تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَہْنا" کے متعقلہ نتائج

کَہْنا

(کسی مفہوم یا مطلب کو زبان سے) ادا کرنا ، من٘ھ سے بامعنٰی آواز نکالنا ، بولنا.

کَہْناں

رک : کہنا.

کَہْنا کَرْنا

حُکم بجا لانا، بات پوری کرنا، کہنے کے مطابق عمل کرنا، کہنا ماننا، کہا ماننا

کَہْنا ہونا

بات پوری ہو جانا ، بات کا اثر ہونا.

کَہْناوَت

کہاوت، ضرب المثل، مقولہ، قول

کَہْنا مانو

۔نصیحت پر عمل کرو۔ ؎

کَہْنا گِرنا

بات رد ہو جانا ، بات بے وقعت ہو جانا.

کَہْنا ڈالْنا

کسی کا حکم نہ ماننا، بات نہ ماننا

کَہْنا ٹالْنا

رک : کہنا پھیرنا.

کَہْنا پھیرْنا

بات ٹالنا ، فرمائش یا عرض کو رَد کرنا.

کَہْنا مانْنا

باب ماننا، حکم، صلاح یا نصیحت پر عمل کرنا، کسی کے کہے پر عمل کرنا

کَہْنا بَجا لانا

کہنا ماننا، حکم کی تعمیل کرنا، بات پوری کرنا، کہنے کے مطابق عمل کرنا

کَہْنا نَہ سُنْنا

چُپ رہنا، خاموش رہنا

کَہْنا ہی کیا ہے

کیا ہی بات ہے ، تعریف کیا ہو سکتی ہے.

کَہْنا نِیچا ڈالْنا

بات کو نظر انداز کرنا.

کَہْنا سُنْنا چَلْنا

دخل ہونا، رسائی ہونا

کَہْنا آسان ہے، کَرْنا مُشْکِل

کوئی وعدہ کر کے یا بات کہہ کر نبھانے میں دِقَت پیش آتی ہے، وعدہ کرنا آسان ہے پورا کرنا مشکل

کَہْنا اَور شَے ہے، کَرْنا اَور شَے ہے

من٘ھ سے کہنے اور عمل کرنے میں بڑا فرق ہے، زبانی باتیں کرنا آسان ہے مگر کر کے دِکھانا مشکل ہے

ہاں کَہْنا

زبان سے اقرار کرنا

جَے کَہْنا

کامیابی ، تحسین یا ملامتی کا نعرہ لگانا.

کُچْھ کَہْنا

کوئی بات کہنا، کوئی پیغام سنانا

کَہانی کَہْنا

قصّہ بیان کرنا، داستان سُنانا، سرگزشت سُنانا

بات کَہْنا

رک : بات کرنا.

کَیا کَہْنا ہے

(تحسین نیز طنز کے لئے مستعمل) سبحان اللہ، واہ واہ، کوئی جواب نہیں، بہت خراب ہے، بہت خوب ہے، کیا بات ہے، کیا پوچھنا ہے

کُھلی کَہْنا

صاف کہنا، برملا کہنا، کُھل کر اظہارِ خیال کرنا.

صَدا کَہْنا

آواز لگانا ، بول بولنا.

بَھلا کَہْنا

تعریف کرنا ، سراہنا ، اچھا کہنا.

بُرا کَہْنا

گالی دینا ، برا بھلا کہنا . (کسی کی) برائی بیان کرنا ، عیب جوئی کرنا .

بُجْھنا کَہْنا

طرف داری کی بات کہنا ، خوشامدانہ بات کہنا ، موافق کہنا ، پاس داری کی کہنا

زَبانی کَہْنا

بذریعۂ گفتگو اظہار کرنا، مُنْھ سے بیان کرنا (تحریری کے برخلاف)

بُرائی کَہْنا

بد گوئی کرنا ، کسی کو پیٹھ پیچھے برا کہنا ، الزام لگانا.

سَچ کَہْنا

سچ بولنا ، ٹھیک ٹھیک کہنا ، حقیقت یا واقعے کے مطابق بات کہنا یا بیان کرنا .

چار کَہْنا

رک : چار باتیں سنانا / کہنا .

مَطْلَب کَہْنا

اصل مقصود بیان کرنا، غرض بیان کرنا، مدعا ظاہر کرنا

کھوٹی کَہْنا

کسی کے حق میں برا کہنا، کسی کے برخلاف کہنا، چغلی کھانا

بِن کَہْنا

جو قابو میں نہ ہو ، جو کہے پر نہ چلے ، نافرمان۔

کَلام کَہْنا

غزل یا شعر کہنا ؛ بات کہنا ، لب کشائی کرنا.

گالی کَہْنا

رک : گالی دینا.

چُبْھتی کَہْنا

ناگوار بات کہنا، دل کو دکھانے والی بات کہنا

لالا کَہْنا

خوش اخلاوقی یا شریفانہ انداز سے گفتگو کرنا ؛ بچّے کو چُمکار کر اور تھپک کر سُلانا.

غَزَل کَہْنا

غزل تصنیف کرنا

بَیان کَہْنا

حال سنانا یا بتانا

مُبارک کَہْنا

مبارک باد دینا ۔

کَھری کَہْنا

کھری اور سچی بات کہنا ، حقیقت کا اظہار کرنا.

حَق کَہْنا

سچّی بات کرنا، سچّی گواہی دینا ؛ نڈر ہو کر اعلانِ حق کرنا

حاجَت کَہْنا

خواہش کا اظہار کرنا، ضروت بتلانا

کَتھا کَہْنا

رک : کتھا سُنانا.

کَلِمَہ کَہْنا

کلمۂ شریف زبان سے ادا کرنا، کلمہ پڑھنا

پَھبْتی کَہْنا

ظرافت سے تشبیہ دینا، ہنسی اُڑانا

آمِین کَہْنا

زبان سے لفظ آمین (پکار کر یا آہستہ سے) نکلنا .

ٹِیپ کَہْنا

مُخمَّس وغیرہ کا فقرہ پرکھنا

کَھرْتَل کَہْنا

صاف صاف اور کھلی کھلی کہنا، لاگ لپیٹ نہ رکھنا، کسی بات کو دل میں نہ رکھنا، آزادانہ بولنا

دُکْھتی کَہْنا

ایسی بات کہنا جو مخاطب کو ناگوار گُزرے ، رنج دہ بات کہنا .

تارِیخ کَہْنا

نظم یا نثر میں بحساب جمل کسی واقعہ کا سنہ ظاہر کرنا

تَلْخ کَہْنا

کڑوی باتیں کرنا ، برا بھلا کہنا.

سَخْت کَہْنا

نامناسب یا ناگوار بات کہنا.

سَچّی کَہْنا

کھری اور سچّی بات کہنا ، سچ بولنا ، حقیقت کا اظہار کرنا .

راسْت کَہْنا

سچ کہنا

سَت کَہْنا

سَماچار کَہْنا

خبر سنانا، اطلاع دینا

اردو، انگلش اور ہندی میں کَہْنا کے معانیدیکھیے

کَہْنا

kahnaaकहना

وزن : 22

موضوعات: قرآن دہلی

کَہْنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • (کسی مفہوم یا مطلب کو زبان سے) ادا کرنا ، من٘ھ سے بامعنٰی آواز نکالنا ، بولنا.
  • مدعّا ، مطلب ، مقصد.
  • خبر دینا ، آگاہ کرنا.
  • پند و نصیحت ، بات.
  • بیان ، سخن.
  • بتانا ، ظاہر کرنا ، عرض کرنا ؛ احساس دِلانا.
  • بات ، قول ، مقولہ.
  • پوچھنا ، سوال کرنا ، دریافت کرنا.
  • جواب دینا.
  • طعنہ ، چڑانے والی بات.
  • (کیا کے ساتھ) اچھی بات ، دلکش اَمر ، لُبھاوا ، بیان سے بالا بات.
  • (شاعری) تصنیف کرنا ، لکھنا ، موزوں کرنا ، جوڑنا ، گھڑنا ، شعر وغیرہ بنانا.
  • (نام وغیرہ) رکھنا ، پکارنا ، کہلانا.
  • فرمان ، حکم.
  • ثابت کرنا.
  • سوچنا ، طے کرنا ، تہیّہ کرنا ، خیال کرنا.
  • . سمجھنا ، رائے قائم کرنا.
  • سمجھانا ، تلقین کرنا ، بتانا.
  • پیغام دینا ، پیام پہنچانا.
  • الزام دینا ، تہمت لگانا ، جھوٹی بات منسوب کرنا.
  • قرار دینا ، ٹھہرانا.
  • آرزو کرنا ، دعا مانگنا.
  • حکم دینا ، تاکید کرنا ، ہدایت دینا.
  • ماننا ، اقرار کرنا ، تسلیم کرنا.
  • فرمانا ، ارشاد کرنا.
  • بحث کرنا ، تکرار کرنا ، حُجَّت کرنا
  • روایت کرنا ، بیان کرنا
  • یاد کرنا
  • جینا ، وظیفہ پڑھنا ، ورد کرنا ، کسی بات کو بار بار کہنا
  • اعادہ کرنا ، دوہرانا ، اعلان کرنا
  • ماننا ، اقرار کرنا ، تسلیم کرنا
  • ۔(ھ۔ بالفتح مثال کے لئے دیکھو داغ کا شعر سیہ کے تحت میں۔ ۱۔متعدی پہلے تین معانی میں اس کا صلہ ’’کو‘‘ اور بقیہ معانی میں ’’سے‘‘ آتا ہے۔ ۱۔قرار دینا۔ زید نے بکر کو جاہل کہا۔ ۲۔نام رکنا۔ مجھ کو نور الحسن کہتے ہیں۔ ۳۔الزام دینا۔ کمبخت کا زید پر زور نہیں چلتا۔ ہم کو کہتا ہے کہ ہم نے اُسے بدنام کیاہے۔ ۴۔بیان کرنا۔ ذکر کرنا۔ گفتگو کرنا۔ خبر دینا۔ خبر کرنا۔ آگہ کرنا۔ نوکر سے کہو گاڑی تیّار کرلے میں نے تم سے سب حال کہہ دیا۔ ۵۔ موزوں کرنا۔ جیسے شعر کہنا۔ مرثیہ کہنا۔ ؎ ۶۔ عرض کرنا۔ التماس کرنا۔ ؎ ۷۔ دعا کرنا۔ دعا مانگا۔ موسیٰ نے خدا سے کہا۔ ۸۔سوال کرنا۔ زید نے مجھ سے کہا کہاں جاؤ گے میں نے کہا الہ آباد۔ ۹۔جواب دینا۔ ۱۰۔پیام دینا۔ (دہلی میں کوکے ساتھ۔ لکھنؤ میں سے کے ساتھ)۔ ترجمۃالقرآن) جب یہ لوگ اسی طرح پر جیسے اُن کے باپ نے اُن کو کہہ دیا تھا مصر میں داخل ہوئے۔ ۱۱۔حکم دینا۔ بادشاہ نے جھ سے فیر کرنے کو کہا تھا۔ ۱۲۰نصیحت کرنا۔ میں نے پہلے ہی تم سے کہا تھا مگر تم نے نہیں مانا۔ ۱۳۔ اقرار کرنا۔ تم مجھ سے کہہ کے مُکر گئے۔ ۱۴۰ روایت بیان کرنا۔ اس معنی میں صرف ’’کہتے ہیں‘‘ مستعمل ہے۔ ۱۵۔ مذکر۔ بات۔ مقولہ۔ آپ کا کہنا یا آیا۔ اس جگہ بیشتر کہا مستعمل ہے۔ ۱۶۔بیان۔ ۱۷۔ذکر۔ پند۔ نصیحت۔ ۱۸۔حکم ۔ فرماں۔ آپ کا کہنا سر آنکھوں پر۔ ۱۹۔بات چیت۔ گفتگو۔ عرض۔ التماس۔ ۲۰ظاہر کرنا۔ ؎ ۲۱۔ شکوہ کرنا۔ دیکھو میں تو کچھ نہیں کہتا۔ ۲۲۔ اشارہ کرنا۔ ؎ ۲۳۔ یاد کرنا۔ ؎
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kahnaa

Noun, Masculine

  • bidding, advice

कहना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • अपना उद्देश्य, भाव, विचार आदि शब्दों में व्यक्त करना। जैसे-(क) मुझे जो कुछ कहना था वह मैंने कह दिया। (ख) अब अपनी कहानी कहेंगे। मुहा०-कहना बदना = (क) किसी बात का निश्चय करना। (ख) प्रतिज्ञा करना। कहना-सुनना = बातचीत या वार्तालाप करना। पद-कहने की बात महत्त्वपूर्ण बात। कहने को = (क) नाममात्र को। यों ही। जैसे-कहने को ही यह नियम चल रहा है। (ख) यों ही काम चलाने या बात टालने के लिए। जैसे-उन्होंने कहने को कह दिया कि हम ऐसा नहीं करेंगे। कहने-सुनने को = कहने को।
  • मुंह से सार्थक पद, वाक्य या शब्द का उच्चारण करना। बोलना। जैसे-कुछ कहो तो सही।
  • संबोधित करना; बोलना
  • अपने भाव, विचार या उद्देश्य को शब्दों के माध्यम से व्यक्त करना
  • सूचना या समाचार देना
  • बताना या बयान करना
  • आज्ञा देना
  • पुकारना
  • कविता रचना।

کَہْنا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَہْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَہْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words