زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’فقرہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’فقرہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آس لَگانا

(موسیقی) گانے میں گویّے كو یا ساز میں كسی اور ساز سے راگ وغیرہ میں سہارا دینا، جیسے: میاں گائیں مصاحب آس لگائیں (مشہور فقرہ)

آگے دیکھو

کسی اور جگہ مانگو، کہیں اور صدا دو (سائل کو ٹال دینے کا فقرہ)

پائِنچا بھاری کَرْنا

آنا جانا چھوڑ دینا، کسی فعل کو تر ک کرنے کا عہد کرنا، ایک جگہ جم کر بیٹھنا، باہر نہ نکلنا، آمد و رفت ترک کرنا، خانہ نشین ہونا، نہ نکلنے کی قسم کھا لینا

پائنچے چھوڑنا

۔ کھرُسے ہوئے یا اٹھائے ہوئے پائنچوں کو چھوڑنا۔ (فقرہ) ایسی بولاہٹ کس کام کی آؤ دیکھا نہ تاؤ دیکھا پائنچے چھوڑ چھاڑ جھَٹ اُٹھ کھڑی ہوئیں۔

پاؤں

انسان اور دو پایہ حیوان کے جسم کے نچلے دو اعضا میں سے ہر ایک جو زمین پر چلنے کا ذریعہ ہے، پیر چرن، پد

پات

تخت.

پاسْنا

جانور کا تھنوں میں دودھ اتارنا.

پال

بادشاہوں نوابوں وغیرہ کی وہ اراضی جو حکومت کی زیرنگرانی ہو.

پالا

وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.

پالْنا

(مجازاً) امن و امان قائم کرکے رعایا کو خوش حال بنانا.

پان پَتّا

مہمان نوازی کی اشیا

پان پُھول

برائی بھلائی ، سر انجام کار.

پان چیرنا

بیکار کام کرنا، ایسے کام کرنا جس سے کوئی فائدہ نہ ہو

پان مَر جانا

پان کا خشک ہوجانا، مرجھا جانا

پانا

موقع ملنا، میسر ہونا

پانچوں کپڑے

پگڑی، ان٘گرکھا، کرتا، پائجامہ، مندیل (مردوں کے) دوپٹہ، محرم، کرتا، پائجامہ، رومال (عورتوں کے) مجازاََ: پہننے کے کل کپڑے، جسم کا سارا لباس

پانی اُتْرنا

رک : پانی اتر آنا ؛ اتر جانا.

پانی بَھر جانا

۔۱۔بے وقت ہوجانا۔ بے رونق ہوجانا۔ حقیر ہوجانا۔ خراب ہوجانا۔ تباہ ہوجانا۔ ؎ ۔۲۔ نقصان ہوجانا۔ ضائع جانا۔ (فقرہ)مقدمہ بازی میں اس سال ہزار روپے پر پانی پھر گیا۔ ۳۔ تانبے یا پیتل پر سونے چاندی کا پانی چڑھنا۔ قلعی ہوجانا۔ جلا آجانا۔ رونق آجانا۔؎

پانی پَڑنْا

بارش ہونا، مین٘ھ برسنا

پانی جَلنا

۔ لازم۔ ۱۔ پانی کا بہت گرم ہونا۔ ؎ ۲۔ رطوبت سوخت ہونا۔ (فقرہ) جب پانی تھوڑا اور جل جائے شوربا اُتار لو۔

پانی چَڑھانا

پانی کو بلندی پر لے جانا

پانی چَڑْھنا

دریا میں طغیانی ہونا

پانی رَکْھنا

تلوار یا چھری کا آبدار کرنا، آب دینا

پانی لینا

(انجن کا) بائلر میں پانی بھر لینا ۔

پانی کَرْ دینا

پیشاب کردینا

پانی کے آگے پاڑ باندْھنا

رک : پانی سے پہلے پاڑ بان٘دھنا ۔

پانی ہو جانا

۔ ۱۔ پتلا ہوجانا۔ پگھل جانا۔ ؎ ۲۔ کند ہوجانا۔ ؎ ۳۔ نرم ہوجانا۔ ملائم ہوجانا۔ ؎ ۴۔ سرد ہوجانا۔ تیزی جاتی رہنا ۵۔ دشوار کام کا آسان ہوجانا۔ (فقرہ) آپ کے واسطے مشکل سے مشکل کام پانی ہے۔ ۶۔ غصہ جاتا رہنا۔ نرم پڑجانا۔ دھیما ہونا۔ شرم سے پسینے پسینے ہوجانا۔ شرماجانا۔ اس جگہ بیشتر پانی پانی ہونا بولتے ہیں۔۷۔ خراب ہوجانا۔ (مرغ بازوں کی اصطلاح) مرغوں کا باہم لڑجانا۔ جھڑپ ہوجانا۔

پاکھ

حصہ، چان٘د کے مہینے کے ابتدائی یا آخری پندرہ دن کی مدت، پندرھواڑا، آدھا حصہ

پاکھا

(خیاطی) اچکن کی چولی میں سامنے کے رخ کا وہ حصہ جس میں بٹن ٹان٘کتے یا کاج بناتے ہیں.

پایَہ

ستون

پَپولْنا

بغیر دانت والے کا مسوڑوں سے دبا دبا کر کھانا، پوپلوں کی طرح من٘ھ سے کسی چیز کو چوسنا، پوپلوں کی طرح منہ سے کسی چیز کو چوسنا، بڑھاپے میں مسوڑھوں سے دبا دبا کر کھانا، پلپلانا

پَپْڑی

خشک پوست ؛ ملائی کی سی تہ ، پرت ، اوپر کی خشک تہ ؛ ہون٘ٹوں کے اوپر سوکھی ہوئی جھلّی جو جا بجا پھٹ جاتی ہے

پِتّا لگْنا

کسی کام میں جی لگنا

پَتّا ہِلانا

خفیف سی حرکت دینا، معمولی سی تحریک یا اقدام کرنا، کوئی معمولی سا کام کرنا

پَتّوں والی

مولی، ترب (چوں کہ عورتیں اسے سامان حاضری میں داخل ہونے کے باعث منحوس خیال کرتی ہیں، اس وجہ سے علی الصبح اس کا نام نہیں لیتیں)

پَتَّھر

اولا ، ژالہ .

پَتَّھر پَڑْنا

(عموماً عقل یا سمجھ کے ساتھ) بیکار ہوجانا (بیشتر ’ پر‘ کے ساتھ).

پَتَّھر پَڑیں

تف ہے ، لعنت ہے .

پَتَّھر تَلے ہاتھ ہونا

۔ (دبنا) لازم۔ بھاری بوجھ کے نیچے ہاتھ کا دب جانا۔ ۲۔ (مجازاً)مجبور ہونا۔ بے بس ہونا۔ زبردست کے قابو میں آجانا۔ ؎ (فقرہ) جاں دے دینا بڑی بات نہیں کچھ کھاکے سو رہتا۔ پھر کہتا ہوں پتھر تلے ہاتھ ہے ارے نادان جب جان ہی نہ رہے گی یہ مزے کون اڑائے گا۔

پَتَّھر زَمِین

(مجازاً) سخت مصرع طرح، موضوع سخن کی سنگلاخی

پَتَّھر میْں جونک لَگْنا

رک : پتھر کو جون٘ک لگنا .

پَتَّھر کا دِل موم ہو جانا

رحم آجانا، ترس آجانا

پَتَنگ چُھری

۔ (ھ) صفت (دہلی) (عو) لڑائی کرادینے والی ۔ لگائی بجھائی کرنے والی۔ لکھنؤ میں لتُری ہے۔ (فقرہ) خانم کو پتنگ چھری سمجھو ان کا قدم بیچ میں آیا اور لڑائی شروع ہوئی۔

پَتَنْگے لَگْنا

سخت ناگوار گزرنا، غصے یا حسد وغیرہ سے تن بدن میں آگ لگ جانا

پَتْیانا

اعتبار کرنا ، بھروسا کرنا ، سچ ماننا .

پَتے کی بات

راز کی بات ، معاملے کی یا تہ کی حقیقت ، دور کی کوڑی ، کام کی بات .

پُجا

پُجانا سے

پُچارا پھیرْنا

پتائی کرنا ، سفیدی یا رن٘گ وغیرہ پھیرنا ؛ کوچی کرنا.

پَچاس

متعدد، بکثرت، بہت

پِچّی

بوجھل ؛ زخمی ؛ تھکا ہوا کچلا ہوا ، پس کر پھولا ہوا .

پَچَر پَچَر

سیلن، کیچڑا، پچ پچ

پَچْنا

ہضم ہونا ، تحلیل ہونا ، موافق آنا.

پِچْنا

دب جانا، کچل جانا

پَچک جانا

کسی صدمے سے دھات کے برتن میں کجی آجانا، یا گڑھا ہوجانا، کسی سے دب جانا، ڈرجانا، مغلوب ہوجانا

پِچَکْنا

دبنا، پٹخ جانا، دھنسنا، بیٹھنا (کسی ابھار وغیرہ کا) بیٹھ جانا

پَچَھل پائی

(لفظاً) ایسی عورت جس کے پنجے پیچے اور ایڑی سامنے کے رخ ہو، (مجازاً) چڑیل، بھوتنی، بد روح

پِچْھلا

آموختہ، پڑھا ہوا سبق

پُچْھنا

وہ کپڑا، جس سے زمین، چوکی، پیڑی وغیرہ پر پڑے ہوئے پانی کو پوچھا جاتا ہے

پِچَھڑْنا

ساتھ ساتھ برابر یا آگے نہ رہنا ؛ درجے میں آگے یا برابر نہ رہنا

پَچی

چپکا یا جڑا اور سیا ہوا، پچر کی طرح ٹھکا ہوا، پیوست، ایک جان

پُخْت

کسی تقریب دعوت نیاز یا نذر وغیرہ کا) کھانا

پَخْنی

پخنا (رک) کی تانیث ، بھٹیاری

پَر بال

رک : پَر کے تحتی.

پَر لَگ جانا

۔ ۱۔ ترقی ہوجانا۔ رونق آجانا۔ زینت بڑھ جانا۔ ؎ ۲۔ تیز رفتاری کا کنایہ۔ ؎ ۳۔ غائب ہوجانا۔ ؎ ۴۔ بات یا خبر کا بہت جلد پھیل جانا۔ (فقرہ) خبر کے پر لگ گئے تھوڑی دیر میں ہر جگہ پہنچ گئی۔

پُر مَغْز

جس میں مغز ہو، معنی خیز، مفید مضمون یا مفہوم پر مشتمل (تقریر یا تحریر وغیرہ)

پَر نِکالْنا

اڑنے کے قابل ہونا ، پرند کا جسم پر بال و پر لانا.

پَرائے گَھر کا ہونا

غیر کا بن جانا ، لڑکے کا گود ہو جانا.

پُرانا دُکھڑا

پرانی شکایت، پرانا غم

پُرانی لِیکھ پَرْ چَلْنا

قدیم وضع یا رسم وغیرہ کا پابند ہونا

پَرایا

بیگانہ، اجنبی، غیر، مونث کے لئے پرائی

پَرَت دار

جس میں دو یا زیادہ تہیں یا تلے اور ورق ہوں، وہ چیز جس میں تہ پر تہ ہو یا کئی تہیں ہوں

پَرْتَوا

رک پرتو

پُرْچَک لینا

رک : پرچک کرنا.

پُرْچَک کَرْنا

حمایت کرنا، طرفداری کرنا، (فقرہ) اگر وہ میری پرچک بھی کریں گی تاہم ان کی آنکھوں میں ذلیل ہوجاؤں گی

پَرْچھاواں پَڑْنا

سایہ پڑنا، صحبت کا اثر ہونا، آسیب کا خلل ہونا، تھوڑی سی مشابہت ہونا، دوسرے کی وضع پر چلنا

پَرَخْچے اُڑانا

پرزے پرزے کردینا، تہس نہس کر دینا

پَرْداخْتَہ

(ساختہ کے ساتھ) ساختہ پرداختہ، پرورش کیا ہوا، سنوارا ہوا، آراستہ کیا ہوا، (فقرہ) میر صاحب جس کے ساختہ پرداختہ تھے اسی کو نقصان پہنچانے پر آمادہ ہیں

پَرْداز

۳. آراستی، جِلا، تصویر کے خدوخال.

پَرْدَہ

جو چیز دیکھنے میں حائل ہو، جس کے درمیان میں ہونے سے پار کی چیز نظر نہ آئے، اوٹ، چلمن، قنات یا دیوار وغیرہ

پَرْدَہ پَڑ جانا

۔ چلمن پڑنا۔ چک پڑنا۔ ۲۔ حجاب ہوجانا۔ اوٹ ہوجانا۔ ۳۔ (آنکھ۔ عقل۔ سمجھ کے ساتھ پر کے اضافہ سے) عقل زائل ہوجانا۔ اندھا ہوجانا۔ بیوقوف ہوجانا۔ (فقرہ) جاں بوجھ کر تیری عقل پر پردہ پڑ گیا۔

پَرْدَہ دار

راز دار، بھید جاننے والا، ستر پوش

پَرْدَہ ڈالْنا

پردہ چھوڑنا

پَرْدَہ ڈھانْکنا

عیب چھپانا، عیب پوشی کرنا، اخفائے راز کرنا

پَرْدے میں گِرْدہ لَگانا

رک : پردے میں سوراخ کرنا .

پُرْزَہ

کاغذ وغیرہ کا حصّہ یا ٹکڑا.

پَرْگَتْ مِلْنا

دو دلوں میں اتفاق و اتحاد ہونا

پَرْلے دَرْجے کا

۰۱ انتہائی درجے کا ، بے حد ( برے معنوں میں ) .

پَرلے سِرے کا

۔ دہلی) بڑا بدمعاش۔ خراب آدمی۔ ۲۔ حد درجے کا۔ (فقرہ) آواز سے چپڑ چپڑ کھانا پرلے سرے کی بدتمیزی ہے۔

پَرنام

(ہندو) سلام، آداب، ڈنڈوت، بندگی، تسلیم، وہ سلام جو دیوتاؤں اور بزرگوں کو کیا جائے، مرتے وقت کے تیور، (فقرہ) اخیر وقت کے آثار ہیں، اب اس کے پرنام بگڑ گئے

پَرْہیز ٹُوٹْنا

پرہیز توڑنا (رک) کا لازم.

پرے

فاصلے پر ، دور.

پَرے بِٹھانا

(مجازاً) ہرا دینا، مات دینا، پست کر دینا، لگّا نہ کھانے دینا، نظروں سے گرا دینا، حقیر کردینا

پَسانا

کسی اُبلی ہوئی چیز کا پانی نکالنا یا نچوڑنا، کسی چیز کو ابال کر اس کا زائد پانی گرانا

پَسْت کَرْنا

نیچا دکھانا ، زیر کرنا ، (مجازاً) ذلیل کرنا .

پَسَرْنا

لیٹنا، پڑنا، (مجازاً) سونا

پَسَنْد

جس کی طرف رغبت ہو، مرغوب، خواہش کے مطابق، جو دل نگاہ کو اچھا یا بھلا لگے، من بھاتا، منظور نظر، حسن ظاہر یا باطن کی بنا پر قابل ترجیح

پَسُوجْنا

سینا، سلائی کرنا، کچی سلائی کرنا، ٹپّا ڈالنا

پَسِینے میں شَرابور ہونا

بہت پسینہ آنا ، پسینے میں ڈوبنا .

پُشْتی لینا

طرفداری کرنا، تائید کرنا، حمایت یا مدد کرنا.

پُشتَیں

پشت کی جمع، پیڑھیاں، آبا و اجداد

پَگْڑی اَٹْکانا

کسی سے برابری کا دعویٰ کرنا، مقابلہ کرنا، جھگڑا کرنا

پَگْڑی رَکْھنا

پگڑی سر پر پہننا

پُل بانْدھنا

کسی چیز کی کثرت کرنا، ڈھیر لگادینا، متواتر کوئی کام کرنا، افراط میں مبالغہ کرنا، (فقرہ) تم نے تو تعریفوں کے پل باندھ دیئے

پَل پُس کَر

پرورش ہو کر ، سیانا ہو کر ، جوان ہو کر .

پَلاّ بھاری ہونا

وزن دار ہونا ، بوجھل ہونا ، وزنی ہونا ، (مجازاً) طاقت عظمت قدر و منزلت ساکھ یا اقتدار وغیرہ میں تفوق و برتری حاصل ہونا.

پُلْپُلانا

کھانے کی چیز کو پوپلوں کی طرح من٘ھ میں گھلانا، بے چبائے مسوڑوں سے دبا کر کھا جانا

پَلّے باندْھنا

(کسی کو کچھ) دے دینا، بخش دینا

پَلّے ٹَکا نَہ ہونا

کچھ پاس نہ ہونا، غریب یا مفلس ہونا،

پلنا

(دلالی) کوئی چیز کسی کو دینا

پَلَنگ کو لات مار کَر کَھڑا ہو جانا

بیماری سے صحتیاب ہونا

پَلَنگ کے بان توڑْنا

۔ (عو) بیکار بیٹھے رہنا۔ (فقرہ) امیر خانم نے کہا کہ بیوی میں بے خبر لئے تو جانے کی نہیں نہ میرے جانے سے کوئی کام اٹکا رہے گا۔ خالی پلنگ پر بیٹھی چارپائی کے بان توڑا کرتی ہوں۔

پَلَٹ جانا

برگشتہ ہوجانا، دگرگوں ہوجانا، راہ سے پھرجانا

پَلْٹانا

(راستے سے) واپس کرنا یا لانا، لوٹانا

پَلَٹنْا

۴. اُلٹ جانا، اون٘دھا ہو جانا۔

پَناہ بَخُدا

خدا کی پناہ ، اللہ کی امان ، معاذ اللہ.

پَنَپْنا

(پودے کا) بڑھنا، لہلہانا، نشوونما پانا، سر سبز ہونا، جوبن پر آنا، پھلنا اور پھولنا نیز مرجھانے یا کمھلانے کے بعد از سر تو ہرا ہونا.

پَنْجَہ ٹیکْنا

پنجہ ٹکنا کا تعدیہ

پنڈا دھلانا

۔ پنڈا دھونا کا متعدی۔ (عو) (فقرہ) آ تیرا پنڈا دھلاکر کپڑے پہنا دوں۔

پَو چَھکّے اُڑْنا

عیش میں بسر ہونا

پوت پُورا کَرْنا

۔ (دہلی) (عو) کمی پوری کرنا۔ کسی نہ کسی طرح کام انجام دینا۔ (فقرہ) کھانے جوڑے کے روپوں کی ابا جان نے حامی بھری ہے۔ چچا ابّا جمی جم ہیں نہیں تو ان سے بھی کچھ لیتی اور اپنا پوت پورا کردیتی۔

پُوجا پاٹ

عبادت، پرستش، بھجن پوجن، پوجا، ریاضت، مسلمانوں کی نماز وہی ہندوؤں کی پوجا پاٹ ہے

پُوجْنا

۱. پرستش کرنا ، پوجا کرنا ، عبادت کرنا.

پُوچھ دینا

دعا سلام کہنا، خیروعافیت معلوم کرنا، پوچھنا

پودنا سا

۔صفت۔ (بیگمات)۔ دہلی۔ چھوٹا سا۔ ذرا سا۔ (فقرہ) بی ہمسائی کا بچہ ماشاء اللہ پودناسا پھدکتا پھرتا ہے۔

پُورا پَڑْنا

کامیاب ہونا ، (لڑائی وغیرہ) جیتنا .

پُورا ڈالْنا

کمی کو پورا کرنا

پُوری پَڑْنا

رک : پورا پڑنا .

پونچَھن

کسی عورت کے رحم سے پیدا ہونے والی آخری اولاد

پُونگا

سیپ کا کیڑا ، کرم صدف.

پُونی

شادی بیاہ وغیرہ کے موقع پر تحائف پانے والے لوگ، گھریلو کام کرنے والے لوگ جیسے نائی موچی وغیرہ

پَوّاج

پاجی (رک) کی جمع (برقیاس عربی) ، کمینے لوگ ، پست اور ادنیٰ طبقے کے اشخاص .

پوں لگانا

شور مچانا، جھگڑنا، پخ لگانا، ٹنٹا کھڑا کرنا، جھگڑا لگانا

پَٹ پَڑنا

(تدبیر وغیرہ کا) کارگر اور مؤثر نہ ہونا ، ناکام ہونا ، خلاف مراد ہونا .

پٹا پڑنا

کثرت سے ہونا، کسی چیز کی ریل پیل ہونا

پَٹاس

۔ (انگ۔ پٹاش۔) مذکر۔ ایک قسم کا کھار۔ (فقرہ) پیسنے میں پٹاس اڑگیا۔

پَٹپَٹانا

کسی چیز کو بجا کر یا پیٹ کر اس سے آواز پیدا کرنا.

پَٹَم ہو جانا

اندھا ہو جانا، آن٘کھ بند ہو جانا

پِٹْنا

(مجازاً) جھک، ناگوار خاطر کام یا بات کا ذکر، رونا

پَٹنا پَٹ جانا

۔ (ھ) پاٹنا کا لازم) ۱۔ پوشش ہونا۔ چھایا جانا۔ (فقرہ) چھت آج پٹ گئی۔ ۲۔ ادا ہوجانا۔ ؎ ۔۳۔ طے ہونا قیمت چکنا۔ (فقرہ) آج رہن کا معاملہ پٹ گیا۔ ۴۔ بھرنا اٹنا۔ ؎ ۵۔ آبپاشی ہونا۔ ۶۔ بکثرت ہونا۔ (فقرہ) آج آموں سے بازار پٹا پڑا ہے۔

پَٹّا لِکْھوا لینا

قول لینا ، معاہدہ کرلینا .

پِٹَّن

پٹّس، ماتم، کہرام، رونا، پیٹنا

پَٹِّیاں

پٹی، مرہم پٹی کرنا، زخم پر باندھنے کی پٹی

پَٹْکَن

بیچینی ، بیکلی.

پُٹْکی

دونا، پوٹلی، گٹھری

پٹھان کا پُوت، گھڑی میں اولیاء گھڑی میں بھوت

نازک مزاج کی دوستی کا اعتبار نہیں، کبھی مہربان ہوتا ہے کبھی دشمن

پَڑ جانا

آواز کا بیٹھ جانا

پَڑ رَہْنا

رات بھر کے لیے یا تھوڑی مدت کے لیے کہیں قیام یا آرام کرنا، لیٹنا، سو جانا

پَڑا ہونا

(گلے یا آواز کے لئے) آواز بیٹھ جانا

پَڑاؤ مارنا

مجازاً: بڑا کام کرنا، مفت کا مال حاصل کرنا

پڑنا

تقاضہ کرنا

پَڑھا

پڑھا ہوا، خوان٘دہ، علم سیکھا ہوا، پڑھا لکھا، تعلیم یافتہ

پَڑھا گُنا

پڑھا لکھا، فاضل، بہت قابل جس نے تعلیم کے بعد مزید مطالعے سے اپنی قابلیت میں اضافہ کیا ہو

پڑھا ہونا

خواندہ ہونا، تعلیم یافتہ ہونا، واقف ہونا

پَڑھانا

تربیت دینا ؛ کسی جانور کو بہلنا سکھانا.

پَڑْھنا

(بلند یا آہستہ) زبان سے (اپنا یا کسی اور کا کلام منظوپ یا منثور) ادا کرنا، تلاوت کرنا

پَکا دینا

۔ پکا کے تیار کرنا۔ (فقرہ) سالن پکادو۔ ۲۔ (کنایۃً) ستانا۔ تکلیف دینا۔ جیسے کلیجہ پکا دینا۔

پُکار

باآواز بلند ، چیخ کر ، چلّا کر .

پُکار پَڑی ہے

۔ ۱۔ شہرت ہے ۔ دھوم ہے۔ ؎ ۲۔ تلاش ہے نہ جستجو ہے۔ (فقرہ) محفل میں تمہاری پکار پڑی ہے اور تم یہاں بیٹھے ہو ۔

پُکارْنا

آواز دینا، بلانا، بلند آواز سے کہنا

پَکَسْنا

۔ (ھ) ۱۔ میوے کا درخت سے قبل از وقت ٹوٹ کے گھر میں رکھ کر پختہ ہونا۔ ۲۔ سڑجانا۔ (فقرہ) گرمی میں رکھے رکھے سب کھانا پکس گیا۔

پَکَڑ

(پہلوانی) کشتی ، لڑنت ، دان٘و.

پَکْڑا دینا

گرفتار کرانا.

پَکَڑنا

تھامنا ، اٹھانا ، لینا ، ہاتھ وغیرہ کی گرفت میں لانا.

پھانْس لانا

فریب سے پکڑ لانا، گرفتار کر لانا، دھوکا دے کر لانا

پھانسْنا

(مجازاً) الزام لگانا، شریک جرم گرداننا.

پھانکْڑا

(ھ) عم۔ صفت، مسٹنڈا۔ (فقرہ) و بڑا پھانکڑا جوان ہے، بانکا، ترچھا، بہادر، دلیر

پھاڑْنا

پرت والی چیز کے کچھ حصے الگ کرنا ، ٹکڑے کرنا ، تختے وغیرہ میں بڑا سوراخ کرنا (مجازاً) سخت محنت کرنا .

پِھرَت

ایک قسم کی تراشی ہوئی این٘ٹ جو گھماؤ یا گولی میں نصب کی جاتی ہے .

پِھرَت

ایک قسم کی تراشی ہوئی این٘ٹ جو گھماؤ یا گولی میں نصب کی جاتی ہے .

پُھس سے

آہستہ سے، ہلکے سے

پُھسَر پُھسَر

آہستہ آہستہ یا چپکے چپکے باتیں کرنا، کانا پھوسی کرنا

پِھسَل جانا

۔۱۔رپٹنا۔ (فقرہ)۔ کیچڑ سے پاؤں پھسل گیا۔ ۲۔ وعدے سے پھرجانا۔ (فقرہ) وہ دس مرتبہ قول کرکے پھسل گیا۔ ۳۔فریفتہ ہوجانا۔ ؎ ۴۔دیکجھو پھِسَلنا۔

پِھسَڈّی

(دوڑ میں) پیچھے رہ جانے والا، پچھڑنے والا

پَھسَکْنا

دھسکنا، اندر کی طرف بیٹھا، کیچڑ میں پھنس جانا، پھسکانا

پَھل پانا

صلہ پانا ، جزا ملنا .

پَھل پھُلاری

۔مونث۔ مختلف میوے۔ طرح طرح کی ترکاریاں۔ (فقرہ) کھانے کے لئے جنگل میں خود رو پھل پھلاری کی افراط ہے۔

پَھلا پُھولا

ہرا بھرا، سرسبز، شاداب

پھُلروا

۰۱ نازک ، چھوٹا ، پھول جیسا .

پُھلِّیاں دَھرنا

دانت نکلنے کی ابتدا میں مسوڑھوں میں کھجلی ہوتی ہے اور اُبھر آتے ہیں، دانْت نکلنے سے پہلے دانْت نکلنے کی جگہ کا ورم، تھلّیاں دھرنا

پَھن٘دا

(رسی یا ریشم وغیرہ کا) حلقہ ، پھان٘د ، پھان٘سا .

پُھندنا سا

۔صفت (عو) ننّھا سا۔ چھوٹے قد کا۔ (فقرہ) کیا پھندنا سا لڑکا ہے۔

پَھنسنا

الجھنا ، اٹکنا ، مستغرق ہونا .

پُھن٘کار

دھون٘کنی سے ہوا نکلنے کی آواز

پُھوس

سوکھی ہوئی لمبی گھاس، جو اکثر چھپر بنانے میں کام آتی ہے

پُھوسڑا

تحقیر سے: (عو) بچہ، اولاد (فقرہ) پچیس برس کی عمر میں خدا خدا کرکے ناک رگڑ کے ایک پھوسڑا دیکھا تھا

پُھول پان کی طَرَح اُلَٹ پَلَٹ کَرنا

تین چار گھنٹے کے سفر میں تھکان کیسی اور وہ بھی کب کہ چاہنے والے ساتھ ہوں ہاتھوں ہاتھ لکھنؤ پہنچے پھول پان کی طرح الٹ پلٹ کی گئی.

پُھول جانا

بہت خوش ہونا ، مسرور ہونا .

پُھولا لَگْنا

عارضہ یا بیماری لاحق ہونا

پُھوٹ

شکستگی (ٹوٹ کے تابع کے طور پر)

پُھوٹ پَھٹَک رہنا

۔(لکھنو)۔ عو۔ اَن بَن رہنا۔ جھگڑا رہنا۔ (فقرہ) خورشید مرزا اور ان کی بیگم میں آج کی نہیں برسوں سے پھُوٹ پھٹک رہتی ہے۔

پُھوٹ نِکَلْنا

پھوٹ بہنا

پھوکَٹ میں

مفت میں، بلا معاوضہ

پَھٹ پَڑْنا

افراط سے ہونا ، کثرت سے ہونا ، کثرت ہونا .

پَھٹ جانا

پھٹنا

پَھٹ سے

فوراً، اسی وقت (بلا تاخیر)، جھٹ سے، معاً، جلدی سے، بے تامّل، ابھی

پھٹا اُدھڑا

پھٹا ہوا ادھڑا ہوا کپڑا

پَھڑْپَھڑانا

پھڑ پھڑ کرنا، (بازووں کو) پھٹ پھٹانا

پَھڑکا مارنا

تڑپانا، (کسی شے سے محروم کرکے) تکلیف دینا

پَھڑْکانا

پلانا، جنبش دینا

پَھڑَکْنا

آرزو مند ہونا، نہایت مشتاق ہونا

پُھڑِیا

پھنسی ، چھوٹا سا پھوڑا

پَہاڑ

(بطور صنعت تشبیہ) عظیم، بڑے حبثے والا، بہت بڑا

پَہْرا چَوکی بِٹھانا

محافظوں کا مقرر کرنا.

پَہْلُو

نقطۂ نظر، زاویۂ نگاہ

پَہْلُو مارْنا

برابری کرنا، ہمسری کرنا، زیر کرنا، نیچا دکھانا

پَہْلے سے چَھٹی کے دَھان کوٹْنا

قبل از وقت کسی کام کی فکر کرنا .

پَہُنچْنا

۱. رک : پہن٘چنا .

پیچ

بل، شکن، الجھاؤ

پیچ پانچ کی باتیں

شرارت کی باتیں، گھماؤ پھراؤ کی باتیں، چالاکی اور مکاری کی باتیں

پِیچھا بھاری ہونا

پس پشت مددگار ہونا ، پشتی ہونا ، بہت سے طرف دار ہونا.

پِیچھا کَرْنا

تعاقب کرنا، رگیدنا

پِیچھے پَڑْنا

سر ہونا ، سرگرداں رہنا .

پَیدا کَرْنا

عالم وجود میں لانا ، خلق کرنا ، بنانا .

پِیْری

بڑھاپا، ضعیفی، کہن سالی

پِیس پاس کے

پیس کر ، پیس کے ، پسینے کے بعد .

پَیسا چَلْنا

(زراعت) قرضے یا لگان کا روپیہ وصول ہونا

پَیسے کی جَگَہ دھیلا اُٹھانا

۔(عو) بہت کفایت شعاری کی جگہ (فقرہ) رویپہ پیسہ تو الغاروں ہے پر دل نہیں پیسے کی جگہ دھیلا اٹھاتی ہیں اور اس میں سے بھی بچے تو دوچار کوڑیاں بچا رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پیْش پیْش

تینوں حواری رخصت ہو کر چلے اور شمعون نے یعقوب و تومان کو پیش پیش بھیجا .

پیش رفت

کارگر، با اثر، موثر، نتیجہ خیز (ہونا، جانا کے ساتھ) (فقرہ) سب لوگ دن بھر ہلاک ہوئے کوئی حکمت نہ چلی کوئی تدبیر، پیشرفت نہ ہوئی

پیشاب کَرْنا

موتنا، خودبخود انزال ہوجانا

پیشانی پَر شِکَن پڑنا

ملال ہونا، چہرے سے آثار رنج وملال ظاہر ہونا، (فقرہ) وہ یہ خبر سن کر اس قدر ملول ہوئے کہ پیشانی پر شکن پڑگئی

پیشانی کی تَحْرِیر

نوشتۂ قسمت، تقدیر کا لکھا، قضاے الہیٰ، شدنی

پِینا

کسی سیال شے کو حلق سے اتارنا.

پِینگ

جھولے کا لمبا جھون٘ٹا، جو جھولےمیں کھڑے ہوکر بیٹھکیاں لگا کر بڑھایا جاتا ہے، ایک سرے سے دوسرے تک جھون٘ٹے کا طول، جھولے کی رسی

پَینٹھ

رک : پیٹھ (۱).

پَیوَند گاٹھنا

۔کپڑے کا جوڑ لگانا۔ (فقرہ) گھر والے پیوند گانٹھتے گانٹتھے ہار گئے۔

پَیوَند میں پَیوَند مِل جانا

۔(عو) نسل میں نسل مل جانا (فقرہ) انھیں دان وہیز کی پرواہ نہیں وہ چاہتے ہیں ہڈی میں پڈی پیوند میں پیوند مل جائے۔

پیٹ پیٹ کر

۔(عو) بڑی مشکل سے۔ نہایت دقَّ سے۔ (فقرہ) خاوند پیٹ پیٹ کر روٹی دیتا ہے۔ ۲۔مارمارکر۔ (فقرہ) میں تمام بدن پیٹ پیٹ کے سجادیا۔ ۳۔ماتم میں سر اورسینے پر ہےاتھ مار کے(فقرہ) میں کوکھ جلی رات سے پیٹ پیٹ کر جان کھورہی ہوں فرزندہ جو انا مرگ کی میّت پر بیٹھی رورہی

پیْٹ لینا

۔کوٗٹنا۔ (فقرہ) اس نے اپنا سر پیٹ لیا۔

پیٹ میں اَنگارے بَھرْنا

۔(عو) مال حرام کھانے دلےکی نسبت بولتی ہیں۔ (فقرہ) جو لوگ ناحق یتیموں کے مال کو خورد برد کرتےہیں وہ اپنے پیٹ میں انگارے بھرتے ہیں۔

پیٹ میں بَل پَڑنا

۔(ہنسی کی شدت سے) پیٹ میں شکن پڑنا۔ ہنستے ہنستے کمر کا دہرا ہوجانا۔ (فقرہ) ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑگئے۔

پیٹ میں پالْنا

(مجازاً) کوئی بات دل میں رکھنا ، فکر کرنا.

پیٹ میں پِٹُّھو

(بچوں کا کھیل) اگر کسی کھیل میں بچوں کی تعداد طاق ہو تو تقسیم کرنے میں جس طرف ایک کم رہے اس طرف کا ایک بچہ اپنے آپ کو ایک اور کھیلنے والا فرض کر کے دو کے برابر خیال کرتا ہے.

پیٹ میں پَڑْنا

کسی کھانے کی چیز کا پیٹ میں جانا ، حلق سے نیچے اترنا ، کھانے کو ملنا.

پیٹ میں گُن بَھرے ہونا

باطن میں شرارت ہونا.

پیٹ میں گُھسْنا

رک : پیٹ میں بیٹھنا.

پیٹ میں گھوڑے دَوڑْنا

قراقر ہونا ، پیٹ میں گڑ بڑ ہونا

پیٹ میں ٹُکْڑا ڈالْنا

کھانا دینا ، کھانے پینے کی کفالت کرنا.

پیٹ نَہِیں مانْتا

بھوک کی برداشت نہیں ہوتی۔

پیٹ کا گَہْرا

۔صفت۔ مذکر۔ راز چھپانے والا۔ (فقرہ) اس کام کو چاہئے آدمی دل کا پکّا پیٹ کا گہرا بھروسے کا پُورا۔

پیٹ کا کُڑکُڑانا

ہول سے پیٹ بولنا

پیٹ کُھل جانا

بھوک بڑھ جانا.

پِیٹْنا

مارنا ، جسمانی سزا دینا.

پِیٹھ پَرْ ہاتھ پھیرنا

پیار کرنا ، شفقت کرنا

پِیٹھ پِیچھے ڈال دینا

بے پروائی کرنا، توجہ نہ کرنا، پس پشت ڈال دینا، (فقرہ) میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ مذہب کو پیٹھ پیچھے ڈال دو

پِیٹھ سِیدھی کَرْنا

آرام لینا ، (دیر تک جھک کر کام کرنے کے بعد آرام لینے کے لیے) ٹیک لگا کر پیٹھنا یا ذرا سے دیر کو لیٹنا.

پیڑا توڑْنا

گنْدھے ہوئے آٹے میں سے ایک روٹی کے لائق لگدی اٹھانا، لوئی بنانا

پِیڑھا

پیڑا، پیڑی

پِیہُو پِیہُو

۔(عو) مونث پہیے کی آواز۔ فقرہ) مور جھنگار رہے تھے۔ پہیےے پیہود پیہو کررہے تھے۔

تار

زیور میں استعمال ہونے والا باریک تاروغیرہ

تار تار

۱. دھاگا دھاگا ، لیر لیر ، دھجی ، ٹکڑا ٹکڑا .

تارا وارا

۔(عو) وارا تابع مہمل ہے۔ (فقرہ) جب تم دُلہن بن کر تارے وارے دیکھ چکوگی پلٹ آؤں گی۔

تازَہ وِلایَت

(ف) صفت۔ نووارد، حال کا آیا ہوا، وہ شخص جو کسی دوسرے کی زبان نہ سمجھے، وحشی، نوگرفتار۔ (فقرہ) تازہ ولایت آدھی فارسی آدھی ہندی ملا کر ٹوٹی پھوٹی بولتے ہوں گے

تالو

من٘ھ کے اندر کی چھت، کام دہن، بیش فکی اور حنکی ہڈیوں کے افقی زائدوں سے مستحکم حصہ

تانا بانا

تارو پود، وہ دھاگے جنھیں بنائی کے وقت طول و عرض میں ڈالتے ہیں، کپڑے وغیرہ کی بنائی میں لمبائی اور چوڑائی میں ڈالے جانے والے دھاگے، تانا پیٹا

تانبے تاثِیر

(عو) بہت کم یا کم سے کم ، گنی بوٹی نپا شوربا، ضرورت بھر کی کم سے کم چیز.

تانْتا

مجمع، گروہ، سواریاں (فقرہ) ایک دن پہلے محل کا تانتا روانہ ہوا

تانسْنا

چشم نمائی کرنا، دھمکانا، ڈان٘ٹنا

تاننا

(پارچہ بافی) سوت کو بننے کے لیے لمبائی کے رخ خاص طریقے پر پھیلانا

تاوْ

۔ (ھ۔ بروزن گھاؤ) مذکر۔ ۱۔گرمی ۱۔گرمی۔ حرارت۔۲۔تیز آنچ۔ (فقرہٌ گھی تاؤ کھا گیاہے۔ ۳۔چرخ۔ کسی دھات کو آگ میں تپانا۔ چرخ دینا۔ ۴۔غصّہ۔ غضب۔ ۵۔ پیچ وتاب۔ ۶۔بَل۔ مڑوڑ۔خَم ۷۔تختۂ کاغد کا۔ ع

تاوا کرنا

۔چکّر لگانا۔ (فقرہ) وہ تو ہَوا پر تاوے کرنے لگا۔

تاک لَگانا

گھات میں رہنا، جستجو میں رہنا

تاک لینا

چیزوں کا وقت پر پہنچانا، اشیائے ضروری وقت پر مہیا کرنا، نگرانی کرنا، دیکھ بھال کرنا

تَاکہ

اس لیے، اس واسطے، کیونکہ، کسی امر کا سبب ظاہر کرنے کے لیے‏

تَاَہُّل

صاحب عیال واطفال ہونا، شادی کرنا، ازدواج، شادی شدہ یا صاحب عیال و اطفال ہونے کی حالت

تَبادِلَہ

ایک شے کی دوسری سے تبدیلی، کچھ دے کر کچھ لینے کا عمل، مبادلہ، عوض، معاوضہ، بدل، خیالات کی نسبت باہم دو یا زائد اشخاص کا اپنی اپنی رائے ظاہر کرنا، جیسے تبادلۂ خیالات

تَبایُن

اختلاف، فرق، ضد

تَبَحُّر

(مجازاً) بڑا عالم ہونا، کسی ہنر میں کامل ہونا، علامہ ہونا، گہرائی، وسعت، بے پایانی

تَبْخِیْر

۱. گرمی کی شدت سے مایع کا بخارات میں تبدیل ہونا یا بھاپ بننا .

تَبَدُّل

بدل جانے کی کیفیت، بدلنا، بدل، عزل و نَصَب، تبدیلی

تَپ اُترنا

بُخار زائل ہونا

تَپ ٹُوٹْنا

بخار کا زور گھٹنا

تَپا کرنا

۔لکازم (کنایۃً) غم جھیلنا (فقرہ) دو دن رات تپا کرتا ہے۔

تَپانا

کسی دیوتا کو چڑھانے کے لیے تھوڑی سی شراب گرا دینا ؛ نیز وہ شراب جو کسی دیوتا کو چڑھائی جائے ، (مزاحاً) شراب کا جرعہ یا گھون٘ٹ

تَنافُر

ایک دوسرے سے بھاگنا، بھاگنا

تِھڑی تِھڑی کَرنا

۔۱۔(عو) لعنت ملامت کرنا۔ نفریں کرنا۔ بُرا کہنا۔ ۲۔تھُک تھُکانا۔ (فقرہٌ تخت کے نیچے جوتا نظر پڑا اور یہ خیال موجود کہ جوتا تو یہاں سے کیا خدا نہ کرے وہ ننگے پیر ہوں۔ آپ ہی تھڑتھڑی کی اور اس وہم کو نکالا۔

جُمْلَہ

فقرہ، کلام، حکموں یا کلاموں کا مجموعہ

رَضِینا

(فقرۂ عربی اُردو میں مستعمل) جو کُچھ خدا کی مصلحت ہو ہم اس میں خوش ، اس کی مرضی کا سامنے سرِ تسلیم خم ہے (عربی کے فقرے ” رضینا بالقضا “ کی تخلفیف).

صاف رَکْھنا

بے میل کچیل کے رکھنا ، بے گرد و غبار کے رکھنا ، (فقرہ) مکان صاف رکھو ؛ کپڑے صاف رکھو ؛ بے کدورت رکھنا ، جیسے : دل صاف رکھو.

ضِلَع جُگَت

پہلو دار بات جس میں رعایت لفظی ہو، کلام یا عبارت میں بطور صفت ایسے الفاظ لانا جو باہم یا موضوع سخن کے ساتھ لفظی یا ظاہری مناسبت رکھتے ہوں

عُرُوج ہونا

مرتبہ بلند ہونا، ترقی پانا

فِطْرَت

قدرتی طور پر پیدا کی ہوئی کائنات، آفرینش، قدرت، نیچر

لَگ جانا

مِل جانا ، جُڑ جانا ، متصل ہو جانا ، قریب آ جانا (رک : لگنا ، برائے مزید اسناد و معانی) .

لَگا چَلْنا

ساتھ ساتھ چلنا، ہمراہ چلنا، سنگ سنگ جانا

ما بَیْن

بیچ میں، وسط میں، درمیان میں

ما لا یُطاق

جوطاقت سے بڑھ کر ہو، وہ کام جس کے کرنے کی طاقت نہ ہو، کسی کی طاقت سے باہرکی چیز یاکام، جس کی ہمت نہ ہو

ماؤُف

(وہ عضو وغیرہ) جس کو صدمہ پہنچا ہو، بے حس، معطل

مائِل

جس کے دل یا طبیعت کا جھکاؤ کسی ایک سمت ہو

ماتھے پَر ٹِیْکا ہونا

۔(ہو)کسی امر کا کسی پر منحصر ہونا ۔(فقرہ)کیا میری ماتھے پر ٹیکا ہے۔اس جگہ بیشتر ماتھے ٹیکاہونا ہے۔ماتھے پر شکن ہونا۔رنج واندوہ یادبخش اور ناگواری سے پیشانی پر بل پڑجانا۔؎

ماحَصَل

خلاصہ، لبِّ لباب

مادَّہ

کسی چیز کی اصل، وہ شے جس سے کوئی چیز تیار کی جائے

مار

تنگی، مفلسی

مار بَیٹْھنا

بے سوچے سمجھے مارنا، یکایک مارنا، بلا تامّل زدو کوب کرنا، کس اسلحے سے ضرب لگا دینا

مار پَڑْنا

زد و کوب ہونا، پٹائی ہونا، سزا ملنا

مار پَڑے

قہر نازل ہو، غضب ٹوٹے

مار پیچھے سنوار

۔(عو)ذلت کے بعد عزت کے محل پربولتی ہیں۔(فقرہ)وہ کسی کو میرے ایک آدمی کے پیچھے مارتھوی ڈالیں گے یہی ناکہ خفا ہوںگے۔اس جگہ مار کے پیچھے سنوار بھی مستعمل ہے۔؎

مار چَلْنا

مارنا شروع کرنا، مارنا

مار دھاڑ

مارپیٹ، زد و کوب، جھگڑا

مار دینا

مار بیٹھنا

مار رَکْھنا

جینا نہ چھوڑنا ، کام تمام کردینا ، ہلاک کر دینا .

مار لانا

غصب کرنا، دھوکا دے کر لینا، لوٹ کھسوٹ کر لانا، چُرا لانا

مار لینا

غصب کرلینا ، غبن کرنا ، ناجائز طور پر قبضہ کرلینا ، دبا لینا .

مار ڈالْنا

ہلاک کردینا، قتل کردینا، جان لے لینا

مار کھانا

نقصان اٹھانا

مار کِھلْوانا

پٹوانا، سزا دلوانا

مار ہونا

لڑائی ہونا، (فقرہ)آج گاؤں میں خوب مار ہوئی

مارا جانا

قتل ہونا ، ہلاک ہونا ، جان سے جانا .

مارا مار

کثرت، زیادتی، افراط

ماسِکَہ

وہ قوت جو غذا کو معدے میں ہضم کے واسطے روکتی ہے

ماشاءَ اللّٰہ

خدا نظرِ بد سے بچائے، خدا چشم بد سے محفوظ رکھے، یہ خدا کی خاص عنایت کے بغیر ممکن نہ تھا، جیسا کہ خدا نے چاہا، تحسین وآفریں کا کلمہ

ماضی اِحْتِمالی

وہ ماضی جس سے گزشتہ زمانے میں کسی فعل کے صادر ہونے کا احتمال یا شک پایا جائے، جیسے: وہ آیا ہوگا

ماضی قَرِیب

(قواعد) وہ ماضی جس سے قریب کا گزرا ہوا زمانہ سمجھا جائے، جیسے : آیا ہے، کیا ہے

مافی ضَمِیر

۔(ع)مذکر۔دل کی بات۔نیت۔غرض ۔مطلب۔مدعا۔مقصد۔؎ (فقرہ)خدا کو منظورتھا کہ تمہارے مافی الضمیر کو آزمائے۔

مال کَٹْنا

گاڑی میں سے مال چوری ہوجانا، مال کا چوری ہوجانا

مام

ایک قدیم مصری ساز جو عموماً عورتیں بجاتی تھیں ، دوہرا الغوزہ

مان جانا

منظور کرلینا، تسلیم کرلینا، راضی ہوجانا، اقرار کرلینا، آمادہ ہوجانا

مان رَکْھنا

عزت قائم رکھنا، بات رکھنا، پت رکھنا

مان لینا

منظور کرنا، قبول کرنا

مان نَہ مان مَیں تیرا مِہْمان

بے بلائے کسی کے یہاں جانے، خواہ مخواہ کسی کی بات میں دخل دینے یا زبردستی کسی کام میں شریک ہونے والے کے لیے بولتے ہیں

مان کا ہونا

اختیار کا ہونا ، قابو کا ہونا۔

مانگ ہونا

ضرورت ہونا، طلب ہونا، (فقرہ) آج کل گیہوں کی مانگ بہت ہے

مانگا تانگا

عاریتاً لیا ہوا، مستعارلیا ہوا، قرض لیا ہوا، اُدھارلیا ہوا

مانْگا کَرنا

۔مانگتے رہنا۔(فقرہ)وہ بھیک مانگاکرتا ہے۔

مانند

(ملا ہاتفی) باآن پسران ماہ مانند ہمخیل شدند دخترے چنداردومیں زبانوں پر بکسر سوم ہے) مذکر نظیر، مثل، مشابہ (فقرہ) اس کا مانند پیدا نہیں ہوا

ماں بَہَن کَرْنا

ماں بہن کی گالی دینا

مُباحَثہ

باہمی بحث، سوال و جواب، کسی معاملے پر زبانی تکرار، مناظرہ، تکرار، بحث

مُبارَک سَلامَت

مبارک باد دینے کا عمل، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا، خیر سگالی کے جذبات کا باہمی اظہار، باہمی مبارک باد، تہنیت

مُبَرَّا

کسی گناہ، تہمت یا صفت مذموم وغیرہ سے بری، پاک و صاف، ناآلودہ

مَت مار دینا

۔عقل زائل کردینا۔(فقرہ)خدانے ان کی ایسی مت ماردی ہے کہ وہ اپنے برے اعمال کو اچھا سمجھتے ہیں۔

مَتاع

وہ چیز جس سے نفع حاصل ہو جیسے تجارت کا مال، مال و اسباب، پونجی، اسباب، سرمایہ

مَتَانت

استحکام، مضبوطی، پختگی، استواری

مُتَّحِد الفُہُوم

وہ جس کا مطلب ایک ہو، ایک سے مطلب والا

مُتَدَاوَل

دست بدست پہنچا ہوا، جس کا چلن ہو، مروج، رائج، عام، زیر گردش

مُتَضاد

ایک دوسرے کی ضد، برعکس، الٹا، مخالف، برخلاف، متناقض

مُتَعَلِّقِین

اہل خانہ، گھر کے لوگ، بال بچے، رشتہ دار، دوست، احباب

مُتْعَہ

مجازاً: نان و نفقہ اور لباس جو مطلقہ کو دیا جائے

مُتَغائِر

الگ، جدا، برعکس، ایک دوسرے کے ضد، بے جوڑ

مُتَوَحِّش

وحشت میں ڈالنے والا، وحشت انگیز، بھیانک، ہولناک

مُجاہَدَہ

جدوجہد، جانفشانی، محنت، مشقت، نفس کشی، ریاضت

مُحاسَبَہ

حساب کتاب، جانچ پڑتال، کسی سے حساب لینا یا کرنا، تنقیح

مُحاصَرَہ

حدبندی، چاردیواری، احاطہ

مُحَبَّت کَرنا

پیار کرنا، چاہنا، الفت رکھنا، محبت رکھنا

مُحتاج

ضرورت مند، حاجت مند، خواہش مند، خواہاں، طلب گار، متقاضی

مُحتاج کَرْنا

کسی عضو سے بے کار کر دینا

مِحراب

۱۔ (i) (عموماً) مسجد میں وہ قوس یا کمان نما قبلہ رُخ جگہ جہاں منبر کے ساتھ امام کھڑے ہوکر نماز پڑھاتا ہے ۔

مَحْض

خالص، نرا، مطلق

مَحْفُوظ

حفاظت سے یا سنبھال کر رکھا ہوا

مُحِیط

گھیرنے والا، احاطہ کرنے والا، چھایا ہوا، گھیرے ہوئے، احاطہ کیے ہوئے

مُحِیط ہونا

ابر کا چھانا

مُخالِفَت

دشمنی، عداوت، روگردانی، عناد

مُخْتَلَف فِیہ

متنازعہ، اختلاف والا، متنازع فیہ

مُداخَلَت

قبضہ، قابو، درک، رسائی، واقفیت

مُدافَعَت

دفع کرنا، دفعیہ، دفاع، روک، بچاؤ، مزاحمت

مَدَد

مدد کرنے والا شخص، امداد کرنے والا شخص

مَذاق

کسی بات کا چسکا، چاٹ، دلچسپی

مُذَبذَب

دھڑ پکڑ کرنے والا

مَر پِٹ کَر

۔بمشکل تمام۔نہایت کوشش سے ۔بڑی محنت سے۔(فقرہ)تیشہ کند ہو تو تندرست بڑھئی عمدہ کام تونہیں بناسکے گامگر خیر اس کندتیشہ سےمرپٹ کر کچھ تو کرہی لے گا۔

مَر مِٹنا

۱۔ مر جانا ، قتل ہونا ، جان دینا ، قربان ہونا ۔

مَر کے رَہ جانا

۔۱۔مرجانا۔؎ ۔۲۔(کنایۃً)آنے میں دیر لگانا۔(فقرہ) بسنتی معصوم کو بلانے گئی تھی وہیں مرکر رہ گئی۔اس جگہ مررہنا بھی مستعمل ۔

مُراد بر لانا

کسی کا مقصد پورا کرنا، کسی کی خواہش پوری کرنا

مُرادی

آنوں کی تعداد ظاہر کرنے کے لیے، بجائے موازی بعض جگہ مستعمل نیز چھوٹے سکے

مُراسَلَہ

برابر والے یا ہم رتبہ آدمی کا خط، چٹھی، خط، نامہ

مَراسِم

رسمیں ، رسومات ، دستور ، معمولات ، قاعدے

مُراعات

۱۔ (لفظاً) جانوروں کا باہم مل کر چرنا ، نگاہ رکھنا ، کن آنکھیوں سے دیکھنا

مِراق

طب: ایک جھلی کا نام جو شکم کی جلد کے نیچے اور عضلات شکم کے اوپر ہوتی ہے

مَرتَبَہ

درجہ، رتبہ، منصب، عہدہ

مُرتَفَع

ہٹایا گیا، جگہ سے دور کیا گیا

مَرجَعِیَّت

مقام رجوع یا جائے بازگشت ہونا، مرجع ہونا، مرکز ہونا، مقبولیت، مرکزیت، مرکزی حیثیت

مِرْچ

ایک پودا جس کا پھل عام طور پر سُرخ ہوتا ہے مگر اس کے علاوہ پیلا، کالا اور سفید بھی ہوتا ہے اس کا مزہ بہت تیز ہوتا اور زبان کو جلاتا ہے، اسے نمک کے ساتھ سالن میں استعمال کرتے ہیں

مَرْحَلہ

کوچ کی جگہ، سفر کی جگہ یا منزل

مَرد خُدا

عارف، پارسا، خداشناس، خدارسیدہ، بھلا مانس، شریف آدمی، بندۂ خدا، بزرگ شخص، ولی

مَردُوا

(عور) مرد

مُردوں کو اَوندھا ڈال رَکھنا

مردوں کی فاتحہ درود نہ کرنا، شب برات کا تہوار نہ منانا

مَرَض اُٹھ کَھڑا ہونا

کوئی عارضہ لاحق ہوجانا

مرغی جان سے گئی کھانے والے کو مزہ نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مَرقُومُ الذَّیل

نیچے لکھا ہوا، ذیل میں ذکر کیا ہوا یا مندرجہ

مَرَمَّت

ٹوٹی پھوٹی، ناقص چیز یا پھٹے پرانے کپڑے یا ٹوٹی ہوئی عمارت، مکان وغیرہ کی درستی، کسی چیز کو ٹھیک ٹھاک کرنا

مَرَمَّت ہونا

(کسی چیز کا) ٹھیک ہونا، درستی

مَرنا

موت سے متعلق رسم ؛ تجہیز و تکفین

مَرکُوز خاطِر

دل نشیں، دل میں بیٹھا ہوا، جوبات دل میں بیٹھی ہوئی ہو

مِزَاج

ناز، نخرہ، بدمزاجی، چوچلا

مِزاج پانا

توجہ پانا، رخ پانا

مٹ گیا

اُجڑا ، خانہ خراب ، نیواں ناس گیا ، مرنے جوگ ، مرنے جوگا ، موا ؛ جیسے : مٹ گیا روز آآکر ستاتا ہے ، مٹ گئے مان جا وغیرہ

مِٹْوانا

مٹانا، برباد کروانا، معدوم یا محو کروانا

مِٹّی کَر دینا

۔(ھ)خراب کردینا۔بگاڑنا۔خاک میں ملانا۔خیک کی طرح بےوقعت کرنا۔؎ ۔۲۔میلا کرنا۔مٹی کے رنگ کا کردینا۔(فقرہ)تم نے دن بھر میں سب کپڑے مٹی کردئے۔۔۳۔بے لطف کرنا۔کھانا ٹھنڈا کردینا۔۴۔بربباد کرنا۔لٹانا جیسے روپیہ مٹی کردینا۔

مِٹھاس

شیرینی، حلاوت، میٹھا مزہ، میٹھا پن (کھٹاس کا نقیض)، اچھا تاثر، لذت

مُٹْھیا قَلَم

وہ قلم، جو مٹھی بھر سے زیادہ لمبا نہ ہو، چھوٹا قلم، جس سے لکھنا منحوس خیال کرتے اور استاد پر کہتے ہیں کہ گالی پڑتی ہے، چھوٹا قلم، جو مٹھی سے چھوٹا ہو۔(فقرہ) مٹھیا قلم سے استاد کو گالی پڑتی ہے

مُڑک

کجی، ٹیڑھ، بل

مَہبُوت

بھونچکا ، ہیبت زدہ نیز بزدل ،کمزور ۔

ناتھنا

۱۔ بیل کو قابو میں رکھنے کے لیے اس کی ناک چھید کر اس میں رسّی ڈالنا ۔

ناچار

بے یار و مدد گار، مجبور، بے بس

نادِری چَڑھانا

گنجفے میں ایک طرح کی مات دینا، جس میں مذاقاً ہارنے والے سے ایک پتے کے برابر میانی کترنے کو کہا کرتے ہیں

نادِری حُکم

نادرشاہی حکم، جابرانہ حکم، نامناسب اور انتہائی دشوار کام کا حکم

نازُک

دبلا پتلا ، ورق سا ، ہلکا ، کم وزن

ناس

لوگ ، انسان ، آدمی ، مانس ۔

ناسُور ڈالنا

گہرا زخم کر دینا، سخت اذیت پہنچانا، بہت تکلیف دینا، گھاؤ ڈالنا

نالائِق

جس میں صلاحیت کی کمی ہو جو بیوقوف اور مخرب اخلاق سلوک کرتا ہو

نام

وہ لفظ جس سے کسی ذات یعنی انسان، شے وغیرہ کا علم ہو، کسی کو پکارنے کے لیے ایک مخصوص لفظ، اسم

نام بُردَہ

جس کا ذکر پہلے آ چکا ہو، مذکورہ بالا، مشارہ الیہ

نام پَکَڑ لینا

۔ خواہ مخواہ نام لینا (نوراللغات) ۔

نام دَھرا جانا

برا نام رکھا جانا، بُرا کہا جانا، رُسوا کیا جانا

نام دَھرنا

رک : نام دینا

نامْدار

مشہور و معروف، جس کا بڑا نام ہو، نام ور، شہرت یافتہ، نامی

ناک پُچھ جانا

سخت رسوائی ہونا ، بدنامی ہونا (فقرہ) دولھا میاں بدنامی و رسوائی کا عمل نہ پڑھیں جو کنبے بھرکی ناک پچھ جائے

ناک چوٹی سے دُرُست رَہنا

(عو) بناؤ سنوار کیے رہنا ، (فقرہ) ناک چوٹی سے درست رہنا مہندی لگانا سکھاؤں گی

ناک چَڑھا

مغرور، نازک مزاج، نک چڑھا

نوک دار

نوک رکھنے والا ، نکیلا ، چبھنے والا ، جس کا سرا تیز نوک والا ہو ۔

وَالْحَمْدُلِلّٰہ

اور الحمدﷲ ، بس اﷲ کا شکر (خاتمہء کلام پرمستعمل عربی فقرہ) ۔

کَسْنا

تلوار کا لچک کھانا ، لچک جانا ، تلوار کو لچکا کر آزمانا

کور کَسَر

کمی بیشی، نقص، برائی، کجی، عیب، (نکالنا، نکلنا کے ساتھ) (فقرہ ، تمھارے مار ڈالنے میں اُس نے کوئی کور کسر باقی نہیں رکھی

کَہاں کا کَہاں

بے ٹھکانے ، کالے کوسوں ، کس مقام سے کس مقام پر (فقرہ) پڑھتے پڑھتے کہاں کا کہاں پہنچا.

ہائے اَللّٰہ

اندوہ و غم کے اظہار کے لیے، اظہارِ تأسف کے لیے، کلمۂ درو د بکا واندوہ

ہاتھ

حمایت

ہاتھ اُٹھانا

ماتھے پر ہاتھ رکھ کر آداب بجا لانا، تسلیم کرنا

ہاتھ اُٹھنا

ہاتھ اونچا ہونا، ہاتھ کھڑا ہونا، ہاتھ پھیلنا، ہاتھ دراز ہونا

ہاتھ توڑ توڑ کے کھانا

۔مزیدار چیز کھاکر ہاتھوں کو چاٹنا۔ لذیذ چیز کی تعریف کے لیے مستعملہے۔(فقرہ) سبز چولائی ایسی بکتی ہے کہ ہاتھ توڑ توڑ کر کھائیے۔

ہاتھ چَلانا

کھیل وغیرہ میں ہاتھ کے پینترے دکھانا

ہاتھ چَلنا

تلوار وغیرہ کا وار ہونا

ہاتھ چھوٹا ہوا

جس کو بے دھڑک مارنے کی عادت ہو، ہتھ چھٹ

ہاتھ چُھڑانا

اپنے ہاتھ کو جھٹکے سے دوسرے کے ہاتھ سے نکال لینا، کسی کی گرفت سے نکل جانا

ہاتھ دَھرنا

۱۔ ہاتھ سے پکڑنا ، کسی چیز پر ہاتھ رکھنا ۔

ہاتھ گِھس جانا

(کنایۃً) ہاتھ سے کوئی کام باربار کرنا

ہاتھ کُھلا ہونا

فیاضی کی عادت ہونا، سخی ہونا، بہت خرچ کرنے کی عادت ہونا، داد ودہش کے لئے ہاتھ کا مشاق ہونا، (فقرہ) ہاتھ کھلاہوا ہے ادھر روپیہ آیا اُدھر اُڑگیا

ہاتھ کے بیر نَہ کھانا

(حقارتاً) کسی سے نہایت نفرت کرنا، متنفر ہونا، بالکل خاطر میں نہ لانا

ہار بَیٹھنا

تھک جانا

ہارُونی

قاصدی، نگہبانی، پاسبانی، محافظت، خدمت

ہارے درجے

مجبور ہو کر، ناچار، مجبوراً، آخر کار، بالآخر نیز ہاری ہوئی حالت میں، شکست خوردہ حالت میں

ہانْڈی پَکْنا

دال یا سالن پکنا، کھانا پکنا

ہانْڈی چَڑھانا

مفت میں سامان حاصل کرنا، بالائی آمدنی کرنا، مفت میں کمانا یا رشوت لینا

ہتھیلی سِلسلانا

ہتھیلی میں ہلکی سی کھجلی معلوم ہونا، ہاتھ میں سرسراہٹ محسوس ہونا (جو روپیہ ملنے کا شگون سمجھا جاتا ہے)

ہَر چَند

باوجود یکہ، اگرچہ، گوکہ

ہَر سَٹّے

ہر بار ، ہر دفعہ ، ہر مرتبہ ۔

ہُرْہُرانا

خرخر کرنا (بلی کی طرح)، غرانا (شیر کی طرح)

ہَری بُلوانا

کہتے ہیں کہ زمانۂ سابق میں بنگالے میں یہ دستور تھا کہ بہت بوڑھے قریب المرگ آدمی کو گنگاجی میں اُتارکر اس سے خدا کا نام لواتے اور غوطہ دے کر مار ڈالتے تھے

ہَزاری بَزاری

امیر غریب، ادنیٰ و اعلیٰ، فوجی اور شہری؛ ہر قسم کے لوگ، خاص اور عام لوگ، بڑے چھوٹے، مال دار اور غریب لوگ

ہَزاری عُمْر ہو

دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو

ہِلا دینا

جنبش دینا، حرکت دینا

ہِلا مارْنا

جنبش دینا، جھنجھوڑنا

ہَلْکا ہونا

۔ کم وزن ہونا ، سبک ہونا ، سبک سار ہونا ۔

ہلہلا اُٹھنا

جوش، ترنگ ہونا

ہَلَیلَہ

ایک بڑے جنگلی درخت کا پھل جو یونانی ادویات میں کثرت سے مستعمل ہے، ہڑ، بہیڑہ

ہَمْراہ

ہم راہ، ساتھ چلنے والا، ساتھی

ہَنسا مارنا

بہت زیادہ ہنسانا، ہنسا ہنسا کے تھکا دینا

ہَنْسی اُڑانا

تمسخر کرنا ، ذلیل کرنا ، تضحیک کرنا، کسی پر ہنسنا

ہو نَہ ہو

۔۱۔ایسے شک کے لئے مستعمل ہے۔ جو یقین کے قریب ہو۔غالبا۔(فقرہ) ہو نہ ہو زید تمہارا بھائی ہے۔یقینا کی جگہ۔(فقرہ) یہ بشر تو نہیں ہو نہ ہو ایک معزز فرشتہ ہے۳۔ہو یا نہ ہو کی جگہ۔؎

ہَوا دینا

پنکھے یا دامن وغیرہ سے ہوا پہنچانا، (آرام پہنچانے یا ہوش میں لانے کے لیے) ہوا کرنا، پنکھا جھلنا

ہَڑ

۔(ھ۔بالضم) مونث۔ چڑیوں کے ہنکانے کی آواز۔

ہڑپ کرجانا

نگل جانا، اندر اتار جانا، ایک بار کل کسی چیز کا کھاجانا

ہَڑکائی کُتیا

کتیا جو ہر ایک کو کاٹتی پھرے، باؤلی کتیا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone