تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَڑانا" کے متعقلہ نتائج

لَڑانا

جھگڑا کرانا ، مارپیٹ کرانا (دو یا زیادہ آدمیوں یا جانوروں کو) آپس میں بِھڑا دینا

پَنْجَہ لَڑانا

پنجہ سے پنجہ ملاکر زور کرنا

نِگاہ لَڑانا

آنکھیں چار کرنا، نظر بازی کرنا، محبت آمیز نگاہوں سے دیکھنا، آنکھیں لڑانا، آنکھ سے آنکھ ملانا

نِگَہ لَڑانا

نظر بازی کرنا ۔

ذِہن لَڑانا

سوچ بچار کرنا، غور و فکر کرنا

دِیدَہ لَڑانا

آنکھ لگانا ، محبت کرنا.

طَبْع لَڑانا

طبع آزمائی کرنا، غور و فکر سے کسی شے کی حقیقت یا انجام کو سوچنا

مَنصُوبَہ لَڑانا

رک : منصوبہ کھیلنا ۔

طَبِیعَت لَڑانا

غور و فکر سے کام لینا، خوب سوچنا، دماغ سے ایجاد و اختراع کی راہیں ڈھونڈنا

عَقْل لَڑانا

بہت سوچنا ، خوب غوروخوص کرنا .

شِعْر لَڑانا

ایک دوسرے کو شعر سنانا، شعر خوانی کرنا، بیت بازی کرنا

مُقَدَّمَہ لَڑانا

کسی کے خلاف نالش یا استغاثہ کرنا ؛ (فریقین یا وکیل کا) عدالت میں پیش شدہ مقدمے کی پیروی اور دیکھ بھال کرنا ۔

عَقْلی گُدّے لَڑانا

اٹکل سے بات کہنا، قیاس آرائی کرنا

عَقْلی گُدّا لَڑانا

اٹکل سے بات کہنا، قیاس آرائی کرنا

ہَڈّی ڈال کے کُتّے لَڑانا

جھگڑا کروانا، ذرا سا لالچ دے کر اختلاف پیدا کرانا

جی لَڑانا

جان توڑ کوشش کرنا.

نَظَر لَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، نظریں چار کرنا

سَر لَڑانا

سر سے سر کا ٹکرانا

آنکھ لَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، آنکھ ملا نا، چار آنکھیں کر نا

جان لَڑانا

نہایت کوشش اور تگ و دو کرنا .

باتیں لَڑانا

جھوٹی سچی باتیں بنانا ، باتوں میں وقت کاٹنا.

قِسْمَت لَڑانا

کسی بات کے لیے کوشش کرنا.

مُقَدَّر لَڑانا

اقبال یاور ہونا

نَصِیْب لَڑانا

نصیب کامقابلہ کرانا، قسمت آزمائی کرنا، تقدیر آزمانا، کوشش کرنا

دِھیان لَڑانا

غور کرنا، فکر کرنا

فِطْرَت لَڑانا

فریب کرنا ، چال چلنا ، دھوکا دینا

تَدْبِیر لَڑانا

ربط پیدا کرنا ، جوڑ توڑ سے کام نکالنا، سَٹ لڑانا

دِماغ لَڑانا

غور کرنا، (بہت زیادہ) سوچ بچار کرنا، دماغی محنت کرنا، توجہ دینا

پالی لَڑانا

پرندوں کی جوڑ پھڑکانا ، مقابلہ کرانا ؛ (مزاحاً) دو آدمیوں کو تفریح کے لیے آپس میں لڑا دینا.

تیوَر لَڑانا

چشمک زنی کرنا، آن٘کھ ملانا

چِڑیا لَڑانا

لڑائی کرادینا.

جوڑ لَڑانا

رک: جوڑ ملانا۔

تان لَڑانا

تان اڑانے میں مقابلہ کرنا.

گُھونٹ لَڑانا

تمبا کو یا حقے وغیرہ کا کش لگانا . ٹھیرو بھائی دو گھونٹ ہم بھی لگالیں

پیْچ لَڑانا

اڑتے ہوئے پتنگ کی ڈور دوسرے اڑتے ہوئے پتنگ کی ڈور پر ڈال دینا، لاؤ لنگر لڑانا

نَیناں لَڑانا

آنکھوں سے آنکھیں لڑانا

مَضْمُون لَڑانا

حسب منشا مطلب یا خیال کا پیدا کرنا ۔

قَطار لَڑانا

(نوروز کے موقع پر) ہار جیت کے لیے انڈے لڑانا .

چاقُو لَڑانا

چاقوؤں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی مشق کرنا ؛ ایک دوسرے کے چاقو پر چاقو مارکر چاقو کی پختہ گی جان٘چنا ۔

پَتَنگ لَڑانا

مخالف یا غیر کی اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور میں اپنی اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور کا پیچ ڈالنا .

چَٹا لَڑانا

اَنْڈے لَڑانا

(الف) قمار بازی . ۱۔ ایک طرح کی قمار بازی (جس میں عموماً عید یا نوروز کے تہواروں پر ایک شخص مٹھی میں انڈا اس طرح دبا لیتا ہے کہ اس کا سرا باہر رہے ؛ دوسرا شخص اپنے ہاتھ کے انڈے سے اس پر چوٹ لگاتا ہے ؛ جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ بازی ہار جاتا ہے) ۔

شِپّا لَڑانا

ٹپس جمانا، مقصد برآری کا ڈھنگ ڈالنا، ڈھب لگانا

سِپّا لَڑانا

ڈھب جمانا ؛ مطلب نِکالنے کا ڈول ڈالنا ؛ اچھے تعلقات رکھنا ؛ کسی سے فائدہ اُٹھانا

سانجا لَڑانا

شِرکت کا دعویٰ کرنا ، مدعی بننا.

رِگّا لَڑانا

(پتنگ بازی) ایک کھیل جس میں ایک بچّہ اپنے دونوں ہاتھوں میں دھاگہ تان لیتا ہے اور دُوسرا لڑکا بھی اپنے ہاتھوں میں دھاگہ تان لیتا ہے پھر ہو اپنے تنے ہوئے دھاگے سے دُوسرے لڑکے کے تنے ہوئے دھاگے پر زور آزماتا ہے جس کا دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے وہ ہار جاتا ہے.

اِسْتِنْجا لَڑانا

صحبت کرنا.

مینڈھا لَڑانا

(بازاری) ساجھا کرنا ، شراکت کرنا ؛ دو کو لڑانا ، دو آدمیوں میں لڑائی کرانا

چَپْٹی لَڑانا

(فحش) چپٹی کھیلنا

لینڈی لَڑانا

کتّے اور کتیا کا جفتی کھانا یا کتّے اور کتیا کی طرح جفتی کھانا.

ساجھا لَڑانا

ساجھا کرنا ، حصہ دار بننا ، حصہ بٹانا.

غَوزِیں لَڑانا

بک بک کرنا ، رٹل ہانکنا ، لغو اور بے ہودہ باتیں کرنا گپ ہانکنا.

ٹِلّے لَڑانا

بے تکی اور بے سود باتیں کرنا، وقت ضایع کرنا.

چونچیں لَڑانا

کیڑے مکوڑوں کا آپس میں منھ سے منھ ملا کر یا پرندوں کا آپس میں چونچ سے چونچ ملا کر کھیلنا

لَمْڈورا لَڑانا

پت٘نگ کو ڈھیل دے کر لڑانا، ڈھیل کا پیچ لڑانا

تَرْکِیب لَڑانا

مختلف تدبیروں سے کام لینا ؛ تدابیر و خیالات کا تانا بانا بُننا.

چَخ لَڑانا

فضول باتیں بنانا، شور مچانا، ہن٘سی مذاق کرنا.

مُرْغ لَڑانا

ایک مرغ کا دوسرے مرغ سے لڑوانا ، مرغوں کی پالی کرنا ؛ ایک قسم کا کھیل جس میں شرطیں بدی جاتی ہیں ۔

گوشْت لَڑانا

(بازاری) مجامعت کرنا

چونْچ لَڑانا

اردو، انگلش اور ہندی میں لَڑانا کے معانیدیکھیے

لَڑانا

la.Daanaaलड़ाना

اصل: ہندی

وزن : 122

موضوعات: کنایۃً ریاضی قمار بازی

لَڑانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • جھگڑا کرانا ، مارپیٹ کرانا (دو یا زیادہ آدمیوں یا جانوروں کو) آپس میں بِھڑا دینا
  • باہم فساد کرانا ، اختلاف پیدا کرانا ، نزاح پیدا کرانا
  • جنگ کرانا ، لڑائی کرانا
  • کشتی کرانا ، زور کرانا ، مقابلہ کرانا.
  • (پنجہ کشی) زور آزمائی کرنا ، زور کرنا ، پنجے میں پنجہ ڈال کر زور آزمائی کرنا
  • بدکلامی کرنا ، دوبدو کرنا ، تُرکی بہ تُرکی جواب دینا
  • موازنہ کرنا ، مقابلہ کرنا
  • (کنایۃً) دو چیزوں کو باہم ٹکرانا
  • متوجہ کرنا ، مصروف کرنا بے حد کوشش کرنا
  • . مِلانا ، سامنے کرنا ، گھورنا (آنکھ سے آنکھ یا نظر سے نظر ملانا یا لڑانا) آنکھ لڑانا ، نظر لڑانا بطور تراکیب بھی مستعمل ہے
  • شریک کرنا ، ملانا ، ساجھا کرنا (روپے پیسے سے)
  • (قمار باز) دان٘و پر لگانا ، دان٘و پر رکھنا
  • . (ریاضی) مطابق کرنا ، میزان کرنا
  • (پتن٘گ باز) پیچ کرانا ، گِھسّا بازی کرانا.
  • آزمانا ، کرنا .
  • ۔(ھ) جنگ کرانا۔ کُشتی کرانا۔ بھڑانا۔ ۲۔(کنایۃً) مقابلہ کرنا۔ ؎ ۳۔فساد کرانا۔ ۴۔دو چیزوں کو باہم ٹکرانا۔ ؎

شعر

English meaning of la.Daanaa

Transitive verb

  • affray, battle, quarrel, enmity
  • cause to fight, lead into battle, make (people or animal) fight, make an eye contact with,

लड़ाना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • (कनाएन) दो चीज़ों को बाहम टकराना
  • कलह, लड़ाई-झगड़ा या वैर-विरोध में प्रवृत्त करना। जैसे-दोनों भाइयों को तुम्हीं लड़ा रहे हो
  • किसी को या औरों को मारने-काटने या युद्ध करने में प्रवृत्त करना।
  • (क़िमारबाज़) दांव पर लगाना, दांव पर रखना
  • (पंजाकशी) ज़ोर आज़माई करना, ज़ोर करना, पंजे में पंजा डाल कर ज़ोर आज़माई करना
  • (पतंग बाज़) पेच कराना, घुसा बाज़ी कराना
  • (रियाज़ी) मुताबिक़ करना, मीज़ान करना
  • ۔(ह) जंग कराना। कुशती कराना। भिड़ाना। २।(कनाएन) मुक़ाबला करना। ३।फ़साद कराना। ४।दो चीज़ों को बाहम टकराना।
  • आज़माना, करना
  • क्षति कराना, ज़ोर कराना, मुक़ाबला कराना
  • जंग कराना, लड़ाई कराना
  • झगड़ा कराना, मारपीट कराना (दो या ज़्यादा आदमीयों या जानवरों को) आपस में भिड़ा देना
  • बदकलामी करना, दो बद्दू करना, तुरकी बह तुरकी जवाब देना
  • बाहम फ़साद कराना, इख़तिलाफ़ पैदा कराना, नज़ाह पैदा कराना
  • मुतवज्जा करना, मसरूफ़ करना बेहद कोशिश करना
  • मुवाज़ना करना, मुक़ाबला करना
  • मिलाना, सामने करना, घूरना (आँख से आँख या नज़र से नज़र मिलाना या लड़ाना) आँख लड़ाना, नज़र लड़ाना बतौर तराकीब भी मुस्तामल है
  • लड़ने के लिए प्रेरित करना; लड़वाना।
  • शरीक करना, मिलाना, साझा करना (रुपय पैसे से

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لَڑانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

لَڑانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words