زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’حیاتیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’حیاتیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُسْطوخُودُّوس
تقریباً ایک ہاتھ لمبا ایک پودا جس کے پتے پہاڑی پو دینے کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، (پودینے سے کسی قدر طویل اور باریک، بو تیز، مزہ تلخ، بیج چھوٹے اور پیلے سیاہی مائل، پتے کو ملنے سے کافور کی سی خوشبو آتی ہے)، (لاطینی) Lavandula Stoechas
اَنگ بِدِیّا
علم الابدان، علم تشریح، وہ علم جس میں اعضا کی حقیقت و ماہیت پر شکل و صورت اور وضع وقطع وغیرہ سے بحث کی جاتی ہے
پاشِیدْنی
حیاتیات: لفظاً شق ہونے والا، اصطلاحاً ایسے حیوانات جن کے خلیے بغرض تولید کئی خلیوں میں بٹ جاتے ہیں
پَٹّی کِشْت کا طَرِیقَہ
(حیاتیات) ایک طریقہ جس میں شیشے کی پٹی ہر ایک خاص عمل کے ذریعے جراثیم یا خرد نامیوں کو اُگایا جاتا ہے تاکہ ان کی بالیدگی وغیرہ کا بآسانی مشاہدہ کیا جاسکے.
جَراثِیم خور
(حیاتیات) ایسے ماورائے خوردبینی اجسام جو جراثیم پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیتے ہیں، ان اجسام میں بڑھنے کی طاقت موجود ہوتی ہے، مگر زیادہ درجہٗ حرارت پر یہ بیکار ہوجاتے ہیں.
جَل پَری
ایک خیالی مخلوق جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ پانی میں رہتی ہے، کہتے ہیں کی اس کا نصف نچلا جسم مچھلی کا ہو تا ہے اور باقی بالائی جسم عورت کا ہوتا ہے جو بہت خوب صورت بتائی جاتی ہے، دوسرے اور آخری مرحلے کی دیمک کو جل پری کہتے ہیں
چابُک سَوطَئی
(حیاتیات) ایک سے زیادہ شاخیں رکھنے والا (جراثیم وغیرہ) اگر ان کے ایک سرے پر کئی سوطیے لگے ہوں
حَرَکی اَعْصاب
(حیاتیات) حرکت دلانے والے یا کرنے والے پٹھے، وہ اعصاب جو دماغ یا حرام مغز سے عضلات یا غدود تک جاتے ہیں اور جن کے ذریعے اختیاری عضلات وغیرہ کو حرکت دی جاتی ہے
حَرَکی قِسْم
(حیاتیات) نوات خلیہ مایہ کا خاصہ جو تمام لونی اجسام کی نوع سے معین ہو، لونی اجسام کا منظم نقشہ
حَیاتِیاتی حَمْلان
(حیاتیات) ایسا حیاتی مادّہ جو اس شرح کو تبدیل کرتا ہے جس پر کیمیائی تعامل واقع ہوتا ہے لیکن وہ خود تعامل کے آخر میں غیر مبدل رہتا ہے
حَیاتِیَاتی سَائِنْس
وہ علم جس کا تعلق اجسام نامیہ یا جانداروں کی زندگی سے ہے۔ اس میں پودوں اور جانوروں کی زندگی اور نشوونما کا مطالعہ کیا جاتا ہے، علم الحیات
حَیاتِیاتی طَرِیقَۂِ عِلاج
(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ
حَیاتِیاتی قابُو
(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ
حَیاتِیّات
حیاتیات، وہ علم جس کا تعلق اجسام نامیہ یا جانداروں کی زندگی سے ہے، اس میں پودوں اور جانوروں کی زندگی اور نشو و نُما کا مطالعہ کیا جاتا ہے، علم الحیات
خامْرہ
کیمیاوی خمیر جو حیاتیاتی عمل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں. ان کی مختلف قسمیں ہیں، عام طور پر سارے پروٹین ہوتے ہیں یہ کیمیاوی تعامل کو بڑھانے اور تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن خود تبدیل نہیں ہوتے
خَتْمی
کِلوسْٹی ڈِی اَم میں سرے پر پایا جانے والا بذرہ، ایک جراثیم جو شدید اسہال اور کولائٹس کا سبب بنتا ہے
خُرْد حَیاتِیات
حیاتیات جرثومی یعنی چھوٹے موسوم یا باریک ذرّات نیز جِسموں کا عِلم جَس میں اس لاتعداد مخلوق کا مطالعہ کیا جاتا ہے جِسے خُردبین کی مدد کےبغیر نہیں دیکھا جا سکتا
خُرْد نامِیات
(حیاتیات) علم جراثیمیات، حیاتیات جرثومی یعنی چھوٹے موسوم یا باریک ذرّات نیز جِسموں کا عِلم جَس میں اس لاتعداد مخلوق کا مطالعہ کیا جاتا ہے جِسے خُردبین کی مدد کےبغیر نہیں دیکھا جا سکتا
خَلْوَہ
کسی عضو مرکب کا چھوٹے سے چھوٹا جزو یا حصہ، ایسے چند اجزا یا حصص کے ملنے سے عضو بنا کرتا ہے، خوشہ نما غدود
خَلَوِیَات
(حیاتیات) وہ علم جس میں خلیوں کی ساخت اور تقسیم وغیرہ تمام پہلوؤں کا مطالعہ کیا جاتا ہے، علم خلیات
خَلِیَّات
(حیاتیات) خلیہ کی جمع، جانداروں (نباتات و حیوانات) کے جسم کی ایک بنیادی اکائی جو چھوٹے خانے کی شکل میں ہوتی ہے
خَلِیَّاتِ آکِلَہ
(حیاتیات) خون کے سفید یا بے رنگ جیسے وغیرہ ایسے خلیات جو بیرونی اجسام اور مضر مادوں خصوصاً متعدی جراثیم کو جذب او بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
خَلِیَّاتِ کَبِیْرَہ
(حیاتیات) بڑی جسمات کے طبعی نواتی خلیات حمل کے چوتھے مہینے جنْین میں، طبع نواتی خلیات کی بناوٹ شروع ہو جاتی ہے لیکن ایک قابل غور مدت ان کی جسامت جوانی کے زمانے کے طبعی خلیات کی نسبت زیادہ ہوتی ہے ان کے خلیات کبیر کہا جاتا ہے
خَیطی ریزے
(حیاتیات) اکثر خلیوں کے نخزمائے میں پائے جانے والے چھوٹے سلاخ نما یا دانے دار اجسام جو توانائی مہیا کرتے ہیں، نخزمائی ذرات
خَیطِیَّہ
ایک ریشہ دار کیڑا، پتلا استوانی شکل کا کیڑا، ایسا جانور جس کے ایک یا زیادہ سوطے (چابک نما حصے) ہوتے ہیں، دھاگے جیسا پتلا کیڑا، گول کیڑا
دِگَر پَرْوَر
(حیاتیات) تغذیہ کے اعتبار سے نامیوں کی وہ قسم جو صرف سادہ اور غیر نامیاتی مرکبات میں پرورش نہیں پا سکتی بلکہ اس کی پرورش اور نشو و نما کے لئے نامیاتی مرکبات کی موجودگی ضروری ہے
دو رُخا جُفْتے
(حیاتیات) اگر بین نوعی مخلوطوں کے لدنی اجسام دوہرے ہو جانے سے لدنی اجسام کی تعداد دگنی ہو جائے تو ان کو دو رخا جفتے کہتے ہیں
دو مُوہا
(حیاتیات) وہ جانور جس کی کھپری میں ایک من٘ھ اوپر اور ایک منہ نیچے ہوتا ہے اس دو موہا کہتے ہیں ان جانوروں کے سر نہیں ہوتا اور ہمیشہ متنفس فی الماء رہتے ہیں .
ذَیلِی جَماعَت
(حیاتیات) حیوانات یا نباتات کے ان گروہوں میں سے کوئی گروہ جو جماعت کی مزید تقسیم سے بنائے جائیں ، زیر جماعت .
سَنجوگی
میل جول ، نفسانی خواہشات پر قابو رکھنے والا جوگی ، اَتَّحاد و یگانگت رکھنے والا جوگی ، جوگی ، سنیاسی ، مرتاض ، تارک الدنیا لیکن بعض اہل و عیال بھی رکھتے ہیں ، وہ جوگی جو شادی کرے .
شَکَر پَسَنْد
(حیاتیات) وہ جراثیم جو شکر کے کثیر محلول میں پرورش پاتے ہیں بعض جراثیم شکر کے کثیف محلول میں اُگنے کے عادی ہوتے ہیں، ایسے جراثیم کو شکرپسند کہا جاتا ہے.
صادِق جَراثِیم
(حیاتیات) اصلی جرائم ، خالص نسل کے جراثیم میں شکل اور فعل دونوں اعتبار سے جراثیم کہلانے کے مستحق ہیں.
عَصَبی نِظام
(حیاتیات) کسی عضویے میں موجود تمام عصبی خلیے اور عصبی نسیجات بشمول دماغ، حرام مغز، اعصاب و عصبی مراکز
قَمَع
(حیاتیات) قیفی ساخت ؛ جسم کی یا حلق کی کوئی قیف نما نالی ، سانس کی نالی جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے .
قَوس
۵. (تشریح) لوحِ پیشانی کی ہڈی کی بیرونی و اندرونی سطح کے درمیان کمان کی شکل کا ایک شگاف جو عموماً بارہ سال کی عمر سے پہلے نہیں ہوتا جب یہ قوس موجود ہوتا ہے تو کھوپڑی کے حصّے باہر کو پھولے یا اُبھرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں، اسی عضو سے قوتِ دماغی تیز ہوتی ہے.
گُرْز
ایک ہتھیار کا نام جو اوپر سے گول موٹا اور نیچے سے پتلا ہوتا ہے اور دشمن کے سر پر مارنے میں کام آتا ہے، گدا
لَصَق
چپکنا چمٹنا ، چسپیدہ ہونا ؛ (حیاتیات) جراثیم یا دیگر خلیوں کا کسی صد جیسیے کے ورود کے باعث سمٹ کر یکجا ہو جانا .
مُردَہ باش
(خرد حیاتیات) وہ جراثیم جو سڑے گلے پودوں یا مردہ جانوروں پر بسر کرتے ہیں (لاط : Saprophytes) ۔
مَرکَزائی
(طبیعیات) وہ جو جوہری قوت سے چلتا ہو، جوہری ہتھیاروں یا اُن کے استعمال سے متعلق، جوہری، ایٹمی (Nuclear)
مَرکَزی پروٹِین
(حیاتیات) وہ پروٹین جو شکر اور فاسفیٹ سے مل کر بنتے ہیں اور ایک اعلیٰ لمبے زنجیردار سالمے کی بنیاد رکھتے ہیں, ایک نہایت ہی مستحکم کیمیائی مادہ ہے اور اس میں تولید یا اپنے مادے میں اضافہ کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہوتی ہے
مَرکَزی جال
(حیاتیات) لینن جال اور اس کے ساتھ لگے ہوئے کرومیٹن کے دانوں پر مشتمل جال (Chromatin Network) ۔
مَصْنُوعی واسْطَہ
(حیاتیات) وہ بناوٹی کشت جس میں کوئی جسم نامی نشو و نما پاتا ہے یا وہ مادہ جس میں انھیں مطالعے کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے ۔
مَنفی صَباغَت
(حیاتیات) منفی رنگریزی، وہ صباغت جس میں جراثیمی خلیوں کی صباغت نہیں ہوتی بلکہ خلیے کا پس منظر ایک رنگین تہ تیار کرتا ہے اور اس پس منظر میں بے رنگ خلیے صاف نظر آتے ہیں اور ان کی خصوصیات واضح ہو جاتی ہیں
مَورُوثِیَہ
(حیاتیات) جین ، کروموسوم کی اکائی یا عنصر جو کسی موروثی خصوصیت کو والدین سے اولاد تک منتقل کرتی ہے اور اولاد میں کسی مخصوص خصوصیت کی نمو کو متعین کرتی ہے ، کونیہ ، نسبہ ۔
موزے رُوئَت
(حیاتیات) مرکب آنکھ میں بننے والی شبیہ یا عکس جو ہزاروں آنکھ پاروں(Omma- tadiam) کے کام کرنے سے تشکیل پاتا ہے (انگ : Mosaic Vision) ۔
موناد
(فلسفہ) عدد ، واحد ، اکائی ؛ ناقابل ِتقسیم اکائی ، جزو ِلایتجزیٰ ، جوہر واحد (مثلاً ایٹم ، خدا ، روح) ؛ (حیاتیات) اولین اکائی یا وہ (فرضی) اولین نامیاتی وجود جس سے زندگی کا آغاز ہوا ۔
میلانِین
(حیاتیات) انسانوں اور حیوانوں کے بالوں، خارجی جلد اور آن٘کھون میں موجود سیاہ صبغے (جسمی رنگ) جو بعض اوقات کسی بیماری یا دھوپ کی تیزی کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ پیدا ہونے لگتے ہیں.
میٹافیز
(حیاتیات) بالواسطہ تقسیم کے عمل میں وہ مرحلہ جو اول مرحلے (Anaphase) کے بعد آتا ہے اور جس میں الگ ہونے والے لونیات (Chromosomes) ترتیب پاتے ہیں اور تکلے کے استوا سے ملحق ہوتے ہیں ۔
میکانِکی اِنہِضام
(حیاتیات) وہ انہضام جس میں خوراک کو دا نتوں یا کسی اور طریقے سے پہلے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا اور پھر پیسا جاتا ہے ۔
نابِت
(حیاتیات) کسی نامیاتی جسم کا وہ حصہ، جو بڑھ کر نیا جسم بننے کی صلاحیت رکھتا ہو، جنین، بیضہ دان، جرثومہ
ناہِضات
(حیاتیات) جانوروں اور پودوں پر مہلک اثر ڈالنے یا تیزی سے حملہ کرنے والی چیزیں ، ان کی دو اقسام ہیں ، کبیر اور طبعی ۔
نَباتِیاتی باغ
(حیاتیات) ایک ایسا باغ جس میں علم نباتات کے لحاظ سے مختلف اور اہم درخت لگائے گئے ہوں ۔
نَخُز مائی
(حیاتیات) نخزمایہ (رک) سے منسوب یا متعلق ، مادّۂ حیات کا ، مادّہ ٔاولیہ سے متعلق (انگ : Protoplasmic) ۔
نَخُز مایَہ
(حیاتیات) جانداروں کے خلیوں میں بھرا ہوا کیمیائی مادہ یہ نیم مایع خاکی رنگ کا غیر شفاف ہوتا ہے جس کی یکسانیت تبدیل ہوتی رہتی ہے اور یہ جیلی نما حالت جیل سے نیم سیال حالت ِسول میں تبدیل ہوتا رہتا ہے ، مادّہ ٔحیات ، خلیہ کا زندہ مادّہ ، مادّہ ٔاولین (انگ : Protoplasm) ۔
نَخُز ڈور
(حیاتیات) چھڑی کی طرح جنینی عضو جو قدیم جانوروں اور بعض ادنیٰ قسم کے حیوانات میں عمر بھر برقرار رہتی ہے جیسے ایفی آکسی نامی مچھلی میں ، پشت حبل ، پشت ریسمان (انگ : Notochord) ۔
نِظامِ اَعصاب
(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے، نظام عصبی
نِظامِ عَصَبی
(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے ، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے
نُقطَۂ پَذِیرَہ
(حیاتیات) جانداروں کے بیضہ سار میں وہ جگہ جہاں تخم حیوانسا نمو پاکر بیضے میں داخل ہوتا ہے ۔
نَوات دار
نوات رکھنے والا؛ (حیاتیات) مرکزی، صدری نیز جھلی والا ، ریشے دار ، نباتی یا حیوانی خلیے پر مشتمل۔
نُور رُخی
(حیاتیات) یک خلیے یا عضویے کا یہ خاصہ کہ وہ روشنی کی موجودگی میں کشش (مثبت تاثر) یا دفع (ضیائی تاثر) کا مظہر ہوتا ہے ۔
وَقفَۂ تَولِید
(حیاتیات) مدت جو ایک خلیے کے مکمل ہونے اور دوبارہ تقسیم ہونے میں درکار ہوتی ہے (انگ : Generation time) ۔
وَقفَۂ حِضانَت
انڈے سینے کے عمل کی مدت ؛ (حیاتیات) بیماری کی علامت ظاہر ہونے کی مدت ، جراثیم کے پنپنے کا عرصہ (انگ : Incubation period)۔
کاذِب زائِدَہ
(حیاتیات) خلیوں کو حرکت اور غذا پہنچانے والا عارضی نخزمایہ یا مادۂ حیات جو خلیے سے باہر نکل آتا ہے
ہَوا باش
(حیاتیات) ہوا میں رہنے والا، ہوا یا آکسیجن کی موجودگی میں ہونے والا (جراثیمی عمل وغیرہ)، آکسیجن کے ذریعے پرورش پانے والا، جرثومہ وغیرہ
ہَوائی پُھکنا
(نباتیات) آبی پودوں میں وہ تھیلی سی چیزیں جن میں وہ جزر کے دوران ہوا میں آکسیجن ذخیرہ کر لیتے ہیں اور جن سے اُنھیں تیرنے میں مدد بھی ملتی ہے نیز تنفسی انبان ، ہوا کیسہ
ہَوائی جَوف
(حیاتیات) کوئی خانہ جس میں ہوا بھری ہوئی ہو ، ہوا خانہ نیز کلوں وغیرہ کا وہ حصہ جس میں ہوا بھر کر دباؤ کو یکساں رکھتے ہیں
ہَیئَتِ سُکُوت
(حیاتیات) وہ وقفہ جو جراثیم کو ایک بالکل نئے ماحول میں داخل ہوتے ہی اس ماحول سے تو افق پیدا کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے
ہَیئَتِ قِیام
(حیاتیات) غذائی مادوں کے فقدان سے پیدا شدہ وہ حالت جس میں جراثیم کی تعداد بڑھتی ہے اور نہ گھٹتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔