زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’طب‘‘ سے متعلق الفاظ
’’طب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ زَن
(طب) بڑا برتن، مثلاً ٹب وغیرہ، جس میں نیم گرم پانی یا دواؤں کا صاف اور نیم گرم جوشاندہ بھرکر مریض کو بٹھایا جائے
آتِشَک
گرمی کی بیماری جس میں جسم پر خصوصاً زیر ناف سرخ دانے یا آبلہ نمودار ہوتے ہیں اور رفتہ رفتہ زخم یا گہرے گھاؤ کی صورت ختیار کر لیتے ہیں (ان دانوں میں سخت سوزش ہوتی ہے اور یہ ایک متعدی مرض ہے)، آبلۂ فرنگ، باد فرنگ، آتش فارسی، اپدنش
آنْسُو ڈھلک
وہ بھونری جو گھوڑے کی آنکھ کے کوئے (گھوڑے کی پیشانی یا جسم پر حلقہ کئے ہوئے بال) کے قریب ہو اور جب کان جھکایا جائے تو اس کے نیچے نہ آئے
آیورْوَیدِک
برصغیر پاکستان و بھارت کا ایک طریقۂ علاج جو ماضی بعید سے اب تک رائج ہے، ہندی طب (جس کے طبیب 'وید' کہلاتے ہیں)
اِبْتِدائے کُلّی
(طب) وہ زمانہ جس میں ہنوز مرض کا مادہ یکجا ہونے کے آثار و علامات ظاہر نہ ہوئے ہوں، جیسے تپ لرزہ میں ابتداءً قارورہ تہ نشیں ذرات سے خالی ہوتا ہے
اِبْتِداے جُزْئی
(طب) وہ زمانہ جس میں دورۂ مرض کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں ، مثلاً نوبتی بخار میں بدن کی پھریری اور کسل وغیرہ .
اَجْوائِن دیسی
زیرے سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا ایک بیج، رنگ بھورا سیاہی مائل، بوتیز انیسون سے مشابہ جو دوا میں، نیز ہاضمے کے لیے اروی وغیرہ کے سالن میں ڈالتے ہیں، اس کا پودا اور پھول سونف کے پودے اور شگوفے کے مانند ہوتا ہے۔
اَجْوانی
چھ دوائیں جو زچہ کو وضع حمل کے بعد جوش دے کر پلاتے ہیں، اجوائن، سونٹھ، خشک میووں، گھی اور شکر وغیرہ کا حریرہ جو زچہ کو پلایا جاتا ہے، اچھوانی
اَچْھوانی
چھ دوائیں جو زچہ کو وضع حمل کے بعد جوش دے کر پلاتے ہیں، اجوائن، سونٹھ، خشک میووں، گھی اور شکر وغیرہ کا حریرہ جو زچہ کو پلایا جاتا ہے
اِدْلاع
(لفظاً) زبان کا باہر نکل پڑنا ، (طب) ایک مرض جس میں زبان پھول کر اتنی بڑی ہوجاتی ہے کہ منھ میں نہیں سماتی (اسے ادلاُع اللسان بھی کہتے ہیں)
اِذْخِر
(نباتیات) سرکنڈے سے مشابہ ایک گھاس کا پودا جسے سانپ اور پچھو کا ٹھکانا سمجھا جاتا ہے، جڑ کے پاس بہت سی پتلی شاخیں پتے سرخ اور زردی مائل، سفید گچھے دار پھول، خوشبو تیز، چبانے سے زبان میں سوزش ہوتی ہے، شگوفہ اور جڑ دوا میں مستعمل، مرچیا گندہ، گندھیل
اَرُز
(لفظاً) چاول ، (طب) دو یا چار رائی بھر وزن کا چاول جسے تولنے میں باٹ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے
اَرْمال
خرفے کی طرح کی ایک خوشبو دار لکڑی، جس کا پودا ایک گز کا، پتے خاکی اور دبیز اور پھول کا رنگ آسمانی ہوتا ہے (دواؤں میں مستعمل)
اِسْتِفْراز
(لفظاً) شریک کو الگ کرنا ، بلا شرکت غیرے کوئی کام کرنا ، (طب) دوا کے ذریعے جسم سے فضلات کو خارج کرنا
اِسْتِمْرا
(لفظاً) دودھ دوہنا یا نکالنا ، (طب) غذا کا ہضم ہونا ، غذا کا ہضم ہو کر جگر اور تمام اعضا کی طرف جانا
اَسْگَنْد
انگلی کے برابر کسی قدر باریک اندر باہر سفید زردی مائل ایک جڑ کا نام (جس میں گھوڑے کے پسینے کی سی بو ہوتی ہے اور دوا میں کام آتی ہے)
اَعْصابی نِظام
(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے
اَقاقِیا
(انگریزی لفظ acacia سے معرب) ببول اورکیکر کی پھلیوں کا عصارہ یا ان کے پتوں کا نچوڑ، جو بطور دوا استعمال ہوتا ہے (اس سے چمڑا بھی دباغت کیا جاتا ہے)
اَڈِیْٹھ
رگوں یا نسوں میں پیدا ہونے والا ایک زہریلا پھوڑا جس کی سبز و سرخ رگیں کیکڑے کی ٹانگوں سے مشابہ ہوتی ہیں
بادِ زَہْر
نگینے بنانے کا ایک قسم کا پتھر جو چین کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور زرد اور سفید اور خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، دودھ میں ڈالنے سے اگر جم جائے تو اصلی سمجھا جاتا ہے اس پر بادلوں کا سا عکس پایا جاتا ہے
بارتَنْگ
ایک دوا کا نام جس کا بیج بکری کے بچہ کی زبان سے مشابہ اور مزاجاً دوسرے درجہ میں سرد و خشک ہے، جو اعضائے اندرونی کے سیلان کو روکنے کے لئے پلائی جاتی ہے
باوْ گولا
پیٹ کی ایک بیماری، جس میں ریاح گولے کی شکل میں مجتمع ہوکر پیٹ میں ہر طرف گردش کرتی ہے اور مریض درد کی شدت سے بیتاب ہوجاتا ہے، درد قولنج
بَتْرا
مویشیوں کی ایک بیماری جس میں پروا ہوا لگنے سے اس کا منھ اور گردن سوج جاتی ہے اور پیشاب زیادہ آنے لگتا ہے (جو سردی کی علامت ہے)، پر یا روگ پروا روگ
بَرْسام
پھیپھڑوں میں پانی پڑ جانے کی بیماری، جس میں بائیں پھیپھڑے پر ورم آجاتا ہے اور سینے میں درد ہوتا ہے، ورم غشاء الریہ، سینے کی جھلی میں سوزش، ذات الصدر، ذات الجنب
بُورَق
سہاگا، ایک طرح کا نمک جسے سنار زیادہ تر زیورات کی صفائی میں استعمال کرتے ہیں، بطور دوا بھی استعمال ہوتا ہے، بورہ، کچلون
بَھلِّکا
ایک پہاڑی درخت کا پھل اور وہ دانہ، جو پھل کے چھتر پر ہوتا ہے، اسے بطور دوا استعمال کرتے ہیں اور اس کے رس کا داغ نہیں چھوٹتا، کپڑوں پر نشان ڈالنے کے کام بھی آتا ہے، اس کی دھونی یا رس لگنے سے بدن سوج جاتا ہے اور اس پر نیل پڑ جاتے ہیں، جو اکثر فوجداری مقدمات میں ضرب کی شہادت کے لئے بنائے جاتے ہیں، بلادر
پَنْجَۂ مَرْیَم
ایک گھاس کا نام جو شکل میں پنجے سے مشابہ ہے (تبرکاً خوش عقیدگی کے طور پر وضع حمل کے وقت اسے پانی میں ڈال کر زچہ کے قریب رکھ دیتے ہیں تاکہ ولادت میں آسانی ہو کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی ولادت کے وقت عالم کرب میں حضرت مریم کا ہاتھ اس گھاس پر جا پڑا تھا)، مریم کا پنجا، بی بی کا پنجا
پوسْٹ مارْٹَم
عمل جراحی، موت کے بعد جسم کی طبی جانچ، (موت کا اصلی سبب معلوم کرنے کے لیے ڈاکٹری اصول کے مطابق) لاش کو چیرکراندرونی اعضا کا امتحان کے لیے تجزیہ
پیپ
(طب) جاندار کے جسم میں سفید جسیمے بہت بڑی تعداد میں ہلاک ہو جاتے ہیں ان کے ٹوٹنے پھوٹنے میں جو مادہ بنتا ہے اسے پیپ کہتے ہیں یہ سفید زردی مائل کبھی کبھی سیاہ عموماً رقیق کسی بھی پھوڑے پھنسی زخم (کان، ناک، دان٘ت) سے خارج ہوتا ہے مادہ، مواد، ریم، راد، رطوبت
تَپِ دِق
دق کے مرض کا بخار، (ٹی بی) جو اعضائے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے
تَخْطِیطِ قَلْب
مشین کے ذریعے دل کی حرکت کے نشیب و فراز کا لکیری نقشہ، جس سے دل کی دھڑکن کی کیفیت کا اندازہ لگا کر مرض کی تشخیص کی جاتی ہے
تَدْخِین
طب: تدخین (fumigation) طیران یافتہ ادویہ کا مقامی یا عمومی غسل ہے، گندھک اور پارہ اس غرض کے لیے خاص طور پر مستعمل ہیں
تَعْنِین
طب: نامرد ہونا، قانوناً و شرعاً نامردی کا اعتراف کرنا، نامردی، طبیب یا قاضی کا کسی پر نامردی کا حکم دینا، نامرد قرار دینا، جادو سے کسی کو نامرد کردینا
تَفَرُّقِ اتِّصِال
طب: زخم اور جراحت، کسی مفرد و مرکب عضو کے اجزا کے باہمی اتصال میں فرق آنا یعنی ان میں جدائی واقع ہونا، یہ صورت کبھی خارجی سبب سے ہوتی ہے جیسے عضو کا چھل جانا، چرجانا، کٹ جانا، اور کبھی داخلی سبب سے جیسے کسی عضو کا پھولنا یا سوجن وغیرہ
تَقَرُّحُ الْقَطات
(طب) ڈھڈھی کا زخمی ہونا، زخم بستری، وہ زخم جو عرصے تک بستر بیماری پر پڑا رہنے سے ڈھڈھی میں ہوجاتا ہے
تَمَزُّق
(لفظاً) پھٹ جانا، پارہ پارہ ہوجانا، کپڑے کا پھٹ جانا، (طب) کسی عضو کا پھٹ جانا یا شق ہوجانا، تشقق، انگ : Rupture
تُوثَہ
(طب) ایک قسم کا سرخ سیاہی مائل ڈھیلا گوشت جس کی شکل شہتوت کی مانند ہوتی ہے یہ گوشت عموماً زیریں پپوٹے پر لٹکا رہتا ہے لیکن بعض اوقات بالائی پپوٹے سے بھی متصل ہوتا ہے گاہے یہ خونہ ہوتا ہے جس سے ہمیشہ سرخ سیاہی مائل خون بہا کرتا ہے اور گاہے اندا ہوتا ہے جس سے کسی قسم کا خون خارج نہیں ہوتا اس کی پیدائش فاسد اور جلے ہوئے خون سے ہوتی ہے.
ثَعْلَبِ مِصْری
طب: لومڑی کے خصیہ سے مشابہ سفید رن٘گ کی ایک پودے کی جڑ جو ہندوستان یورپ اور شمالی ایشیا میں ہوتی ہے، مزے میں شیریں مگر کسی قدر تیز، دوا میں مستعمل
جان کا چھاڑ
(طب) رحم . . . کی چنٹ جھاڑ کی شکل سی پیچیدہ ہے اس واسطے اس کو جان کا جھاڑ یا مرگانی کا جھاڑ نام رکھتے ہیں.
جُدْرِین
(طب) کسی بیماری خصوصاً چیچک کا خاص تدبیر سے تیار کیا ہوا زہریلا مادہ، جس کا ٹیکا لگانے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے
جَل پِپَّلی
ایک آبی پودا جس کا درخت زمین پر بچھا ہوتا ہے، رکے ہوئے پانی اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے مزہ اس کا تیز اور کسیلا ہوتا ہے عوامی زبان میں اس کو 'پانی کا پات' بھی کہتے ہیں، جل پیپل
جُوعُ الْکَلْب
(طب) ایک قسم کی بیماری جس میں انسان کھانے کا بھوكا ہو جاتا ہے، اور ہر وقت بھوک کی خواہش رہتی ہے، جوع البقر
چوکھ
(طب) ایک جڑ، جوکرہ دار لمبی اور موٹی سی ہوتی ہے، انگلی کے برابر قسط سے کسی قدر مشابہت رکھتی ہے، رنگ اس کا خاکی تیرگی مائل ہوتا ہے اور بوتیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے، وزن میں ہلکی ہوتی ہے، اسے اکثر اونٹوں کی خارشت میں لگاتے ہیں
چِھکُر
(طب) سفید کیکر جس کا درخت بڑا اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں ، پھلی لگتی ہے جسے سانگر اور سان٘گری بولتے ہیں .
چیچَک
ایک بیماری جس میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور کمر درد ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پرسفیدی مایل ہو جاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے، جدری، سیتلا
حَبُّ السَّلاطِین
ایک درخت جو پندرہ بیس فٹ اونچا ہوتا ہے اس کے پتّے بینگن کے پتوں کو طرح، پھول سفید زردی مائل، پھل جمالگوٹ پھلیوں میں ہوتا ہے، خام حالت میں اس کے اوپر کا چھلکا سبز اور پک کر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، مغز کو دو پھانکیں جن کے درمیان ایک پتلا سا پردہ ہوتا ہے، دست آور ہے آتشک، کوڑھ اور امراضِ جلدی کو نافع ہے، اجیپال، جمال گوٹا
حَبُّ الْمُلُوک
ایک درخت جو پندرہ بیس فٹ اونچا ہوتا ہے اس کے پتّے بینگن کے پتوں کو طرح، پھول سفید زردی مائل، پھل جمالگوٹ پھلیوں میں ہوتا ہے، خام حالت میں اس کے اوپر کا چھلکا سبز اور پک کر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، مغز کو دو پھانکیں جن کے درمیان ایک پتلا سا پردہ ہوتا ہے، دست آور ہے آتشک، کوڑھ اور امراضِ جلدی کو نافع ہے، اجیپال، جمال گوٹا، حب السلاطین
حَرْمَل
ایک مشہور گھاس یا بوٹی جس کو فارسی میں اسپند بھی کہتے ہیں اور دھونی کے کام بھی آتی ہے، اس کے بیجوں سے سرخ رنگ نکلتا ہے، فارسی میں اسے اسپند کہتے ہیں، کالا دانہ، اسپند
خُون کی کَمی
(طب) ایک مرض جس میں جسم انسانی میں معیار کے مطابق خون کی پیدائش بہت کم ہو جاتی ہے ، نقر اندم ، کم خونی .
داءُ الرَّقْص
(طب) مرضِ رقص، ایک بیماری جس میں مریض کے جسم کے ایک یا دونوں جانب کے اختیاری عضلات میں بلا ارادہ غیر منتظم حرکات واقع ہوتی ہیں، ارتعاش ، رعشہ.
داءُ الْکَلْب
(طب) باولے کتے کی بیماری، ایک مہلک اور مُتعدی بیماری جو انسان میں باولے کتے وغیرہ کے کاٹنے سے ہو جاتی ہو، آب ترسی
دُودھ کی کھانْڈ
(طب) وہ شکر جو دودھ کو پھاڑنے کے بعد اس کے بچے ہوئے پانی کو خشک کرنے سے حاصلِ ہوتی ہے.
ذاتُ الْجَن٘ب
درد جو پسلیوں کی اندرونی سطح پر منڈھی جھلّی کے متورم ہونے سے ہوتا ہے، ورم غشاء الریہ، ذات الصدر
ذاتُ الصَّدْر
ایک بیماری جس میں بائیں پھیپھڑے پر ورم اور سینے کی درمیانی ہڈی سے متصل حصے پر بھی ورم ہو جاتا ہے، پھیپھڑوں میں پانی پڑ جانے کی بیماری، ورم غشاء الریہ، سینے کی جھلی میں سوزش، ذات الصدر، ذات الجنب
ذِنَبَہ
(طب) پُھنسیاں یا دانے، جو اکثر چہرے اور ناک میں مادّہ سل سے پیدا ہوتے ہیں اور جلد بڑھتے اور پھیلتے ہیں
رامَک
(طب) مخلف اجزا سے تیار کردہ ٹکیاں ، رن٘گ اُن کا سِیاہ ہوتا ہے ، جالینوس اِن کا مُوجدِ اوّل ہے ، یہ چیز قابض ہے ، خشکی پیدا کرتی ہے ، معدہ اور آنتوں اور جگر کو قوت دیتی ہے.
رُوسُخْتَج
طب: سوختہ تانبا جو گندھک اور نمک لاہوری کے ذریعے تانبے کے ورقوں کو جلا کر کے تیّار کیا جاتا ہے جس سے خضاب بنتا ہے
سِتاوَری
طب: بکچی سُومْراجی، بوزیدان کا دوسرا نام، نفع میں سورنجان جیسا قوت تریاقیہ رکھتا ہے، ایک جڑ جو کھانوں میں بھی مستعمل ہے.
سَتِّیاناسِی
(طب) اون٘ٹ کٹارہ ، لالۂ حمرا ، شقائق النعمان ، اس کی بہت سی اقسام ہیں ، گانٹھ دار ستیاناسی کُل اس نبات کی مورثِ اعلیٰ ہے اس کے پیڑ بنگال سے پنجاب تک ، پنج محلا اور مارواڑ تک ہوتے ہیں. دو ڈھائی فِٹ اُون٘چا پودا، پتّے پھل اور شاخیں سب حِصّوں پر کانٹے ہوتے ہیں . ایک قِسم میں پِیلے رن٘گ کے پھول لگتے ہیں، پھل ایک ڈیڑھ اِنچ لمبا ہوتا ہے اس کے تمام اجزا کا جوشاندہ پینے سے پیشاب کی نالی کی سوزش کم ہوتی ہے. پیشاب زیادہ آتا ہے کھال کا زخم بھرتا ہے . لاط:(Anemone Coronaria)
سَرْد و تَر چادَر کا لَف
(طب) مریض کا بُخار اور ہذیان کم کرنے کا ایک علِاج جس میں دو کمبل بچھا دیے جات ہیں اور تکیہ کو ڈھان٘پ دِیا جاتا ہے - ایک چادر کو تر کر ک اُن کے اُوپر بچھا دیا جاتا ہے - مریض کے کپڑے اُتار کر چادر پر چت لِٹا دیا جاتا ہے - اس کو چادر اور کمبلوں میں مضبوطی سے لپیٹ دیا جاتا ہے . منْھ کُھلا رکھا جاتا ہے تھوڑی دیر سرد محسوس ہو کر مریض کو ایک خوشگوار گرمی محسوس ہونے لگتی ہے جس کے بعد افراط سے پسینہ آتا ہے اس سے تپش ، ہذیان اور چڑچڑاین کم ہو جاتا ہے.
سَرْسام
ورم دماغ کا مرض جس میں شدت کا بُخار ہوتا ہے اور مریض واہی تباہی بکنے لگتا ہے، اس مرض میں دماغ کے ایک یا دونوں پردوں یا صرف جوہر دماغ میں ورم ہو جاتا ہے، بے ہوشی میں بولنا
سَعْفَہ
(طب) گنج ، ایک قسم کے قروح (زخم) جو بالعموم سر اور منہ پر اور کبھی تمام بدن میں بالوں کے مسامات پر پیدا ہوتے ہیں ابتداً میں متفرق سخت پھنسیاں ہوتی ہیں ، یہی پھنسیاں جب زخموں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں تو ان کو سعفہ کہتے ہیں .
سَفید جَسِیْمَہ
(طب) خون میں شامل سفید ذرّہ بعض جسیمے بے رن٘گ یا سفید رن٘گ کے ہوتے ہیں اور ان کی کوئی مقررہ شکل نہیں ہوتی، یہ اپنی شکل ہر وقت تبدیل کرتے رہتے ہیں ان کو سفید جسیمے (White Blood) کہتے ہیں
سَنْدَن٘ش
طب: سندنش اوزار ۱۵ انگل لمبے ہوتے ہیں، یہ دو قِسم کے ہوتے ہیں، اوّل وہ جن کے پہلے حصّہ میں کیل لگی ہوتی ہے، دوم کُھلے منھ والے، اُن سے گوشت میں گُھسا ہوا شِیشہ نِکالا جاتا ہے
سَن٘گِ جَراحَت
دودیا رن٘گ کا، سنگ مرمر سے مشابہ، چکنا ملائم مگر بہت نرم قسم کا پتھر اس کو پیس کر زخم پر ڈالنے سے فائدہ ہوتا ہے، سنگ زخم ، حجر اعرابی
سُنْڈ
(طب) زنجبیل ، جَن٘جْبیر ، سون٘ٹھ ، خشک ادرک ، مزہ تیز ، رنگ ہلکا پیلا ، ادویات اور کھانوں میں مستعمل ، بعض لوگ اس کے پتّے بھی کھاتے ہیں.
شادَنْج
طب: پتّھر کی ایک قسم جو آنکھوں کی تکلیف میں بطور دوا استعمال ہوتا ہے، شکل عدسی اور رنْگ مختلف ہوتے ہیں مگر سرخ رنْگ بہتر ماناگیا ہے، ہندوستان میں اور ایران کے بعض پہاڑوں میں ملتا ہے، حجر ہندی
شِرْیان
چھوٹی چھوٹی رگیں، نبض، متہرک یا جہندہ رگ، وہ رگ جو دل سے بدن میں خون پہنچاتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی رگیں جو ہر ایک رگ کے نیچے ہوتی ہیں اور ان میں خون سے زیادہ روح ہوتی ہے
شقَاقُل
طب: شلجم یا جنگلی گاجر کے قسم کی ایک جڑ جو چھوٹی گاجر کے مشابہ سفید مائل بہ زردی اور لیسدار ہوتی ہے مزہ قدرے شیریں ہوتا ہے قدیم سے دوا کے طور پر مستعمل ہے، دو دھالی، ایک گانٹھ جو دوا کے کام آتی ہے، شقاقل مصری
شَکَرِ سُلَیمانی
(طب) شکر کی وہ قسم جس میں شکر سفید (رک) کو دوبارہ صاف کر کے برتن میں ڈال کر جما لیا جائے.
شَہْد کی نَبِیذ
(طب) شہد ملا کر تیار کی گئی ایک قسم کی نشہ آوار دوا جو سردی ضعف اور اعصاب کے امراض جیسے فالج، لقوہ، رعشہ کے لیے مفید ہے.
شَیبَہ
(طب) ایک روئیدگی جس کی شاخیں سفید ہوتی ہیں اور پتّوں کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے جن پر غباری رواں ساہ جما ہوتا ہے طبّی خواص میں نزلے کا مواد اور فضلات دور کرتی ہے اس کے لیپ سے بلغمی اور ریاحی درد مٹ جاتا ہے Artemisia Arbore Scens
شِیتلا
(ہندو) ایک دیوی کا نام جس کو سیتلا کی بیماری کا مالک خیال کیا جاتا ہے، 'شیتلا' بھی لکھا جاتا ہے، چیچک کی دیوی، شیتلا ماتا، دیگنبرا
شَیلَم
(طب) منمنا ، کل گیہواں ، گندم دیوانہ ، گیہوں کے کھیت میں ایک پودا اُگتا ہے جس کا دانہ گیہوں کی طرح کا ہوتا ہے مگر جَو سے چھوٹا رنگ سرخی مائل سیاہ اور مزہ تلخ ، بطور دوا استعمال ہوتا ہے بالخصوص مدہوش اور سُن کرنے نیز تحلیل ورم کے لیے ، ایک گھاس جو دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے.
صِلایَہ کَرنا
(طب) کھرل یا سل بٹّے پر پیسنا ، (برادے یا پورڈ وغیرہ کو) ، پانی یا شربت وغیرہ میں حل کرنا.
ضُعفِ ہاضِمَہ
ہاضمے کی وہ حالت جس میں کھانا اچھی طرح نہ ہضم ہو سکے، ہاضمے کی خرابی، بدہضمی، معدہ کی گرانی یا خرابی، سوءِ ہضم، فسادِ ہضم، ہضمِ ناقص، تخمہ
طِبْ
صحت و مرض کی تشخیص اور علاج کا عِلم، جسمانی علاج کا طریقہ، جسمانی علاج (عموماً قدیم یونانی حکما کے وضع کردہ اصول پر)، دواؤں سے علاج کا فن (عموماً مرکبات میں 'ب' پر تشدید مستعمل ہے)
عاصِرَہ
وہ عضلہ جو جسم کے کسی منفذ و مخرج پر قائم ہو کر اس کی رطوبات و فضلات کے نچوڑنے اور رفع کرنے میں مدد دیتا ہے، عاصر کی تانیث
عُرُوقُ الْعُرُوق
(طب) رگوں کی رگیں، وہ باریک رگیں جو کسی بڑی رگ کی پرورش کے لیے اس کی دیوار میں پھیلتی ہیں
عُرُوقِ جاذِبَہ
(طب) وہ باریک نالیاں جو آنتوں سے کیلوس یعنی خلاصۂ غذا کو جذب کر کے اور لمف (رطوبت طلیہ) اور دیگر لطیف رطوبات کو تمام جسم سے جذب و جمع کر کے خون میں پہنچاتی ہیں
عُرُوقِ دَاْخِلَہ
(طب) وہ رگیں جو بدن کے ندر قدرے گہرائی میں واقع ہیں نیز وہ عروق جاذبہ جو غدد جاذبہ میں داخل ہوتی ہیں
عُرُوقِ شَعْرِیَہ
(طب) بال کی مانند باریک رگیں، وہ باریک رگیں جو معدے اور جگر کے درمیان حائل ہیں نیز وہ باریک رگیں جو اعضا کو خون دیتی ہیں
عُرُوقِ ضَاْرِبَہ
(طب) پھڑکنے والی رگیں، مضطرب رہنے والی رگیں، شریانیں ہر وقت سکڑتی اور پھیلتی رہتی ہیں اور اس وجہ سے ان کو عروق ضاربہ (مارنے والی رگیں) کہا جاتا ہے
عُرُوقِ لِمْف
(طب) وہ عروق جاذبہ جو تمام بدن اور اعضاء اندرونی سے لمف وغیرہ رطوبات کو جذبہ کرتی ہیں (لمف، جسم کی ایک شفاف خفیف زرد رنگ کی رطوبت ہے)
عُرُوْقِ مَْاسَاْرِیقا
(طب) چھوٹی چھوٹی باریک اور سخت رگیں جو اسفل معدہ اور اکثر امعاء سے متصل ہیں اور کیلوس کو معدہ اور آنتوں سے جذب کر کے باب الکبد کی طرف لے جاتی ہیں جہاں سے وہ جگر میں جذب ہوجاتا ہے
عَصَب
پے، پٹّھا (پٹّھے یا اعصاب ایک قسم کے سفید باریک ریشے ہیں جو دماغ اور حرام مغز سے نکل کر تمام جسم میں پھیلتے ہیں اور حس و حرکت اور حواس خمسہ سب انھیں سے متعلق ہوتے ہیں)
عَصَبی نِظام
(حیاتیات) کسی عضویے میں موجود تمام عصبی خلیے اور عصبی نسیجات بشمول دماغ، حرام مغز، اعصاب و عصبی مراکز
عُطاش
(طب) پیاس کی بیماری : اس میں مریض کو بار بار پیاس لگتی ہے اور جتنا بھی پانی پیا جائے پیاس نہیں بجھتی
عَفِن
(طب) وہ رطوبت دارچیز، جو حرارتِ غریبی کے اثر سے فاسد و بدبودار ہوگئی ہو لیکن اس کی نوعیت ابھی باقی ہو
عِلاج بِالضِّد
وہ طریق علاج، جس میں ہر اس مرض کے لئے علاج مقصود ہو، اس قسم کی دوا تجویز کی جاتی ہے، جو اپنی ذاتی تاثیر کے لحاظ سے مرض کی کیفیت کے خلاف ہو، یعنی ضد ہو مثلاً قبض کے لئے مسہل اور اسہال کے لئے قابض ادویہ استعمال کرائی جاتی ہیں، ایلوپیتھی، ڈاکٹری علاج
عِلاج بِالمِثل
ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیو پیتھی
عَمَلِ قَدْح
(طب) موتیا بند میں کیا جانے والا ایک عمل جس میں فرنیہ میں پُتلی کے سامنے سوئی چبھو کر رطوبت جلہدیہ کو پیچھے کی طرف رطوبت زجاجہہ میں گرا دیتے ہیں جہاں وہ جذب ہوتی رہتی ہے ۔
عَکْرب
بعض اس کو جنگلی حرشف کی قسم سے جانتے ہیں، کہتے ہیں کہ صحرائی سرسوں ہے مگر دونوں میں فرق ہے، عکرب کا بیج سفید و مستطیل ہوتا ہے، بھوننے سے مزدہ دار ہو جاتا ہے قہوے میں ملا تے ہیں، بیج بطور دوا بھی مستعمل ہے
غُدُودِ دَرَقِیَّہ
طب: ایک ڈھال کی شکل کی گلٹی جو قصبۃ الریہ (پھیپھڑے کی نالی) کے بالائی حصّے کے سامنے واقع ہے، اس غدود کی کوئی نالی نہیں ہوتی، گھیگھا کی بیماری اسی غدود کے بڑھ جانے سے ہو جاتی ہے
فادْ زَہْر
سانپ کا زہر، تریاق، زہر کے اثر کو زائل کرنے والا، ایک قسم کا پتھر جو بعض حیوانات کی کھیری یا آنت میں پایا جاتا ہے اور زہر کو زائل کرتا ہے (یاد زہر سے معرب)
فاسِخ
تباہ اور فاسد کرنے والا یا ہونے والا ، بیغ وغیرہ کا فسخ کرنے والا ، ارادے اور قصد کا توڑنے والا.
فَسادِ ہَضْم
(طب) قوّتِ ہاضمہ کا خراب ہو جانا، ہضم میں فتور آ جانا، کھانا اچھی طرح ہضم نہ ہونا، بدہضمی
فِضِّیِّت
(طب) چاندی کی بیماری نیز اس کا اثر ، یہ مرض چاندی یا اس کے مرکّبات کے زیادہ عرصے استعمال کرنے سے پیدا ہو جاتی ہے ، اس میں جلد کی رنگت نیلگوں یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے ، لبوں ، نتھنوں اور آنکھ کے پپوٹوں کا رنگ بھی نیلا ہو جاتا ہے.
قُولَنْج
(طب) پسلیوں کے نیچے ہونے والا درد، وہ شدید درد جو قولون نامی آنت میں پیدا ہوتا ہے، انسانوں اور گھوڑوں وغیرہ کے پیٹ کا شدید درد
قُولُونِ صاعِد
(طب) قولون کا اوپر چڑھنے والا حصہ ، قولون کا پہلا حصہ جو دائیں جانب کے کولھے سے اوپر کی طرف جگر تک چڑھتا ہے.
قُوَّتِ ماسِکَہ
ٹھہرانے والی قوت، روکنے والی قوت، وہ قوت جو غذا کو معدے میں محفوظ رکھتی ہے، اسی قوت سے غذا معدہ و امعاء میں کئی گھنٹے تک رکی رہتی ہے
قُوَّتِ مُتَخَیِّلَہ
وہ قوت، جو محسوس چیزوں کی صورتوں کو ذہن میں محفوظ رکھتی ہے، دماغی قوت، جس سے انسان غیر حاضر چیزوں کا نقش دل میں بناتا ہے، وہم، خیال، ذہن کی تخلیقی قوت
گَج پُٹ
دھاتوں کے پھونکنے کا ایک طریقہ جس میں سوا ہاتھ لمبا سوا ہاتھ چوڑا اور اسی قدر گہرا گڑھا کھودتے ہیں اور اس میں گوبر بجھا کر آگ دیتے ہیں نیز وہ گڑھا جو اس طریقے کے لیے کھودا جاتا ہے
گَرْدَن توڑْ بُخار
(طب) دماغ کے پردوں کی سوجن اور سوزش، التہابِ سحائی، بخار کی ایک قسم جس میں گردن اکڑ جاتی ہے
گِلِ فارَسی
(طب) ایک مٹی جو سفید زردی مائل خوشبودار ہوتی ہے ، بعض اس کو گُلِ اصفہانی ، بعض گُلِ نیشاپوری ، بعض گُلِ خراسانی جانتے ہیں ، بعض کہتے ہیں کہ یہ ملتانی مٹی ہے .
گِلِ مُصْطَگی
(طب) ایک قسم کی مٹّی جو آگ سے جلے ہوئے زخم پر لگانے پر مفید ہے ، زخم کا گوشت پیدا کرتی ہے .
گِلِ کَرْمی
(طب) ایک کالی مٹّی جو جھائیں اور کُھجلی رفع کرتی ہے اس کے لگانے سے پرانے اور نئے پھوڑے اور زخم بھر جاتے ہیں .
گُوہانْجْنی
آنکھ کی وہ پھنسی جو پلک کے نیچے ازروئے روایت گوہ کو ٹوکنے سے نکل آتی ہے، بلنی، انجن ہاری، کنجیا، دہلی میں گُوہائی ہے
گُھنگْچی
سرخ اور گول کالے منہ کا بیج جو تسبیح کے دانے کے برابر ہوتا ہے یا اس کا پودا جس کی بیل موٹی ہوتی ہے، جنگلوں میں اونچے اور بڑے درختوں پر جھاڑی کی شکل میں پھیلی ہوتی ہے، پھولوں کے جھڑ جانے پر مٹر کے دانے کی طرح کے پھل گچھوں میں لگتے ہیں اور سردی کے موسم میں پھٹ جاتے ہیں اور جن کے اندر سرخی مائل تخم ظاہر ہوتے ہیں، سفید رنگ کی گھنگچھی بھی ہوتی ہے، جس کے دہانے پر کالا داغ نہیں ہوتا، ملیٹھی یا جیٹھی اسی گھنگچی کی جڑ ہے، اس سے سونا تولتے ہیں، سرخ رَتّی، رتّی، گونگچی
لَحْمَہ
(طب) گوشت کا ٹکڑا، نیز نرم اور سُرخ اُبھار یا افزونی، جو ملتحمہ پرعموماً اندرونی گوشۂ چشم میں پیدا ہوجاتی ہے، ظفرہ کی ضد (جو سفید اور سخت ہوتا ہے)
مائِیں
(کتائی) پرانی وضع کے چرخے کے چاک کے پاکھوں کے درمیان چارپائی کی ادوان کی شکل کی ڈوری کا تنا ہوا جال جس پر مال چڑھی رہتی ہے
مالْتی بَسَنْت
ایک کشتہ جو سونے کے ورق اور موتیوں سے تیار کیا جاتا ہے، تپ دق اور تپ کہنہ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے
مُبَرسَم
طب: صاحب برسام، جس کو برسام کا عارضہ ہو، چھاتی کی سوجن، سینے کا درد، پھیپھڑوں میں پانی بھرجانا، یہ لفظ طب کی کتابوں میں مستعمل ہے
مِجَس
طب: چھونے کا آلہ، وہ مخصوص آلہ یا سلائی جو کسی طبعی یا غیر طبعی تجویف میں کسی غیر جنس کے چھونے یا ٹٹولنے کے لیے ڈالا جاتا ہے، نبض پر حکیم کے ہاتھ رکھنے کا مقام، ناڑی دیکھنے کی جگہ
مُجَنَّح
(طب) وہ شخص جس کے شانے گوشت سے خالی ہوں اور پشت کی طرف نکلے ہوئے ہوں اور سینہ تنگ ہو ، ایسے لوگ اکثر مرض سل میں مبتلا ہو جاتے ہیں
مُحَلِّلات
(طب) اخلاطِ غلیظہ اور ریاح وغیرہ کو تحلیل کرنے والی چیریں یا دوائیں(جدید دوا سازی) وہ دوائیں جو دوسری دواؤں کو حل کریں
مُخَدِّر
طب: سن کر دینے والی، بے حس و حرکت کر دینے والی، نیند لانے والی، خواب آور (دوا وغیرہ) بدن کو سست اور سن کرنے والی چیز، بے ہوش کر دینے والی دوا وغیر، سُلایا ہوا، سست اور سن ہوا بدن
مُخَشِّن
(طب) خشونت یا کھردرا پن پیدا کرنے والی دوا ، وہ دوا جو اپنی شدت قوت اور تجفیف سے عضو کی سطح ظاہری کو کھردرا کر دے جیسے خردل
مُدِرّات
جمع مدرہ کی، پیشاب لانے والی دوائیں، وہ دوائیں جن سے پیشاب سہولت سے آئے یا رکا ہوا پیشاب جاری ہوجائے، پیشاب اور دیگر رطوبات کو جاری کرنے والی دوائیں
مَدَن مَسْت
ایک پھول جو چنپا کی قسم کا ہوتا ہے جس کی خوشبو کٹھل سے ملتی جلتی لیکن بہت تیز اور اچھی ہوتی ہے
مَرابِض
(طب) آنتوں کی بندشیں ، یہ باریطون کی چنٹیں ہیں جو آنتوں کو ریڑھ کے ساتھ مربوط کرتی ہیں ، ان کے درمیان سے عروق و اعصاب گزرتے ہیں
مَرارَہ
(طب) صفرا یا پت کی تھیلی جو ناشپاتی کی شکل کی ہوتی ہے اور جگر کے داہنے حصے کی زیریں سطح پر لگی رہتی ہے، یہ دو انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ہوتی ہے، پتا، زہرہ
مَرَسَطُس
(طب) ایک درخت جو قد ِآدم تک بلند ہوتا ہے اس کے پتے بال کی طرح باریک اور آپس میں لپٹے ہوئے ہوتے ہیں اور اسمیں چپکتی ہوئی اور شہد کی طرح گاڑھی رطوبت ہوتی ہے
مَرَق
(طب) پیٹ کا ملائم حصہ، پیٹ کا وہ مقام جہاں کا گوشت پتلا ہوتا ہے اور یہ مقام دونوں طرف کی آخری پسلیوں سے کولھے تک ہوتا ہے
مِرَنگی
(طب) ایک پودا جس کا تنا چھوٹا اور شاخیں انار کی طرح بکھری ہوئی ہوتی ہے ، چیگنڈی ، دواء ً مستعمل ۔
مَروڑ پَھلی
(طب) ایک پیڑ، نیز اس کی پھلی جو پیچ لڑی کی طرح بٹی ہوئی ہوتی ہے، اس کا طول ڈیڑھ دو انچ کا ہوتا ہے، ان پھلیوں کے گچھے لگتے ہیں اور یہ مروڑ کی دواؤں میں استعمال ہوتی ہے (لاط : Helicteres Isora)
مَرہِیطُس
(طب) دواء ً مستعمل ایک سیاہ پتھر جس پر خطوط ہوتے ہیں وزن میں ہلکا ہوتا ہے ، بعض کا رنگ لاجوردی ہوتا ہے ، تین جو کے وزن برابر پینے سے دل کا درد جاتا رہتا ہے
مَرْیَم کا پَنجَہ
(طب) شکل میں پنجے سے مشابہ ایک گھاس کا نام، جس پر ازروئے روایت حضرت مریم نے حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے وقت اپنا پنجہ مارا تھا، یہ گھاس پانی میں بھگو کر حاملہ عورتوں کے پاس رکھتے ہیں، جس سے بچہ جننے میں آسانی ہوتی ہے، پنجۂ مریم، بی بی کا پنجہ
مُصْلِح
صلاح حال کرنے والا ، درست کرنے والا ، برائیاں دور کرنے والا ، نیکی کی طرف لانے والا ، نقص دور کرنے والا ، عیوب دور کرنے والا ، ریفارمر ۔
مَصُوص
طب: مرغ مسلم یا کبوتر کا بچّہ جو اس طرح سے پکایا جاتا ہے کہ اس کے پیٹ میں مصالحہ وغیرہ بھر کر اس کو سرکے میں بھونا جاتا ہے، میٹھے سیخ کباب جو مرغی کے چوزے یا بڑی مرغی یا حلوان کے گوشت میں خرفے یا کاسنی یا پالک کے پتے ملاکر پکایا جاتا ہے، شیرینی کے لیے اس میں کھانڈ ڈالتے ہیں
مُضاعَفَہ
(طب) مرض میں پیچیدگی سے ایک مرض سے دوسرا مرض پیدا ہو جانا، عرض، وہ درد سر جو بخار کے تابع ہو کر لاحق ہو
مَعَد
(طب) شانوں کا گوشت ؛ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد میں سے ایک جو عدنان کے فرزند تھے نیز کئی قبیلوں کا نام
مُعَرّقات
(طب) وہ چیزیں یا دوائیں جو اپنی قوت تاثیر سے جلد کے مسامات سے پسینا جاری کرتی ہیں (Diaphoraties) ۔
مُغَذّی
(طب) طاقت ور غذا پہنچانے والا ، غذا کے ایسے اجزا دینے والا جس سے جسم طاقت ور ہو نیز وہ اجزا یا حیاتین جو قوت بہم پہنچائیں
مُغَرّی
(طب) وہ دوا جس میں اس قسم کا لیس ہو جو رگوں کے منھ پر چپک کر انھیں بند کردے اور مانع سیلان ہو ، چپکنے والی یا لیسدار دوا
مَغْص
طب: پیٹ کا سخت درد اور مروڑ جس میں قولنج کے برخلاف تمدد اور تناؤ نہ ہو، اس میں قولنج کی طرح قبض کا ہونا بھی ضروری نہیں، وہ درد جو چھوٹی آنتوں میں ہو اور قولون، نامی آنت میں نہ ہو، درد قولنج
مُفَتِّت
(لفظاً) توڑنے والا ، ریزہ ریزہ کرنے والا ؛ (طب) وہ تفرق ِاتصال جس سے ہڈی چور چور ہوجائے نیز پتھری کو ریزہ ریزہ کرنے کی دوا ؛ تپ دق کا تیسرا درجہ جس میں رطوبت ثالثہ فنا ہونے لگتی ہے ۔
مُفَتِّح
(لفظاً) کھولنے والا ، انشراح کرنے والا ؛ (طب) نرم کرنے والا ، قبض دور کرنے والا ؛ گھلانے والا ، سدوں کو خارج کرنے والا (غذا یا دوا وغیرہ) ۔
مِقیاسُ الحَرارَت
حرارت یا بخار کی مقدار ناپنے کا آلہ، اس آلہ میں پارہ استعمال ہوتا ہے، گرمی کی وجہ سے پارہ گرم ہو کر پھیلتا ہے اور سردی کی وجہ سے سکڑتا ہے، اس کے اتار چڑھاؤ ہی سے درجۂ حرارت معلوم کیا جاتا ہے، حرارت پیما، تھرمامیٹر
مَلْبَنَہ
دودھ کا ذخیرہ ، دودھ کا کارخانہ ، انگریزی (Diary Farm)کا ترجمہ ؛ نیز وہ روئیدگی جو مویشیوں کو دودھ زیادہ دینے کے لیے کھلائی جاتی ہے .
مُلْزِق
(لفظا ً) چپکانے والا، جڑا ہوا،چسپاندہ، (طب) چپکانے والی دوا، (طب) جسم کا وہ جوڑ جس میں ایک ہڈی کا کنارہ دوسری ہڈی کے کنارے سے بغیر دندانوں کے ملا ہوا ہو، ملا ہوا جوڑ، چسپاں جوڑ
مِلْقاط
(طب) چمٹی جس کی نوک سے کوئی چیز پکڑ کر اٹھائی جائے یا بال وغیرہ اس میں دباکر اُکھاڑا جائے ، موچنا ۔
مَلُوخیا
(طب) عرب کا ایک خوش ذائقہ ساگ جو جونک کے درخت ، پھل اور پتوں بلکہ لیس تک سے مشابہ ہوتا ہے ، بتھوا۔
مَلِیلَہ
(طب) بخار کی آمد جس میں اعضا شکنی ، کسل مندی اور بے خوابی ہوتی ہے ، پنڈا پھیکا ہونے کی کیفیت نیز ہڈیوں میں پوشیدہ بخار کی حرارت ۔
مَمِیرا
ہلدی سے مشابہ مگر قدرے پتلی ایک جڑ، بینائی کے لیے بطور دوا مستعمل، (مامیران کا بگڑا ہوا) ایک دوا کا نام، جس کا استعمال آنکھ کی بینانی کے لئے مفید ہے
مَناقِیب
(طب) سوراخ کرنے کے آلے ، مرضِ استسقاء میں پیٹ میں سے پانی نکالنے کی نالی ، سلائیاں اور نشتر
مُنَعِّم
(طب) (کھال ، جھلی وغیرہ کو) ملائم کرنے والا ، نرم بنانے والا (ایک جوشاندے اور مالش کی دوا کے لیے مستعمل) (Emollient) ۔
مُنعِشات
(طب) وہ چیزیں یا دوائیں جو حرکت ، نشاط یا سرور پیدا کرتی ہیں نیز فرحت بخش چیزیں (Exhilarants) ۔
مُنَفِّخ
(طب) نفخ یا اپھارہ پیدا کرنے والا ، ریح پیدا کرکے پیٹ یا کسی عضو کے جوف کو پھیلانے والی (چیز) ، نفاخ
مَنفی صَباغَت
(حیاتیات) منفی رنگریزی، وہ صباغت جس میں جراثیمی خلیوں کی صباغت نہیں ہوتی بلکہ خلیے کا پس منظر ایک رنگین تہ تیار کرتا ہے اور اس پس منظر میں بے رنگ خلیے صاف نظر آتے ہیں اور ان کی خصوصیات واضح ہو جاتی ہیں
مَکا
باشے سے مشابہ ایک پرندہ جو سیٹی بہت بجاتا ہے، زمین پر بیٹھتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اٹھنے اور اڑنے کی طاقت نہیں رکھتا، جب گلہ بان کے قریب پہنچتا ہے تو اُچک کر دوسری جگہ بیٹھ جاتا ہے اور دیر تک شبان کو اسی طرح ستاتا رہتا ہے، اس کو فارسی میں شبان غریب کہتے ہیں، جنگل میں رہتا ہے اور عجیب آشیانہ بناتا ہے
مُکْتا پَھل
ایک قسم کا چیپ دار پھل، سپتان، (اچار بنانے کا وہ پھل جو وضع میں بیری سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے
مِکوات
طب: لوہے کا ایک آلہ جس کو گرم کر کے متاثرہ مقام پر داغ دیتے ہیں، کئی کا آلہ، کپڑوں کو سیدھا کرنے کی استری
مَہمُودَہ
(طب) ایک روئیدگی جس کی شاخیں گھاس سے بڑی اور درخت سے چھوٹی ہوتی ہیں ، پھول دھنیے کے پھول کی طرح ہوتے ہیں ، پھل کا مزہ شیریں تھوڑی سی تلخی کے ساتھ ہوتا ہے
مِیٹھا تیلِیا
(طب) ایک زہریلی بوٹی کا نام ، ایک پودا جس کی جڑ زہریلی ہوتی ہے ؛ بچھناگ (ایک درخت) کی جڑ ؛ ایک قسم کا زود اثر زہر ؛ سنکھیا
نارِ فارسی
(طب) سرخ بادہ کی وہ حالت جس میں چٹوں میں رطوبت پیدا ہو جاتی ہے اور خارش زیادہ ہوتی ہے، ایک موذی متعدی مرض، آتشک
نِظامِ اَعصاب
(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے، نظام عصبی
نِظامِ عَصَبی
(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے ، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے
نِظامِ ہَضم
(طب) غذا کو چبانے ، معدے میں پہنچانے اور جزو بدن بنانے کا نظام ، جسم میں مختلف افعال کا سلسلہ جس سے خوراک ہضم ہوتی ہے ، ہاضمے کا نظام ، نظام انہضام (Digestive System) ۔
نُعُوظ
(طب) جوش شہوت سے عضو تناسل کا کھڑا ہونا، ذکر کی ایستادگی، قضیب کی سختی، مراد: مرد کی خواہش جماع، شہوت کا زور
نَقاطَہ
(طب) وہ آلہ جس کے ذریعے کسی دوا وغیرہ کے قطرات ٹپکاتے ہیں (Dropper) (مخزن الجواہر) ۔ ] ع [ ۔
نِقْرِس
طب) پاؤں کے انگوٹھے کے درد کا نام، ایک قسم کے شدید درد کا نام جو پیروں کی انگلیوں اور ٹخنوں میں ہوتا ہے اور ہاتھ یا پاؤں میں سوجن بھی ہو جاتی ہے، گٹھیا کا مرض، جوڑوں کا درد
نِمونِیا
ایک مرض جس سے پھیپھڑے میں ورم ہو جاتا ہے اور یہ بہت زیادہ سردی لگنے کے باعث ہوتا ہے (اگر دونوں پھیپھڑوں میں ورم ہو تو اسے ڈبل نمونیہ کہتے ہیں) ذات الجنب، ورم شش
نِیل کَنٹھی
ایک درخت جس کو باغوں میں بوتے ہیں اور اس کے پھول کو نیل کنٹھیکا پھول کہتے ہیں پتے اس کے بڑے بڑے ہوتے ہیں اور ان پر شکنیں پڑی ہوتی ہیں
نِیم کا غُسْل
(طب) نیم کے پتوں کو پانی ڈال کر گرم کرنا اور اس نیم گرم پانی سے غسل کرنا جو جلدی امراض میں مفید ہوتا ہے ۔
واثَرْمینی
(طب) بعض امراض کی تشخیص کے تجرباتی امتحان کا طریقہ ، خون کے معائنے سے بعض امراض کی تشخیص ، امتحان خون ؛ (جرمن ماہر تشخیص امراض واثرمین کے نام پر) (Wasserman Test) ۔
وَسِیعُون
(طب) دواؤں کے لیے رائج اوزان میں سے ایک وزن جو ڈھائی مثقال کے برابر تھا ۔ وسیعون = ڈھائی مثقال ۔
کالا دانَہ
ایک روئیدگی کا بیج جو برسات میں پیدا ہوتا ہے جس کی بیل عشق پیچاں کی طرح ہوتی ہے شاخیں پتلی اور ہری ہوتی ہیں بیج سیاہ ہوتا ہے، یہ بیج غلاف میں ہوتے ہیں ہر غلاف میں تین بیج نکلتے ہیں
کالی زِیری
زیرے سے مشابہ اور زیرۂ سیاہ سے دُگنا لمبا اور تخم کاسنی کے برابر موٹا سیاہ رنگ کا بیج، جس کا مزہ تلخ اور تیز ہوتا ہے، چوپایوں خصوصاً گھوڑے کے لئے مستعمل ہے، ایک قسم کا سیاہ زیرہ
کَچُور
ہلدی کی نسل کا ایک پودا، جس کی جڑ دوا کے کام آتی ہے، ایک مشہور دوا کا نام، زرنیاد، نرکچور، کپور کچری
کُلّابِیَہ
(طب) ہک نما کیڑا، وہ پیٹ کا کیڑا جو نصف انچ، اور دھاگے کی مانند باریک ہوتا ہے اور چھوٹی آنت کے بالائی حصوں کی جھلّی میں بکثرت چمٹا اور چپکا رہتا ہے
کَوارْ گَنْدَل
(طب) ایک پودا جس کے پتے لانبے اور ان کی رطوبت لیسدار ہوتی ہے عموماً دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گھیکوار
ہارمون
(طب) مادّہ جو کسی عضو یا غدود میں پیدا ہوتا ہے اور خون یا رطوبت کے ذریعے خلیوں میں سرایت کر کے انھیں فعال رکھتا ہے، مہیجہ
ہَتّھا جوڑی
ایک قسم کی گھاس یا پودے کا نام جو دوا کے کام آتا ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے پنجوں کے مشابہ ہوتی ہے، پنجۂ مریم، ہاتھا جوڑی، ہتھ جوڑی
ہَتھ جوڑی
ایک قسم کی گھاس جو دواؤں میں استعمال ہوتی ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے ہوئے پنجوں سے مشابہت رکھتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔