تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَرات" کے متعقلہ نتائج

بَرات

شادی کا جلوس (دولھا کے ساتھ)

بَرات نامَہ

تنخواہ یا وظیفے وغیرہ کا پروانہ، خط برات

بَراتَیْں

بَرات آنا

شادی کے جلوس کا دلہن کے گھر پہون٘چنا

بَرات جانا

شادی کے جلوس کا دولھا کے گھر سے دلھن کے گھر کی طرف روانہ ہونا

بَراتِیُوْں

بَرات کَرْنا

برات میں شرکت کے لیے جانا، برات میں شریک ہونا

بَرات اُٹْھنا

برات کی محفل کا ختم ہوجانا، اجڑنا

بَرات بَنانا

شادی کے جلوس کو ترتیب دینا

بَرات اُتَرْنا

برات کا قیام کرنا، برات کا کسی جگہ ٹھہرنا

بَرات پِیچھے دَھونْسا عِید کے پِیچھے ٹَر

وہ کام جو وقت گزر جانے کے بعد ہو، بے موقع کام

بَرات نِکَلْنا

شادی کے جلوس کا اپنے مقام سے برآمد ہونا

بَرات اُٹھانا

(مجازاً) شادی کرنا، بیاہ رچانا

بَرات چَڑْھنا

برات کے جلوس کا دھوم دھام سے دلھن کے گھر روانہ ہونا، دولہا کا جلوس کے ساتھ دلہن کے گھر جانا

بَرات چَڑھانا

برات چڑھنا کا تعدیہ

بَرات پِھرانا

شادی کے جلوس کو شاہراہوں سے گزار کر لے جانا

بَراتیوں کو کھانے کی چاہ، دُولھا کو دُلھن کی چاہ

ہر ایک کی اپنی اپنی پسند اور خواہش ہوتی ہے

بَرات لے جانا

براتیوں کو دولہن کے گھر لے جانا

بَرات میں جانا

برات کے جلوس میں شامل ہونا

بَراتی تو کھا پی کَر اَلَگ ہو جاتے ہَیں، کام دُولھا دُلھن سے پَڑتا ہے

مصیبت کے وقت کا کوئی ساتھی نہیں ہوتا .

بَرات کا چَھیلا ساوَن کا کَھیلا

برات کی خوشی اتنی ہی عام ہے جتبی ساون کی گھاس

بَرات کی شُوبھا باجا اَرْتھِی کی شُوبھا رونا

شادی میں گانے بجانے سے رونق ہوتی ہے اور موت میں رونے سے، گانا بجانا خوشی کے موقع پر زیب دیتا ہے اور نوحہ و زاری غم کے موقع پر

بَرأت نامَہ

وہ تحریر یا دستاویز وغیرہ جس کی بنا پر کسی کا کسی الزام یا ذمے داری وغیرہ سے بری ہونا ثابت ہو .

بیْاہ بَرات

شادی اور اس کے متعلقات.

بِیَاْہ پِیْچھِے بَرات

وقت گزر جانے کے بعد تدبیر سوجھنا

بے دُولہا کی بَرات

بے معنی جلسہ یا ہجوم

جَہاں دُولھا تَہاں بَرات

لوگ اپنے سردار کے ساتھ رہتے ہیں، جب تک شخص کی ذات ہے بڑا کارخانہ متعلق ہے.

جَہَاں دُوْلَہا وَہاں بَرات

آدمی اپنے سردار کے ساتھ رہتا ہے

جَس دُولہا تس بَنی بَرات

جیسا دولہا ویسی برات ، رک : جسی روح ویسے فرشتے

دُولہا کے پِیچھے ساری بَرات ہے

گھر کی رونق آقا سے یا صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے ، ماتحت سردار کے اثر اور حکومت ہی کی وجہ سے کام کرتے ہیں

شَب بَرات

ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے

بیْاہْنےآئی بَرات دُلَھن کو لَگی ہَگاس

ضروری کام کے وقت حیلے حوالے

گَونے آئی بَرات بَہُو کو لَگی ہَگاس

عین موقع پر تیاری نہ ہو تو کہتے ہیں یعنی شکار کے وقت کتیا ہگاسی

کاغَذِ بَرات

رہائی کا حکم نامہ، آزادی کا پروانہ

تَجْوِیزِ بَرات

خلاصی کی تجویز، خلاصی جرم کی تجویز، بری کرنے کی تجویز

لَیلِ بَرات

شبِ برات زیادہ مستعمل ہے

نائی کی بَرات میں سَب ہی ٹھاکُر

وہاں مستعمل ہے جہاں ہر شخص کام کرنے کو اپنی امتیازی حیثیت سے پست سمجھتا ہو ، اپنے گھر یا قوم میں سب عزت دار ہوتے ہیں ۔

بیْاہ نَہِیں کِیا بَرات تو دیکھی ہے

خود کسی کام کو نہیں کیا، مگر دوسروں کے ہاں ہوتے تو دیکھا ہے جس کی بنا پر اس کا تجربہ ہے.

دُولہا کے دُم کے ساتھ ساری بَرات ہے

انسان کا وجود ، زندگی

کَوُّوں کی بَرات

(اطفال) کووّں کا ہجوم، بچّے کووں کے مجمع کو کہتے ہیں

بُھس پَر بَرات

(مجازاً) مفت میں کوئی کام نکالنا، ایسا کام جس میں کچھ حاصل نہ ہو

دِن عِید رات شَبِ بَرات

ہر وقت خوشی اور عیش و آرام ہونے کے موقع پر مستعمل، رات دن عیش و نشاط

فَوج کا آگا بَرات کا پیچھا بھاری ہوتا ہے

فوج کے حملے کا روکنا اور شادی کے بعد خرچ کا بندوبست کرنا اور ان دونوں کاموں کا اختتام پر پہونچانا بہت دشوار ہے

عِید پِیچھے ٹَر بَرات پِیچھے دُھوْنسا

عید کے دوسرے روز کا میلہ، وقت گزر جانے کے بعد خوشی کی بے موقع نقل کرنا، تہوار نکل گیا تو خوشی کیسی، بے موقع خوشی

رات شَبِ بَرات

رات کا خوشگوار ہونا ، رات کا باعث مسرت ہونا .

بیْاہ نَہِیں کِیا بَرات تو دیکھی ہیں

خود کسی کام کو نہیں کیا، مگر دوسروں کے ہاں ہوتے تو دیکھا ہے جس کی بنا پر اس کا تجربہ ہے.

دَرْوازے پَر آئی بَرات سَمدھَن کو لَگی ہگاس

وقت پر گھیرا جانے والے کے متعلق کہتے ہیں.

شَب بَرات كا گَھڑا

مسلمانوں میں رسم ہے كہ شب برات كے دن مُردوں كا فاتحہ پڑھ كر مسكینوں كو كھانا كھلاتے ہیں

شَب بَرات كا چاند

(عور) ماہِ شعبان

نائِیوں کی بَرات میں سَب ٹھاکُر ہی ٹھاکُر

رک : نائی کی برات میں سب ہی ٹھاکر ۔

مَحَلّے میں آئی بَرات، پَڑُوْسَن کو لَگِی گھَبْرَاہَٹ

فضول میں پریشان ہونا جبکہ کوئی مطلب نہیں

دُولہا دُولَہن مِل گئے، جُھوٹی پَڑی بَرات

دوست دوست ایک ہو گئے، لگائی بُجھائی کرنے والے اور درانداز مفت بُرے بنے

ہَر دِن عِید ہَر رات شَبِ بَرات

رک : ہر شب شبِ برات الخ ۔

جھَائِیْں مَائِیْں کَوّے کی بَرات

بچوں کا ایک کھیل جس میں چکپھیری پھرتے جاتے ہیں اور جھائیں مائیں (مائی) کوّوں کی برات آئی، کہتے جاتے ہیں

نائی کی بَرات میں ٹھاکُر

وہاں مستعمل ہے جہاں ہر شخص کام کرنے کو اپنی امتیازی حیثیت سے پست سمجھتا ہو ، اپنے گھر یا قوم میں سب عزت دار ہوتے ہیں ۔

دِن روزِ عِید رات شَبِ بَرات

ہر وقت خوشی اور عیش و آرام ہونے کے موقع پر مستعمل، رات دن عیش و نشاط

نائی کی بَرات میں بھی ٹھاکُر

اپنی قوم میں ہر کوئی ذی عزت ہے

مانگے کا تانگا بُڑھیا کی بَرات

پرائی چیز پر شیخی مارنے والے کے حق میں بولتے ہیں

ناؤُ کی بَرات میں سَبھی ٹھاکُر

جہاں سب لوگ امتیازی حیثیت کے ہوں اور کام کرنے والا کوئی نہ ہو وہاں بولتے ہیں، اپنے گھر میں سب عزت دار ہوتے ہیں

پَنْچُوں مِل مَر گَئے گُوْیا گَئی بَرات

سب کے ساتھ میں مصیبت بھی راحت ہے، عام قسم کی مصیبت ایک قسم کا جلسہ بن جاتی ہے، مرگ ان٘بوہ جشنے دارد

اردو، انگلش اور ہندی میں بَرات کے معانیدیکھیے

بَرات

baraatबरात

اصل: ہندی

وزن : 121

بَرات کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • شادی کا جلوس (دولھا کے ساتھ)

    مثال - پے در پے خوشیاں اس کے حصے میں آئی تھیں گویا خوشیوں کی برات تھی جو اس کے گھر پر اتر رہی تھی

  • (مجازاً) بھیڑ بھار، مجمع (بیشتر خوشی یا جشن سے متعلق)
  • پرندوں خصوصاً کووں کا ہجوم اور شور و غل
  • گنجفہ کی ایک بازی کا نام

English meaning of baraat

Noun, Feminine

  • a trick in the game of cards, a suit at cards
  • procession of the bridegroom (to the house of the bride), a marriage procession, the company or attendants at a marriage

    Example - Pai-dar-pai khushiyan uske hisse men aayi thin goya khushiyon ki barat jo uske ghar par utar rahi thi

  • flock or assemblage, crowd, multitude, concourse

बरात के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • शादी का जलूस (दूल्हा के साथ), दूल्हा की शादी का जुलूस, विवाह के समय वर के साथ वधू पक्ष के यहाँ जाने वाले लोगों का समूह, शोभा यात्रा
  • पक्षियों विशेषतः कौओं का झुंड और शोर
  • विवाह के समय वर के साथ कन्या पक्ष वालों के यहाँ जाने वाले लोगों का दल या समूह जिसके साथ शोभा के लिए बाजे, हाथी, घोड़े आदि भी रहते हैं, जनेत

    उदाहरण - पै दर पै ख़ुशियाँ उसके हिस्से में आई थींं गोया ख़ुसियों की बरात थी जो उसके घर पर उतर रही थी

  • शादी का जलूस (दूल्हा के साथ), दूल्हा की शादी का जुलूस, विवाह के समय वर के साथ वधू पक्ष के यहाँ जाने वाले लोगों का समूह, शोभा यात्रा, बारात
  • एक साथ मिलकर या दल बाँधकर कहीं जाने वालों का समूह, मजमा, भीड़-भाड़, (विशेषतः उतस्व या जश्न के अवसर पर )
  • गंजीफ़ा (एक खेल जो आठ रंग के ९६ पत्तों से खेला जाता है) के एक खेल का नाम

بَرات کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَرات)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَرات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words