تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بانٹنا" کے متعقلہ نتائج

بانٹنا

حصہ دینا، حصہ مختص یا مقرر کرنا، حصہ دار بنانا، تھوڑا تھوڑا متعدد افراد کو دینا،

بانٹَنْہار

(کوئی چیز) بان٘ٹنے والا ، تقسیم کرنے والا

وَرْثَہ بانٹنا

ہار بانٹنا

ہاروں کا تقسیم ہونا

قَہْقَہے بانٹْنا

لوگوں کے ہن٘سنے ہن٘سانے کا سامان کرنا ، افراط سے دل خوش کر نا ؛ خوشی دینا ، خوش رکھنا ، لوگوں کی خوشی کا اہتمام کرنا.

حِصَّہ بانٹْنا

رک: حصّہ باٹا (بان٘ٹ) کرْنا.

عِیدی بانٹْنا

عید کے دن خوشی میں بطور انعام عزیزوں اور بچّوں کو نقدی دینا .

مُعافی بانٹْنا

بہت سوں کو معاف کرنا ، درگزر سے کام لینا ۔

مِٹھائی بانٹنا

کسی منت کے پورا ہونے یا کوئی اچھا کام ہونے کے موقعے پر شیرینی تقسیم کرنا

نَوکَری بانٹنا

نوکروں کو تنخواہ بانٹنا نیز خدمت سپرد کرنا ؛ ملازموں کو کام پر تعینات کرنا ۔

دَرْد دُکھ بانٹنا

ہمدردی کرنا، تکلیف میں غمگساری کرنا، رنج و راحت میں شریک ہونا

غَم بانٹْنا

دکھ درد میں شریک ہونا ، کسی کے رنج وتکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرنا .

دَرْد بانٹْنا

طَلَب بانْٹْنا

تنخواہ تقسیم کرنا.

مَدَد بانْٹْنا

قلیوں کی مزدوری تقسیم کرنا، راج مزدوروں کو ان کی اجرت روز یا آٹھویں دن تقسیم کرنا

بیلا بانْٹنا

چِٹّھا بانٹْنا

اجرت یا تنخواہ کا تقسیم کیا جانا، مزدروں یا ملازمین کو اجرت یا تنخواہ دینا

چِٹّھی بانٹْنا

لَڈُّو بانٹْنا

کسی خوشی یا منّت کی تقریب پر دوستوں اور رشتہ داروں میں لڈّو تقسیم کرنا

بھاجی بانٹْنا

بھاجی گھر گھر بھیجنا ، تقریب کا کھانا گھر گھر تقسیم کرانا، انعام یا کھانے کا حصہ بھجوانا یا تقسیم کرنا .

لَنْگَر بانْٹْنا

روزانہ حاجت مندوں کو کھانا تقسیم کرنا

تَنبول بانْٹْنا

(ہندو) بہن جب بھانجی یا بھانجے کی شادی کے موقع پر بھائی کے گھر سے جاتی ہے تو بھائی بہن کی سسرالی عورتوں کو نقدی پان کھانے کو دیتے ہیں

بُھور بانٹْنا

خیرات دینا، بھیک دینا، بہت سے غریبوں کو دان کرنا

دُکھ سُکھ بانٹْنا

رنج و راحت میں شریک ہونا ، غم و شادی میں ساتھ دینا.

دُکھ دَرْد کو بانٹْنا

رنج و غم میں شریک ہونا ، مصیبت میں ساتھ دینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بانٹنا کے معانیدیکھیے

بانٹنا

baa.nTnaaबाँटना

اصل: سنسکرت

وزن : 212

موضوعات: ریاضی

بانٹنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • حصہ دینا، حصہ مختص یا مقرر کرنا، حصہ دار بنانا، تھوڑا تھوڑا متعدد افراد کو دینا،
  • دو یا زیادہ اطراف میں پھیلانا، کم کرنا، گھٹانا
  • ٹکڑے یا بخرے کر کے حصے رشدی دینا یا لینا
  • بڑے عدد کو چھوٹے عدد سے تقسیم کرنا، تقسیم کرنا، حصے لگانا

شعر

English meaning of baa.nTnaa

Transitive verb

  • to deliver, to dispose
  • to allot, to apportion, to allocate
  • to distribute, to divide
  • partake

बाँटना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • संपत्ति आदि के संबंध में उसके हिस्सेवार कई विभाग करके उसे उनके अधिकारियों को देना या सौंपना, संपत्ति आदि के हिस्से करके उसके हिस्सेदारों को देना
  • किसी चीज को कई भागों में विभक्त करना, थोड़ा थोड़ा सबको देना
  • दो या दो से अधिक लोगों में विभाजित करना, किसी चीज के कई भाग करके अलग् अलग रखना, हिस्सा लगाना, विभाग करना, विभाजन करना
  • कम करना, घटाना
  • वितरण करना, बटवारा, बड़ी संख्या को छोटी संख्या से भाग देना, टुकड़े करना

بانٹنا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بانٹنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بانٹنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words