زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’دہلی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’دہلی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اِثْبات ہونا

(دلیل سے) ثابت ہونا ، متحقق ہونا .

اِعْتِمادُاُلدَّولَہ

(لفظاً) جس پر حکومت کو اعتماد اور بھروسا ہو

اگر

: بشرطیہ ، جو یوں ہوا تو ، جب ایسا ہو جائے تو پھر (عموماً "تو" حرف جزا سے قبل مستعمل)

اِلْزامِی

الزام (رک) سے منسوب : وہ بات یا کام جس سے الزام آجائے.

اِنْدَر

(ہندو صنمیات) دیوتاؤں کا راجا (جس کے دربار میں پریاں ناچتی تھیں) ؛ بارش کا دیوتا۔

اَیسی کیا قاضی جی کی گَدھی چُرائی ہے

کیا ہم نے کچھ قصور یا خطا کی ہے، کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا تو پھر کیا ڈر ہے

پاؤں

انسان اور دو پایہ حیوان کے جسم کے نچلے دو اعضا میں سے ہر ایک جو زمین پر چلنے کا ذریعہ ہے، پیر چرن، پد

پاپڑ

مون٘گ یا اڑد کے آٹے کی نہایت پتلی اور مسالے دار چپاتی جو تلنے یا سیکنے کے بعد نہایت کراری ہو جاتی ہے اور ذرا سا زور پڑنے پر ٹوٹ جاتی ہے

پات

تخت.

پاسی

جال یا پھندا لگا کر پکڑنے والا، بھیلیا، چڑیمار

پالا

وہ نشان یا مٹی رکھ کر بنائی ہوئی کبڈی کے میدان کی درمیانی لکیر جو کبڈی اور دوسرے کھیلوں میں حد فاصل کے واسطے بنالیتے ہیں.

پان چیرنا

بیکار کام کرنا، ایسے کام کرنا جس سے کوئی فائدہ نہ ہو

پان کھلانا

من٘گنی کی رسم ادا کرنا

پانی چَلانا

آبپاشی کرنا، سین٘چنا

پانی گھول دینا

کسی چیز میں پانی ملانا ، نیز پانی میں کچھ ملانا (شراب ، شربت وغیرہ).

پانی کے مول

نہایت ارزاں اور سستا۔

پاکَھر

ایک قسم کی آہنی پوشاک، جو گھوڑے کو میدان کارزار میں پہناتے ہیں ۲۔ مذکر۔ (دہلی) ایک درخت کا نام لکھنؤ میں پاکر کہتے ہیں۔۳۔ مونث۔ ترپال۔ ٹاٹ کی پوشش

پَبَئی

ایک خوش آواز چڑیا جس کا رن٘گ خاکی، گردن زرد و سرخ، سر سیاہ اور چون٘چ سفید ہوتی ہے، مینا کی قسم سے ہے، عموماً پہاڑوں میں رہتی ہے، ایک چھوٹا سا جنگلی پرند جس کو ببئی اور پَوَئی بھی کہتے ہیں

پَپولْنا

بغیر دانت والے کا مسوڑوں سے دبا دبا کر کھانا، پوپلوں کی طرح من٘ھ سے کسی چیز کو چوسنا، پوپلوں کی طرح منہ سے کسی چیز کو چوسنا، بڑھاپے میں مسوڑھوں سے دبا دبا کر کھانا، پلپلانا

پَپْڑی آنا

تہ جمنا، پرت بننا

پَپڑی جمانا

تہ جمانا، (دہلی) حق قائم کرنا

پَتَنگ چُھری

۔ (ھ) صفت (دہلی) (عو) لڑائی کرادینے والی ۔ لگائی بجھائی کرنے والی۔ لکھنؤ میں لتُری ہے۔ (فقرہ) خانم کو پتنگ چھری سمجھو ان کا قدم بیچ میں آیا اور لڑائی شروع ہوئی۔

پَچ مَرْنا

نہایت کوشش کر کے تھک جانا ، از حد محنت کرنا .

پَچا بَیٹھنا

پچانا، ہضم کرلینا، (مجازاً) غصب کرنا، کسی کا مال دبا بیٹھنا

پَچَّر اَڑانا

لکڑی یا تختے کی درز میں اس کا من٘ھ کھولنے کے لئے کھونٹ٘ی، لکڑی یا کسی اور چیز کا چھوٹا ٹکڑا رکھنا، فانہ دینا

پَچَّر مارْنا

اشتعال دینا، بھانجی مارنا

پَچْنا

ہضم ہونا ، تحلیل ہونا ، موافق آنا.

پُچْکارْنا

منھ سے (پُچ پُچ) آواز نکال کر پیارکرنا، چمکارنا

پَخ پَھیلانا

بکواس کرنا

پَخیا

۔ (ھ) مذکر۔ (دہلی) جھگڑالو۔ فسادی۔ بیہودہ۔

پَرَت دَرْ پَرَت

ایک کے بعد دوسری تہ یا غلاف.

پَرْچُول

‌۱.دھت ، لت ، دُھن.

پَرَخْچے اُڑانا

پرزے پرزے کردینا، تہس نہس کر دینا

پَرْداز کَرْنا

جِلا کرنا، چکمکانا، نقش بنانا

پَرْدے میں سُوراخ کَرْنا

در پردہ فعل بد کرنا ، ٹٹّی کی اوٹ شکار کھیلنا ، پردے میں بیٹھ کر تاک جھان٘ک کرنا .

پَرْدے میں گِرْدہ لَگانا

رک : پردے میں سوراخ کرنا .

پَرْلے دَرْجے کا

۰۱ انتہائی درجے کا ، بے حد ( برے معنوں میں ) .

پَرلے سِرے کا

۔ دہلی) بڑا بدمعاش۔ خراب آدمی۔ ۲۔ حد درجے کا۔ (فقرہ) آواز سے چپڑ چپڑ کھانا پرلے سرے کی بدتمیزی ہے۔

پَرے پَرے

دور دور ، دور ہو ، ہٹ جا ، چلے جاؤ.

پَسَنْدا

گوشت کا ادھ کٹا چھوٹا چپٹا پارچہ، گوشت کا کچلا ہوا پارچہ

پَسِیْنا ہَرا ہونا

(پہلوانی) پسینا خشک ہونا یا سوکھنا.

پِگَلْنا

سخت یا منجمد شے کا گرمائی یا اور کسی وجہ سے نرم، ملائم یا رقیق ہوجانا، گلنا، گل جانا، (مجازاً) پانی یا سیال ہو جانا

پِلا پاک ہو جانا

۔ (دہلی) فیصلہ ہوجانا۔ معاملہ طے ہوجانا۔ قرض ادا ہوجانا۔

پَلاسْتَر اُڑا دینا

(مجازاً) بہت مارنا، مارتے مارتے کھال اُڑا دینا، پلاستر بکھیرنا

پَلّے باندْھنا

(کسی کو کچھ) دے دینا، بخش دینا

پَلَنگ کو لات مار کَر کَھڑا ہو جانا

بیماری سے صحتیاب ہونا

پَنیر جمانا

کسی بات کی بنیاد ڈالنا، کوئی ایسا کام شروع کرنا جس سے بہت سے کام نکلیں

پَنیِر چَٹانا

۔ (دہلی) لالچ دینا۔ خوشامد کرنا۔ رشوت دینا۔ کچھ دے کر یار بنانا۔

پوئِیوں جانا

۔ (دہلی) دُلکی جانا۔ ؎

پوت پُورا کَرْنا

۔ (دہلی) (عو) کمی پوری کرنا۔ کسی نہ کسی طرح کام انجام دینا۔ (فقرہ) کھانے جوڑے کے روپوں کی ابا جان نے حامی بھری ہے۔ چچا ابّا جمی جم ہیں نہیں تو ان سے بھی کچھ لیتی اور اپنا پوت پورا کردیتی۔

پَوَن پانی

آب و ہوا

پَٹاخا

زور کی آواز دینے والی ایک قسم کی آتش بازی جو گول اور تکونی شکل کی بنائی جاتی ہے تکونی کو تعویذ یا لڑی کا پٹاخا بھی کہتے ہیں .

پَٹاکا

جھنڈا، علم، بھربرا

پِٹْنا ہونا

فکر و تردد ہونا

پِٹَّن

پٹّس، ماتم، کہرام، رونا، پیٹنا

پَڑاقے کی گوٹ

طرح طرح کی یا مختلف رن٘گوں کی گوٹ، چٹا پٹی کی گوٹ، پٹا پٹی کی گوٹ

پَڑَت پَھیْلانا

۔ (دہلی) ۱۔ لاگت کا اندازہ کرنا۔ حساب کا اندازہ کرنا۔ خرید کی قیمت کا ہر چیز پر پرتا پھیلانا۔ اندازہ ٹھہرانا۔

پَکاؤ

وہ زخم یا پھوڑا جو پک رہا ہو یا پکنے کے قریب ہو، (زخم یا پھوڑا) پیپ پڑا ہوا، پکا ہوا

پَکّا پِیسا

(مجازاً) تجربہ کار ، جہاں دیدہ ، چالاک ، جس کے تیور سے دانائی مکاری اور چالاکی ٹپکتی ہو ، بڑا ہوشیار.

پَھپْڑے کَرْنا

خوشامد، بناوٹ یا دکھاوے کی باتیں کرنا

پُھْدکی مارْنا

جست بھرنا، چھلان٘گ مارنا

پَھرّاٹا

پرندے (یا پھر برے) کے اڑنے کی آواز

پُھرَیری چھوٹْنا

رک : پھریری آنا .

پھَسَکڑا مار کَر بَیْٹھنا

۔(دہلی۔ عو) زمین پر پاؤں پھیلا کے بیٹھنا۔ لکھنؤ میں اس جگہ چار زانو بیٹھنا بولتے ہیں۔

پُھلّا

بُھنی ہوئی مکئی کے دانے ، کھیل .

پُھلکا

پھپھولا ، چھالا ، آبلہ

پَھلی بھی نَہ پھوڑْنا

۔(دہلی) مجازًا۔ کچھ کام نہ کرنا۔ بیحد مجہول کرنا۔

پَھن پِیْٹنا

سانْپ کا اپنے پھن کو کسی چیز پر مارنا

پَھندوڑْنا

الٹ پلٹ کرنا، کریدنا، گھچولنا

پُھوسڑا

تحقیر سے: (عو) بچہ، اولاد (فقرہ) پچیس برس کی عمر میں خدا خدا کرکے ناک رگڑ کے ایک پھوسڑا دیکھا تھا

پُھوڑ

بے سلیقہ، بے تمیز، بے ہنر

پھوکَٹ کا

بغیر محنت کا

پَھٹکار

بے رونقی ، اجاڑ پن .

پَھٹکار

بے رونقی ، اجاڑ پن .

پِھڈّا

جوتا جس کی ایڑھی بیٹھی ہوتی ہے ، سلیپر ؛ وہ شخص جس کے پیروں میں خم ہو اور چلنے میں آڑے ترچھے پان٘و رکھے ؛ وہ آدمی جو پان٘و رگڑتا ہوا یا لن٘گ کرتا ہوا چلے .

پھیرا ڈال دینا

۔(دہلی) سلسلہ باندھنا۔

پَہْرا دینا

رکھوالی کرنا، پاسبانی کرنا، محافظت کرنا

پَہلو دینا

پہلو تہی کرنا

پِیاو

سبیل، پانی پینے پلانے کی جگہ

پیچ لانا

جھگڑے نکالنا، مصیبت لانا

پیچ کھیلْنا

داؤں کرنا

پِیچھے کَر

بعد میں

پَیر پَھیلا کَرْ سونا

رک : پان٘و پھیلا کر سونا (مجازاً) مطمئن ہونا.

پَیز پَڑْ جانا

ضد ہو جانا ، دشمنی ہو جانا ، مخالفت پر کمر بان٘دھنا .

پَیسا دھو کَرْ اُٹھانا

رک : پیسا اٹھانا نمبر ۲ .

پیش چَلْنا

رک : پیش جانا.

پِینگ چَڑھانا

لمبے جھون٘ٹے لینا جس سے جھولے کا نچلا سرا خوب اون٘چا جانے لگے

پیٹ پُورا کَرْنا

پیٹ بھرنا ، پیٹ بھر کھانا.

پیٹ پُکار رَہا ہے

زور کی بھوک لگ رہی ہے

پیٹ پھاڑْنا

کسی کام میں جلدی کرنا ، بے قراری ظاہر کرنا

پیٹ میں پانی پَڑْنا

خوف کے مارے دست آنے لگنا.

پِیْں نِکالنا

چیں بلوانا، غرور دور کرنا، عاجز کرنا

پَیّا

پہیّا

تاوان بَھرنا

۔(دہلی) جرمانہ دینا۔

تِتَّر بِتَّر

منتشرہ، پراگندہ، متفرق، بکھرا ہوا، تار بتار، جداجدا

تَفَرُّع

شاخ نکلنا، ہر شے کے اوپر کے حصے کا جڑ سے نکلنا

تُلوان

۔(دہلی) قیمتی۔ وزنی۔ دیکھو ’تولواں‘۔ (بزم آخر) وہ بھاری بھاری تُلواں نئی نئی ٹکّن کے لال لال جوڑے پہنے سارے شہر کی عورتیں اُمنڈ آئیں۔

تَلِینچا

رک : تلیچا

تَن٘دُور

تَنوٗر، روٹی پکانے کے لیے ایک قسم کی اونچی گول دیوار والی بھٹی

تَڑاقے بَھرْنا

پرندے کا فراٹا بھرنا، زور شور سے اڑنا

تھانوْلا

وہ گڑھا جس میں درخت لگایا جائے

تھَانہ

تھانا

تھوبْڑا سُجانا

منھ بگاڑنا، منھ بنانا، خفا ہونا، غصے ہونا، منھ پھلانا، روٹھنا

تھوتھا

تھوتر ، کھوکھلا ، اندر سے خالی.

تھوتھی بات

بے محل ، بے معنی یا لغوبات.

تَہ پوشی

وہ لباس جو عورتیں جسم کے لباس کے نیچے مزید ستر پوشی کے لیے پہنتی ہیں؛ زنانہ پاجامہ.

تِیر مِیر

رک : تیرا میرا (تیرا (رک) کا تختی) ؛ بیگانگی ، غیرت.

جان آڑ کَر

(دہلی) جان کی پروا نہ کر کے.

جان چِھڑَکْنا

(حد سے سوا) محبت کرنا، فریفتہ ہونا، عاشق ہونا، مرنا

جانِ مَن

(لغوی) میری جان یعنی عزیز‘ پیارے

جَلَق

(لکھنؤ دبستان میں مونث ہے)

جَوان عِید

ایسی عید جس کا چان٘د رمضان کی انتیسویں کو نظر آئے

جوگ مایا جی کا پَنکھا

(ہندو) جوگ مایا جی (رک) کے مندر (واقع قطب دہلی) پر چڑھانے کے لیے جلوس کی شکل میں لے جایا جانے والا آراستہ پن٘کھا .

جَھپ کھانا

(پتن٘گ کا) اُلٹ کر گرنا، اُلٹنا پُلٹنا

حاجَتی

حاجت سے منسوب یا متعلق، حاجت مند، ضرورتمند، مراد خواہ

حال کھیلْنا

وجد لانا، وجد میں آنا، کلام قوّالی یا راگ سُن کر ہو حق کرنا، لوٹ لوٹ جانا

حَق تُھو

'آخ تھو' جو اس کی صحیح شکل ہے

خَتْم کَرْنا

کسی ہنر یا عیب کو انتہائی کمال پر پہنچانا

دِیولی

کواڑ کی نیچے کی چول کے گھر کی چھوٹی سی مثلث نُما مُدّھی جو دہلی (دہلیز) میں اندر کے رخ سِرے پر جڑی رہتی ہے ، چونکہ اس مؑڈّھی پر دیوے کی شکل کا چُول کا گھر بنا ہوتا ہے ، اس لیے اس کو اصطلاحاً دیولی کہتے ہیں.

رَزْمَہ

(دہلی) ذرّہ، رمق، حبّہ، ریزہ

روزَہ اُچَھلْنا

(دہلی) روزے کی حالت میں جُھنجھلانا یا غصہ کرنا.

زَبان زوری

(دہلی) مُنْھ زوری، شوخی، بیہودہ گوئی

سُنتْنا

نِچڑنا، صاف ہونا، خشک ہونا

شیر کَرنا

(پر کے ساتھ) شکار کے لیے ایک جانور کو دوسرے جانور پر چھوڑنا .

فَضائِل خَصائِل

۔ جمع۔ لکھنؤ میں مذکر۔ (دہلی میں مونث) مونث۔ خو۔ عادت۔

قُدْری کَرنا

(دہلی) کوشش کرنا ، اصرار کرنا ، دباؤ ڈالنا ؛ خوشامد درامد کرنا .

گانٹھ گِرَہ میں کُچھ نَہِیں

(دہلی) بالکل مفلس ہے ، قلَّاش ہے.

گانٹھا

لکڑی کا گرہ دار حصّہ، ڈنٹھل، پور، ڈنٹھل ملا ہوا اناج، بھس کے ڈنٹھل، بھوسہ اوراناج

گَت لے جانا

گائیکی میں تان لینا

گِرا پَڑا

(کنایۃً) کم حیثیت، حقیر، معمولی، ناکارہ، بیکار

گَرد کو نَہ لَگنا

۔(دہلی) ہمسر نہ ہوسکنا۔؎

گُرْگا

گھٹنے کا جوڑ

گَل پھیڑ

ایک متعدی مرض جس میں کان کے قریب واقع غدود پھول جاتے ہیں، گلے کی گلٹی، گردن کی گٹھلی

گَلا باندْھنا

پکڑا جانا، الزام لگنا، مفت میں بدنام ہونا

گوشْوارَہ

کسی کاغذ کا خلاصہ یا اختصار، معلومات، نیز اعداد و شمار کی فہرست یا جدول پٹی، خلاصۂ حساب، چٹھابہی، میزان، جوڑ، کان کا بالا، بالی، آویزہ، بُندا

گُولَر گَپَکْنا

منھ میں گھنگھنیاں بھر لینا

گھر گئی

خانہ خراب، نگوڑی، رانڈ، بیوہ

گھر کُتّے کا

گھر کے کتے ہوئی سوت کا ، گھر کا کتا ہوا ، گھر کا بنا ہوا سُوت.

گُھسَر پُھسَر

(دہلی) کھُسَرْ پھُسَرْ، کانا پھوسی، سرگوشی

گِھسٹے گِھسْٹے پِھرْنا

کھنچے کھنچے پھرنا ، پکڑے پکڑے بھرنا.

گُھل کر بَیٹھنا

۔ (دہلی) گھل مِل کر بیٹھنا۔

گُھنْگرالے

(ھ) صفت۔ (دہلی) گھونگھروالے بال، بَل کھائے ہوئے بال

گھوڑا لانْگنا

۔(دہلی) نے گھوڑے پر پہلی مرتبہ سواری کرنا۔

گھوڑی چَڑْھنا

گھوڑی چڑھانا کا لازم

گھی کے کُپّے سے جا لَگنا

کسی مالدار سے وابستہ ہو جانا ، سونے کی چڑیا ہاتھ آنا .

گَہْری گُھٹْنا

گہری چھننا، گاڑھی چھننا

گِیابھ

جانور کا حمل، گائے بھین٘س بکری وغیرہ کے پیٹ میں بچّہ ہونے کی حالت، گابھ

گیڑی

لڑکوں کا ایک کھیل جس میں دو پالے بنا کر بیچ میں لکیر کھینچتے ہیں اس پر ایک گول لکڑی رکھ دی جاتی ہے، ایک کھلاڑی اس پر اپنے ہاتھ کی لکڑی تان کر زور سے مارتا ہے جس کی رکھی ہوئی لکڑی مقرّرہ حد سے دور جا پڑے وہ جیت جاتا ہے اس طرح دوسری لکڑی نشانہ لگانے کو رکھی جاتی ہے، ناکام کھلاڑی کو بٹھا دیا جاتا ہے نیز وہ کہنی دار منھ کی ڈیڑھ دو فٹ لمبی اور اوسط درجے کی موٹی لکڑی جو اس کھیل میں استعمال ہوتی ہے (بطور کھیل عموماً جمع میں مستعمل)

لِباس ہی نَہِیں جاتا

۔(دہلی) ۱۔منائے نہیں منتا سنبھالے نہیں سنبھلنا کسی طرح قابو میں نہیں آنا۔ ۲۔دھوکا نہیں کھاتا۔ عورتیں اپنے بے وقوف بچّے سے کہا کرتی ہیں کہ اتنے اتنے نہیں لئے جاتے یعنی تیری عمر کے اور لڑکے کسی کے کسی طرح کے دَم جھانسے میں نہیں آتے ہیں اور تو کیسا کم عقل ہے کہ تجھے ہر شخص پھُسلا لیتا ہے۔

لَشْکَر میں اُونٹ بَدْنام

ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو کسی عیب میں مشہور ہو، خواہ مخواہ کی بدنامی

لَگ نَہ لَگنے دینا

۔ (عو۔ دہلی) پاس نہ پھٹکنے دینا۔ الگ۔ تھلگ رکھنا۔ اخلاص نہ ہونے دینا۔

لگتے ہاتھ

ساتھ کے ساتھ، اسی سلسلے میں، اسی وقت، لگے ہاتھ

لنگوٹیاں

لنگوٹ کی جمع

لَن٘ڈُوری فاخْتَہ

(مجازاً) وہ عورت جس کا کوئی سہارا نہ ہو، بے کس، نگوڑی، گنجی

لُونِیا

کھارا، نمکین

لوٹْنی لینا

بالکل انکارکرنا، صاف مکرجانا، بے ایمانی کرنا، دل میں کھوٹ آنا

لوہے کے چَنوں سے پَلْنا

مصیبت کی حالت میں زندگی بسر کرنا

لَہْریں لینا

لہرانا، ہلنا، جنبش کرنا

لِیا ہی نَہِیں پَڑْتا

 

لیس دار

چپچپا، لعاب دار، چپکنے والا

ماپْنا

پیمائش کرنا، لمبائی چوڑائی کا تخمینہ کرنا، ناپنا، لکھنؤ میں نانپنا بولتےہیں، (مجازاً) اندازہ کرنا، جانچ کرنا

مُثْبَت

جس سے کسی کام کا ہونا پایا جائے، جس سے بہتری، ترقی یا اضافہ ظاہر ہو

مُردوں کو اَوندھا ڈال رَکھنا

مردوں کی فاتحہ درود نہ کرنا، شب برات کا تہوار نہ منانا

مُرمُروں کا تَھیلا

مرمروں سے بھری ہوئی بوری، مجازاً: موٹا، پھپس، گول مٹول، نہایت فربہ اور پھولا ہوا آدمی

مَرے پِیچھے

مرنے کے بعد

مَستانا

مست ہونا، مستی میں بھرنا، مدھ پر آنا، گرما جانا، نشے میں لڑکھڑانا

مُسَوَّدَہ گانٹْھنا

منصوبے تیار کرنا، منصوبہ باندھنا، ارادے کرنا، مضمون بنانا

مَغْز زَنِی کَرنا

بہت باتیں کرنا جس سے دماغ دکھنے لگے، بہت سمجھانا، سر کھپانا

مَغْز کَھپانا

بہت زیادہ غور و خوض کرنا، سمجھانے کی کوشش کرنا، کسی دماغی کام میں محنت کرنا

مَغْز کی کِیل نِکَلنا

غرور ختم ہو جانا ، گھمنڈ مٹ جانا ؛ جوش جوانی کم ہو جانا ، شہوت فرو ہو جانا ، غرور توڑنا ، گھمنڈ ختم کرنا

مَغْزچَٹ

فضول باتوں سے دوسرے کا دماغ پریشان کرنے والا، بکواسی، باتونی، بکی

مُقَدَّمَہ عَقل

(منطق) معاملہ عقلی (دلی جذبات کے مقابل) ۔

مَن مارنا

صبر اختیار کرنا، دل کی خواہش دبانا

مَن مانتا

خاطر خواہ، من بھاتا، دل کے موافق، مونث کے لیے من مانتی

مُنھ پَر فاختہ اُڑ جانا

(دہلی) مُنھ فق ہوجانا، چہرہ پر ہوائیاں اُڑنے لگنا

مُنھ مارنا

۔۱۔شکار کو مُنھ سے پکڑنا۔ ۲۔لڑائی کے مرضوں اور بیٹروں کا باہم منقاریں مارنا۔ ۳۔(دہلی) طعنہ کرنا۔ چوٹ کرنا۔ طنز کی بات کہنا۔ ۴۔کبوتر کو پرواز کے وقت مکرر کسی سمت بھیجنا۔ ۵۔شکاری کُتّے کا شکار پر دانت مارنا۔ ۶۔گھوڑے یا اونٹ کا کاٹنا۔ ۷۔جانوروں کا دانہ کھانا

مِٹی ڈلوانا

مٹی ڈالنا کا متعدی، مٹی بھروانا، کسی جگہ مٹی کا اکھٹا کرانا

مینا کاری چھانٹنا

ہر چیز کی بھلائی برائی کمال غور سے دیکھنا، ادنیٰ ادنیٰ فرق پر نظر کرنا، ہرایک بات میں نقص نکالنا، نکتہ چینی کرنا، مین میکھ نکالنا، باریکی چھانٹنا

نَصِیحَت دینا

سمجھانا، تنبیہ کرنا نیز سزا دینا، گوشمالی کرنا

نَقشَہ تیز ہونا

بات بننا، نصیب یاور ہونا، عروج حاصل ہونا، عہدہ حاصل ہونا، اثر اور طاقت بڑھنا، (دہلی) اقبال یاور ہونا، دور دورہ ہونا

نِگاہ اُچکی ہونا

۔(دہلی) نگاہ بلند ہونا۔؎

نِمٹانا

پورا کرنا، انجام کو پہنچانا، ختم کرنا

نَمَک شیر ہونا

نمک تیز ہونا، کسی کھانے میں نمک تیز ہونا

نَنّا

چھوٹا بچہ نیز نند کا بچہ ؛ ہندی کا بیسواں حرف ( ) نیز ایک نام (جیسے ننا باورچی ، ننا کمھار وغیرہ)

نَوکَری سے اُتارنا

موقوف کرنا، ملازمت سے برطرف کر دینا

نَیا کَرنا

موسم کی نئی سبزی، پھل یامیوہ وغیرہ پہلے پہل کھانا، نئی ترکاری یا پھل یا پان یا غلّہ کھانا، موسم کی چیز پہلے پہل چکھنا

نِیچے کا پاٹ بھاری ہے

(چکی کا نچلا پاٹ بھاری ہوتا ہے) جورو زبردست و غالب ہے ، اطاعت و فرماں برداری نہیں کرتی

وَبال لَگنا

مصیبت کا پیچھے پڑنا، جھگڑا پیچھے لگ جانا، نیز کسی کام کا مصیبت محسوس ہونا، کسی ذمے داری کا سخت ناگوار معلوم ہونا، ناگوارطبع ہونا

وِتنا

اُتنا، جو درست ہے

وَہاں گَئے کو

(دہلی) وہاں گئے ہوئے

وَہاں ہی

(دہلی) اسی جگہ، وہیں

وہی تو کہوں

مجھے خود ہی یہ خیال آتا ہے، میں بھی تو یہ بات کہتا ہوں.

ٹال کَر دینا

۔(دہلی) کہیں جانےکا ارادہ فسخ کرنا۔

ٹُنْٹا

بن ہاتھ کا، ہاتھ کٹا آدمی، ایک ہاتھ کا آدمی نیز وہ ہاتھ جو کٹا ہوا ہو، لنجا

ٹِکانا

کسی چیز کو کسی دوسری چیز کے سہارے رکھنا

ٹَھنْڈے پَہْرے

سویرے ، علی الصبح.

ٹِیْپ ٹاپ

(دہلی) آرائش، زیب وزینت، لکھنؤ میں ’ٹیم ٹام‘ ہے

ڈاٹْنا

(دہلی) زیب تن کرنا، پہننا

ڈاڑھی کا ایک ایک بال کَرْنا

(دہلی) عزت بِگاڑنا، بے عزتی کرنا، داڑھی نوچنا

ڈورا بھاننا

(دہلی) ڈورا مروڑنا، تاگے کو بل دینا

کاجَل لَگانا

آنکھوں میں کاجل کی سلائی پھیرنا، سُرمہ لگانا، کاجل دینا

کاغَذ کھولْنا

کسی کی پوشیدہ بات کو ظاہر کر دینا، ، عیب فاش کرنا، بھید کھولنا

کان اُونچے کَرْنا

کان کھڑے کرنا، چوکنّا ہونا، حیرت میں پڑنا

کان اَینٹْھنا

گوشمالی کرنا، کان امیٹھنا

کان بِن٘دْھنا

کان چھدنا، کان میں چھید ہونا

کان بِندھوانا

کان چھدوانا

کان تَلے کی چھوڑْنا

پتے کی یا چھبتی ہوئی بات کہنا ، گپ اڑانا ، راز کی بات کہنا ؛ جھوٹی بات کہنا ؛ ناگوار کہنا .

کان گُنگ ہونا

کان میں ایسی کیفیت پیدا ہونا، جس میں ہر وقت بھن بھن کی آواز معلوم ہو، کان بہرا ہونا، کان سائیں سائیں کرنا

کان گُونگے ہونا

کان بہرے ہونا

کان میں رَکْھنا

دھیان رکھنا، یاد رکھنا، خیال رکھنا

کان نَہ پَھڑ پَھڑانا

کان نہ ہلانا، ذرا چوں و چرا نہ کرنا

کانس میں تَیرْنا

دھوکا کھا جانا، سوچ بچار میں پڑے رہنا، خیالات میں غلطاں پیچاں رہنا، خیالی پلاؤ پکانا، جان جوکھوں یا دقّت میں مبتلا رہنا، غور وفکر میں محو رہنا

کانْڑا

وہ شخص جس کی ایک آنکھ نہ ہو، کانا.

کانڑی

وہ عورت جس کی ایک آنکھ جاتی رہی ہو، کانی.

کانڑے کی ایک رَگ سَوا ہوتی ہے

کانے میں شرارت زیادہ ہوتی ہے

کاٹ دَوڑْنا

(دہلی) غصّے سے جواب دینا

کاہے سے

کس وجہ سے، کس چیز سے

کَبھی کے

(دہلی) کب کے، اب سے بہت پہلے، کسی زمانے یا وقت کا، پہلے کا، مدت کا

کَچّا جانا

اسقاطِ حمل ہونا، ادھورا بچّہ پیدا ہونا

کَچَّا جِن

جاہل مطلق

کَچْرِیاں بیچْنا

کئی آدمیوں کا مل کر برابر بولے جانا ، پکار پکار کر باتیں کرنا ، بہت سے آدمیوں کا مل کر باتیں کرنا ، شور و غل کرنا

کِچْکِچی

کچکچانا کا حاصل مصدر، تراکیب میں مستعمل

کُچْھ ایک

تھوڑا سا

کُدْبِدِّیا

(دہلی) زد وکوب ، گوشمالی ، گت .

کَرْموں جَلی

جس کی قسمت خاک میں مل گئی ہو (دہلی) بدبخت ، بدنصیب .

کُریلْنا

کریدنا، کھود ڈالنا، تہہ و بالا کر دینا

کَسْیا جانا

بے قلعی کے تانبے یا پیتل کے برتن میں رہنے سے کسی چیز کا مزہ بدل جانا، کسیلا ہونا، سرکنڈا، سرپت، سرپت یا سرکنڈوں کی سوکھی پتیاں

کُشْتی دِلانا

کشتی کی مشق کے واسطے شاگرد کو پچھاڑنا

کَل سِری

ایک وضع کی پتنگ، جس کا سرا سیاہ ہوتا ہے

کُل کُلا

(دہلی، عور) بہ ہمہ وجوہ، لے دیے کے، صرف، اسی قدر، کل کلان کا مخفف

کَلا کَرْنا

ڈھینکلی کھانا

کَلائِیاں مارْنا

گھوڑے کا پان٘و کو خاص انداز سے رکھ کر چلنا

کَلام اُونچا کَرْنا

زوردار آواز میں بولنا، بلند آواز سے بات کرنا، سخت لہجے میں گفتگو کرنا، دشنام دینا

کَلام مُنھ پَر رَکْھنا

(دہلی) کلام منھ پر لانا ، زبان سے کہنا .

کُلہِیا میں گُڑْ تھوڑا ہی پُھوٹْتا ہے

بڑے کام کو چھپا کر نہیں کیا جا سکتا

کُماج

(مجازاً) موٹی اور گول چیز ؛ لکڑی کا گول ٹکڑا جو چوب خیمہ کے اوپر ہوتا ہے .

کَمالات

کمال کی جمع

کَمَر کوٹھا

شہتیر یا کَڑی کا وہ حصّہ، جو دیوار کے باہر کے رخ نکلا رہتا ہے

کَن بِندھا

کان چھیدنے والا

کَنّی دَبانا

قابو میں لانا، بس میں کرنا، کور دبانا

کَنّی کاٹْنا

کترانا، بچ کر نکل جانا

کوئی دن کا

چند روزہ، عارضی، (دہلی) چند دن کا

کوئی دِن کو

چند روز میں، عنقریب، بہت جلد

کوئی دِن یاد کَرو گے

ہماری قدر کچھ دن بعد ہوگی، کچھ دن افسوس کرو گے، اثر کچھ روز باقی رہے گا

کوئی سا

کئی میں سے ایک، کوئی

کوئی سی

کوئی، کسی قسم کی

کِواڑ توڑْ توڑْ کے کھانا

مصیبت سے دن کاٹنا، جوں توں عمر بسر کرنا، فاقوں کی نوبت آنا

کُوزِیاں

مٹی کے آب خورے لمبے اور گلے کے بیچ میں سے پتلے

کونے کی خَیر مَنانا

گھر کی دیکھ بھال ، کرنا ، گھر کی حفاظت کرنا ، گھر کا خیال رکھنا

کُوڑے پھیرا کَرنا

۔(دہلی) بہت سے پھیرے کرنا۔ بار بار آنا جانا۔

کَٹاوَن ڈالْنا

زہر مار کرنا (برہمی کے موقع پر مستعمل)

کُٹْکی

ایک کڑوی اور کالے رنگ کی گرہ دار جڑ جو دواؤں میں کام آتی ہے؛ خریق سیاہ

کَٹھور

سنگ دل، بےرحم، بے حس، ظالم

کَڑَک بانکا

(دہلی) وہ جنگجو یا سپاہی جو میدان جنگ میں بلند آواز میں دشمن کو للکارتا ہو، وہ بان٘کا جوان، جس کی آواز سے لوگ ڈر جائیں، بانکا، ترچھا جوان

کَڑَک بِجْلی

عورتوں کے کان کا ایک زیور، اس کی بناوٹ چاند سے مشابہت رکھتی ہے اور اسی وجہ سے اس کو 'چاند والا' بھی کہتے ہیں

کَڑَک دَوڑْنا

تیزی سے دوڑنا، (گھوڑے کا) پوری تیز رفتاری سے دوڑنا

کھاتے پِیتے لاتیں مارْنا

خوشحالی میں شکایت کرنا، باوجود آسودگی کے شکایت کرنا

کھال

چرم

کھال اُپاڑْنا

کسی کے جسم سے کھال الگ کرنا، گوشت سے پوست جدا کرنا، (سزا دینے یا بدلہ لینے کے لیے) چمڑی ادھیڑ دینا، جان سے مارنا، جان لینا، گاہک سے بہت زیادہ دام وصول کرنا

کھال بِگَڑْنا

شامت آنا، پٹنے کو جی چاہنا

کھانا جوڑا

وہ طعام اور دولھا کا بیش قیمت جوڑا (لباس) جو دلہن کے گھر سے آتا ہے، وداع کے روز کا کھانا اور جہیز و نقدی وغیرہ جو اس نام سے دی جائے

کھانڈ

گڑ کی شکر، بُورا، کچّی شکر نیز شکر، ایسی چینی جو کم صاف ہونے کی وجہ سے سرخ رنگ کی ہو

کُھرْپا جالی سَنبھالْنا

گھاس کھودنے کا پیشہ اختیار کرنا ، گھسیارے کا کام کرنا.

کُھرَچْنی

چھینی کا طرح کا آلہ جس سے کسیرے برتن چھیل کر صاف کرتے ہیں

کُھرْدَرا

درشت، خشک

کَھل اُپاڑ

۔(ھ۔ کھَلْ۔ مخفف۔ کھال کا) (دہلی) کھال اُدھیڑنے والا۔ لینے کے واسطے کھال تک میں سے نکال لینے والا۔ ۲۔ کج بحث۔ ؎

کُھل بَیٹْھنا

اطمینان و فراغت کے ساتھ کشادہ ہو کر بیٹھنا، آرام سے بیٹھنا، فاصلہ سے بیٹھنا

کِھلْنا

دل شگفتہ ہونا ، کن٘ول پُھولنا ، دل خوش ہونا.

کُھوّا کھیڑی

(دہلی) فضول خرچ ، بے احتیاط

کُھٹائی

(دہلی) کھوٹ، کپٹ، فریب، کھوٹا پن، دوش، عیب، قصور، دغا (کرنا کے ساتھ)

کھٹائی کھانا

ترشی سے رغبت رکھنے والا، کھٹائی کا عادی

کَھٹاس

ایک قسم کا نیولا، مشک بلاؤ

کُھڈّی

(تحقیراً) سامنے کے دانت ٹوٹنے یا اُکھڑ جانے کے سبب سے خالی ہونے والی جگہ، اُکھڑے دانت کی خالی جگہ

کَھڑا کَرْکے دِکھانا

بازاری: کوئی چیز مانگنے کے جواب میں انگوٹھا کھڑا کر کے دکھانا، صاف انکارکرنا، قرضہ مان٘گنے پر صاف مکر جانا

کَھڑکانا

زنجیر ہلنا دستک دینا، کنڈی کھٹکھٹانا ، زنجیر کو کسی دوسرے چیزسے ٹکرا کر آواز پیدا کرنا.

کَھڑی

کھڑا (رک) جس کی یہ تانیث ہے.

کَھکھوڑْنا

زمین کو پنجوں سے کھودنا، کریدنا، اچھی طرح تلاش کرنا، معلوم کرنا

کھِیْنچ

۔ (ھ۔ نون غُنّہ) مونث۔ ۱۔(دہلی) کشش۔ کھنچاؤ ۲۔ کمی۔ قلّت۔ آج کل اناج کی بہت کھینچ ہے۔ ۲۔(لکھنؤ) پتنگ لڑانے کا ایک ڈھنگ جس میں ڈھیل دینے کی جگہ ڈور زور سے کھینچتے ہیں۔

کَھینچ کَرْنا

کمی کرنا، رکاوٹ کرنا، تنگی کرنا

کَہا سُنی

بحِث مباحثہ، تکرار، حجّت

کَہاری

۱. کہار کی مزدوری ؛ ڈولی اُٹھانے کی اُجرت.

کَہْنا

مدعّا ، مطلب ، مقصد.

کَہنا سُننا

اثر و رسوخ ، رسائی ، دخل ، اختیار ، پہن٘چ ، سفارش.

کیا اُدھار کی ماں مَری ہے

لین دین کا دستور دُنیا سے اُٹھ نہیں گیا ہے، تم نہیں دو گے تو دوسرے سے لیں گے، اس موقع پر مستعمل جب کوئی قرض دینے میں حیلہ حوالہ کرتا ہے

کیا پُھولا پِھرْتا ہے

کیوں مغرور ہو رہا ہے، کیوں اس قدر مغرور ہے، اتنا غافل کیوں

کِیچ

گیلی مٹّی، گارا، دلدل، غلیظ مٹّی، سڑی مٹّی

کِیلی کا کَھٹْکا نہ ہونا

ذرا سا بھی اندیشہ یا ڈر نہ ہونا .

کِیونکَر ہو

کیا سامان ہو، کیا تدبیر ہو، کیا کیفیت ہو، کیا سے کیا ہوجائے، کیسا ہو، کیسے ہو

کیونکہ

اس لیے کہ، اس سبب سے کہ

کیوڑے کی گلی

کیوڑے کا پھول یا بھٹّا

کِیُوکی دال

پچ میل دال، کیوٹی، ملی جلی دالیں

کِیوں سیر

کس بھاؤ پر ہے ، کتنے سیر ہے

کِیڑِیاں

کیڑی کی جمع، جونکیں

ہاتھ پَر دَھرا ہُوا ہونا

۔(دہلی) کسی چیز کا تیار اورموجود رہنا۔ ہر وقت پاس رہنا۔

ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہو جانا

۔ دست بستہ کھڑا ہوجانا۲۔(دہلی) سب کچھ خرچ کر ڈالنا۔اس معنی میں ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہوجانا ہے۔

ہاتھ جھاڑ اُٹھے

(جواری) جوئے میں سب کچھ ہار کر اُٹھے ، مفلس و نادار ہوگئے (رک : ہاتھ جھاڑ کر/کے اٹھنا)

ہاتھ جُھوٹا کَرنا

ناکافی وار کرنا، ایسا وار کرنا جو کافی نہ ہو، پورا وار نہ کرنا؛ بے جا زحمت اٹھانا

ہاتھ چالاک

چور اچکا، ہاتھ مارنے والا، وہ شخص جسے چوری کا لپکا ہو

ہاتھ دینا

ہاتھ پکڑانا ، ہاتھ تھمانا، ہاتھ میں ہاتھ دینا

ہاتھ سے چلنا

ہاتھ سے نکلنا، اختیار میں نہ رہنا، قبضے سے نکل جانا، ہاتھ سے جانا

ہاتھا چھانٹی

دغا بازی، بد معاملگی، بد دیانتی

ہاتھوں قَلَم ہونا

ہاتھ میں قلم ہونا، بھلائی بُرائی کسی کے اختیار میں ہونا، کسی اور کے ہاتھ کا لکھا ہونا نیز مقدر میں لکھا ہونا

ہاتھی پاؤں

ایک بیماری جس میں ٹانگیں اور پاؤں بہت موٹے ہو جاتے ہیں ، فیل پا ، داء الفیل

ہاتھی کے ساتھ گَنّے چُوسنا

زبردست سے مقابلہ کرنا

ہَپّا

(عور) بچوں اور پوپلوں کی غذا، کوئی نرم و ملائم خوراک، کھچڑی

ہَتھیلی بَجانا

تالی بجانا، زنانوں کی سی حرکتیں کرنا، زنخوں کا سا کام کرنا

ہَلْدی لَگا کے بَیٹْھنا

چوٹ لگنے کا بہانہ کر کے چھپ رہنا ؛ حیلہ ڈھونڈھنا ، بہانہ کرنا ، ایک جگہ بیٹھا رہنا ؛ کوئی کام نہ کرنا

ہنڈولنا

پالنا، گہوارہ، پنگوڑا، جھولا، جھولنا

ہو بَیٹْھنا

بیٹھ جانا، ایک طرف بیٹھ جانا، کسی جگہ جم کر بیٹھ جانا

ہو گُزَرنا

واقع ہونا، وارد ہونا، بیتنا

ہوش بِکَھرنا

ہوش اُڑ جانا، ہوش پراگندہ ہونا، اوسان گم ہونا

ہَٹّی

دکان، چھوٹی دکان

ہَڈْرا

حالت، گت، ہیئت، وضع، شکل

ہے ہے کرکے پیٹنا

سینہ زنی کرنا ، پیٹ پیٹ کے رونا ، ماتم کرنا ، برا چاہنا ، کسی کا مرنا چاہنا.

یِہ کُچھ

بہت کچھ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone