تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُفْر" کے متعقلہ نتائج

کُفْر

(لفظاً) چھپانا، دبا لینا، (مادہ تکفیر کا ہے، تکفیر کے لغوی معنی ڈھانکنا، کفار کو کفاراس واسطے کہتے ہیں کہ گناہ کا چھپانے والا ہوتا ہے)

کُفْر کَچَہْری

(کنایۃً) بُری صحبت، بری سنگت، صحبت بد؛ (ہندو) وہ مصنوعی عدالت کا کھیل جو ہولی کے دنوں میں گالی گلوچ اور فحش کے ساتھ کیا جاتا ہے.

کُفْر پیشہَ

کافر ، بے دین، مُلحد.

کَلِمَۂ کُفْر

وہ بات جس سے دین اسلام کی مذمّت اور اہانت نکلے، گستاخی کا کلمہ

کُفْر بان٘دھْنا

گمراہی کی تہمت لگانا، جھوٹی باتیں منسوب کرنا.

کُفْر کا کَلِمَہ بُولْنَا

ایسا کلمہ یا ایسی بات زبان پر لانا جس سے دین کی اہانت یا مخالفت پائی جائے، دین یا کسی دیندار کی بے ادبی کرنا، خدا کی شان میں گستاخی کرنا، کفر بکنا

کُفْر کی نَقْل کُفْر نَہِیں

کفر کی نقل کرنے یعنی کفر کو دوہرانے سے کفر نہیں ہوتا.

کُفْر کا فَتْویٰ دینا

۔کسی کو ملحد یا کافر قرار دینے کا حکم لگانا

کُفْر کے کَلِمات مُن٘ھ سے نِکالْنا

کفر کا کلمہ بولنا، بیزاری کا اظہار کرنا.

کُفْر گو

کفر بکنے والا

کُفْر شِکَن

کفر توڑنے والا، مطیع کرنے والا، غرور توڑنے والا.

کَلْمَۂِ کُفْر

کُفْر کَرْنا

بیزاری اور بے تکلفی اور بے تعلقی کا اظہار کرنا

کُفْر تولْنا

رک: کفر بکنا.

کُفْر جوتْنا

کافروں کی سی باتیں کرنا، بے قاعدہ بات کرنا، غلط بات کرنا.

کُفْر ساز

مُلحد، بے دین؛ جھوٹا، دروغ گو.

کُفْر توڑْنا

دین دار بنانا، نیز مطیع کرنا، مُرید بنانا، نیچا دکھانا، ضد، ہٹ یا پندار کو زائل کرنا

کُفْر گوئی

کفر گو کا اسمِ کیفیت، کفر بکنا

کُفْر بَکْنا

اللہ یا اس کے دین سے انکار یا مذمّت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا، کفر کی باتیں کرنا، کلمات کفر من٘ھ سے نکالنا

کُفْر دھونا

کفر کو مٹانا، شرک و الحاد کو ختم کرنا.

کُفْر ٹُوٹْنا

ضلالت یا ظلمت چَھٹنا، گمراہی یا سیاہی دُور ہونا

کُفْر سامانی

کافروں کی سی باتیں کرنا، بے قاعدہ بات کرنا

کُفْر و اِلْحاد

اسلام سے انکار، دین حق سے پِھر جانا، دہریت

خُدا خُدا کَر کے کُفْر توڑا

بڑی مُشکل سے راضی کیا یا منایا.

کُفْر ٹُوٹا خُدا خُدا کَر کے

بڑی مشکل سے منایا، راضی کیا، بالآخر مہم سر ہوئی، مرحلہ طے پایا

اردو، انگلش اور ہندی میں کُفْر کے معانی

کُفْر

kufrकुफ़्र

رائے زنی کیجیے (کُفْر)

نام

ای-میل

تبصرہ

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: لفظاً فقہ

کُفْر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (لفظاً) چھپانا، دبا لینا، (مادہ تکفیر کا ہے، تکفیر کے لغوی معنی ڈھانکنا، کفار کو کفاراس واسطے کہتے ہیں کہ گناہ کا چھپانے والا ہوتا ہے)
  • اللہ تعالی کی نعمت کی ناشکری، کفران نعمت
  • شدید گناہ، بڑا جرم
  • ہٹ، ضد
  • (فقہ) اللہ کے وجود سے انکار، اللہ کو نہ ماننا، خدا کے وجود سے انکار، شرع اسلامی سے عمداً گریز، بے دینی، گمراہی، اسلام کی ضد
  • (تصوف) کفر کی دو قسمیں ہیں مجازی اور حقیقی، حقیقی یہ ہے کہ سالک ذات حقّانی کو عین صفات اور صفات کو عین ذات جانے جیسا کہ ہے اور ذاتِ حق کو ہر جگہ دیکھے اور سوائے ذاتِ حق کے کسی کو موجود نہ جانے یہ حقیقت میں توحید اور ایمان ہے اگرچہ عوام کو کفر معلوم ہوتا ہے.

شعر

rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of kufr

Noun, Masculine

  • (Literary) the act of hiding, covering up, concealing, hiding, enveloping
  • to be unbelieving, or ungrateful, ingratitude
  • great sin
  • (Fiqh) unbelief, heathenism, paganism, disbelief, impiety, blasphemy, impious, paganism, idolatry
  • persistence

कुफ़्र के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • (फ़िक़ः) ईश्वर को न मानना, एकमात्र ख़ुदा को न मानते हुए अनेक देवी-देवताओं की उपासना करना, इंकार, अस्वीकृति, कबूल न करना, गुमराही, नास्तिकता, नेचरीयत, धर्महीनता
  • इस्लाम धर्म या मत के अनुसार उससे भिन्न अन्य धर्म या मत, मुसलमानी मत से भिन्न या दूसरा मत, इस्लाम धर्म की मान्यताओं एवं आज्ञाओं के विरुद्ध कोई सिद्धांत, ऐसा आचरण, बात या सिद्धान्त जो इस्लाम धर्म के प्रतिकूल या विरुद्ध हो, आचरण या बात
  • ,

کُفْر کے مترادفات

کُفْر کے متضادات

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔