زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’پہلوانی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’پہلوانی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آڑے پَٹ

(اكھاڑا) كشتی كا ایک پینترا: جب حریف سامنے كھڑا ہو تو ظفر كو چاہیے كہ حریف كے دونوں ہاتھ پكڑ كر اپنی داہنی طرف كو جھٹكا دے كر چھوڑ دے اور فوراً داہنے ہاتھ سے پورے زور سے بائیں ران اور بائیں ہاتھ سے داہنی ران پكڑ كر اور اپنا سر حریف كی داہنی ران اور پسلی كے قریب سینہ كا زور دیتا ہوا اپنی بائیں طرف كھینچ كر چت كردے۔

اَڑانی

کشتی کا ایک پیچ، حریف کی ٹانگ میں ٹانگ اڑا کر پٹکنے کا کام

اَڑَنگا دینا

رخنہ ڈالنا، (ہوتے ہواتے کام میں) رکاوٹ پیدا کرنا

اَڑی

مصیبت، مشکل

بانْہہ توڑ

کشتی کا ایک پینچ، جس میں مقرر طریقے سے ایک ہاتھ حریف کی جانگھ میں اور دوسرا اس کی پیٹھ پر لے جاکر ٹنگڑی مارکے گرادیتے ہیں

بَلْتَھم

کشتی کا ایک دان٘و جس میں حریف کے دائیں ہاتھ کی کلائی پکڑ کر کہنی کے اندر ہاتھ کا اڑنگا دے کر مروڑ دیا جاتا ہے

بَھدْکَنا

شکست دینا، کُشتی میں حریف کو زمین پر گرا دینا

پَچھاڑْنا

انسان یا حیوان کو گرانا .

پَری بَنْد

کلائی میں پہننے کا جالی دار چوڑی کی وضع کا زیور، بعض میں گھن٘گرو بھی لگے ہوتے ہیں، غریب عورتیں چان٘دی کے پہنتی ہیں

پَسِیْنا ہَرا ہونا

(پہلوانی) پسینا خشک ہونا یا سوکھنا.

پُشْت زَمِین سے لَگانا

(کشتی وغیرہ میں) چت کرنا، گرانا، شکست دینا

پُشْتَک

گھوڑے کی کمر کا آخری یعنی کولہوں کے اوپر کا حصہ (جس کو گھوڑا شرارت یا عیبی ہونے کی وجہ سے سواری کے وقت اوپر کو اچکا دیتا ہے) پٹھا

پَنْجَہ کَشی

پنجوں سے طاقت آزمائی کرنا، زور آزمائی کرنا، پنجہ لڑانا

پوربی

۱. (موسیقی) ایک راگنی کا نام جو قبل از مغرب گائی جاتی ہے .

پَٹ

بنجر، ویران، اجاڑ

پَکَڑ

(پہلوانی) کشتی ، لڑنت ، دان٘و.

پَکَڑنا

تھامنا ، اٹھانا ، لینا ، ہاتھ وغیرہ کی گرفت میں لانا.

پَہْلَوان

بہادری، دلیری، زور آوری

پَہَلْوانی

کسرت کرنے کا کام، ورزش، کسرت

پیچ باندھْنا

۱. ( کُشتی ) دان٘و لگانا ، پکڑنا ، گرفت میں لینا.

پیچْوان

(کُشتی) کشتی کا ایک داؤں

پَیر اُٹھان

(کُشتی) کشتی کا ایک پیچ جس میں بایاں پیر آگے بڑھا کر بائیں ہاتھ سے جوڑ کی چھاتی پر دکھا دیتے ہیں اور اسی وقت سیدھے ہاتھ سے اس کے پیر کے گھٹنے کو اٹھا کر بایاں پیر اس کے داہنے پیر میں اڑا کر پھرتی سے اسے اپنی طرف کھین٘چ کر چت کردیتے ہیں).

پیش قَبْض

لوہے یا فولاد کا ایک ہتھیار جو تلوار سے چھوٹا اور آگے کی طرف نوکدار اور خمیدہ ہوتا ہے، خنجر، کٹار

پیٹ کَسی

(پہلوانی) ایک ٹان٘گ لمبی کرکے دوسری ٹان٘گ سے پیٹ کسنا اور ایک ہاتھ گردن پر ڈالنا

تَرکی

ترکوں کی زبان ، ترکستان میں بولی جانے والی زبان.

تَگّی

(بچوں کی زبان میں)چڈھی، کم عمر لڑکوں کا کھیل جس میں ایک جھک جاتا اور دوسرا اس پر سوار ہوتا ہے.

تَھپَّڑ

ہاتھ کی ضرب جو عموماً منھ یا سر پر لگائی جاتی ہے، طمانچہ

تَھپْکی

۔(ھ) مونث۔ ۱۔ضرب جو ہتھیلی سے کسی کے ماتھے پر لگائیں۔ ۲۔کُشتی اور بانک کا داؤں۔

تَیّاری بَنانا

(پہلوانی) گھٹی ہوئی یا چھوٹی ہوئی ورزش بڑھا کر ایک خاص حد تک لے جانا اور جسم کو اپنے موافق مقصود ایک خاص حد پر پہنچانا.

جوڑ بانْدْھنا

کشتی کے لیے دو برابر کے پہلوانوں کو مقرر کرنا، کسی کام پر دو آدمیوں کو مقرر کرنا

جِھڑْکی

جِھڑک‏، جھڑکنے کا عمل

چانٹا

تھپڑ،دھول، دھب

چِت

پشت کے بل پڑا ہوا ، اس طرح لیٹا ہوا کہ رخ اوپر ہو ؛ پٹ کا اُلٹ .

چَرْخا

(مجازاً) کہنہ یا فرسودہ (بیشتر متحرک رہنی والی چیز)

چَرْخا گانٹْھنا

(کشتی) کہنیاں پکڑ کر جھکا لینا اور پیٹ اور ٹانگوں کے نیچے ایک ٹانگ اڑا کر دوسری ٹان٘گ گردن پر سے لاکر زمین پر پلٹ دینا

چَلَت

(ٹھگی) روانگی، دو گھڑی دن رہے ٹھگی کے لیے روانہ ہونا

چَکَّر

دائرہ، حلقہ، گھیرا، ہالہ

چَکّی پِھرانا

(پہلوانی) گرز چلانے اور مگدر ہلانے کی قسم کی ایک چیز ہے ، بھاری چکی گردن میں ڈال کر پہلوان صرف گردن کی قوت سے اُسے نچاتے ہیں .

حَلْقُون

ایک دان٘و پیچ کا نام، جس میں حرف کی گردن دبا کر اسے پیٹھ پر لے جاتے اور اس کے دائیں بائیں پیر کو پیچھے سے اڑنگا لگا کر ران پر چت کر دیتے ہیں

حَیوان پَچھاڑ

(کُشتی) وہ دان٘و جس میں حریف کی ٹھوڑی کو پکڑ کر اس کے سر کو مروڑتے ہوئے چت کیا جاتا ہے.

خَلِیفَہ

نائب، جانشین، (اللہ کا) نائب

دَسْتی کِھینچْنا

(کُشتی) پہلوانوں کا اِبتدائی دان٘و کرنا جس میں ہاتھ میں ہاتھ دے کر ایک دوسرے کو اپنی طرف کھین٘چتے ہیں، کُشتی شروع ہوا، ہاتھ سے ہاتھ مِلانا .

دُشْمَن کُش

(تیغ زنی) داہنی طرف سے کیے جانے والے چُھری کے بائیس حملوں میں سے ایک حملہ .

دَم بَھرانا

(کبوتر بازی) کبوتر کے پوٹے میں (پھونکوں کے ذریعے) ہوا بھرنا

دو ہَفْتے

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں جب حریف نیچے ہوتا ہے حریف کی دونوں بغلوں میں سے اپنے دونوں ہاتھ ڈال کر گردن پر مل اکر ایک طرف زور دے کر چت کر دیتے ہیں .

دِیو گِیر

(کُشتی) ایک دانْو جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب حریف نیچے ہوتا ہے تو اس کے داہنی جانب بیٹھ کر سانڈی نکالتے ہیں اور اپنے بائیں پیر میں آگے سے ڈال کر ران اور گُھٹنے سے دبا لیتے ہیں پھر بائیں ہاتھ سے حریف کی بائیں طرف کا ہفتہ چڑھا کر زور کرتے ہیں حریف چت ہو جاتا ہے.

دِیوبَنْد

دیو کو زیر ، مسخر با قابو کرنے والا ، جادوگر.

رَگیدْنا

(گھیر کر) بھگانا، کھدیڑنا، پامال کرتے ہوئے چلنا

رَولا مَچانا

کشتی کے وقت حریف کے خیال کو منتشر اور نگاہ کو پلٹنے کے لیے شور و غل کرنا

روم

انسان اور جانّور کے جسم کے چھوٹے چھوٹے نرم بال، رونگٹا، بال، پرندوں کے پروں کے نِیچے کے نرم بال

رُومالی

اُوڑھنی ، لڑکیوں کے اوڑھنے کا دوپٹا .

رُومالی میں ہاتھ ڈالْنا

(پہلوانی) حریف کو کمر کے پاس سے پکڑنا جس سے اُس کی رُمالی میں ہاتھ پڑجائے .

رُومالی ہاتھ

(پہلوانی) مگدروں کو سر کے گِرد گُھما نے کے بعد سیدھا کر کے ہاتھ ناف تک (جو رُومالی بان٘دھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .

رِیاض مارنا

(کُشتی) ورزش کرنا.

ریلْنا

دور تک ڈھکیلنا، دھکّا دے کر ہٹاتے چلے جانا

سُجُودِ صَمَدی

خدا کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کا عمل (پہلوانی) پہلوان لوگ اپنی اِصطلاح میں اُس سجدہ کو کہتے ہیں جو وہ یا تو کُشتی لڑنے سے پہلے کریں یا کُشتی لڑںے کے بعد .

سَلامی پیچ

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس میں ایک پہلوان جب سلامی کو داہنا ہاتھ بڑھاتا ہے تو مدمقابل اپنے داہنے ہاتھ سے سلامی کے طور پر اس کا داہنا ہاتھ پکڑ کے کھین٘چتا ہے اور بائیں بازو سے اس کا داہنا بازو لپیٹ کر فوراً قدم بڑھا کر اپنی بائیں ٹان٘گ اس کی بائیں ٹان٘گ میں باہر سے مار کر چت گرا دیتا ہے .

سَم

(موسیقی) آواز، تال، سُر، جو آخری ضرب کے ساتھ وزن میں برابر ہو، مقررہ تال

سَنگ تولا

(پہلوانی) چکّی کے پاٹ کی شکل کا پتّھر ، پچیس ، تیس سیر یا حسبِ ضرورت وزنی پاٹ یا چکلا جو کلائی اور ہاتھ کی قوت کے معیار کی آزمائش کے لیے پہلوان سے اٹھوایا جاتا ہے - اگر وہ ایک ہاتھ سے اس کو سیدھا اُوپر اٹھا لے تو اس کی طاقت معیاری سمجھی جاتی ہے - بعض پہلوان سنگ تولے کو نال بھی کہتے ہیں ، رک : سنتولا.

سَواری ڈالْنا

(فن کُشتی) مُقابل پر جھپٹ کر سوار ہونا .

سَکھی

سہیلی، ہمجولی

سَکھی

سہیلی، ہمجولی

سَینا

(پہلوانی) لڑائی کے وقت پہلوان کا اپنے حریف کو گِرانے کے لیے اس کی ٹان٘گوں مین ٹان٘گ ڈال دینے یا ٹان٘گ کی آڑ لگا کر دھکّا دینے کا دانو ، اڑنگا.

شیر پَیکَر

(کُشتی) مقابلے کے وقت حریف کے سامنے کھڑے ہونے کو استادان فن کا مقرر کردہ ڈھنگ جو وار کرتے اور روکتے وقت چلت پھرت میں بل یا روک نہ پیدا ہونے دے

شیر تھاپ

(کُشتی) ایک دان٘و جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ایک پہلوان اپنے مدّمقابل کو جو داہنے پیترے پر کھڑا ہو اپنا بایاں قدم بڑھا کر اپنے اپنے ہاتھ سے اس کی داہنی ران، گُھٹنے کے قریب سے اپنی طرف کھینچتا ہے اور فوراً اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی مدِّمقابل کے گلے پر زور سے جما کر ریل دیتا ہے جس سے مدِّمقابل چت گر جاتا ہے

شیر جَھپَٹ

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں ایک پہلوان اپنے داہنے ہاتھ کو مدِّمقابل کی بائیں طرف سے کمر پر لے جا کر حریف کا داہنی طرف کا جانگیا پکڑ کر اسے سامنے کی طرف کھین٘چتا ہے تاکہ اس کا بایاں پیر آگے کو آ جائے تو فوراً اپنا بایاں ہاتھ حریف کے بائیں پیر کے باہر کی طرف سے یعنی گھٹنے کے پیچھے لا کر کلائی سے اُٹھاتا ہوا اپنا کھوا او سر جو مدِّمقابل کی چھاتی کے نیچے ہے زور دے کر اپنی داہنی جانب گھومتا ہے اور مدِّمقابل چاروں خانے چت گر جاتا ہے

شیر ڈَپَٹ

(کُشتی) فن کشتی کا ایک دان٘و جس میں پہلوان ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے اندر کا کاٹ بتاتا ہوا اور پلٹے کا ہاتھ دکھاتا ہوا سامنے ہاتھ کو اونچا کرکے داہنی طرف پلٹ کر سیدھا کاٹ مارے اور داہنا پاؤں آگے بڑھا کے انی مار کے سیدھا کاٹ مارے اس طرح سے بڑھتا اور گھٹتا چاروں طرف کرے.

ظَفَر بَنْد

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس میں حریف جب نیچے ہو تو اس کے بائیں طرف بیٹھ کر اپنے داہنے پیر کو حریف کی بغل کے پاس حریف کے بازو میں ڈال کر اور بائیں ہاتھ سے حریف کے سر کو دبا کر اپنے بائیں گھٹنے اور ران سے بھی سر کو دبا کر اپنے داہنے پنجے کو اپنے بائیں پیر کے گھٹنے میں لگا کر ایک دم حریف کی داہنی طرف کو بیٹھ جاتے ہیں جس سے حریف چت ہو جاتا ہے.

ظَفَر پیچ

(کُشتی) ایک پیچ کا نام جس میں حریف کے پیچھے آن کر حریف کا بایاں پون٘چا اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کی داہنی طرف پکڑتے ہیں اور حریف کا بایاں پیر اپنے بائیں ہاتھ سے گٹّہ کے پاس سے اُٹھا کر اپنی داہنی ٹانگ حریف کی دونوں ٹانگوں کے درمیان میں سے حریف کی داہنی ٹانگ میں اس طرح مارتے ہیں کہ حریف چت گِر پڑتا ہے.

ظَفَر گھات

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس میں اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کی داہنی ران کا جانگیا اور بائیں ہاتھ سے بائیں ران کا جانگیا پیچھے کھڑے ہو کر پکڑتے ہیں اور تھوڑا کھین٘چتے ہیں جب حریف رُکنے کے لیے زور کرے تو فوراً حریف کے بائیں طرف مڑ کر اپنا من٘ھ حریف کی داہنی طرف کرتے ہیں اور بائیں گُھٹنے سے حریف کی گردن باتے ہوئے فوراً زور سے دونوں ہاتھوں سے الٹ کر چت کردیتے ہیں.

ظَفَر کِیلی

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس میں اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کے داہنے ہاتھ کا انگوٹھا پُشت کی طرف سے مضبوط پکڑتے ہیں اور داہنے ہاتھ سے حریف کے اس ہاتھ کی انگلیاں پکڑ کر اپنی بائیں طرف ایک دم زور سے موڑتے ہیں کہ حریف چت لیٹ جاتا ہے.

ظَفَری گِھسّا

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں حریف کے پیچھے آ کر اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کی داہنی ران کا جانگھیا پکڑ لیتے ہیں اور اپنا داہنا پیر حریف کے پیروں کے درمیان لگائے رہتے ہیں اور بایاں ہاتھ جو حریف نے زمین پر ٹیک رکھا ہے اپنے بائیں پیر سے حریف کا بازو اپنی طرف کو کھین٘چتے ہوئے اور داہنے ہاتھ سے جانگھیا زور سے کھین٘چ کر اپنی بائیں طرف کو مع حریف کے گرتے ہیں اور داہنی ٹان٘گ دونوں ٹانگوں میں سے حریف کے سینہ پر رکھ دیتے ہیں جس سے حریف چت گر پڑتا ہے.

عَلی بَنْد

کلائی پر باندھنے کا ایک زیور، ہاتھ کی انگلیوں میں پہننے کا ایک زیور

عَلی زَد

کُشتی اور فن حرب و ضرب کا ایک داؤں، علی بند

غوطَہ

تیراک کا پانی کے اندر نیچے کی طرف چلا جانا

فَتْح پیچ

عورتوں کے بالوں کی ایک طرح کی گندھاوٹ، جس میں بالوں کو بل دے کر چوٹی شکل دی جاتی ہے، چوٹی گوندھنے کا ایک طریقہ

قُفْل مارنا

دو لڑنے والے بٹیروں میں سے كسی ایک بٹیر كا اپنے مد مقابل بٹیر كی چونچ كو اپنی چونچ میں لے كر دبا لینا

قُفْلی لَگانا

(كُشتی وغیرہ) رک : قفلی ڈالنا ۔

قَلا جَنگ

(كُشتی) ایک دان٘و جس میں حریف كے دائیں بازو كو پكڑ كر اور دائیں ٹانگ كو اٹھا كر اسے پھینک دیتے ہیں

قَینچی

مقراض

قَینچی باندْھنا

۱. (کُشتی) حریف کی دونوں ٹانگوں میں اپنی دونوں ٹانگیں ڈال کر مجبور کر دینا ، مطلقاً ٹانگوں میں ٹانگیں پھنسا لینا.

قَینچی گانٹْھنا

(کُشتی) ٹانگوں پر ٹانگ ڈال کر مخالف کو مجبور کرنا

قَینچی لَگانا

کترنا، کاٹنا، تراشنا، چھاٹنا، قلم کرنا

قَینچی مارنا

(کُشتی) رک : قینچی گانٹھنا.

گاؤ پَچھاڑ

ایک دان٘و کا نام جس میں حریف کی گردن پکڑ کر زمین پر دے مارتے ہیں

گَد بَگَد

(کُشتی) تلے اوپر گرنا ، دھر پٹک .

گَدھا لوٹ

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس کے لگانے سے زمین پر گرا ہوا پہلوان اپنے حریف کی گرفت نکل کر اٹھ کھڑا ہوتا ہے.

گَرْدَنا

چان٘ٹا جو گُدّی پر مارا جائے ، دھول ، دھپّا .

گَرْدَنی کھانا

(کُشتی) گردنی کے دان٘و پیچ میں آ جانا .

گْرَہ

۹ کے ہندسے کی علامت

گُلُوبَنْد

عموماً اونی یا ریشمین پٹکا جو مرد سردیوں میں گلے میں ڈالتے ہیں بعض سر پر بھی لپیٹ لیتے ہیں، مفلر

گَنوار بَنْد

(کُشتی) ایک دانْو جو اس طور پر ہے کہ جب حریف سامنے کھڑا ہو کر اپنے دونوں ہاتھوں سے گردن پکڑ لے تو چاہیے کہ اپنا ہاتھ حریف کے دونوں ہاتھوں کے اوپر سے لاکر ایک دم جُھک کر حریف کی داہنی ٹانگ میں ڈال کر اپنی داہنی طرف مڑے حریف کے دونوں ہاتھ بے قابو ہوکر حریف چت ہوجائے گا .

گومُکھ

ایک قسم کی ساز (بگل کی طرح کا) ؛ ایک قسم کی سیند یا نقب جو چور لگاتے ہیں ؛ تھیلی جس میں مالا رکھتے ہیں

گھات

قتل، ہلاکت، بربادی، تباہی

گُھونگَٹ کی چوٹ

(فنِ کُشتی) چُھپی ہوئی چوٹ ، پردے کی چوٹ .

لاد

(گدھے یا خچر وغیرہ کا) بھار، لدا ہوا بوجھ

لادْنا

(جانور، گاڑی، چھکڑے یا آدمی وغیرہ پر) سامان وغیرہ رکھان، بہت سابوجھ رکھنا

لَپیٹ

لپٹے جانے کی صورتِ حال، پیچ، بل، تہ

لَنگَر

بھاری بھرکم پن

لَنگَر جَمانا

(کُشتی) پہلوان کا ایسا جم کر کھڑا ہونا کہ اس کا حریف اسے اپنی جگہ سے ہلا نہ سکے .

لَنگَر کَسْنا

(کُشتی) مقابلے یا کُشتی کے لیے ڈٹ جانا ، خم ٹھوک کر میدان میں اترنا .

لَنگَر کے ہاتھ

(کُشتی) مکدروں کی ایک خاص ورزش جس میں مکدروں کو سر کے گرد گُھمانے کے بعد سیدھا کرکے ہاتھ ناف تک (جو رومالی باندھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .

لوکان

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں جب حریف سامنے کھڑا ہو کر بایاں ہاتھ کندھے پر رکھے تو ظفر کو چاہیے کہ اپنا بھی بایاں ہاتھ حریف کے کندھے پر رکھے اور داہنا ہاتھ حریف کے بائیں بازو کے کے اوپر سے لے جا کر بغل کے قریب بازو اندر سے پکڑے اور حریف کو زور دے کر آگے کو بڑھاوے یا اپنی طرف کھینچے تاکہ حریف کا بایاں پَیر آگے ہو جائے ہے فوراً اپنے داہنے ہاتھ سے حریف کا بازو جو پکڑے ہوئے ہے کسی قدر اوپر کو اوٹھائے اور بائیں طرف کو کھینچے اور اپنی گردن بائیں طرف مُنھ کر کے موڑے اور داہنے کھوے سے حریف کی کلائی کو ہٹائے تاکہ حریف کا ہاتھ گردن پر سے اُتر جائے تب فوزاً حریف کے پیچھے جاکر دوسرے دانو پر چت کردے

لَٹْکَن

وہ چھوٹی گھڑونچی جسے زمین پر رکھنے کے بجائے کسی چیز میں لٹکا دیتے ہیں.

نَالِی

زمین کا گہرا اور لمبا گڑھا

نَو کار

جس نے نیانیا کام شروع کیا ہو ؛ (مجازاً) ناتجربہ کار

نَوکارا

(پہلوانی) نو کار ، شاگرد ، پٹھا ۔

ٹال

ڈنڈی .

ٹانگ مارنا

(پہلوانی) ٹانْگ کا پیچ کرنا

ٹنگی

ایک داؤ کا نام جس میں بائیں ہاتھ سے حریف کی گردن پرتھپکی دے کر اپنے دائیں ہاتھ کے بغل میں حریف کا سر دبایا جاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے حریف کا داہنا بازو پکڑ کر اپنی داہنی ٹان٘گ حریف کی داہنی ٹانگ میں باہر سے مار کر چت کردیتے ہیں

ڈَگ مار

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و.

ڈھیکْلی

۲. سِوَیّاں بنانے کا دیسی ساخت کا آلہ ، گھوڑی ، گھڑیا.

کاٹھا

کُشتی، حریف کو گراکر اس کے ہاتھ کو رانوں کے اندر دبا کر بیٹھنے اور پھر پلٹا کھا کر اس کو چت کرنے کا دانو

کاٹھا کَرنا

(کُشتی) کاٹھا کا دان٘و لگانا ، کاٹھا کا پیچ ڈالنا ، حریف کو گرا کے اس کے ہاتھ کو رانوں کے اندر دبا کر بیٹھنا پھر پلٹا کھا کر چت کرنا .

کَرْناٹَک کی کِیلی

(پہلوانی) حریف کے بدن میں ہاتھ یا ٹانگ کا اڑنگا ڈالنے کا دان٘و اس طرح وہ گٹھری کی شکل بن جائے ، کیلی پابنس ، گٹھری یہ دان٘و دکھنی پہلوان کرتے ہیں .

کُشْتی

دو پہلوانوں کا بغیر ہتھیار کے ہاتھ پیروں کے داؤ پیچ سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے دو بدو مقابلہ کرنا، زور آزمائی کے لیے گُتھم گتھا ہونا، دو حریفوں میں زور آزمائی، دو حریفوں میں داؤں پیچ کی لڑائی، اکھاڑے بازی، پہلوانی، دنگل

کُمَکی

مدد کرنے والا ، مددگار ، کمک دینے والا ، امدادی .

کَنّی دَبانا

قابو میں لانا، بس میں کرنا، کور دبانا

کَنّی مارنا

(کُشتی) حریف کے پہلو کے قریب ہو کر پسلیوں پر کہنی سے ضرب لگانا

کورا ہونا

. (کُشتی) شکست کا من٘ھ نہ دیکھنا .

کَولی بَھرْنا

دونوں ہاتھوں سے گھیر کر بیچ میں لینا، آغوش میں لینا

کَولی پَکَڑنا

(کُشتی) حریف کی کولی کو ہاتھ کے البیٹ سے پکڑ لینا اور پھر دان٘و کرنا یا اُچکا کر گرا دینا

کُولے پَر لادْنا

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و جس میں حریف کے ہاتھ پکڑ کر پٹھے کے سہارے اُٹھا کر پٹک دیتے ہیں ، پٹھے کے ذریعے گِرانا.

کوڑا

سواری کے جانوروں خصوصاً اونٹ اور گھوڑے کو چلانے، مارنے یا سزا دینے کا ایک چابک جو عموماً چمڑے کے فیتوں کو گوندھ کر بنایا جاتا ہے، آلۂ سرزنش، چابک، تازیانہ، سونٹا یا ڈنڈا جس میں لچکدار تسمے یا ڈوریاں لگی ہوں

کَھسوٹا

(کشتی) ایک داؤ کا نام جس سے حریف کو آگے گھیسٹ لیتے ہیں، کھسوٹ

کَھسوٹا مارنا

(کُشتی) کُشتی کا ایک دان٘و (کھسوٹا) مارنا، گرانا، پچھاڑنا.

کُھلی پابَنْد

(کُشتی) ایک دانوْ ، پابند کی ایک قسم.

کَھوئے لَگْنا

(کُشتی) اکھاڑے کی زمین سے کندھا چُھو جانا جو چت ہو جانے یا پچھڑ جانے کی علامت ہے، ہار جانا

کَھڑی سَکی

(کُشتی) جب حریف داہنے پینترے پر کھڑا ہو کر اپنا داہنا ہاتھ بڑھائے تو ظفر کو چاہیے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کے داہنے ہاتھ کی کلائی پکڑے اور اپنا داہنا ہاتھ حریف کے داہنے بازو کے اندر سے نکال کر اپنی طرف کو حریف کی کہنی پر رکھے اور اپنے بازو کو حریف کے بازو سے ملائے اور فوراً اپنے داہنے پیر کو حریف کے داہنے پیر میں اندر سے ڈال کر اپنی پنڈلی اور موزے سے حریف کی پنڈلی کو اپنی طرف کھینچے اور بازو سے کسی قدر بائیں طرف مڑتا ہوا آگے کو زور کرے حریف چاروں خانے چت گرے گا.

کَھڑے کا پیچ

(کُشتی) کشتی کا ایک دان٘و.

کِیلی

لکڑی کی کھون٘ٹی ، وہ کھون٘ٹی جو کنواں چلانے والے جوٹ جوڑے میں لاؤّ کی رسیّ اور جو ٹے گکے درمیان لگا کر کنواں چلاتے ہیں . چرس کے رسےّ کی بیلوں کے جو ٹے میں والی چوبی میخ . ~

کِیلی کَرنا

(کُشتی) پہلوانوں کا کُشتی کے وقت وہ پیچ کرنا جیسے کیلی کہتے ہیں ، ٹان٘گوں میں ہاتھ ڈال کر مارنا .

ہَرا کَرنا

ہرا رنگ لگانا نیز سرسبز کرنا، مرجھائے ہوئے پودے کو پانی وغیرہ دے کر شاداب بنانا

ہَفْتَہ

منسوب بہ ہفت یعنی سات سے نسبت رکھنے والا، سات دن، ساتواں دن، سات دن کی مدت

ہَوکا

(گنوار) رد و کد، فریاد، دہائی

ہَڈّا

۱۔ (i) بڑی ہڈی ۔

ہَڈّا کَرنا

(پہلوانی) حریف کو گرا کر اس کی چھاتی پر گھٹنا رکھ کر زور دینا تاکہ حریف شکست تسلیم کر لے ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words