، اور ۱۲ وغیرہ)
مُزدَوَج
باہم ملا ہوا، (ریاضی) دگنا کیا ہوا، دگنا، دہرا (جیسے دو نقطے یا مقداریں، جنھیں بعض خصوصیات کے اعتبار سے آپس میں بدلا جاسکے)
مُسْتَقِل
(ریاضی) ایک مقدار جس کے متعلق یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ جب تک زیربحث رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
مِعْیارِی عَدَد
(ریاضی) وہ عدد جس میں کسر نہ ہو یعنی سالم ہو، جیسے: پانچ، چھ، عدد صحیح، کسی ریاضی مسئلے میں مقرر کیا گیا عدد جسے معیار بنایا گیا ہو
مُعَیَّن مُعَیّنات
۔ ۲ ۔ (ریاضی) ایسی مقداروں کا تعین کرنے والا جنہیں عناصر کہا جاتا ہے ، ان عناصر کے مخصوص حاصل ضرب کے مجموعے کو ظاہر کرنے کی صف بندی ہے ،
مَقسُوم عَلَیہ
تقسیم ہونے والا، بٹنے والا، باٹنے والا عدد، وہ جس پرکوئی عدد تقسیم کیا جائے، وہ عدد جس پررقم کو تقسیم کیا جائے
مُکَرَّر کَرنا
دوبارہ کرنا ، پھر سے کرنا ، دہرانا ؛ (ریاضی) دونا کرنا ، ضرب دے کر عدد کو دو چند کرنا۔
مُکَمَّل عَدَد
(ریاضی) ایسا عدد جس کے تمام اجزائے ضربی کا مجموعہ کسی عدد کے برابر ہو ، مکمل عدد کہلاتا ہے .
ناصِف
(لفظاً) آدھا آدھا کرنے والا ، دو ادّھوں میں بانٹنے والا (Bisector) ؛ (ریاضی) تنصیف کرنے والا ۔
نُزُولی تَرتِیب
(ریاضی) ایسی ترتیب، جس میں کوئی درجہ اپنے اوپر کے درجے کے مقابلے میں مغلوب ہو، یعنی کم ہو، نزولی پیمانہ، بڑے عدد سے چھوٹے عدد کی طرف رجوع
نَسَب نُما
عدد کسریٰ، مکسور رقموں کا عدد کسر، بانٹنے والا عدد، قدر نما، خط تقسیم کے نیچے کا عدد یا رقم
نِسبَت نُما
(ریاضی) کسر کا نیچے کا ہندسہ ، وہ عدد جس سے معلوم ہو کہ ایک عدد کے اتنے برابر حصے کیے گئے ہیں رک : نسب نما
نُقْطہ
(ریاضی) وہ نشان جس کی نہ چوڑائی نہ موٹائی نہ لمبائی ہو ، قلم کی نوک کاغذ پر رکھنے سے جو نشان بنے ، بندی ، صفر کا نشان ۔
نُقطَۂ اَعشارِیَہ
(ریاضی) وہ نقطہ جو اعشاری عدد کے شروع میں یہ ظاہر کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے کہ یہ ایک اعشاریہ ہے اردو میں (۔) کے بجائے (ء) کی علامت استعمال ہوتی ہے
واجِبِ کَسْر
(ریاضی) ایسی کسر جس کا مخرج یا نسب نما اپنے شمار کنندہ سے بڑا ہو ؛ جیسے : ۶/۲ اور ۱۱/۵ وغیرہ کسر غیر واجب کی ضد ، کسر واجب ۔
وِشیش
ذات ؛ طریقہ ؛ تفرقہ ؛ ایک خاص یا اہم خیال ؛ فرق سمجھنا ، تمیز کرنا ؛ (ریاضی) جذر نکالنے کا ایک عمل
کَسْرِ عام
(ریاضی) وہ کسر، جس کا نسب نما عام ہو، اس سے کہ دس یا دس کی کوئی قوّت ہو یا اس کے سوا کچھ اور ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔