زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’کاشتکاری‘‘ سے متعلق الفاظ

’’کاشتکاری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آوَت

اسّی بیگھے کے بقدر کاشت کی آراضی، اتنی زرعی زمین، جس میں بیل کی ایک جوڑی سے ہل چلایا جائے

آکَن

کھیت کی گھاس، جڑیں اورجھاڑیوں کا سمیٹا ہوا انبار، گھور

اَپھار

بد ہضمی یا جس ریاح وغیرہ سے انسان یا حیوان کا پیٹ پھولنے کی کیفیت، نفخ کی بیماری، استعادۃً

اُچْکا

پتنگ کی ڈور لپیٹنے کی برجی نما بنی ہوئی چرخی جس پر سے ڈور اچک کر نکلتی ہے .

اَدْھ چَنا

(کاشتکاری) ادھ گیہواں

اَدِھیاری

ہر جائیداد میں برابر کا حق

اَراضی

قطعۂ زمین، پلاٹ، ( بیشتر) وہ زمین جس میں کاشت کی جانے، زرعی زمین، دیہی جائداد، کھیت

اَرْنا

جنگلی، صحرائی، جیسے: جنگل وغیرہ میں پڑے پڑے سوکھا ہوا گوبرجو جلانے کے کام آتا ہے، بن پتھا ہوا اپلا

اَسِیْچ

(کاشتکاری) قطعہ اراضی جس کی سنچائی نہ ہوسکے یا جس کے لیے آپباشی کا کوئی ذریعہ نہ ہو

اَگَورْی

(زراعت) پیشگی لگان جو کاشتکار زمیندار کو جیٹھ اور اساڑھ کے مہینوں میں دیتا ہے

اَگْھنی

(کاشتکاری) خریف کی فصل کی وہ جنس جو شروع جاڑے میں کاٹی جائے

اَگیر

(کاشتکاری) اناج کی بالیں جو کٹائی سے پہلے تھوڑی سی توڑ کر زمیندار کو رسماً بطور نذر پیش کی جاتی ہیں.

اَمْرا

(کاشتکاری) چنے کا کھیت، چنرا، چنیارا

اَنْجْنا

جو اب تک پیدا نہ ہوا ہو

اَن٘گْرُو

کنکریلی زمین جس میں جڑوں والی سبزیاں جیسے مولی، گاجر، شلجم چقندر وغیرہ نہ بوسکیں، بنجر زمین

اَنکَوری

(کاشتکاری) ہل کا پھار والا حصہ (انگ یا آنگ کا دہقانی تلفظ)

اَوائی

جھوٹی خبر ، افواہ بے سروپا بات ۔

اَواسی

(کاشتکاری) اناج کی ادھ کچی بالیں جو ہولے بنا کر کھانے کے قابل ہوگئی ہوں

اُوپَر چَھنْٹ

(کاشتکاری) کھیت کی کٹائی کا ایک طریقہ جس میں پہلے بالیں اوپر سے چھانٹ لی جاتی ہیں ۔

اَوگ

(کاشتکاری) ہرس اور ناکل کے جوڑ پر اوپر کے رخ سے بطور ڈاٹ پھنسی ہوئی ایک لمبی چوبی پھان٘ٹ جو ان دونوں حصوں کو آپس میں گون٘دھے رکھتی ہے، اس لے اصطلاحاً اس کو گن٘دھیل بھی کہتے ہیں (اوگی، ہندی میں ایسی چیز کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے اوپر بہ طور اہرا چڑھائی جائے اور وہ نیچے کے حصے پر جمی رہے)، پسینے کی ندی

اوٹ

گھونگٹ کی دیوار ؛نقاب ؛ گھات ، کمینگاہ

اَوکَھر

دوا دارو، جڑی بوٹی وغیرہ

اَڑاہا

وہ گھاس وغیرہ جو فصل کو پوری غذا ملنے میں حائل ہو

اَکْرایا

زمین جو بیج ڈالنے کے لئے اچھی نہ ہو

اَکْری

(کاشتکاری) بیج بونے کی ایک قسم کی قیف

اُکھاری

(کاشتکاری) گنے کی بئی پود یا کیاری .

اَکھانی

ایک قسم کی جو، باجرا یا جوار جو چارے کے لیے بوئی جاتی ہے بَدَرْوا

اُکھانی

(بیلداری) پتھر کی روڑی یا کنکر اٹھانے اور سمیٹنے کا پنجے کی شکل کا پنج شاخہ ، ایک طرح کا پھاوڑا

اَکْھرا

(کاشتکاری) وہ کھیت جس میں سے فصلی پیداوار کاٹ کر اس کی جڑیں زمین میں لگی چھوڑ دی گئی ہوں، بغیر سنوارا اور صاف کیا ہوا کھیت

اُکْھراج

(کاشتکاری) گنے کے پود کھیت میں منتقل کرنے کا زمانہ .

اَکْھری

(کاشتکاری) بیج بونے کا ایک قسم کا قیف .

اَکْھوا

پہلی روئیدگی (جو بیج ڈالنے کے بعد زمین کو شگافتہ کر کے نمودار ہوتی ہے)، پودے کا وہ سرا جو زمین کو پھاڑ کر پہلی بار ابھرتا ہے

اِہْری

(کاشتکاری) نمک کے محلول کو نتھارنے یا مقطر کرنے کی چھلنی.

اِیکھ باڑی

(کاشتکاری) وہ کھیت جو ایکھ کی کاشت کے لیے مخصوص ہو .

اِیکھ راج

(کاشتکاری) ایکھ بوتے وقت کی رسم اور پوجا

بالُو تَرائی

(زراعت) دریا کے دھارے کی زمین جو ریت اور گرد سے پٹ گئی ہو دریا کے دھارے کا رخ بدل جانے سے یہ آراضی کاشت کے لیے بہت موزوں ہوتی ہے

باڑھی

(محصول اور لگان وغیرہ کے علاوہ) وہ اضافی جو بوائی کے لئے دیے ہوئے بیج پرکاشتکار سے جنس کی صورت میں لیا جائے

باڑی

کانٹوں وغیرہ کا احاطہ جو باغ یا کھیت وغیرہ کے گرد ہو

بِچار

سوچ، فکر، غور

بِچْکا

(کاشتکاری) مصنوعی ڈراؤنی شکل، جو کھیت میں جانوروں کو ڈرانے کے لئے لگا دیتے ہیں، اچٹا، اچکا

بَذْر گَر

بیج بونے والا، کسان

بَرْدی

لدو بیلوں کا گروہ جن پر پیپاری لوگ سامان لادتے اور لیجاتے ہیں.

بَرْز

بوئی ہوئی زمین یا کاشتکاری

بَریجا

وہ زمین جو پان کی کاشت کے لیے گھیر لی گئی ہو

بَزَن

ہل چلاتے ہوئے کھیت کی مٹی ہموار کرنے کا تختہ، پٹیلا

بُوار

بیج ڈالنے کی رت، کھیت میں تخم پاشی

بھاجی دار

(کاشتکاری) حصّہ دار، ساجھی، کھیتی کی پیداوار میں برابر کا حصہ دار

بَھسَینڈی

(کاشتکاری) ایسی نکیلی جڑ جو سیدھی زمین میں اترتی چلی جائے جیسے گاجر مولی کی جڑ.

بَیساکھی

وہ لاٹھی جس کے سہارے (عموماً بغل کے تلے رکھ کر) لن٘گڑے لولے چلتے ہیں

بیٹھک

بیٹھنے کی جگہ، نشست گاہ

پاچھور

(کاشتکاری) کن٘ویں کے چاک (گھرنی) کا اڈّا جس پر چاک لگایا جاتا ہے ، گرنڈ ، پارچھا ، پاڑ ، ڈن٘ڈا .

پِتائی

(کاشتکاری) گنّے کا سر شاخہ یا اوپر کے پتّے ، اَگولا ۔

پُجار

(کاشتکاری) نشیبی زمین جو دریا یا نہر کے پانی کے رساؤ سے خوب سیراب ہوتی رہے ، کھادر.

پِچَھوت

(کاشتکاری) وہ چیز، جو فصل کے آخر میں بوئی جائے یا پیدا ہو

پَرْبیدا

(کاشتکاری) چھدری تخم ریزی.

پرْتِھیا

(کاشتکاری) ہل کی پھار کی نوک جو مٹی کھودتی ہے ، پروتھا.

پَرْتی جَدِید

(کاشتکاری) وہ آراضی جو ایک دو فصل تک اکارت رکھی جائے، وہ اراضی جو حال میں غیر مزروعہ ہوگئی ہو

پَرْتی قَدیم

(کاشتکاری) وہ آراضی جو بہت عرصے سے اکارت ہو اور جس میں اچھی فصل پیدا ہونے کی امید نہ رہے، وہ اراضی جو عرصہ سے غیر مزروعہ پڑی ہو

پِلَوتا

(کاشتکاری) پیلی مٹی کی زمین جو ریت اور چکنی مٹی کی ملواں اور قوت میں اول درجے کی ہوتی ہے۔

پَلُوچ

(کاشتکاری) وہ کھیت جو آنے والی خریف کی فصل پر خالی چھوڑ دیا گیا ہو، پندی ، پنڈر.

پَلی ہار

(کاشتکاری) وہ زمین جو تین سال بونے کے بعد ایک فصل کے لیے خالی چھوڑ دی جائے۔

پَن مار

(کاشتکاری) پانی کا مارا ہوا کھیت جو بارش یا آبپاشی کی زیادتی سے خراب ہوگیا ہو.

پُنْجا

(کاشتکاری) وہ اراضی جس کی آب پاشی آسانی سے نہ ہو سکے

پَنچ نامَہ

(کاشتکاری) کسی انتظامی یا عدالتی فیصلےکے لیے پنچ اور پنچوں کے فیصلے کے لیے راضی نامہ (اقراری دستاویز) ، پنچوں کے فیصلے کو قبول کرنے کا تحریری اقرار نامہ جو فریقین کی طرف سے لکھا جائے.

پَنْٹار

(کاشتکاری) کھیت میں پودوں کی نلائی، یعنی ان کی جڑوں کے پاس کی گھاس نکالنے اور مٹی پولی کرنے کا عمل، ساڑھی، کھود

پَنْڈَر

(کاشتکاری) وہ کھیت جو آںے والی خریف کی فصل پر خالی چھوڑ دیا گیا ہو ، پندی

پَنیلا

(کاشتکاری) وہ کھیت جس میں پانی کی آل اتنی زیادہ ہو کہ بیج گل جائے ؛ دلدلی زمین .

پوتا

رک : پوت (۴)

پوتَھ

رک : پوت (۲) .

پَودَر

(کاشتکاری) کھیت کے اندر یا کنارے کنارے ایک آدمی کے چلنے کا راستہ جو کچّی زمین پر مسلسل چلنے سے پکّا نشان بن جاتا ہے ، پگ ڈنڈی یا پکھ ڈنڈی ، بٹیا ، پاہ .

پَودھاری

(کاشتکاری) بیج بونے اور پود تیار کرنے کی کیاری جس میں ایسے بیج بوئے جائیں جن کی پود ایک جگہ سے دوسری جگہ لگانی ضروری ہو ، پنیری ، بیہن ، پیاد .

پوٹْیا

رک پوتھی (۳)

پوڑھی

پوڑھا کی تانیث

پِٹا

ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .

پَٹْرَونتھا

(کاشتکاری) رک : پٹیلا ، پتری ، ہین٘گا.

پَٹْمی لَگانا

(زراعت) گنے بونا ، گنے کی پوریوں کو (کاشت کے لیے) زمین میں دبانا .

پَٹّا

ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .

پَٹّا کَرنا

(زراعت) کسی کاشتکار یا ٹھیکیدار کو کاشت کی زمین لگان یا ٹھیکے پر دینا .

پھار پِٹائی

(کاشتکاری) رک : پھار کٹائی .

پھار کُٹائی

(کاشتکاری) ہل کی پھار کو درست اور تیز کرنے کی لوہار کی اجرت .

پھاس

رک : بھاس ، (کاشت کاری) دلدی زمین یا وہ زمین جس میں کسی چشمے کے پانی کا رساؤ جاری رہے جس کی وجہ سے وہ کیچڑ بن جائے اور کاشت کے قابل نہ ہو ، دھسن .

پَھنّا

(گاڑی بانی) دو پہیا گاڑی کے سامنے کے سرے کو اوپر اٹھائے رکھنے کی ٹیک جبکہ وہ بے جتی ہو ، اٹھار ، اٹھاؤنی ، اٹھکن ، ڈئی ، سندہوائی

پِیاد

پیادہ

پَیداوارِ اراضی

زمین کی پیداوار اور یافت

پَیرنی

(کاشتکاری) کھیت میں بیج کی بوائی ، تخم ریزی ، بوئی.

پیسی

ایک عمدہ قسم کا گیہوں جو سفید اور نرم ہوتا ہے- اس کا آٹا بہت اچھا ہوتا ہے روا

پیش کاشْت

(کاشتکاری) کھیتی کرنے کا پیشگی لگان.

تاسی

پیروی ، اقتدا ، انّباع ۔

تامْنا

کاشت کاری: ہل چلانے سے قبل کھیت کی گھاس اور جڑیں نکالنا

تُخْم دان

(حیوانیات) جسم کے انداز وہ تھیلی جس میں انڈے یا تولیدی جرثومے ہوتے ہیں، بیضہ دان کیسۂ کرم منی، صّرۂ تخم.

تَرامِرا

(کاشت کاری) ایک قسم کے سن کا پودا جس کے بیج کو السی اور ریشے کو کتان کہتے ہیں

تِرَنگَل

گھاس اٹھانے اور اتھل پتھل کرنے کا تین شاخوں والا پنجے کی شکل کا آلہ

تِکور

(کاشت کاری) ۳/۱ اور ۳/۲ کی نبست سے زمیندار اور کاشتکار کے درمیان سیر (خود کاشت اراضی) کی پیداوار کی تقسیم کا معاہدہ

تھاک

رک : تھاہ.

تُھونتھی

(کاشتکاری) چنے کا خول جس کے بڑھنے اور پھولنے کو دانے کی عمدگی خیال کیا جاتا ہے ، ٹھینْٹا ، ڈھونْڈی ، ڈھیری ، ڈھیل باس یا ڈھیاوانْس ، گھیگر ، گھینْٹی .

تِہارَہ

(کاشتکاری) رک: تِہاڑا.

جانڑی

(کاشتکاری) بیچ بونے کی بانس کی بنی ہوئی قیف کی شکل کی لمبی نلی ، مالا .

جَرْئی

(کشتکاری) ایک قسم کا کپڑا جو گیہوں کی بالوں اور چنے کے پودے کو نقصان پہن٘چاتا ہے، جوئی، گھونگی، گھنگی، گندھر، گندر

جَمعِ اَصْل

(کاشت کاری) ملک کی آمدنی جو ملک کی ضروریات کے لیے محفوظ اور مختص ہو، لگان

جَمْع بَنْدی

فرد لگان، مال گزاری کی تشخیص

جَمْع دَھْاْرَاْ

(کاشت کاری) وہ رقم یا چندہ جو گاؤں کے مشترک اخراجات کے لیے سرکاری طور پر گھر اور کھیت کے حساب سے لیا جائے، گاؤں خرچ

جَمْع سَنگیِن

(کاشت کاری) وہ محصول جو لگان کے علاوہ فوجی یا اسی قسم کی کسی دوسری ضرورت کے لیے لیا جائے

جَمْعِ فَصْل

(کاشتکاری) لگان کے علاوہ دوسرے ذرائع آمدنی مثلاً گھاٹ اتروانی، پہاڑ اور جن٘گل کی آمدنی وغیرہ

جَمْع گُزَاْر

(کاشت کاری) جمع وصول کر کے خزانے میں داخل کرنے والا سرکاری نمایندہ جو زمیندار کی طرف سے کاشتکار سے (رقم) وصول کرنے کا مجاز ہوتا ہے

جَموگ

زمین داروں کے ذمے واجب الادا مال گزاری کے عوض کاشتکاروں سے براہ راست لگان کی وصولی کا اختیار

جَموگ دار

وہ شخص جس کو کسی جاگیر یا علاقے کا کاشت کاری کاروبار ایک مقررہ مدت کے لیے دیا گیا ہو، گاؤں کو ٹھیکے پر لینے والا مال گزار، مستاجر

جَنْدْرا

(کاشتکاری) نئی زمین توڑنے کا ایک قسم کا بھاری ہل ، جیلی

جِنْس

قسم، طرح

جِنْس پَسَرنا

(کاشت کاری) بوئی ہوئی جنس کا جمنا اور پھوٹ نکلنا

جِنْس گَدْرانا

(کاشت کار) کھیتی کا تیاری پر آنا ، کھیت میں اناج کا پکنے پر آجانا.

جَنْس وار

(کاشت کاری) وہ گوشوارہ، نقشہ جس میں کاشت کی ہوئی جنسوں کی تفصیل دی ہوئی ہو، جنسوارہ

جِنْسی بَٹائی

(کاشت کاری) کھیتی کی پیداوار کی حصہ داروں اور کارندوں میں حصہ بندی کی تقسیم .

جَن٘گل صاف کَرْنا

(کاشت کاری) جھاڑیاں وغیرہ کاٹ کر زمین کو قابل کاشت بنانا

جَنَم کار

(کاشت کاری) سرکار سرے حاصل شدہ اراضی پر حق مالکانہ رکھنے والا کاشت کار جو بیدخل نہ کیا جا سکے، جنمی کرسن .

جُوارا

(کاشت کاری) جو یا جوار کے پودے کی شکل کی گھاس ہا ہریالی

جوگَنْیا

جوگن، جوگنی

جَونار

۱. (کاشتکاری) وہ کھیت یا قطعۂ اراضی جو ربیع کی فصل کاٹنے کے بعد خالی چھوڑ دیا گیا ہو کبھی کبھی ایکھ کی کاشت کے لیے دو تین فصلوں تک خالی چھوڑا جاتا ہے تاکہ اس میں قوت آجائے، جونی.

جُوہی

ایک پودا اور اس کا پھول جونازک اور خوشبو دار اور چمبیلی کے پھول سے ملنا جاتا ہے اس کا درخت بڑا جھاوا کر کیتا ہے اگت پانی ملنا رہے تو بہت جاتا ہے اس کے پتے موتیاکے پتوں زیادہ لمبے اور توک دار ہوتے ہیں، یاسمین دشتی ،لاط:jasminum auriculalum.

جَھپْکا

جلدی‏، عجلت

جَھلَّر

(کاشتکار) رہٹ

جَھلار

۲.(کاشت کار) ایک کن٘واں یا بڑا گڑھا جو دریا کے کنارے پر کھودا جاتا ہے، جس سے زمیندار آب پاشئی زراعت کا کام لیتے ہیں.

جَھلْرا

(کاشت کاری) گھٹیا قسم کے بورے دانے کی جوار جس کا بھٹا چھدار شاخ در شاخ ہوتا ہے.

جَھلَور

(کاشت کاری) نشیبی زمین، جس میں برسات کا پانی ادھر اْدھر سے آکر جمع ہو جائے، پانی جذب ہونے کے بعد قابل کاشت اور اچھی قسم میں شمار ہوتی ہے، کھادر، ترائی

جُھمْرا

ایک قسم کا بہت بڑا ہتھوڑا

جھورا

(آب پاشی) چمن کی کیاریوں میں پانی لے جانے کی نالی یا نالیاں

جھولا

سفری سامان رکھنے کا تھیلا جو عموعماً سپاہی اور مسافر وغیرہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں ، سامان رکھنے کا ایک قسم کا ڈھیلا تھیلا.

جُھومَر

ایک زیور کا نام جو عورتیں زیبائش کے لیے پیشانی پر لٹکاتی ہیں

جَھڑوئی

(کاشتکاری) اناج خصوصاً ارہر ، ماش اور تل کی پھلیوں کو جھان٘کڑوں میں سے جھاڑنے اور ان کا چھلکا اتارنے کی چھڑ.

چاسا

کاشتکار، کھیتی باڑی کرنے والا

چالانی

(کاشتکاری) وہ کھیت جو ایک گان٘و سے متعلق اور دوسرے گان٘و کے رقبے میں شریک کیا جاتا ہو ، داخلی خارجی .

چام

پہاڑی کی گھاٹی

چانچَر

کاشتکاری: ایک قسم کی اوسر جس میں چنا یا اور کوئی معمولی جنس بوئی جا سکے، چند سال سے بے کاشت پڑی ہوئی زمین یا خالی پڑا ہوا کھیت، پُڑتی، چنچر

چانچْری

کھیتوں کی پیمائش کی اکائی کی علامت جو کسی مرکزی جگہ پر لگائی جائے

چاندَہ

چان٘د

چاندَہ لَگانا

زاویے کے درجے معلوم کرنے کے لیے چان٘دے کا استعمال کرنا ۔

چانگْیا

(کاشتکاری) ہل کا وہ حصہ جس میں متھی تلیٹی اور بھار ہوتی ہے ، اگواسی ، انکوری ، باڈ.

چانڈی

(کاشتکاری) بیج بونے کا (قیف نما) نلوا جو ہل کی پھالی والے حصے کے ساتھ کھڑا بان٘دھ دیا جاتا ہے (اس کا نچلا حصہ نوکدار بان٘س کا اور بالائی حصہ پھیلے ہوئے من٘ھ کے پیالے سے مشابہ ہوتا ہے) ، اکھری ، بان٘سا ؛ پر ؛ نال.

چانڑی

(کاشتکاری) چان٘ڈی

چَاہ

گہرا کھودا ہوا گڈھا، جس میں زیر زمین سوتوں سے پانی جاری ہو، کنواں

چاہی توڑ

(آبپاشی) وہ جو بچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.

چاہی ڈال

(آبپاشی) وہ چوبچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.

چَباوَن

(کاشتکاری) اناج کا تیاری پرآیا ہوا دانہ جو ابھرکر خشکی پرآجائے اور کھانے کے لائق ہو

چَلا

( کاشتکاری ) دھان کا چھلکا .

چَلتی زمین

زیرکاشت زمین جس پر کچھ بویا ہو

چِلْوَن

تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے، ایک طرح کی چق، چک

چَندولی

(کاشت کاری) ہل کو پکڑنے کا کھون٘ٹا جو ہل والے کے ہاتھ میں رہتا ہے ، مٹھیا ، ہتی.

چَندھیلی

(کاشت کاری) ہل میں ہرس اور ناگر کے جوڑ پر پھن٘سا ہوا چوبی پھنّا جو ڈان٘ٹ ہوتا ہے ، اوگ ، پاتھو ، چوت ، ڈان٘ٹ ، سیلا ، پچھوان٘سی ، مان٘جھی ، مچ کوتر.

چَنگُورَن

(کاشت کاری) چوال کی پود کو خراب کرنے والا ایک قسم کا کیڑا ، کپٹا

چوئِلی

(کاشت کاری) نشیبی زمین جو ہمیشہ گیلی رہے .

چَوپْنا

(کاشت کاری) چمن کی کیاریوں یا کھیت کو پانی سےسیراب کرنا، بھر دینا، ڈول یا ڈوری سے نہر کا پانی اچھال کر اون٘چی زمین پر پہن٘چانا

چَوتھ

چوتھا حصہ، پاؤ، چوتھائی

چَوتْھیا

(کاشت کاری) چوتھ لینے والا، چوتھے حصے کا مالک ؛ پیدا وار کی تقسیم میں زمیندار کا حصہ ؛ اناج اپنے کا پیمانہ جو تقریباََ ایک سیر کے برابرہوتا ہے ؛ نمبردار ، زمیندار

چَومَتا

(کاشت کاری) چار کھیتوں کی حدیں ملنے کا مقام یا وہ نشانی جو اس چو حدی کو ظاہر کرے، چوحدی، چوگڈا.

چَوہی

(کاشت کاری) کھیت کا ایسا کنارا، جہاں ہل کی نوک نہ پہ٘چے

چَٹّی

رک : چاٹی.

چِٹْکا

گھاس یا اناج کی ایک قسم ؛ بلغم ، کف ، رطوبت ، میل ؛ رین٘ٹ ، سین٘ک.

چُٹَکْنا

سان٘پ کا ڈسنا یا کاٹنا .

چَٹْکوریا

(کاشتکاری) نشیبی زمین جس میں برسات کا پانی ادھر اُدھر سے آکر جمع ہو جائے

چِڑْیا

(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا

چَکا کیوَل

کاشت کاری: کالی مٹی کی زمین جو دھوپ میں سخت اور بارش میں دھسن ہوجائے اور خشک ہونے پر پھٹے، ایسی زمین میں ہل مشکل سے چلتا ہے لیکن اناج ہر قسم کا ہوتا ہے

چُکارا

(کاشت کاری) چک پرقبضہ کرنے کا نذرانہ، جو مالک کو دیاجائے، چکوتا، چکت، محصول، واجبات

چَکَر

(کاشت کاری) دلے ہوئے چنے یا بعض دوسری دالوں کے چھلکے، چنے کے پودوں کی جڑیں، جو کھیت میں لگی رہ جائیں

چَکْری

لڑھکنی ، چک پھیری ، دَوری حرکت ، چکر

چُکْری

زمین کی تقسیم جو چھوٹے چھوٹے حصّوں میں کی جاتی ہے

چَکْلا بَنْدی

(کاشت کاری) حد بندی، صوبوں یا زمینداری کو چکلوں میں تقسیم کرنا

چِکْٹی

(کاشت کاری) کالی مٹی کی نرم زمین جو بل میں اور بیلوں کے پیروںمیں چمٹ جانے ، دلدلی زمین ، چیکٹ

چَکَّت

وہ قطعۂ اراضی جس کی مٹی پانی کی رو سے کٹ کر بہہ جائے اور جگہ جگہ گڑھے اور نالیاں بن جائیں، دریا برد، سیلاب زدہ

چِکَّن

(کاشتکاری) ایسی زمین جس کے اوپر کی سطح گاد کی بنی ہو جس میں بیج نہ پھوٹے، بھبرا، بج مار، اس قسم کی مٹی شمالی ہند اور پنجاب میں ملتانی مٹی کے نام سے معروف ہے

چھاپا

مُہر جو کاغذات پر لگائی جاتی ہے نیز مہر پر کھدے ہوئے حروف.

چھاج

مکھن نکالنے کے بعد دودھ یا دہی کا باقی جزو جو دودھ سے زیادہ پتلا ہوتا ہے، چھاچھ

چھانچ

(کاشت کاری) ایک طرح کی زمین، ریتلی کے خلاف

چھانٹا دینا

(کاشت کاری) باجرے کی پود کو ہل سے نلائی کرنا یعنی جڑوں کی گھاس نکالنا .

چھاکْنا

بدمست ہونا، نشہ میں ہونا، مدہوش ہونا

چَھپَّر بَنْد

سائبان چھبانے والا، چھپر بنانے والا

چھورا

(کاشت کاری) جڑہن

چھولا

چنا، اُبالے یا پکائے ہوئے چنے

چھولْنا

چھیلنا، چھلکا اتارنا.

چَھکُر

(کاشت کاری) فصل کی تقسیم جس میں مالک کو چھٹا حصہ ملتا ہے

چَھکَّڑ

تھپڑ، تمانچہ، دوہتّڑ، گُدّی پر مارا جانے والا تھپڑ

چِھینٹا

پانی عرق یا کوئی سیال چیز جو چلو بھر کر یا گلاب پاش وغیرہ سے کسی پر پھینکی یا چھڑکی جائے، چھینٹ

چِھینٹنْا

چھڑکنا، بکھیرنا۔

چِہْل

چالیس

چَہِیل

(کاشت کاری) رک : چہلا (۱) .

چَیترا دھان

(کاشت کاری) ادنیٰ قسم کا دھان جو چیت یعنی گرمی کے مہینے میں بویا جاتا ہے

چِیکَٹ

(کاشت کاری) کالی مٹی کی نرم زمین جو ہل اور بیلوں کے پیروں میں چمٹ جائے، دلدلی زمین، چکٹی

حَقِ بھینٹ

(کاشت کاری) عہدہ دارانِ مال کا شش ماہی نذرانہ جو مال گزار ہر فصل پر ادا کرے

حَقِ پَٹْواری

(کاشت کاری) فیس جو پٹواری کو دی جائے

حَق دار

حصّے دار، شریک، ساجھے دار

حَقُّ التَّحْصِیل

(کاشتکاری) وہ حق جو نمبردار کو لگان وصول کرنے اور مال گزاری ادا کرنے کی وجہ سے ملتا ہے

حَلْوائی

مٹھائی بنانے اور بیچنے والے کی ذات

خاص تَحْصِیل

(قانون) مالگزاری کی رقم جو زمیندار کے واسطے کے بغیر براہ راست کاشتکار سے وصول کی جائے

خاص زَمِین

(کاشت کاری) وہ زمین جس کا لگان حکومت کے عہدہ دار براہ راست کاشت کار سے وصول کرتے ہیں .

خام

پختہ کی ضد، کچّا

خام تَحْصِیل

(کاشتکاری) لگان، جو زمیندار یا ٹھیکہ دار کے توسط کے بغیر حکومت وصول کرتی ہے

خام نِکاسی

(کاشتکاری) کسی ملک یا علاقے کی زرعی اور دیگر کل پیداوار .

خَرِیفِ ضَبْطی

(کاشت کاری) خریف کی فصل کی ذیلی پیداوار از قسم ترکاری وغیرہ جو تعداد میں تقریباً پینالیس قِسم کی ہوتی ہے.

خَسْرَہ

(مالگذاری) محکمۂ مال کا باقاعدہ چھپا ہوا رجسٹر جس میں کھیتوں کی نمبروار فہرست، مقام، زمین کا رقبہ، اس کی قِسم، ساتھ ہی کاشتکار کا نام درج ہوتا ہے، اس کتاب (رجسٹر) کی مختلف شِقیں ہوتی ہیں اور ہر کتاب اسی نام سے منسوب ہوتی ہے

خُشْک سال

(کاشتکاری) وہ سال جس میں بارش نہ ہو

داؤُنا

(کاشت کاری) دائیں چلانا ، گاہنا.

دائیں

دایاں (رک) کی مغیَرہ حالت ، داہنا.

دائِیں چَلانا

(کاشت کاری) دو یا دو سے زائد بیلوں کو ایک ساتھ جوت کر کھلیان روندوانا تاکہ غلَہ اور بھوسا الگ الگ ہو جائے

دائِیں چَلْنا

(کاشت کاری) دائیں چلانا (رک) کا لازم.

داخِلی کھیڑَہ

(کاشت کاری) وہ کھیڑہ یا گان٘و جو کِسی بڑے قصبے یا موضع کی عِلاقے یا تحت میں ہو .

دامی

وہ پکڑا ہوا جانور (پرند یا چوپایہ) جو بچَہ یا کم عمر نہ ہو ؛ جنگلی جانور جسے پال لیا گیا ہو ؛ گرفتار، گرفتار شدہ ، دام ، جال یا پھندے کے ذریعے پکڑا ہوا .

دامی لَگانا

مال گزاری کا مقرر کرنا

دامی واصِلات

کسی گاؤں کی کل آمدنی اور پیداوار کا تخمینہ، کسی گاؤں کے کل واصلات، گاؤں کی کل مال گزاری

دان پَت٘ر دار

(کاشت کاری) مذہبی خدمت کے معاوضے کی جاگیر کی سند رکھنے والا؛ ہبہ نامہ دار ، مالک ہبہ نامہ .

دانا بَندی

(کاشت کاری) کھڑی کھیتی کا پسوے واری تخمینہ لگانے کا طریقہ

دانسا

(کاشت کاری) کھیتی کاٹنے کا قوس کی شکل کا دانتوں دار ہتھیار، نیپالی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں داؤ اور کگری کہلاتا ہے، دان٘تی، درانتی، ہسیا.

دانوْری

(کاشت کاری) وہ رسّی، جس سے غلَہ مانڈتے وقت بیلوں کو باندھتے ہیں، رسّی

دانہ بندی

(کاشت کاری) کھڑی کھیتی کی پیداوار جان٘چنا، کوتنا، کچّی پیمائش

داوَن

دامن

داہُول

ایک لکڑی، جس کو کھیت کے بیچ میں کھڑا کر دیتے ہیں اورکبھی کبھی اس میں گھاس اور کپڑا بھی لپیٹ دیتے ہیں اور کبھی اس کی شکل آدمی کی سی بناتے ہیں اس لئے کہ جانور، جو اس کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں

دَب ہَری

(کاشت کاری) بیج کو مٹی میں دبانے والا ہلکی قسم کا چھوٹا ہل جس میں پھار کی جگہ تختہ لگا ہوتا ہے جو بونے کے بعد کھیت میں پھیرا جاتا ہے جس سے بیج پر مٹی چڑھ جاتی ہے، دبی ہر.

دَبارا

(کاشت کاری) برساتی ندی یا نالے کی زمین جس پر برسات میں پانی پھیل جائے ایسی زمین دو فصلی اور کاشت کے لیے اچھی ہوتی ہے .

دُبْسی

(کاشت کاری) فی صدی مال گُزاری جو زمین داروں کو معاف کی جاتی ہے .

دَبْڑا

(کاشت کاری) ایسی نشیبی زمین، جس میں برسات کا پانی بھرجائے اور یہ وقتِ ضرورت کھیت میں دیا جا سکے، پوکھر تلیاں، جوہڑ، ڈابر

دَر بَنْدی

(کاشت کاری) فصل کی ہر قسم کی پیداوار کی شرھ فروخت و تبادلہ وغیرہ کا تعین

دَر پَٹْنی

(کاشت کار) پٹنی اراضی کا وہ حصہ جو پٹنی دار اپنے حق میں سے کسی دوسرے کو اصلی شرائط پر دیدے .

دَر پَٹّی دار

(کاشت کار) زمین کا مالک جس نے زمین پٹّی دار سے ذیلی پٹہ پر حاصل کی ہو ، درپٹنی کا مالک.

دُرْجی

(کاشتکاری) تمباکو اور نِیل کی ایسی پود جو ایک مرتبہ کٹنے کے بعد جڑ میں سے دوبارہ پُھوٹ کر بڑھ جائے یعنی ایک دو وصلیں نِکلیں ، دورہزی ، دُم رہزی ، رتون .

دُرْکھی

(کاشت کاری) ایک طرح کا کیڑا جو نِیل کی بود میں پیدا ہوتا ہے اوراس کو برباد کر دیتا ہے

دُم بالی

(کاشت کاری) کھلیاں کو اُلٹ پلٹ کرنے کی پنچ شاخہ لکڑی، نئی زمین توڑنے کا ایک وضع کا ہل، اکھانی، پنشاخہ دنبالے، جیلی

دَمْکا

(کاشت کاری) پہاڑی ٹِیلا جو مزروعہ آراضی کے بِیچ میں واقع ہو

دَن٘تاؤلی

گھاس جمع کرنے کا پنجہ، پنج شاخہ

دَنتوئی

(کاشت کاری) ڈنٹھلی ، وہ کھیت جس میں فصل کی پیداوار کٹنے کے بعد پودوں کی جڑوں کے ڈنٹھل لگے ہوئے ہوں .

دَنْگ

دو پتھروں کے ٹکرانے کی آواز

دَنگْوارا

(کاشت کاری) کھیت کی جُتائی کا ساجھی کسان انگ وارا، پرستو

دِنگی

(کاشت کاری) دھان چھانٹنے کا بڑا موسل اور اوکھل، دھان چھانٹ کر چاول صاف کرنے کا آلہ، دھن٘کٹی

دو ساہا

(کاشت کاری) دو فصلی ، وہ اراضی جس میں دو فصلیں پیدا ہوں .

دو ساہی

(کاشت کاری) دوساکھی

دو سَری

(کاشت کاری) وہ زمین، جس پر دو دفعہ ہل چلایا گیا ہو، دو دفعہ ہل چلانا

دو شاخَہ

دو شاخ کا، دو شاخوں والا، غُلیل کی شکل کا، ایسی شکل کا جس میں ایک اصل سے دو فرعیں یا سلسلے مختلف سمتوں میں نکلیں

دو طَناب

(کاشتکاری) وہ زمین جس میں دو فصلیں بوئی جائیں ، دو فصلی ، دو فصلا .

دُودھا

(کاشت کاری) اناج کا نیا بنتا ہوا دانہ، جس میں سفید رس بھرا ہو

دوہْلی

( کاشت کاری ) وہ زمین جو بلا مال گزاری کے فقرا کو مذہبی طور پر دیجائے جو کنوؤں کے لگانے اور چوہال کے قائم کرنے میں دینات کت مربی ہوتے ہیں

دَھاؤ

(کاشت کاری) دلدلی زمین یا ایسی پولی زمین جو پانی پڑنے سے نیچے بیٹھے. ایسی زمین کھیتی کے لیے مفید نہیں ہوتی ، دھسن .

دھار دَھورا

(کاشت کاری) دریا کے پانی کے عمل سے بنی ہوئی اراضی جو پانی کی دھار سے لگی ہوئی رہے ، وہ دو قطعہ زمین جو پانی کی دھار سے کٹ کی علیحدہ ہو جائیں اور اپنی کی دھار ان کے درمیان حدِ فاصل بن جائے.

دھانگ

دُھلواں پہاڑی، (دریا کا) اون٘چا کنارہ ہمارے لوگوں کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ ہمارا ملک دریا کی دھان٘گ کے کس قدد نزدیک پہونچ چکا تھا

دَھباس

(کاشتکاری) کربیاد، بستی کے قریب کی زمین جس میں کھاد ڈالی جاتی رہی ہو ہر قسم کی کھیتی کے لیے نہایت عمدہ ہوتی ہے .

دُھن٘کا

(کاشت کاری) کھلیان پلٹنے کی پنج شاخہ چھڑ، نئی زمین توڑنے کا ایک وضع کا بھاری ہل

دُھوپ جَلَن

(کاشت کاری) فصلوں کی مشہور بیماری جو آفتاب کی تمازت سے پیدا ہوتی ہے.

دُھوں

(کاشت کاری) چیڑ کے درخت کا گندا (بیروزہ) ، ایک رال دار مادہ .

دِہِل

(چوپ کاری) چوکھٹ کے بازوؤں کے نیچے کی لکڑی جس ہر بازو قایم کِیے جاتے ہیں اُترنگے کے مقابلے کی لکڑی

دِیو گَنْدُم

(کاشتکاری و طب) گندم سیاہ ری، دبلہ، دیوک، بادنج، تلفہ، اناج کی قسم جو شراب اورادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے. گندم دیوانہ ، شلیم. (Ergot of Rye)

ذَیلِی کاشْتْکار

(کاشتکاری) شکمی رعیت ، شکمی اسامی ، وہ کاشتکار جو باوجود موروثی ہوجانے کے زیادہ لگان دینے والے کے مقابلے میں بے دخل کِیا جاسکتا ہے جب کہ اس کا سوائے کاشتکاری کے دُوسرا کوئی حق زمین پر نہ ہو .

راج کال

(کاشت کاری) وہ منہگائی یا گرانی جو حکومت کے طرزِ عمل یا سرکاری ضرورت کی فراہمی سے پیدا ہو .

راگی

ماہرفنَِ موسیقی، موسیقار، گویّا

رام ہَٹائی

(کاشت کاری) مالک اور کاشتکار کے درمیان برابر کی تقسیمِ فصل.

رانگَر

(کاشت کاری) وہ زمین جس میں سسنگریزوں کی کثرت ہو ، کنکریلی زمین.

رانکَڑّ

(کاشت کاری) ران٘گر ، وہ زمین جس میں سن٘گریزوں کی کثرت ہو ، پتھریلی زمین.

رانی

کسی بڑے راجا یا بادشاہ کی بیوی ، ملکہ.

راوَنی

(کاشت کاری) کھیت میں ہل چلانے اور پٹرا یا سہاگہ پھیرنے کے بعد زمیں کو نرم کرنا.

راڑھی

گھٹیا قسم کی ایک گھاس، جو بنجر زمین میں پائی جاتی ہے

رَتْوا

(کاشتکاری) پودوں کی ایک بیماری جو تری کی کثرت سے ہوتی ہے ، اس سے پودوں کا ڈنٹھل اندر سے سُرخ اور کھو کھلا ہو جاتا ہے اور بالیں سُرخ سفوف سے بھر جاتی ہیں ، تری ، چھولین .

رَتُون

۱. پیڑھی کی ایکھ یا گنَا جو ایک بار کاٹ لنیے پر پھر اُسی جگہ سے نکتا ہے .

رَتْکَر

(کاشتکاری) دریا کی ریت سے پیدا ہوئی زمین .

رَجِسْٹَرجَمَع بَنْدی

(کاشت کاری) پٹواری کا رجسٹر جس میں زمین کی پیداوار، کاشت کار کا نام کھیت مع رقبہ اور لگان کا تفصیلی اندراج ہوتا ہے اس میں نمبردار سے شروع کرکے کاشت کار تک سِلسلہ بہ سِلسلہ اِندراج ہوتے ہیں

رَسونا

(کاشتکاری) بارش سے پہلے دھان کی بونی کرنے کا عمل

رُوسْلی

(کاشت کاری) وہ زمین جو اچّھی فصل نہ دے

رُوکھ

پیڑ، درخت

روکَھر

کاشتکاری: وہ قطعۂ اراضی جس پر دریا کی رَو آنے سے ریت کی تہہ جم گئی ہو اور اس وجہ سے کھیتی کے لایق نہ رہی ہو، روسلی

رَکَھونت

(کاشتکاری) محفوط کھیتی جوکسی خاص ضروریات کے لیے لگی رکھی جائے اور آخر فصل یا ضرورت کے وقت کاتی جائے.

رَہَٹ

(کاشت کاری) وہ چرخ جس کے ذریعے سے کنویں کے اندر سے پانی نکالتے ہیں

ریتْوا

(کاشت کاری) ایسی زمین جس کی مٹی میں ریت کی مقدار زیادہ ہو اور پانی جلد جذب ہو کر بہت نیچے اتر آئے، بھوڑ

زَبُوں

معیار یا معمول سے گِرا ہوا، بیکار، ناکارہ

زَمِین اُٹھانا

(کاشت کاری) قابل زراعت قطعۂ ارض کا کاشت کے لئے ٹھیکے پر دینا، اراضی کو لگان پردینا

زَمِین توڑ٘نا

(کاشت کاری) مٹی کے ڈھیلے توڑنا، زمین ہموار کرنا، قابل کاشت بنانا

زَمِین تَیّار کَرْنا

بُنیاد ڈالنا، آمادہ کرنا، راہ ہموار کرنا

زَمِینِ غَیر مَزْرُوعَہ

(کاشت کاری) وہ زمین جس میں زراعت ممکن ہو لیکن کی نہ جاتی ہو، زمین اُفتادہ

زَمِین کَمانا

(کاشت کاری) زمین کو اچّھی طرح جوتنا، زمین کو زرخیز بنانا

زَمِین کَمْزور ہونا

(کاشت کاری) ایسی زمین جس میں کاشت مُشکل ہو جائے

زَمِین کَنی

(کاشت کاری) زمین نرم کرنا، کاشت کے قابل بنانا

زَمِین کو پانی دینا

(کاشت کاری) زمین کو سیراب کرنا، زمین کی آبیاری کرنا، سینچنا

زَمِین کو ڈِھیلا کَرْنا

(کاشت کاری) زمین نرم کرنا، ہل چلانا

زَمِین کی تَیّاری

(کاشت کاری) زمیں کو بیج ڈالنے کے لئے ہموار کرنا

زَمِین ہَمْوار کَرْنا

(کاشت کاری) سطح برابر کرنا، فضا تیار کرنا، بنیاد قائم کرنا

زِینَہ بَنْدی

(کاشتکاری) کھیتوں کو زِینے کی طرح ایک دوسرے سے اونچا بنانا.

زِینَہ دار

(کاشتکاری) زِینوں کی طرح ایک دُوسرے سے اون٘چا کھیت

سار

تیرِ بے پَر ؛ عورت

سَالِی

بیوی کی بہن

سانسْلا

(کاشتکاری) چھدرا بویا ہوا کھیت ؛ چھدری بونی جس میں پودے متفرق اور ایک دُوسرے سے علیحدہ ہوں.

سانکھی

(کاشت کاری) دن٘تِیلا ، دنیالا ، پن چنگوار ، کٹھ پھانوڑی ، گدن ، دن٘تاؤلی ، لَگَا ، گاہن ، پندھی ، کھیت کی جڑیں کھودنے اور گھاس صاف کرنے کا ہل جس کی پھار دان٘تے دار ہوتی ہے.

سَبْز کھاد

(کاشت کاری) پتّوں سے تیّار کی ہوئی کھاد ؛ پتی کی کھاد .

سَپاٹ

مُسَطّح ، برابر ، ہموار.

سِچَن

(کاشتکاری) نمک کی کیاریاں بنی ہوئی زمین جو نمک بننے کو متواتر سین٘چی جاتی رہیں

سَدارْتھ بِرْت

(کاشت کاری) بادشاہ کی طرف سے عطا کی ہوئی مشروط الخدمت موروثی جاگیر.

سُدھ کار

(کاشتکاری) زمین کا وہ محصول جو کاشت کرنے پر لیا جائے ، غیر مُستقل لگان جو زمین کے اِستعمال پر لِیا جائے.

سَر خَط

دستاویز

سَرْ دَہی

کاشتکاری: سردیہی، گاؤں کے مُکھیا یا زمین دار کا حق جو فصل پر مقررہ جنس یا رقم کی صورت میں نذرانہ کے طور پر دیا جائے, وہ روپیہ جو فیصد کے مطابق گاؤں کے مالک حکومت کو ادا کرتے ہیں

سِرا

کسی چیز کے شروع یا آخر کا کنارہ

سَراسَری میں

(کاشتکاری) وہ کھیتی جو بلا تعیّنِ لگان کی جائے اور پیداوار پر لگان مقرّر ہو

سَراوَل

(کاشتکاری) گان٘و والوں کی مشترکہ ضرویات کا اِنتظام کرنے والا شخص ، سربراہ نیز گان٘و میں سرکاری عہدے داروں کے قیام و طعام کے سامان کی فراہمی کا مُنتظم.

سَراوَن

ساون کا مہینہ ، ساون.

سِراہی

(کاشتکاری) مسور کی کاشت میں زمیندار کا حق

سَرْپَت

سرکنڈے، بید یا بان٘س کے طرہ اور پتے جو طرے کے نِیچے ہوتے ہیں، جہاں طَرہ پھوٹتا ہے، سبر پتاور کا پَت٘اور جس کے چبھنے یا رگڑنے سے جسم کی کھال کو گزند پہنچتا ہے لاط : Saccharum Procekum

سَرْدیشْمُکھی

کاشتکاری: گاؤں کے سرگروہ کا حقِ وصول مالگزاری یا حق اِجارہ داری وصولی لگان

سَرْکَن

(کاشتکاری) دلدلی زمین یا ایسی ریتیلی یا نرم زمین ج واوپر کے دباؤ سے نیچے سرک جائے، بھاس، دھنس

سَرِیا

تیر کا وہ حصّہ جو سوفار اور پیکان کے درمیان ہوتا ہے ، تیر کا سرا ، تیر کا پھل ، پیکان ؛ فوجی دستہ ۔

سُرِیٹھا

(کاشت کاری) موٹے اور لمبے گنّوں کی قِسم میں دوسرے درجے کا گنّا اس میں کھانڈ کے ذرّات کم ہوتے ہیں ، اس لئے زیادہ تر چُوسنے یعنی چبا کر رس پینے کے کام آتا ہے ، سرکنڈا ، پونڈا ، تھون ۔

سِمار

(کاشتکاری) پانی ماری ہوئی کھیتی جو بارش یا دوسرے پانی کی کژرت سے خواب ہو گئی ہو ، پن مار .

سَندیسْیا

(کاشت کاری) گان٘و کی پنچایت کا قاصد ، پیام بر ، خبر رساں ، اِطّلاع دینے والا .

سَن٘گی زَمِین

(کاشت کاری) اراضی جو سخت اور بنجر ہو ، پتھریلی زمین .

سَنوْارا

(سلائی) سن کے پودے کا چھال اُترا ہوا ڈن٘ٹھل ، سُٹھیرا .

سُوئَر مُکھی

(کاشت کاری) جوار کا بھٹا جو اُوپر سے نکیلا اور نیچے سے پھیلا ہوا ہو.

سِوائی

(کَاشت کاری) مٹّی اور ریت مِلی ہوئی زمین، جو چاول کے سِوا دُوسرے تمام غلّوں کے لئے قابلِ کاشت ہو

سَوانگ

(کاشت کاری) ایک غلّہ یا اناج، سان٘واں، سان٘وک، موٹھ

سوہاس

(کاشتکاری) دھان جس سے چاول ہوتا ہے ، اس کی بیشمار اقسام میں سے ایک جو خوشبودار بھی ہوتا ہے نیز کم قیمت بھی ، اُسْواس کا چاول .

سَٹَکْنا

چُپکے سےغائب ہوجانا، کِھسک جانا، رفوچکر ہونا

سُکھ باسی

(کاشت کاری)گان٘و کی تین پشتی وطنی کاشتکار جس کے قبضے میں کوئی اراضی مستقلاً زیرِ کاشت رہی ہو ، موروثی کاشت کار .

سِںچائی

کھیت یا باغ وغیرہ میں پودوں اور درختوں کو طپانی دینے کا کام، آبپاشی.

سُہائی

(کاشت کاری) کھیت سے گھانس اور کٹی ہوئی فصل کی جڑیں نکالنے اور صفائی کرنے کا عمل، نرائی، اس کام کی اجرت یا مزدوری

سُہاگا پھیرْنا

(کاشت کاری) زمین ہموار کرنا ، کھیت کے ڈھیلے پھوڑ کر سطح کو ہموار کرنا نیز تباہ و برباد کرنا.

سِیارا

(کاشت کاری) وہ تختہ جس کو بونے کے بعد کھیت میں چاروں طرف پھیرا جائے تاکہ بیج پر مٹی آ جائے اور نالیاں پُر ہو جائیں .

سِیت

پسینہ جو گرمی کے موسم میں اِنسان کی پتھیلی اور کفِ پا سے نِکلتا ہے ، نمی ، رطوبت .

سیت واری

کاشتکاری: دریا کے کنارے کی ایسی زمین جس میں سطح کے نِیچے کے پانی کا اثر ہو، ہریالی کے لیے ریتیلی چکنی مٹی

سِیر

لہسن اور دہی سے بنا ہوا سالن .

سِیر دار

(کاشت کاری) نج جوت یا خود کاشت اراضیات کا مُنتظم .

سِیلا

(کاشت کاری) اناج کی بالیں، جو کٹائی کے بعد کھیت میں گِری بڑی رہ جائیں اور بعد میں سمیٹی جائیں، ناگل اور برس میں جڑی ہوئی چوبی میخ

سَیلابی

۱۔ سیلاب سے منسوب ، سیلاب کا ، طُوفانی ۔

سَیلابی نَہْر

کاشتکاری: وہ نہر جو سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے یا کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے عارضی طور پر نکالی جاتی ہے

سیندھ

سین٘دھی کا مخفف، تراکیب میں مستعمل

سِینگْرا

(کاشت کاری) زرعی پیداوار کی پھلی یا پھلیاں

سِینک

تنور سے روئی نکالنے کی جوڑی کا ایک گز، طوطا

سیہُون

۱. ( کاشتکاری) گیہوں کا دانہ جو پورا نہ بنے اور بال کے اندرسوکھ کر کالا ہوجائے، زمین کی کمزوری سے دانے میں نمو کی قوت نہیں رہتی اور وہ کچّا ہی سوکھ جاتا ہے .

شَامِی

ملک شام كا رہنے والا یا رہنے والی

شَرِیکِ شِکْمی

شریک وراثت، پٹی دار، حصّہ دار

شِکْمی اِجارَہ دار

(قانون) ضمنی اجارہ دار، تابع اجارہ دار، ادنیٰ کاشت کار

شِکْمی پَٹَّہ

(کاشت کاری) خاص مدت کے لیے معاہدے پر زمین کی ملکیت .

شَہْنا

(کاشت کاری) کھیت کے رکھوالے یا چوکیدار کا خطاب، جو دل جوئی اور ہمت افزائی کے لئے ایسے خدمتیوں یا کمیروں کو سفید پوشوں کی طرف سے دیا جاتا ہے، رکھوالا

عَقْد بَنْدی

زمین دار اور کاشتکار کے درمیان تکمیل معاہدۂ زمین

عَمَل پَٹَّہ

وہ سند یا اجازت نامہ جس کی رو سے مستاجر مالک کی طرف سے گاؤں میں کاشت کرانے اور لگان وصول کرنے کا مجاز ہو

عَمَلِ سَنَد

وہ سند یا اجازت نامہ جس کی رو سے مستاجر مالک کی طرف سے گاؤں میں کاشت کرانے اور لگان وصول کرنے کا مجاز ہو

غُبار

اندوہ، رنج، ملال

غَرْقی

عبود کی ایک قسم جسے ڈوب جانے کی وجہ سے عبودِ غرقی کہتے ہیں ، ڈوبنے والا ، ڈوبا ہوا .

غَیر مُمْکِن

محال، ناممکن، انکار کا کلمہ

فَدان

(کاشت کاری) زرعی زمین ، کھیتی باڑی ؛ بتیس بسوے ، کنال .

فَراس

سیاہ رنگ کی کھجور کی ایک قسم، ایک قسم کی جھاڑی جس میں سفید یا گلابی پھول آتے ہیں اور پتے پَر کی طرح ہلکے اور نرم ہوتے ہیں

فَصْلانَہ

(کاشت کاری) گان٘و کے کمروں کا حقِ خدمت جو ہر فصل کے ختم پر دیا جائے.

فصلی

وہ سال جو فصلوں کے اعتبار سے حساب کیا جاتا ہے.

قُبُولِیَت

قبول ہونا، مستجاب ہونا

گابْھ آنا

(کاشت کاری) پھلوں کی گلّی پھوٹنا.

گابھا

نیا پتّا بالخصوص کیلے کا پتّا

گابھا آنا

(کاشت کاری) بعض پھل دار درختوں کی کلی (جس میں پھل یا بیج کے گچّھے تہ در تہ لگے ہوتے ہیں) کا پھوٹنا

گاجا

رک : باجا جس کا یہ تابع ہے.

گاچا

(کاشت کاری) رک : گاجا.

گادا

(کاشت کاری) خام گیہوں اور جو کی بھنی ہوئی بالی

گادِیلی زَمِین

(کاشت کاری) دریا کی لائی ہوئی مٹی کا علاقہ ایسی زمین کاشت کے لیے بہت زرخیز ہوتی ہے.

گاٹ

(کاشت کاری) جوئے میں دو بیلوں کو جوتنا ، دو بیلوں کا جوڑا جانا.

گاہَن

(کاشت کاری) ہل کی ایک دندانے دار قسم کو کہتے ہیں جس سے کھیت کی جڑیں کھودتے اور گھاس صاف کرتے ہیں.

گاہْنا

کسی کے اندر کی بات کی گہرائی کو جاننا

گَجَّر

(کاشت کاری) دلدلی زمین، وہ کھیت، جس میں گیہوں کی بونی میں جَو کا چھینٹا بھی دیا گیا ہو

گَدَم

(کاشت کاری) دلدلی زمین، نم دار زمین

گُدَن

(کاشت کاری) دانتوں دار پھار والا ہل جس سے کھیت کی جڑیں کھودتے اور گھاس صاف کرتے ہیں ، دن٘تْیالا.

گَرائی

(کاشت کاری) ریت اور سرخ مٹّی مِلی ہوئی زمین .

گَراری

پہیے کی شکل کا دندانے دار ایک پرزہ یا آلہ.

گِراف

گراف، ترسیم، پیمانہ

گِروہ بَنْدی

فرقہ واریت

گُلِ خار

(کاشت کاری) بھٹ کٹّیا کا پھول .

گُلُو

۱. (کاشت کاری) پھول کے اندر پھل کی بیٹھک یا بچّے دانی.

گُلَوندا

میتھی کا پھول یا اس کی کلی

گَنْجی خانَہ

(کاشت کاری) اناج کا کوٹھا ، خرمن ؛ گھاس جمع رکھنے کی جگہ

گَنْدا

ناپاک، نجس، میلا

گُندالی

(کاشت کاری) ایک قسم کی نرم گھاس ، دوب

گِندَھر

(کاشت کاری) گندھر (گندر). گھونکی ، گُھنکی ، ایک کیڑا جو گیہوں کے بالوں اور چنے کے پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے.

گُنَدھیل

(کاشتکاری) ہرس اور ناگر کے جوڑ پر پھنسا ہوا چوبی پھنا جو ڈانٹ ہوتا ہے ، ہل.

گَنْٹا

(کاشت کاری) بیگھے کا بیسواں حصّہ یا تین مربع گز.

گَنٹھا

(کاشت کاری) رک : گنٹا(۲)

گَنڈاوَن

(کاشت کاری) دائیں کے بیلوں کے باندھنے کی رسّی

گوئِنْڈ

(کاشت کاری) گان٘و قریب کے اعلیٰ درجے کی زمین

گوئنڑا

(کاشت کاری) گان٘و کے قریب کی زمین

گُوئِیں

بیلوں کی جوڑی، ہل میں جوتے جانے والی بیلوں کی جوٹ

گُوانیڑ

(کاشت کاری) گانْو کے اطراف کی کھاد والے قطعاتِ اراضی جو ترکاری کی کاشت کے لیے نہایت عمدہ ہوتے ہیں لیکن ان میں نگرانی کی بڑی ضرورت ہے .

گوبھ

(کاشت کاری) پودے کی جڑیں ؛ شاخ در شاخ گھنا پھٹاؤ جو پودے کمزور کرے اور اس کے بڑھنے کو روک دے

گوجَئی

(کاشت کاری) اناج، جس میں گیہوں اور جَو کی آمیزش ہو

گوجرا

(کاشت کاری) اناج جس میں گیہوں اور جَو ملے ہوئے ہوں، گجئی

گوچنی

(کاشت کاری) چنا ملا ہوا گیہوں

گودائی

(کاشت کاری) فصل کی بوائی سے پہلے زمین سے گھاس پُھوس صاف کرنا ، نلائی کرنا.

گودَن

(کاشت کاری) زمین کو کھود کر نرم یا پولا کرنے کا عمل.

گورَٹ

(کاشت کاری) ریتلی زمین ، گورائی

گُول

۔(ف) رنگ۔ طرز۔ روش۔ مرکبات میں مستعمل ہے جیسے گندُم گوٗں۔ نیلگوں۔ گُون۔ (ھ) مونث۔ ۱۔ایک قسم کی گھاس جس سے چٹائی بناتے ہیں۔ ۲۔تھیلا جو ٹاٹ وغیرہ سے بناتے اور جس میں بیشتر غلّہ وغیرہ بھر کر گدھوں یا بیل پر لادتے ہیں۔ گوْں ۔(ھ۔ بالفتح) مونث۔ ۱۔پسند۔ ۲۔مطلب۔

گوٹارا

(کاشت کاری) گان٘و کے ارد گرد کی زرخیز زمین

گُوڈَر

(کاشت کاری) کھیت کی گھاس ، جڑیں اور جھاڑی کا سمیٹا ہوا ان٘بار ، اَکن ، گھور

گوڈی

(کاشتکاری) زمین کھودنے یا مٹّی کو کسی چیز سے اُوپر نیچے کرنے کا عمل (خصوصاً بوائی کے لئے)

گوڑائی

گوڑنے کا عمل، مٹی کو کھود کر نرم اور پولا کرنے کا کام

گُوڑْنا

(کاشت کاری) اناج بھس سے نکالنا، صاف کرنا، گاہنا

گوڑھ کَرنا

(کاشت کاری) پودوں کی جڑوں کے پاس کی مٹی کو کریدنا اور پولا کرنا ، گود کرنا گوڈنا

گوڑھا

(کاشت کاری) وہ کھیت جو گانو کے قریب ہوں ؛ مکان (مع شاگرد پیشہ کی کوٹھریوں وغیرہ کے)

گوڑی

ہیر کا گٹّا

گَوہان

۔(ھ۔ بالفتح) مذکر۔ گاؤں۔

گوہانی

۱. (کاشت کاری) بیلوں سے روندوا کر اناج کے دانے نکلوانے کا عمل ، گاہنا .

گوہَن

(کاشت کاری) وہ ڈھلواں راستہ، جس پربیل چرسے کو کھین٘چتے وقت چلتے ہیں

گُڑَیتی

(کاشت کاری) گانو کے چوکیدار یا ہرکارے کا حقِ خدمت .

گَھئی

(کاشت کاری) مٹی کا چبوترا جس پر اناج کے پولے یا گھٹے رکھتے ہیں، سہارا، اڑوڑ، ٹیکن

گھائی

دو انگلیوں کے درمیان جڑ کی جگہ، انگھوٹھے اور انگلی کے درمیان کا زاویہ

گھاب

(کاشت کاری) نشیبی زمین جہاں پانی جمع ہو جائے ، دلدلی زمین.

گھامی

(کاشت کاری) بارش نہ ہونا ، امساک باراں

گھانس کا چَکّا

(کاشت کاری) مٹّی کا مربع نُما ٹکڑا جس پر گھاس لگی ہوئی ہو(ایسے ٹکڑے کھود کر جہاں گھاس کا میدان تیار کرنا ہو ساتھ ساتھ لگا دیتے ہیں پھر پانی دیتے ہیں تو بہت جلد میدان تیار ہو جاتا ہے).

گَھر پَٹّی

(کاشت کاری) زمین پر مکان بنانے کا محصول

گَھر جوت

اپنی کھیتی، گھر کی کھیتی، مالک اراضی کی اپنی کھیتی

گَھرامی

(کاشت کاری) وہ شخص یا مزارع جو گان٘و میں اپنا گھر رکھتا ہو.

گُھماؤ

پھیر، چکّر، موڑ

گِھنّی

چکر، چکّر کھانا، چکّر کے ساتھ گھومنا

گُھنْڈا جَمْنا

(کاشت کاری) بال یا بھٹے پیدا ہونا .

گُھنْڈی

کپڑے کی گول (سلی ہوئی) گٹھلی سی جو حلقے یا کاج میں لگ جاتی ہے (دونوں حصوں کو ملا کر گھنڈی تکمہ کہتے ہیں) بٹن کی ایجاد سے پہکے بھی گریبان کو بند کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھی

گُھور

کُوڑے کرکٹ کا ڈھیر، گندگی، غلاظت نیز کوڑے یا اپلوں کا ڈھیر

گُھور بَرار

(قانونی) وہ محصول جو ہرحصہ دار اور اجارہ دار پر ان مصارف کے سبب سے جو ایک سال میں ہوں لگایا جائے .

گُھورا دینا

(کاشتکاری) کھیت میں کوڑا کرکٹ ڈالنا کھاد ڈالنا .

گُھونگی

(خیمہ و چھتری سازی) بوریا یا اسی قسم کی کسی چیز کا سموسہ نُما یعنی تکونی شکل کا بنا ہوا آسرا جو چرواہے اور دیگر زراعت پیشہ مزدور بارش اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے سر پر اوڑھ لیتے ہیں ، کھوئی ، گرسی .

گُھڑ

گھوڑا کا مخفف، تراکیب میں مستعمل

گھیرْوا

رہن کی ایک قسم، جس میں زمین بطور ضمانت کے رکھی جاوے اور سود قابل ادا ہو

گھیری

۲. (کاشت کاری) ایک قسم کا بیلن جس سے کھیت کی زمین ہموار کی جاتی ہے نیز کھیت کی جڑیں صاف کرنے کا ہل .

گَہْری

گہرا کی تانیث، مرکبات میں مستعمل

گینڈولی

(کاشت کاری) رک : گینڈوری ، گینڈولی بہ معنی اینڈوی بھی آتا ہے.

لا خَراج

وہ (زمین، جائیداد)، جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہو، وہ جس پر سرکاری محصول نہ لگتا ہو

لاگھا

(کاشت کاری) ریت کے ٹیلوں کے ساتھ ساتھ قابلِ کاشت زمین ، ریت کے ٹیلے اور اُن کے درمیان کاشت کے لائق اراضی .

لالِیا

(کاشت کاری) سخت دانے کا سُرخ رنگت کا گیہوں ، گھٹیا ، بدھا.

لَگان

وہ محصول جو اسامی، مقبوضہ اراضی کے استعمال یا دخل کی بابت زمیندار یا سرکار کو ادا کرے، لگت، لگتی، پڑتا

لَگان داری

(کاشت کاری) لگان لگانا یا لگنا

لَمْبَر دار

گاؤں کا مکھیا، چودھری، وہ شخص جو سرکاری مالگزاری کو زمینداروں سے وصول کرکے سرکاری خزانے میں داخل کرتا ہے اور جو سرکاری مالگزاری کا سب حصہ داروں کی طرف سے ذمہ دار ہوتا ہے

لَٹَن

وہ فصل جو موسم سے پہلے بوئی جائے (یہ اچھی نہیں ہوتی)

لَہار

(کاشت کاری) کھیت کاٹنے والے مزدور کی اُجرت جو کٹے ہوئے اناج کی پولیوں کا پانچ فی صد ہوتی تھی، لائی

مَچھا سِیَہ

(کاشت کاری) دریا کے کنارے کے گانو کی زمین کی ملکیت کا وہ طریقہ جس کی رو سے دریا جو زمین چھوڑے اس کے مالک اس گانو کے باشندے ہوتے ہیں جدھر زمین چھوٹے

مَحْصُول

بھاڑا، کرایہ

مَحْصُول اَدا کَرْنا

(کاشت کاری) ٹیکس دینا ، لگان یا مال گزاری ادا کرنا

مَحْصُولی

(کاشت کاری) وہ زمین جس کی سرکار میں مال گزاری ادا کی جاتی ہے، خراجی

مَخْلُوط کاشْت

(معاشیات) جہاں کاشت کاری سے مقامی کفالت نہیں ہوتی وہاں کھیتی باڑی کی کمی گائے، بھینس، بھیڑ، بکری، مرغی وغیرہ کی پرورش سے پوری کی جاتی ہے ان دونوں ذرائع معاش کو مشترکہ طور پر مخلوط کاشت کہتے ہیں

مُرَبَّع

(اقلیدس) وہ چوکور شکل جس کے چاروں ضلعے آپس میں برابر ہوں اور چاروں زاویے قائمہ ہوں

مِردھا

مقدم، مکھیا، چودھری، گانو میں حکومت کا مقرر کردہ افسر، نائک، جمعدار، سپاہیوں کا افسر متعلقہ، چوبداروں کا سردار

مُردَہ

مرا ہوا، بے جان (زندہ کا نقیض)

مَزارِع

(کاشت کاری) بہت سے کھیت، وہ جگہیں جہاں کاشت کاری کی جائے اور کھیتی باڑی ہو

مُزارِع

(کاشت کاری) زراعت کرنے والا، کھیتی باڑی کرنے والا، کسان، کاشتکار

مَزرَع

کاشت کاری: کھیتی کی جگہ، کھیت یا کھیتی، کشت، وہ زمین جو قابل کاشت ہو، چھوٹا گاؤں

مَزرَعَہ خانَہ

(کاشت کاری) کوٹھا (غلہ بھرنے کا)

مَزرَعَہ دار

(کاشت کاری) کھیت کا مالک، زمیندار

مُس

(کاشت کاری) زمین جو دریا کے بلند کنارے کے قریب ہو

مِستا جانا

(کاشت کاری) زمین کا اُس حالت کو پہنچ جانا جس میں نائٹروجن کی زیادتی کی وجہ سے پتے اور شاخیں بکثرت پیدا ہو جائیں مگر پھل نہ لگے

مِسّا

مِلا جُل

مُسْنی

(کاشت کاری) وہ زمین جسے پانی دیا گیا ہو ، سیراب کی ہوئی زمین

مُشاع

(کاشت کاری) وہ زمین جو چند آدمیوں کی شرکت میں ہو اور ابھی اس کی تقسیم نہ ہو گئی ہو ؛ فاش کیا گیا ، آشکارا ، ظاہر

مُشَخِّصِ جَمْع

(کاشت کاری) تشخیص کی ہوئی مالگزاری

مَصْنُوعی کھاد

(کاشت کاری) مختلف کیمیاوی مرکبات سے تیار کردہ کھاد ، نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاشیم مہیا کرنے والی کھاد ، کیمیاوی کھاد

مُعافیِ اِسْتِمراری

(کاشت کاری) وہ زمین جو ہمیشہ کے واسطے معافی کے طور پر دے دی جائے، دوامی جاگیر

مُعافیِ دائِمی

(کاشت کاری) وہ زمین جو ہمیشہ کے لیے معاف کر دی جائے، دوامی جاگیر

مُعافی دار

عطا کی ہوئی زمین (معافی) کا مالک، معاف شدہ زمین کا مالک، جاگیردار، زمیندار

مُعافی دارانَہ

معافی دار جیسا ، (کاشت کاری) معافی دار (رک) کی حیثیت والا ؛ بطور معافی طرح کا ، جاگیردارانہ ۔

مُعافی داری

(کاشت کاری) معافی دار (رک) ہونا ؛ (مجازاً) جاگیرداری ، زمینداری

مُعافی زَمِین

(کاشت کاری) وہ زمین جس پر محصول معاف ہو

مُعافیِ ناجائِز

(کاشت کاری) غیر قانونی زمین

مُعاملہ

باہم مل کر کوئی کام کرنا، دھندا، کاروبار

مُفَصَّل جَمْع

(کاشت کاری) لگان کی وہ مجموعی رقم جو زمیندار اور مال گزار کاشتکاروں سے وصول کر کے سرکاری خزانے میں داخل کرتے ہیں

مُفَصَّلات

کسی صدر مقام کے آس پاس کی بستیاں، قصبات، اردگرد کے گاؤں یا آبادی، گاؤں، کھیت، دیہات اور قصبے وغیرہ، مضافات، نواح

مُقَدَّم پَٹواری

(کاشت کاری) پٹواریوں کا سربراہ ، سینیر پٹواری ۔

مُقَدَّمی

(کاشت کاری) گاؤں کے مقدم کا عہدہ، کام یا فرائض

مُقَرَّری

تقرری ، تعیناتی ، مامور ہونا ۔

مُقَرَّری پَٹّا

(کاشت کاری ؛ قانون) زمین کے ایک محدود رقبے کا پٹا جو مقررہ محصول کے لیے ہو

مُقَرَّرِی جَمْع

(کاشت کاری، قانون) جمع یعنی لگان کی ایک مقررہ اورمستقل شرح

مُقَرَّری دار

کاشت کاری، قانون: وہ مزارع جو مالکان اراضی کی طرف سے ایک قطعۂ زمین پر اس شرط سے قابض ہو کہ سال بسال زر مقررہ ادا کرے گا، مراد: گھریلو سامان کی ملکیت

مُگانا

(کاشت کاری) غلے وغیرہ کو بوسیدہ یا پرانا کر دینا، جس سے کھکرائند آنے لگے

مُگّا

(کاشت کاری) پُرانا بوسیدہ جس میں سے مونگ کی بو آئے (غلہ وغیرہ) .

مِلْکی

ملکیت رکھنے والا ، ملکیت دار ، مال دار ، صاحب جائداد ؛ (کاشت کاری) زمیندار ، جاگیردار ، معافی رکھنے والا

مَلیچھ

وحشی، جنگلی، جنگلی آدمی، وحشی آدمی، وہ لوگ جو بھلی بری چیزمیں تمیز نہ کرسکیں

مُمْکِنُ الزَّراعَت

(کاشت کاری) بونے کے قابل، کاشت کے لائق، جہاں کاشت ہو سکے

مَن

ترنجبیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے اُن کی قوم پر شام کے ایک دشت پُرخار میں پیاس کی شدت کے وقت نازل کی گئی تھی ، دھنیے کے بیج کی طرح سفید غذا جس کا مزہ شہد سے بنے پوئے کا تھا اور بنی اسرائیل کو سلویٰ (بٹیر) کے ساتھ کچھ مدت تک اﷲ تعالیٰ کی طرف سے غذا میں عطا کی جاتی تھی

مُنڈیر

(کاشت کاری) کیاری یا کھیت کی اونچی حد، پشت، مینڈ، ڈولا

مِنْہائی

تفریق، نفی، محصول میں کمی، لگان میں تخفیف

مِنْہائی دار

(کاشت کاری) لگان کے قابل زمین رکھنے والا

مَوات

کاشت کاری: غیرآباد زمین، وہ زمین جس سے کوئی فائدہ نہ اُٹھائے، صحرا، ریگستان، بنجر زمین، افتادہ زمین

مودی

آدمیوں کو نوکر رکھنے والا، نوکروں کو بھرتی کرنے والا، حلوائی

مَوسَمِ خَرِیف

(کاشت کاری) ساونی کی فصل ؛ موسم خزاں ۔

مَوضَع وار

(کاشت کاری)گاؤںکی ترتیب سے ، دیہات کی ترتیب کے موافق ، حسب ِشمار ، گاؤں گاؤں

مُونڈھ

(کاشت کاری) فصل کی کٹائی میں زمین میں رہ جانے والی جڑیں ۔

مُٹّھا

جو ایک مٹھی میں آجائے ، جو مٹھی میں بھرا ہوا ہو ، لپ ، مٹھی

مِٹھالا

(کاشت کاری) زمین کی قدرتی نمی جو پیداوار کے لیے بہت مفید ہوتی ہے

مَٹھیار

(کاشت کاری) ایک زرخیز حصہء زمین جس کے ساتھ کچھ ریت ملی ہو ، قابل زراعت زمین ، زرخیز زمین

مُڈھی

(کاشت کاری)جڑ کے قریب کی سالم لکڑی ۔

مَڑائی

موڑنے کا کام

مَکائی

(کاشت کاری) مکا، مکئی، بڑی جوار

مُکاسَہ

(کاشت کاری) جاگیر کی آمدنی کا معین حصہ ؛ (عموماً چوتھائی) جو سرکار میں داخل کرنا لازمی ہو

مُکاسَہ جاگِیر

(کاشت کاری) وہ جاگیر جس کی آمدنی کا ایک معین حصہ سرکار کو ادا کرنا ضروری ہو ۔

مَکّا

(کاشتکاری) بڑی جوار، مکئی

مَہارا

(کاشت کاری) فصل کاٹنے کے بعد اس کا ڈھیر بنا کر رکھا جانا نیز فصل کا ڈھیر ۔

مَیاوی

(کاشتکاری) کھیت کے ڈھیلے توڑنے اور زمین ہموار کرنے کا ہل ، ُسہاگا ، سراون

مِیجُو

مسور، عدس

میدھ

(کاشت کاری) اس جگہ پر گاڑا ہوا کھمبا جہاں کھیت سے لا کر فصل پھیلائی جاتی ہے، بیل اسی کھمبے سے بندھے ہوئے چاروں طرف گھوم کر پیروں سے پھلیوں کے دانے جھاڑتے ہیں

مَیل

گندگی، غلاظت، کیچڑ، چرک جو جسم، ناک، کان، آنکھ وغیرہ میں جم جاتی ہے نیز فضلہ، گاد

نا اَہلِیَت

نااہلی، ناقابلیت، نالائقی

نا بود

فنا ہونے والا، فانی، ناپائیدار، جس کو بقا نہ ہو

ناج کاٹْنا

(کاشت کاری) فصل کاٹنا

نادْھنا

ابتدا کرنا، آغاز کرنا، پہل کرنا، شروع کرنا

نادِیا

(کاشت کاری) وہ بیل، جس کا کوئی عضو زیادہ ہو، وہ بیل، جس کے جسم میں گانٹھیں ہوں اور اس لئے کھیتی کے قابل نہ ہو، ایسے بیل کو گہنے پاتے سے آراستہ کرکے ہندو منگتے گھرگھر بھیک مانگتے پھرتے ہیں، مہادیو جی کی سواری کا بیل

ناڑی کَرنا

(کاشت کاری) ہل میں لگی ہوئی پونگنی سے کھیت میں بیج ڈالنا

نِصف رِیت

(کاشت کاری) وہ زمین جس پر نصف مالگزاری ادا کی جائے

نِظامِ تِیمار

(کاشت کاری) جاگیر کا نظام ۔

نِظامِ مال گُزاری

(کاشت کاری) زمین کے سرکاری محصول یا لگان کا نظام ، طریقہء محصول ، نظام محاصل ۔

نَقشَہ مِلان

(کاشت کاری) دو نقشوںکے مقابلے کے بعد تیار کیا گیا نقشہ ، گانو کے کھیتوں کی فہرست جس سے فرق ِپیمائش و فرق جمع بندی معلوم ہو جاتا ہے ۔

نَقِیر

کھجور کی لکڑی کو کھود کر پیالے کی طرح بنایا ہوا ظرف، جس میں شراب بنائی جاتی تھی

نَل پَٹی

(کاشت کاری) نہروں یا پرنالوں کی درستی کا محصول

نَلَئی

(کاشت کاری) گیہوں ، َجو وغیرہ کا ڈنٹھل یا ڈالی ؛ کھونٹی ، نرئی

نَمبَر داری

(مجازاً) چودھراہٹ، سرداری

نَمْبَردار

(مجازاً) سردار، چودھری، رعب دار شخص، گاؤں کا سردار

نَمَکی فَوران

(کاشت کاری) زیر زمین پانی کا نمک کی زیادتی سے سطح ِزمین پر آجانا جس کے باعث زمین ناقابل ِکاشت ہو جاتی ہے ، کلر ، تھور ۔

نَمَکِیات

کاشتکاری: مٹی، چونے وغیرہ کے نمکین مادّے، نمکین اجزا (زمین کے)

نَنْگا

جس کے بدن پر کوئی کپڑا نہ ہو، بغیر کپڑوں کا، برہنہ، عریاں تین ننگے یکس کوں کپڑا چہ نہ تھا

نَو پَیدائِش

(کاشت کاری) دوبارہ اُگنا یا اُگانا ، تازہ اُگاوٹ ۔

نَو تَوڑ

(کاشت کاری) زمین جس میں پہلی دفعہ ہل چلایا گیا ہو ، جو حال میں قابل ِکاشت کی گئی ہو ، نئی زمین ، زمین جو حال میں یا پہلی بار جوتی گئی ہو ۔

نَو شِکَست

(کاشت کاری) نو توڑ ، جو نئی زراعت کی گئی ہو (زمین کے لیے مستعمل) ، وہ زمین جس میں پہلی دفعہ ہل چلایا گیا ہو

نونا

(کاشت کاری) کھار ، شور ، نمک (جو زمین میں ہوتا ہے اور اُسے ناقابل ِکاشت بنا دیتا ہے)

نِکائی

۱۔ نیکی ؛ خوش قسمتی ؛خوبصورتی

نِکائی کا وَقت

(کاشت کاری) کھیتوں سے گھاس اور جنگلی بوٹیاں نکالنے کا زمانہ ۔

نِکاس پَتر

(کاشت کاری)حساب فیصلہ شدہ کاغذ ؛ پیداوار کی تفصیل کا کاغذ جو کاشتکاروں سے وصول کرنی ہو.

نِکاسی

۶۔ (کاشتکاری) باغ اور کھیت کو خودرو گھاس اور کانٹوں وغیرہ سے پاک کرنا ، نرائی ، نلائی ۔

نِکاسی خام

(کاشت کاری) اس لگان کی میزان جو کاشتکاروں سے زمینداروں کو وصول ہو

نِکانا

(کاشت کاری) کپاس کے ریشوں سے بیج جدا کرنا ، کپاس سے روئی علیحٰدہ کرنا

نِکَمّی

۱۔ جو کسی کے کام نہ آسکے ، بے کار ، ناکارہ ، بے مصرف ، بے فائدہ ، فضول ۔

نَکیل

اونٹ کی ناک کے نتھنے کو چھید کر اس میں ڈالی ہوئی ایک چھوٹی سی چوبی میخ، وہ لکڑی یا لوہے کی کیل جو اونٹ کی ناک میں ڈال کر اس میں رسی باندھ دیتے ہیں تاکہ قابو میں رہے

نِہارا

غور سے دیکھا

نِہچی

(کاشت کاری) نشیبی زمین ، نیچی زمین۔

نَہر بَنانا

(کاشت کاری) فراہمی آب کے لیے نالی کھودنا ، دریا سے پانی کی شاخ نکال کر لانا

نَہر بَندی

(کاشت کاری) نہر کا پانی بند کردینا ، لوگوں کو نہر سے پانی نہ لینے دینا

نَہْر بَننا

(کاشت کاری) نہر بنانا (رک) کا لازم ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا

نَہر پَٹائی

(کاشت کاری) نہر کی آب پاشی

نَہْر نِکَلوانا

(کاشت کاری) دریا یا جھیل سے نہر نکلوانا

نَہر کا پانی

(کاشت کاری) وہ پانی جو نہر کے ذریعے کھیتوں وغیرہ میں پہنچے (لگانا ، لگنا کے ساتھ)

نَہر کا پَٹواری

(کاشت کاری) پٹواری جو نہر کے محکمے میں ملازم ہوتاہے اور نہر کی آب پاشی کی پڑتال کرتا ہے

نَہر کاوی

(کاشت کاری) نہر کھودنا ؛ نہر کے ذریعے آب پاشی۔

نَہْر کُھدنا

(کاشت کاری) نہر کھودنا (رک) کا لازم ؛ دریا یا جھیل سے نہر نکلوائی جانا

نَہْر کھودنا

(کاشت کاری) نہر نکالنا۔

نَہر کی بَندی

(کاشت کاری) نہر کا پانی بند کردینا ، لوگوں کو نہر سے پانی نہ لینے دینا

نَہرا

کاشت کاری: وہ قطعۂ اراضی جو ندی یا نالے کے پانی کی رَو کی زد میں ہو یعنی جس میں پانی چڑھ آتا ہو، نہلا

نَہری

(کاشت کاری) وہ زمین جو نہر کے پانی سے سیراب کی جائے۔

نہری زمین

کاشت کاری: وہ قطعۂ اراضی یا ارضیات جس کی آب پاشی نہر کے پانی سے ہو

نَہری نِظام

کاشت کاری: آب پاشی جو نہروں کے ذریعے کی جائے، تمام نہریں اور ان کا نظام

نِہَل

(کاشت کاری) پانی سے برآمد ہونے والی زمین

نِیامَڑ

(کاشت کاری) درخت جو کھیت میں خودبخود اگ آئے اور کاشتکار کو اس کے کاٹنے کا حق ہو۔

نِیچی

پست ، (اونچی کی ضد)

نِیلْہَن

(کاشت کاری) ایک قسم کا چاول.

وارا بَندی

(کاشتکاری) کھیتوں کو نہری پانی دینے کے لیے مختلف کاشت کاروں کی باری مقرر کرنا ، محکمہء نہر کی ایک اصطلاح ، وارہ بندی

وَتَّر

(کاشت کاری) کھیت میں برساتی پانی سے ہل چلانے اور بیج بونے کے لائق نرمی اور نمی پیدا ہونے کی حالت نیز نمی ، سیل ، گیلا پن

وَٹ

پگڈنڈی ، کسی راستے کا کچا کنارہ

وَٹ بَندی

(کاشت کاری) کھیت کے اطراف منڈیریں بنانا ۔

وَڈْھ

(کاشت کاری) ناہموار زمین ۔

ٹُنْکی

(کاشتکاری) ٹڈی (رک) کا ایک تلفظ ؛ ٹوکا ، گنڈا سا

ٹَکِینا

(خاکروبی) بھنْگی کی ماہانہ اُجرت جو کسی زمانے میں ایک ٹکا ماہانہ کے حساب سے اناج کی فصل کٹنے پر دی جاتی تھی اور روز مرّہ کے پیٹ بھرنے کو بچا کھچا جھوٹا کھانا، (بعض مقامات پر اب تک ٹکینے کا رواج ہے)

ڈابی

(کاشتکاری) فصل کاٹنے والوں کی اُجرت جو عموماً فصل کے دسویں حصّے کے برابر ہوتی ہے.

ڈال

بے جوڑ ، سالم ، بے لاوٹ .

ڈال توڑ

(کاشت کاری) وہ چوبچہ جو نہر کے پانی کی سطح سے اُونْچی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اُون٘چے قطعۂ اراضی میں پہنچایا جائے.

ڈاکَر

تالابوں کی وہ مٹّی جو پانی سُوکھ جانے کے سبب چٹخ کر سخت ہوگئی ہو، روسلی

ڈاہیا

(کاشتکاری) وہ کاشتکار جو جنگل کاٹ کر نو توڑ قطعۂ ارضی پر کاشت اور قبضہ رکھتا ہو

ڈَبْری

لکڑی یا مٹی کا پانی وغیرہ رکھنے کا برتن ، پیالہ ، پیالی.

ڈُبْسی

(کاشتکاری) وہ زمین جو پانی کے چڑھ آنے سے تہ آب رہا کرے

ڈَگّی

(کاشت کاری) اون٘چے درخت کے پھل توڑنے کی آنکڑے دار لمبی چھڑ جس میں پھل لینے کو جالی آنکڑے کے قریب بندھی ہوتی ہے ، ڈگ ، ڈنگی ، ڈوگس ، لگی.

ڈَنگ

ڈن٘ک ، زہریلا کان٘ٹا ، نیش.

ڈَنْٹَھلی

(کاشت کاری) وہ کھیت جس میں فصل کی پیداوار کٹنے کے بعد پودوں کی جڑوں کے ڈنٹھل لگے ہوئے ہوں

ڈَنْٹھولی

(کاشت کاری) وہ کھیت جس میں فصل کی پیداوار کٹنے کے بعد پودوں کی جڑوں کے ڈنٹھل لگے ہوں.

ڈُوبا

ڈُوبا ہوا، غرقِ آب، تباہ و برباد

ڈَولا بَنانا

(کاشت کاری) کھیت میں لے جا کر جماع کرنا ؛ کھیل بنانا ، کام کرنا.

ڈُونگَس

(کاشت کاری) اُونچے درخت کے پھل توڑنے کی آنکڑے دار لمبی چھڑ جس میں پھل لینے کو ایک جالی آنکڑے کے قریب بندھی ہوتی ہے

ڈھینڈ

(عو) بڑا پیٹ ، توند.

ڈھینڈا

(عو) بڑا پیٹ ، توند.

ڈھینکَر

(کاشتکاری) کھیت جھاڑنے کو جھاڑی کی بنائی ہوئی بُہاری، جھاڑو.

کارْتی

(کاشت کاری) موسم ، فصل ، زمانہ.

کاریزی

(کاشت کاری) وہ کھیتی جو نہر کے پانی سے کی جائے ، کاریز سے متعلق.

کاغَذ جَمْع بَنْدی

(قانون) نکاسی کا کاغذ، وہ کاغذ جس میں کاشت کار اور کھیت کی حالت اور نرخ اور رقمِ قابل ادا کا اندراج ہوتا ہے

کالُون

(کاشت کاری) دوپا کھوں والا بیج ؛ بے دال والا بیج ، بٹانا ، کراؤ ، کلائی ، مٹر .

کالی بُھومی

(کاشت کاری) ایک سیاہ مٹی ، پتوں کی کھاد .

کاند

(کاشت کاری) وہ جڑیں جو زمین سے کھود کر نکالی جائیں . لہسن ، پیاز ، گاجر یا گان٘ٹھ دار جڑ (جیسے شکر قند) .

کانگْیاری

(کاشت کاری) ایک زراعتی بیماری جس میں مرض کے حملہ خوشوں پر ہوتا ہے جو سیاہ پڑ جاتے ہیں اور ان میں دانوں کی جگہ سیاہ سفوف بھر جاتا ہے ، یہ سفوف اس مرض کے بذرے ہوتے ہیں اور یہ بذرے ہوا سے اُڑ کر دوسرے خوشوں پر جا پڑتے ہیں اور وہاں تندرست دانوں کے اندر داخل ہو جاتے ہیں ، ان کے اندر اس مرض کا فطر بھی پرورش پاتا جاتا ہے اور جب خوشے بننے کا وقت آتا ہے تو ان میں دانوں کی جگہ وہی سیاہ رنگ کا سفوف بھر جاتا ہے.

کانڑَل

(کاشت کاری) وہ زمین جس میں لمبی پتی کی خود رَو گھان٘س جو شمالی ہند میں بینڈ کہلاتی ہے، پیدا ہو اور کھیتی کے کام نہ آئے .

کاہْنا

(کاشتکاری) پھولوں یا پھلیوں سے بیج نکالنا ، دانہ نکالنا.

کایُو

(کاشتکاری) کھیت کی زمین ہموار کرنے کو ہل میں لگائی ہوئی لکڑی کی سلّی (موٹا اور بھاری تختہ یا سلیپر) ، لکڑی کا بھاری گھیسا جیسا گھوڑے کو سدھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

کَباڑ

(کاشتکاری) مختلف قسم کی ترکاریوں کا کھیت.

کُبْسا

(کاشتکاری) سیاہی مائل بھورے رنگ کی مٹی کا قطعۂ اراضی یہ پیداوار میں دومٹ سے اچھی سمجھی جاتی ہے ، کسٹیا.

کُپ

۱. ( کاشتکاری ) بُھس یا اناج کا بٹوارا جو برج کی شکل کا بناتے ہیں ، بونگا .

کُتالا

(کاشتکاری) کھیت کی نالائی کرنے کا ایک کدال کی وضع کا لمبے پھل کا پھاوڑا .

کُتْوار

(کاشت کاری) کھڑی کھیتی کی پیداوار کا تخمینہ، جو حصّہ داروں میں تقسیم کے لئے کیا جائے، آنک

کَتْکُنَہ

(کاشت کاری) ضمنی یا ذیلی اجارہ یا پٹّہ.

کَچَا بِیگَھہ

(کاشتکاری) پکّے بیگھے کا ۲۵ واں حصّہ ، تیرہ مربع گز زمین کا ٹکڑا

کَچّی اَسامی

(کاشت کاری) غیرموروثی زمینداری، وہ آسامی جو موروثی نہ ہو

کَچّی بال

گیہوں یا جو کا سبز خوشہ جس میں دانہ پیدا نہ ہوا ہو

کَچّی زَمِین

(کاشتکاری) وہ پڑتی اراضی جو لگان پر نہ ہو اور ضرورت مند کو عارضی طور پر کرائے پر دے دی جاتی ہو

کَچّےکا کھیت

(کاشت کاری) وہ کھیت جس کی فصل ابھی پکی نہ ہو ، نا پُختہ کھیت

کُچْلا مِٹّی

(کاشت کاری) چکنی زراعتی مٹی کی ایک قسم جس میں پانی آسانی سے سرایت نہیں کرتا

کَچْوانسی

کاشتکاری: بسوانسی کا بیسواں حصہ، مربع کھیت کا رقبہ معلوم کرنے کا ایک پیمانہ، ٦٥ مربع انچ کی مقداربسوانسی کا بیسواں حصہ

کَچھار

صوبۂ آسام کا ایک علاقہ

کَچھالی

(کاشتکاری) ہل کی پھار کو نوک یا زمین میں دھن٘سنے والا نکیلا حصّہ ، کانٹی ، پھاری نامی.

کَچُھوہا

(کاشت کاری) دریا کے کنارے کی نیچی زمین کی ایک قسم.

کَدُّو

(کاشت کاری) فصل بونے سے پہلے کھیت میں پانی کھڑا کر کے ہل چلانا ، زمین کو فصل کے لیے نرم کرنا

کَدُّو کَرنا

(کاشت کاری) منجی کی فصل بونے سے پہلے کھیت میں پانی کھڑا کر کے ہل چلانا ، پانی چھوڑ کر ہل چلانا تاکہ یہ دھان کی کاشت کے قابل ہوجائے.

کُر

پانی کا یاک پیمانہ جو شرع میں ساڑھے تیس وَجَب (بالشت) لان٘با ، چوڑا اور گہرا ہوتا ہے اور اس میں تقریباً ۳۵۰ لیٹر پانی سماتا ہے .

کُرّا

(گلّہ بانی) خشک چارا مثلاً بھوسا اور بالا وغیرہ جو خزاں اور گرمی کر موسم میں ڈھوروں کو کھلالنے کے لیے جمع کر لینا جاتا ہے

کَرَسْت

(کاشتکاری) کھیت کی چنائی کا ساجھی کسان ، پرستو (رک) .

کَرَم

سخاوت، بخشش، نیک عمل، کارِ خیر

کُری

ارہر کی پھلی

کُرِیا

خاندانی عورت، خاتون، مالکہ، مالکن

کَسا

تنا ہوا، کسنا سے ماخوذ، تراکیب میں مستعمل، جیسے کسا جانا، کسا ہوا وغیرہ

کِسان

(زمین میں ہل چلا کر) غلّہ اُگانے والا، کھیتی باڑی کرنے والا، کاشتکار، کاشتکاری پیشہ

کُسْیا

(کاشت کاری) گنے کے کھیت میں نالیاں بنانے کا ایک قسم کا ہل

کَسِیٹا

(کاشت کاری) سیاہی مائل بھورے رنگ کی مختلف قسم کی مٹی ملی ہوئی قطعہ اراضی ، کیسا

کَلَّر

شور، ریہ، کھار

کُل جَمْع بَنْدی

(کاشت کاری) ساری مالگزاری

کَلْچائی

(کاشتکاری) نلائی ، نکائی ، نلائے کا کام ، کھیت کی صفائی.

کَلَّر اُٹھی

(کاشت کاری) شور زمین، جہاں نمک پیدا ہو جاتا ہے

کَلَّر لَگْنا

ریح پیدا ہونا

کِلْوائی

لکڑی کا بنا کدال، لکڑی کا بنا ہوا ایک قسم کا چھوٹا پھاوڑا، پھروہی

کَمورا

مٹی سے بنا ہوا بڑا برتن، جس میں دودھ، دہی، پانی اور بوقت ضرورت اناج بھی رکھے جاتے ہیں، گھڑا، مٹکا

کَمِین چاری

(کاشت کاری) گان٘و کے کمیروں کا حق خدمت جو فصل پر ادا کرنا ضروری ہوتا ہے .

کَن

آدھا ، کونا ، گوشہ .

کَن بَٹائی

(کاشت کاری) فصل یا پیداوار کو اندازے سے حصہ داروں میں تقسیم کرنا،

کَنال

(کاشت کاری) زمین کا پیمانہ جو بیس مرلے کے برابر اور بیگھ کا چوتھا حصّہ ہوتا ہے.

کُنْدَْرا

(کاشت کاری) وہ قطعۂ زمین جو پانی کی رو کی کاٹ سے بچ کر اوپر کو ابھرتا رہے، ٹیلا

کُنْدی

(ماہی گیری) چھوٹی مچھلیاں پکڑنے کا جال

کُنُسی

(کاشت کاری) چانول کی پود کی ایک بیماری

کَنگ بَرار

(کاشت کاری) وہ زمین جو گنگا کی دھار سے کٹ کر پانی سے علیحدہ نکل آئی ہو.

کُنْڈِیاں

(کاشت کاری) گھنڈیاں (رک) بال یا گلی میں دانوں کے ابتدائی اُبھار

کَنَک

اکسیر.

کُنیڑ

(کاشت کاری) ہل سے بنتی ہوئی نالی کے متوازی دوسری نالی کا نشان ڈالنے والی ہل میں لگی ہوئی کھونٹی

کَنیہَہ

(کاشت کاری) کھڑی فصل پر بٹائی یا لگان کے لیے پیداوار کا تخمینہ لگانے والا ، کنکوت کرنے والا.

کُوا جوڑْنا

(کاشت کاری) پانی نکالنے کا ساز و سامان تیار کرنا ، آب پاشی کی تیاری کرنا

کُوا چَلْنا

(کاشت کاری) کھیتوں کو پانی دیا جانا ، نکالا جانا ، آب پاشی ہونا

کُواری

(کاشت کاری) وہ زمین جو بہت زیادہ تر اور نرم یا بہت زیادہ خشک اور سخت ہونے کی وجہ سے کاشت کے قابل نہ ہو

کُوتا

(کاشت کاری) کوتنے والا ، جان٘چو ، آنکو ، اندازہ کرنے والا ، تخمینہ لگانے والا .

کُورا

(اتّو کاری) اتّو گرکی بھٹیّ جس میں وہ اتّو کرنے کے اوزار گرم کرتا ہے ؛ یہ معمولی قسم کی ہوتی ہے اورمٹکے کوتوڑ کربنالی جاتی ہے .

کُوسا

(کاشت کاری) ہل کا آہنی پھل جو زمین میں نالی کھودتا ہے

کوسْلی

(کاشت کاری) دال والے بیجوں کا پھٹائو جس میں دال کے دونوں حصّے پتّے کی شکل بن کر اوپر نکل آتے ہیں یعنی پورا بیچ باہر نکل آتا ہے

کوسَم

(کاشت کاری) ایک قسم کا جنگلی درخت، جس پر لاکھ کا کیڑا پرورش پاتا ہے

کَوَل

(کاشت کاری) اناج کی گدری یعنی تیاری پر آئی ہوئی بال ، جس کے دانے ہولا بنا کر کھائے جا سکیں.

کَولی

مونث۔ گود، دونوں ہاتھوں کا حلقہ، آغوش

کَولِیَّت

(کاشت کاری) ایک مزارع کا دوسرے مزارع سے زمین اجارے پر لینا یا اصل اجارہ دار کے سوا کسی شخص کا کاشت کرنا ، شکمی کاشت کاری

کُومَل

وہ سوراخ یا شگاف جو چوری کے لیے مکان میں کیا گیا ہو، سیندھ، نقب

کوندوں

(کاشت کاری) ایک قسم کا سخت غلّہ، چاول (دھان) کی ایک قسم جو بہت چھوٹی ہوتی ہے، کودوں (تراکیب میں مستعمل).

کونگی

(کاشت کاری) زنگ ، مورچۂ زنگار (انگ : Rust).

کُونڈ

تالاب، تلری، ناند، کٹوتی

کوٹھاری

۱ . ( کاشتکاری ) اناج کا ذخیرہ رکھنے والا آجر یعنی آئندہ فصل یا بہ وقتِ ضرورت کام میں لانے کے لیے اناج کو کوٹھوں میں بھرکرمحفظ رکھے .

کوڈْھ

(کاشت کاری) کھیت میں بیج ڈالنے کی نالی، مالا، مالا باسا

کُوڑ

(کاشت کاری) ہل کا وہ بڑا حصہ جو لکڑی کا بنا ہوتا ہے، کھوڑ .

کوہا

(کاشت کاری) کھیت کی حد بندی کی منڈیر، مینڈ

کوہار

رک : کہر .

کَٹْ کِینے دار

(کاشت کاری) ذیلی یا ضمنی کاشتکار.

کَٹائی

(کسی شے کو کاٹنے کیا اس کے کٹنے کا عمل (جیسے: زمین کی کٹائی، تراش، کاٹ، پہاڑ کی کٹائی‏، درختوں کی کٹائی، کسی دھات کی کٹائی وغیرہ)، کاٹنا

کَٹْنا

تراشا جانا ، بُریدہ ہونا ، ترشنا.

کَٹْواں

جس کے کنارے کٹے ہوئے ہوں، کٹاو دار، جیسے: کٹواں بیل

کَٹھ پھانوَری

(کاشتکاری) کھیت کی جڑیں کھودنے اور گھاس صاف کرنے کا ہل جس کی پھار دانتے دار ہوتی ہے ، دنتیلا ، پن چنگور ، کٹھ پھانوڑی.

کَٹِیل

ایک قسم کی کپاس

کُڑائی

(کاشت کاری) کھیت سے جھاڑ پھونس کی صفائی، فلائی

کُڑائی کَڑْنا

(کاشت کاری) کھیت کے پودوں کے جڑوں سے گھاس نکالنا اور مٹی پولی کرنا

کُڑْنا

(کاشت کاری) کھیت کے پودوں کی جڑوں سے گھاس نکالنا اور زمین پولی کرنا.

کَڑْوا پانی

حاضری کی کھانا جو مردے کے دفن کرنے کع بعد کسی قربی رشتہ دار یا دوست کے یہاں سے آتا ہے

کَڑھا

شائستہ، پُختہ، قابل شخص جس کی صلاحیتیں دانشوروں کے فیض صحبت سے جلا پائیں

کھاپَٹ

گرگِ باراں دیدہ، پرانا، تجربہ کار، گھاگ، کائیاں

کھاد چھینا

(کاشت کاری) پھولوں کے پودوں کی جڑوں میں کھاد پھیلانا

کھادَر

موٹا سفید دیسی کپڑا، کھدّر

کھاری پِنگا

(کاشت کاری) کسی قدر کھریاتا پانی جو ذائقے میں اچھا اور پودوں کے لیے مفید ہو.

کھاری دَھرْتی

(کاشت کاری) شوریلی زمین جس میں کچھ پیدا نہ ہو ، کَلَر.

کَھپْڑا

کھپرا

کَھتّی

(کنگھی سازی) کنگھی کے دان٘توں کی لمبان کے برابر بین (دان٘تے کاٹنے کی آری) کی باڑ پر دونوں طرف لگی ہوئی چوبی پٹیاں جو آری کی کاٹ کو دانتوں کی حد سے آگے نہیں بڑھنے دیتیں اور بطور روک کام دیتی ہیں، ضامن

کَھتَونی

تجارتی لین دین وغیرہ کی کتاب

کَھتَونی کَرنا

(کاشت کاری) کھاتے میں لین دین کا حساب چڑھانا ، رقم کو کھاتے میں درج کرنا.

کَھتْیاں

(کاشت کاری) ایسے پھل یا ترکاریاں جو سال بھر تک خراب نہ ہوں، ذخیرہ کرنے کے قابل عمدہ پھل

کَھدِیلی

(کاشت کاری) ایسا قطعۂ اراضی جہاں کھاد پڑتی رہی ہو یا بنائی جاتی ہو ترکاریوں کی کاشت کے لیے بہت عمدہ ہوتا ہے ، گوہانی.

کَھرپَتْوار

(کاشت کاری) کوڑا کرکٹ، خود رو پودا یا بُوٹی جو بے فائدہ، بیکار، تکلیف دہ یا فصلوں کے لیے نقصان دہ ہو، بافراط اُگنے والا غیر ضروری پودا

کَھلار

(کاشت کاری) دریا کے کناروں کی اونچی ڈھلوان زمیں جو نمی کے باعث کھیتی کے قابل نہیں رہتی ، کونا ، کنارہ ، کچھار ، کھادر.

کَھلّا پِھرانا

(کاشت کاری) بھٹوں سے غلّہ کو الگ کرنا.

کَھلیان

وہ جگہ جہاں غلہ کا ڈھیر لگاتے ہیں، غلّے کی کوٹھی، وہ جگہ جہاں غلّے کو بھوسے سے الگ کرتے ہیں، یعنی گاہتے ہیں، خرمن، غلّہ کا انبار، مطلق انبار، ڈھیر، تودہ

کَھن

(کاشت کاری) کھیتی کے لیے زمین کی کُھدائی کا عمل

کَھن٘د گولا

(کاشت کاری) وہ نشیبی مقام جہاں پانی کی روانی کم ہوجائے اور پانی کی لائی ہوئی مٹی اس جگہ جمنے لگے

کُھنْٹا ہَل

(کاشت کاری) ایسا ہل جس کے آہنی پھل کی نوک گھس کر موٹی ہوگئی ہو یا کُند پڑگئی ہو

کَھنڈْوا

وہ کن٘واں جس کا گولا کورے پتّھر جما کر یعنی بغیر چُونا بھرے بنالیا گیا ہو اور جس میں پانی کے ساتھ ریت بھی آتی رہے

کَھنکْھ

سُوکھا، سنسان علاقہ، اجاڑ

کھود

(کاشت کاری) ہل کی وہ گاؤ دُم لکڑی جس پر پھاڑ جڑی ہوتی ہے، کُڑاڑی

کھولا

رک : کھول ، فلس ماہی .

کھونپا

سر پر بندھے ہوئے بال، چوٹی

کھوندَر

(کاشت کاری) کھلیان کے اطراف بکھرا ہوا اناج جو بیلوں کے کھوندنے سے اِدھر اُدھر پھیل جائے .

کُھونٹ

کونا ، گوشہ ، زاویہ ، سمت ،طرف ، جانب ، پہلو .

کُھونڈ

خنجر، کٹار

کُھٹانا

(کاشت کاری) چنڈوانا ، ہل کی بھار کی نوک تیز کرانا.

کَھٹْکا باندْھنا

(کاشت کاری) پھل دار درخت میں بان٘س کی پور وغیرہ پرندوں کے اُڑانے کے واسطے باندھنا.

کُھڑ

(کاشت کاری) ہل کا پھالا ، پھار ، چوہن (کھویا ، کڑاڑی ، پرہاری ، کھڑ ، کھود).

کَھڑا کھیت

(کاشت کاری) وہ کھیت جو ابھی کٹا نہ ہو، لمبا میدان، وہ کھیت جو کاٹا نہ گیا ہو

کَھڑی فَصَل

(کاشت کاری) فصل، جو کٹی نہ ہو، کھڑی کھیتی، کھڑا کھیت، کھڑی کاشت

کَھڑی کاشْت

(کاشت کاری) کھڑی فصل کھڑی کھیتی ، کھڑا کھیت.

کَھڑی کھیتی

(کاشت کاری) کھڑا کھیت ، کھڑی کاشت ، کھڑی فصل.

کھیت اُجاڑْنا

(کاشت کاری) فصل کو تباہ و برباد کرنا .

کھیت اُٹھانا

کھیت لگان پر دینا

کھیت بونا

(کاشت کار) زمین کاشت کرنا ، زراعت کرنا .

کھیت پَڑْنا

جنگ ہونا، میدانِ جنگ میں بہت سے آدمیوں کا مارا جانا

کھیت جوتْنا

(کاشت کاری) کھیت میں ہل چلانا، زمین کو قابل کاشت بنانا

کھیت گام

(کاشت کاری) کھیت رہن بالقبض.

کھیْت کَرْنا

رات کو چاند نکلنا، چاندنی پھیلنا، چاندنی چھٹکنا

کھیتونی

(کاشت کار) گان٘و کے کھیتوں کے اندراجات کی بہی .

کِیچ

گیلی مٹّی، گارا، دلدل، غلیظ مٹّی، سڑی مٹّی

کِیرا

(کاشت کاری) بوائی کا ایک طریقہ، جس میں ایک آدمی آگے آگے کھیت میں ہل چلاتا ہے اور دوسرا اس کے پیچھے ہل سے بنائی گئی لکیر میں ہاتھ سے بیچ گراتا جاتا ہے

کِیلی والا

(کاشت کاری) وہ شخص جو کن٘ویں کے بیل جوڑتا ہے ، پانی کا چرس ڈالنے اور نکالنے والا ، بارے والا ، آب کش .

کِیْلِیا

(کاشت کاری) لاؤ والا جو بیل ہانکے اور چرس کا رسّا بھی کھنچوائے اور اس کو کھولے باندھے ، کن٘ویں کے بیل چلانے والا ، جوٹیا .

کِیمِیاوی کھاد

(کاشت کاری) مختلف کیمیاوی مرکّبات سے تیار کردہ کھاد ، مصنوعی کھاد (قدرتی کھاد کا بدل) .

ہاڑ

ہڈّی، استخواں

ہاڑی

سڑکوں اور گلیوں وغیرہ سے ہڈیاں ، کوڑا کرکٹ اور دیگر غلاظتیں اٹھانے والا ، مہتر ، خاکروب ، بھنگی ، چوہڑ

ہَر گھاپَڑ

(کاشتکاری) وہ زیرِ کاشت زمین جو تھوڑی خشکی سے سوکھ گئی ہو، ہرگھسیٹ

ہَر گَھسِیٹ

(کاشتکاری) زیرِ کاشت زمین

ہَر گَھٹِیٹ

(کاشتکاری) گا نو کی مزروعہ زمین ، ہل گھسیٹ

ہَرائی

شکست، ہرانے کا عمل، ستانے یا تھکانے کا عمل

ہَراتی

افغآنستان کے شہر ہرات کا باشندہ

ہِراسہ

کاشت کاری: کھیت کے اندر لگا ہوا لکڑی وغیرہ کا پتلا جس کا مقصد پرندوں کو ڈرانا ہوتا ہے، چشمارو، اچٹا، بجوکا، اچکا، بچکا، دھڑکا

ہَرَدا

(کاشت کاری) جنگلی بوٹیاں جو کھیت میں اُگیں ؛ اناج کی ایک بیماری جس میں پودا زرد پڑجاتا ہے ، ایک روگ جو غلے کے کھیت میں لگ جاتا ہے اور بالیوں کو ختم کردیتا ہے ، پھپھوندی

ہَرَوتا

موسم کی پہلی ہل چلائی

ہَرِینی

(کاشت کاری) لکڑی کی کھونٹی جو ہل کی لمبی لکڑی کے باہری سرے پر لگی ہوتی ہے ۔

ہَسِیا

درانتی، گھاس یا ترکاری کاٹنے کا اوزار، ہنسیا

ہَل

علم قیافہ کے مطابق پیر کی ایک لکیر جو مذکورہ آلہ سے کافی مشابہت رکھتی ہے

ہَل بَرار

(کاشت کاری) ہلوں کی تعداد پر مال گزاری لگان ، لگان اراضی مزروعہ

ہَل بھوگ

(کاشت کاری) دوسرے کے کھیت پر زبردستی قبضہ جمانا

ہَل پھیرْنا

(کاشت کاری) ہل جوتنا ، ہل چلانا ، نرائی کرنا ۔

ہَل جوتا

ہل چلانے والا، قلبہ ران، کسان، ہالی

ہَل جوتْنا

(کاشت کاری) کھیت میں ہل چلانا ، ہل کے ذریعے زمین کو جوت کر کاشت کے قابل بنانا ؛ کاشت کرنا ۔

ہَل چَلْنا

(کاشت کاری) ہل چلانا کا لازم، کھیت میں ہل سے کام لیا جانا، زمین کا جوتا جانا، نیز تخت و تاراج ہوجانا

ہَل دار

(کاشت کاری) وہ جس کے پاس ہل ہو، ہل کا مالک

ہَل ساجھا

(کاشت کاری) ہرساجھن ، مشترک کھتی یا کھیت کی ہلائی

ہَل ساری

(کاشت کاری) رک : ہل بندی

ہَل سَجَّا

(کاشت کاری) ہل جوتنے میں باہمی مدد ، ہر سجا ، رک : ہل سوت

ہَل سوت

(کاشت کاری) رک : ہر سوت ، فصل پر پہلی دفعہ ہل چلانا یا چلانے میں مدد دینا

ہَل شُدَہ

(کاشت کاری) ہموار کیا ہوا (کھیت) ، ہل چلایا ہوا (کھیت) ۔

ہَل میں جوتْنا

(کاشت کاری) کھیت میں ہل چلانے کے لیے ہل کا جوا جانور کے اوپر رکھنا ۔

ہَل کِھیو

(کاشت کاری) ہل چلانے کی رت ، کھیت کی ہلائی شروع کرنے کا وقت ، ہروت ، ہریت ، ہرائتا

ہَلایُدھ

(کاشت کاری) ہل، بلرام جی کا لقب (کیونکہ ان کا ہتھیارہل کے مشابہ تھا)

ہَنْسْلی

انسانی سینے پر اُبھری ہوئی ہڈی جو گردن کے نیچے دونوں شانوں کے درمیان ہوتی ہے

ہِیٹھا

(کاشت) رک: اہیٹھا؛ کھیت خصوصاً کھلیان کا نگہبان جوکھیت کی رکھوالی سے کسی وقت نہ ہٹے یعنی کسی کو اپنا قائم مقام بنائے بغیر اپنی جگہ سے نہ جائے.

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone