تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَقْسِیمِ مُرَکَّب" کے متعقلہ نتائج

تَقْسِیمِ مُرَکَّب

(ریاضی) وہ تقسیم جس میں مقسوم کوئی رقم یا ماپ ہو

تَقْسِیمِ سَرْمایَہ

(قانون) پونْجی اور آمدنی کی تقسیم

تَقْسِیمِ وَرْثَہ

(قانون) جائداد کی تقسیم

تَقْسِیمِ باضابِطَہ

(قانون) باقاعدہ تقسیم، قانونی تقسیم

مُرَکَّب ہونا

مخلوط ہونا ، ملا ہوا ہونا ، گڈمڈ ہونا ، باہم ملا ہوا ہونا ، آمیختہ ہونا ۔

مُرَکَّب جُملَہ

(قواعد) وہ جملہ جو کسی دوسرے جملے سے مل کر پورا مفہوم ادا کرے

مُرَکَّب تارِینَہ

(نباتیات) ایک تخفیف شدہ مرکزی محور سے نکلنے والی تارینہ پھولداری ۔

مُرَکَّب مِسمارَہ

(نباتیات) مرکب پھولداری کی ایک قسم جس میں کئی بے ڈنڈی پھول مسمارک (بالچوں) کی صورت میں پائے جاتے ہیں جیسے گندم وغیرہ ۔

جَمْع مُرَکَّب

(ریاضی) ایک ہی جنس کے اعداد جو جمع کیے جائیں مگر مختلف النوع جیسے روپے، پیسے یا سال، مہینہ، دن وغیرہ، رقموں کی جمع، اوزان یا پیمایش کی جمع

تَقْسِیمِ عَمَل

رک : تقسیم کار.

مُرَکَّب گُلخوشَہ

(نباتیات) مرکب پھولداری کی ایک قسم جس میں پھولداریاں ایک مرکزی محور پر ترتیب دی ہوئی ہوتی ہیں جیسے گوبھی ، گل چاندنی وغیرہ ۔

مُرَکَّب عَدَد

(ریاضی) وہ عدد، جو دو عددوں سے مل کر بنے یا جس کو تقسیم کرنے والے اعداد کی تعداد دو سے زیادہ ہو (جیسے ۴، ۶، ۸، ۹، ۱۰، اور ۱۲ وغیرہ)

مُرَکَّب اَعداد

(ریاضی) وہ اعداد جن کو تقسیم کرنے والے اعداد کی تعداد دو سے زیادہ ہو ۔

مُرَکَّب اِعراب

(قواعد) دوہرا حرف ِعلت نیز دو حروف ِعلت کی ملی ہوئی آواز ، مرکب حرف ِعلت ، دو اعراب کا مجموعہ ۔

مُرَکَّب عَدَدی

(قواعد) وہ مرکب لفظ یا ترکیب جس میں کوئی عدد شامل ہو جیسے سال اول، شش جہات وغیرہ

جِہْل مُرَکَّب

دُہری نادانی، کسی چیز پر خلاف واقع اعتقاد، دو جہالتوں میں مبتلا ہو نے کی حالت و کیفیت

مُرَکَّب تابِع مُہمَل

(قواعد) وہ بے معنی زائد لفظ جو کسی بامعنی لفظ کے ساتھ لگاتے ہیں ، مثلاً : سچ مچ

مُرَکَّب فِعل

تَقْسِیمِ دِیہاتِ خالِصَہ

ان ریاستوں کی تقسیم جو حکومت کو خراج دیتی ہیں

مُرَکَّب بَیض خانَہ

(نباتیات) ایک وضع کا بیضہ دان ، وہ بیض خانہ جس میں تین سے پانچ تک کہفے ہوتے ہیں ۔

تَشْبِیہِ مُرَکَّب

اگر وجہ شبہ کئی چیزوں سے حاصل ہوئی ہو تو اسکو تشبیہ مرکب کہتے ہیں اور تشبیہ تمثیل بھی اسی کا نام ہے.

مَعْجُونِ مُرَکَّب

مختلف چیزوں سے ترکیب پائی ہوئی چیز یا آمیزہ ؛ (مجازا ً) انوکھی یا مضحکہ خیز چیز ، ملغوبہ ۔

جَعْلِ مُرَکَّب

(تصوف) جعل مرکب عبارت ہے نفس تقرر اعیان ثابتہ سے علم الہیٰ میں ایجاب کے ساتھ کہ جن پر آثار اور احکام مرتب ہوں.

عَدَدِ مُرَکَّب

(ریاضی) دو یا دو سے زیادہ عددوں کا حاصلِ ضرب

اَعْدادِ مُرَکَّب

وہ اعداد جن کے اجزائے ضربی میں سے ہر جزو 'ایک' سے بڑا ہو، جیسے: ۴ جس کے اجزائے ضربی (۲x۲) میں سے ہر ایک جزو 'ایک' سے بڑا ہے

فِعْلِ مُرَکَّب

(قواعد) وہ فعل جو کسی دوسرے فعل ، اسم یا صفت کے ساتھ مل کر ایک مجموعی مفہوم پر دلالت کرے ، جیسے : کام کرنا ، روشن کرنا وغیرہ.

مُرَکَّب بَہ اَعضا

اعضا سے ترکیب پایا ہوا ، اعضا بخشا ہوا ، جسم نامی بنا ہوا (حیوان)

مِصْرَعِ مُرَکَّب

شعر کے دوسرے مصرع سے مربوط مصرع ۔

مُرَکَّب عُنقُود

(نباتیات) مرکب پھولداری کی ایک قسم جس میں اصل محور جانبی شاخیں تیار کرتا ہے جن میں سے ہر ایک پر کئی ڈنڈی دار پھول راس جو ترتیب میں لگے ہوتے ہیں جیسے نیم ۔

مُرَکَّب تابِع مَوضُوع

(قواعد) وہ بامعنی لفظ جو کسی دوسرے بامعنی لفظ کے ساتھ لے آتے ہیں ، مثلاً : بھلاچنگا

مُرَکَّب عَطْفِ بَیان

(قواعد) وہ مرکب ترکیب جو بیان اور مبین سے مل کر بنے

مُرَکَّب بَدَل و مُبَدَّل مِنْہ

(قواعد) دو لفظ جو ترکیب میں اس طرح استعمال کیے جائیں کہ ایک مقصود بالذات اور دوسرے سے کوئی غرض نہ ہو

مُرَکَّب

کئی چیزوں سے مل کر بنی ہوئی چیز یا دوا

تَقْسِیمِ جائِز

(قانون) قانونی تقسیم

تَقْسِیمِ کار

اہلیت اور صلاحیت کے لحاظ سے افراد میں کام بانٹنا، مختلف افراد یا گروہوں کو مختلف کاموں یا ایک ہی کام کے مختلف حصوں کی تفویض

تَقْسِیمِ اَراضی

زرعی زمین کو ملکیت وغیرہ کے لحاظ سے مختلف حصوں یا چھوٹے چھوٹے کھیتوں میں بانْٹنا.

تَقْسِیمِ مَحال

(قانون) محال کی تقسیم (محال وہ قطعۂ زمین ہے جو اجزاے موضع سے بنایا گیا ہو اور جس کی جمع جداگانہ مشخص ہوئی ہو)

تَقْسِیمِ سَرکاری

(قانون) جو تقسیم معرفت اہلکار سرکار ہو

تَقْسِیمِ جائِداد

جائداد کو باہم بانٹ لینا، حصّے کرلینا

تَقْسِیمِ شَخْصِیَّت

ایک ذہنی بیماری جس میں خیالات احساسات اور حرکات کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض تنہائی پسند اور واہموں میں مبتلا ہوتا ہے.

تَقْسِیمِ ثالِثی

(قانون) ثالثوں کے ذریعے سے تقسیم، پنچائتی تقسیم

تَقْسِیمِ مُخْتَصَر

(ریاضی) معمولی قسم کی تقسیم، چھوٹی تقسیم

تَقْسِیمِ مَدارِج

درجہ بندی ؛ (سائنس) باہمی مشابہت کی بنیاد پر مختلف گروہوں میں بانْٹنا.

تَقْسِیمِ مِحْنَت

رک: تقسیم کار.

تَقْسِیمِ فَرْضی

(قانون) برائے نام تقسیم، جو صرف نام ہی کی تقسیم ہو

تَقْسِیمِ فَریبی

(قانون) وہ تقسیم جو فریب سے ہو

تَقْسِیمِ مُکَمَّل

(ریاضی) پوری پوری تقسیم

مُرَکَّب کَرنا

کئی چیزوں کوملا دینا

مُرَکَّب پَھیلاؤ

(طبیعیات) وہ پھیلاؤ جس میں پھیلاؤ متواتر دو یا زیادہ استوانوں میں عمل میں آتا ہے

مُرَکَّب بافْت

(حیوانیات) دو یا دو سے زائد قسم کی سادہ بافتوں کا مجموعہ

مُرَکَّب پَتّی

(نباتیات) مرکب پتا (رک) کی تانیث ۔

مُرَکَّب سَفُوف

دو یا دوسے زیادہ چیزوں سے بنا ہوا سفوف ۔

مُرَکَّب مَرَض

(طب) وہ مرض جو دو غیر مشابہ امراض کے ملنے سے پیدا ہو

مُرَکَّب تاکِیدی

(قواعد) وہ مرکب ترکیب جو تاکید اور موکد سے مل کر بنے

مُرَکَّب اِسٹِیل

(آہن گری) فولاد کی ایک قسم جو چھ مختلف دھاتوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے یہ نہایت مضبوط اور کارآمد ہوتا ہے (Alloy Steel)

مُرَکَّب تازی

عربی گھوڑا

مُرَکَّب پَراگَنْدَگی

(طبیعیات) چھوٹے انصرافوں کا مجموعی طور پر خاصے بڑے زاویوں کے انصرافوں کی صورت اختیار کرلینا ، مضاعف پراگندگی ۔

مُرَکَّب دانے

(نباتیات) وہ دانے جن کے کشادہ سرے ایک دوسرے سے مس کرتے ہیں ۔

مُرَکَّب چَھتَرِیا

(نباتیات) مرکب پھولداری کی ایک قسم جس میں اصل محور کے راس سے کئی شاخیں نکلتی ہیں جن میں سے ہر ایک شاخ پر کئی پھول چھتریا پھولداری کی شکل میں ترتیب دے ہوئے ہوتے ہیں ۔

مُرَکَّب اِمتِزاجی

(قواعد) وہ مرکب ترکیب جس میں دو اسم یا لفظ مل کر ایک ہی اسم بن جائیں اور ان میں دو ہونے کی تمیز نہ ہوسکے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں تَقْسِیمِ مُرَکَّب کے معانیدیکھیے

تَقْسِیمِ مُرَکَّب

taqsiim-e-murakkabतक़्सीम-ए-मुरक्कब

وزن : 222122

تَقْسِیمِ مُرَکَّب کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (ریاضی) وہ تقسیم جس میں مقسوم کوئی رقم یا ماپ ہو
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of taqsiim-e-murakkab

Noun, Feminine

  • compound division

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَقْسِیمِ مُرَکَّب)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَقْسِیمِ مُرَکَّب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words