زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’جنگلات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جنگلات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِبْراہِیم اَدْہَم
ایک مشہور صوفی فقیر جو ادہم (بن منصور بن یزید) کے بیٹے تھے ، کہا جاتا ہے کہ یہ ابتداءً بلخ کے بادشاہ تھے ، خواب میں کسی آسمانی بشارت پر فقیری اختیار کی اور تلاش حق میں نکل کھڑے ہوئے . حلقۂ صوفیہ و فقرا میں داخل ہونے کے بعد شام میں سکونت اختیار کی ، محنت مزدوری ذریعۂ معاش تھا . یونانیوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے ۷۸۴ء میں شہادت پائی .
اِسْمِ جامِد
(صرف) وہ اسم جو نہ خود مشتق ہو اور نہ اس سے کوئی کلمہ مشتق ہو سکے (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی پہلی قسم)
اِسْمِ مَصْدَر
(صرف) وہ اسم جو کسی کام یا حرکت کا نام ہو مگر اس کے معنی میں زمانہ نہ پا یا جائے، (دوسرے لفظوں میں) کسی کام کا نام جس سے اسم اور فعل مشتق ہوں (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی دوسری قسم).
بَرانگا
(بندھانی) کسی قسم کی موٹی لکڑی جو کسی بھاری چیز کے آگے کو سرکانے اور لڑکانے کو اس کے نیچے طول میں ڈالی جائے ، برگا
بَنْدَر کا گھاؤ
وہ زخم جو کبھی اچھا نہ ہو (بندر اپنے زخم کو بار بار کھجاتا رہتا ہے اس لیے وہ کبھی مندمل نہیں ہوتا)
بِیڑا
(بنے ہوئے پان کی) گلوری، کتھا چونا لگا اور چھالیا وغیرہ پڑا ہوا پان میں مخروطی یا تکونی شکل میں لپیٹا گیا ہو
پرتِسَرْگ
(بند) پہلی پیدائش جس میں مادہ سے دنیا پیدا کی گئی ، دوسری پیدائش جس میں برہما جی کے ذریعے مخلوقات پیدا کی گئیں ، مادہ کا پھر اصلی حالت پر آجانا ؛ پرلوک ؛ قیامت.
پَولا
ایک قسم کی کھڑاؤں، جس میں کھون٘ٹی نہیں ہوتی، چھید میں بندھی ہوئی رسی میں ان٘گوٹھا پھن٘سا رہتا ہے
تَواتُر
(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو
تولَن
(بندھانی) پاڑ کی بلی یا چالی کی جھوک کو روکنے والی لکڑی جو ٹیکے کے طور پر بان٘دھی جائے ؛ ٹیکن پیٹی کے سہارے کی لکڑی، تکا، تھونی.
تَھامُو
(گاڑی بانی) گاڑی کی رفتار کو دھیما کرنے یا روکنے کی آڑ یا اڑنگا جو پہیے کی بال یعنی پٹھی کے اوپر گٹکے کی شکل میں لگا ہوتا ہے جس کو کسی طریقے سے بال کے اوپر مضبوطی سے ٹھہرا دینے سے گاڑی کا پہیا چلنے سے رکتا ہے اور رفتار دھیمی پڑ جاتی ہے یا بند ہو جاتی ہے ، اڑنگا ، بریک ، دندیلی ؛ گاڑی کی کمانیوں کو سہارنے کی کمانی جو ان کے سروں کو پکڑے رہتی ہے ، بانک اولایا.
تھامُوں
(بندھانی) پولی زمین کے گڑھے کے پاکھوں کی مٹی کے روک کی آڑ یہ لکڑی کے شہتیر یا تختے ہوتے ہیں جو پاکھے سے لگا کر جما دیے جاتے ہیں تاکہ یا کھے کی مٹی دبنے نہ پائے، تھامو، لاگ
تَیّاری کی کَٹائی
(جنگلات) اس وقت کی کٹائی جب خاص درخت کی قدرتی پیدائش مشکل یا سست ہو یا زمین کی حالت تخم قبول کرنے اور اس کے مولکے پیدا کرنے کے لئیے ناموزوں ہو.
چَکَّر بَنْدی
(بناتات) خالیوں (Vacuoles) کی دونوں کے ملنے سے ایک مکمل تہ پیدا ہو جانے کا عمل ؛ سلسلہ قایم ہونا.
چِھین باندھ
(بنّوٹ) حریف کو دان٘و سے گان٘ٹھنے اور ہتھیار چھیننے کا عمل یعنی دان٘و کر کے پکڑ لینے اور اس کے ہتھیار پر قبضہ کر لینے کا طریقہ.
خُشْک سَڑَن
(جنگلات) لھڑی میں پیدا ہو جانئ والی پھپوند جس کی وجہ سے لکڑی کا رنگ تبدیل ہاوجارا ہے اس ا؎سے لکڑی ملایم ہو جاتی ہے اور لکڑی خشک حالت میں بھربھری ہو جاتی ہے اور انگلیوں سے ملنے پر آٹا بن جاتی ہے ،
خَفِیف پَیداوار
(جنگلات) جنگل کی پیداوار جس میں لکڑی اور ایندھن کےعلاوہ سب قسم کی حیوانی ، نباتی اور معدنی پیداوار شامل ہے .
داب
(طباعت) ایک فرمے کی پُوری چھپائی ، کُل چھپنے والے کاغذ کے پرتوں کو مشین سے ایک بار چھاپ کر نِکالنے کا عمل ۔
دَب لَق
(بندھانی) داب کی لاگ، وہ چھوٹا یا بڑا ٹیکن جو داب کے سِرے کے نیچے بھاری اشیار کا وزن بان٘ٹنے کے لیے لگایا جائے، اس لاگ (ٹیکن) سے بڑی سے بڑی وزنی شے بہ آسانی اور تھوڑی طاقت سے اُبھر یا اُچھل جاتی ہے.
دُرْگا پُوجا
(بندو) خاص تیویار جو وہ ہر سال اسوُج (سمتبر، اکتوبر) میں مناتے ہیں اور اس موقع پر میلا کرتے ہیں، ایک ہندو تہوار ہے جس کا آغاز برصغیر سے ہوا تھا، جس میں ہندو دیوی درگا سے عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے
دَسْتُوری
دستور (بنیادی قانون) سے متعلق ، قانونی ، ایسی حکومت جو کسی دستور کی پابند ہو ، پارلیمانی .
دو ضربی
دو نالی (بندوق ، تینچہ ، وغیرہ) بیک وقت دو گولیاں چھوڑنے والی بندوق ، وہ آتشیں اسلحہ جن میں فیر کرنے کے لیے کارتوس رکھنے کی کوٹھیاں بنائی جاتی ہیں .
ذَیلِی سُر
(طبیعیات) نہایت مدہم آواز جو عام حالت میں نہ سُنی جاسکتی ہو خفیف آواز (بنیادی سُر کے مقابل) .
رِزا جامَہ وار
(بنائی) رِزا غالباً ریزہ کا غلط تلفّظ ہے اس سے مراد جامہ وار کا چھوٹی بُوٹی کا معمولی تھان ہے ، کاریگر بڑے اور اعلیٰ قِسم کے تھان کے مقابلے میں کم درجہ کے تھان کو ریزہ کہتے ہیں.
رُسْتَم گھات
(بنوٹ) کشتی کا ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہے کہ جب حریف سامنے کھڑا ہو تو پہلوان کو چاہیے کہ حریف کی بائیں کلائی اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑ لے اور ’’ دیو پچھاڑ ‘‘ کی طرح بیٹھ کر اپنا بایاں ہاتھ حریف کی داہنی ران میں پشت کی طرف سے اندر کو ڈال کر حریف کا بایاں ہاتھ (جس کو داہنے ہاتھ سے پکڑا ہے) پکڑ لے اور داہنے ہاتھ سے چھوڑ کر حریف کی گردن اُوپر سے دبا کر بائیں ہاتھ سے حریف کے بائیں ہاتھ کو کھینچھے اور چت کر دے.
رُسْتَم کِیلی
(بنوٹ) کشتی کا ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب حریف سامنے کھڑے ہو کر پہلوان کی دونوں کلائیاں پکڑ لے تو پہلوان کو چاہیے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کا بایاں ہاتھ جس سے کہ اس نے کلائی پکڑ رکھی ہے اس طرح پکڑے کہ حریف کا انگوٹھا اپنے انگوٹھے سے دبائے اور پھر حریف کی انگلیاں اپنی انگلیوں سے مضبوط پکڑ کر اپنے دائیں ہاتھ کو حریف کی بائیں کلائی کے باہر سے اُوپر لا کر نیچے کو دباتا ہوا مُڑے ، حریف کی پشت یکدم پہلوان کی طرف ہو جائے گی.
زَرِ رَواں
(بنکَاری) بینک میں جمع کیا گیا وہ روپیہ جس کے واپس لینے کے واسطے پہلے سے کوئی اِطّلاع دینی ضروری نہیں جس وقت جتنا چاہیں روپیہ لے سکتے ہیں
شَس ضَرْبی
(بن باسی) جوگیوں کے یہاں ذکرِ الٰہی کا طریقہ جس میں چھے کلمے بطور معمّا ورد کرتے ہیں، اسمائے ستّہ
ظاہِر کَرْنا
چھپی ہوئی چیز، بات یا راز سے پردہ اٹھا دینا، کھولنا، افشا کرنا، دکھانا، راز ظاہر کرنا، تشریح کرنا، وضاحت کرنا، مطلب ظاہر کرنا
گانجا
بھنگ کی قسم کا ایک پودا اور اس پودے کے پتے اور بیج جو نشہ آور ہوتے ہیں اور چلم میں رکھ کر پیے جاتے ہیں نیز بھنگ کے پودوں کی پھولدار شاخیں جن کے پتوں پر رال دار مادہ لگا ہوتا ہے
گُجارے کی پاڑ
(بندھانی) اُوپر کی منزل کی پاڑ جس کا نیچے کی منزل یا سطح زمین سے کوئی تعلق نہ ہو اور اُوپر کی تعمیر میں اُوپر ہی اُوپر مختصر باندھی جائے.
گھَاٹْ
دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے پر بنی ہوئی سیڑھیاں، جہاں پانی بھرتے اور نہاتے دھوتے ہیں، پانی بھرنے یا نہانے دھونے کی جگہ ، وہ سیڑھیوں دار مقام جہاں لوگ نہاتے ہیں
لَگ لِپَٹ کَر
۔(عو) محنت کرکے۔ کوشش کرکے۔ (بنات النعش) اس وقت میں ہوسکے تو لگ لپٹ کر علم و ہنر حاصل کرلیں۔ ۲۔مشترکہ قوّت سے مجموعی قوّت سے۔
مُتَوَسِّط الحال
جو نہ زیادہ مال دار ہو نہ غریب، اوسط درجے کی آمدنی والا، جو معاشی لحاظ سے درمیانی حیثیت کا مالک ہو، وہ جس کی حالت اوسط درجہ کی ہو
مَسْتُور دَرَخْت
(جنگلات) وہ درخت جس کی بالیدگی زمین میں بہت زیادہ نیچے ہونے کی وجہ سے عملاً رک گئی ہو
مَوسَمِ بَہار کی لَکڑی
(جنگلات) لکڑی میں سالانہ حلقوں کا وہ حصہ جس میں بکثرت مسامات (پُرنیاں) ہوں جو اوائل موسم میں بنتا ہے ۔
مونڈھا
۔ سرکنڈوں کی تیلیوں اور بان وغیرہ سے بنی ہوئی ایک قسم کی گول ُکرسی جس کے اوپر کے کنارے گولائی لیے ابھرے اور گٹھیلے بنے ہوئے ہوتے ہیں ، عموماً بے تکیے کی اور بعض میں سرکنڈوں وغیرہ ہی کا تکیہ بھی ہوتا ہے ۔
مَٹّھا
۔(ھ۔بروزن دوا)۱۔۱مذکر۔پتلا دہی جو مسکہ نکل جانے کے بعد بچ رہتاہے۔۲۔(بتشدید دوم)صفت مذکر۔ ۔۱۔سست۔ڈھیلا۔وہ گھوڑا جو چلتے میں سست ہو۔اور تیزرفتار نہ ہو۔۲۔غبی ۔گندذہن موٹی سمجھ کا۔(بنات النعش) سونے سے انسان کا ہل اور غبی اور مٹھا اور کند ہوجاتاہے ۔۳۔کند دھار
میرے مُنھ میں خاک
۔(عو) یہ جملہ نظر نہ لگنے کے لئے کہا کرتی ہیں۔ (بنات النعش) چھ برس میرے بیاہ کو ہوئے میرے مُنھ میں خاک میں نے تو کسی دُکھ یا بیماری کی شکایت ہمسائی سے نہیں سُنی۔
مِیعاد
وقتِ مقررہ، ا یّام مقررہ، مدت، وقتِ معینہ نیز زمانۂ قید، ایّام اسیری، وعدے کا وقت، وقتِ معہودہ، وقتِ معاہدہ، قرارِ باہمی
میل کھانا
مناسب یا مطابق ہونا، موزوں ہونا، رنگ، صفت، انداز وغیرہ میں یکساں ہونا، ملتا جلتا ہونا، ہم آہنگ ہونا
مَیں ہارا تُم جِیتے
بحث میں عاجزی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں، نیز طنزاً بھی کہتے ہیں جب کوئی فضول بحث کرے
نَعُوذُ بِاللہ
مراد: ہرگز نہیں، حیرت ہے، افسوس ہے، توبہ توبہ، (بیزاری، تعجب، نفرت یا خوف ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں)
نِکاری
(بنائی) پارچہ بافوں کی اصطلاح میں ایسے مزدور کو کہتے ہیں، جو کارخانے کے کاموں سے ناواقف ہو اور کام سکھانے کے لئے کارخانے میں داخل کیا گیا ہو
ٹِیپْنا
دبانا، ہاتھ یا انگلی سے دبانا، چاپنا، مسلنا، پیر پیٹنا، بھینچنا، دبوچنا، (گنجفہ) بازی میں دو پتوں سے ایک پتا جیتنا، دون میں گانا، الاپنا، روہیہ وصول کرنا، روپیہ جیب میں رکھنا
ڈھولُو
(بندھانی) بیلن، جو برنگے کے اوپر عرض میں ڈالا جائے اور وزنی چیز کو اوپر لئے ہوئے برنگے پر گھومتا ہوا آگے بڑہے
کانٹا
سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
کاٹ لَگانا
شگاف لگانا ؛ (جنگلات) وی کی شکل میں درخت کے تنے کی کھال چھیل دینا تاکہ اس کا دودھ سمٹ کر وہاں آئے اور جم جائے ۔
کُشاسَن
ایسی ریاست یا حکومت جس میں بدنظمی اور بدعنوانی ہو، ایسی ریاست یا حکومت جس میں عوامی فلاح و بہبود یا سہولیات کے لئے کوئی انتظام یا بندوبست نہ ہو
ہِمَّت سَرد ہو جانا
۔ہمّت پست ہوجانا۔(بنات النعش) حسن آرا کے سوئی چبھی اسسے ذری اس کی ہمت سرد ہوگئی۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔