تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَقامی" کے متعقلہ نتائج

مَقامی

(فقہ) جو سفر میں نہ ہو ، ایک جگہ رہنے والا ، مقیم (مسافر کا نقیض) ۔

مَقامی تَعطِیل

وہ چھٹی جو پورے ملک میں نہ ہو بلکہ کسی شہر یا علاقے کے بعض مقامی یا صوبائی دفتروں میں ہو

مَقامی خَبَر نامَہ

(صحافت) کسی مخصوص علاقے یا جگہ سے متعلق خبریں ۔

مَقامی اِنتِظامِیَہ

کسی مقام یا جگہ پر کام کرنے والے افراد جن کے پاس اس جگہ کا انتظام ہو ۔

مَقامی باشِندَہ

کسی مخصوص علاقے یا جگہ کا رہنے والا ، مقامی آبادی کا فرد ۔

مَقامی نام

(کتب خانہ) کسی شخص کا وہ نام جو اس کے علاقے کی نسبت ظاہر کرتا ہو ، جیسے : اکبر آبادی ، ملیح آبادی ، دہلوی وغیرہ ۔

مَقامی وَقت

کسی جگہ کا وہ وقت جو طلوع و غروب آفتاب کی مناسبت سے مقرر کیا گیا ہو، کسی جگہ کا رائج وقت

مَقامی ٹَیکس

وہ ٹیکس جو شہر کی صفائی ، روشنی ، سڑکوں کی درستی اور آب رسانی پر صرف کرنے کی غرض سے بلدیاتی ادارے وصول کرتے ہیں ۔

مَقامی کَرنا

کسی وسیع تر چیز کو محدود تر کر دینا ۔

مَقامی بولی

(لسانیات) کسی خاص ضلعے یا علاقے میں رائج زبان

مَقامی زَبان

رک : مقامی بولی

مَقامی لِباس

کسی مخصوص علاقے ، جگہ یا کسی مقامی آبادی کا مخصوص پہناوا ، علاقائی لباس ۔

مَقامی اَفسَر

افسر جو کسی مخصوص علاقے ، جگہ یا صوبے سے متعلق ہو ۔

مَقامی حالات

کسی خاص علاقے ، جگہ یا آبادی سے متعلق تفصیلات ، جغرافیائی حالات ۔

مَقامی قِیمَت

(ریاضی) ہندسے کی وہ قیمت جو ترتیب مقام مثلاً اکائی ، دہائی وغیرہ کے لحاظ سے ہوتی ہے ۔

مَقامی اَخبار

(صحافت) وہ اخبار جو کسی ایک ہی مقام سے شائع ہو

مَقامی آبادی

مخصوص علاقے یا جگہ کے باشندے۔

مَقامی تَقسِیم

(کتب خانہ) امدادی تقسیم عام طور پر اسلوب بیان ، زبان یا ملک ، (یا مقام) کے لحاظ سے ہو تو ۔۔۔۔۔ مقامی تقسیم کہلاتی ہے

مَقامی سَردار

مخصوص جگہ ، علاقے یا گروہ کا سردار ۔

مَقامی بَلَندی

(ارضیات) بلندی کا وہ فرق جو بلند ترین چوٹی کے سر اور نچلی ترین وادی کے فرش کے درمیان ہوتا ہے ، میدانوں اور سطح مرتفع کی ہموار سطح جو کم ڈھلان دار ہے اور بلندی میں کم ہے ۔

مَقامی سِیاسَت

مخصوص جگہ سے وابستہ مخصوص رجحانات رکھنے والی سیاست (قومی یا بین الاقوامی سیاست کے مقابل) ۔

مَقامی بِیماری

ایسی بیماری جو کسی خاص جگہ پر رہنے کی وجہ سے ہو ، ایسی بیماری جو کسی خاص عضو بدن تک محدود ہو

مَقامی حُکُومَت

کسی شہر یا علاقے کا نظم و نسق مقامی افراد کے ذریعہ چلانے والی انتظامیہ

مَقامی خَبْریں

(صحافت) کسی خاص جگہ شہر یا صوبے کے متعلق خبریں، اس شہر کے متعلق خبریں جہاں سے کوئی اخبار نکلتا ہے، علاقائی خبریں

مَقامی اَفسَران

وہ افسران جو کسی خاص شہر ، قصبہ یا مقام پر متعین ہوں

مَقامی طَور پَر

علاقے کے اندر ، بلحاظ علاقہ ۔

عالی مَقامی

عالی مقام ہونا، عظمت، بلندی

قائم مَقامی

قایَم مَقامی

قائم مقام ہونا ، کسی اور کی جگہ پر قائم ہونا ، غیر مستقل طور پر کسی کے بجائے کام کرنا ، نیابت ، نمائندگی.

مَرَضِ مَقامی

(طب) وہ مرض جو کسی خاص مقام سے مخصوص ہو (Endemic Disease) ؛ وہ مرض جو جسم کے کسی خاص حصہ یا عضو سے مخصوص ہو (Local Disease)

وَراءِ مَقامی

نقل مکانی کرنے والا ؛ منتقل ہونے والا ، اپنی جگہ سے ہٹنے والا ۔

قائِم مَقامی کَرْنا

نیابت کرنا ، کسی کے عوض میں کام کرنا ، کسی کی جگہ کام کرنا.

قایَم مَقامی کَرْنا

نیابت کرنا ، کسی کے عوض میں کام کرنا ، کسی کی جگہ کام کرنا.

اِسْتِحقاقِ قائِم مَقامی

اردو، انگلش اور ہندی میں مَقامی کے معانیدیکھیے

مَقامی

maqaamiiमक़ामी

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: طب فقہ فقہ طب

اشتقاق: قامَ

مَقامی کے اردو معانی

صفت

  • (فقہ) جو سفر میں نہ ہو ، ایک جگہ رہنے والا ، مقیم (مسافر کا نقیض) ۔
  • کسی ایک مقام یا خاص ضلعے یا علاقے تک محدود ، کسی ایک جگہ سے تعلق رکھنے والا ، کسی خاص نسل یا قوم سے وابستہ ۔
  • کسی جگہ سے منسوب (جب نام ظاہر کرنا مقصود نہ ہو مثلا ً : مقامی ہوٹل ، مقامی کلب وغیرہ)
  • (طب)کسی خاص حصے یا عضو تک محدود ، کسی ایک حصے کا (درد ، مرض ، علاج)

شعر

English meaning of maqaamii

Adjective

  • local, native, resident, stationary

मक़ामी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • मुकाम-संबंधी, ठौर संबंधी, मूल निवासी, स्थानीय, देसी, लोकल, ठहरा हुआ, स्थिर

مَقامی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَقامی)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَقامی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words