’’لکھنؤ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’لکھنؤ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَھل
مار ڈالنے کا عمل ، قتل ؛ دان ، نرپن.
پاد
گوز، ریح، وہ بودار ہوا، جو آہستہ یا بلند آواز کے ساتھ پیٹ سے مقعد کی راہ خارج ہوتی ہے
پالا
وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.
پانی اُٹھْنا
پانی صرف ہونا، پانی خرچ ہونا
پانی تیز ہونا
۔ (لکھنؤ) دھار تیز ہونا۔ ؎
پَتّا بولْنا
مڑا ہوا پتا منھ میں رکھ کر اس جانور کی بولی بولنا جس کو جال میں پھنسانا ہو
پَتَّھر بَرَسْنا
بہت زیادہ پتھر مارے جانا، مصیبت نازل ہونا، ستایا جانا
پَتنگ ملانا
کسی پتن٘گ کا دوسری پتن٘گ کے برابر کرنا یا دوسرے پتنگ کی طرف جھکانا
پَتَنگ ڈھا جانا
۔ (لکھنؤ) پتنگ کا بے قابو ہوکر گرجانا۔
پَتَنْگ ڈَھا دینا
بڑھے ہوے کنکوے کو گرا دینا .
پَخ پَخی چُھوٹْنا
زڑ لگنا ، جھک ہونا ، بک بک لگنا.
پِدّے کی ضامْنی
۔ (لکھنؤ) ایسے شخص کی ذمہ داری جو ناقابل اعتبار ہو۔
پَرچَخ اُڑ جانا
پرزے پرزے ہوجانا، ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا
پَرْچھا کَرْنا
قصہ مختصر کرنا ، فیصلہ کرنا، تصفیہ کرنا.
پَرْگَتْ مِلْنا
دو دلوں میں اتفاق و اتحاد ہونا
پَرْواہا
طباق کی شکل کا سلا اور بال بھرا ہوا نمدہ جو پلن٘گ کے سرھانے کی طرف پایوں کے نیچے رکھتے ہیں
پَرْیوں کا طَبَق چھوڑْنا
(لکھنؤ) پریوں کی نیاز کرکے پھول وغیرہ رکھ کے دریا میں چھوڑنا ، نذر ونیاز کرنا.
پَلّا کَرْنا
دورجانا، دورتک پہن٘چنا، جست کرنا
پَلکیں کترنا
نظر بد سے بچانا (بعض عورتیں اپنے بچوں کونظر بد سے بچانے کے لیے ان کی پلکوں کی نوکیں کاٹ دیتی ہیں)، عورتیں خوبصورت بچوں کی پلکیں نظر بد سے بچانے کے لئے کتردیتی ہیں
پَنیر جمانا
کسی بات کی بنیاد ڈالنا، کوئی ایسا کام شروع کرنا جس سے بہت سے کام نکلیں
پِٹا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پَٹاخ
پٹاخے بندوق یا تھپڑ کی آواز
پَٹّا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پَٹّی نِکالْنا
عورتوں کا سر کے بالوں کی ایک خاص طرح سے آرائش کرنا
پَٹِّیاں
پٹی، مرہم پٹی کرنا، زخم پر باندھنے کی پٹی
پُٹْکی ڈالْنا
اندھا کر دینا، آنکھیں بند کر دینا
پڑا گِرا
بیمار ، مضمحل ، معذور ؛ بے حقیقت ، ناچیز ، حقیر (اس کی جگہ گرا پڑا زیادہ مستعمل ہے).
پَڑاقا
ایک قسم کی آتشبازی جس کے چھوٹتے وقت آواز ہوتی ہے، پٹاخا
پڑھے
(لکھنؤ) پڑھا ’’میر انیس کی مرثیہ خوانی مشرق میں سے طلوع ہونے لگی تھی جب کوئی آکر تعریف کرتا کہ آج فلاں مجلس میں کیا خوب پڑھے ہیں تو انہیں خوش نہ آتا تھا (آب حیات)
پَڑْیَل
کوڑا کرکٹ، الَا بَلا، فضول اشیا
پِھر سے
دوبارہ، از سر نو، نئے سر سے
پَھرّاٹا
پرندے (یا پھر برے) کے اڑنے کی آواز
پَھنْدِیت
سدھا ہوا جانور جیسے ہاتھی یا بٹیر جو ہم جنسوں کو فریب دے کر جال میں پھنسوائے، دام گھا گھی
پُھول کَڑْھنا
پھول کاڑھنا (رک) کا لازم .
پُھوٹ
شکستگی (ٹوٹ کے تابع کے طور پر)
پُھوٹ پَھٹَک رہنا
۔(لکھنو)۔ عو۔ اَن بَن رہنا۔ جھگڑا رہنا۔ (فقرہ) خورشید مرزا اور ان کی بیگم میں آج کی نہیں برسوں سے پھُوٹ پھٹک رہتی ہے۔
پھوڑا چھیڑْنا
(لکھنؤ) پھوڑے سے تھوڑا تھوڑا مواد آنا، پھوڑے میں نشتر دینا، مجازاً: کوئی تکلیف دہ واقعہ بیان کرنا
پھوڑا لَپَکنا
پھوڑے میں جلن ہونا، پھوڑا ٹپکنا
پَہَر بَجْنا
ایک پہر گزرنے کی اطلاع کے واسطے نوبت گھنٹہ یا گھڑیال بجنا
پِیالَہ اُٹھانا
بھیک مانگنا، گداگری اختیار کرلینا
پیٹ پاٹْنا
پیٹ بھرنا، تنگی ترشی کی حالت میں یا بھوک میں جیسا برا بھلا ملے اسی کو سیر ہو کر کھا لینا، اوجھ بھرنا
تَپَک
کسی پھوڑے پھنسی یا زخم وغیرہ میں رہ رہ کر جلن اور تڑپ کی کیفیت، پھوڑے کادرد جو دم بدم اُٹھتا ہے، ٹیس، (مجازاً) اضطراب، لپک (ہونا کے ساتھ)
تِجاری
ایک بخار کا نام جو تیسرے دن سردی لگ کر آتا ہے ، باری کی تپ ، تجرا.
تَسْمِیَہ خوانی
بچے سے پہلی مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم پڑھوائے جانے کی رسم، جو قرآن مجید پڑھوانے سے پہلے ادا کی جاتی ہے، رسمِ بِسْمِ اللہِ، رسمِ مکتب
تَصَرُّفی
وہ کھانا جو نوکروں چاکروں کے لیے تیار کیا جاتا ہے.
تَلاجی
مونث۔ (لکھنو) بقولات، جن کو گھی یا تیل میں بھوٗن کر کھاتے یا گوشت میں ڈالتے ہیں
تَلْوار کا پَٹّھا
تلوار کی دھارا کا چوڑا حصہ ، سینۂ شمشیر.
تَلْوار کا گھاٹ
تلوار کا وہ حصہ جہاں سے دھار کے لیے خم شروع ہوتا ہے ، سینۂ شمشیر.
تَنْتا توڑی
(غصے یا بگاڑ میں ایک شخص کی دوسرے سے) علیحدگی، قطع تعلق، تناتنی
توپ دَم کَرْنا
توپ سے اُڑانا، تباہ و برباد کرنا، غارت کرنا.
توتِیا طُوفان جوڑنا
تہمت لگانا، جھوٹا الزام دھرنا، بہتان بان٘دْھنا
تَڑْپانا
۱. پھڑکانا ، اضطراب میں ڈالنا ، ترسانا ، بے قرار کردینا ، بے چین کرنا.
تَڑْنا
بندوق وغیرہ کی آواز، تڑاق بڑاق؛ بادل کی گرج
تَکی لَگانا
گھورنا ، دیر تک دیکھتے رہنا ، غور سے کسی طرف دیکھتے رہنا ، ٹکٹکی بان٘دھنا ؛ رک : تاک لگانا .
تیوَر بُجْھنا
نظر یا انداز سے دل کی افسردگی ظاہر ہونا، افسردہ ہونا
تیوَر جَلْنا
(کسی صدمے یا گرمی سے) آنکھوں میں روشنی نہ رہنا، بے نور رہ جانا
تیوَر مِلے ہونا
اندازِ نگاہ سے آثارِ کدورت وناگواری ظاہر ہونا
جال مارْنا
فریب دینا، چال کرنا، جال میں پھانسنا، قید کرنا، شکارکرنا
جامْدانی
(آب براری) پانی کے مٹکے رکھنے کی جگہ ، بھنڈار
خانہ.
جُگت رَنگ
(لکھنؤ) لطیفہ گو، بذلہ سنج
جَلاتَن
وہ شخص جس سےکسی کی بات برداشت نہ ہوتی ہو، تندخو، جَھلّا
جَلے تَن
حاسد، رشک کرنے والا، جلنے والا (لکھنؤ میں جلے تن کہتے ہیں)
جَموا
جامن کا درخت، جامن کا پھل، جامن جو ہلکے اودے رن٘گ کی ہوتی ہے
جُڑْوائی
جڑنے کی حالت، چسپیدگی، اتصال، جڑوانے کی مزدوری
جھالا
رک : جھال (۱) معنی نمبر ۷.
جھالْنا
ٹان٘کا لگانا، دھات کے برتن کو جوڑنا، سوراخ بند کرنا، زیور میں سالے سے جوڑ لگانا
جھاڑ کا اِزار بَنْد
ایک قسم کا ازار بند، جس کے بڑے بڑے پھندے ہوتے ہیں
حال لانا
وجد لانا، وجد میں آنا، کلام قوالی یا راگ سن کر ہو حق کرنا، لوٹ لوٹ جانا، خوشی سے جھومنا، رقص کرنا
حَقِیقَت لِکْھنا
تحریر لکھنا، خطوط لکھنا (جس کی مشق بچوں کو ابتدائی حالت میں کرائی جاتی ہے)
حولا نِکَل جانا
۔(لکھنؤ) پلیتھن نکل جانا۔ مشقّت اور محنت سے پتلا حال ہوجانا۔
خانْگی
غیر سرکاری ادارے یا نجی تعلیمی اسکول، مکتب، مدرسہ
خاک بَھرجانا
۔(لکھنؤ) اڑتی ہوئی خاک کا کسی بند مکاں میں جمع ہوجانا۔
خَرچی جانا
مردوں کا کسی طوائف کے پاس جانا
خُرْدِیا
(لکھنؤ) خُردہ فروش، ریزگاری بیچنے والا، صرّاف
خُشْکِیدَہ
تر کی ضِد، سُوکھا ہوا، خُشک
خُمْرا
مسلمانوں کی ایک ذات کا نا جو بورے اور چٹائی بنتے ہیں
خیال
کسی شے کو معرض تخیل یا ذہن میں لانے اور اس کی صورت یا کیفیت کو اس میں قائم کر نے کا عمل، تصوّر
دُھوم
(لکھنو) ایک قسم کا چکن کا کام ؛ ایک خاص وضع کی کڑھت.
رَن٘ج کھینا
(عو ؛ لکھنؤ) رنج برداشت کرنا
روزَہ چَڑْھتا
(لکھنؤ) رک : روزہ اُچھلنا.
ساغَری
(لکھنؤ) جانور، خصوصاً گھوڑے یا گدھے کی مقعد
سَبْزی فَروش
۱. ترکاری بیچنے والا ؛ کُنجڑا (لکھنؤ میں مسلمان ترکاری بیچنے والے کو کَبَڑیا ہندو ترکاری بیچنے والے کو کھٹک کہتے ہیں).
عُہ٘دَہ
منصب، مرتبہ، حکومت وغیرہ کے اہم کام انجام دینے کی خدمت
غَپّا
اڑتی ہوئی پتنگ کا جلدی جلدی کھینچنا، جلدی جلدی سے اتر جانے والا، عوام بازاری، دھوکا، ذکر، قصیب
فَتْح پیچ
عورتوں کے بالوں کی ایک طرح کی گندھاوٹ، جس میں بالوں کو بل دے کر چوٹی شکل دی جاتی ہے، چوٹی گوندھنے کا ایک طریقہ
گاڑھا وَقْت
مشکل اور مصیبت کا زمانہ، تنگی کے دن
گَت چَلْنا
گت پرناچنا، چال دکھانا، ایک انداز کے ساتھ قدم رکھنا
گُجّی گَرْمی
(لکھنؤ) برسات کی وہ گرمی جو ہوا بند ہونے سے ہوتی ہے ، حَبس .
گِد
چیل کی قسم کا ایک پرند جو اس سے بڑا اور مردار خور ہوتا ہے، کرگس، گِدھ
گَرْدَن ناپْنا
درزی کا گردن کی پیمائش کرنا
گل لالہ
سیاہی مائل گہرے سرخ رنگ کا پھول جس کے اندر سیاہ داغ ہوتا ہے، خشخاص کا پھول
گلا کاٹی
ایک قسم کا باجا جو سارنگی سے مشابہ ہوتا ہے
گَلا کَرْنا
بچوں کے حلق کے لٹکے ہوئے کوے کو انگلیوں یا رومال کی مدد سے اصل جگہ لے جانا، گلے میں رومال یا انگلی ڈال کر کوے کو اوپر اٹھانا
گُلِّی ڈَنڈا
لڑکوں کے ایک کھیل کا نام جو گلی ڈنڈے سے کھیلا جاتا ہے اس میں دولکڑیاں ہوتی ہیں ایک چھوٹی اور گول اور دوسری بڑی اور لابنی
گِلَہْرا
ایک قسم کا موٹا سوتی کپڑا
گَمْلا
ایک چوڑے مُن٘ھ کا گہرا اور مختلف سائز کا ظرف جو عموماً مٹّی کا ہوتا ہے جس میں مٹّی بھر کر پودے لگاتے ہیں
گَنڈیری دار
۱. کوئی ایسی چیز جو رنگ برنگ کی ہو ، مختلف رنگوں کا ؛ حُقے کا نیچا جس کی بناوٹ میں گریں ہوں .
گَٹگَٹانا
کوئی رقیق چیز پیتے وقت گلے سے آواز نکالنا، گٹ گٹ آواز کے ساتھ پینا
گَڑے مُرْدے اُکھاڑْنا
پرانے فتنے کو جگانا، دبی دبائی بات کو چھیڑنا
گَھر بَیٹْھنا
خانہ نشین ہونا ، بیکار بیٹھنا ؛ معطّل ہونا.
گِھرْنی
(گنوار) سر کا چکّر ، دوران سر.
گَھسَن پَٹّی
مارکُٹائی، زود کوب، دم دینا، پھسلانا، بہلانا، بہکانا
گھولَم گھالا
گھولی ہوئی افیون، گھولا، کسی سخت مشکل میں پھنس جانا
گھولے میں ڈالْنا
ٹال مٹول کرنا ، وعدے کرکرکے کسی کو دوڑانا : مشکل میں بھن٘سانا
گُھوم جانا
ایک جھلک دکھا کر گزر جانا، نظر سے پھر جانا
گُھومْنی
دوران سر، چکر، گھمیری، گھمیر
گھوڑیاں
گھوڑی کی جمع، شادی بیاہ کے موقع پر گائے جانے والے گیت
گینْد
چمڑے، کپڑے یا ربڑ وغیرہ کا وہ گولہ جس سے بچے کھیلتے ہیں اور ہاکی، کرکٹ یا ٹینس وغیرہ کے کھیل میں مختلف جسامت کا استعمال ہوتا ہے، گوئے
لالا شاہی
۔(لکھنؤ) مذکر۔ پینے کا تمباکو جو قند سیاہ کے شیر میں پکا کر بناتے ہیں۔
لالَہ
ایک نہایت سُرخ پھول جس کے درمیان سیاہ داغ ہوتا ہے ، گُلِ لالہ.
لُبْدی
کسی گیلی پسی ہوئی چیز کی گولی یا پیسٹ وغیرہ لگدی، ربڑی، لیپ، جیسے: پکے ہوئے چاولوں اور کُٹے ہوئے شیشے کا مرکب، جس سے ڈور پر مانجھا دیتے ہیں
لَپّا
(زربافی) معمول سے زیادہ چوڑا اور سنگین بناوٹ کا گوٹا جو دلہنوں کے دوپٹے کے آنچل یا پِشواز کے دامن پر ٹانکا جاتا ہے ، پلّو.
لَسَرْکا
(زربافی) ہتوڑے کی ضرب کھا کر چپٹا ہواوا تار جو قریب ۹ گرہ لمبا ہوتا ہے .
لَم پَرا
دراز پَر، لمبے پَروں والا
لوہا بَرَسْنا
تلوار چلنا، تیغ بازی ہونا، گولیاں برسنا، کَشت و خون ہونا، باہم جنگ ہونا، عظیم جنگ ہونا
لَٹ بَہَر
(ساتھ کا) مال و اسباب، ساز و سامان
مان پان
عزّت، آبرو، مان تان، مان جان
مان تان
(لکھنؤ) عزت ، قدر و منزلت.
مَچّھِیاں لینا
بوسے لینا، پیارکرنا، چومنا
مَسَلْنا
ہاتھوں سے رگڑنا ، کسی چیز کا ہاتھ سے مَل ڈالنا
مُلّو
وہ پرندہ (عموماً اُلو) جس کے ہاتھ پانو باندھ کر لاسا لگا کر جال میں ڈال دیتے ہیں تاکہ اوپر سے پرند (باز وغیرہ) اسے دیکھ کر آپھنسیں ، مُلا ۔
مُلَمْچی
برتن وغیرہ پر چاندی یا سونے کا ملمع کرنے والا، ملمع کرنے والا کاریگر، لوہے پر ملمع کرنے والا
مَن مانا
خود مختارانہ، خود ساختہ، زبردستی کا
مَنجھولی
ایک قسم کی چھوٹی ہلکی پھلکی خوش وضع بیل گاڑی ، بہلی
مُنھ جَھٹالنا
(لکھنؤ) نہار منھ تھوڑا سا کھانا کھا لینا
مُنھ کھولنا
کنایہ ہے زبان درازی اور کسی کو برا بھلا کہنے سے، زبان چلانا
مُوگرا
بڑا موتیا، دو ہرا موتیا، بیلے کی قسم کا ایک پھول، بڑا بیلا (لاط:Jasminum Sambac)
مُٹھیا
ہل کی موٹھ ، ہل کا دستہ ، مٹھا ، مقدم
مِیاں
آقا ، مالک ؛ حاکم ، سردار ، بزرگ ، والی وارث
مَیْدانی
میدان (رک) سے متعلق ، میدان سے نسبت رکھنے والا ، میدان کا
نانْگھنا
پھلانگنا، پھاندنا، عبور کرنا، پار کرنا
ناک چِھنَکْنا
ناک صاف کرنا، ناک سے ہوا گزار کر آلائش و رطوبت دور کرنا، ناک سنکنا
نِبَہرا
وہ مقام جہاں کثرت سے نیم کے پیڑ ہوں، نیم کے درختوں کا جھنڈ
نَرْکُلْ
سرکنڈے کی ایک بڑی قسم جس کے ڈنٹھل لمبے، پتلے، مضبوط اور بیچ سے کھوکھلے ہوتے ہیں، عموماً چٹائی، مونڈھے اور رسی وغیرہ بنانے میں کام آتے ہیں، نرسل، نے، سیٹھا، کلک
نَقِیب
۱۔ تشہیر کرنے والا ، منادی کرنے والا ، شہرت کرنے والا ، خبر دینے یا کرنے والا ، ڈھنڈورچی ۔
نَل کھونْچا
چھڑی جس میں سریش لگا کر چڑیاں پکڑتے ہیں
نَنِھِیال
ماں کے باپ کا گھر، ماں کا خاندان، نانا کا گھر یا کنبے رشتے والے، ماں کے والدین کا گھر یا گھرانہ، نانا نانی کا گھر
نَو سَو
گنتی میں آٹھ سو ننانویں اور ایک ، سو کم ہزار (۹۰۰) ۔
نوک رَہ جانا
ناک رہ جانا ، عزت رہ جانا ، بات رہ جانا ۔
نَک بَہنا
وہ شخص جس کی ناک بہا کرے یا بہتی رہے
نَہان
غسل ، جسم دھونا ، حمام کرنا ، اشنان
نیکی اُترے
۔(عو) (لکھنؤ) خدا کی سنوار ہو۔نیکی اترے تمہارے ڈھنگوں پر یہ کیا کردیا۔
واہی بَکنا
لغو یا فضول باتیں کرنا، جھوٹ کہنا، بیہودہ گوئی کرنا
ٹارا
(لکھنؤ) وہ کبوتر جو اُڑنے میں مضبوط ہو اور دیر تک اُڑے .
ٹَپَکْنا
بون٘د بون٘د گرنا، رسنا، چونا (بارش وغیرہ).
ٹَرْخو
(عو) (لکھنؤ) بوڑھی مبتذل عورت، ناپائیدار، پوچ، نیز وہ چیز، جو بہت تھوڑی ہو
ٹِمّا بِھمّا
(عوام) کمینے لوگ، ابرے غیرے.
ٹِکانا
کسی چیز کو کسی دوسری چیز کے سہارے رکھنا
ٹِکانی
بَہَل کی لکڑی جو جھون٘ک کے لیے لگا دیتے ہیں ؛ وہ لکڑی یا آڑ یا اڑوار جو پہیے کی دُھرے نکالنے کی صورت میں گاڑی کو سیدھا کھڑا رکھنے کے لیے دُھرے کے نیچے لگائی جاتی ہے.
ٹھاٹْھ بانْدھنا
پَٹے بازوں کے قاعدہ سے کھڑا ہونا، شان وشوکت دکھانا
ٹِھیسْرا
طعن و طنز کی باتیں، شرارت کی باتیں
ٹھیکا بَھرنا
(کسی جانور گھوڑے، شیر وغیرہ کا) اچھلنا کودنا، کدکنا
ٹِھیکْرے مُنھ پَر ٹُوٹْنا
(عو) اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جس کے مُن٘ھ پر لڑکپن ساگی باقی نہ ہو .
ڈَبَل دھیلا
(لکھنؤ) پَیسے کے نصف کا سِکّہ.
ڈَن٘ڈُوکا
(لکھنو) ٹوٹی ہوئی تلوار جس کا صرف ٹکڑا قبضہ میں لگا رہ گیا ہو.
ڈورا
(جواری) کسی شخص کا داؤ بار بار آنا اور دوسروں کو موقع نہ ملنا
ڈولا اُچَھلْنا
(حِقارتاً) ڈولی پر چڑھ کر جانا
ڈولا دینا
(لکھنؤ) امیر آدمی کو بغیرعقد کے اپنی بیٹی دینا، اپنی بیٹی کو حاکم وقت کی خدمت میں بطور تحفہ پیش کرنا
ڈولا نِکالْنا
لکھنؤ) دولھا کے گھر دلہن کو رُخصت کرنا ، وداع کرنا
ڈَھب ڈَھبانا
(لکھنؤ) پَیرنے میں ہاتھ پان٘و پان٘و مارنا
ڈَھبْلی
(لکھنؤ) لوہے کا سوراخ دار ٹکڑا جو اس غرض سے جڑ کے نیچے لگا دیتے ہیں کہ جڑ نہ بڑھے
ڈُھڈھ
(لکھنؤ) جانوروں کی دُم کے پر نکالنے کی جگہ
کاتی
سناروں کے ایک اوزار کا نام جس سے تار یا پترہ وغیرہ کاٹتے ہیں، کتّی
کاجَل گُھلّانا
آنکھوں میں سرمہ یا کاجل لگانا، آنکھوں میں گہرا گہرا کاجل لگانا
کاسْنی پوٹِیا
سفید کبوتر جس کے سینے کے پر اُودے ہوتے ہیں
کاندھا دینا
(تابوت کو) کاندھے پر اٹھانا، جنازے کو کاندھا دینا، جنازے کو دوش پر رکھنا
کانٹا
سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
کَبْڑَن
ترکاری بیچنے والی عورت، سبزی فروش عورت، کاچھن
کَپْڑا لینا
حائضہ عورت کا سیلان خون کی رکاوٹ کے لئے کپڑا بان٘دھنا
کَچّی کَرْنا
جھٹلانا، شرمندہ کرنا، کوتاہی کرنا
کَچُوہ
(لکھنؤ) ہرا کی تاکید کے لئے
کَچْیانا
شگوفے نکلنے کے آثار ظاہر ہونا
کَرْمُل
کانوں ترے جب پھول پہنا باغباں نے کان میں
بے بناوٹ کہتا ہوں کانوں میں کرمل ہو گیا
کَسا جانا
تنا ہوا ہونا، کسی چیز کا چست باندھا جانا، دبا ہوا ہونا
کَسَک اُٹْھنا
ٹیس ہونا، خلش ہونا، اچانک درد محسوس کرنا
کَشْت کی صَحْنَک
(لکھنؤ) ایک منّت، جس میں عورتیں مراد پوری ہونے کے بعد قورمہ یا قلیہ پکاتی ہیں اور چند پانوں میں رکھ کر حضرت فاطمہ زہرا کی فاتحہ کراتی ہیں
کَفْش خانَہ
اپنے مکان کو انکسار سے کہتے ہیں گویا کہ مخاطب کی جُوتیاں رکھنے کی جگہ، غریب خانہ، انکسار سے اپنے مکان کو کہتے ہیں
کَفَن کَھسوٹ
بہت لوٹنے والا، بہت منافع خور، دوسروں کا مال کھا جانے والا
کَلْوار
کلال، کلال ذات سے تعلق رکھنے والا
کَم سُوجھ
جسے اچھی طرح دکھائی نہ دے
کَمْلی کَتْھری کَرْنا
اسباب اور کپڑے وغیرہ سمیٹ لینا، مال اسباب چھین لینا، لُوٹنا، کھسوٹنا، کسی کا تمام مال واسباب چھین لینا
کَن٘جِیا
وہ دانہ جو آنکھ کے پپوٹے کے نیچے نکل آتا ہے، گوہائی، رنجن ہاری.
کَندوری
کھانا، ضیافت، دسترخوان، دعوت جو کسی تقریب کے موقع پر ہو ، (عموماً) وہ کھانا جو وسیع پیمانے پر دلہن ک طرف سے بعد نکاح کھلایا اور تقسیم کیا جاتا ہے.
کَنٹیا
۔(ھ۔ نون غنّہ۔ بر وزن بَٹْیا) مونث۔ (لکھنؤ) کانٹا کی تصغیر۔ دیکجھو کَٹْیا نمبر ۱۔۲۔
کُنْڈا
چھوٹا یا بڑا حلقہ یا وہ قوس نما کانٹا یا کڑا جس میں زنجیر ڈالتے ہیں یا کوئی اور چیز پھنساتے ہیں، بڑی کنڈی
کَوڑی پِھرنا
لوگوں کا کسی امر پر متفق ہوجانا
کُوڑے کَر ڈالْنا
۔(عم) (لکھنؤ) اونے پونے بےچ ڈالنا۔ ۲۔پرایا مال بیچ کر اس کا روپیہ اپنے فرصہ میں لانا۔
کُٹّا دیْنا
(کبوترباز) پرکٹے کبوتر کو اس غرض سے جنبش دینا کہ اس کو دیکھ کراڑتے ہوئے کبوتر آئیں
کَڑا لَگانا
چھت ڈالنا، اینٹ، چونے اور پتھر کا مکان بنانا، لداؤ کا مکان بنانا
کَڑَک بِجْلی
عورتوں کے کان کا ایک زیور، اس کی بناوٹ چاند سے مشابہت رکھتی ہے اور اسی وجہ سے اس کو 'چاند والا' بھی کہتے ہیں
کَھجُوری چوٹی
خاص وضع کی لہریا گندھی ہوئی چوٹی جس کی گندھاوٹ کھجور کے پتّوں سے بنی ہوئی پٹّی کی بناوٹ سے مشابہ ہو، مینڈھی.
کَھدْبَدانا
پکتے یا ابلتے وقت کسی مائع مادہ کا کھدبد کی آواز کی پیدا کرنا، ابلنا، پکنا، جوش کھانا، کھولنا
کُھدْنی
۱. کھدائی ، کُھدنے کا عمل ، انہدام گرایا جانا.
کَھلْنا
ناگوار ہونا، دوبھر ہونا، بوجھ لگنا، اکھرنا، بُرا لگنا
کُھٹْکی
ڈور پر پڑا ہوا چوٹ یا گھِسّے کا نشان، کُٹکی
کَھڑْ کَھڑا
وہ گاڑی، جس میں بگھی گھوڑوں کو سدھایا جاتا ہے، اس کے چلنے سے کھڑ کھڑ کی آواز پیدا ہوتی ہے
کَھڑکانا
زنجیر ہلنا دستک دینا، کنڈی کھٹکھٹانا ، زنجیر کو کسی دوسرے چیزسے ٹکرا کر آواز پیدا کرنا.
کھِیْنچ
۔ (ھ۔ نون غُنّہ) مونث۔ ۱۔(دہلی) کشش۔ کھنچاؤ ۲۔ کمی۔ قلّت۔ آج کل اناج کی بہت کھینچ ہے۔ ۲۔(لکھنؤ) پتنگ لڑانے کا ایک ڈھنگ جس میں ڈھیل دینے کی جگہ ڈور زور سے کھینچتے ہیں۔
کُہْرا
فضا میں پھیلے ہوئے یا ہوا میں تحلیل شدہ کیمیائی آلودگی کی غلاظت سے پیدا ہونے والا ماحول
کیا چُوڑیاں ٹُوٹ جائیں گی
کوئی عورت کام سے بچے تو کہتے ہیں
کِیل کا کَھٹْکا نَہِیں
ذرا بھی اندیشہ نہیں، ایسا انتظام اور رعب داب ہے کہ کوئی کیل تک نہیں چُرا سکتا
ہالوں کا تَعزِیَہ
تعزیے کو بانسوں کے ڈھانچے پر ٹاٹ چڑھا کر مٹّی چپکا دیتے ہیں اور اس پر ہالوں بوتے ہیں وہ اُگ آتی ہے تو تعزیہ خوبصورت و دلکش لگتا ہے، جو کا تعزیہ
ہَرولنا
غلے کو ہاتھ سے صاف کرنا، ارورنا، ہلورنا
ہَرِیالی
۱۔ ہرا ہونے کی حالت ، ہرا پن ، سرسبزی ، شادابی ، تراوٹ ، ترو تازگی ۔
ہُماسنا
کوئی وزنی چیز اُٹھانا تاکہ کوئی اور چیز اس کے نیچے رکھی جائے.
ہَنسلی جانا
بچے کی ہنسلی (گلے کی ہڈی) کا اپنی جگہ سے کھسک کر اوپر یا نیچے ہو جانا (جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے)
ہَڈِّیوں کا مالا ہو جانا
۔(لکھنؤ) کمال لاغر اور ناتواں ہوجانا۔
یَہاں
اس جگہ، اس مقام پر، اس طرف، اس دنیا میں، اس موقع پر