تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَوبَہ" کے متعقلہ نتائج

تَوبَہ

لوٹنا یا رجوع ہونا، گذشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آئندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار، کسی قول یا فعل سے باز رہنے کا عہد، طلب مغفرت، عفو خواہی، استغفار، بُرے کاموں سے باز رہنا، گناہ سے باز رہنا

تَوبَہ تَوبَہ

توبہ (فجائیہ) جس کی یہ تاکید ہے

تَوبَہ کَرو

کوئی غرور کا کلمہ کہے یا کسی پر ہن٘سے یا خلاف مذہب یا عقل کوئی بات کرے تو کہتے ہیں.

تَوبَہ کَرکے

خدا سے ڈر کر، عاجزی کے ساتھ، عفو خوابی کے ساتھ ؛ دعوے سے.

تَوبَہ شِکَن

توبہ توڑنے والا، عہد شکن، دوسرے کی توبہ تڑوانے والا، مجازاً: محبوب، معشوق

تَوبَہ بَنْدے

(مخاطب سے) دِق کر ڈالا، بہت ستایا

تَوبَہ گاہ

تَوبَہ تَوبَہ کَرْکے

زور دے کر ، تاکید سے ، یقین دلا کر

تَوبَہ نامَہ

تَوبَہ کَرْنا

(کسی قول یا فعل سے یا گناہ کرنے سے) باز آنا یا ترک کرنا یا چھوڑنا یا تیاگنا

تَوبَہ بَھلی

خدا بچائے، اللہ محفوظ رکھے، خدا کی پناہ.

تَوبَہ اِلٰہی

رک: توبہ معنی نمبر ۲.

تَوبَہ بولْنا

توبہ بلوانا (رک) کا لازم.

تَوبَہ تِلّی

رک : توبہ تلاّ.

تَوبَہ تِلّا

(عذر خواہی یا عاجزی کے ساتھ) واویلا، گریہ و زاری، ہائے وائے

تَوبَہ لاحَول

پناہ مانگنے کی جگہ بولتے ہیں.

تَوبَہ کَر بَندے

۔اس محل پر بولتے ہیں جب کسی بُرے کام کی کوئی سزا پاتا ہے۔

تَوبَہ ٹُوٹْنا

توبہ توڑنا (رک) کا لازم.

تَوبَہ کَرانا

توبہ کَرنا (رک) کا تعدیہ.

تَوبَہ کِیجِئے

کوئی غرور کا کلمہ کہے یا کسی پر ہن٘سے یا خلاف مذہب یا عقل کوئی بات کرے تو کہتے ہیں.

تَوبَہ بُھلانا

حواس گم کر دینا، ناک میں دم کر دینا، عاجز کر دینا.

تَوبَہ شِکَْنی

توبہ شکن، توبہ توڑنا، عہد شکنی، توبہ توڑنے والا

تَوبَہ توڑْنا

توبہ سے پھر جانا، گناہ نہ کرنے کے عہد سے پھر جانا، عہد شکنی کرنا، قول سے پھرنا

تَوبَہ کَروانا

تَوبَہ بُلْوانا

عاجز کردینا، پناہ منگوانا، چیں بلوانا، ستا مارنا، دق کرنا.

تَوبَہ تَوبَہ کَرْنا

۔۱۔زبان سے توبہ کا اظہار کرنا۔ نفرت اور حقارت ظاہر کرنے کو بھی توبہ توبہ کہتے ہیں۔ ؎ ۲۔ کوئی بات غرور کی یا کوئی بات کسی کے خلافِ شان یا مذہب کے خلافِ تعظیم کہتے ہیں تو بھی بولتے ہیں۔ (مراۃ العروس) ’’توبہ توبہ کرکے کہتی ہوں اگر اُن کو کسی بھرے پُرے گھر کا انتظام اس وقت سونپ دیا جائے تو انشائ اللہ ایسا کریں گی جیسے کوئی مشّاق تجربہ کار کرتی ہے۔‘‘

تَوبَہ مانگْنا

اس قسم کے واقعیتوں سے ہم توبہ مانگتے ہیں مگر ان سے بے علم نہیں رہ سکتے.

تَوبَہ کا عَمَل

استغفار کا عمل، گناہوں پر افسوس کرتے ہوئے اس کو دوبارہ نہ کرنے کا اپنے رب سے وعدہ کرنے کا عمل

تَوبَہ نَوازنا

۔توبہ قبول کرنا۔ محصنات) قربان جاؤں خدا کے کہ اُس نے مجھ گنہگار کی توبہ کو ایسا نوازا کہ غیرت بیگم ہی کے سگے بھائی کے ہاتھ سے مجھ کو جِتوایا۔

تَوبَہ تُڑانا

توبہ توڑنا (رک) کا تعدیہ.

تَوبَہ تَنْسُوہا

(عو) توبۂ نصوحا (رک) کا بگاڑ.

تَوبَہ ٹُوٹ جانا

(لازم) توبہ توڑنا

تَوبَہ تَوبَہ کَرکے کَہنا

تَوبَہ بُھولی جانا

پریشان ہونا، حواس گم ہونا

تَوبَہ کَرکے کَہنا

۔خدا سے ڈر کے کہنا۔ خاک چاٹ کے کہنا۔ شیخی سے کہنا۔ دعوے سے کہنا۔ ؎

تَوبَہ تِلّا کَرنا

تَوبَہ قُبول ہونا

گناہوں کی معافی ہونا

تَوبَہ قُبول کَرنا

توبہ قبول ہونا (رک) کا تعدیہ

تَوبَہ قُبول کَرانا

توبہ قبول کرنا (رک) کا تعدیہ

تَوبَہ تَوبَہ مَچا دِینا

ایسا ظلم یا گناہ کا کام کرنا کہ ساری دنیا توبہ توبہ کرے

تَوبَہ شِکَسْت ہونا

رک : توبہ ٹوٹنا.

تَوبَہ بُلوا دینا

أ(عو) دق کرنا۔ تنگ کرنا۔ پناہ منگوانا۔

تَوبَۂ نَصُوح

خالص توبہ، سچی توبہ.

تَوبَہ بُھولی جاتی ہے

۔حواس گم ہیں۔ پریشانی کی وجہ سے کچھ یاد نہیں آتا۔

تَوبَۂ اِنابَت

بندے کا حق تعالیٰ کے عذاب کے خوف سے توبہ کرنا.

تَوبَہ قُبول فَرمانا

توبہ قبول ہونا (رک) کا تعدیہ

تَوبَہ ٹُوٹنا یا ٹُوٹ جانا

۔لازم۔ ؎

تَوبَہ کَرنے کا مَوقَع

تَوبَۂ نَصُوحا

۔(عربی) ’نصوح‘ کے معنی خالص کے ہیں(سچّی توبہ۔ عورتیں ’’توبہ تنسوٗہا‘‘ کہتی ہیں۔

تَوبَہ دھاڑ کَرنا

۔(عو) شور غُل مچانا۔ شکوہ شکایت کرنا۔ اظہار عجز کرنا۔ پناہ مانگنا۔

تَوبَہ دَھاڑ مَچانا

سزا پر شور و غل مچانا

تَوبَۂ اِسْتِحْیا

رک: توبۂ استجابت.

تَوبَہ کا دَر بَند ہونا

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت قائم ہوجانے کے بعد توبہ قبول نہیں ہوگی، توبہ کرنے اور گناہوں سے معافی مانگنے کا راستہ بند ہوجانا

تَوبَۂ اِسْتِجابَت

اللہ تعالیٰ سے شرمانا یعنی خدا کو بزرگ و برتر ماننا اور اپنی عبادت کو اس کی بزرگی کے مقابلے میں ہیچ جاننا، توبۂ استحیاؑ، حیا کی توبہ.

تَوبَۂ اِسْتِغْفار

رک: توبہ معنی نمبر ۱ و .

تَوبَہ کا دَرْوازَہ بَنْد ہو جانا

استغفار کرنے کا وقت گزر جانا، قیات کے شروع ہونے کے بعد توبہ قبول نہ ہوگی

نَو تَوبَہ

وہ شخص جس نے تازہ توبہ کی ہو

اَرے تَوبَہ

کسی کیفیت یا حالت کی غیر متوقع کثرت ظاہر کر نے کی لیے

ہَت تَوبَہ

ہائے توبہ (رک) کا بگاڑ جو کسی بات کو ناپسند کرنے یا افسوس کی حالت میں زبان پر لاتے ہیں

اِلٰہی تَوبَہ

۱ : خدایا معاف کر اب ایسا نہ کرونگا.

اردو، انگلش اور ہندی میں تَوبَہ کے معانیدیکھیے

تَوبَہ

taubaतौबा

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: نفرت اصطلاحاً

اشتقاق: تابَ

تَوبَہ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • لوٹنا یا رجوع ہونا، گذشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آئندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار، کسی قول یا فعل سے باز رہنے کا عہد، طلب مغفرت، عفو خواہی، استغفار، بُرے کاموں سے باز رہنا، گناہ سے باز رہنا
  • الامان، خدا بچائے، اللہ محفوظ رکھے، خدا نہ کرے
  • بہت زیادہ بے پناہ
  • ہرگز نہیں یا زنہار کی جگہ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of tauba

Noun, Feminine

  • penitence, renunciation, repentance, vowing to sin no more,

तौबा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • पश्चाताप, पछतावा, ख़ुदा से क्षमा मांगना, पाप न करने की प्रतिज्ञा
  • हरगिज़ नहीं की जगह
  • किसी बुरे काम से बाज़ रहने की दृढ़ प्रतिज्ञा, त्याग, तर्क, छोड़ देना, धर्म के विरुद्ध या किसी बड़े अहंकार की बात सुनकर बोला जानेवाला शब्द, जिससे घृणा और नफ़त का इज़हार होता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَوبَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَوبَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words