تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُثَلَّث" کے متعقلہ نتائج

مُثَلَّث

۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔

مُثَلَّثَہ

مثلث (رک) کی تانیث ؛ (ہیئت) دوسرے ستارے سے ثلث دائرے کا بعد رکھنے والا ستارہ ۔

مُثَلَّث مَعکُوس

(اقلیدس) اُلٹا مثلث ۔

مُثَلَّثی

مثلث (سے منسوب یا متعلق، تکونیا، تکھونٹا)

مُثَلَّث غَزَل

غزل جس میں یہ ا لتزام کیا جائے کہ ہر مصرعے میں کسی لفظ کی تین مرتبہ تکرار ہو، مثلا:۔

مُثَلَّث قائِمُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو

مُثَلَّث حادُّ الزّاوِیَہ

وہ مثلث جس کا ہر زاویہ، زاویہ قائمہ سے کم ہو یا حادہ ہو

مُثَلَّث مُنفَرِجُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس میں ایک زاویہ قائمہ سے بڑا ہو

مُثَلَّث قائِمَۃُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو ۔

مُثَلَّث کُرَوی

(اقلیدس) وہ مثلث جو تین دوائر کبیر (جو ایک دوسرے کو کاٹتے ہوں) کے قوسوں سے بن جائے ۔

مُثَلَّث مُستَوی

(اقلیدس) مستوی مثلث میں تین ضلعے اور تین زاویے ہوتے ہیں اور اگر ان چھ اجزا میں سے کسی تین کی مقداریں دی جائیں اور ان دیے ہوئے اجزا میں سے کم از کم ایک ضلع ہو تو بعض شرطوں کے تحت باقی اجزا کی مقدارو ں کی تعین کرنا ممکن ہے ۔

مُثَلَّث مُساویُ الاَضلاع

رک : مثلث متساوی الاضلاع ۔

مُثَلَّث مُنفَرِجَہُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس میں ایک زاویہ قائمہ سے بڑا ہو ۔

مُثَلَّثی شِیشَہ

prism

مُثَلَّث مُختَلِفُ الاَضلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر نہ ہوں

مُثَلَّث مُتَساوِیُ الاَضْلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّثات

مثلث کی جمع، ریاضی کا وہ شعبہ جس میں مثلث کے ضلعوں اور زاویوں کی باہمی نسبت سے بحث ہوتی ہے، علم مثلث

مُثَلَّث مُتَساوِیُ السَّاقَین

وہ مثلث جس کے دو ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّث حادُّ الزَّوایا

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ہر زاویہ قائمہ ہو ۔

مُثَلَّثِیّات

مثلث (رک) سے منسوب اور متعلق اشیا یا امور ۔

عِلمِ مُثَلَّث

علم ریاضی کی ایک قسم جس میں مثلث کے زاویہ وغیرہ سے فاصلے یا کھیتوں وغیرہ کا ناپ کیا جاتا ہے

رِبْعِ مُثَلَّث

(طب) رِبع بخار کی ایک قِسم جس میں مسلسل بخار آتا ہے اور کوئی وقفہ نہیں ہوتا

سُباتی مُثَلَّث

(طِب) وہ شِریان جس کے تین من٘ھ دائیں بائیں اور نیچے کی جانب ہوتے ہیں . گِردن کے پیچھلے حِصّے میں پائی جاتی ہے .

مُساوِیُ الاَضْلاع مُثَلَّث

(اقلیدس) وہ مثلث جس کے تمام اضلاع برابر ہوں

شَرابِ مُثَلَّث

انگور کا شیرہ جو آگ پر جوش دینے کے بعد دو تہائی جل جائے اور ایک تہائی باقی رہے ، اس میں شراب کی طرح نشہ نہیں ہوتا .

مَنْشُورِ مُثَلَّث

(طبعیات) رک : منشور معنی نمبر

رِباطِ مُثَلَّث

سہ گوشہ پٹی - اس قسم کی پٹی نہایت کارآمد ہوتی ہے جو بالخصوص میدانِ جنگ میں مختلف طریقوں سے مختلف مقامات کے زخموں پر باں٘دھی جاتی ہے

مُساوِیُ الثّاقَین مُثَلَّث

رک : مساوی الاضلاع ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُثَلَّث کے معانیدیکھیے

مُثَلَّث

musallasमुसल्लस

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: عروض ہندسہ موسیقی فقہ

اشتقاق: ثَلُثَ

  • Roman
  • Urdu

مُثَلَّث کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ۱۔ تین کونوں والا ، تکونا ، سہ گو شا ، تکون ۔
  • ۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔
  • ۲۔ وہ علم جس میں مثلث بنا کر سطح کی پیمائش کی جاتی ہے، زاویوں کی پیمائش کا علم۔
  • ۲۔ جو تین اجزا سے مرکب ہو ، جس کے تین جزو ہوں ۔
  • ۳۔(i) (عروض) وہ نظم جس کے ہر بند میں تین مصرعے ہوں اور بند اول کے تینوں مصرعوں کا ایک ہی قافیہ ہو، باقی بندوں میں دو مصرعے جداگانہ قافیے میں ہوں اور تیسرے مصرعے کا قافیہ بند اول کے مطابق ہو، تین تین مصرعوں کے بندوں پر مشتمل نظم۔
  • (ii) وہ مثلث جس میں بند اول کے مابعد بندوں میں تیسرے مصرعے کا قافیہ بند اول کے مطابق ہونے کی پابندی نہ کی گئی ہو ۔
  • (iii) علم عروض کے ایک وزن کا نام جس میں تین رکن ہوتے ہیں
  • ۴۔ مشک ، صندل اور کافور سے مرکب کی ہوئی ایک خوشبو جس کے سہ گوشہ قرص ہوتے ہیں
  • ۵۔ ایک قسم کی شراب (یا مشروب) جو صاف کرنے کے بعد ایک تہائی رہ جاتی ہے ؛ (فقہ) ایک نوع کی شراب یعنی شیرئہ انگور جس کے دو حصے جوش دیتے وقت اڑ گئے ہوں اور تیسرا حصہ باقی رہ گیا ہو ، شرب آتشہ ، شراب جو پک کر ایک تہائی رہ گئی ہو ۔
  • ۶۔ (علم تکسیر) ایک قسم کا تعویذ یا نقش جس میں سہ در سہ نو خانے ہوتے ہیں ۔
  • ۷۔ تین اشخاص کا گروپ ۔
  • ۸۔ (عربی موسیقی) چار تاروںوالے ستار میں تیسرے تار کا نام (پہلے تار کو زیر ، دوسرے کو مثنیٰ اور چوتھے کو بم کہتے ہیں) ۔

شعر

Urdu meaning of musallas

  • Roman
  • Urdu

  • ۱۔ tiin kono.n vaala, tikonaa, sahi gosha, takavvun
  • ۱۔ (uqliidas) tiin zilo.n kii shakl, tiin Khutuut mustaqiim se ghirii hu.ii satah
  • ۲۔ vo ilam jis me.n masals banaa kar satah kii paimaa.ish kii jaatii hai, zaaviyo.n kii paimaa.ish ka ilam
  • ۲۔ jo tiin ajaza se murkkab ho, jis ke tiin juzu huu.n
  • ۳۔(i) (uruuz) vo nazam jis ke har band me.n tiin misre huu.n aur band avval ke tiino.n misro.n ka ek hii qaafiyaa ho, baaqii bando.n me.n do misre judaagaana qaafii.e me.n huu.n aur tiisre misre ka kafiyaaband avval ke mutaabiq ho, tiin tiin misro.n ke bando.n par mushtamil nazam
  • (ii) vo masals jis me.n band avval ke maabaad bando.n me.n tiisre misre ka kafiyaaband avval ke mutaabiq hone kii paabandii na kii ga.ii ho
  • (iii) ilam-e-aruuz ke ek vazan ka naam jis me.n tiin rukan hote hai.n
  • ۴۔ mashak, sandal aur kaafuur se murkkab kii hu.ii ek Khushbuu jis ke sahi gosha quras hote hai.n
  • ۵۔ ek kism kii sharaab (ya mashruub) jo saaf karne ke baad ek tihaa.ii rah jaatii hai ; (fiqh) ek nau kii sharaab yaanii sheraa anguur jis ke do hisse josh dete vaqt u.D ge huu.n aur tiisraa hissaa baaqii rah gayaa ho, sharab aatisha, sharaab jo pak kar ek tihaa.ii rah ga.ii ho
  • ۶۔ (ilam taqasiir) ek kism ka taaviiz ya naqsh jis me.n sahi dar sahi nau Khaane hote hai.n
  • ۷۔ tiin ashKhaas ka grup
  • ۸۔ (arbii muusiiqii) chaar taaro.n vaale sitaar me.n tiisre taar ka naam (pahle taar ko zer, duusre ko musanna aur chauthe ko bam kahte hain)

English meaning of musallas

Noun, Masculine

  • triangle, trigonometry, a poem of three lines, a kind of wine

मुसल्लस के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • त्रिकोण, त्रिभुज, तीन कोनों वाला, तिकोना, तीन पंक्तियों वाली कविता, एक पकार की शराब जो सुद्ध करने के बाद एक तिहाई रह जाती है, मशक, संदल और काफ़ूर से मिश्रित एक ख़ुशबू

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مُثَلَّث

۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔

مُثَلَّثَہ

مثلث (رک) کی تانیث ؛ (ہیئت) دوسرے ستارے سے ثلث دائرے کا بعد رکھنے والا ستارہ ۔

مُثَلَّث مَعکُوس

(اقلیدس) اُلٹا مثلث ۔

مُثَلَّثی

مثلث (سے منسوب یا متعلق، تکونیا، تکھونٹا)

مُثَلَّث غَزَل

غزل جس میں یہ ا لتزام کیا جائے کہ ہر مصرعے میں کسی لفظ کی تین مرتبہ تکرار ہو، مثلا:۔

مُثَلَّث قائِمُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو

مُثَلَّث حادُّ الزّاوِیَہ

وہ مثلث جس کا ہر زاویہ، زاویہ قائمہ سے کم ہو یا حادہ ہو

مُثَلَّث مُنفَرِجُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس میں ایک زاویہ قائمہ سے بڑا ہو

مُثَلَّث قائِمَۃُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو ۔

مُثَلَّث کُرَوی

(اقلیدس) وہ مثلث جو تین دوائر کبیر (جو ایک دوسرے کو کاٹتے ہوں) کے قوسوں سے بن جائے ۔

مُثَلَّث مُستَوی

(اقلیدس) مستوی مثلث میں تین ضلعے اور تین زاویے ہوتے ہیں اور اگر ان چھ اجزا میں سے کسی تین کی مقداریں دی جائیں اور ان دیے ہوئے اجزا میں سے کم از کم ایک ضلع ہو تو بعض شرطوں کے تحت باقی اجزا کی مقدارو ں کی تعین کرنا ممکن ہے ۔

مُثَلَّث مُساویُ الاَضلاع

رک : مثلث متساوی الاضلاع ۔

مُثَلَّث مُنفَرِجَہُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس میں ایک زاویہ قائمہ سے بڑا ہو ۔

مُثَلَّثی شِیشَہ

prism

مُثَلَّث مُختَلِفُ الاَضلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر نہ ہوں

مُثَلَّث مُتَساوِیُ الاَضْلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّثات

مثلث کی جمع، ریاضی کا وہ شعبہ جس میں مثلث کے ضلعوں اور زاویوں کی باہمی نسبت سے بحث ہوتی ہے، علم مثلث

مُثَلَّث مُتَساوِیُ السَّاقَین

وہ مثلث جس کے دو ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّث حادُّ الزَّوایا

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ہر زاویہ قائمہ ہو ۔

مُثَلَّثِیّات

مثلث (رک) سے منسوب اور متعلق اشیا یا امور ۔

عِلمِ مُثَلَّث

علم ریاضی کی ایک قسم جس میں مثلث کے زاویہ وغیرہ سے فاصلے یا کھیتوں وغیرہ کا ناپ کیا جاتا ہے

رِبْعِ مُثَلَّث

(طب) رِبع بخار کی ایک قِسم جس میں مسلسل بخار آتا ہے اور کوئی وقفہ نہیں ہوتا

سُباتی مُثَلَّث

(طِب) وہ شِریان جس کے تین من٘ھ دائیں بائیں اور نیچے کی جانب ہوتے ہیں . گِردن کے پیچھلے حِصّے میں پائی جاتی ہے .

مُساوِیُ الاَضْلاع مُثَلَّث

(اقلیدس) وہ مثلث جس کے تمام اضلاع برابر ہوں

شَرابِ مُثَلَّث

انگور کا شیرہ جو آگ پر جوش دینے کے بعد دو تہائی جل جائے اور ایک تہائی باقی رہے ، اس میں شراب کی طرح نشہ نہیں ہوتا .

مَنْشُورِ مُثَلَّث

(طبعیات) رک : منشور معنی نمبر

رِباطِ مُثَلَّث

سہ گوشہ پٹی - اس قسم کی پٹی نہایت کارآمد ہوتی ہے جو بالخصوص میدانِ جنگ میں مختلف طریقوں سے مختلف مقامات کے زخموں پر باں٘دھی جاتی ہے

مُساوِیُ الثّاقَین مُثَلَّث

رک : مساوی الاضلاع ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُثَلَّث)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُثَلَّث

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone