زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’ظروف‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ظروف‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آفْتابہ
ایک وضع کا لوٹا، جس کے پیچھے گرفت کے واسطے ہتھی لگی ہوتی ہے اور من٘ھ پرسرپوش ہوتا ہے (اسے عموماً منھ ہاتھ دھونے یا دھلانے کے کام میں لاتے ہیں)، لوٹا
اِکْواھی
: (پٹے پازی) آڑے کھڑے ہونے کا ایک انداز (اس طرح کہ بدن اپنی تلوار کی آڑ میں رہے (ا پ و ، ۸ ، ۳۸)
بوتَل
سیال اشیا رکھنے کا شیشے وغیرے کا ایک ظرف جس کی گردن لمبی اور پتلی اور نیچے کا حصہ گول چوکور یا مختلف اشکال کا ہوتا ہے، شیشہ کا لمبی گردن کا گہرا ظرف جس میں مائع مواد رکھا جاتا ہے
بَھگَونا
چوڑے کھلے ہوئے من٘ھ کی کنارے دار پتیلی، جس میں کھانا پکایا جاتا ہے، اس کی قطع بڑے ناشتہ دان کے ڈبے کی سی ہوتی ہے
پَتْھَروٹا
اوکھلی کی قسم کا پتھر سے بنا ہوا پیالہ نما ظرف جس میں مسالا وغیرہ پیستے ہیں، پتھر کا پیالہ، کھول
پیالَہ
کٹورا، پیالہ، بھیک کا ٹھیکرا، کاسۂ گدائی، توپ یا بندوق میں رنجک رکھنے کی جگہ، پھول کا کٹوری نما حصہ، کھلے من٘ھ کا گول اور گہرا کھانے پینے کی گاڑھی یا رقیق چیزوں کے استعمال کا برتن، شراب پینے کا ظرف یا جام، ساغر، کاسہ، ڈونگا
چَلَونا
ڈوئی، چمچہ، کفگیر، چھوٹا دستہ یا لکڑی جس سے چرخہ چلاتے ہیں، پہیے یا دھرے کی چکر کہنی، بوجھ اٹھانے کی آہنی کل
چَمَّچ
چمچا، ایک برتن سے دوسرے برتن میں نکالنے یا کوئی غذا (عموماً رفیق) کھانے پینے کا آلہ (جس کی شکل عموماً سیپ کی سی ہوتی ہے اور اس میں حسب ضرورت دستہ بھی ہوتا ہے کئی سائز اور کئی طرح کا ہوتا ہے بڑے چمچے سے عموماً سالن چلانے یا نکالنے کا کام لیا جاتا ہے اگر یہ لکڑی کا ہو تو اسے ڈوئی کہتے ہیں
چینَک
چائے دانی، دھات یا تام چینی کی چھوٹی کیتلی جو چھوٹی چھوٹی پیالیوں کے ساتھ، (عموماً) ہوٹلوں میں استعمال ہوتی ہے
دیگ
لوہے یا تان٘بے کا بڑا برتن (عموماً کھانے پکانے کا) جس کی گردن واضع طور پر اُبھری ہوئی ہوتی ہے، بڑا برتن
طَباق
(نباتیات) سرپوش ، پودوں کا غلاف جو کیسہ کے راس پر ہوتا ہے اور کیسہ کے شگفتہ ہونے پر علیحدہ ہو جاتا ہے.
لَٹّو
لکڑی وغیرہ کا ڈنڈی دار ایک گول کھلونا جو مقرر طریقے سے بٹا ہوا دھاگا لپیٹ کر زمین وغیرہ پر پھینکنے اور پھرانے سے گھومتا اور چکر کھاتا ہے نیز پھرکی جو ہنڈل پکڑ کر گھمانے سے گھومتی ہے
مِجمَر
وہ برتن جس میں خوشبو پھیلانے والی یا دھونی دینے والی چیزیں جلاتے ہیں، اگردان، عوددان، بخور، انگیٹھی
مَرتَبان
چینی یا مٹی کا برتن، جس پر لاکھ کا روغن کیا گیا ہو اورجس میں مربا یا اچار وغیرہ رکھا جاتا ہے، اچاری
مَقُولاتِ عَشَر
(منطق) ممکن الوجود کی دس قسمیں (۱) جوہر ، (۲) کیف (= کیفیت یا حالت) ، (۳) کم (= مقدار یا تعداد) ، (۴) این (= محل یا ظرف) ، (۵) متیٰ (= زمانہ) ، (۶) اضافت (= نسبت) ، (۷) وضع (= جگہ) ، (۸) فعل (= تاثیر) ، (۹) انفعال (= تاثر) ، (۰۱) ملک (آخر کے نو مقولے اعراض کہلاتے ہیں)
موڑھا
سر کنڈے کی بنی ہوئی کُرسی، سرکنڈوں سے بنائی اور بانوں سے بُنی ہوئی بے تکیے کی یا تکیے دار کُرسی جس کی بیٹھک کا گھیرا بھی بانوں سے بنا ہوتا ہے نیز اس وضع کی کسی اور چیز سے بنی ہوئی نشست گاہ، مونڈھا
نِعمَت خانَہ
لکڑی یا لوہے کی چادر سے بنی ہوئی چھوٹی الماری جس میں جالی لگی ہوتی ہے اور اس میں کھانے کی چیزیں اور گوشت وغیرہ کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ یہ چیزیں مکھیوں اور دوسرے جانوروں سے محفوظ رہیں اور خراب نہ ہوں، گنجینہ
کَمَنْڈَل
جوگیوں کے پانی پینے کا برتن جو کسی دھات، لکڑی، مٹی، تومڑی یا دریائی ناریل کا بنا ہوا ہوتا ہے
کَنَسْتَر
پیپا، ٹین کا چوکور ڈبا جو اونچائی میں زیادہ چوڑائی میں کم ہوتا ہے اور عموماً مٹی کا تیل یا گھی وغیرہ رکھنے کے کام آتا ہے
کورنگا
(ظروف سازی) ڈالا، بکھار، ڈھاکا، چھوٹے مُنھ اور پھیلواں بڑے پیٹ کا پٹھو کی وضع کا ٹوکرا، جس میں چڑی مار نیا پکڑا ہوا جانور بند رکھتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔