زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’قواعد‘‘ سے متعلق الفاظ
’’قواعد‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِضافَتِ اِسْتِعارَہ
(قواعد) مشبہ بہ کے قرینے کی اضافت مشبہ کی طرف، جیسے : پاے فکر. (لفت، فکر، اس بات کا قرینہ ہے کہ اسے قائل نے اپنے زہن میں ایک انسان سے تشبیہ دی ہے، یعنی انسان مشبہ بہ ہے)، اس طرح عقل کے ناخن، موت کے پنجے
اِضافَتِ بَیانی
(قواعد) ان دو لفظو ں کی اضافت جن میں مضاف، مضاف الیہ سے بنا ہو، جیسے : لوہے کی میخ، دیوارِ گِلی وغیرہ
اِضافَتِ تَخْصِیصی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ کی وجہ سے مضاف میں خصوصیت پیدا ہوجائے ، لیکن یہ خصوصیت ملکیت اور ظرفیت سے متعلق نہ ہو، جیسے : عارف کا ہاتھ، ریل کا انجن
اِضافَتِ تَشْبِیہی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ مشبہ ہو اور مضاف مشبہ بہ، جیسے : طعنے کا نیزہ، نیزوں کا مین٘ھ وغیرہ
اِضافَتِ تَمْلِیکی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک مالک ہو دوسرا معلوک جیسے : انور کی کیاب، گان﷽و کا زمیندار وغیرہ .
اِضافَتِ تَوصِیفی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک صفت ہو اور دوسرا موصوف، جیسے : بے دودھ کی چائے ، دل کا تنگ، روز روشن ، شب تاریک،
اِضافَتِ تَوضِیحی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ، مضاف کی وضاحت کرے، (دوسرے لفظوں میں) مضاف عا ہو اور مضاف الیہ خاص، جیسے : مارچ کا مہینہ، کراچی کا شہر وغیرہ
اِضافَتِ ظَرْفی
(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک ظرف ہو اور دوسرا مظروف، جیسے: شربت کا گلاس، دوات کی سیاہی
پَد بَھنْجَن
(قواعد) فقرے کے الفاظ کو جدا کرنا ، ترکیب صرفی ؛ مشکل یا متروک الفاظ کے معانی بیان کرنا ؛ علم زبان کی ایک شاخ جس میں الفاظ کے مادے معلوم کیے جاتے ہیں. اشتقاقیات .
تائے قَرِشَت
قواعد: ت، وہ ’ت‘ جو ترتیب ابجد میں قرشت کے مجموعے میں شامل ہے اور جس کے ۴۰۰ عدد شمار ہوتے ہیں کشیدہ ’ت‘ (ۃ کے مقابل).
تَرکِیبِ اِتِّصالی
(قواعد) دو افعال کو اس طرح ملانا کہ مرکب ہو جانے کے باوجود دونوں کے مفہوم الگ الگ رہیں ، جیسے دیکھ آنا یعنی دیکھ کر آنا.
تَرْکِیبِ اِضافی
(قواعد) دو اسموں کو اضافت کے ذریعے ملانا ، مثلاً زید کی کتاب یا کتاب زید ، اس مجموعہ کو مرکب اضافی کہیں گے ، اس میں زید مضاف الیہ ہے اور کتاب مضاف.
تَفْصِیلْیَہ
قواعد: رموز اوقاف میں وہ علامت جو اشیاء وغیرہ کی توضیح و تفصیل کے لئے استعمال کی جاتی ہے یہ وضاحت طلب اشیاء کے لیے اوپر تلے دو نقطے (اور اکثر نقطوں کے آگے خط بھی ہوتا ہے) (:-) لگا کر وضاحت یا فہرست وغیرہ بیان کرتے ہیں
تَفضِیْلِ بَعْض
لفظاً: بعض پر فضلیت دینا، قواعد: صفت کا وہ درجہ جس کے ذریعے ایک موصوف کی بعض پر ترجیح ظاہر کی جائے (فارسی میں صفت کے بعد ’ تر‘ لگا کر ظاہر کرتے ہیں، جیسے: بہتر = بہت اچھا).
تَفْضِیلِ نَفْسی
(لفظاً) ذاتی صفت ؛ (قواعد) صفت کا وہ درجہ جس میں موصوف کو کسی اور پر ترجیح اور فضلیت نہ دی جائے .
تَفْضِیلِ کُل
(قواعد) صفت کا وہ درجہ، جس کے ذریعے ایک موصوف کی تمام پر ترجیح ظاہر کی جائے (فارسی میں صفت کے بعد ’ترین‘ لگا کر ظاہر کرتے ہیں، جیسے : بزرگ ترین = سب سے بزرگ، بدترین : سب سے برا)
حالَتِ اِضافَت
(قواعد) کسی لفظ کی وہ حالت جو اس لفظ کے تعلق کو دوسرے لفظ سے ظاہر کرتی ہے ، مخاف ہونے کی حالت .
حالَتِ مُغَیَّرَہ
(قواعد) اسم کی وہ حالت جب اس پر حروف عاملہ (مغیّرہ) میں سے کسی حرف کے آنے کی وجہ سے اس میں تغیر واقع ہو .
حَرْف
انسان کے منھ سے جو آوازیں نکلتی ہیں ان آوازوں کو تحریر میں لانے کے لیے مقرّر علامات اور نشانات، حروف تہجّی، حاصل بالمصدر۔۔۔ کبھی ماضی واحد مذکر کے ساتھ حرف نون لانے سے، جیسے: لگان، تکان
حَرْفِ اِس٘تِفْہام
(قواعد) وہ لفظ جو پوچھنے کے موقع پر استعمال ہوتا ہے ، جیسے : کیا ، کیوں ، کیسے ، وغیرہ.
حَرْفِ اِضْراب
(قواعد) وہ لفظ جو کسی کو اعلیٰ سے ادنیٰ اور ادنیٰ سے اعلیٰ بنانے کے لیے استعمال ہو "بلکہ" حرف اضراب ہے.
حَرْف تاکید
(قواعد) وہ حرف، جن سے کلام میں زور آتا ہے، مثلاً ضرور، ضرور بالضرور، مقرّر، ہرگز، کبھی وغیرہ
حَرْفِ تَخْصِیص
(قواعد) وہ لفظ جو کسی اسم یا فعل کی خصوصیت یا حصر ظاہر کرنے کےلیے آئے ، مثلاً : ہی ، صرف ، محض ، بس ، خالی ، نرا ، اکیلا ، فقط ، تنہا.
حَرْفِ تَرْدِید
(قواعد) وہ لفظ جو ایک بات کو رد کر کے اس کی بجائے دوسری بات لائے، مثلاً خواہ، چاہے، یا، یا تو، کہ (یہ دو چیزوں کے اجتماع کو روکنے اور دو میں سے ایک کے تعین کے لئے آتا ہے)
حَرْفِ تَشْبِیہ
وہ لفظ جو کسی چیز کو دوسری چیز کے مانند ظاہر کرے مثلاً: جیسے: ایسا، سا، ویسا، جوں مانند، طرح وغیرہ
حَرْفِ تَفْسِیر
(قواعد) وہ لفظ جس سے کسی لفظ کے معنی یا کلام کا مطلب واضح کریں ، مثلاً یعنی ’مراداً‘ مرادیکہ ، مطلب وغیرہ.
حَرْفِ حَصْر
(قواعد) رک : حرف تخصیصی ہی : یہ حرف حصر بہت سے کلمات کا جزو بھی بن کر آتا ہے ، مثلا کبھی ، جبھی ... جونہی ، یونہی.
حَرْفِ رَبْط
(قواعد) وہ لفظ جو ایک لفظ کا علاقہ دوسرے لفظ سے ظاہر کرے (حروف ربظ میں سے وہ حروف جو اضافت یا فاعل یا مفعول کے ربط کا کام دیتے ہیں ان کے علاوہ سب حروف جار کہلاتے ہیں).
حَرْفِ ساکِن
(قواعد) وہ لفظ جس کا تلفظ بلا حرکت کیا جائے ، وہ حرف جس پر حرکت کی علامت زبر ، زبر ، پیش یا اس کے آخر میں حرف علت نہ ہو.
حَرْفِ مَخْلُوط
(قواعد) حرفِ مخلوط جو دوسرے سے مل کر ادا ہو جیسے ؛ کیا کی ”ی“ اور گھر کی ” ہ “ کیا کی جگہ ”کا“ اور گھر کی جگہ ”گر“ تقطیع میں آئے گا.
حَرْفِ مَشْرُوق
(قواعد) وہ حرف جو لکھا جائے لیکن پڑھا ی ابولا نہ جائے جیسے : خواب ، خواجہ یا خواہش میں واو.
حَرْفِ مَلْفُوظی
(قواعد ، جفر) وہ حرف جس کے تلفّظ میں اوّل آخر دو مختلف حروف کی آواز نکلے ، جیسے : جیم ، دال.
حَرْفِ نُدْبَہ
(قواعد) وہ حرف، جو افسوس ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہو مثلاً، وائے، ہائے، آہ، افسوس، حیف
حُرُوفِ اِیجاب
(قواعد) وہ الفاظ جو کسی بات کے اقرار کرنے میں اور کسی پکار یا سوال کے جواب میں بولے جائیں جیسے : ہاں ، جی ، بھلا ، اچھّا ، ٹھیک ، درست ، بجا ، کیوں ، نہیں ، واقعی وغیرہ .
حُرُوفِ تَحْسِین
(قواعد) وہ حروف جو تعریف یا حوصلہ افزائی کے موقع پر من٘ھ سے نکلتے ہیں ، جیسے : آفرین ، شاباش ، خرب واہ وا ، سبحان اللہ ، کیا خوب وغیرہ .
حُرُوفِ تَعَجُّب
(قواعد) وہ کلمات جو حیرت و تعجّب کے موقع پر بولتے ہیں ، مثلاً اجی نہیں ، ہائیں ، ارے ، اوہو وغیرہ .
حُرُوفِ تَعْظِیم
(قواعد) وہ کلمات جن سے کسی کی بڑائی یا بُزرگی کا پاس و اظہار مقصود ہو ، جیسے : حضرت ، قبلہ ، حضور ، عالی جاہ وغیرہ .
حُرُوفِ حِفاظَت
(قواعد) وہ حروف جو بطور لاحقہ مستعمل اور محافظت کے معنی دیتے ہیں، مثلاً : دار ، بان ، وان سے پردہ دار ، رازدار ، جان دار ، فیل بان ، دربان ، پہلوان ، بندی وان وغیرہ .
حُرُوفِ زِیادَت
(قواعد) وہ حروف جو کلام کی زینت اور خوبصورتی کے لیے آتے ہیں ، مثلاً بگو اور بگفت میں ’’ ب ‘‘ یا دربرگیر میں ’’ بر‘‘ وغیرہ .
حُرُوفِ شَمْسی
(قواعد) وہ حروف جن سے پہلے ’’ال‘‘ آئے تو لام پڑھنے میں نہیں آتا اور وہ حروف مشدّد ہوجاتے ہیں، جیسے الرّحیم میں ’’ر‘‘ اور الشّمس میں ’’ش‘‘ حروفِ شمسی یہ ہیں: ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن
حُرُوفِ صِفَت
(قواعد) وہ الفاظ جو دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر وصفی معنی دیتے ہیں ، وصفی لاحقے اور سابقے ، جیسے : ذی ، پتی ، الو ؛ وان ، وتی وغیرہ .
حُرُوفِ عِلَّت
(قواعد) وہ حروف، جو کسی حروف صحیحہ کو متحرک کرے، ا، و، ی میں سے کوئی ایک: مصونہ، (ا، و، ی، جب کسی لفظ میں دوسرے حرف کے مابعد آئیں تو حروف علت ہو جاتے ہیں)
حُرُوفِ غَیر مُتَشابِہ
(قواعد ، تجوید) وہ حروف جن کی شکل ایک دوسرے سے ملتی جلتی نہ ہو جیسے : ب، ج وغیرہ
حُرُوفِ فُجائِیَّہ
(قواعد) وہ الفاظ جو جوش یا جذبے میں بے ساختہ زبان سے نکل جاتے ہیں جیسے : ہیں ہیں ، واہ ، اوہو ، ہائے وغیرہ . مختلف جذبات و تاثرات کے لیے الگ الگ حروف مستعمل ہیں .
حُرُوفِ فَوقانی
(قواعد) وہ نقطہ دار حروف جن کے نقطے ان کے اُوپر لکے جاتے ہیں ، مثلاً : ت، ث ، خ ، ذ ، ز ، ش ، ض ، ظ ، غ ، ف ، ق .
حرُوُفِ قَمَری
(قواعد) وہ حروف جن سے پہلے اگر الف لام آئے تو وہاں حرف لام پڑھا جائے گا جیسے: الْقمر، الفاروق وغیرہ میں قمری حروف یہ ہیں: ا، ب، ج، ح، خ، ع، گ، ف، ق ک، م، و، ہ، ی
حُرُوفِ مَدَّہ
(قواعد) وہ حروف جو دوسرے حروف کی آوازوں کو لمبا کردیں : ا ، و ، ی ، ماقبل مفتوح ، مضموم ، مکسور ، علی الترتیب .
حُرُوفِ مُفاجات
(قواعد) وہ حروف جن سے کسی امر یا واقعہ کا اتفاقاً اور غیر متوقع طور پر ہرنا ظاہر ہو مثلاً : ناگہاں ، اچانک ، ایک دم ، اتفاقاً ، یک بیک ، یک لخت ، کہ ، جو وغیرہ .
حُرُوفِ مَواضِع
(قواعد) وہ حروف جو کثرت اور ظرفیت کے واسطے مستعمل ہیں جیسے : لاخ (سن٘گلاخ) ، زار (لالہ زار) ، سار (کوہسار) ، دان (اوگالدان) ، خانہ (بگھی خانہ) ، سالہ (دھرم سالہ) وغیرہ .
ذاتی صِفات
(قواعد) صفت کی وہ قسم جس سے کسی چیز کی اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر ہو ، جیسے دانا ، بینا ، شریف وغیرہ.
صِفَتِ حالِیَہ
(قواعد) اسمِ حالیہ یا صفتِ حالیہ وہ مشبہ فعل ہے جو اپنے فاعل کو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کام کرنے کی حالت میں ہے.
صِفَتِ ذاتی
قواعد: وہ لفظ جو کسی شخص یا شے کی ذاتی یا اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر کرے، مثلاً ہلکا، ٹھوس، سبز، چالاک
صِفَتِ عَدَدی
(قواعد) وہ لفظ جو کسی اسم کی تعداد معین یا غیر معین ظاہر کرے ، مثلاً پانچ آدمی ، چند لوگ.
صِفَتِ نِسْبَتی
(قواعد) وہ صفت جس میں کسی دوسری شے سے لگاؤ یا نسبت ظاہر ہو ، مثلاً ہندی ، عربی وغیرہ عموماً یہ نسبت اسم کے آخر میں یاے معروف کے بڑھانے سے ظاہر ہوتی ہے.
ضَمائِرِ شَخْصی
(قواعد) ضمیر کی جمع، ضمیر کی ایک قسم، کسی شخص کے نام کے بدلے استعمال ہونے والے الفاظ (وہ، میں، ہم، تو، تم وغیرہ)
ضَمِیر پِھرْنا
(قواعد) رجوع کرنا، راجع ہونا، اس کی جانب ضمیر سے اشارہ کیا جانا، کسی اسمِ مذکور کی جگہ ضمیر کا استعمال ہونا
ضمیر مخاطب
(قواعد) وہ ضمیر، جو مخاطب شخص کے لیے استعمال ہوئی ہے، مثلاً تو، تم، آپ، درمیانی شخص کے لیے استعمال کی گئی ضمیر
عَطْفِ بَیان
(قواعد) جب دو اسم کلام میں اس طرح بولے جائیں کہ دوسرا اسم پہلے کی مزید توضیح کرے تو اس کو عطف بیان کہتے ہیں.
عَلامَتِ اِضافَتْ
(قواعد) کا، کی، کے را، رے، ری اور نے، نی وغیرہ جو حالت اضافی استعمال ہوتے ہیں نیز زیر (---) جو فارسی تراکیب میں مستعمل ہے
فاعِل و مَفْعُول
(کنایۃً) فعلِ بد کرنے اور کرانے والا، اغلام کرنے والا اور جس کے ساتھ اغلام کیا جائے، شاہد پرستی، لونڈے بازی
فِعْلِ صَحِیح
(قواعد) وہ فعل جس کے حروفِ اصلی میں گردان کے وقت کچھ تبدیلی یا حذف یا زیادتی حروف نہ ہو ، جیسے : سمجھنا
فِعْلِ مُرَکَّب
(قواعد) وہ فعل جو کسی دوسرے فعل ، اسم یا صفت کے ساتھ مل کر ایک مجموعی مفہوم پر دلالت کرے ، جیسے : کام کرنا ، روشن کرنا وغیرہ.
فِعْلِ ناقِص
(قواعد) وہ فعل جو کسی پر اثر نہ ڈالے بلکہ کسی اثر کو ثابت کرے، جیسے : احمد بیمار ہے میں ”ہے“ جو ہونا سے مشتق ہے
لِنگ
لنگ پرستی، مردانہ طاقت کی علامت کے طور پر عضو تناسل کی پرستش کرنے کا چلن جو کئی قدیم تہذیبوں میں عام تھا اور اب بھی ہندوؤں میں شیو لنگ کی پوجا کے طور پر مروج ہے
ماضی مُطْلَق
وہ ماضی جس میں زمانے کے قریب و بعد کا لحاظ نہ ہو اور مطلق گزرا ہوا زمانہ سمجھا جائے، جیسے: وہ آیا
مُبالَغَہ
حد سے بڑھ کر تعریف یا بُرائی کرنا، بڑھا چڑھا کر بیان کرنا، اعتدال سے بڑھی ہوئی بات یاوہ گوئی
مُبْدَل مِنہُ
وہ چیز، جس سے کوئی چیز تبدیل کی جائے، (قواعد) وہ اسم، جس کے بعد ایک اسم اس کا بدل واقع ہو اور معنی میں جو مقصود مبدل منہ سے ہے وہی بدل سے ہوتا ہے، مثلاً تیرا بھائی زید آیا، اس میں بھائی مبدل منہ ‘اور زید مبدل ہے
مَجرُور
قواعد: وہ اسم یا ضمیر جس پر جملے یا فقرے میں حرف جار اثر انداز ہو، (قواعدعربی) وہ اسم جس سے پہلے حرف جار آئے اور اس لیے اس اسم کے آخری حرف پر زیر آئے یا جس اسم کے آخری حرف پر اس کے مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے زیر ہو
مُجھ
(قواعد) میں کی مجہول حالت، بجائے’’ میں ‘‘حرف مغیرہ سے پہلے بولا جاتا ہے، اپنی ذات سے خطاب، جیسے مجھ کو، ایک کلمہ ہے جو اپنے نفس پر اطلاق کیا جائے
مُرَکَّبِ اِضافی
(قواعد) وہ مرکب ترکیب جو مضاف اور مضاف ِالیہ سے مل کر بنے یا جس میں ایک اسم کو دوسرے اسم سے نسبت دیں ۔
مُرَکَّبِ تام
(قواعد) دو یا دو سے زیادہ کلمات کا وہ مجموعہ جسے سن کر پوری بات معلوم ہو جائے اور مخاطب کو انتظار نہ رہے
مُرَکَّبِ ناقِص
(قواعد) وہ مرکب ترکیب جس سے سننے والے کو پورا فائدہ حاصل نہ ہو اور وہ ہمیشہ جزو جملہ ہوتا ہے
مُسْتَقْبِلِ اِحْتِمالی
(قواعد) فعل کا وہ صیغہ جس میں گا ، گی ، گے ، کے بجائے حروفِ احتمال شاید ، ممکن ہے اور غالبا ُ وغیرہ استعمال کرتے ہیں (جیسے : شاید وہ کل آئے)
مُصَوِّت
وہ جو زور سے چلائے ، شور کرنے والا ، (لسانیات) حرف علت جو حرف صحیح کو متحرک کرتا اور اس کی آواز پیدا کرتا ہے اور اس طرح مختلف صحیح آوازوں کو جوڑتا ہے ؛ (قواعد) حرف علت ، وہ حرف جوکسی حرف صحیح کو متحرک کرے ۔
مُضاف اِلَیہ
(قواعد) وہ اسم، جس کی طرف کوئی دوسرا اسم منسوب کیا جائے، ترکیب اضافی کا وہ جز، جس کی طرف کوئی بات منسوب کی جائے، جیسے: ’دن کا اجالا‘ میں ’دن‘
مُطْلَقَہ
(قواعد) استعارے کی ایک قسم جس میں مستعارلہ‘ اور مستعار منہ‘ کسی کے بھی مناسبات مذکور نہ ہوں
مَعْدُولَہ
(قواعد) وہ حرف جو لکھنے میں تو آئے لیکن پڑھنے میں نہ آئے عموماً واؤ کے لیے مخصوص جیسے خود، خویش وغیرہ
مَعْرُوفِ اِنْفِعالی
(قواعد) وہ جملہ جس میں غیر ذی روح پر دلالت کرنے والا فاعل انفعالی فعل سے قبل مفعول کے مقام پر آتا ہے جیسے اس جملے میں’’احمد کو دوا سے فائدہ ہوا ۔‘‘
مَعْلُول
(وہ چیز) جس کا کوئی سبب ہو، علت کیا ہوا، (وہ بات) جس کے لیے دلیل دی گئی ہو، وہ جسے علت یا اسباب سے ثابت کریں، سبب سے رونما ہونے والا
مَعْلُولُ الْآخِر
(قواعد) وہ لفظ جس کے آخر میں ا ، و ، ی میں سے کوئی حرف ہو ؛ کلمہ کے آخر میں یا نا بڑھا دینا جیسے لیتا لاتی سے چھتیانا چھاتی سے ۔
مَعْہُود ذِہْن
(قواعد) وہ اسم نکرہ جو ذہن متکلم یا مخاطب میں کسی خاص شخص کے متعلق ہو ، مثلا ً علامہ سے مراد اقبال لی جائے یا چچا سے غالب مراد لی جائے
مُغَیّرَہ
۔ (قواعد) وہ حروف جن کے پہلے قابل امالہ (الف یا ہائے مختفی پر ختم ہونے والے) اسما اور صفات میں امالہ واقع ہوجاتا ہے جیسے برقعہ سے برقعے ، اجالا سے اجالے ۔
مُفَصَّل
کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر
مَفعُول مِنہُ
(قواعد) وہ مفعول جوآلہ فعل کو ظاہر کرے یا فعل کے آلہ ہونے پر دلالت کرے، جیسے : چھری سے کاٹا، چاقو سے چھیلا وغیرہ
مَلْفُوظی
۱۔ وہ (حرف) جو ملفوظ ہو ، جو زبان سے ادا کیا جائے ، حروف جو پڑھے جائیں ؛ (قواعد) لفظ یا کلمے کا تلفظ جو علامت (مکتوبی) کی بجائے الفاظ (عبارت) میں لکھا جائے ۔
مَلْفُوظی شَکل
(قواعد) لفظ کی شکل جو ادا کرنے سے ظاہر ہو ؛ (مراداً) تلفظ (لکھی جانے والی یا مکتوبی کے مقابل) ۔
مُنادیٰ
وہ شخص جس کو پکاریں نیز محل انشا میں منادیٰ کو کبھی حذف کر دیتے ہیں، جیسے: (دعا کے محل میں) اے تو جئے، (کوسنے کے مقام پر) اے تو مرے، (تعجب میں) اے واہ، اے لو، (تمنا کے لیے) اے وہ دن خدا کرے (امرمیں) اے یہاں آؤ (نہی میں) اے یہ بات نہ کرنا، (استفہام کی جگہ) جیسے اے بتاؤ (قسم میں) اے تمہاری جان کی قسم، (عرض کے لیے) اے یہاں نہیں آتے کہ باتیں کریں، (ترجی میں) اے شاید وہ آیا، (ملامت کے لیے) اے تو بھی جواب نہیں دیتا (جملہ خبریہ میں حرف ندا واقع ہو تو منادیٰ کا ذکر ضروری ہے)
نافِیَہ
رک : نافی ؛ (قواعد) حرف نفی ، وہ حرف جو لفظ کے شروع میں آ کر نفی کے معنی دیتا ہے ؛ جیسے : ا ، ن ، ان وغیرہ۔
نَپُنْسَک
۱ ۔ وہ جس میں قوت رجولیت نہ ہو ؛ (مجازاً) نامرد ، بزدل ؛ (قواعد) لاجنسی ، نہ مذکر نہ مونث (یہ صیغہ اُردو میں نہیں ہے)
نُونِ حالِیَہ
(قواعد) نون غنہ جو فارسی الفاظ کے آخر میں کسی کام کے جاری ہونے کا پتا دیتا ہے ؛ جیسے : روا (چلنے والا) سے رواں (چلتا ہوا) (عموماً الف کے ساتھ ؛ جیسے : رقص سے رقصاں ، گریہ سے گریاں)
نُونِ خَفِیفَہ
(قواعد) وہ نون جو ہلکی آواز کے ساتھ پڑھا جائے (وہ نون جو قرآن شریف میں دو جگہ سورۂ یوسف اور سورۂ اقراء میں آیا ہے)
واحِد غائِب
(قواعد) ضمیر واحد غائب، کسی ایک ایسے شخص کے لیے استعمال کی جانے والی ضمیر جو سامنے موجود نہ ہو، وہ ضمیر جو صیغۂ واحد غائب میں استعمال کی گئی ہو
واو بَیانِ ضَمَّہ
(قواعد) وہ واؤ جو لفظ کے آخر میں آتا ہے اور اس سے پہلے ہمیشہ پیش ہوتا ہے یہ معروف اور مجہول دونوں طرح آتا ہے ۔
واو تَمِیز
(قواعد) عربی زبان کا وہ واو جو ہمیشہ اسم عمر مسکن الاوسط کے آخر میں آتا ہے اور غیر ملفوظ ہوتا ہے ، وہ واو جوتقطیع میں شمار نہیں کیا جاتا ۔
وَرْتَمان
موجودہ زمانہ، حال، پھیرنا، چکر کھانا، حرکت کرنا، زندہ ہونا، موجود ہونا، حاضر ہونا، موجود، زندہ، جاری، واقع ہونا، گزرنا، رہنا، رہائش رکھنا
کَلِمَۂ اِیجاب
(قواعد) وہ لفظ جو کسی بات کے اقرار کرنے میں یا کسی کے آواز دینے اور سوال کرنے کے جواب میں بولا جائے، حرف ایجاب
کَھڑا زَبَر
(املا و قواعد) فتحہ، وہ چھوٹا الف، جو عربی رسم الخط میں بعض حرف کے اوپر زبر کی جگہ لکھا جاتاہے، جیسے رحمٰن، یحیٰی وغیرہ میں
کَھڑا زیر
(املا و قواعد) کھین٘چ کر پڑھا جانے والا کسرہ یا زبر ، وہ زیر جو کھڑی لکیر کی طرح کسی حرف کے نیچے بناتے ہیں اور بائے معروف کی طرح پڑھا جاتا ہے اور یائے معروف کیآواز دیتا ہے جیسے : بذاتہ، بعینہ میں ، الف تحتی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔