تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ذات" کے متعقلہ نتائج

مَرَض

(طب) کسی عضو کی ساخت یا فعل میں فرق پڑ جانا، بیماری، آزار

مَرَض ہونا

شوق ہونا ، لت پڑ جانا ، بری عادت ہونا ۔

مَرَض خانَہ

بیماری کا گھر، بیماروں کے رہنے کی جگہ

مَرَض ہو جانا

شوق ہونا ، لت پڑ جانا ، بری عادت ہونا ۔

مَرَض نَہ رَہنا

مرض کا جاتا رہنا ، بیماری کا دُور ہو جانا ۔

مَرَض دُور ہونا

مرض اچھا ہونا، بیماری دور ہو جانا، مرض نہ رہنا

مَرَض پَیدا ہونا

کوئی نیا مرض ہونا ، کوئی نئی بیماری ہونا ، مرض ہو جانا

مَرَض لاحِق ہونا

بیماری پیچھے لگ جانا، نیا مرض ہونا، عارضہ ہونا

مَرَضِ زَہرَہ

(طب) پتے کی بیماری ، یرقان

مَرَضِ کُہنَہ

(طب) رک : مرض مزمن

مَرَضِ عَدَد

(طب) وہ بیماری جس میں کسی عضو کی تعداد صحت کی حالت کے مقابلے میں کم یا زیادہ ہو جاتی ہے یعنی اصلی اور طبعی تعداد سے یا تو کم ہو جاتی ہے یا زیادہ جیسے ہاتھ یا پانو میں ایک انگلی کا کم یا زیادہ ہو جانا

مَرَضِ زُہرَہ

(طب) آتشک کی بیماری

مَرَضِ وَضْع

(طب) وہ بیماری جس میں عضو ماؤ ف کی وضع بگڑ جاتی اور وہ اپنے مقام سے ٹل جاتا ہے یا یہ کہ اس کا جو تعلق دوسرے اعضا سے ہوتا ہے وہ خراب ہو جاتا ہے یعنی اس کی طبعی وضع میں فرق آجاتا ہے خواہ ٹل جانے سے ہو یا غیر طبعی حرکت و سکون سے

مَرَضِ مُہلِک

ہلاک کرنے والی بیماری وہ بیماری جس میں جان کا خطرہ ہو

مَرَضِ نُقرَہ

رک : مرض الفضہ ، چاندی کی بیماری ۔

مَرَض کا طوطا نَہ پالنا

مرض کا باقاعدہ تدارک کرلینا

مَرَض دَفْع ہونا

بیماری میں تخفیف ہونا، بیماری سے آرام یا صحت ہونا

مَرَض دَفْع کَرنا

بیماری میں تخفیف کرنا ، بیماری سے آرام یا صحت حاصل کرنا

مَرَضٰی

مریض ، بیمار ۔

مَرَض کی دَوا ہونا

کسی کام کا ہونا ، کسی مصرف کا ہونا (عموماً کسی کے ساتھ مستعمل) ۔

مَرَضِ عام

(طب) سارے جسم کی بیماری ، وہ بیماری جو سارے جسم کو لاحق ہو جیسے بخار وغیرہ (General Disease)

مَرَضُ العَرَق

پسینے کی بیماری جو ایک قسم کا وبائی بخار ہے اس میں پسینہ کثرت سے آتا ہے

مَرَضُ العُقَر

(طب) وہ بیماری جس میں جسم میں گانٹھیں یا گرہیں پڑ جاتی ہیں

مَرَض اُٹھ کَھڑا ہونا

کوئی عارضہ لاحق ہوجانا

مَرَضِ حِرفِیَہ

(طب) وہ بیماری جو کسی خاص صنعت یا حرفت کے سبب ہوجائے جیسے ُدھنیے کو ضیق النفس کی بیماری ہو جاتی ہے

مَرَضِ سَمَکِیَہ

(طب) وہ بیماری جس میں جلد پر سے مچھلی کے چاندوں کی طرح چھلکے اُتریں

مَرَضِ عِشْق

عشق کا روگ

مَرَض اَنْگیز

مرض اُبھارنے والا، بیماری پیدا کرنے والا

مَرَض میں تَخفِیف ہونا

بیماری سے افاقہ یا آرام ہونا

مَرَضِین

دائمی مریض

مَرَضِ خُورَہ

(طب) کوڑھ یا بال جھڑنے کی بیماری

مَرَضِ مُہاج

(طب) وہ بیماری جس کا مواد حرکت کے اعتبار سے شدید اور ایک عضو سے دوسرے عضو میں جلد سرایت کر جائے

مَرَضِ سادَہ

وہ بیماری جو کسی مادّے سے نہیں بلکہ صرف گرمی یا سردی سے پیدا ہو ، اس کا مقابل مرض مادّی ہے

مَرَضِ عارِض

مَرَض الدِّیْدان

پیٹ کے کیڑوں کی بیماری

مَرَضِ کاہِنی

(طب) وہ بیماری جس کا علاج کاہن لوگ منتر وغیرہ کے ذریعے کیا کرتے تھے، مرگی

مَرَض آوَر

وہ (چھوٹے طفیلی نامیے یا جراثیم) جو زندہ نامیوں پر زندگی گزارتے ہیں اور اپنے میزبان نامیوں کے جسم میں بیماری پیدا کرتے ہیں، بیماری پیدا کرنے والے جراثیم

مَرَضِیاتی

مرض (رک) سے متعلق یا منسوب ، بیماری کا ۔

مَرَضِ لاحِقَہ

(طب) موجودہ بیماری ، مرض جو عارض ہو ، وہ آزار جو لاحق ہو

مَرَضِ فِعلی

(طب) وہ بیماری جس سے کسی عضو کے ماؤف ہو جانے سے صرف اس کے فعل میں فرق آجائے لیکن ساخت میں کوئی فرق نہ آئے

مَرَضِ عُضْوی

(طب) وہ بیماری جس میں کسی عضو کی ساخت میں فرق یا خرابی آ جائے

مَرَضُ الفِضَّہ

(طب) وہ بیماری جو چاندی یا اس کے مرکبات کو زیادہ استعمال کرنے سے پیدا ہو جاتی ہے ، اس میں جلد کی رنگت نیلگوں یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے اور لبوں ، نتھنوں اور آنکھ کے پپوٹوں وغیرہ کا رنگ بھی نیلا ہو جاتا ہے ، چاندی کی بیماری (Argyria) ۔

مَرَض کا طَبِیعَت سے لَڑنا

مرض کا طبیعت سے مقابلہ کرنا ۔

مَرَض کھونا

مرض دور کرنا ، ایسا علاج کرنا کہ بیماری باقی نہ رہے ۔

مَرَضِ سِل

(طب) سل کی بیماری ، پھیپھڑے کا ایک مرض جس میں مریض کو منھ سے خون آتا ہے ۔

مَرَض کُھلنا

بیماری ظاہر ہونا، وجہ معلوم ہونا، سبب سے واقف ہونا

مَرَض آفرِیں

بیماری پیدا کرنے والا، مرض خیز

مَرَضِیّات

علم امراض، بیماریوں کا علم

مَرَض دیکھنا

بیمار ہو جانا ، بیماری برداشت کرنا ۔

مَرَض بَڑھنا

بیماری میں زیادتی ہو جانا ، روگ کا زیادہ ہونا ۔

مَرَض پَھیلنا

کسی مرض کا عام ہو جانا

مَرَض شَناسی

مرض پہچاننے کا کام ، بیماری پہچاننا ۔

مَرَض بِگَڑنا

بیماری کا بڑھ جانا ، خراب حالت ہو جانا یا پیچیدگی پیدا ہو جانا ۔

مَرَضِ لا عِلاج

(طب) رک : مرض لادوا ۔

مَرَضِ نَوم

رک : مرض النوم ۔

مَرَضِ بَید

(طب) آتشک (Bad Disease)

مَرَضِ رَقْص

(طب) رعشے کی بیماری جس میں بیمار بے اختیار لرزتا اور کانپتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ ناچ رہا ہو

مَرَضِ شَکْل

(طب) وہ بیماری جس میں عضو ماؤف کی شکل بگڑ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کے فعل میں بھی فرق آجاتا ہے (Organic Disease)

مَرَضِ اَشَد

بہت شدید بیماری

مَرَضِ عارِض ہونا

بیماری پیچھے لگ جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں ذات کے معانیدیکھیے

ذات

zaatज़ात

وزن : 21

جمع: ذَوات

موضوعات: عمرانیات ہندو

ذات کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مؤنث، واحد

  • (ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

    مثال - چنتا- "ہندوؤں میں بڑی ذات کس کی ہے"؟ - برہمن اور چھتری کی ذات کے سوا اور کسی ذات کے آدمیوں کا ذکر نہیں۔

  • ہندوستانی معاشرے کی ذیلی جاتیوں یا گوتوں میں سے کوئی ایک
  • پاک و ہند میں مسلمانوں کی آبادی کے چار نسلی گروہوں میں سے ایک یعنی سید، شیخ، مغل یا پٹھان میں سے کوئی ایک ذات (چار ذاتوں کی یہ تعیین معاشرے کے اتباع و اثر سے پیدا ہوئی)

    مثال - ڈیڑھ سو روپے کا تنخواہ دار ذات کا سید مزاج کا اچھا۔

  • انسانی معاشرے کا وہ شعبہ جس کی تقسیم رہائش اور نسب کے بنیاد پر ہوئی ہے، جیسے: انگریز، مغل، پارسی، آریہ ذات یا قوم
  • نسل، خاندان، حسب نسب

    مثال - زبان کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ اس کی کوئی قوم اور ذات ہوتی ہے۔

  • نسل یا نوع (انسانی یا حیوانی)

    مثال - بھیڑیے نے یہ جواب سن کر کہا ... تمہاری ذات بڑی حجّتی ہے۔ - گدھے اور گھوڑے کے اشتراک سے ایک دوغلی ذات پیدا ہوتی ہے۔

  • گروہ، جماعت، برادری، قوم (اس معنی میں یہ لفظ ہندی 'جاتِ' بمعنی قوم سے مفرس و بعد معرب ہو کر اردو میں رائج ہوا)

    مثال - ظلم ہی ظلم ہے، چاہے کوئی ایک آدمی کرے یا ساری ذات کرے۔

  • مرد اور عورت میں سے کوئی صنف یا نوع

    مثال - دلبر نے کہا کہ مرد کی ذات مطلبی ہوتی ہے۔ - سب کیفیت یہاں کی بیان کر کہنا جلد چلو کہ گھر سارا برباد ہوا، عورت ذات اکیلی میں ہوں مجھ سے کیا ہو سکتا ہے۔

  • خاندانی خصلت، نسلی طینت
  • قسم، طرح، نوع، وضع

    مثال - حضور کوئی ایک ذات کے حقے تھے، دربار میں 'حسن محفل' رئیسوں کے ہاں 'لبِ معشوق' .. محفل میں آ جائے تو معلوم ہو دلھن آ گئی۔ - دائی اچھی رکھے کہ کسی ذات کی بیماری نہ رکھتی ہوئے اور سُبھاؤ اس کا اچھا ہوئے۔

  • جسم، بدن

    مثال - سداب نے پوشاک اور سلاح حاضر کیے، سکندر نے بعدِ غسل پوشاک تبدیل کی سلاح ذات پر آراستہ کئے۔

  • ڈیل ڈول

    مثال - سلح پوش سارے بڑے دھات کےبڑے تھوبڑے ہور بڑے ذات کے

  • عزت، آبرو

    مثال - میں آپ کا ملازم ہوں تو اس کے معنی نہیں کے آپ گالیوں سے بات کریں، ہاتھ بیچا ہے ذات نہیں بیچی ہے۔ - اس گھڑی آپ کا کدھر جی ہےکچھ نہیں میں نے ذات بیچی ہے۔

  • مذہب
  • فطرت، جبلت، خصلت

    مثال - دمڑی کی ہانڈی گئی، کُتّے کی ذات پہچانی

  • حقیقت، حیثیت، وقعت، اہمیت

عربی - اسم، مؤنث

  • ذو کا مونث، بمعنی صاحب، مالک، والی (مرکبات میں مستعمل)
  • (فلسفہ) کسی شے کی حقیقت، ہستی، نفسِ ہر چیز، مادہ، اصل، جوہر، ماہیت، سرشت، روح

    مثال - کوڑ کی ذات، تنہا فہم بڑی بات۔ - مرکبات کی ذات کو پہچاننے کے واسطے دو ترکیبیں ہیں۔

  • وجود، ہستی
  • (مجازاً) اللہ تعالیٰ کی ذات (بمقابل صفات)
  • شخصیت

    مثال - ایک طرف تو مترجم کی ذات مصنف کی ذات سے ہمیشہ کمتر رہتی ہے اوردوسری طرف اس کے برخلالف مصنف کی شخصیت ترجمہ کے ذریعہ پھیل کر اور بڑی ہوجاتی ہے

  • (نفسیات) انسان کی باطن ترین ذات جو اس کی اجتماعی ذاتوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے

صفت

  • ایک جنس یا قسم کے، برابر، یکساں

    مثال - چھانٹتے کیا ہو سب ایک ذات ہیں جو خاصدان چاہو لے لو

  • دو یا زیادہ چیزیں اس طرح مخلوط و محلول کہ ایک ہو جائیں دوئی کا امتیازہ نہ رہے

    مثال - جب یہ دونوں مل کر ایک ذات ہو جاویں تب ان کو اسفنج سے کاغذ پر اچھی طرح لگاویں۔ - جس برتن میں وہ پارہ رکھا ہو اس برتن میں وہ جست گرم کیا ہوا ملاوے، دونوں کی ڈلی ایک ذات ہو جاوے گی۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

جات

بیٹا ، اولاد نرینہ

شعر

English meaning of zaat

Sanskrit - Noun, Feminine, Singular

  • (Hinduism) a hereditary social class among Hindus, stratified according to ritual purity, any group of things that have generic characteristics in common, any one of the four Hindu castes
  • sociologically, zaat has come to be used universally to indicate a caste group among Indians
  • one of the four racial sects of the Muslims in India and Pakistan, i.e.Syed, Shaikh, Mughal, Pathan, (these four castes are determined based on social tradition )
  • family, race, lineage
  • species, breed, genus, lineage
  • tribe, caste, sect, class (in these senses, prob.connected, through the Persian, with the Sanskrit जाति, Hindi jat, which the Hindustanis commonly corrupt into zat )
  • nature, kind, sort
  • body, soul, person
  • respect, honour
  • high or good birth, respectability, rank
  • being, person, self
  • origin, essence
  • ultimate reality
  • substance, nature

Arabic - Noun, Feminine

  • feminine of (ذو) 'zau' possessor, owner or master, mistress
  • ( Philosophy) essence, substance, nature, radical constituent
  • brought into existence, birth, production
  • (Metaphorically) the existence of God
  • personality
  • self (i.e. a man's self, or a thing's self)

ज़ात के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • ( हिंदू) हिंदुओं में मनुष्य समाज का वह विभाग जो पहले पहल कर्मानुसार किया गया था, पर पीछे से स्वभावत: जन्मानुसार हो गया, हिंदुओं के चार सामाजिक जातियों में से एक ब्रह्मण, क्षत्री, वैश्य, शूद्र में से कोई एक समूह या संप्रदाय

    उदाहरण - चिंता: "हिंदुओं में बड़ी ज़ात किसकी है?" - ब्रहमण और क्षत्री की ज़ात के सिवा और किसी ज़ात के आदमियों का ज़िक्र नहीं

  • भारतिय समाज की उपजातियों या जातियों में से कोई एक, यह जातिविभाग आरंभ में वर्णविभाग के रूप में ही था, पर पीछे से प्रत्येक वर्ण में भी कर्मानुसार कई शाखाएँ हो गईं, जो आगे चलकर भिन्न-भिन्न जातियों के नामों से प्रसिद्ध हुईं, जैसे: ब्राह्मण, क्षत्रिय, सोनार, लोहार, कुम्हार आदि
  • भारत और पाकिस्तान में मुसलमानों की आबादी के चार नसली संप्रदायों में से एक अर्थात सैय्यद, शेख़, मुग़ल, पठान में से कोई एक जाति, (चार जाति का यह निर्धारण सामाजिक परंपरा और प्रभाव से हुए हैं )

    उदाहरण - ढेढ़ सौ रुपए का तंख़्वाहदार ज़ात का सय्यद मिज़ाज का अच्छा

  • किसी राष्ट्र (या राष्ट्रों) के वह निवासी जिनकी नस्ल एक हो, मनुष्य समाज का वह विभाग जो निवासस्थान या वंश-परंपरा के विचार से किया गया हो, जैसे: अंग्रेज़ी ज़ात, मुग़ल ज़ात, पारसी ज़ात, आर्य ज़ात आदि
  • कुल, वंश, क़ौम, समाज, नस्ल, ख़ानदान

    उदाहरण - ज़बान का न कोई मज़हब होता है और न उसकी कोई क़ौम और ज़ात होती है.

  • वह विभाग जो गुण, धर्म, आकृति आदि की समानता के विचार से किया जाए, प्रजाति या जाति (मानव एवं पशु संबंधी), कोटि, वर्ग, जैसे: मनुष्य जाति, पशु जाति, कीट जाति, वह अच्छी जाति का घोड़ा है, यह दोनों आम एक ही जाति के हैं

    उदाहरण - भेड़िये ने यह जवाब सुनकर कहा... तुम्हारी ज़ात बड़ी हुज्जती है - गधे और घोड़े के इश्तिराक (मेल) से एक दोग़ली ज़ात पैदा होती है

  • जाति, बिरादरी, वर्ण, गोत्र

    उदाहरण - ज़ुल्म ही ज़ुल्म है, चाहे कोई एक आदमी करे या सारी ज़ात करे

  • स्त्री और पुरुष में से कोई जाति या श्रेणी, लिंग

    उदाहरण - सब कैफ़ियत यहाँ की बयान कर कहना जल्द चलो कि घर सारा बरबाद हुआ, औरत ज़ात अकेली मैं हूँ मुझसे क्या हो सकता है - दिलबर ने कहा कि मर्द की ज़ात मतलबी (स्वार्थी) होती है

  • पारिवारिक मनोवृत्ति, वंशीय प्रकृति
  • कोटि, तरह, ढंग़, शैली

    उदाहरण - दाई अच्छी रखे कि किसी ज़ात की बीमारी न रखती हुए और सुभाव (स्वभाव) का अच्छा हुए

  • शरीर, जिस्म
  • प्रतिष्ठा, सम्मान, इज़्ज़त, आबरू

    उदाहरण - मैं आपका मुलाज़िम हूँ तो उसके मानी (तात्पर्य) नहीं के आप गालियों से बात करें, हाथ बेचा है ज़ात नहीं बेची है

  • धर्म, संप्रदाय, मज़हब
  • प्रकृति, स्वभाव, मूल, यथार्थता

    उदाहरण - दमड़ी की हान्डी गई, कुत्ते की ज़ात पहचानी

  • वास्तविकता, महत्त्व, एहमीयत

अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

विशेषण

  • एक प्रजाति या प्रकार के, एक जैसा, समान, बराबर
  • दो या अधिक चीज़ें इस प्रकार घुल-मिल जाएं कि एक हो जाएं दूई का भेद न रहे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ذات)

نام

ای-میل

تبصرہ

ذات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone