زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’جانور‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جانور‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آہُوئے زَر نِگار
(لفظاً) سنہرا ہرن، (مراداً) وہ خوبصورت ہرن جس پر فریفتہ ہوکر سیتاجی نے رام چندر جی سے اس کے شکار کی استدعا کی تھی، ہر دل پسند چیز
اَخْیَل
(حیوانیات) ایک سیاہ رنگ کا پرند جس کے پروں پرسبز وسرخ وسیاہ وسفید رنگ کے تل ہوتے ہیں، صرد، لٹورا
اِسْریلی
(حیوانات) گرگٹ کی وضع کا ایک کیڑا جو زمین سے چمٹا رہتا اور ہوا کھا کرسانپ کی طرح دم مراتا ہے، (سر اٹھا نے پیٹ جھکائے آہستہ آہستہ ہوا چلنے لگتا ہے. غذا اور پانی نہ ملے تو صرف ہوا سے جیتا ہے)
اَفْعی
سانپ، ایک زہریلا سانپ (رنگ کالا زردی لیے ہوئے یا سرخ کالا کوڑیالا بھی ہوتا ہے دم باریک آدھ گز سے دو گز تک لمبا سر چکلا مثلث مادہ کے چار دانت اور نر کے دو دانت ہوتے ہیں)
اَلْوائی
بھینس یا گائے جس کے بیاہنے کا وقت قریب ہو اور جس کے تھنوں میں دودھ اترنے لگا ہو، وہ گائے یا بھینس جسے بیا ہے ہوئے ایک آدھ مہینہ گزرا ہو
اُودْ بِلاو
لمبے اور چپٹے جسم کا بلی سے مشابہ ایک پانی کا جانور جو مچھلیاں مینڈک وغیرہ کھاتا ہے، سگ آبی
بارا سِنْگا
ایک صحرائی جانور جس کے سینگ منقسم ہوتے ہیں، ہرن کی نسل کا ایک جنگلی جانور جو تین فٹ اونچا اور سات یا آٹھ فٹ لمبا ہوتا ہے
بارَہ سِن٘گھا
ایک قسم کا پہاڑی اور معمولی ہرن سے بڑا ہرن جس کے سینگ شاخ در شاخ اور بہت لمبے ہوتے ہیں
بِجُّو
ایک بلی سے کچھ چھوٹا مردار خوار جانور، جو عموماً قبرستانوں میں رہتا ہے اور مردوں کو قبر سے نکال کر کھا جاتا ہے (اتنا سخت جان اور مضبوط ہوتا ہے کہ ہاتھی کے پاؤں کے نیچے بھی نہیں مرتا
بَصَلَہ
(نباتیات) پیاز وغیرہ اور اس سے مشابہت رکھنے والے پودوں کا زیر زمینی بلب نماتنہ جسے پہیلے جڑ سے تعبیر کیا جاتا تھا لیکن اب ماہران نباتیات اسے زیر زمینی کلی یا ایک چھوٹا تنہ شمار کرنے ہیں
بَن بَاسی
جن٘گلوں میں سکونت اختیار کرنے والا (مجازاً) جوگی، تاک الدنیا، سنیاسی، جن٘گلی، بن کا باشندہ
بن چور
چھوٹی گائے کے برابر دودھ پلانے والا ایک اہلی جانور، جو چینی تاتار کے قرب و جوار میں پایا جاتا ہے اور جس کا جسم گھنے بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے (سواری اور کاشتکاری کے کام آتا ہے)، یاک
بَکْرا
تقریباً دو فٹ اونچا اور تین فٹ لمبا ایک چوپایہ جس کا گوشت کھاتے اور مادہ کا دودھ پیتے ہیں اور جس کی ٹھڈی پر داڑھی اور سر پر سینگ ہوتے ہیں ہرن سے مشابہ ایک اہلی جانور، گوسفندنر، نربز
پُٹّھا
مبرز کے اوپر اور کمر کے درمیان تک کا حصہ، سرین، چوتڑ (عموماً جانور اور خصوصاً گھوڑے کا)، چوپائے کی دم کی جگہ، جانو رکا چوتڑ، گھوڑے کا چوتڑ
پیش آنت
(حیوانیات) اگلی آنْت جو ان چار حصوں پر مشتمل ہے : (۱) منْھ (۲) کوتاہ حلق (۳) پھولا ہوا پوٹا (۴) پیش تجویف یا سنْگ دانہ.
پِیْوسی
(گھوسی) وہ گاڑھا دودھ (انسان کا ہو یا چوپائے کا) حمل کے زمانے کا گاڑھا دودھ جو تھنوں میں آ جاتا ہے بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلے دو تین روز کا دودھ جو گرم کرنے سے پھٹ جاتا ہے
تُخْم دان
(حیوانیات) جسم کے انداز وہ تھیلی جس میں انڈے یا تولیدی جرثومے ہوتے ہیں، بیضہ دان کیسۂ کرم منی، صّرۂ تخم.
تَیراکِیَہ
چھوتے بیج یا بذرہ(نباتی) یا چھوٹا عضویه (حیوانی) جو سمندر ہیں تیرتا رہتا ہے اور موزوں حالا ت میں نشو ونما پاتا ہے.
ثَقْبِیَہ
ثقب سے منسوب یا متعلق، (حیوانیات) نوع حشرات کی دوسری صنف یعنی سان٘پ وغیرہ جو سوراخوں یا بلوں میں رہتے ہیں
جاثِمَہ
(حیوانیات) اڈے پر بیٹھنے والے برند ، انہیں اکثر عصفوریہ بھی کہتے ہیں کیون٘کہ یہ عصفور یا گوریا سے زیادہ مشابہ ہوتے ہیں ، یہ نام ان پرندوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کے پیر نہ تو سباحہ کی مانند جھلی دار اور نہ شکاری چڑیوں کی طرح مضبوط ہوتے ہیں ، ان کے پیروں میں چار چار ان٘گوٹھے ہوتے ہیں ، تین سامنے اور ایک پیچھے ، ان کی مدد سے یہ درختوں پر بیٹھ سکتے ہیں .
جھالَر دار سِرا
(حیوانیات ؛ نباتیات) وہ زائد یا سرا جو بال دار یا ریشہ دار ہو جس کے ارد گرد یا حاشیے پر بال یا ریشہ ہو (انگ: Fimbriated end).
چُھونی
مس کرنے کا عضو یا آلہ ؛ (حیوانیات) کیڑوں کا وہ عضو جس سے وہ چیزوں کو مس کرتے ہیں کیڑوں کی مان٘ڈ یا مون٘چھ.
چِیتا
ایک درندے کا نام، جو شکل و صورت اور خصوصیات میں بلّی اور کتّے سے مشابہ ہوتا ہے، کھوپڑی چھوٹی اور گول ٹان٘گیں، پتلے اور لمبے بالوں میں چمک اور چکنا پن مفقود، دم باہر کی طرف سرے پر مڑی ہوئی، بھورا رن٘گ اور جسم اور دُم پر دھبّے، طول تقریباً ساڑھے چار فٹ، قد ڈھائی فٹ یا کچھ زائد، جسم کے بال جھبرے، رفتار میں تیز ترین جانور ہے، لاط : Felis gubata.
حَرَکی رَقْبَہ
(حیوانیات) دماغ کے سامنے کے فص کا وہ حصّہ جس کا تعلق عضلاتی حرکت کی ابتدا سے ہے ، انگ : Motor Area کا اردو ترجمہ .
حَرَکی ریشَہ
(حیوانیات) وہ ریشہ جو نخاعی ڈور سے جسم کے مختلف حصّوں تک تحریک لے جاتا ہے ، بطنی ریشہ .
حَیواناتِ فِقْری
(حیوانیات) وہ تمام حیوانات جن کے بدن میں ہڈیاں یا ڈھانچہ ہوتا ہے اور خون لال ہوتا ہے (انگ : وَرٹبرَیٹس - Vertebrates)
خاکی ہِلال
(حیوانات) حیوانیہ کے بیضہ میں داخل ہونے کی وجہ سے بیضہ کے خلیہ مایہ میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں حوانیہ کے داخل ہونے کی جگہ کی مخالف سمت میں کچھ سطحی لون بیضہ کی اندرونی جانب چلا آتا ہے جس کی وجہ سے سطح پر خاکی رنگ کا ایک ہلالی حصہ نمایاں ہوجاتا ہے جسے خاکی ہلال کہتے ہیں .
خَرْگوش
خرگوش ، بڑے کان والا گپ جانور؛ ایک تیز رفتار جانور جو بِلی کے برابر ہوتا ہے اور جس کے کان گدھے کے کان سے مشابہ ہوتے ہیں اس کی غذا گھاس پات ہے
دَرِنْدَہ
پھاڑ کھانے والا جانور، دو دان٘توں اور پنجوں سے چیر پھاڑ کر گوشت کھانے والا جانور، شِکاری جانور
دَواں عَصَب
(حیوانیات) دماغ کی ایک چھوٹی اور پتلی رگ جو دماغ کے ظہری جانب ، بصری فص اور دمیغ کے درمیان سے نکلتی ہے ، اسے ٹراکلیر (چرخی نما) بھی کہتے ہیں .
دُودْھ
بچَہ جننے والی مادہ (حیوان یا انسان) کے جسم کا سفید رنگ کا سیَال کا سیَال مادَہ جو بچّے کی خوراک کے لیے ایک خاص مدّت تک چھاتی یا تھن میں پیدا ہوتا ریتا ہے
رودَک
(حیوانیات) جیلی فش وغیرہ کھارے پانی کے غیر فقروں حیوانات کے جسم کا جوف ؛ برتر حیوانات میں معدی نالی.
زِرافَہ
افرایقہ کے جنگلوں میں پایا جانے والا لمبے قد کا ایک چوپایہ جس کی گردن اُون٘ٹ کی گردن اور اگلی ٹان٘گیں اُون٘ٹ کی طرح لمبی، کُھر گائے کے کُھر جیسے اور جلد کا رن٘گ چیتے کی مانند، سامنے سے اُون٘چا اور پیچھے سے کافی پست ہوتا ہے
زَمِین چَڑ٘ھنا
گھوڑے (نیز سواری کے کسی جانور) کا اس طرح مسافت طے کرنا کہ پہلے دن دو میل دوسرے دن تین میل اور اسی طرح بتدریج اس کی تیز رفتاری کی مشق بڑھتی جائے اور وہ طویل ترین فاصلے طے کرنے میں مشاق ہوجائے
سَلْخَہ
(حیوانیات) برچھی ، بھالا ؛ (کنایۃً) ڈنْک (کپڑے وغیرہ کا) ؛ بشرے کی نوک جو تِرچی کٹی ہوتی ہے.
سُنْدَر چُوہِیّا
(حیوانات) دُودھ پلانے والے جانوروں کی ایک قِسم جو مغربی پاکستان میں مِلتی ہے ، مادہ اپنی زندگی میں صرف دو دفعہ بچّے دیتی ہے ایک جھول میں صرف ایک بچّہ ہوتا ہے. (لاط : Sicistacon Color) .
سوہانِیَہ
(حیوانیات) حیوانوں کی زبان کے پچھلے حصّے میں چھوٹے چھوٹے دان٘توں والا خمیدہ شکل کا ایک عضو جو جبڑوں کی مدد سے غذا کو پیسنے میں مدد دیتا ہے.
سِیپ
ایک دریائی کیڑے کا گھر، جو سِیپ کے جوڑے کے اندر رہتا ہے بعض کے اندر سے موتی بھی نکلتے ہیں، اس کا بالائی خول کُھردار، اندرونی چکنا ہوتا ہے، جس سے مختلف نفیس چیزیں بنتی ہیں، بطور دوا بھی اِستعمال کیا جاتا ہے، شعرا کان سے تشبیہہ دیتے ہیں، سِیپی صدف
شیر
ایک قوی الجثہ ہلکے پیلے رنگ کا درندہ جس کے جسم پر سیاہی مائل آڑھی ترچھی دھاریاں ہوتی ہیں اس کے دانت اور پنجوں کے ناخن لمبے ہوتے ہیں، بیشتر ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں، شکاری لوگ ہاتھی یا اونچے درخت پر بیٹھ کر اس کا شکار کرتے ہیں، باگھ، اسد، ضیغم
شیر کِیڑا
(حیوانیات) ایک وضع کا بھونرا جس کے پروں پر چتیّاں یا دھاریاں ہوتی ہیں اور کیڑوں کا شکار کرتا ہے.
صَلِیبَہ
(حیوانیات) اعصاب مجوفہ ، آن٘کھ کے دو جوف دار پٹھوں کا باہم صلیب کی شکل پر ملنا ، تقاطعِ صلیبی.
طُفَیلی تَطابُق
(حیوانیات) وہ عمل جس کے ذریعے کوئی حیوان خود کو دوسروں کے ماحول کے مطابق بنا لیتا ہے.
عَدِیمَۃُ الْاَجْنِحَہ
(حیوانیات) جانوروں کی وہ قسم جن کے بازو نہیں ہوتے (ان میں پسّو وغیرہ شامل ہیں).
عَدِیمَۃُ الْاَسْنان
(حیوانیات) وہ جانور جن کے دان٘ت نہیں ہوتے ، پوپلے جانور جو اپنی لمبی نوکدار اور لیسدار زبان کو منہ سے باہر نکال کر کیڑے مکوڑوں کا شکار کرکے کھاتے ہیں (مورچہ خور وغیرہ).
عَرْشی دِماغ
(حیوانیات) پیش دماغ کا ایک حصہ جو نیم کروں کے پیچھے ہوتا ہے ، (انگ :phalcon thalamenef).
عَرْصَۂ شِتَوِیَّت
(حیوانیات) جاڑے کا وہ زمانہ جس میں جانور ہے حس پڑے یا سوتے رہتے ہیں اور خوراک وغیرہ کے لیے بھی باہر نہیں نکلتے.
قِیف
ایک ظرف جس کا منھ اوپر سے کھلا ہوا ہوتا ہے اور نیچے ایک نلکی لگی ہوتی ہے ، اس کے ذریعے سے رقیق چیز بوتلوں اور ٹنکیوں وغیرہ میں آسانی سے بھر دی جاتی ہے.
گُذارَہ راشَن
(حیوانیات) غذا کی اس مقدار کا نام جو کسی جانور کو اس مدت کے دوران میں کھلائی جاتی ہے جب وہ کوئی کام نہ کرتا ہو اور نہ ہی اس سے کوئی پیداوار حاصل ہو رہی ہو.
گِرْدِ لَحَم
(حیوانیات) سینگی یا قاطینی خول یا پوشش جس سے آبی حیوانوں کے نرم حصّے اکثر ڈھکے رہتے ہیں .
مَحِسَّہ
(حیوانیات) وہ حساس عضو جس کے جوڑ کیڑوں اور فشریوں کے سروں پر پائے جاتے ہیں اور جن سے وہ ٹٹولتے ہیں، محاسن
مُسْک چُوہا
(حیوانیات) شمالی امریکہ کا بڑا آبی پوستین دار کترنے والا جانور جس کی دُم لمبی قشری اور کم بالوں والی ہوتی ہے ، پچھلے پانو جزوی طور پر جھلّی والے ہوتے ہیں اس سے مشک کی سی ُبو آتی ہے ، گرموش ، آبی چھچھوندر ، مشک موش ۔
مِعدی چَکّی
(حیوانیات) جھینگا مچھلی کا معدہ جو دو حصوں ، ایک بڑا اگلا حصہ (چکی خانہ) اور دوسرا چھوٹا پچھلا حصہ (تقطیری خانہ) پر مشتمل ہوتا ہے ۔
مَلَسْکا
(حیوانیات) لعاب نما جانور ؛ حیوانات مفصلیہ ؛ نرم خول والے جانور ، قشریہ کا ایک ذیلی طبقہ (Malarolragain) ۔
مِنقاری شِریان
(حیوانیات) ایک شریان کا نام جو ظہری شاخ سے نکلتی ہے اور منقار کی طرف جاتی ہے (Rostralartery)۔
نَباتاتی قُطب
(حیوانیات) بیضے کا نچلا زردی مائل سفید حصہ جس میں زردی جمع ہوتی ہے (انگ : Vegetative Pole) ۔
نَباتی جُوں
(حیوانیات) رک : نباتاتی جوں ، روکھ جوں (انگ : Aphid) ۔ مثلا ً جنس سرفس کی انواع کے سروے نباتی جوں کو اپنی غذا بنا لیتے ہیں ۔
نَخُز پا
(حیوانیات) جھینگامچھلی میں دم پارہ کا ایک بہت چھوٹا باریک حصہ جو آگے کو نکلا ہوتا ہے پاؤں کا جوڑ ، حرقفہ ۔
نَخُز حَیوان
(حیوانیات) رک : نخز حوینہ ، ابتدائی یک خلوی جاندار ، حیوانات ابتدائی (جو ایک خلیے کے ہوں) (انگ : Protozoa) ۔
نُقرَہ خِنگ
گھوڑا جس کا رنگ چاندی جیسی سفیدی لیے ہوئے ہو، بالکل سفید گھوڑا، نقرئی گھوڑا، سپید گھوڑا، خنگ
نَمدَہ
بھگویا ہوا، نم کیا ہوا، (پارچہ بافی) اَن بُنا گرم کپڑا جسے اون، بال یا پشم وغیرہ کو تہ بہ تہ جما کر دباؤ، نمی، یا حرارت کے ذریعے یک جا کر کے بنایا جاتا ہے
نِیل گائے
ایک جنگلی سیاہی مائل نیلا چوپایہ جو ہرن سے مشابہ اور قد میں گائے کے برابر ہوتا ہے سینگ چھوٹے چھوٹے کھوٹیوں کے ہوتے ہیں اور گلے میں بالوں کی چونری لٹکتی ہوتی ہے ، روجھ ، نیلا ، بقرالوحش ، گاؤوحشی
واصِل بافت
(حیوانیات) ڈھانچے کی وہ بافت جس کے خلیوں کے درمیان بین خلوی یا زمینی مادہ کثرت سے ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ دوسری بافتوں کو جوڑتی اور سہارا دیتی ہے واصل بافت کو ابالنے سے زمینی مادہ سے جیلاٹن نکلتا ہے
واصِل بافی
(حیوانیات) واصل بافت (رک) سے متعلق یا منسوب ، واصل بافت کا ، دوسری بافوں کو جوڑنے یا سہارا دینے والا ۔
ڈِلْٹائی
(حیوانیات) مین٘ڈک کی بازو ہڈّی جس کے دونوں سِرے پُھولے ہوتے ہیں اور اندرونی جانب ایک اُبھار ہوتا ہے جو کُہنی اُبھار کہلاتا ہے ان تینوں کی مدد سے وہ ہاتھ کو اُٹھاتا ہے.
کَرْگَدَن
ہاتھی سے قدرے چھوٹا ایک نہایت تنومند اور طاقتور جانور جس کی ناک کے قریب سینگ ہوتا ہے اور جس کی کھال سے ڈھال بناتے ہیں، گینڈا
کُنْد گھیرا
(حیوانیات) ہڈیوں کے گھیرے جو دھڑ کے کناروں پر بطنی جانب کے موٹے عضلات کے پاس ہوتے ہیں اور مع فقروں کے (جو کہ ہر دو کے بالائی کناروں کے درمیان ہوتے ہیں) جسم کو گھیرلیتے ہیں انہیں کولا گھیرا بھی کہتے ہیں.
کَن٘گارُو
آسٹریلیا کا ایک جانور جس کی اگلی ٹانگیں چھوٹی اور پچھلی بڑی ہوتی ہیں، اس کے پیٹ میں ایک تھیلی ہوتی ہے جس میں وہ اپنے بچے کو بٹھا لیتا ہے
ہاتھی
خشکی کا سب سے بڑا جانور، جس کی سونڈ ہوتی ہے اور سونڈ کے دونوں جانب سفید سینگ نما دانت ہوتے ہیں، جو نہایت قیمتی ہوتے ہیں (مگر کھانے کے کام نہیں آتے)
ہَشْت پایَہ
(حیوانیات) جنس اوکٹوپس میں پایا جانے والا جانور اس کے گول جسم کے ایک طرف بڑا ساسر اور دوسری طرف آٹھ بازو ہوتے ہیں یہ بازو جزوی طور پر سر کی طرف سے آپس میں بطخ کے پنجوں کی طرح جڑے ہوتے ہیں
ہَفْت خَلِیفَہ
رک : ہفت خزینہ ؛ (کنایتہ) (۱) روح (حیوانی) (۲) عقل (۳) نظر (۴) سمع (۵) ذائقہ (۶) شامہ (۷) لامسہ نیز وہ سات اعضاء جن پر سجدہ کیا جاتا ہے (پیشانی ، ہتھیلیاں ، پانو کے انگوٹھوں کے سرے ، گھٹنے) ؛ دل کے سات حصے ؛ سات مصیبتیں
ہَوائی تَنَفُّس
(حیوانیات) عملِ تنفس جو ہوا میں آزاد آکسیجن کی موجودگی میں انجام پاتا ہے (آبی تنفس کے مقابل جس میں پانی میں موجود آکسیجن مچھلیاں یا دیگر آبی جانور گلپھڑوں کی مدد سے جذب کرتے ہیں) ۔
ہَوائی تَھیلی
(حیوانیات) جسم کے وہ حصے جن میں ہوا بھری ہوتی ہے ، ہوا تھیلی یا کیسئہ ہوا جو بعض پرندوں یا حشروں کے پھیپھڑوں کی توسیع ہے (انگ : Air sac) ۔
ہَوائی خانَہ
(حیوانیات) مچھلیوں ، پرندوں وغیرہ کے ہوا بھرے جوفوں میں سے کوئی ایک ، سانس لینے کی تھیلی ، ہوا دانی ، ہوائی تھیلی (انگ : Air Sac)
ہَوائی نالِیاں
(حیوانیات) حشرات میں تنفس کے لیے سانس کی نالیاں جو بیرونی جانب خاص جگہوں پر تنفس کے ذریعے کھلتی ہیں (انگ : Air Tubes) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔