زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’فقہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’فقہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آمِین بِالْجَہرْ
نماز میں قرأ ت سورۂ الحمد بآواز بلند کے بعد امام اور مقتدیوں کا پکار کے "آمین" کہنا
اِحْتِیاط
ہوش و حواس سے سمجھ سوچ کر اقدام یا فیصلہ، اقدام عمل سے پہلے پوری پوری توجہ، غور و تامل، ہوشیاری، سوجھ بوجھ
اِحْرام
(فقہ) عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کردینے کا عمل، (حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن)، حاجیوں کے پہننے کا بغیر سلا کپڑا، حج اور عمرہ کا ایک خاص کپڑا
اَحْوَط
دو یا زیادہ باتوں میں جو احتیاط سے قریب تر ہو، جس میں غلطی سے بچنے کا زیادہ امکان ہو، زیادہ احتیاط پر مبنی عمل
اَدا
(تصوف) تجلیات اسمائی وصفاتی میں بے کیفی ذات کا انعکاس جس کو خود بینی اور خود نمائی کہتے ہیں اور منشا اس خود بینی وخود نمائی کا ’فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَف‘ (بس چاہا میں نے یہ کہ پہچانا جاؤں) ہے
اِسْتِحْباب
لفظاً: پسندیدہ یا محبوب ہونا، فقہ: کسی امر کا مستحب یعنی شریعت کی رو سے موجب ثواب یا مسنون ہونا
اِسْتِحْسان
اصول فقہ: قیاس خفی جس سے کسی فقہی مسئلے کے حل میں مدد لی جائے یا مجتہد کی اپنی رائے جو حکم شرعی کی صورت میں بیان کی جائے
اِسْتِن٘باط
معلوم باتوں سے نامعلوم بات دریافت کرنے کا عمل، استخراج، چند باتوں کو ملا کر عقل کی مدد سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا
اَصِیْل
(مرغ بازی) نر چیل یا گدھ کے ساتھ مرغی کا جوڑا لگنے سے پیدا شدہ نسل کا مرغ (پر گوشت، وزنی، گٹھے ہوئے جسم، اونچے ہاڑ، ستواں پروں کا بہت جیوٹ والا اور لڑاکو ہوتا ہے، اس کی آنکھیں مثل دانۂ مرواید، توتے کی آنکھوں سے مشابہ، کلّا لمبا چوڑا بے گوشت، کلغی چھوٹی اور موٹی ہوتی ہے، مادہ انڈے کم دیتی ہے)
اَلاَحْیا
(فقہ) تقسیم میراث میں المبلغ کے نیچے وارثان میں سے ہر ایک کے حصے کی تفصیل ظاہر کرنے لے لیے ان کے ناموں کے اوپر بصورت کشیدہ لکھنے کا کلمہ
اَلمَبْلَغ
(فقہ) تقسیم میراث میں کشش کے ساتھ لکھے ہوئے الحیاء (زندہ اشخاص) کے اوپر یا نیچے ترکے کی تعداد یا مقدار کے لیے معمولی کشش کے ساتھ لکھا جانے والا کلمہ، جس کے نیچے کل رقم ترکہ کی لکھی جاتی ہے
اَمْر باِلمَعُروف
(دینیات) واجبات سے آگاہ کرنا، فرائض شرعی بجا لانے کا حکم دینا (عموما نہی عن المنکر کے ساتھ مستعمل)
اَمْرِ مَعرُوف
(دینیات) واجبات سے آگاہ کرنا، فرائض شرعی بجا لانے کا حکم دینا (عموما نہی عن المنکر کے ساتھ مستعمل)
اَولِیا
اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے، مرتبۂ ولایت پر فائز اشخاص، اہل اللہ، عارفان حق، خدا رسیدہ بندے
بَیْع بِالوَفا
(فقہ حنفی) کوئی چیز نقد یا جنس کے بالعوض رہن رکھی جائے اور یہ شرط لکھیں کہ مثلاً دو برس کے اندر روپیہ ادا کر کے نہ چھڑا لیں و شے مرہونہ بیع ہوجائے گی
تَخلِیل
(فقہ) خلال کرنا ، وضو کے دوران میں نم انگلیوں کے ذریعے ہاتھ پان٘و کی ان٘گلیوں کے درمیانی خلا میں مسح کرنا.
تَداخُل
لفظاً کسی ایک کا دوسرے میں دخل دینا ، کسی بات میں دوسری بات کا شامل ہو جانا، مداخلت ،داخلہ .
تَسْمِیع
(لفظاً) سننا، سنانا، (فقہ) نماز میں رکوع سے کھڑے ہوتے وقت سَمِعَ اَللہُ لِمَن حَمِدَہٗ کہنا
تَوَغُّل
داخل ہونا، ایک کام میں بہت لگا رہنا، پوری مشق، کامل مشق کرنا، کسی کام میں بہت مشغول رہنا، دھن، لے، وغی
جَلْسَۂِ اِسْتِراحَت
(فقہ) نماز میں سجدہ کرنے کے بعد دوسری دفعہ بیٹھنا یعنی دوسرے سجدے کے بعد کھڑا ہونے سے قبل ذرا دیر بیٹھنا ۔
چَہار اِمام
(فقہ) اہل سنّت کے چار امام (امام ابوحنیفہؒ، امام شافعیؒ، امام مالکؒ اور امام حن٘بلؒ) ؛ خلفائے کرام.
حَدَث
(فقہ) ناپاکی، وضو ٹوٹ جانا، ازروے شرع بے وضو ہو جانا، بول و براز وغیرہ جن کے اخراج سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
حَدَثِ اَصْغَر
(فقہ) چھوٹی نجاست حکمیہ، بے وضو ہونے کی حالت، بول و براز و ریح کے اخراج سے وضو ٹوٹ جانے کی حالت
خِیارُ الْبُلُوغ
(فقہ) وہ اختیار جو لڑکی کو بالغ ہونے پر حاصل ہوتا ہے کہ وہ قبل بلوغ کے نکاح کو فسخ کرے یا قائم رکھے
دُعائے تَلْقِین
(فقۂ جعفریہ) وہ دُعا جو مُردے کو قبر میں لِٹانے کے بعد اس کے دونوں شانوں کو مقرر طریقے سے ہلا کر پڑھی جاتی ہے.
دَہ دَر دَہ
(فقہ) حوض وغیرہ جس کی لمبائی اور چوڑائی اور گہرائی دس دس گز ہو، اس کا پانی (شرعی) مربع دس ہاتھ سے دس ہاتھ (دس گز مربع اور بالشت بھر گہرا پانی جو اہلِ اسلام کے یہاں پاک ہے)
ذِمّی
(فقہ) وہ مشرک یا اہل کتاب جو اسلامی حکومت کی امان میں رہتا ہو اور اس نے شرائط ذِمّہ (جزیہ) کو قبول کر لیا ہو، جزیہ گزار
ذَواتِ اَمْثال
(فقہ) وہ چیزیں، جن کے تلف کر دینے سے قیمت کی ادائیگی کے بجائے ویسی ہی چیزیں واپس کرنا لازم ہو
زَکوٰۃ اِضْطِرَاری
(فقہ) بے اختیاری یا مجبوری کی حالت میں اور طریقے سے حلال کرنا، مثلاً شکار کے بدن کے کسی حصے پر زخ٘م پہن٘چانا
سَنَدِ مُتَّصِل
(فِقہ) قریبی دلیل ، تسلسل سے ملنے والی تصدیق یا ثبوت ، جس سند کے درمیان کوئی راوی جُھوٹا نہ ہو.
سَنَدِ مَنادِلَہ
(فِقہ) فضیلت کی سند جس کے ساتھ دستار بندی ہوتی ہے ، علومِ حدیث و فقہ کے حامل کے ایک عہد ، دستارِ فضیلت.
سُنَّت
(تصّوف) سُنَّۃ ترکِ دُنیا کو کہتے ہیں حضرت جنید کا ارشاد ہے کہ الفریضۃ حبِ المولیٰ والسنۃ ترک الدنیا . یعنی فرض خدا کی محبت ہے اور سُنَّت دنیا کا ترک کرنا.
شِرْکَتِ صَنائِع
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دو کاریگر اس شرط پر شریک ہوں کہ دونوں مشترکہ کام کیا کریں اور مزدوری جو کچھ ملے اس کو دونوں بان٘ٹ لیں یا کام دونوں برابر کریں لیکن مال اُجرت ایک کو زیادہ ملے اور دوسرے کو کم .
شِرْکَتِ مُفاوَضَہ
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شریک مال ، عمر ، حیثیت اور دین میں برابر ہوں مثلاً مسلمان اور کافر ، آزاد اورغلام میں شرکت جائز نہیں .
شِرْکَتِ مِلْک
(فقہ) دو شخص وراثت کی وجہ یا خریداری سے ایک چیز کے مالک ہوجاویں اور اس شرکت میں ہر ایک ان میں سے اجنبی ہوتا ہے یعنی ہر ایک کو دوسرے کے حصّے میں تصوف جائز نہیں بغیر اس کی اجازت کے .
شِرْکَتِ وُجُوہ
(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شرکت دار مال بطور قرض خریدیں اور بیچیں اور نقد کچھ نھ لگائیں اور اصل قیمت مالک کے حوالے کرکے منافع آپس میں بان٘ٹ لیں اور اس میں ہر ایک دوسرے کا وکیل اور کفیل ہوتا ہے .
طَلاقِ اَحْسَن
(فقہ) وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالتِ طہر میں دے دے جس میں اُس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑ دے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے.
طَلاق بِالْکِنایات
(فقہ) یہ طلاق ایسے لفظ سے ہوتی ہے کہ موضوع طلاق کے لیے نہ ہو مگر طلاق کا احتمال رکھتا ہو ، وہ طلاق جو صاف لفظوں میں نہ ہو.
طَلاقِ بَتَّہ
(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.
طَلاقِ بِدْعَت
(فقہ) اس طلاق کی تین صورتیں ہیں : (۱) حالت حیض میں طلاق دی ہو (۲) ایسے طہر میں طلاق دی ہو جس میں مباشرت ہو چکی تھی (۳) تین طلاقیں بیک وقت دے دی ہوں.
طَلاقِ خُلْع
(فقہ) طلاق جس میں عورت اپنے شوہر سے بوجوہ راضی نہ ہو اور مہر معاف کر کے یا کچھ اور مال دے کر طلاق لے لے
طَلاقِ رَجْعی
(فقہ) ایسی طلاق، جس کی مدت عدت میں خاوند اپنی عورت کو بلا تجدید نکاح کے بیوی بنا سکتا ہے، یہ ایک یا دو بار طلاق کا لفظ کہنے سے ہوجاتی ہے
فَرْضِ کِفایَہ
وہ کام جس کا کرنا بہت ضروری نہ ہو یا ضروری ہو مگر ایک کے کرنے سے سب بری سمجھے جائیں یا سب بری ہو جائیں
فُرُوع
شاخیں، (استعارۃ) ابتدائی امور و مسائل، ذیلی یا تحتی باتیں، شاخچے جو کسی اصل یا جڑ سے نکلیں یا پھوٹیں
فقاہت
فقہی علم پر دسترس، فقیہ ہونا، فقہی مہارت، شرع احکام و قوانین کا علم ہونا، علم فقہ میں مہارت ہونا
قامَت
(تصّوف) ظہورِ ذات اور اسما و صفات و آثار و افعال، عالم ارواح سے عالم اجسام تک، وجود عارف فانی، الف بسم اللہ یعنی احمد بھی مراد ہے
مُؤَجَّل
مہلت دیا گیا، فرصت دیا گیا، کسی وقت پر موقوف رکھا گیا، جس کے لیے مہلت دی گئی ہو، مراد: ادھار
مالِ مُضارَبَت
(فقہ) وہ سامانِ تجارت جو ایک شخص دوسرے کو فروخت کرنے کے لیے دے اور اس کے نفع میں شریک ہو.
مُجتَہِد
(فقہ) کتاب و سنت سے شرعی مسائل و احکام کا استنباط کرنے والا عالم یا فقیہ (کتاب و سنت کی روشنی میں نئے پیش آنے والے مسئلوں یا معاملات کے بارے میں شرعی احکام بتانے والا یا اخذ کرنے والا)
مُجتَہِدِ مُطلَق
(فقہ) وہ مجتہد جو ا صول میں کسی کا مقلد نہ ہو ، وہ مجتہد جسے اجتہاد مطلق کا درجہ حاصل ہوا ہو ؛ مراد : ائمہء اربعہ یعنی امام ابوحنیفہ ، امام شافعی ، امام مالک اور امام احمد ابن حنبلؒ میں سے کوئی ایک ۔
مُخْلِف
(فقہ) حکم کے خلاف کرنے والا، خلاف ورزی کرنے والا، اختلاف کرنے والا، اختلاف راۓ، اتفاق نہ رکھنے والا
مُخَمَّسَہ
(فقہ) ماں، بہن یا دادا کے متعلق تقسیم جائیداد کامسئلہ، جس پر پانچ صحابہ حضرت علیؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت ابن مسعودؓ، حضرت زیدؓ اور حضرت ابن عباس میں اختلاف تھا
مُدَّتِ عِدَّت
طلاق (یا بیوہ ہونے) کے بعد کا وہ عرصہ جس میں عورت کو دوسرا نکاح کرنا جائز نہیں اور وہ مطلقہ کے لیے تین حیض یا تین ماہ ہے اور بیوہ کے لیے چار ماہ اور دس دن، حاملہ عورت کے لیے ہر دو صورت میں وضع حمل عدت ہے
مُراہِقَہ
(فقہ) مراہق (رک) کی تانیث ، ایسی لڑکی کہ اس کے مثل اور عورتوں سے جماع ہوا ہو اور وہ سن بلوغ میں مثلاً نو برس یا زیادہ کی ہو لیکن علامات بلوغ ظاہر نہیں ۔
مُزدَلفَہ
ایک مقام کا نام جو مکے کے قریب عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے جہاں حاجی ۹ اور ۱۰ ذی الحجہ کی درمیانی شب میں قیام کرتے ہیں اور یہیں شیطان کو مارنے یا رمی کے لیے کنکریاں چنتے ہیں
مُستَحَب
(فقہ) ایسا فعل جس کے کرنے پر ثواب ہو اور نہ کرنے پر کچھ عذاب نہ ہو، آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے وہ فعل کبھی خود کیا ہو یا اس کے کرنے پر ثواب کا ذکر کیا ہو
مُسْتَلَذّات
مرغوب چیزیں جن سے لذت حاصل ہو، فقہ: وہ چیزیں جن سے لذت حاصل کی جائے، مرغوب امر یا باتیں، مزے دار چیزیں
مُسْلَم فِیہ
(فقہ) وہ (چیز) جس کی قیمت کل یا جزو پہلے ادا کردی جائے اور وہ (چیز) بعد میں اٹھائی جائے ۔
مُصالِح
(فقہ) وہ وارث یا شریک جو دین مشترک یا ترکے میں سے کسی شے معلوم کو لے کر علیحدہ ہو جائے اور دوسرے وارث یا شریک اس پر راضی ہوں ، صلح کرنے والا ۔
مَصْلَحَت تَحْسِینی
(فقہ) سزا کی مصلحت کی ایک قسم جس میں سب و شتم اور اہانت کا طریقہ اختیار کیا جائے ۔
مَصْلَحَت حاجی
(فقہ) سزا کی ایک قسم جو انسانی زندگی میں تنگی پیدا کرے اور دشواری کا سبب قرار دی جائے ۔
مَصْلَحَت ضَرُوری
(فقہ) سزا کی مصلحت کی ایک قسم ، جس کے بغیر زندگی ممکن نہ ہو یا ممکن تو ہو لیکن اس کے نقص سے انسان کی جسمانی زندگی میں نقصان لاحق ہو جاتا ہو ۔
مُضارَبَت
(فقہ) کاروبار میں ایسی شرکت کہ مال ایک کا ہو اور محنت دو سرے کی، نفع میں شریک بنا کر کسی کو تجارت کے لیے مال دینا، نفع کی امید پر مال کسی کو دینا، کسی اور کی تجارت میں شریک ہونا
مَطاف
ارد گرد پھرنے کی جگہ، طواف کرنے کی جگہ، (فقہ) مکہ معظمہ میں کعبے کے گرد وہ جگہ جو طواف کرنے کے لیے مقرر ہے
مُطَلَّقَہ
(فقہ) وہ عورت جس کو طلاق دی گئی ہو، طلاق پائی ہوئی عورت، وہ عورت جسے خاوند نے بقاعدۂ شرعی چھوڑ دیا ہو
مِعْراض
(فقہ) ایک بے پر کا تیر جو نشانے پر عرض سے جا کر لگے تو شکار (فقہ میں حرام اور اگر اس کی نوک میں تیزی ہو اور نوک کی جانب سے لگے تو شکار حلال ہے) ۔
مُعَقِّبات
(فقہ) وہ تسبیحات جو نماز کے بعد دُعا کی قبولیت کے لیے پڑھی جائیں ؛ تسبیحات جو نوبت بہ نوبت پڑھی جائیں مثلاً سبحان اﷲ والحمد ﷲ و اﷲ اکبر ۔
مَغْرُور
(فقہ) مراد مغرور سے وہ شخص ہے جو ایک عورت سے صحبت کرے اس کی ملک یمین یا ملک نکاح پر اعتماد کر کے پھر وہ عورت اس سے جنی بعد اس کے وہ عورت کسی اور کی مملوک نکلی اور اس کو مغرور اس لیے کہتے ہیں کہ بائع نے زید کو دھوکا اور فریب دیا
مُغَلِّظَہ
(فقہ) طلاق کی ایک قسم جس میں تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں اور رجوع یا نکاح کی گنجائش نہ رہے ، عورت اپنے سابقہ شوہر پر صرف حلالہ کی صورت میں حلال ہو سکے ۔
مُفاوَضَہ
چٹھی، خط، نامہ، مکتوب، وہ خط جو منیٰ کی طرف سےولی کو لکھا گیا ہو، چھٹی یا خط جو بڑے کی طرف سے چھوٹے کو لکھا جائے
مُفْتی دِیں
(فقہ) دینی مسائل و معاملات میں شریعت کی روشنی میں رائے یا فتویٰ دینے والا مستند عالم، حاکم شرع، شرعی احکام جاری کرنے والا، دینی قوانین کا سرکاری مشیر
مُفَصَّل
کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر
مَقاعِد
بیٹھنے کی جگہیں، (فقہ) ثبوت و استقامت، ساتھ بیٹھنے والا، سرپرست، محافظ، جو کچھ پیچھے رہ جائے یا بعد کو آئے
مُقَلِّد
(کسی کی) تقلید کرنے والا، نقش قدم پر چلنے والا، بغیر دلیل کے کسی کے قول یا فعل کی پیروی کرنے والا، پیروکار، مرید، معتقد
مُلْتَزِم
(فقہ) خانہء کعبہ میں وہ حصہ جو دروازۂ کعبہ اور حجر اسود کے درمیان واقع ہے ، مقام جہاں پر طواف سے ہو کر دعا کی جاتی ہے اور جہاں کی گئی دعا شرعاً مقبول بتائی گئی ہے اسے ملتزم اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں آں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے لیٹ کر دعا مانگی تھی اسی لزوم کے باعث اسے ملترم کہتے ہیں
مُنابَذَہ
۔ (فقہ) بیع کی ایک قسم کہ بائع جب بیع کو مشتری کے پاس پھینک دے تو بیع لازم ہو جائے ۔ منع کیا حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ملامَسَہ اور مُنابذہ سے ۔
مُناسَخَہ
ایک دوسرے کو محو کرنا یا مٹانا، (فقہ) وہ ترکہ، جو بذریعۂ نسخ ملے، جبکہ بعض وارث تقسیم میراث سے پہلے مرجائیں، نیز ایک قاعدہ، جس کی رُو سے وارثوں کے حصے ٹھہرائے جاتے ہیں
مَناکِیر
انکار کیے ہوئے ؛ (فقہ) وہ روایات یا اقوال جو احکامِ الہٰی کے خلاف ہوں ، ناشائستہ ، خلاف شریعت باتیں یا چیزیں ، ممنوعات ۔
مُنَقّلَہ
(طب) سر کی وہ چوٹ جس میں کھوپڑی ٹوٹ جائے نیز وہ چوٹ جس میں ہڈی ٹوٹ کر اس کی نوک باہر نکل آئے
مُنکَر نَکِیر
وہ دو فرشتے جو قبر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردے سے حساب کتاب کے لیے آتے ہیں، نکیرین
مُنکَر نَکِیر
وہ دو فرشتے جو قبر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردے سے حساب کتاب کے لیے آتے ہیں، نکیرین
مَوقُوف عَلَیہ
جس پر کسی کام کا فیصلہ منحصر کیا جائے، ثالث، پنچ، سرپنچ، (فقہ) وہ جسے فائدہ پہنچانے کے لئے وقف کیا جائے، منصف
مَکْرُوہِ تَحرِیم
(فقہ) وہ کلمہ / بات جس سے بچنا ہر مسلمان کے لیے واجب ہے ، وہ مکروہ فعل جو حرام کے قریب ہو ، نہایت ناجائز بات یا عمل ۔
مَکْرُوہِ تَنْزِیْہی
(فقہ) وہ ناپسندیدہ فعل جس سے بچنے میں اجر و ثواب تو ہے لیکن جو شخص نہ بچے وہ گناہ گار بھی نہیں ، ایسا مکروہ فعل جو حلال سے قریب ہو (مکروہ تحریمی کے مقابل) ۔
مَکرُوہات
وہ چیزیں جن سے کراہت آئے، نفرت دلانے والی یا گھناونی چیزیں، ناپسند اور نامقبول کام یا باتیں ، وہ کھانے کی چیزیں جو کسی مسلک میں منع ہوں، ممنوع
مَہْر
وہ مقررہ رقم یا جنس جو مسلمان مرد اپنے نکاح کے عوض اپنی منکوحہ کو ادا کرتا ہے یا ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہے، حق زوجیت
مَہْرِ شَرعی
(فقہ) وہ مہر جو شرع محمدی کے مطابق ہو اور مرد کے مقدور پر منحصر ہو، اس کی کم سے کم مقدار آئمہ فقہ کے نزدیک مختلف ہے اور زیادہ سے زیادہ اتنا جس کے ادا کرنے پر مرد کو قدرت حاصل ہو
مَہْرِ مُؤَجَّل
وہ مہر جو نکاح کے وقت ادا نہ کیا جائے بلکہ کسی بھی وقت حتیٰ کہ شوہر کے فوت ہونے کے بعد یا طلاق کے بعد بھی ادا کیا جانا قرار پائے
مَہْرِ مِثل
وہ مہر جو لڑکی کے باپ کے کنبے کی دوسری لڑکیوں کے مہر کے برابر حاکم شرع کے قلم سے مقرر ہو
مِیراثِ اَسِیر
(فقہ) اس مسلمان کی میراث جو کفار کی قید میں ہو اور اس کا حصہء میراث اس کے واپس آنے تک محفوظ رکھا جائے ۔
مِیراثِ حَمْل
(فقہ) وہ جائیداد جو اس وارث کو ملے جو مورث کی وفات کے وقت بطنِ مادر میں موجود ہو اور زندہ پیدا ہوا ہو.
نا مَحْرَم
(فقہ) وہ مرد جس سے عورت کو پردہ واجب ہو، وہ شخص جس سے نکاح جائز ہو، جس کی طرف دیکھنا شرعاً ممنوع ہو
نا مُقَلِّد
(فقہ) تقلید نہ کرنے والا ، جو مقلد نہ ہو ، غیر مقلد ، مراد : چاروں اماموں میں سے کسی کو بھی نہ ماننے والا ، اہل حدیث ۔
ناقِصُ الحُظُوظ
(فقہ) عورتیں جن کے میراثی حصوں میں کمی ہو ، وہ جن کو شرعی میراث کم ملے (چونکہ مرد کو دوہرا اور عورت کو اکہرا حصہ ملتا ہے اس لیے کہتے ہیں)
نِجاسَتِ خَفِیْفَہ
(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، مثلاً حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام جانوروں کی بیٹ وغیرہ ، ہلکی قسم کی نجاست ، ایسی نجاست جو غلیظہ نہ ہو ۔
نِجاسَتِ غَلِیظَہ
(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، وہ ناپاکی جو سخت ہو ؛ جیسے : خون ، آدمی کا پیشاب ، پاخانہ ، منی ؛ شراب ؛ سور کا گوشت وغیرہ ، (نجاست خفیفہ کے مقابل) ۔
نَجِس العَین
(فقہ) وہ چیز جو کبھی پاک نہ ہوسکے، جس کا ہر جزو ناپاک ہو، وہ چیز جس کا ہر جزو نجس ہو، جس کا کھانا پینا، چھونا، لگانا ناجائز ہو، مثلا: شراب، سور، جسم ناپاک
نَجِس رَقِیق
(فقہ) نجاست جو نمی یا رطوبت کی صورت میں ہو ، وہ نجاست جو سوکھی ہوئی نہ ہو بلکہ پانی کی شکل میں ہو ۔
نَص
(فقہ) ایسی آیت قرآنی یا حدیث جو صریح ہو یعنی جس میں کوئی تاویل کی گنجائش نہ ہو ، قرآن کی واضح آیت نیز واضح حدیث۔
نَفقَہ
گزر اوقات کے لیے واجبی اخراجات جو شوہر کے ذمے ہوں، بیوی کا روٹی کپڑا، ضروریات زندگی، بال بچوں کا خرچ
نَفِل نَماز
(فقہ) وہ نماز جو فرض ، واجب اور سنت کے علاوہ (ثواب حاصل کرنے یا شکرانے کے طور پر) پڑھی جائے ۔
نَفلی
(فقہ) نفل سے منسوب یا متعلق، جو فرض یا واجب نہ ہو، رضاکارانہ (عبادت یا کام وغیرہ)، زائد، عطیہ، عبادت جو بندہ پر واجب نہ ہو، زیادہ عبادت جو ثواب یا شکر کی نیت سے ادا کی جائے
نَواہی
(فقہ) وہ امور جن کے کرنے سے شریعت نے منع کیا ہے، نہی کی جمع، ممنوعات غیر مباح اور ناجائز امور، غیر شرعی باتیں
نِکاح باطِل
(فقہ) ایسا نکاح جو فی نفسہٰ کالعدم ہو ، ایسا نکاح جو غیر مؤثر ہو اور اس سے فریقین کے درمیان کوئی ازدواجی حق قائم نہیں ہوتا ، اس نکاح کی حسب ذیل صورتیں ہیں ۔ (۱) محرمات میں سے کسی سے نکاح (۲) کافر کا مسلمان عورت سے نکاح (۳) نکاح شدہ عورت سے نکاح ۔ ا
نِکاح صَحِیح
(فقہ) وہ نکاح جو شرعی حیثیت سے جملہ ارکان پر پورا اترے ، قانونی اور شرعی طور پر درست نکاح ۔
نِکاح فُضُول
(فقہ) ایسا نکاح جو ولی کے علاوہ کوئی دوسرا شخص کردے ۔ ایسا نکاح موکل کی اجازت پر موقوف رہے گا اگر اس نے اجازت دے دی تو نافذ رہے گا ورنہ کالعدم قرارپائے گا ۔
نِکاح نامَہ
وہ کاغذ جس پر دولھا دلہن کے کوائف، نکاح کی شرائط، انعقاد کی تاریخ و مقام، مہر کی مقدار، گواہوں کے نام اور دیگر تفصیلات درج کی جاتی ہیں
نَکِیرَین
(فقہ) وہ دو فرشتے جو قبر میں ایمان کی بابت سوال کرنے پر مامور بتائے جاتے ہیں، ایک کا نام منکر اور دوسرے کا نکیر ہے، منکر نکیر
نِیَّت بانْدھنا
(فقہ) اﷲ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنے سے پہلے دل میں یا زبان سے کہنا کہ کتنی رکعت نماز اور کس وقت کی نماز ادا کر رہا ہوں، نماز شروع کرنا
واجِب کِفائی
(فقہ) بدلے کے طور پر لازم ، ایسا واجب جسے اگر کوئی ایک (شخص) بھی ادا کر دے تو دوسرے پر واجب نہیں رہتا (جیسے غسل میّت وغیرہ) ۔
واہِب
ہبہ کرنے والا ؛ (فقہ) وہ شخص جو کسی منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کو (جو موجود ہو) رضاکارانہ طور پر بلا معاوضہ کسی دوسرے شخص کو منتقل کرے
وُجُوبِ شَرعی
(فقہ) وہ واجب جس کا عملاً تارک مستحق مذمت و عذاب ہو ؛ جو دلیل ظنی سے ثابت ہو ؛ جس کے انکار سے کفر لازم نہ آئے کبھی کبھی فرض پر بھی واجب کا اطلاق کر دیا جاتا ہے ۔
وَصایَت
لفظاً: جو کچھ کہ حکم کیا گیا، وصیت، فقہ: وکالت، نابالغ کی سرپرستی، متولی ہونا، وصی ہونے کی حالت یا حیثیت نیز (اہل تشیع)، وصی (حضرت علیؓ) کا منصب
وَصی
(فقہ/قانون) وہ شخص جس کو وصیت کی گئی ہو، وصیت پر عمل کرنے والا، جسے کوئی کام یا منصب دیا گیا ہو، مختار، منصرم، جانشین، متولی
وَصِیَّتُ الواجِبَہ
مصرکے قانون کے تحت وہ قانونی ترکہ جو بغیر وصیت کیے ہوئے بھی میت کے وارثوں کو دیا جائے گا
وَطَنِ اَصلی
(تصوف) جگہ جہاں سے سب انسانوں کی روحیں دنیا میں آئی ہیں اور جہاں لوٹ کر جانا ہے ، عالم بالا ، عالم ارواح ۔
وَطَنِ اِقامَت
(فقہ) عارضی طور پر قیام کرنے کا یا رہنے کا مقام ؛ مراد : جگہ جہاں پندرہ روز یا اس سے زیادہ مدتِ قیام ہو ۔
وَقفِ عامَّہ
(فقہ) اراضی یا چیزیں جو عام آدمی کے استعمال اور فائدے کے لیے ہوں ؛ جیسے : مسجد ، قبرستان وغیرہ ۔
وُقُوفِ عَرَفات
(فقہ) نو ذوالحجہ کو حاجیوں کا عرفات میں ٹھہرنا جو حج کا رکن اعظم ہے اور اس کے فوت ہونے کی صورت میں حج نہیں ہوتا
وَلیِ مُجِیر
(فقہ) مراد : نابالغ کا سرپرست جسے کسی ولی کی عدم موجودگی کے سبب سرکاری طور پر اُجرت پر نامزد کیا گیا ہو اور نابالغ ہی کے مال سے اسے اس کام کی اُجرت دی جائے ۔
وَلیِ نِکاح
(فقہ) ہر عاقل و بالغ مسلمان جس کو بلحاظ احکام شرع حق ولایت پہونچتا ہو ، ولی نکاح ہو سکتا ہے ، جو بالغ کا نکاح کرانے کا اختیار رکھتا ہو ۔
کافِرِ حَرْبی
(فقہ) وہ کافر جس کے سبب سے امورِ دین میں خلل واقع ہو اور اس بنا پر اس سے لڑنا واجب ہوجائے
کافِرِ ذِمّی
(فقہ) وہ کافر جو حکومتِ اسلام کو جَزیہ ادا کرے اور اس بنا پر حکومت اس کے جان ومال اور آبرو کی ذمہ دار ہو
کِفاءَت
ہم کفو ہونا، مثل ہونا، برابر ہونا؛ (فقہ) مرد اور عورت کا بعض باتوں میں (خاندانی لحاظ سے) برابر ہونا، ہم نسب ہونا.
کُفْر
(فقہ) اللہ کے وجود سے انکار، اللہ کو نہ ماننا، خدا کے وجود سے انکار، شرع اسلامی سے عمداً گریز، بے دینی، گمراہی، اسلام کی ضد
کَلالَہ
وہ شخص جس کے والد اور اولاد نہ ہو، وہ شخص جس کے وارثوں میں باپ دادا ، بیٹا بیٹی اور پوتا پوتی نہ ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔