زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’نسوانی یا عورت‘‘ سے متعلق الفاظ

’’نسوانی یا عورت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبْرُو باْختَہ

بازاری، عصمت فروش، بے حیثیت، ذلیل و خوار، رسوا، ذلیل

آنچَل پھاڑْنا

ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)

آواز چُٹْکی

خفیف چوٹ

اَپَھل

بت ثمر(درخت)، بنجر، کلر (زمین)، بانجھ (عورت)

اَجی

تنبیہ کے طور پر ، توجہ دلانے کے لیے .

اَحْمَق

جس میں بات کو سمجھنے کی صلاحیت کم ہو یا نہ ہو، بیوقوف، ناسمجھ (مرد یا عورت)

اَحْمَقُ الَّذی

بہت بے وقوف، نہایت درجہ احمق

اُدھال

بد چلن، آوارہ (عورت)؛ داشتہ.

اَرامِل

مساکین، رنڈوے (مرد)، بیوہ (عورتیں)

اُسْتانی

اُستاد کی بیوی

اِلْمِلْ ٹِلْمِل

ضروری کام ترک کرنا (عورتوں کا روز مرہ)

اَمْن چَین

بے فکری، اطمینان، سکون و خیرت، آرام

اَناڑی

ناتجربہ کار ، سیکھتڑ، پھوہڑ ، بے سلیقہ (مرد یا عورت).

اُنگْلِیاں چَمْکانا

(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا

اَنْیاں خَنْیاں

امکی ڈھمکی ، بے حیثیت یا ناقابل اعتبار عورت (عورتیں) ۔

اُڈّو

آوارہ پھرنے والی (عورت)

اُہْری کی دُہْری کَرنا

(عور) زبان درازی کرنا ، کج بحثی کرنا ، کٹ حجتی کرنا.

اِینٹ اُلَٹْنا

(عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).

باخِقَہ

نابینا ، کور، نہ دیکھ سکنے والی (آن٘کھ یا عورت)

بارَہ گُنا لِکْھتی ہوں

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) جو بارہ گناہوں کے مجرم کی سزا وہ میری سزا، اس بات کے ہوجانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے اوپر لیتی ہوں

بارَہ گنُی لِکھتی ہوں

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) بارہ گناہوں کی سزا سو میری سزا، اس بات کے ہو جانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے سر لیتی ہوں

بارَہ گُنی لِکھنا

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) بارہ گناہوں کی سزا سو میری سزا، اس بات کے ہو جانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے سر لیتی ہوں

بازاری

بازار سے منسوب، بازار کا

بَتِّیسی چھَتِّیسی

زبان دراز، لڑاکا، عیار، مکار عورت

بَچَّہ کُش

اسم کیفیت : بچہ کُشی .

بِرْہَن

ہجر زدہ یا مبتلا فراق (عورت)

بِشْٹی

آگا پیچھا (عورتیں) ڈھانْکنے کی تاگڑی، لنْگوٹ

بَلائیں لینا

بلہاری جانا، واری جانا، قربان ہونا (عورتیں جب کسی عزیز کو پیار کرتی ہیں یا کسی سے نہایت خوش ہوتی ہیں، تو وہ اپنے دونوں ہاتھ اس کے سر پر پھیر کر اپنی کنپٹیوں پر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں رکھ کر چٹکاتی ہیں اور اس سے مراد ہوتی ہے کہ اس کے سر کی تمام بلائیں ہم نے اپنے سر لے لیں)

بُوڑھا چونڈا مُنڈانا

بڑھاپے میں (عورت کی) ذلت ہونا۔

بُوڑھا چونڈا مُنڈوانا

(عورت کو) بڑھاپے میں ذلیل کرانا۔

بُوڑھا چونڈا ہِلانا

(عورت کا) بڑھاپے میں جوانی کی طرح ناز نخرے دکھانا

بِٹْنی

(عورت کا) چھاتی کا منھ جس سے بچہ دودھ پیتا ہے، سرِ پستان، پستان کی گھنڈی

بَڑ بھاگی

خوش قسمت، اقبال مند، نصیبہ ور (عورت)

بھائی

وہ شخص جس کو بھائی کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہو، من٘ہ بولا بھائی

بھاگْنا

دوڑنا، تیز قدموں سے چلنا، عجلت سے جانا، فرار ہونا

بَھگْتَن

نیک اور پارسا (عورت)، بھگتانی

بَھمْبو

موٹی بھدی(عورت)، بد شکل فربہ (عورت)

بَھنیلی

(عورت کی) من٘ھ بولی بہن ، بنائی ہوئی بہن .

بَھوگِنی

عیش پسند (عورت) ، شاہی داشتہ

بِھٹْنی

(عورت کا) چھاتی کا منھ جس سے بچہ دودھ پیتا ہے، سرِ پستان، پستان کی گھنڈی

بَھکَّس

بھسکّو ، ہرجائی (عورت).

بَھینس کی بَھینس

موٹی بدشکل (عورت)

پاپْنی

ظالم ، جفاکار ، بدکار (عورت) پاپی (رک) کی تانیث.

پارس

(زنانوں کی اصطلاح) مرد.

پاس آنا

(عورت سے) ہم بستر ہونا

پان دان کا خَرْچ

بیوی (یا کسی عورت) کا جیب خرچ، بالائی خرچ، او پری خرچ

پانچوں کپڑے

پگڑی، ان٘گرکھا، کرتا، پائجامہ، مندیل (مردوں کے) دوپٹہ، محرم، کرتا، پائجامہ، رومال (عورتوں کے) مجازاََ: پہننے کے کل کپڑے، جسم کا سارا لباس

پانڑ

(وہ عورت) جس کے پستان چھوٹے ہوں یا بالکل نہ ہوں یا جس کے پستانوں میں دودھ نہ ہو (وہ عورت) جس کا رحم بہت چھوٹا اور مباشرت کے قابل نہ ہو

پاوں پَر پاوں رَکْھنا

آرام سے بیٹھنا ، چین سے رہنا ، بے فکری سے وقت گزارنا ؛ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنا (عورتوں کے خیال میں پان٘و پر پان٘و رکھ کے بیٹھنا ، سونا یا کوئی کام کرنا منحوس ہے).

پَتَنگ چُھری

۔ (ھ) صفت (دہلی) (عو) لڑائی کرادینے والی ۔ لگائی بجھائی کرنے والی۔ لکھنؤ میں لتُری ہے۔ (فقرہ) خانم کو پتنگ چھری سمجھو ان کا قدم بیچ میں آیا اور لڑائی شروع ہوئی۔

پَتی بَرَتَا

پاکدامن (عورت)، وفادار (بیوی)

پِچْھلی ٹِکیا

۔ مونث۔ (عو) وہ موٹی اور چھوٹی ٹکیا جو روٹی پکانے کے بعد بچی ہوئی خشکی اور آٹے کو ملاکر پکا لیتی ہیں۔ عورتوں کا خیال ہے کہ اس ٹکیا کے کھانے سے عقل دیر میں آتی ہے۔

پَرِچارَک

محافظ، پہرے دار

پَرْدَگی

پردے میں رہنے کی حالت، پوشیدگی، اخفا

پَرْدے میں بِٹھانا

(عورت کو) باہر نکلنے نہ دینا ، چھپانا ؛ (رک) پردے بٹھانا .

پَگْڑی والا

حکیم ، طبیب ، وید (شگون بد سمجھ کر عورتیں نام نہیں لیتی ہیں) ؛ شوہر (عورتیں بربنائے شرم کہتی ہیں).

پَلَنگ توڑ

(وہ مرد یا عورت) جو پلن٘گ پر پڑے پڑے کھائے اور کچھ کام دھام نہ کرے، سست، کاہل، نکھٹو

پڑ جائے پٹکی

(عورتوں کا کوسنا) خدا کا قہر نازل ہو.

پُھپیا سُسَر

۔ پھیا سُسرا۔ (عور) مذکر۔ خسر کی بہن کا خاوند۔

پُھرَیلی

(زنانوں کی اصطلاح) پیاس .

پَھیلاوا

رک : پھیلاو

پِیاروں پِیٹی

(عورتوں کا کوسنا) اپنے عزیزوں کو رونے والی، وہ عورت جس کے عزیز مر گئے ہوں، نگوڑی، ناٹھی

پیاروں مُوئی

(عورتوں کا کوسنا) رک : پیاروں پیٹی .

پیشَہ وَر

(شخص) جس نے فلاح و بہبود، رفاہ عام یا عوامی تفریح کو اپنا مشغلہ بنا لیا ہو، جیسے: پیشہ ور شاعر

پیشہ کرانا

۱. ( عورت کا ) کسب معاش کے لیے برا کام کرانا .

پیڑُو پَھڑْکانا

(عورت کا چلتے ہوئے یا ناچتے ہوئے) پیڑو کا ابھارنا یا حرکت دینا .

پیڑُو کی آنچ

(عورت کی) خواہش نفسانی ، جماع کرانے کی طلب، شدید شہوت .

تار بِتار ہونا

(عوامی) برا حال ہونا، پتلا حال ہونا، حال غیر ہوجانا

تَبَرُّج

(عورت کا) زیبائش وغیرہ (مردوں پر) ظاہر کرنا

تَرْ تِہْوار

عید، بقرعید وغیرہ، تیج تہوار

تُری

ایک قسم کا بگل ، ترم ، دھوتو.

تَھپْڑی لَڑْنا

تالی بجا بجا کر لڑنا ، (عورتوں یا زنخوں کی طرح) لڑنا جھگڑنا.

تُھک تُھکانا

نظرِ بد سے بچنے کے لیے یا کسی بری بیماری کا نام لینے یا سننے پر تھو تھو کرنا

تِیخی

تیخا (رک) کی تانیث؛ تیز، شوخ، تتیا مرچ؛ خام پارہ، مال زادی؛ زبان دراز، سرکش و بے حیا (عورت)، فتنه پرداز(عورت)؛ اوّنچا (سُر).

تِیسی

السی ، کتان ، لاط : Linum usitatissimum انگ : Flax.

جان جَوان

نوجوان، جان رعنا (عورت یا مرد).

جَچّا

زن نو زائیدہ، وہ عورت جس نے ابھی بچّہ جنا ہو (زچہ کا بگڑا ہوا)

جَمال

حسن، خوب صورتی، روپ

جَوانا مَرْگ

جوانی میں مر جانے والا، عمر طبعی سے پہلے مرجانے والا، بددعائیہ کلمہ، جوان مرجائے، جلدی موت آجائے، جوانا مرگ مرے

جَٹا جُوٹ

(عورت یا لڑکی کے) سر کے انتہائی اوپر خمدار بالوں کی لمبی لٹیں، چوٹی

جھائِیں پُھوئِیں

اللہ نہ کرے، ایسا کبھی نہ ہو

جھانک تاک

(عور) غور، تدبیر، خیال

جھاڑْنا

گرد غبار صاف کرنا، کسی چیز کو جھٹک کر پون٘چھنا ، جھاڑو یا کسی اور چیز سے صاف کرنا.

جَھگْڑا جھونا

(عور) طویل گفتگو کرنا ، داستان بیان کرنا ، طویل قِصّہ بیان کرنا.

جُھلْسا بَتانا

(عور) لُوکا دکھانا، آگ لگانا.

جُھلَسْنا

جلنا، پھکنا، آگ لگنا، بھن جانا، نیز جلانا

جَھلْکا

جس سے روشنی کی جھلک پیدا ہو، ہلکا روشن، جھلکتا ہوا.

جَھنوانا

جھان٘وے سے رکڑ کر پان٘و صاف کرنا .

جَھنْڈُولا

نوزائید ، بچہ جس کے سر پر ولادت کے بال ہوں .

جُھنْڈُولا توڑنا

(عور) حاملہ کی گود بھرائی کے وقت ریشہ دار ناریل شگون کے لیے پھوڑنا .

جُھومَر جَڑھانا

(عور) شادی میں دلہن کو جھرمر دینا

جُھومَر لَگانا

(عور) جھومر ماتھے پر سجانا ، جھومر استعمال کرنا

جھونْپا

(میوے یا پھل کا) خوشہ گُچّھا

جھونٹَک جھانٹا

(عورتوں کا) ایک دوسرے کے سر کے بال پکڑ کر کھینچنا اور سارنا ، لڑائی ، ان لوگوں سے بے جھونٹک جھانٹا نہیں رہا جاتا

جھونٹے کاٹی

(بطور گالی) آوارہ چھنال ، انتہائی ذلیل (عورت) ، پھا پھا کٹنی ،

جی اُوپَر تَلے ہونا

متلی ہونا، گھبرانا

جی بُرا ہونا

۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.

جی بِکَھرنا

(عور) متلی ہونا.

جی پانی کَرْنا

دل ملائم کرنا، دل موم کرنا

جی تَلے اُوپر ہونا

(عور) قے ہونا، متلی ہونا، رک: جی اوپر تلے ہونا.

جی جی

بڑی بہن، احتراماً ہر اس عورت کو کہتے ہیں جو عمر میں بڑی ہو، آپا، باجی

جی جی اُٹھْنا

(عور) باغ باغ ہونا، نہایت خوش ہونا.

جی لَہْرانا

امن٘گ پیدا ہونا، خوشی سے جھومنا.

چارپائی والا

(کنایۃً) کھٹمل

چالے پاڑْنا

(عور) ظلم کرنا ، غضب ڈھانا ، قیامت برپا کرنا.

چاوَل بَیٹْھنا

(عور) چاولوں کا پکنے میں پچپچا ہوجانا ، زیادہ نرم ہوجانا.

چاوَل کَھڑے رَہْنا

(عور) چاول کا ادھ گلا رہنا ، چاول میں کنی باقی رہنا.

چاوَل ہونا

(عور) چاولوں کا پک جانا ، تیار ہوجانا ، چاولوں میں کنی باقی نہ رہنا .

چُتَّھل

ٹھٹھول باز، مسخرا

چُدانا

(فحش، بازاری) (عورت کا) جِماع کرانا

چَل چَخے میرے مُنھ مَت لَگ

چل دور ہو، میرے ساتھ بات مت کر (غصے میں ایک عورت دوسری کو کہتی ہے)

چَوتھا

چار سے منسوب یا متعلق ، تیسرے کے بعد کا ، چہارم .

چُوداسی

(بازاری) شہوت پرست (عورت).

چُولھا جَلْوانا

خدمت لینا، گھر کے کام کاج کرانا

چُوٹِیلا

(عور) چوٹی میں پہنا جانے والا ایک زیور، جو حسب حیثیت چان٘دی سونے یا پیتل وغیرہ کا ہوتا ہے

چَوکھاٹ

(عور) وہ انسان جس کے اعضا قوی ہوں.

چُٹ

چٹکی (رک) کی تخفیف، مرکبات میں مستعمل ؛ رک : چٹ گیرا .

چَٹَّم چوٹ

(عور) ضدم ضدا میں مقابلہ ، باہم نزاع اور جھگڑا، تصادم، پے درپے مار دھاڑ.

چِٹّھی نَوِیس

خط پتر لکھنے والا(مرد یا عورت).

چَڑھا اُپْری

(عور) لاگ ڈان٘ٹ.

چھائِیں پُھوئِیں

خدا نہ کرے، خدا بچائے، خدا پرے ہی رکھے (کسی سے بچنے کے موقع پر مستعمل)

چھاتی پَر پِھرْنا

ہر وقت یاد آنا (عموماً) اپنے مرے ہوئے بچے یاد آنے پر عورتیں کہتی ہیں

چھاتی سے لَگا رَکْھنا

(عور) بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیارومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا ، آن٘کھوں کے سامنے رکھنا.

چھاتیاں چَڑْھنا

(عور) دودھ کے افراط سے یا بچے کے دودھ نہ پینے سے یا بچے کا دودھ چھڑاتے وقت عورت کی چھاتیوں کا پھول جانا

چَھبِیلی جان

(عور) ایسی عورت جو پہن اوڑھ کر دوسروں کو رجھانے کے لیے اپنے چھب دکھاتی پھرے.

چَھچْھلِیاں کِھلْوانا

کسی کو حیران کرنا، پریشان کرنا

چَھرَنْدا

(زنانے) چان٘ول ، برنج.

چُھری دینا

(عور) قتل کرنا ، ذبح کرنا

چُھری کَٹاری

وہ جھگڑا جس میں ہتھیاروں کی نوبت پہنچے، جانی دشمنی، ان بن، لڑائی جھگڑا، تکرار

چُھرِیاں کَٹاؤں پَڑنا

زہر مار کر جانا، نگلنا، چوری سے کھایا جانا

چُھرْیاں کَٹاوَن ہو

انگ نہ لگے، جزو بدن نہ ہو، جس طرح چھری کاٹتی ہے اسی طرح ہمارا کھایا پیا تمہاری انتڑیاں کاٹے

چُھریوں کا غُسْل دینا

(عورت کی زبان) چھریاں مارنا، لہولہان کرنا

چُھلْچُھلانا

تیزی کے ساتھ پیشاب کی آواز نکلنا، چھل چھل موتنا، پانی چھوڑنا

چَھلّا دھو کَر اُٹھانا

منّت کا چھلّا پاک کر کے رکھنا تا کہ کامیابی پر خیرات کر دیا جائے

چَھلْنی میں ڈال کر چھاج میں اُڑانا

(عور) رُسوا کرنا ، بات کا بتن٘گڑ بنانا ، ذار سی برائی کو بڑھا کر بیان کرنا (قب : چھاج میں ڈال کر الخ).

چَھلْہائی

دھوکے باز، چالاک (عورت)

چِھنال

فحش، بازاری فاحشہ، اوباش (عورت)، زانیہ، فحبہ، بد کار عورت

چِھنالا

(عورت کی) بدکاری، زناکاری، حرام کاری

چَھنْدَن

(عور) عورتوں کا ایک زیور، جو کان٘سی یا پیتل یا ران٘گ کا ہوتا ہے

چَھیا

قبیلہ، خاندان، نسل، لڑکا، بچہ، چھاوا

چِھیتا

(ہندو، عور) باپ یا خاوند کے گھر جانے کی تاریخ .

چَہار

چار، چار کی عدد

چِیسا

(زنانوں کی اصطلاح) اچھا .

حاشِیَہ باندْھنا

(عور) بات کو بڑھا چڑھا کے بیان کرنا .

حال لُٹا ہونا

حالت خراب ہونا

حال میں قال دَہی میں مُوسَل

(عور) کس بے موقع و بے محل دخل دینے والی کی نسبت بولتی ہیں .

حالا سے

(عور) چوڑے چکلے ، بڑے بڑے ، گول گول (صرف روپے کے ساتھ مخصوص) .

حَدِیث کھینچْنا

توبہ کرنا، کسی بات کو ترک کرنا

حَرْبے ضَرْبے

اٹھتے بیٹھتے

حُرمت بنانا

آبرو بنانا، عزت بنانا

حَق حَیران

(عور) ہکّا بکّا ؛ ششرر ؛ مبہوت

حَقِ ناظِری

(عور) رک : حق الناظرین

حَقّاقَہ دَقّاقَہ

بے شرم ، بے حیا (عورت)

حَلال زادَہ

مرد اور عورت کے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کے بعد جو اولاد ہو، وہ بَچَہ جو نکاح سے پیدا ہوا ہو، جائز اولاد، شریف، دیانت دار

حَواس کَٹی

(عور) بد حواس ،پریشان ، گم صم

حَوَّا

(لفظاً) سرخ مائل یعنی بسیاہی، سیاہ ہونٹوں والی

خُدا اِس کا سَہْرا دِکھائے

(عور) خدا کرے اس کا بیاہ ہو ، خدا اسکو دولھا بنا ہوا دکھائے.

خُدا کی سَنوار

(عور) نفی کا جواب ، اللہ کی مار ، پِھٹکار .

خَصَم پِیٹی

خصم کو رونے والی، بیوہ، رانڈ، ایک قسم کی گالی

خِلْعَت پَہْنانا

خلعت بخشنا ، جاکر عطا کرنا ، انعام و اکرام سے نوازنا .

خَلَل

درز، شگاف، رخنہ

خَنْدی

وہ عورت جو مردوں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے

خیر برکت

(عور) برکت، بہبودی

دارے سے نِکال دینا

(زنانے) جماعت سے خارج کر دینا .

دانت بَجانا

دانتوں سے آواز نکالنا (عورتیں اس حرکت کو منحوس یا لڑائی ہونے اور رزق اڑنے کی علامت خیال کرتی ہیں)

دانَہ

اناج یا غلے کا بیج، تخم

دانِیال

بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر کا نام جو حضرت داؤد کے بعد اور حضرت عیسیٰ سے پہلے ہوئے ہیں، وہ خواب کی تعبیر میں بہت مشہور تھے ان سے ایک فالنامہ بھی منسوب ہے

دَبّو دَبّو ہونا

(عور) دبَو دبَوکرنا (رک) کا لازم .

دَر دامَن

(عور) اچکن، کُرتے یا انگرکھے وغیرہ کا حاشیہ یا گوٹ، مغزی

دَرْد

تلچھٹ، گاد

دَرْدِیں لَگْنا

(عور) درد لگنا ، دردِ زِہ اٹھنا .

دَرْگور

۱. (عور ؛ کوسنا) مرجائے، قبر میں جائے، غارت ہو.

دُشْمَن کے کان بَہْرے

(عور) خدا نہ کرے، خدانخواستہ وغیرہ

دُشْمَنوں کے مَن کا چیتا ہونا

(عور) دشمن کی مراد پر آنا .

دِل اُلْٹا

(عور) دیوانہ .

دِل بَد گُمان ہونا

کسی کی طرف سے دل کو کھٹکا ہونا، شک میں ہونا

دِل بُڈّھا ہو جانا

(عور) دل میں ولولہ نہ رہنا، امنگ جاتی رہنا

دِل پَکْڑے پِھرْنا

(عور) بے تابانہ پِھرنا ، بے چین پِھرنا.

دِل تَلے اُوپَر ہونا

دل گھبرانا، مضطرب ہونا

دِل جَلا کے پکَا پھوڑا کَرْنا

(عور) بہت صدمہ پہن٘چانا .

دِل میں گُمان لے جانا

(عور) شبہہ کرنا ، وہم کرنا .

دِلّی دِکھانا

(عور) ’’ بچّے کو کھلاتے ہوئے بچے کو سر اور کانوں سے پکڑ کر یا بغلوں میں ہاتھ دے کر سر سے اونچا اٹھا لیتے ہیں اس فعل کو دلّی دکھانا کہتے ہیں ‘‘ .

دُم کے پِیْچھے لَگا رَہْنا

(عور) ہر وقت ساتھ ساتھ رہنا.

دَم ہوش

(عور) جان ودل سے ، ہزار جان سے.

دِماغ پِیٹی

نہایت مغرور(عورت)، نخرے پیٹی.

دِماغی

دماغ سے نسبت رکھنے والا، دماغ کی طرف منسوب، دماغ کا

دَنْتی

بے دانتوں کا ہاتھی ؛ ایک پودا جو کے پتّے گولر کے پتّوں کی طرح ہوتے ہیں اس کے پیڑ کی دو قسمیں ہیں بڑی قسم مرہٹی میں رتن جوت اور چھوٹی لگھہ دنتی کہلاتی ہے - جڑ اس کی دوا میں کام آتی ہے بعض نے اسے جمال گوٹا بھی لکھا ہے .

دُنْیا کا لیکھا

(عور) دنیا کا حال .

دو اُنگَل کی بَچّی

(عور) چھوٹی سی عمر کی لڑکی ، دودھ پیتی بچّی ؛ تحقیراً بولتے ہیں

دو پَٹّا اُٹھانا

(عور) کوسنے یا دعا کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں سے دوپٹے کا اُون٘چا کرنا

دو جِیا

حامله عورت

دو دال اَڑھائی چاوَل

(عور) تھوڑی سی جنس .

دو وَرقی

۱. دو ورق کی کتاب ، چھوٹی سی کتاب .

دِوالیں

(عور) ان٘گیا کی کٹوریوں کے نیچے کے ٹکڑے .

دُکْھیاری

(عورت) آفت کی ماری، مصیبت زدہ، درد رسیدہ، رنج و غم میں گرفتار، دُکھی دل رکھنے والی مظلوم

دَھپ کھانا

(عور) اپنی گُدی پر کسی کے ہاتھ کی مار کھانا .

دَھرْتی دَھمَک

(مجازاً) چونچال ، چنچل (عورت) .

دَھرْم وَن٘تی

دینداری ، نیک ، پیرہیزگار (عورت) ؛ دینداری ، نیکو کاری ، پرہیزگاری .

دھَمال

اچھل کود، دھما چوکڑی، شُور و غُل

دَھماما ہو جانا

(عور) پیٹ اور پاؤں کے لئے مُختص دبازت کا زیادہ ہو جانا .

دھَمّال

اچھل کود، دھما چوکڑی، شور و غل

دَھمّال ہونا

(عور) دھماچوکڑی ہونا ، ادھم ہونا

دِھی

(عور) بیٹی، دُختر

دِیدوں پَھٹی

(عور) بے حیا ، شوخ چشم ، بے شرم عورت .

دِیدوں میں خاک

(عور) نظر لگانے والی آنکھیں اندھی ہوجائیں یا بُن میں کاک پڑے ؛ کسی بدنظر کی نظر نہ لگے ، آنکھیں نظر بد سے محفوظ رہیں .

دِیدَہ پُھوٹے

(عور) بد دعا ، کوسنا ، اندھا ہوجائے ، آنکھیں جاتی رہیں

دِیدَہ چِھنال ہونا

(عور) نَڈر ہونا ، ڈھیٹ ہونا ، شوخ ہونا .

دِیدَہ لَگْنا

نیند آنا

دِیدَہ لَڑْنا

(عور) محبت ہونا.

دِیدَہ کھیل میں ہونا

(عور) طبیعت کا کھیل میں لگا ہونا.

دِیدَہ ہَرْجائی ہونا

(عور) آوارہ ہونا.

دِیدے پَٹَم ہونا

(عور) (کوسنا ، بددعا) اندھا ہوجائے ، دِیدے پُھوٹ جائیں.

دِیدے پُھوٹ جانا

(عور) کوسنا ، بد دعا) اندھا ہوجائے!.

دِیدے گُھٹنوں کے آگے آئے

ایک قسم کا کوسنا، بد دعاء مراد: اندھا لنگڑا ہوجائے

دِیدے گُھٹْنے کی قَسَم

ایک طرح کی قسم، مترادف: اگر جُھوٹ بولوں تو اندھی، لنگڑی ہوجاؤں

دِیوار

(حیاتیات) اعضائے جسمانی پر کھال کا غلاف.

دِیوار پَھرّانا

(عور) دیوار پھان٘دنا

ذَرا میں ذَرا دینا

رتّی بھر چیز ہو تو اس میں سے بھی تھوڑا دینا

رانی گَہن

جھگڑا جو مدّت تک گھر میں رہے نیز چیخ پُکار، کہرام

رَجُل

مرد (عورت کی ضد)

رِزالی

کمینی ، کم ظرف ، بدذات (عورت).

رِزْق پیٹ میں پَڑْنا

(عور) شِکم میں غِذا پہن٘چنا.

رَسَی

سرکاسفید میل

رَضَاعی

وہ دو افراد (مرد یا عورت) جنہوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہو (سگے بہن بھائیوں کے علاوہ)، دودھ شریک (بہن/ بھائی)

رَوا را

(عور) روا سا ، روا جیسا ، موٹا پِیسا ہوا آٹا.

رُوکھ چَڑھا

درخت پر چڑھا ہوا، بندر، بوزنہ (عورتیں خصوصاً صبح کے وقت بندر کہنا اچّھا نہیں سمجھتیں اور اسے رُکھ چڑھا کہتی ہیں)

زُبان میں بَھدْرَک نَہ ہونا

کبھی کُچھ کہنا کبھی کُچھ کہنا، ایک بات پر قائم نہ رہنا

زَبان میں کُھجْلی ہونا

تکرار کرنے کو جی چاہنا، کُچھ کہنے کو جی چاہنا، لڑنے کو دل چاہنا

زَبان نَہِیں مانْتی

ایسے محل پر اس کا اِستعمال ہے جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ تم بہت چٹورے ہو جو پاتے ہو کھاتے چلے جاتے ہو

زَمِین میں گَڑھا ہو جاتا، مَیں دَھنس جاتی

ناگہانی موت آجائے

زَنانِی

بیوی

زیرِ ران

قابُو میں (سواری کے جانور یا عورت) ، تصرُّف میں.

سات اَناج

گیہوں ، دھان ، جَو ، باجرہ ، مکئی ، جوار اور چنے (عورتیں ان کو پکا کر کسی مفت پُوری ہونے کے موقع پر بان٘ٹتی ہیں).

سات پُشْت کو پُنْوانا

(عور) کوئی ایسی حرکت سرزد ہونا کہ بُزرگوں کی بدنامی ہو ، اپنی خراب حرکتون سے باپ دادا کو گالیاں کِھلوانا.

سات پُشْت کی ناک کَٹْنا

(عور) پورے خاندان کی آبرو جانا ، خاندان کی ذِلْت ہونا.

سات سمندر پار

۱. (عور) رک : سات دریا درمیان.

سانپ ڈَسے

(عور ، بد دعا) سان٘پ کاٹے.

سانس ڈَکار نَہ لینا

(عور) اس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی کی کوئی شے عاریتاً لے کر ایک عرصہ تک واپس نہ کرے ، خاموشی اختیار کر لینا ، چُپ سادھ لینا .

سَتِّیاناس جائے

تباہ و برباد ہو، بطور بددعا یا کوسنا

سَر باندْھنا

گھوڑے کی باگ اس طرح پکڑنا کہ چلتے میں اس کی گردن سیدھی رہے اور اِدھر اُدھر نہ ہو سکے.

سَرِ پِسْتان

چھاتی کی گھنڈی، پستان کا منھ، بھٹنی

سَرِ پِسْتاں

'سرِ پستاں' کا مخفف، چھاتی کی گھنڈی، پستان کا منھ، بھٹنی

سَلامَتی میں

(عور) سلامت رہتے ہوئے زندگی میں ، عہد میں .

سَلَّمَہا

خدا سلامت رکھے (زندہ شخص (عورت) کے لیے سلامتی کی دعا)

سَنوار

(عور) بناؤ، درستی، اصلاح، (مجازاً) رحمت، مہربانی (بگاڑ اور مار کے بالمقابل)

سُوکھ کَر لَقّات ہو جانا

(عور) بہت زیادہ نجیف و کاغر ہو جانا .

سُوکھ کَر ہَدَف ہو جانا

(عور) سُوکھ کے کان٘ٹا ہو جانا ، بہت دُبلا ہوجانا ، نہایت کمزور ہو جانا ، بہت لاغر ہو جانا ۔

سِوِیّا

خِدمت گُزار ، سیوا اور خدمت کرنے والی عورت (عورتوں کی قِسم میں سے ایک عورت جو پارسا ہوتی ہے).

سُہاگ بَنا رَہے

(عور) شوہر کے زندہ رہنے ، عیش آرام باقی رہنے کی دُعا ، سُہاگ قائم رہنے کی دُعا ، مان٘گ بھری رہے ، شوہر زندہ رہے.

سُہاگَن

خوش قسمت (عورت)، چہیتی بیوی، بھاگوان

سِیدھا

بھولا بھالا، نیک شریف، نیک اطورا، مسکین

شانے بھاری ہونا

(عور) آسیب زدہ ہونا۔

شاہ بَرَہنَہ

(عور) ایک فرضی جن.

شاہ دَریا

(عور) ایک فرضی جن جو سات پریوں كا لاڈلا بھائی اور سكندر شاہ سے چھوٹا مانا گیا ہے.

شاہ عَبّاس كا عَلَم ٹُوٹے

(عور) حضرت عباس ابن علی كے عَلَم كی مار پڑے، تباہ ہو، برباد ہو(كلمۂ بد دعا)

شاہزادَہ

بادشاہ زادہ، بادشاہ كا بیتا؛ شاہی خاندان كا لڑكا

شَب بَرات كا چاند

(عور) ماہِ شعبان

شَب کی نِیَّت حَرام

(عور) رات کو کسی کام کا ارادہ کرنا منحوس خیال کیا جتا ہے.

شور کَرنا

(عور) دھمکانا، کھڑکنا-

شَکْل چُڑَیْلوں کی، دِماغ پَرِیوں کا

(عورت) بدصورتی پر یہ دماغ اور نازک مزاجی (جب کوئی بدصورت عورت ناز نخرے کرے تو کہتے ہیں)

صاحِبِ نَصِیب

خوش قسمت، خوش نصیب

صَحْنَک پَر ہاتھ رَکْھنا

(عور)حضرت بی بی فاطمہ کی نیاز پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا.

صَد رَحْمَت

(عور) صد آفرین، شاباش

صَفَر

اسلامی قمری سال کا دوسرا مہینہ (محرم کے بعد اور ربیع الاول سے پہلے)،\اسے صفر المظفر بھی کہتے ہیں، (عورتیں اس مہینے کو منحوس سمجھتی ہیں اور کوئی خوشی کا کام اس میں نہیں کرتی ہیں)

ضِدَّن

ہٹ کرنے والی، ہٹیلی، اڑیل (عورت)

طَبِیعَت تَلے اُوپَر ہونا

(عور) جی متلانا ، طبیعت کا مالش کرنا .

طَبِیعَت کا گِرا پَرْنا

(عور) سُست ہونا ، نڈھال ہونا

طَلاق پَڑْنا

(عورت کو) طلاق ہو جانا ، عورت کا نکاح کی قید سے آزاد ہونا ، شوہر سے علیحدہ ہونا.

طَور بے طَور ہونا

(عور) موقع بے موقع ہونا ، کل بے کل ہونا.

عارضَہ

(شاذ) رکاوٹ، مزاحمت وغیرہ

عاقِر

بانْجھ (عورت یا مرد)، وہ مرد یا عورت جس کے بچے پیدا نہ ہوں

عِصْمَت پَر ہاتھ ڈالْنا

(عورت کی) عزت پر حملہ کرنا، آبروریزی کرنا، عصمت دری کرنا.

عَقْل وَنْتی

عقلمند (عورت) .

غاٹی

مغرور (عورت).

غَضَب جوتْنا

(عور) ہنگامہ مچانا .

غُلَّہ سی آنکھیں نِکالْنا

(عور) غصے کی زیادتی میں ایک خاص انداز سے دیکھنا .

غُلَمْٹا

(عورتیں تضحیک کے طور پر بولتی ہیں) غلام ، خادم .

فَوج کی فَوج

گروہ کے گروہ، غول کے غول، جم غفیر، بہت لوگ

قِسْمَت پَر جھاڑُو پِھرے

(عور) برے حالات سے بیزار ہو کر کہتے ہیں کہ ایسی خراب قسمت، کیا بُری قسمت ہے، ایسی قسمت سے بھر پائے، رک : جھاڑو پھرنا.

گائِیدَہ

وہ (عورت) جس نے اپنی بکارت کھو دی ہو

گاتی

وہ چادر جسے لوگ قدیم زمانے میں اپنے جسم پر لپیٹتے تھے اور اب بھی سادھو سنت اسے اپنے گلے میں ڈال کر رکھتے ہیں، خواتین اب بھی بچوں کے گلے میں اسے گاتی ہیں، چادر یا اونگچھا جس کو لپیٹنے کا ایک خاص طریقہ ہے جس میں یہ جسم کے گرد لپیٹ کر گردن میں باندھ لیتے ہیں

گاتی باندْھنا

دوپٹے کو سینے اور کمرسے باندھنا

گالوں کی جُھرّیاں چُھپانا

(عور) چہرے سے بڑھاپے کے آثار دُور کرنا ، عمر کم ظاہر کرنے کے لیے میک اپ وغیرہ کرنا.

گاٹ

(کاشت کاری) جوئے میں دو بیلوں کو جوتنا ، دو بیلوں کا جوڑا جانا.

گاڈھا

(عور) رک : گاڑھا.

گَج گامِنی

باوقار، شاندار، شاہانہ، مستانہ (عورت کی چال کے لیے مستعمل)

گَرْمی

حرارت، تپش، حِدّت، تمازت

گَنجی

(گلَہ بانی) سوکھی گھاس کا قرینے سے بنایا ہوا انبار جو جاڑے اور گرمی کے موسم میں مویشیوں کے چارے کے لیے محفوظ رکھنے کو بنا لیا جاتا ہے.

گُو کا کِیڑا

(مجازاً) چھوٹا نوزائیدہ بچّہ

گُودَڑ خَیل

گھٹیا، نکمّی چیز

گور میں گاڑُوں

(عور) دفن کروں ، موت کے منھ میں دے دوں

گور میں لات مار کَر کَھڑا ہونا

مرتےمرتے بچنا، سخت بیماری کے بعد شفا پانا، موت کے جنگل سے چھوٹنا

گور کھائے

مر جائے، دفع ہو جائے

گونْ مَتھون

(عور) من٘ھ پھلا کر چُپ ہو جانے والا

گِٹھا

(عور) گان٘ٹھ، گرہ، عقدہ

گُھنّی

چُپ، خاموشی

گُھٹْنے سے لَگْ کَر بَیٹْھنا

(عور) گُھٹنے سے لگا کر بِٹھانا (رک) کا لازم .اگر اس طرح بیاہی بیٹیاں ماؤں کے گھٹنے سے لگی بیٹھی رہیں تو پھر بیاہنے سے فائدہ .

گُھٹْنے سے لَگْنا

(عور) لڑکی کا ماں کے گھر میں رہنا ، بن بیاہی رہنا .

گُھٹْنے سے لَگے رَہْنا

(عور) ہر وقت قریب رہنا ، جُدا نہ ہونا .

لائی لوجی

(عورت) خوشامد

لَلّا

بیٹا، پوت

لُنْڈی

(طنزاً) بزدل، ڈرپوک نیز رذیل

لَڑکا بالا

(مجازاً) خاندان، ذریات

مائِکا

پیہر، عورت کے باپ کا گھر

ماخِض

جس (عورت) کو دردِ زہ شروع ہوا ہو یا جو جتنے کے قریب ہو.

مامُو

ماں کا بھائی، ماموں

مامُوں

(عورت) سانپ

مانگ چِرْنا

(زنانِ بازاری) ازالۂ بکر ہونا ، چیرا ٹوٹنا.

ماہِرَہ

ماہر (عورت).

مُتاس

(عورت) موتنے یا پیشاب کرنے کی حاجت، پیشاب کرنے کی خواہش

مُتاسا

(عور) وہ شخص جسے پیشاب کی شدید حاجت ہو ، بول گرفتہ

مُحتاج اِلَیہا

وہ (عورت) جس کا کوئی دست نگر ہو ؛ وہ عورت جس کا کوئی طلب گار ہو ۔

مَحْتالَہ

مکارہ ، دغار باز (عورت) ، دلالہ ،کٹنی ۔

مُخْتَنِقَہ

وہ (عورت) جسے اختناق کا عارضہ ہو

مَدار

(عور) جمادی الاوّل کا مہینہ

مَر جَھلّا

(عور) نہایت ضعیف ، کمالِ لا غر ، کمزور ، نحیف

مَرد

حوصلہ مند، غیرت مند آدمی

مَرد جاتی

مردوں کی ذات ، مرد ذات (عورت کے مقابل) ۔

مَرد ذات

مرد کی جنس نیز مرد (عورت کے مقابل) ۔

مَرد قُبُول کَرنا

(عورت کا) شادی کے لیے رضا مند ہونا، شادی کرنا

مُرْدار

وہ جانور جو خود مر گیا ہو، مردہ جانور، (ذبیحہ کے مقابل)

مَردُوا

(عور) مرد

مُردَہ نِکلے

(عور) مر جائے (شدید قسم کھانے کے کے موقع پر مستعمل) ۔

مُردَہ کھانے

(عور) مردار خور (کوسنے کے طور پر مستعمل) ۔

مَرضی کی مالِک ہونا

(عورت کا) خود مختار ہونا ، اپنی پسند پر چلنا ، جو دل چاہے وہ کرنا ۔

مَرنے جوگا

(مجازاً) نہایت لاغر، کمزور (عورتیں خفگی کی حالت میں بولتی ہیں)

مَرنے جوگی

مٹ جانے کے قابل، مرنے کے قابل، مرن ہار (تحقیراً مستعمل)

مَرو

(طب) ایک قسم کی خوشبودار گھاس جو جنگلی بھی ہوتی ہے اور بستانی بھی، کنوچا، دواء ًمستعمل

مَرے پَٹے

ایک کوسنا، گالی

مَسْجِد میں اِینْٹ اُلَٹ کَر رَکْھنا

(عور) بے قصور ثابت کرنے کے لیے قسم کھانا جس کا طریقہ یہ ہے کہ قسم کھانے والا مسجد میں اینٹ الٹ کر رکھ دیتا ہے ، اگر وہ شخص جھوٹا ہے تو تباہ و برباد ہو جاتا ہے-

مَسْجِد میں چَراغ جَلانا

منت پوری ہونے پر مسجد میں چراغ روشن کرنا، محض روشنی کے واسطے یا منّت پوری کرنے کی غرض سے مسجد کے طاق میں چراغ روشن کرنا

مِسّی کی دَھڑی

(عور) ہونٹوں اور دانتوں پر مسی کی تہہ ۔

مُسْلِف

(عورت کے لیے) ادھیڑ عمر

مُسْمُسی

(عورت نیز شکل و صورت) گھنی، دیکھنے میں غریب اور مسکین، چپ

مُسْوانا

لٹوانا، چوری کرانا، غارت کرانا

مُسْٹنْڈی

(تحقیراً) موٹی اور فربہ ، ہٹی کٹی ، موٹی تازی (عورت) ۔

مُشْٹَنڈی

مشٹنڈا (رک) کی تانیث ، موٹی تازی ، ہٹی کٹی (عورت) ۔

مَضْرُوبَہ

۔ ضرب پڑا ہوا ، ٹھپا لگا ہوا (سکہ وغیرہ) ۔

مُطَہَّرات

معصوم، پاک و پاکیزہ (عورتیں)

مَعْرُوض عَلَیہا

(فقہ) وہ (عورت) جسے خارج یا معطل کر دیا گیا ہو (طلاق کے سلسلے میں) ۔

مَعْمُول سے ہونا

(عور) کپڑوں سے ہونا ، حیض کی حالت میں ہونا

مَعْمُول کے دِن

(عور) حیض آنے کے دن ، ایام ماہوار ، کپڑوں سے ہونے کے دن ، پھول آنے کے دن

مَعْمُول کے دِن ٹَل جانا

(عور) حیض کا زمانہ ٹل جانا ، حیض نہ آنا ؛ پیٹ رہ جانا ، پیٹ رہ جانے کی علامت ظاہر ہونا ۔

مَغْفورَہ

مغفرت کی گئی (عورت) ، وہ جس کی مغفرت کی گئی ہو ؛ مراد : مرحومہ

مَقبُولَہ کَرانا

(عور) قبول کرنا ، اقرار لینا ۔

مَلاحَت بَھری

سانولی ، سانولی رنگت والی ؛ (مجازاً) پُرکشش (عموماً عورت) ۔

مُلَمّاں

ؔ(عور) گھر میں روزمرہ کے استعمال کی جنس ، مصالحہ ، غلہ اور گھی وغیرہ جو مہینے بھر کے لیے گودام میں رکھوا دیا جائے ، آزوقہ ۔

مُمانی جان

(احتراماً) ممانی کو کہتے ہیں پیار سے اور محبت سے، ممانی

مَن

ترنجبیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے اُن کی قوم پر شام کے ایک دشت پُرخار میں پیاس کی شدت کے وقت نازل کی گئی تھی ، دھنیے کے بیج کی طرح سفید غذا جس کا مزہ شہد سے بنے پوئے کا تھا اور بنی اسرائیل کو سلویٰ (بٹیر) کے ساتھ کچھ مدت تک اﷲ تعالیٰ کی طرف سے غذا میں عطا کی جاتی تھی

مُنڈو

بد بخت عورت

مُنڈی کاٹا

کلمۂ نفرین، اظہارِ بیزاری کے موقعے پر عورتوں کا روزمرہ، مترادف: موا، مرنے جوگا، واجب القتل وغیرہ، ایک کلمہ ہے، عورتوں کے محاورے میں، جس وقت کوئی ان کے خلاف بات کہتا ہے یا کسی سے بیزاری ظاہر کرتی ہیں، تو یہ کلمہ اس کے حق میں زبان پر لاتی ہیں، (عورتوں کا ایک کوسنا) موا

مَنکُوحَہ

جس سے نکاح ہوا ہو، نکاحی

مُنہ پَکا پَکا ہو جانا

(عور) چہرے پر پختگی ظاہر ہونا ، کنواری کے چہرے پر عورت پن جھلکنے لگنا ، بھولپن ختم ہونا ۔

مُنہ جَلی

(عور) کم بخت، بدنصیب، بار بار بیان کی ہوئی

مُنہ جُھلسی

کالی بھجنگ، بدصورت، بدشکل (عورت)

مُنہ چَلانا

کھانا ، چبانا ، کھانے کے لیے منھ کو حرکت دینا (عموماً گھوڑے کے لیے مستعمل)

موری والی

گندگی میں رہنے والی ، نچلی جگہ کی رہنے والی ؛ کمینی ، ذلیل (عورت کے لیے مستعمل) ۔

مَوطُوہ

(فقہ) وطی کی ہوئی ، جماع کی ہوئی ، صحبت کی ہوئی (عورت) ۔

مُوقَر

لدا ہوا ؛ بوجھ اٹھانے والا ؛ حاملہ (عورت) ؛ دبا ہوا ؛ (مجازاً) مظلوم ؛ غریب کیا گیا ، مفلس بنایا گیا

مولَڑ

(عور) مول لیا ہوا ، زر خرید غلام یا کنیز ۔

مولَڑَہ

(عور) مولڑ (رک)کی تانیث ، زر خرید لونڈی ۔

مَٹَولْنا

(زنانوں کی اصطلاح) حقہ

مُکَلَّفَہ

رک : مکلف (ا) جس کی یہ تانیث ہے ؛ (عورت) جو اپنے قول و فعل کی خود ذمہ دار ہو ۔

مَہینَہ چَڑھنا

۱۔ مالک کے ذمے مہینے کی تنخواہ ہو جانا ، مشاہرہ باقی رہنا ، مشاہرہ نہ ملنا

مَہینے سے ہونا

(عور) حیض سے ہونا ، ا یّام سے ہونا ، میلے سر یا کپڑوں سے ہونا

مِیر

ایرانیوں کا ایک لقب، امیر نیز امیر زادہ، امیر کا بیٹا

میرا حلوا کھائے

قسم سخت، مجھے پیٹے، مجھے ہے ہے کرے، میری بھتی کھائے یعنی اگر میرا کہا نہ کرے تو مجھے مردہ دیکھے (مسلمان عورتیں کسی کو کسی کام کے لیے مجبور کرنے، قسم دلانے کے لیے کہتی ہیں)

مِیران

(عور) ربیع الآخر کا مہینہ (عموماً میراں جی مستعمل).

مِیران جی

(عورت) بارہ وفات کے بعد کا مہینہ، ربیع الآخر، گیارھویں کا مہینہ

میری بَلا

(عور) عموماً غصے یا انکار کے موقعے پر مستعمل ، مجھے کیا ۔

میری بَلا بُلائے

(عور) میں نہیں بلاتی ، بیزاری اور بے پروائی کے اظہار کے موقعے پر مستعمل

میری بَلا لیتی ہے

(عور) مجھے نہیں چاہیے ،کسی چیز کے لینے سے انکار کے موقعے پر مستعمل ۔

میری تَقدِیر

(عورت) اپنی بدنصیبی ظاہر کرنے کے موقعے پر مستعمل

مَینا

کبوتر سے قدرے چھوٹا سیاہی مائل ایک خوش الحان پرندہ جس کے پیر، چونچ اور پروں کا نچلا حصہ زرد ہوتا ہے

مینڈھیاں

چھوٹے بالوں کی گندھی ہوئی لٹیں، لڑکیوں کے چھوٹے چھوٹے بال جن کو بڑا ہونے کے واسطے گوندھتے ہیں

مِیٹھا بَرَس

عمر کا اٹھارھواں برس (بعض تیرھواں بعض آٹھواں سال بھی کہتے ہیں)

مِیٹھا مَہینَہ

حمل کا آٹھواں مہینہ

میٹھی

شیریں، شکریں، خوش مزہ

مِیٹھے کَھٹّےکو جی چاہْنا

(عور) مجامعت کی خواہش ہونا ، ہم بستری کی رغبت ہونا ۔

مَیں تیرے صَدقے

نہایت خوشی یا خوشامد کے موقعے پر بولا جاتا ہے، میں تیرے بلہاری، بل جاؤں، قربان ہوں، واری جاؤں، صدقے جاؤں

نَئِی

نو، جدید، تازہ

نَا شُکری

ناشکرا کی تانیث، شکر نہ کرنے والی نیز نا شکر گزاری

نا کاشْتَہ

جو کاشت کے قابل نہ ہو، بنجر، اجاڑ (زمین)، مجازاً: بانجھ (عورت)

ناقِصَہ

ناقص (رک) کی تانیث ؛ مراد : کم عقل (عورت) ۔

ناڑے باندھ کے رُخصَت کَرنا

(عور) لڑکی کو بغیر جہیز اور زیور کے بیاہ دینا ، کچھ بھی جہیز میں نہ دینا ، بہ سبب غربت کے لڑکی کو جہیز نہ دینے کے برابر کچھ دینا

ناک چَڑھا

مغرور، نازک مزاج، نک چڑھا

نَخْرے ہونا

(عور) بے جا ادائیں ہونا ، نخرے ہونا

نِر آدَری

بے قدر، بے عزت نیز بے سہارا، بے وسیلہ (عورت کے لیے مستعمل)

نَرَوٹھا

(عور) سخت ، اکڑا ہوا ، درشت (خصوصاً گوشت)

نَصِیبوں والی

خوش نصیب (عورت) ، قسمت والی ۔

نِفاختَہ

(عور) مکار، دغاباز، بے وقعت، نفاقتہ، نفاختی، جس کی یہ تذکیر ہے

نِفاخْتی

(کلمۂ تحقیر) دوغلی، دغاباز، ذلیل، بے وقعت، عورت جس کے گھر کھانے کو کچھ نہ ہو

نَقاب چھوڑنا

(عورتوںکا) جالی دار کپڑا چہرہ پر ڈال لینا ، نقاب پوشی ۔

نُقْل فَرمانا

صحبت کرنا ، ہم بستری کرنا ؛ (عورت کو) تصرف میں لانا

نِگُوڑا

(کنایتہً) کم نصیب، بدبخت، بد قسمت

نِگوڑی ناٹھی

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو ، لاوارث (عورت) ؛ گئی گزری ،کم حیثیت ۔

نِلَجّی

نلج (رک) سے منسوب ، بے شرمی کی ، بے عزتی کی ، لاج کے بغیر۔

نَلے دھارنا

گرم پانی سے اعصاب کا علاج کرنا (عورتوں کے اعصاب کا مخصوص علاج) ۔

نِنانواں

۱۔ جس کا کوئی نام نہ ہو نیز وہ جس کا نام لینا اچھا نہ ہو ، وہ جس سے نفرت کرنی چاہیے ، وہ جس کا نام لینا برا یا بدشگونی سمجھا جاتا ہو ، منحوس ، قابل ِنفرت ؛ (مجازاً) ہیضے کی بیماری ۔

نِناوی

نناواں (رک) کی تانیث ؛ (عور) : سورۂ یٰسین (جو نزع کے عالم میں سنا ئی جاتی ہے) ۔

نِناوِیں

۱۔ منحوس نیز بخیل عورت ؛ (مجازاً) چڑیل ، بھتنی ، پچھل پائی ۔

نَنگی

وہ عورت جس کے بدن پر کپڑے نہ ہوں ، برہنہ ، عریاں

نَنْگی بُوچی

ننگی بچی ، بالکل ننگی ؛ مفلس نیز زیورات کے بغیر (عورت) ۔

نَنگی دَھڑَنگی

(مجازاً) فحش ، بیہودہ ۔

نَو بَہار

موسم بہار کا شروع ؛ (مجازاً) بسنت کا موسم ، موسم بہار ، پھولوں کے کھلنے کی فصل نیز عروج کا وقت ، عروج کا دور

نَو لَکّھا ہار پَہنانا

اپنا قیمتی ہار کسی کے گلے میں ڈالنا، نیز نہال کردینا، خوش کردینا، مالا مال کردینا، بہت زیادہ مال و دولت دینا، بہت بڑا عوض دینا

نَوائی

آواز یا سُر نکالنے کا عمل، کہنے یا گانے کی حالت (عموماً تراکیب میں بطور لاحقہ مستعمل، جیسے : تلخ نوائی وغیرہ)

نَوج

۱۔ (عور) خدا نہ کرے ، ایسا نہ ہو ؛ مبادا ، خدانخواستہ ، نعوذباﷲ ۔

نوچی کَھسوٹی

لوٹی ہوئی (عورت) جسے لوٹا گیا ہو ؛ (مجازاً) جس کی آبرو ریزی کی گئی ہو نیز اُجڑی ہوئی ، تباہ حال ۔

نَوَل

اول ، اولاً ، پہلے ، آتے ہی ۔

نَک کَٹی

(ب) امث ۔ رسوائی ، بد نامی ، سبکی ، خفت ، ذلت ، بے غیرتی ،خواری

نِکامی

(نکمی یا نکما جو کسی کام کا نہ ہو (عورت ، مرد دونوں کے لیے مستعمل) ۔

نِکَلْنا

محافظوں کا گشت کرنا ، حراست یا حفاظت کے لیے چوکی سے روانہ ہونا.

نَکْٹی

ناک کٹی ہوئی عورت، (کنایۃ ً) بدصورت عورت

نُہَٹّی

ناخن کاٹنے کا آلہ، نہرنا، ناخن گیر

نِیارَن

(زنانوں کی اصطلاح) عورت

نِیْچا دیکْھنا

شرمندگی اٹھانا، شرمندہ ہونا

نِیستی

۵۔ (عور) نحوست ، بدنصیبی ، بداقبالی ۔

نِیم گیسُو

جس کے آدھے بال کترے ہوئے ہوں ، (عورت) جس کے نال صرف شانوں تک ہوں.

واری گَئی تھی

(عور) وہ کون ہے جو بولے یا دخل دے نیز وہ کسی کام کی نہیں

واری واری جاؤُں

(عور) رک : واری جاؤں ؛ صدقے جاؤں ۔

واری ہو کَر مَر جاؤں

(عور) تم پر سے قربان ہو جاؤں ، بلا گرداں ہو جاؤں ، نہایت خوشامد کا کلمہ ہے

واضِع

(کسی چیز کو اس کی جگہ پر) رکھنے والا

وُوئی

(عور) اوئی، ہائے

وُوہی

(عور) ہائے ، اوئی ، ووئی ۔

وہ

(واحد و جمع ضمیر غائب کے لیے مستعمل) غائب یا بعید کے اشارے کے لیے مستعمل ؛ کسی چیز یا شخص کی نشان دہی کے لیے ؛ کثرت یا شدت یا ہجوم کی طرف اشارہ

وہ بات

وہ مرتبہ، وہ شان، وہ عزت، ایسا رتبہ، ایسی شان

ڈھائی گھڑی کی آنا

ڈھائی گھڑی کے اندر مرجانا، جھٹ پٹ مر جانا

ڈھائیں

(عور) چند لکڑیوں کا ٹھاٹر جس پر بیل چڑھاتے ہیں.

ڈھامْرا

پیٹ، شِکم

ڈھولْنا ہاتھوں پَر ہونا

(عور) قرآن شریف کی قسم کھانا.

ڈھینڈ

(عو) بڑا پیٹ ، توند.

ڈھینڈا

(عو) بڑا پیٹ ، توند.

ڈَھیّا

(عور) ڈھیا دہلیز کے معنوں میں بولا جاتا ہے.

کالی پِیلی چِیل چِلو

بچا کھچا یا صدقے کا گوشت چیلوں کو کھلانے کے لیے بوٹیاں اچھال اچھال کر بچے یہ آواز لگاتے ہیں

کالی کلوٹی

نہایت سیاہ، تیز کالے رنگ کی عورت

کالے مُنھ والا

(عور) چور ، دزد .

کامِن

چھپا ہوا، چھپنے والا

کاکْلُودی

(عور) رک : کاکلوتی ، مامتا .

کُتّوں کے پاس جانا

(عور) برا فعل کرنا ؛ بُرے آدمی کے پاس جانا.

کَچ پیچ

(عور) ایک وضع کا ہاتھوں کا کڑا

کَچّا جانا

اسقاطِ حمل ہونا، ادھورا بچّہ پیدا ہونا

کَچّے پَکّے دِن

حمل کا ابتدائی زمانہ، کھٹے میٹھے دن (ان میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے)، حمل کے چوتھے پانچویں مہینہ تک کا زمانہ، جس میں حاملہ کو بڑی احیتاط لازم ہے

کَچّے دِن

حمل کا ابتدائی زمانہ جب حمل کے ساقط ہونے کا اندیشہ رہتا ہے، حمل کا زمانہ جو آٹھ مہینے تک ہوتا ہے، ایامِ حمل، کچے دنوں میں بہو کو گاڑی میں نہیں بیٹھنے دوں گی

کَچَرْگھان

(عور) بال بچّوں کی کثرت ؛ چھوٹے چھوٹے بچّوں کا انبوہ

کِچْڑانا

آن٘کھوں میں کیچڑ آنا

کُچْھ اُوپَر

(عور) قدرے زیادہ، کچھ زیادہ (کسی عدد کے ساتھ مستعمل)

کَرِیمَہ

(عورت) بزرگ، مہربان، فیاض، سخی

کُل کُلا

(دہلی، عور) بہ ہمہ وجوہ، لے دیے کے، صرف، اسی قدر، کل کلان کا مخفف

کَلاں کار

تجربہ کار ، ہنر مند ؛ (عور) مکّار ، عیّار ، چالاک.

کَلّا تازَہ کَرْنا

(عور) کچھ کھانا پینا ، خصوصاً من٘ھ میں پان کا بیڑا دبانا ، پان کھانا .

کَلّا جَبْڑا

۱ . گال ، رخسار ؛ (مجازاً) چہرہ ، تن و توش.

کَلَّہ تازَہ کَرْنا

(عور) کچھ کھانا پینا، خصوصاً من٘ھ میں پان کا بیڑا دبانا، پان کھانا .

کَلّے تَلے دَبا لینا

(عور) اپنی آواز سے دوسرے کو بات نہ کرنے دینا، دوسرے کو غل مچا کر دبا لینا، اپنی آواز کے آگے دوسرے کی نہ سننا

کَلْمُوہی

کلموا کی تانیث، بدبخت، کالے منھ والی، منحوس، بری، بدبخت، کمبخت، خبائت بھری، نحوست سے پُر، بُری

کَلَنکَن

بدنام ، رُسوا ، عیبی ، فاحشہ (عورت).

کَلْوَل ٹَلْنا

مصیبت دور ہونا، بلا دفع ہونا

کَنْکَٹی

کن کٹی، (عورت) جسے سنائی نہ دیتا ہو

کوکھ آباد رَہے

(عور) ایک دعا ، اولاد زندہ رہے.

کوکھ پَڑْنا

(عور) حاملہ ہونا

کوکھ مانگ سے ٹَھنْڈی رَہو

(عور) ایک دعا ، صابِ اولاد اور سہاگن رہو ، اولاد اور شوہر سے خوش و خرم رہو.

کَٹ مَسْتی

بدذات ، بدکردار ، بدمست (عورت) ، مستانی.

کَٹاوَن پَڑنا

(عور) اسعمال میں آتے ہی چھری بن جانا ، (استعمال کرنے والے کے حق میں) کٹنے لگنا.

کَٹھ پُتْلی

لکڑی کی گڑیا جس کا کھیل دکھاتے ہیں

کُھتّی

(عور) خزانہ، دولت، روپیوں کی تھیلی

کُھرْپی

انگیا اور پشواز کے مونڈھوں کی تراش

کھوبَڑ کھابَڑ

اوبڑ کھابڑ

کھوجْڑے پِیٹا

خانہ خراب، نگوڑا، موا (کوسنا)

کھودْنا

کسی جگہ کو گہرا کرنے کے لیے وہاں کی مٹی وغیرہ نکالنا ، گڑھا کرنا ، کھدائی کرنا.

کُھوسٹ

بہت بوڑھا، بوڑھا پھوس، کہن سال، بہت ضعیف

کُھٹْلے

(ہندو، عور) کان کے اوپر کے سوراخ، جو زیور کے واسطے عورتیں چھدواتی ہیں

کِیڑے پَڑی

(حقارت سے) خراب ، گندی ، بے ہودہ (عورت) .

ہائے مَیں مَر گَئی

(عور) چوٹ لگنے یا کسی مصیبت میں پھنس جانے کے موقعے پر مستعمل ۔

ہائے وَیلا

(عور) شور و غل ، فریاد ، ہنگامہ ۔

ہاتھ میں ہاتھ دینا

ایک دوسرے کو ہاتھ پکڑانا، ہاتھ میں ہاتھ تھمانا

ہانڈی

کھانا وغیرہ پکانے کے لیے مٹّی کا بنا ہوا خاص وضع کا گول برتن ، مٹی کی دیگچی

ہَپّا

(عور) بچوں اور پوپلوں کی غذا، کوئی نرم و ملائم خوراک، کھچڑی

ہَتھنی کی ہَتھنی

بڑی (عورت یا لڑکی) ، سمجھ دار اور باشعور (لڑکی) نیز موٹی تازی ۔

ہَرا پانی

(عور) رطوبت جو بچے کی پیدائش کے بعد زچہ کے جسم سے رستی ہے ۔

ہَرولا

(زنانوں کی اصطلاح) پان

ہَزار مَن کی

(عور) عزت و حیثیت والی ۔

ہَزاری عُمْر ہو

دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو

ہَفْ نَظَر

چشم بد دور، ماشااللہ، نیز آنکھوں میں خاک، حف نظر

ہَگْنی مُوتْنی بَنْد کَرْنا

(عور) بہت دہشت زدہ کردینا نیز بہت تنگ کرنا ، سخت دق کرنا

ہَگْنی مُوتْنی بَنْد ہونا

(عور)ہگنی موتنی بند کرنا (رک) کا لازم ؛ بہت خوف زدہ ہونا ؛ تنگ اور نالاں ہونا۔

ہُلاسی کی بَھٹّی میں جانا

(عور) کمائی تلف ہوجانا

ہَلْکَم

ہلکان، حیران و پریشان

ہَم اَبھی سے فاتِحَہ کے لیے ہاتھ اُٹھاتے ہیں

(عور) جب کوئی جھوٹ موٹ مرنے کی دھمکی دیتا ہے تو عورتیں کہتی ہیں

ہَمراہ رِکاب

۔ جلوس کے ساتھ ۔سواری کے ساتھ۔(شعور) کیوں نہ ہوں فتح وظفر میدان میں ہمراہ رکاب۔

ہَمکا

(عور) ہم کو، ہمیں

ہَنڈِیا بَن جانا

(عور) کھانا پکنا ۔

ہو بَیٹْھنا

بیٹھ جانا، ایک طرف بیٹھ جانا، کسی جگہ جم کر بیٹھ جانا

ہونے کے دن

(عورت) حیض کا زمانہ، ایام کے دن (آنا کے ساتھ مستعمل)

ہَٹ کی پُوری ہونا

ضد کی پکی ہونا ؛ (عورت کا) بہت ضدی ہونا ۔

ہَٹنا

(عور) مرنا ، گزرنا ، فوت ہو جانا ۔

ہَٹّی کَٹّی

موٹی تازی ، خوب مضبوط ، تنومند (عورت ، لڑکی وغیرہ) ۔

ہَڈَّو

(عورت) جس کی ہڈیاں نکلی ہوئی ہوں ، نحیف و لاغر ؛ انتہائی کمزور لڑکی ۔

ہینگا

کھیت کی جڑیں صاف کرنے کا ہل، کھیت میں پھیرنے کا پٹرا، کسانوں کا جوتی ہوئی زمین کو برابر کرنے کا آلہ، ایک لوہے کا ڈھانچا جس میں کنگھی کی طرح بہت سی نوکیں نکلی ہوتی ہیں اور اسے بیل کھینچتے ہیں اور زمین کو گوڑنے کے کام آتا ہے، سہاگا

ہِینْگُو

۱۔ (عور) بلی ، گربہ ، نکٹی ، کیونکہ عورتیں رات کو زچہ کے چلے کے اندر اس کا نام لینا منحوس خیال کرتی ہیں اس وجہ سے یہ نام رکھا گیا ۔

ہیں

ہے کی جمع ، وہ اور ہم اور آپ کے ساتھ زمانۂ حال ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے نیز واحد کے لیے بھی بطور کلمہء تعظیم مستعمل

ہَیّا

(کلمہ) (گنوار) ہَوّا، جو بچے کو ڈرانے کے لیے بولتے ہیں

یاہی

(عور) رک : یہی ، یہ ہی ، اسی

یَزِید کے ساتھ حَشر ہو

(کوسنا) خدا تمہارا بہت برا نتیجہ کرے، جہنم واصل ہو

یَگانی

(ب) امذ ۔ ایک سکہ جو محمد بن تغلق کے عہد میں رائج تھا اور درم یا فلس کا پچیسواں حصہ ہوتا تھا

یُوَتی

جوان، یوا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone