زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’اصطلاحاً‘‘ سے متعلق الفاظ
’’اصطلاحاً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِدْراکِیَہ
(لفظاً) ادراک کی طرف منسوب ، (اصطلاحاً) وہ عبارت جو خط میں مکتوب الیہ کے مضمون سے باخبر ہونے اور اس پر اطلاع پانے کے اظہار میں لکھی جائے ، مثلاً : آگاہی حاصل ہوئی یا حال دریافت ہوا وغیرہ.
اوٹ بَھرْنا
(مزدوروں کی اصطلاح) ٹھیلے یا کسی پہیوں والی گاڑی کو روکنے کے بعد اینٹ وغیرہ کا پہیے کے نچلے حصے میں اڑیک لگا دینا تاکہ وہ لڑھک نہ جائے ۔
بَھگا لے جانا
(اصطلاحاً) نابالغ بچے کو ولی جائز کے قبضے سے بغیر اس کی اجازت یا رضامندی کے لئے جانا کسی شخص کو بغیر اس کی مرضی کے برٹش انڈیا یا کسی اور ملک سے باہر لے جانا.
پاؤں
انسان اور دو پایہ حیوان کے جسم کے نچلے دو اعضا میں سے ہر ایک جو زمین پر چلنے کا ذریعہ ہے، پیر چرن، پد
پارْگی
ٹکڑے ہونا ، (اصطلاحاً) نباتیات اور حیوانیات میں ایک جسم کے ٹکڑے ہو کر دوسرا جسم پیدا ہونا ، افزایش نسل کا ایک طریقہ.
پالَٹ
پالا ہوا لڑکا، لے پالک بیٹا، وہ شخص، جو کسی کے بدلے میں کام کرے، وہ شخص، جس کے بارے میں یہ مان لیا جائے کہ اسے کسی کے بدلے میں کام کرنے کا اختیار ملا ہے، (مختار کار) (نمائندہ)
پانی ہو جانا
۔ ۱۔ پتلا ہوجانا۔ پگھل جانا۔ ؎ ۲۔ کند ہوجانا۔ ؎ ۳۔ نرم ہوجانا۔ ملائم ہوجانا۔ ؎ ۴۔ سرد ہوجانا۔ تیزی جاتی رہنا ۵۔ دشوار کام کا آسان ہوجانا۔ (فقرہ) آپ کے واسطے مشکل سے مشکل کام پانی ہے۔ ۶۔ غصہ جاتا رہنا۔ نرم پڑجانا۔ دھیما ہونا۔ شرم سے پسینے پسینے ہوجانا۔ شرماجانا۔ اس جگہ بیشتر پانی پانی ہونا بولتے ہیں۔۷۔ خراب ہوجانا۔ (مرغ بازوں کی اصطلاح) مرغوں کا باہم لڑجانا۔ جھڑپ ہوجانا۔
پَدَم ناگ
(سپیروں کی اصطلاح) ایک خاص قسم کا نہایت زہریلا سان٘پ جو پتلا ایک ہاتھ لمبا اور بہت تیز رفتار ہوتا ہے.
پَرْدَہ
جو چیز دیکھنے میں حائل ہو، جس کے درمیان میں ہونے سے پار کی چیز نظر نہ آئے، اوٹ، چلمن، قنات یا دیوار وغیرہ
پُھول
پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
تاِبعِین
تابعی کی جمع، (مُحدِّثین کی اصطلاح) وہ گروہ جس نے ایک یا ایک سے زیادہ اصحابِ رسول اللّہ کی زیارت کی ہو
تَداخُل
لفظاً کسی ایک کا دوسرے میں دخل دینا ، کسی بات میں دوسری بات کا شامل ہو جانا، مداخلت ،داخلہ .
تَرْک مُوالات
(لفظاً) میل جول اور آپ کی امداد ترک کر دینا عدم تعاون، (اصطلاحاً) وہ سیاسی تحریک جو انگریزی حکومت سے تعاون ترک کرنے کے لیے ہندوستان میں کانگریس نے چلائی تھی
تَرْکِیب بَنْد
ایک بحر میں مختلف قافیون والے چند بند لکھنا اور ہر بند کے بعد ایک ایسا شعر جو وزن میں متفق اور فاقیوں میں مختلف ہو جس کی تکرار ان بندوں پر مشتمل کلام ترکیب بند کہلاتا ہے.
تَصْحِیحَہ
وہ محکمہ جس میں سرکاری خدمات میں کام آنے والے گھوڑوں کو داغا جاتا ہے ؛ وہ نشان جو گھوڑے کی جلد پر پہچان کے لیے داغ کر بنایا جاتا ہے.
تَعارُفی کارْڈ
(اصطلاحاً) وہ چھوٹا سا نرم دفتی کا کارڈ جس پر کسی کا نام پتہ پیشہ اور دیگر کوائف درج ہوں اور جو کوئی شخص کسی دفتر وغیرہ میں جانے پر اپنی شناخت کے لیے پیش کرے نیز وہ خط جو بصورت تعارفی کارڈ پہچان کے لیے دیا جائے.
تَماس شِکَن
حارج ہونے واالا، خلل انداز ہونے والا، تسلسل میاں خلل ڈالنے والا، (اصطلاحاً) (ایٹم وغیرہ کا) توڑنے والا.
تَوبَہ
لوٹنا یا رجوع ہونا، گذشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آئندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار، کسی قول یا فعل سے باز رہنے کا عہد، طلب مغفرت، عفو خواہی، استغفار، بُرے کاموں سے باز رہنا، گناہ سے باز رہنا
حَدْ کَرْنا
انتہا کو پہن٘چا دینا ؛ (کِسی کام میں) بہت مبالغہ کرنا ؛ ایسی بات کرنا کہ اس سے آگے نا ممکن ہو.
خالِص لَکِیر
(اصطلاح علم سائنس) مینڈل کے اصول کے مطابق بیچ کے اوپر پائی جانے والی وہ حد جس کے آگے مزید انتخاب کوئی اثر نہ ڈال سکے .
خَطِّ اَزْرَق
(اِصطلاحاً) نِیلی لکیر ؛ جمشید کے پیالے کی چوتھی لکیر ، جام جمشید کے سات خطوں میں سے اُوپر کا چوتھا خط جسے خط سیاہ بھی کہتے ہیں
دَرَخْت سَوار
درخت پر سوار ہونے والا ؛ (اِصطلاحاً) وہ مضرت رساں بیلیں جیسے آکاس بیل یا امربیل وغیرہ جو درخت پر چھا جاتی ہیں اور اس کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں .
عِبادَت
(اصطلاحاََ) خدا کی پرستش خصوصاََ مذہبی ارکان جو خدا کی اطاعت اور پرستش کے لیے ادا کیے جائیں.
گُرْز مار
(گداگری) (لفظاً) گرز مارنے والا ، گرز سے ضرب لگانے والا ، (اصطلاحاً) فقیروں کا ایک گروہ ، ان فقیروں کے پاس گرز ہوتا ہے اور جب کوئی ان کو بھیک نہیں دیتا تو وہ گرز سے اپنے آپ کو زخمی کرلیتے ہیں .
لوٹ پوٹ
لڑھکتا پڑکتا ، لوٹنیاں کھاتا ہوا ، تڑپتا ہوا ، مچلتا ہوا ، غلطاں (بے قراری و بے تابی کے ساتھ) .
مُبالَغَہ
حد سے بڑھ کر تعریف یا بُرائی کرنا، بڑھا چڑھا کر بیان کرنا، اعتدال سے بڑھی ہوئی بات یاوہ گوئی
مُتَبادِلَہ
متبادل، (اقلیدس) دو خطوطِ متوازی پر گرے ہوئے تیسرے خط کے دونوں طرف کے داخلی زاویے، بشرطیکہ وہ متصلہ نہ ہوں
مِحْوَرِیَہ
محور سے منسوب یا متعلق (اصطلاحا ً) ایک لمبا عصبی ریشہ جس کے ذریعے عموما ً عصبی خلیے سے اشارات یا تحریکوں کی ترسیل ہوتی ہے (انگ : Axon)
مُستَثنٰی
الگ کیا گیا، چُنا گیا، وہ جو حکم ماقبل سے الگ کیاگیا ہو، منتخب، برگزیدہ، ممتاز، وہ مستثنیٰ شخص ہے، ایسے ویسوں کی صحبت میں بیٹھنے والا نہیں
مِسّی
ایک سیاہ منجن یا پاؤڈر جسے عورتیں سنگار کے لیے اپنے دا نتوں اور ہونٹوں پر ملتی ہیں، اس سے دانتوں کی ریخیں اور مسوڑے سیاہ اور دانت اور ہونٹ چمکدار ہو جاتے ہیں
مِسّی کَرْنا
نوچی کے سر ڈھکے جانے یعنی سہاگن ہونے کی خوشی میں برادری کی دعوت دینا اور ناچ کرنا، (طوائفوں کی اصطلاح) کسبیوں میں نتھ اتروائی کی رسم نوچی کا ازالۂ بکر کرنا
مُصْطَلَح
وہ لفظ جو کسی خاص علمی یا فنی مفہوم کو ادا کرنے کے لیے اختیار یا وضع کیا جائے، اپنے اصلی کے علاوہ اصطلاحی معنوں میں رائج (لفظ، اصطلاح)
مُعَدِّل النَّہار
(جغرافیہ) آسمان پر وہ فرضی دائرہ جو خطِ استوا کی سیدھ میں ہے، سورج جب اس پر آتا ہے تو دن رات برابر ہوتے ہیں
مُقَوّیٰ
کاغذ کو کوٹ کے بنایا ہوا تختہ ، وصلی ، دفتی ، پٹھا ، گتہ ؛ اس تختے کا بکس یا گول نلکی نما ڈبا جو عموما ً کاغذات رکھنے کے کام آتا ہے
مِلَّت فَروش
دین و ایمان بیچنے والا، اصطلاحاً: دنیوی طًمع میں اصول مذہب و مفادِ ملت سے منحرف ہو جانے والا، قوم سے غداری کرنے والا
مُلَمِّع
(ع۔ بروزن مسدس, چمکتا ہوا درحشاں)صفت، گلٹ کیا ہوا، سونا چاندی چڑھایا ہوا، خاصدان پر چاندی کا ملمع تھا، قلعی، ترا دکھاوا، ظاہری ٹیپ ٹاپ، بناوٹ(اصطلاح علم عروض) ایک زبان کی پوری نظم میں دوسری زبان کا ایک مصرع یا ایک بیت یا زیادہ ملا دینا
مُکَثِّر
اکھٹا کرنے والا ، جمع کرنے والا ، جامع ؛ (اصطلاحاً) حدیث کا جمع کرنے والا ، کثرت سے روایات بیان کرنے والا ۔
مَیدان
۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔
نا کَردَنی
نہ کرنے کے لائق؛ (اصطلاحاً) جس کا کرنا اخلاقاً مناسب و موزوں اور قانوناً اور شرعاً جائز اور مباح نہ ہو
نَفسِ اَمَّارَہ
(اصطلاحاً) شر کی جانب مائل کرنے والا نفس، گناہوں پر آمادہ کرنے والا قلب، شہوات پر اکسانے والا دل
نَقْد
(اصطلاحاً) تنقید، تبصرہ، کلام کو پرکھنا، ادبی نگارشات کا درجہ متعین کرنا، کسی فن پارے پر رائے دینا
نَوائی
آواز یا سُر نکالنے کا عمل، کہنے یا گانے کی حالت (عموماً تراکیب میں بطور لاحقہ مستعمل، جیسے : تلخ نوائی وغیرہ)
وادِیٔ اَیمَن
(اصطلاحا) وہ جگہ جہاں حضرت موسیٰؑ آگ کی تلاش میں آگے بڑھے تھے، اسی جگہ ان کو (آوازِ ربانی) سنائی دی تھی اور وہ یہیں نبوت سے سرفراز ہوئے، کوہِ طور کا علاقہ، (مجازاً) وادی امن و سکون
وَافَر
صفت۔ بتہ، کثیر، بافراط۔ کثرت سے الغاروں۔(اصطلاح علم عروج)مونث۔ دائر۔موتلفہ کی پہلی بحر کا نام
وَرَع
(اصطلاحاً) نفس کا نیک اعمال اور پسندیدہ افعال پر کاربند ہونا اور اُن کے کرنے میں عمداً کوتاہی اور سستی ظاہر نہ کرنا، گناہوں سے بچنا، ممنوعاتِ شرعی سے باز رہنا، مذہبی لحاظ سے مشکوک کاموں سے بچنا، پرہیزگاری، تقویٰ، نیکی، پارسائی، زہد
کِراتْنا
(لفظاً) جھاڑنا، رگڑنا ؛ (اصطلاحاً) ڈھلے ہوئے برتن کے کُھردُرے پن کو خرّاد پر چڑھانے سے قبل سوہن سے رگڑ کر کم کرنا
کَھرائی
اچھائی، نیکی، اصلیت، سچائی، وفاداری، دیانت داری، ایمانداری، صاف دلی، کھراپن، پاکیزگی، پاکی، راستی، صحت، درستی
کَھوئے لَگْنا
(کُشتی) اکھاڑے کی زمین سے کندھا چُھو جانا جو چت ہو جانے یا پچھڑ جانے کی علامت ہے، ہار جانا
کِیسَہ دار
تھیلی دار، تھیلی رکھنے والا، (اصطلاحاً) وہ جن کے تھیلی لگی ہوتی ہے (عموماً ان جانوروں کے لیے مستعمل جو اپنے پچّوں کو تھیلی میں رکھتے ہیں) .
ہَری
(دھوبیوں کی اصطلاح) اونٹ اور بکری وغیرہ کی مینگنی سے موٹے کپڑے کا میل کاٹنے کا تیار کیا ہوا مسالا (اس کی وجہ تسمیہ مینگنی کی رنگت ہے)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔