تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ذات" کے متعقلہ نتائج

ذات

(ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

ذاتُ الرِّیَہ

(طِب) پھیپھڑے کا ورم، جس میں بُخار شدید ہوتا ہے اور تنگیٔ نفس کی شکایت ہوتی ہے، نمونیا

ذاتُ الرِّقاع

ایک طرح کا اِستخارہ جس کی صُورت یہ ہوتی ہے کہ چھ یا نو پرچیوں میں سے بعض پر افعل (کر) اور بعض پر لاتفعل (نہ کر) لکھکر جانماز کے نیچے رکھ دیتے ہیں اور وظیفہ اور نماز پڑھ کر ان پرچیوں میں سے ایک کو اُٹھا لیتے ہیں اگر افعل (کر) نکلتا ہے تو اس کام کو کرتے ہیں اگر لاتفعل (نہ کر) نکلتا ہے تو نہیں کرتے.

ذات باہَر

وہ شخص جس کا اس کی قوم ، گوت یا جماعت والے کسی جرم کی سزا میں بائیکاٹ کر دیں، ذات سے نکالا ہوا، برادری سے خارج

ذاتُ الْجَن٘ب

درد جو پسلیوں کی اندرونی سطح پر منڈھی جھلّی کے متورم ہونے سے ہوتا ہے، ورم غشاء الریہ، ذات الصدر

ذاتِیَّہ

ذاتی، اصلی، حقیقی، خاندانی

ذاتُ الشِّعْبَین

دان٘ت اکھاڑنے کا ایک قسم کا آلہ ، زنبور.

ذات جَمَاعَت

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات میں بَٹَّہ لَگانا

کوئی ایسا فعل کرنا یا ہونا جو خاندان کی بدنامی کا باعث ہو

ذات میں بَٹَّہ لَگْنا

گھرانے یا خاندان کی قدر و حیثیت گھٹ جانا، بدنامی ہونا، شان یا ساکھ میں فرق آنا

ذاتِ ہُوہُو

(تصوّف) اس سے اشارہ ہے مرتبۂ سلب صفات کی طرف اور اسی کو مرتبۂ ہویت کہتے ہیں.

ذاتِ عِرْق

ایک جگہ کا نام جہاں عراق سے مکہ معظمہ کی جانب آنے والے لوگ احرام باندھتے ہیں

ذاتُ الرِّیَت

پھیپھڑوں کا سُوج جانا.

ذاتُ الذَّنَب

دُمدار ستارہ، جھاڑو تارا

ذاتُ الصَّدْر

ایک بیماری جس میں بائیں پھیپھڑے پر ورم اور سینے کی درمیانی ہڈی سے متصل حصے پر بھی ورم ہو جاتا ہے، پھیپھڑوں میں پانی پڑ جانے کی بیماری، ورم غشاء الریہ، سینے کی جھلی میں سوزش، ذات الصدر، ذات الجنب

ذات بَڑی ہونا

مرتبہ بلند ہونا، عزت و توقیر والا ہونا، حسب نسب والا ہونا

ذات باہَر کَرنا

excommunicate

ذاتُ الْعَرْض

(طب) ایک بیماری کا نام ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی سے متصل حصے کے مہروں پر ورم آجاتا ہے

ذاتُ الںِّطاق

ایک قسم کا چوہا

ذاتُ الْعِماد

بلند بنیادوں پر قائم، ستونوں پر قائم

ذاتُ الْعَمُود

عمودی طور پر واقع، سیدھا کھڑا، (مجازاً) آلۂ تناسل

ذات غَنِیمَت ہونا

تعریف کے محل پر ایسے شخص کے لیے کہتے ہیں جو صاحب اخلاق ہو یا کسی خاص خوبی کا مالک ہو.

ذات سے باہَر کَرنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذاتِ مُبارَکَہ

برکتوں والی ہستی ، بابرکت ہستی.

ذات سے گِرا ہُوا

خارج از ذات، مردود، نِکمّا، ناکارہ، بے دین، نالائق

ذاتُ النِّطاقَین

حضرت ابوبکر صدیق کی صاحب زادی اسماء کا لقب

ذات سے باہَر نِکالْنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات بے عَیْب خُدا کی

ہر شخص میں کوئی نہ کوئی برائی پائی جاتی ہے، صرف خدائے تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے خالی ہے

ذاتُ الثَّدی

دودھ دینے والے جانور، تھن والے جانور ، ثدی

ذاتِ ہُمایُوں

مبارک شخصیت، بادشاہ سلامت، بادشاہ کی اپنی شخصیت

ذات ذمات نَہ پُوچھے کوئے ہر کو بَھجے سو ہر کا ہوئے

جو شخص محنت اور ریاضت کرتا ہے مقبول ہوتا ہے اور اس کی ذات کو کوئی نہیں پوچھتا ہے.

ذات پات نَہ پُوچھے کوئے ہر کو بَھجے سو ہر کا ہوئے

جو شخص محنت اور ریاضت کرتا ہے مقبول ہوتا ہے اور اس کی ذات کو کوئی نہیں پوچھتا ہے.

ذات سے باہَر نِکال دینا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات ضَماد

رک : ذات پات.

ذات میں اَنْجُمَن ہونا

گونا گوں صفات و فضائل کا مالک ہونا.

ذاتِ ہُمایُونی

مبارک شخصیت، بادشاہ سلامت، بادشاہ کی اپنی شخصیت

ذاتُ الذَّوائِب

banyan tree.

ذاتُ الصَّفائِح

ایک وضع کا آلۂ رصد.

ذات وَنْتا

اچھی ذات کا ، خاندانی ، شریف (باعتبارِ حسب نسب کے).

ذات زَمات

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات ذَمات

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات گَنوائی، پیٹ نَہ بَھرا

بعض لوگ لالچ کی وجہ سے اصول و وضع یا مذہب تبدیل کرتے ہیں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ذلیل بھی ہوئے اور فائدہ بھی نہ ہوا، خدا ہی ملا نہ وصالِ صںم

ذاتُ الشِّمال

بائیں جانب، (مراد) وہ لوگ جن کو قیامت کے دن نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں ملے گا یعنی گنہگار اور کافر

ذات سے

وجہ سے ، سبب سے ، وجود سے (اسم یا ضمیر کے ساتھ).

ذات مِلائی

کُن٘بے ، برادری یا قبیلے میں شریک کرنے کی رسم ، کسی مرد یا عورت کا جو کسی وجہ سے اپنی برادری یا قبیلے سے نکل گیا ہو دوبارہ شریکِ برادری ہونا یا کرنا.

ذاتُ الثَّدایا

دودھ دینے والے جانور، تھن والے جانور ، ثدی

ذات مارْنا

ذات خراب کر دینا کھانے کی چیز کو چھو کر

ذات گَھٹْنا

عِزّت میں فرق آنا، شان کم ہونا

ذات بیچْنا

ذلیل ہونا، رسوا ہونا

ذاتِ حَق

اللہ تعالیٰ کی ذات.

ذاتی جَوہر

وہ خوبی جو کسی کی ذات میں طبعاً موجود ہو، سرشت اور مزاج میں پیوست خوبی، فطری صلاحیت

ذاتِ مُقَدَّس

بزرگ ہستی ، متبرک ہستی ، پاکیزہ ہستی.

ذاتِ بَاعتِبارات

(تصوف) مرتبۂ واحدیت کو کہتے ہیں کہ جس میں تفصیل صفات ہے

ذات اُکَٹْنا

اصل نسل بیان کردینا، حسب نسب کے عیوب ظاہر کر دینا

ذاتِ پاک

مقدس ہستی.

ذات خُدا کی بے عَیب ہے

خدا میں کوئی نقص نہیں، انسان بے عیب کبھی ہوسکتا، صرف خدا کی ذات پاک ہے، انسان عیبوں سے پاک نہیں ہوتا

ذات پُوچھنا

ذات دریافت کرنا، ذات کے بارے میں معلوم کرنا

ذات بُنْیاد

خاندان، سلسلۂ نسب

ذات پَرَسْتی

خود غرضی، خود پسندی، انانیت

ذات پَرْوَری

رک: ذات پرستی.

اردو، انگلش اور ہندی میں ذات کے معانیدیکھیے

ذات

zaatज़ात

وزن : 21

جمع: ذَوات

موضوعات: ہندو عمرانیات

  • Roman
  • Urdu

ذات کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مؤنث، واحد

  • (ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

    مثال برہمن اور چھتری کی ذات کے سوا اور کسی ذات کے آدمیوں کا ذکر نہیں۔ چنتا- "ہندوؤں میں بڑی ذات کس کی ہے"؟

  • ہندوستانی معاشرے کی ذیلی جاتیوں یا گوتوں میں سے کوئی ایک
  • پاک و ہند میں مسلمانوں کی آبادی کے چار نسلی گروہوں میں سے ایک یعنی سید، شیخ، مغل یا پٹھان میں سے کوئی ایک ذات (چار ذاتوں کی یہ تعیین معاشرے کے اتباع و اثر سے پیدا ہوئی)

    مثال ڈیڑھ سو روپے کا تنخواہ دار ذات کا سید مزاج کا اچھا۔

  • انسانی معاشرے کا وہ شعبہ جس کی تقسیم رہائش اور نسب کے بنیاد پر ہوئی ہے، جیسے: انگریز، مغل، پارسی، آریہ ذات یا قوم
  • نسل، خاندان، حسب نسب

    مثال زبان کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ اس کی کوئی قوم اور ذات ہوتی ہے۔

  • نسل یا نوع (انسانی یا حیوانی)

    مثال بھیڑیے نے یہ جواب سن کر کہا ... تمہاری ذات بڑی حجّتی ہے۔ گدھے اور گھوڑے کے اشتراک سے ایک دوغلی ذات پیدا ہوتی ہے۔

  • گروہ، جماعت، برادری، قوم (اس معنی میں یہ لفظ ہندی 'جاتِ' بمعنی قوم سے مفرس و بعد معرب ہو کر اردو میں رائج ہوا)

    مثال ظلم ہی ظلم ہے، چاہے کوئی ایک آدمی کرے یا ساری ذات کرے۔

  • مرد اور عورت میں سے کوئی صنف یا نوع

    مثال دلبر نے کہا کہ مرد کی ذات مطلبی ہوتی ہے۔ سب کیفیت یہاں کی بیان کر کہنا جلد چلو کہ گھر سارا برباد ہوا، عورت ذات اکیلی میں ہوں مجھ سے کیا ہو سکتا ہے۔

  • خاندانی خصلت، نسلی طینت
  • قسم، طرح، نوع، وضع

    مثال دائی اچھی رکھے کہ کسی ذات کی بیماری نہ رکھتی ہوئے اور سُبھاؤ اس کا اچھا ہوئے۔ حضور کوئی ایک ذات کے حقے تھے، دربار میں 'حسن محفل' رئیسوں کے ہاں 'لبِ معشوق' .. محفل میں آ جائے تو معلوم ہو دلھن آ گئی۔

  • جسم، بدن

    مثال سداب نے پوشاک اور سلاح حاضر کیے، سکندر نے بعدِ غسل پوشاک تبدیل کی سلاح ذات پر آراستہ کئے۔

  • ڈیل ڈول

    مثال سلح پوش سارے بڑے دھات کےبڑے تھوبڑے ہور بڑے ذات کے

  • عزت، آبرو

    مثال اس گھڑی آپ کا کدھر جی ہےکچھ نہیں میں نے ذات بیچی ہے۔ میں آپ کا ملازم ہوں تو اس کے معنی نہیں کے آپ گالیوں سے بات کریں، ہاتھ بیچا ہے ذات نہیں بیچی ہے۔

  • مذہب
  • فطرت، جبلت، خصلت

    مثال دمڑی کی ہانڈی گئی، کُتّے کی ذات پہچانی

  • حقیقت، حیثیت، وقعت، اہمیت

عربی - اسم، مؤنث

  • ذو کا مونث، بمعنی صاحب، مالک، والی (مرکبات میں مستعمل)
  • (فلسفہ) کسی شے کی حقیقت، ہستی، نفسِ ہر چیز، مادہ، اصل، جوہر، ماہیت، سرشت، روح

    مثال کوڑ کی ذات، تنہا فہم بڑی بات۔ مرکبات کی ذات کو پہچاننے کے واسطے دو ترکیبیں ہیں۔

  • وجود، ہستی
  • (مجازاً) اللہ تعالیٰ کی ذات (بمقابل صفات)
  • شخصیت

    مثال ایک طرف تو مترجم کی ذات مصنف کی ذات سے ہمیشہ کمتر رہتی ہے اوردوسری طرف اس کے برخلالف مصنف کی شخصیت ترجمہ کے ذریعہ پھیل کر اور بڑی ہوجاتی ہے

  • (نفسیات) انسان کی باطن ترین ذات جو اس کی اجتماعی ذاتوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے

صفت

  • ایک جنس یا قسم کے، برابر، یکساں

    مثال چھانٹتے کیا ہو سب ایک ذات ہیں جو خاصدان چاہو لے لو

  • دو یا زیادہ چیزیں اس طرح مخلوط و محلول کہ ایک ہو جائیں دوئی کا امتیازہ نہ رہے

    مثال جب یہ دونوں مل کر ایک ذات ہو جاویں تب ان کو اسفنج سے کاغذ پر اچھی طرح لگاویں۔ جس برتن میں وہ پارہ رکھا ہو اس برتن میں وہ جست گرم کیا ہوا ملاوے، دونوں کی ڈلی ایک ذات ہو جاوے گی۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

جات

بیٹا ، اولاد نرینہ

شعر

Urdu meaning of zaat

  • Roman
  • Urdu

  • (hinduu) hinduu.o.n ke chaar mu.aashartii tabko.n me.n se ek, brahman, kshatrii, vaishya aur shuudr me.n se ko.ii ek giroh ya jaatii
  • hinduustaanii mu.aashre kii zelii jaatiyo.n ya gauto.n me.n se ko.ii ek
  • paak-o-hind me.n muslmaano.n kii aabaadii ke chaar naslii giroho.n me.n se ek yaanii sayyad, sheKh, muGal ya paThaan me.n se ko.ii ek zaat (chaar zaato.n kii ye ta.ii.iin mu.aashre ke ittibaa-o-asar se paida hu.ii
  • insaanii mu.aashre ka vo shobaa jis kii taqsiim rihaayash aur nasab ke buniyaad par hu.ii hai, jaiseh angrez, muGal, paarsii, aaryaa zaat ya qaum
  • nasal, Khaandaan, hasab nasab
  • nasal ya nau (insaanii ya haivaanii
  • giroh, jamaat, biraadrii, qaum (is maanii me.n ye lafz hindii 'jaat-e-' bamaanii qaum se mafras-o-baad muarrab ho kar urduu me.n raa.ij hu.a
  • mard aur aurat me.n se ko.ii sinaf ya nau
  • Khaandaanii Khaslat, naslii tainat
  • kusum, tarah, no, vazaa
  • jism, badan
  • DiilDaul
  • izzat, aabruu
  • mazhab
  • fitrat, jiblat, Khaslat
  • haqiiqat, haisiyat, vaqaat, ehmiiyat
  • zau ka muannas, bamaanii saahib, maalik, vaalii (murakkabaat me.n mustaamal
  • (falasfaa) kisii shaiy kii haqiiqat, hastii, nafas-e-har chiiz, maadda, asal, jauhar, maahiiyat, sarishat, ruuh
  • vajuud, hastii
  • (majaazan) allaah taala kii zaat (bamqaabal sifaat
  • shaKhsiyat
  • (nafasiyaat) insaan kii baatin tariin zaat jo us kii ijatimaa.ii zaato.n ke li.e markaz kii haisiyat rakhtii hai
  • ek jins ya kism ke, baraabar, yaksaa.n
  • do ya zyaadaa chiize.n is tarah maKhluut-o-mahluul ki ek ho jaa.e.n dave ka imatiyaa zah na rahe

English meaning of zaat

Sanskrit - Noun, Feminine, Singular

  • (Hinduism) a hereditary social class among Hindus, stratified according to ritual purity, any group of things that have generic characteristics in common, any one of the four Hindu castes
  • sociologically, zaat has come to be used universally to indicate a caste group among Indians
  • one of the four racial sects of the Muslims in India and Pakistan, i.e.Syed, Shaikh, Mughal, Pathan, (these four castes are determined based on social tradition )
  • family, race, lineage
  • species, breed, genus, lineage
  • tribe, caste, sect, class (in these senses, prob.connected, through the Persian, with the Sanskrit जाति, Hindi jat, which the Hindustanis commonly corrupt into zat )
  • nature, kind, sort
  • body, soul, person
  • respect, honour
  • high or good birth, respectability, rank
  • being, person, self
  • origin, essence
  • ultimate reality
  • substance, nature

Arabic - Noun, Feminine

  • feminine of (ذو) 'zau' possessor, owner or master, mistress
  • ( Philosophy) essence, substance, nature, radical constituent
  • brought into existence, birth, production
  • (Metaphorically) the existence of God
  • personality
  • self (i.e. a man's self, or a thing's self)

ज़ात के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • ( हिंदू) हिंदुओं में मनुष्य समाज का वह विभाग जो पहले पहल कर्मानुसार किया गया था, पर पीछे से स्वभावत: जन्मानुसार हो गया, हिंदुओं के चार सामाजिक जातियों में से एक ब्रह्मण, क्षत्री, वैश्य, शूद्र में से कोई एक समूह या संप्रदाय

    उदाहरण चिंता: "हिंदुओं में बड़ी ज़ात किसकी है?" ब्रहमण और क्षत्री की ज़ात के सिवा और किसी ज़ात के आदमियों का ज़िक्र नहीं

  • भारतिय समाज की उपजातियों या जातियों में से कोई एक, यह जातिविभाग आरंभ में वर्णविभाग के रूप में ही था, पर पीछे से प्रत्येक वर्ण में भी कर्मानुसार कई शाखाएँ हो गईं, जो आगे चलकर भिन्न-भिन्न जातियों के नामों से प्रसिद्ध हुईं, जैसे: ब्राह्मण, क्षत्रिय, सोनार, लोहार, कुम्हार आदि
  • भारत और पाकिस्तान में मुसलमानों की आबादी के चार नसली संप्रदायों में से एक अर्थात सैय्यद, शेख़, मुग़ल, पठान में से कोई एक जाति, (चार जाति का यह निर्धारण सामाजिक परंपरा और प्रभाव से हुए हैं )

    उदाहरण ढेढ़ सौ रुपए का तंख़्वाहदार ज़ात का सय्यद मिज़ाज का अच्छा

  • किसी राष्ट्र (या राष्ट्रों) के वह निवासी जिनकी नस्ल एक हो, मनुष्य समाज का वह विभाग जो निवासस्थान या वंश-परंपरा के विचार से किया गया हो, जैसे: अंग्रेज़ी ज़ात, मुग़ल ज़ात, पारसी ज़ात, आर्य ज़ात आदि
  • कुल, वंश, क़ौम, समाज, नस्ल, ख़ानदान

    उदाहरण ज़बान का न कोई मज़हब होता है और न उसकी कोई क़ौम और ज़ात होती है.

  • वह विभाग जो गुण, धर्म, आकृति आदि की समानता के विचार से किया जाए, प्रजाति या जाति (मानव एवं पशु संबंधी), कोटि, वर्ग, जैसे: मनुष्य जाति, पशु जाति, कीट जाति, वह अच्छी जाति का घोड़ा है, यह दोनों आम एक ही जाति के हैं

    उदाहरण भेड़िये ने यह जवाब सुनकर कहा... तुम्हारी ज़ात बड़ी हुज्जती है गधे और घोड़े के इश्तिराक (मेल) से एक दोग़ली ज़ात पैदा होती है

  • जाति, बिरादरी, वर्ण, गोत्र

    उदाहरण ज़ुल्म ही ज़ुल्म है, चाहे कोई एक आदमी करे या सारी ज़ात करे

  • स्त्री और पुरुष में से कोई जाति या श्रेणी, लिंग

    उदाहरण सब कैफ़ियत यहाँ की बयान कर कहना जल्द चलो कि घर सारा बरबाद हुआ, औरत ज़ात अकेली मैं हूँ मुझसे क्या हो सकता है दिलबर ने कहा कि मर्द की ज़ात मतलबी (स्वार्थी) होती है

  • पारिवारिक मनोवृत्ति, वंशीय प्रकृति
  • कोटि, तरह, ढंग़, शैली

    उदाहरण दाई अच्छी रखे कि किसी ज़ात की बीमारी न रखती हुए और सुभाव (स्वभाव) का अच्छा हुए

  • शरीर, जिस्म
  • प्रतिष्ठा, सम्मान, इज़्ज़त, आबरू

    उदाहरण मैं आपका मुलाज़िम हूँ तो उसके मानी (तात्पर्य) नहीं के आप गालियों से बात करें, हाथ बेचा है ज़ात नहीं बेची है

  • धर्म, संप्रदाय, मज़हब
  • प्रकृति, स्वभाव, मूल, यथार्थता

    उदाहरण दमड़ी की हान्डी गई, कुत्ते की ज़ात पहचानी

  • वास्तविकता, महत्त्व, एहमीयत

अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

विशेषण

  • एक प्रजाति या प्रकार के, एक जैसा, समान, बराबर
  • दो या अधिक चीज़ें इस प्रकार घुल-मिल जाएं कि एक हो जाएं दूई का भेद न रहे

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

ذات

(ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

ذاتُ الرِّیَہ

(طِب) پھیپھڑے کا ورم، جس میں بُخار شدید ہوتا ہے اور تنگیٔ نفس کی شکایت ہوتی ہے، نمونیا

ذاتُ الرِّقاع

ایک طرح کا اِستخارہ جس کی صُورت یہ ہوتی ہے کہ چھ یا نو پرچیوں میں سے بعض پر افعل (کر) اور بعض پر لاتفعل (نہ کر) لکھکر جانماز کے نیچے رکھ دیتے ہیں اور وظیفہ اور نماز پڑھ کر ان پرچیوں میں سے ایک کو اُٹھا لیتے ہیں اگر افعل (کر) نکلتا ہے تو اس کام کو کرتے ہیں اگر لاتفعل (نہ کر) نکلتا ہے تو نہیں کرتے.

ذات باہَر

وہ شخص جس کا اس کی قوم ، گوت یا جماعت والے کسی جرم کی سزا میں بائیکاٹ کر دیں، ذات سے نکالا ہوا، برادری سے خارج

ذاتُ الْجَن٘ب

درد جو پسلیوں کی اندرونی سطح پر منڈھی جھلّی کے متورم ہونے سے ہوتا ہے، ورم غشاء الریہ، ذات الصدر

ذاتِیَّہ

ذاتی، اصلی، حقیقی، خاندانی

ذاتُ الشِّعْبَین

دان٘ت اکھاڑنے کا ایک قسم کا آلہ ، زنبور.

ذات جَمَاعَت

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات میں بَٹَّہ لَگانا

کوئی ایسا فعل کرنا یا ہونا جو خاندان کی بدنامی کا باعث ہو

ذات میں بَٹَّہ لَگْنا

گھرانے یا خاندان کی قدر و حیثیت گھٹ جانا، بدنامی ہونا، شان یا ساکھ میں فرق آنا

ذاتِ ہُوہُو

(تصوّف) اس سے اشارہ ہے مرتبۂ سلب صفات کی طرف اور اسی کو مرتبۂ ہویت کہتے ہیں.

ذاتِ عِرْق

ایک جگہ کا نام جہاں عراق سے مکہ معظمہ کی جانب آنے والے لوگ احرام باندھتے ہیں

ذاتُ الرِّیَت

پھیپھڑوں کا سُوج جانا.

ذاتُ الذَّنَب

دُمدار ستارہ، جھاڑو تارا

ذاتُ الصَّدْر

ایک بیماری جس میں بائیں پھیپھڑے پر ورم اور سینے کی درمیانی ہڈی سے متصل حصے پر بھی ورم ہو جاتا ہے، پھیپھڑوں میں پانی پڑ جانے کی بیماری، ورم غشاء الریہ، سینے کی جھلی میں سوزش، ذات الصدر، ذات الجنب

ذات بَڑی ہونا

مرتبہ بلند ہونا، عزت و توقیر والا ہونا، حسب نسب والا ہونا

ذات باہَر کَرنا

excommunicate

ذاتُ الْعَرْض

(طب) ایک بیماری کا نام ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی سے متصل حصے کے مہروں پر ورم آجاتا ہے

ذاتُ الںِّطاق

ایک قسم کا چوہا

ذاتُ الْعِماد

بلند بنیادوں پر قائم، ستونوں پر قائم

ذاتُ الْعَمُود

عمودی طور پر واقع، سیدھا کھڑا، (مجازاً) آلۂ تناسل

ذات غَنِیمَت ہونا

تعریف کے محل پر ایسے شخص کے لیے کہتے ہیں جو صاحب اخلاق ہو یا کسی خاص خوبی کا مالک ہو.

ذات سے باہَر کَرنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذاتِ مُبارَکَہ

برکتوں والی ہستی ، بابرکت ہستی.

ذات سے گِرا ہُوا

خارج از ذات، مردود، نِکمّا، ناکارہ، بے دین، نالائق

ذاتُ النِّطاقَین

حضرت ابوبکر صدیق کی صاحب زادی اسماء کا لقب

ذات سے باہَر نِکالْنا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات بے عَیْب خُدا کی

ہر شخص میں کوئی نہ کوئی برائی پائی جاتی ہے، صرف خدائے تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے خالی ہے

ذاتُ الثَّدی

دودھ دینے والے جانور، تھن والے جانور ، ثدی

ذاتِ ہُمایُوں

مبارک شخصیت، بادشاہ سلامت، بادشاہ کی اپنی شخصیت

ذات ذمات نَہ پُوچھے کوئے ہر کو بَھجے سو ہر کا ہوئے

جو شخص محنت اور ریاضت کرتا ہے مقبول ہوتا ہے اور اس کی ذات کو کوئی نہیں پوچھتا ہے.

ذات پات نَہ پُوچھے کوئے ہر کو بَھجے سو ہر کا ہوئے

جو شخص محنت اور ریاضت کرتا ہے مقبول ہوتا ہے اور اس کی ذات کو کوئی نہیں پوچھتا ہے.

ذات سے باہَر نِکال دینا

قوم یا برادری سے خارج کردینا، حقہ پانی بند کردینا

ذات ضَماد

رک : ذات پات.

ذات میں اَنْجُمَن ہونا

گونا گوں صفات و فضائل کا مالک ہونا.

ذاتِ ہُمایُونی

مبارک شخصیت، بادشاہ سلامت، بادشاہ کی اپنی شخصیت

ذاتُ الذَّوائِب

banyan tree.

ذاتُ الصَّفائِح

ایک وضع کا آلۂ رصد.

ذات وَنْتا

اچھی ذات کا ، خاندانی ، شریف (باعتبارِ حسب نسب کے).

ذات زَمات

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات ذَمات

حسب نسب، نسل، خاندان، قبیلہ

ذات گَنوائی، پیٹ نَہ بَھرا

بعض لوگ لالچ کی وجہ سے اصول و وضع یا مذہب تبدیل کرتے ہیں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ذلیل بھی ہوئے اور فائدہ بھی نہ ہوا، خدا ہی ملا نہ وصالِ صںم

ذاتُ الشِّمال

بائیں جانب، (مراد) وہ لوگ جن کو قیامت کے دن نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں ملے گا یعنی گنہگار اور کافر

ذات سے

وجہ سے ، سبب سے ، وجود سے (اسم یا ضمیر کے ساتھ).

ذات مِلائی

کُن٘بے ، برادری یا قبیلے میں شریک کرنے کی رسم ، کسی مرد یا عورت کا جو کسی وجہ سے اپنی برادری یا قبیلے سے نکل گیا ہو دوبارہ شریکِ برادری ہونا یا کرنا.

ذاتُ الثَّدایا

دودھ دینے والے جانور، تھن والے جانور ، ثدی

ذات مارْنا

ذات خراب کر دینا کھانے کی چیز کو چھو کر

ذات گَھٹْنا

عِزّت میں فرق آنا، شان کم ہونا

ذات بیچْنا

ذلیل ہونا، رسوا ہونا

ذاتِ حَق

اللہ تعالیٰ کی ذات.

ذاتی جَوہر

وہ خوبی جو کسی کی ذات میں طبعاً موجود ہو، سرشت اور مزاج میں پیوست خوبی، فطری صلاحیت

ذاتِ مُقَدَّس

بزرگ ہستی ، متبرک ہستی ، پاکیزہ ہستی.

ذاتِ بَاعتِبارات

(تصوف) مرتبۂ واحدیت کو کہتے ہیں کہ جس میں تفصیل صفات ہے

ذات اُکَٹْنا

اصل نسل بیان کردینا، حسب نسب کے عیوب ظاہر کر دینا

ذاتِ پاک

مقدس ہستی.

ذات خُدا کی بے عَیب ہے

خدا میں کوئی نقص نہیں، انسان بے عیب کبھی ہوسکتا، صرف خدا کی ذات پاک ہے، انسان عیبوں سے پاک نہیں ہوتا

ذات پُوچھنا

ذات دریافت کرنا، ذات کے بارے میں معلوم کرنا

ذات بُنْیاد

خاندان، سلسلۂ نسب

ذات پَرَسْتی

خود غرضی، خود پسندی، انانیت

ذات پَرْوَری

رک: ذات پرستی.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ذات)

نام

ای-میل

تبصرہ

ذات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone