تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل" کے متعقلہ نتائج

دِل

سینے کے اندر قدرے بائیں جانب، الٹے پان سے ملتی ہوئی شکل کا اک عضو جس کی حرکت پر خون کی گردش کا مدار ہے، یہ مرکب ہے گوشت و عصب و لیف اور غشاء سخت سے اور سرچشمہ ہے حرارتِ غریزی اور روح حیوانی کا، اسی کی حرکت کے بند ہونے سے موت واقع ہو جاتی ہے، قلب

دِل کی

دل کا بھید ، دل کی بات ؛ دل کی حالت

دِل کا

پسندیدہ ؛ مرضی کے مطابق

دِلے

دِلی

جانی ، جگری ، باطنی ، خالص ، پکا جیسے : دلی دوست ، دل غم وغیرہ .

دِلا

تلوا، کف یا سول

دِل بے مایَہ

دِلوں

۱. دل (رک) کی مغیّرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل .

دِلْنا

دیا جانا ، رک : دینا .

دِل سے

ازخود اپنی طرف سے

دِل دہ

سرگرم، پُرشوق، پرعزم

دِل میں

باطن میں ، جو زبان سے نہ ہو ، جی ہی جی میں ، جیسے : دل میں کہنا ، دل میں کوسنا .

دِل رَہْنا

تسکین ہونا تسلَی ہونا

دِلَّہ

ٹائل ، کھیرے ، لو .

دِل ہونا

خواہش ہونا ، طلب ہونا ، جی چاہنا .

دِلْہَہ

رک : دلہا .

دِل کَدَہ

(مجازاً) دوستوں کی محفل، دل والوں کی صحبت

دِل جَمْع

مطمئن، بے فکر، بے پرواہ، خاطر جمع

دِل بَہ دِل

سینہ بہ سینہ، چُپکے سے

دِل زَدَہ

غم زدہ، گم رسیدہ، پژمردہ، افسردہ

دِل شُدَہ

دل کھویا ہوا، عاشق، دیوانہ

دِل گُرْدہ

ہمّت جرأت، تاب و طاقت، صبر و برداشت

دِل بَسْتَہ

دل لگا ہوا، محبت میں مبتلا، عاشق

دِلَہْنی

پٹی ، تختہ .

دِل تَفْتَہ

دل جلا، مصیبت زدہ، غمگین، رنجیدہ، عاشق

دِل خَسْتَہ

مصیبت زدہ، رنجیدہ، ملول، غمگین

دِل دَہی

ڈھارس، تسلّی، تشفّی، دلاسا، دل جُوئی

دِلیرانَہ

جراؑت کے ساتھ ، بہادری سے، بے باکانہ

دِل دادَہ

فریفتہ، عاشق، مفتوں، گرویدہ

دِل سوخْتَہ

غمگین، مصبیت زدہ، پریشان خاطر، عاشق

دِل چاہْنا

خواہش ہونا ، مرضی ہونا.

دِل ہَٹْنا

نفرت ہو جانا ، بیزاری ہو جانا ، رغبت نہ رہنا .

دِل ہِلنا

دِل چاہِیے

حوصلہ درکار ہے .

دِل سُودَہ

رنجیدہ غمگین

دِل و گُرْدَہ

حوصلہ ، ہمّت ، جرأت .

دِل گُسِسْتَہ

ٹوٹا ہوا دل، دل شِکستہ، غمگین دل

دِل نِہاد

جس پر دل مائل ہو، کوئی چیز جس کی طرف توجہ ہو

دِل گِرَفْتَہ

دِل جُو

دل ہاتھ میں لینے والا، دِلداری کرنے والا، پیارا، محبوب، مرغوب، دل آویز، دل پزیر

دِل فَسُرْدَہ

غمگین، اداس، بجھا ہوا دل، قلب مضطر

دِل ہارْنا

ہمّت ہارنا ، حوصلہ پست ہو جانا .

دِل شِکَسْتَہ

جس کا دل ٹوٹ گیا ہو، رنجیدہ آزردہ، افسردہ، مایوس، پست حوصلہ

دِل جَمْعی

بے فکری، اطمینان، سکون قلب، تسکین، تسلّی، ڈھارس

دِل ڈَھہْنا

طیبعت کا مضمحل ہونا

دِل ہِلانا

دِل پَر

دل لینے والا ، دلربا ، پیارا ، محبوب ، معشوق.

دِل خواہ

پسندیدہ، مرضی کے موافق، حسب منشا، خاطر خواہ، دل چاہنا

دِل بَرْکَنْدَہ

رک : دل برداشتہ.

دِل بَہْلاو

خوش رہنے کا ذریعہ، تفریح طبع

دِل کَبِیدَہ

غمگین، رنجیدہ، آزردہ

دِل آگاہ

دانا، ہوشیار، دانا دل، ہوشیار دل، بیدار دل، عارف کا دل، زاہد کا دل

دِل دَہَلنا

خوف کھانا، ڈرنا، صدمے خوف یا اند یشے سے دل دھڑکنے لگنا، خوف زدہ یا پریشان ہو جانا

دِل بَہَلْنا

تفریح طبع کا سامان مہیّا ہونا، وحشت دور ہونا، پریشانی رفع ہونا

دِلبر

سجن، معشوق، دلربا، من موہن، پیارا، محبوب، حبیب، پریتم

دِل باخْتَہ

پریشان، مضطر، بدحواس

دِل موہ موہْنا

لُبھا لینا ، اپنی طرف مائل کرلینا ، گرویدہ بنا لینا ، فریفتہ کرلینا .

دِل بَہْلانا

دل کو تسکین دینا، تشفی کا سامان کرنا، غم بھول جانے کی کوشش کرنا، تفریح طبع کے لیے مشغلہ اختیار کرنا

دِل ٹَھہَرنا

تسکین ہونا ، تسلّی ہونا ، قرار آنا.

دِل آزُرْدَہ

افسردہ خاطر، غمگین، ناخوش، رنجیدہ

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل کے معانیدیکھیے

دِل

dilदिल

اصل: فارسی

وزن : 2

موضوعات: تصوف

دِل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سینے کے اندر قدرے بائیں جانب، الٹے پان سے ملتی ہوئی شکل کا اک عضو جس کی حرکت پر خون کی گردش کا مدار ہے، یہ مرکب ہے گوشت و عصب و لیف اور غشاء سخت سے اور سرچشمہ ہے حرارتِ غریزی اور روح حیوانی کا، اسی کی حرکت کے بند ہونے سے موت واقع ہو جاتی ہے، قلب
  • خاطر، ضمیر، باطن، جی، قلب
  • دھیان، توجہ، خیال
  • حوصلہ، ہمّت، جرأت، شجاعت، دلیری
  • احساس، جذبات
  • ذہن، دماغ، تخیّل
  • درمیان، وسط
  • سخاوت، فیّاضی
  • مرضی، خواہش، رغبت
  • مزاج، طبیعت
  • مرکز، محور، مرجع
  • (تصوَف) لطیفۂ ربانی اور روحانی کو کہتے ہیں اور اسی کو حقیقتِ انسانی بھی کہتے ہیں کہ جو مدرک اور عالم اور عاشق اور عارف اور مخاطب اور معاتب ہے جس شخص نے کہ دل کو پایا اس نے حق کو پایا اور بعض لوگ منظر باری بھی کہتے ہیں

شعر

English meaning of dil

दिल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • शरीर के अंदर का हृदय नामक अंग, जिसकी सहायता से शरीर में रक्त का संचार होता है, कलेजा, हृदय

    विशेष - हरारत-ए-ग़रीज़ी= (चिकित्सा) शरीर की वह भौतिक ऊष्मा जिस पर जीवन आधारित है

  • मन, दिल, अंतस, जी, हृदय
  • ध्यान, तवज्जोह, ख़याल
  • हौसला, हिम्मत, साहस, बहादुरी, दिलेरी
  • अनुभूति, भावनाएँ
  • मस्तिष्क, दिमाग़, कल्पना
  • बीच, मध्य
  • दानशीलता, उदारता
  • इच्छा, चाह, कामना
  • मिज़ाज, स्वभाव
  • केंद्र, धुरा, फिर के आने की जगह

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words