تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آڑ" کے متعقلہ نتائج

ٹوک

مزاحمت، تعرض (عموماً روک ٹوک یا ٹوک ٹاک)

ٹوک ٹاک

۔مونث۔ روک ٹوک۔ مزاحمت۔ ممانعت۔ پوٗچھ گچھ۔

ٹوکْروں

ٹوکرا ﴿رک﴾ کی جمع ، ﴿مجازاً﴾ بکثرت ، بہت زیادہ ، ڈھیروں ۔

ٹوکْرِیوں

ٹوکری (رک) کی جمع ، ﴿مجازاً﴾ بکثرت ، بہت زیادہ.

ٹوک میں آنا

۔(عو) نظر لگنا۔ بچّہ ٹوک میں آگیا۔

ٹوک میں آنا

ہونْس میں آنا ، نظر لگنا

ٹوکو

ٹوکی

تخت ، بادشاہی تخت.

ٹوکا

کسی چیز کا کنارہ یا سرا، جیسے ڈورہ یا دھاگا کا سرا، کپڑے وغیرہ کا پلہ یا کونہ

ٹوکنا

ٹوکْری ساز

بانْس کی تیلیوں سینْکوں اور بعض درختوں کی شاخوں اور پتوں کے ظروف بنانے والا مزدور جو ٹوکری ساز ٹوکری والا کہلاتا ہے ، ٹوکریاں بنانے والا کاریگر۔

ٹوکا ٹاکی

کسی کے کوئی کام کرتے وقت بیچ میں کوئی اعتراض کرنا یا ٹوکنا وغیرہ

ٹوک کے

کسی کو پیچھے سے آواز دے کر ، روک کر.

ٹوکَم ٹاک

ٹھیک، وزن میں ٹھیک، درست، نہ کم نہ زیادہ

ٹوکم ٹاکا

لڑائی جھگڑے کی بات چیت

ٹوکْری سازی

ٹوکری بنانے کا کام.

ٹوکْنی

ٹوکنا ﴿١﴾ ﴿رک﴾ کی تصغیر.

ٹوکا پَٹّا

دوامی پٹا

ٹوکْرا

بانس یا جھاوٴ وغیرہ کا بنایا ہوا ظرف، جھایا، جھلی، جھلا، چھبڑا، ڈلا، سبد

ٹوک کَر

کسی کو پیچھے سے آواز دے کر ، روک کر.

ٹوکْری

ٹوکرا کی تصغیر، ڈلیا، جھلی، چھبڑی

ٹوکروں اُتَرنا

۔بہت پھلوں کا درختوں سے گرنا۔ درخت سے بکثرت پھولوں کا تیّار ہونا۔

ٹوک دینا

رک : ٹوکنا.

ٹوک لینا

روک ٹوک کرنا ، ٹوکنا.

ٹوکْرا سَر پَر رَکْھنا

ٹوکرا سر پر ہونا ﴿رک﴾ کا تعدیہ ؛ قبول کرلینا ، برداشت کرلینا ۔

ٹوک لَگْنا

نظر ہو جانا، بری نظر سے متاثر ہونا

ٹوکْرا سَر پَر ہونا

(ذمہ داری کا) بار سر ہونا، سر پر بوجھ ہونا، بار کسی کے ذمّہ ہونا

ٹوک بَیٹْھنا

ٹوکنا ، یکایک ٹوکنا یا ٹوکنے لگنا.

ٹوکا ہونا

نظر لگنا.

ٹوک کَر کے مارْنا

للکار کر قتل کرنا

ٹوکْرا دینا

کسی کھیل بازی ہرا دینا (خصوصاً پچیسی میں)

ٹوکری ڈھونا

قلی کا کام کرنا، مزدوری کرنا

ٹوکْری ڈالْنا

(بیل داری) ٹوکری کا تعمیری مسالا اُلٹ دینا ، خالی کر دینا

ٹوکْرے پَر کا ہاتھ رَہْنا

بھرم بندھا رہنا ، عزت رہنا ، میزبان کا مہمان کو کھانے کے لیے اصرار کرنا جبکہ اس کے انکار کے بعد معلوم ہوکہ ٹوکری تو خالی تھی

روک ٹوک

کسی کو روکنے یا روکنے کے باعث پیش آنے والا رخنہ، حد بندی، مزاحمت، روک تھام، ممانعت

نوک ٹوک

رک : روک ٹوک جو زیادہ مستعمل ہے ؛ سمجھانے کا عمل یا باتیں ، اعتراض

بے روک ٹوک

بے اندیشہ، بے خوف و خطر، بے تکلف

دو ٹوک بات

کھری یا صاف صاف بات

بِلا روک ٹوک

دو ٹوک بات سُنانا

فیصلہ کن بات کہنا ، صاف صاف بات کرنا ، خدا لگتی کہنا ، سچّی اور کھری بات کہنا .

دو ٹوک جَواب سُنْنا

مایوس کن جواب مِلنا ، صاف انکار ہو جانا

کَلیجَہ ٹوک ٹوک ہونا

سخت صدمہ پہنچانا ، دل بیتاب یا ٹکڑے ٹکڑے ہونا ، صبر کی طاقت نہ رہنا .

کَلیجا ٹوک ٹوک ہونا

۔(ہندو۔ عو) صبر کی طاقت نہ رہنا۔

نَینا توہے پَٹَک دُوں دو ٹوک ٹوک ہو جائے، پَہلے مُنْہ لَگائے کے پِیچھے اَلَگ ہو جائے

اے آنکھوں تمھیں پھینک کر دو ٹکڑے کردوں کیونکہ تم پہلے تو عشق پیدا کرتی ہو پھر الگ ہو جاتی ہو

دو ٹوک ہونا

دو ٹُوک کَرْنا

فیصلہ کرنا، معاملہ یکسو کرنا، خصوصاً قطع تعلق کرنا، رِشتہ توڑنا، الگ کرنا

دو ٹوک ہو جانا

(دل کا صدمے سے) شق ہونا ، دو ٹکڑے ہونا ، نہایت غم زدہ ہوجانا

ہَتّھے پَر ٹوک دینا

ابتدا ہی میں روکنا یا اعتراض کر دینا ، شروع ہی میں یا بروقت غلطی سے آگاہ کر دینا ؛ آغاز ہی میں بدشگونی کی بات کہہ دینا ۔

دو ٹوک جَواب مِلْنا

مایوس کن جواب مِلنا ، صاف انکار ہو جانا

دو ٹوک بات کَرْنا

فیصلہ کن بات کہنا ، صاف صاف بات کرنا ، خدا لگتی کہنا ، سچّی اور کھری بات کہنا .

دو ٹوک بات کَہْنا

فیصلہ کن بات کہنا ، صاف صاف بات کرنا ، خدا لگتی کہنا ، سچّی اور کھری بات کہنا .

ہَتّے پَر ٹوک دینا

ابتدائی مرحلے پر ٹوکنا ، شروع ہی میں اعتراض کرنا ؛ ابتدا ہی میں کسی کو غلطی سے آگاہ کر دینا ؛ شروع ہی میں مداخلت کرنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں آڑ کے معانیدیکھیے

آڑ

aa.Dआड़

وزن : 21

موضوعات: معماری ہندو طب بنوٹ موسیقی

آڑ کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، مؤنث

  • ركاوٹ، سدراہ، حائل
  • (ہندو) كاجل كی ترچھی لكیر جو ہندو عورتیں اپنے ساتھ پر ہندی كے نیچے كھینچتی ہیں۔
  • اوٹ، اولٹ، پردہ، وہ چیز جس كے پیچھے چھپ رہیں
  • بچنے یا چھپنے كے لیے، پوشیدہ ہوجانے كی غرض سے۔
  • بشت پناہ، مدد گار
  • حد فاصل۔
  • حفاظت، پناہ، پشت پناہی، مدد
  • حیلہ، بہانہ، (جو اصلیت كو چھپانے كے لیے ہو)۔
  • شرم، حجاب
  • ضامن، كفیل، جیسے: روپیہ تو قرض مل جائے گا لیكن كسی كو آڑ دینا پڑے گا۔
  • ضمانت پاكفالت۔
  • كھیت كی حد ہندی كی منڈیر، مینڈ
  • وقفے سے (وقت كا) فاصلہ دے كر
  • وہ لكڑی جو كواڑوں كو كھلنے سے روكنے كے لیے پس پشت ہوتی ہے، دروازے كی لكڑی
  • ٹیڑھ، كجی، ترچھاپن۔
  • ٹیک، تكیہ؛ ٹیكن۔
  • ڈھلان پر كھڑی ہوئی گاڑی كے پیچھے كے نیچے لگانے كی روک جس سے گاڑی اپنی جگہ قائم رہے اور آگے یا پیچھے نہ ہٹے
  • ۔ (بانك بنوٹ) مخاصم كی كلائی كے نیچے سے ككڑی لے جاكر روكنے كا عمل۔
  • ۔ بانک بنوٹ) حریف كی ضرب یا گرفت سے بچنے كے لیے پینترا بدل كر ہتھیار كو اس كے سامنے كردینے كا عمل تاكہ اس كا وار خالی جائے یا رک جائے، اڑنگا۔
  • ۔ (برتن سازی) برتن كے كود كنارے سیدھے كرنے اور گڑھے گومڑے نكالنے كا (ٹھٹھیرے كا) ھتھوڑا جو چونچ كی شكل كا ہوتا ہے
  • ۔ (لوہاری) چھا، لوہار كی بھٹی كا منھ كاپٹ جو اندر كی تپش كو روكتا ہے
  • ۔ (معماری) پاڑكی كھڑی لكڑی كا جھوک روكنے اور سہارنے والی توچھی بندھی ہوئی لكڑی، اڑنگا۔
  • ۔ (موسیقی) طبلہ كی تال میں لے كی ایک قسم جس میں كال پر ماترے گنے جاتے ہیں۔
  • ۔ (موسیقی) ہاتھی دانت یا كسی اور چیز كی چھوٹی سی تختی جو سارنگی كے نچلے سرے (طبلی) كے اوپر تانت كے تاروں كو طبلی كی سطح سے ذرا اوپر اٹھائے ركھنے كے لیے لگی رہتی ہے اس كے اوپر تافت كے تار كھنچے ہوتے ہیں جس سے تار كی جھنكار صاف رہتی ہے، تاردان، ٹیك، گھوڑی۔
  • ۔ ایک قسم كے بوائے ہوے اناج (تركاری وغیرہ) میں دوسرے قسم كے اناج (یا تركاری وغیرہ) كی آڑی پٹی

شعر

English meaning of aa.D

Sanskrit, Hindi - Noun, Feminine

  • anything natural or man-made behind which one can hide, cover, covert, hide, screen, fence, wall
  • crookedness, curvature
  • curtain
  • guarantee, surety
  • obstacle, hindrance
  • safety, protection, support
  • shame, abash
  • stratagems, ploy, guise

Adverb

  • at interval

आड़ के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ओट, पर्दा, वो चीज़ जिसके पीछे छुप रहें, रुकावट, बाधा,विघ्न, पीछे, बचने या छुपने के लिए.
  • बहाना,बचाव,आश्रय, रोक, टेक, शर्म.
  • ज़मानतदार,प्रतिभू जैसे: रुपया तो क़र्ज़ मिल जाएगा लेकिन किसी को आड़ देना पड़ेगा
  • खेत की सीमांकन की मुंडेर, मेंड़.
  • काजल की तिरछी लकीर जो औरतें अपने माथे पर बिंदी के नीचे खींचती हैं,माथे का टीका; आड़ा तिलक.
  • वो लकड़ी जो किवाड़ों को खुलने से रोकने के लिए किवाड़ के पीछे लगी होती है.
  • टेढ़, तिरछापन.
  • ढलान पर खड़ी हुई गाड़ी के पीछे नीचे लगाने की रोक जिससे गाड़ी अपनी जगह स्थिर रहे और आगे या पीछे न हटे.
  • (संगीत) तबला की ताल में लय का एक प्रकार जिसमें काल पर मात्रे गिने जाते हैं,
  • प्रतिद्वंद्वी के वार या पकड़ से बचने के लिए पैंतरा बदल कर हथियार को उसके सामने कर देने की प्रक्रिया, अड़ंगा.

آڑ کے مترادفات

آڑ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

آڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone