زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’پرندے‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پرندے‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
باشَق
باز سے چھوٹا اور شکرے سے بڑا ایک زرد چشم شکاری پرندہ (جو چھوٹی چڑیوں کو شکار کرتا ہے)، باشہ کا معرب
بَگلا
ایک آبی پرندہ، ایک آبی دراز گردن پرند کا نام جو اکثر پانی کے کنارے پر رہتا ہے اور مچھلیا پکڑ کر کھاتا ہے
بَٹیر
گوریّا سے بڑا اور تیتر سے چھوٹا ایک خاکی رنگ کا خالدار پرند جو لڑانے کے لیے پالتے اور اکثر ذبح کرکے کھاتے ہیں
بَھرَت
دشینت کا شکنتلا کے پیٹ سے پیدا ہونے والا بیٹا جو رام کا سوتیلا بھاَئی تھا جو کیکئی کے پیٹ سے پیدا ہوا جس کے نام کی بنیاد پر اس ملک کا نام بھارت رکھا گیا تھا
پِرِسْتُک
ابابیل (پردیسی یا خانگی)، چھوٹے پروندوں کی جنس سے ایک چڑیا، جو تیز اڑتی ہے، لمبے نوکیلے بازو، کانٹے دار دم، پرانی عمارتوں اور کھنڈروں میں گھونسلا بناتی ہے، ادویات میں بھی کام آتی ہے
پَنکْھ
(پرند کا) بازو ، پر پرواز ، نیز کسی مشین یا پن٘کھے وغیرہ کے پر ، مچھلی کی پشت اور پیٹ پر تیرنے کی مدد سے لئے قدرتی عضو
پین٘گُوِئِن
ایک نہ آڑنے والا بحری پرندہ جو قطب جنوبی کے قریب کے سرد سمندر اور برفیلے علاقے میں رہتا ہے اس کے بازو پنکھے دار ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ پانی کے نیچے تیر سکتا ہے، یہ خشکی پر انسان کی طرح پیروں پر کھڑا ہو کر چلتا ہے، پنگوین
تُرْغَہ
ایک خوش الحان پرندہ جو یورپ میں پایا جاتا ہے، یہ باغوں اور جھاڑیوں میں رہتا ہے اور سواے اگست کے باقی ہر مہینے میں خوش الحانی سے چہچہاتا ہے، اس کی کمر کا رنگ با دامی اور سینہ چتی دار ہوتا ہے
تَڑا تَڑ
لگاتار مارنے یا گرنے کی آواز، بڑی بڑی بون٘دوں کی آواز جو مسلسل برسنے سے پیدا ہوتی ہے، مسلسل گولیوں کی آواز
تِیتَر
ایک قسم کا پرند جسے اکثر شوقین لڑانے کے واسطے پالتے ہیں، ایک پرند جو کبوتر سے کسی قدر بڑا اور عموماََ بھورے یا سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، اس کی آواز تیز ہوتی ہے شوقین لوگ پالتے اور شکاری اس کا شکار کرتے ہیں، دراج، تیہو
جِنْسِیَت صَفیر
ساتھ بولنے والا (عموماً پرندہ) ، ایک طرح کی بولی بولنے والا ، ساتھ مل کر گانے والا ؛ (مجازاً) ساتھی ، ہمراہی ، رفیق ، ہمدم ؛ ہم خیال ، ہمزبان ، ہم سخن ۔
چَمْگادَڑ
ایک ایسا شخص جس کا اپنا کوئی قطعی اعتقاد یا اصول زندگی نہ ہو، اور وہ کبھی اس طرف جاتا ہے اور کبھی اس طرف چلا جاتا ہے، صرف اور صرف ذاتی مفاد کے لئے وہ لوگوں سے ربط رکھتا ہے(مشہور کہانی پر مبنی)
چِڑْیا
(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
چَکور
یونانی الاصل ایک خوشنما پرند جس کی چون٘چ اور پنجے سرخ اوپر کا حصہ سیاہ اس پر سفید چتیاں اور گلے میں قدرتی طوق پیٹ کا رن٘گ سفیدی مائل ہوتا ہے (مشہور ہے کہ یہ چان٘د کا عاشق ہے اور آگ کی چن٘گاریاں چان٘د کی کرنیں سمجھ کر کھا جاتا ہے)
دامی
وہ پکڑا ہوا جانور (پرند یا چوپایہ) جو بچَہ یا کم عمر نہ ہو ؛ جنگلی جانور جسے پال لیا گیا ہو ؛ گرفتار، گرفتار شدہ ، دام ، جال یا پھندے کے ذریعے پکڑا ہوا .
سُرْخاب
سرخ رنگ کا ایک آبی پرندہ جس کے نر اور مادہ رات بھر جدا رہتے اور ایک دوسرے کو پکارتے اور اس کی آواز کے پیچھے جاتے مگر ملاقات س محروم اور مضطرب رہتے ہیں ان کی باہمی محبت مشہور ہے اگر ایک آگ میں ہو تو دوسرا بھی وہیں جا پڑتا ہے جب وہ دونوں بچھڑ جاتے ہیں یا ایک مر جاتا ہے تو پھر جوڑا نہیں لگتا، کہا جاتا ہے کہ اس کی مادہ کو ماہواری بھی ہوتی ہے، چکوا چکوی، سحام، خرچال
شامَا
ایک سیاہ رن٘گ كا خوش آواز پرندہ، ایک صحرائی پرندہ جو ہر وقت دم ہلاتا رہتا ہے جس كا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے
شاہِین
(پرند) باز كی طرح كا ایک سفید رنگ کا شكاری پرندہ جس كی آنكھیں سیاہ ہوتی ہیں، یہ بڑا بہادر اور تیز پرواز پرندہ مشہور ہے، یہ اكثر بڑے بڑے پرندوں كو خود مار لیتا ہے، اسے شكار كے لیے سدھایا بھی جاتا ہے (کچھ کتابوں میں شاہین کو عقاب کا مترادف بتایا گیا ہے)
شُتُرمُرْغ
قوت پرواز سے محروم ایک عظیم الجثہ پرند جس کے بعض اعضا اونٹ سے بہت مشابہ ہوتے ہیں، اس کی گردن بہت لمبی ہوتی ہے، یہ بہت تیز دوڑتا ہے، اس کی خوراک غلہ اور نبپہاتات ہے، کنکر پتھر بھی کھا کر ہضم کر لینے میں مشہور ہے، اس کے بازوؤں اور دُم کے پر بڑے قیمتی ہوتے ہیں، یہ اکثر عرب اور افریقہ میں پایا جاتا ہے
شَکَر خورا
ایک پرند، کہتے ہیں کہ جو شیرینی نہایت شوق سے کھاتا ہے جس کا رن٘گ کبوتر کی گردن کے رن٘گ کی طرح چمکدار اور نیلگوں ہوتا ہے
شُکْراً
ایک شکاری پرند جو باشے کے طرح ہوتا ہے اکثر شہپر اس کے کوتاہ ہوتے ہیں، مگر محنت و مشقت اٹھانے میں بڑا قوی ہوتا ہے
شِکْرا
ایک شکاری پرند جو باشے کے طرح ہوتا ہے اکثر شہپر اس کے کوتاہ ہوتے ہیں، مگر محنت و مشقت اٹھانے میں بڑا قوی ہوتا ہے
صَعْوَہ
سرخ رنگ کے سر والی ایک چھوٹی سی چڑیا، جس کی لمبی دم ہر وقت جلدی جلدی حرکت کرتی رہتی ہے، ممولا، سریچہ، لنگانہ
فاخْتائیں
پنڈک، قمری، سُرخی مائل خاکستری رنگ کا کبوتر سے قدرے چھوٹا پرندہ جس کی گردن میں کالی دھاری ہوتی ہے، گانے کی تالوں میں سے ایک تال کا نام، عاشق
قَرْقَرا
ایک آبی پرندہ جو بگلے سے مشابہ اور اس سے بڑا ہوتا ہے اس کے پاؤں بڑے بڑے اور آنکھیں سرخ اور ان کے آس پاس سیاہی ہوتی ہے بدن کا رنگ دخانی ہوتا ہے
قُقنُس
ایک خیالی پرندہ جس كی بابت مشہور ہے كہ بہت خوش رنگ اور خوش آواز ہے، كہتے ہیں كہ اس كی چونچ میں تین سو ساٹھ سوراخ ہوتے ہیں اور ہر سوراخ سے ایک راگ نكلتا ہے اس كی عمر ایک ہزار سال كی ہوتی ہے، جب عمر كی مدّت پوری ہوجاتی ہے تو یہ پرندہ سوكھی لكڑیاں جمع كركے ان پر بیٹھتا ہے اور مستی كے عالم میں گاتا اور پروں كو پھڑپھڑاتا ہے ۔ جب اس كی چونچ سے دیپک راگ نكلتا ہے تو لكڑیوں میں آگ لگ جاتی ہے اور ققنس اس میں جل كر راكھ ہوجاتا ہے۔ پھر خدا كی قدرت سے اس راكھ پر مین٘ھ برستا ہے اور اس میں سے خود بخود انڈا پیدا ہوجاتا ہے اور كچھ مدّت كے بعد اس انڈے میں سے پھر ققنس پیدا ہوتا ہے
مور
(مجازاً) چور کے گھر چوری کرنے والا ، چوروں کا چور (فرہنگ آصفیہ) ۔ ۳۔ ایک آتشبازی جس کو شتابہ دکھانے کے بعد رنگ برنگی چنگاریاں مور کی دم کے پنکھے کی شکل بنادیتی ہیں ۔
مُٹّھی چُھوٹ کَرنا
(کبوتر بازی) کبوتر (یا کسی اور پرند) کو مٹھی میں لے کر اوّل روز مکان پر سے دوسرے دن ذرا دور سے اور چار دن کے بعد پانچ چھ قدم کے فاصلے سے چھوڑنا
مَینا
کبوتر سے قدرے چھوٹا سیاہی مائل ایک خوش الحان پرندہ جس کے پیر، چونچ اور پروں کا نچلا حصہ زرد ہوتا ہے
ٹِٹِہْری
پانی کے کنارے رہنے والا ایک پرندہ جس کا سر لال، گردن سفید، پر چتکبرا، پیٹھ خیرے رنگ کی، دءم ملع جلے رنگ کی اور چونچ کالی ھوتی ہے، اس کی بولی کڑوی ہوتی ہے اور سننے میں ٹیں ٹیں جان پڑتی ہے
کُنْجَشْک
ایک چھوٹا پرند، چڑیا، جو ویرانے کے بجائے گھروں میں گھونسلے بناتی اور رہتی ہے، گرگرَیّا، عصفور
کوئِل
سیاہ رنگ کا خوش آواز پرندہ جو کوّے سے بہت چھوٹا ہوتا ہے، مگر اس کی دُم کوّے کی طرح لمبی، اکثر آموں کے موسم میں نظر آتا ہے اور کو کو کی آواز لگانا ہے
کُونج
کلنگ کی ایک قسم، ایک آبی پرندہ، جو سردی کے موسم میں پاک و ہند میں آتا اور قطار بنا کر اڑتا ہے، قاز، ہنس
کَوّا
ایک سیاہ رن٘گ کا پرندہ جو قد میں کبوتر سے بڑا ہوتا ہے، جنگل میں بسیرا کرتا ہے مگر صبح ہی صبح بستیوں میں پہنچ جاتا ہے
کَٹھ پھوڑا
ایک پرندے کا نام جو اکثر درختوں میں اپنی چونچ سے چھید کر کے گھر بناتا ہے، ہد ہد، کھٹ بڑھئی، مرغِ سلیمان
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔