تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"میٹھی" کے متعقلہ نتائج

میٹھی

شیریں، شکریں، خوش مزہ

مِیٹھی عِید

وہ عید جس میں سویاں اور شیر خرما وغیرہ پکاتے ہیں، مراد : عیدالفطر

مِیْٹھی نِگاہ

رک : میٹھی نظر ، نگاہِ لطف و محبت ۔

مِیٹھی ہَنسی

خوبصورت مسکراہٹ ، خوش گوار ہنسی ۔

مِیٹھی نِگاہیں

میٹھی نظریں ، پیاری پیاری نگاہیں ، نگاہ ہاے لطف و محبت ۔

میٹھی باڑ پر ہونا

تلوار یا چھری کا تیز ہونا

مِیٹھی مِیٹھی باتیں ہونا

میٹھی میٹھی باتیں کرنا (رک) کا لازم ، مزے مزے کی باتیں ہونا ۔

مِیٹھی باتوں پَہ جانا

پیار کی باتوں پر دھوکا کھانا ، نرم نرم باتوں کی وجہ سے پھنس جانا ۔

مِیٹھی نِگاہ سے دیکھنا

رک : میٹھی نظر سے دیکھنا ۔

مِیٹھی چُھری زَہر کی بُجھی

دوستی کے پردے میں دشمنی ، میٹھی چھری ، زبانی نرم کلام دل میں دشمنی ، دشمن ِدوست نما ۔

مِیٹھی نِگاہوں سے دیکھنا

میٹھی چُھری

مجازاً: دشمن دوست نما، وہ شخص جو دوستی کے پیرائے میں دشمنی کرے، وہ شخص جو بظاہر دوست اور بباطن دشمن ہو، ظاہر میں خوشنما اور اصل میں مضرت رساں

میٹھی چِتون

میٹھی نظر، پیار بھری نظر، نگاہ لطف، محبت کی نظر

مِیٹھی بات

خوش گوار، دلچسپ اور مزے کی گفتگو، اچھے بول، ہمدردی کے بول، ملائم بات، نرم بات، دلچسپ بات، گفتار شیریں

مِیٹھی باس

خوش گوار بو ؛ مراد : خوش بو

مِیٹھی گَیس

وہ گیس جس میں گندھک کی مقدار نہایت کم ہو (انگ : Sweet gas) ۔

مِیٹھی ڈِش

کوئی میٹھا پکوان ، کوئی خاص قسم کا میٹھا کھانا جیسے کھیر، زردہ وغیرہ ۔

مِیٹھی دُوب

تپتیا گھاس ، تین پتوں والا پودا ، وہ پودا جس کی پتیاں تکونی ہوتی ہیں ۔

مِیْٹھی مار

وہ مار جس کا اثر بدن پر نہ ہو، گجی مار

مِیٹھی دُھن

خوش آیند آواز ، اچھی آواز ، (عموماً ساز کی) اچھی دھن ، خوش گوار راگ یا نغمہ ۔

مِیٹھی روٹی

شکر ملی روٹی جو فوج کے سپاہی چھاؤنی سے دور کارِ منصبی ادا کرنے کی صورت میں اپنے ساتھ رکھتے ہیں

مِیٹھی بولی

ملائم اور نرم زبان، شیریں زبان، وہ بولی، جس میں فصاحت پائی جائے

مِیٹھی آنچ

دھیمی آنچ ، ہلکی لو ۔

مِیٹھی جَڑی

رک : میٹھی لکڑی ، ملہٹی ، اصل السوس

مِیٹھی دھار

کم تیز دھار ، کند دھار ۔

مِیٹھی گولی

شکر یا شکرین ملا کر بنائی ہوئی ایک قسم کی مٹھائی ، ٹافی ۔

مِیٹھی رُوئی

شکر کے باریک روئی کے گالوں جیسے لچھے جو مشین سے بنائے جاتے ہیں اور جسے بڑھیا یا گڑیا کے بال بھی کہتے ہیں ۔

مِیٹھی پوئی

رک : میٹھا پوئیا ، گھوڑے کی وہ رفتار جو نہ بہت تیز اور نہ بہت سست ہو۔

مِیٹھی نَظَر

پیاری چتون، نظر عاشقانہ، محبت کی نظر، نظر لطف و محبت

مِیٹھی آواز

خوش گوار آواز ، وہ آواز جو بھلی معلوم ہو ، اچھا لحن ۔

مِیٹھی نِیند

اچھی نیند، ُپرسکون نیند، سکون کی نیند، خواب خوش، خواب راحت، سکھ کی نیند، بے فکری کی نیند

مِیٹھی گالی

وہ گالی جو ناگوار نہ گزرے (عموماً) معشوق کے منھ کی گالی، سہالی

مِیٹھی بانی

رک : میٹھی بات ۔

مِیٹھی چَری

جوار کی ایک عمدہ قسم جو بطور چارہ جانوروں کی خوراک کے لیے کثرت سے استعمال کی جاتی ہے ۔

مِیٹھی باڑھ

کند دھار، کم تیز اور خفیف باڑھ، گول دھار، موٹی دھار

مِیٹھی باتیں

دلچسپ اور اچھے بول ، مزے کی باتیں ، شیریں سخن ۔

مِیٹھی یادیں

خوش گوار یادیں

مِیٹھی مارنا

گجی مار مارنا ، اندرونی تکلیف پہنچانا ، اس طرح مارنا کہ بظاہر چوٹ ہلکی معلوم ہو ، مگر اس کا اثر زیادہ ہو ۔

مِیْٹِھی زَبان

خوش گفتاری، خوش بیانی، نرم و ملائم بات، پیاری بات

مِیٹھی لَکڑی

ملہٹی، ملیٹھی، اصل السوس، ملیٹھی نبات سوس کی جڑ کا نام ہے، چرمٹی کی جڑ

مِیٹھی مُراد

اچھا مقصد، اچھی مراد، اچھی منت

میٹھی مار دینا

۔ اندرونی مار دینا۔ اس طرح مارنا کہ بظاہر چوٹ ہلکی معلوم ہو۔ مگر اس کا اثر زیادہ ہو۔

میٹھی میٹھی نظریں

لطف و محبت کی نگاہیں، پیاری پیاری نگاہیں

مِیٹھی مِیٹھی آگ

بہت دھیمی آگ ، دھیمی آنچ ۔

مِیٹھی جَوانی

بھرپور جوانی ، اٹھتی جوانی ، عنفوانِ شباب ۔

مِیٹھی جِھڑکی

وہ تنبیہہ جو ناگوارِ خاطر نہ ہو ، ہلکی سرزنش ۔

مِیٹھی پوئِیوں

رک : میٹھا پوئیا ، گھوڑے کی وہ رفتار جو نہ بہت تیز اور نہ بہت سست ہو۔

مِیٹھی پُھوار

تھوڑی تھوڑی پھوار ، ہلکی پھوار ، خوش گوار پھوار ۔

مِیٹھی مِیٹھی آواز

۔ وہ آوازجو بھلی معلوم ہو۔ (نبات النعش) جانور میٹھی میٹھی آوازوں میں خدا کی حمد گا رہے ہیں۔

مِیٹھی مِیٹھی زَبان

پیاری خوش گوار زبان ، وہ بولی یا زبان جو نہایت فصیح ہو ۔

مِیٹھی مِیٹھی آنْچ

۔ دھیمی آنچ۔ میٹھی میٹھی آنچ ہونے دو۔

مِیٹھی مِیٹھی باتیں

شیریں باتیں، پیار کی باتیں، خوش گوار اور مزیدار گفتگو، نیز خوشامد، چاپلوسی کی باتیں

مِیٹھی مِیٹھی پُھوار

تھوڑی تھوڑی پھوار ، مدھم پھوار ۔

مِیٹھی نِیند آنا

سکھ کی نیند آنا ، چین سے سونا ، بے فکری سے سونا ۔

مِیٹھی باتوں میں دِن رات کَٹتے مَعلُوم نَہیں دیتے

اچھی باتوں یا خوش حالی میں وقت جلد گزر جاتا ہے

مِیٹھی مِیٹھی باتیں کَرنا

خوش گفتاری سے پیش آنا، مٹھارمٹھار کر باتیں کرنا، مزے مزے کی اور لطف آمیز باتیں کرنا، چاپلوسی کرنا، شیریں اور مزے دار گفتگو کرنا

مِیٹھی مِیٹھی نَظروں سے دیکھنا

پیار بھری نظروں سے دیکھنا، پیار سے دیکھنا

مِیٹھی بات کَرنا

اچھی بات کرنا ، پسندیدہ گفتگو کرنا ، دل خوش کن بات کرنا ۔

مِیٹھی باتیں کَرنا

نرمی سے بولنا ، مزے کی باتیں کرنا ، شیریں کلامی اور فصاحت سے بات چیت کرنا ۔

مِیٹھی نِیند لینا

سکون کی نیند سونا، آرام سے سونا، بے فکری سے سونا

اردو، انگلش اور ہندی میں میٹھی کے معانیدیکھیے

میٹھی

miiThiiमीठी

وزن : 22

موضوعات: لسان عوامی نسوانی یا عورت

میٹھی کے اردو معانی

  • شیریں، شکریں، خوش مزہ
  • بوسہء اطفال، پپی، چوما، پیار، بوسہ
  • (مجازاً) پُرسکون، آرام دہ
  • سست، مجہول، مٹھی
  • (مجازاً) سریلی، پُر تاثیر (عموماً آواز)
  • ہلکی، خفیف سی
  • حلیم الطبع، بردباد، دھیمے مزاج کی (عورت)
  • پیاری، خوبصورت، من موہنی
  • شستہ، صاف، فصیح (زبان)
  • نرم لہجے والی

شعر

English meaning of miiThii

  • sweet

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (میٹھی)

نام

ای-میل

تبصرہ

میٹھی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone