زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’بنوٹ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’بنوٹ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آڑ

ركاوٹ، سدراہ، حائل

آڑ توڑ

(بانک بنوٹ) آڑ (رك) كے ساتھ جوابی حملہ كرنے كا طریقہ، جارحانہ و مدافعانہ عمل

اُلْٹی پالَٹ

(بنوٹ) جواباََ حریف کے پاؤں پر ماری جانے والی ضرب ، جوابی پالٹ.

بادشاہ پَسَند

جو بادشاہ کو پسند ہو، جو سلاطین و حکام وغیرہ کی پسند کے قابل ہو، اپنی صنف میں اعلیٰ درجے کا

بِجْلی کَڑَک

(بنوٹ) بنوٹ کے سو ہاتھوں میں سے ایک ہاتھ کا نام

بَرْق فِشاں

(بانک بنوٹ) ایک گھائی کانام ، چارکی گھائی چل کر کھڑے ہو جانا

بَغْلَک

(بنوٹ) حریف پر حملہ کرتے وقت لکڑی کی نوک سے بغل کے نیچے دونوں طرف انی مارنا۔

پَولا

ایک قسم کی کھڑاؤں، جس میں کھون٘ٹی نہیں ہوتی، چھید میں بندھی ہوئی رسی میں ان٘گوٹھا پھن٘سا رہتا ہے

تَواتُر

(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو

تَھپْکی

۔(ھ) مونث۔ ۱۔ضرب جو ہتھیلی سے کسی کے ماتھے پر لگائیں۔ ۲۔کُشتی اور بانک کا داؤں۔

چاکی

آٹا پیسنے کا آلہ، چکّی

چوٹ

چمک، عکس، جھلملاہٹ، جوت

چوٹ چَمْکانا

(بنوٹ) پینترا بدلنا، دھوکا دینا

چَکْرانی

(بنّوٹ) ایک دانْو جو حریف کی کمر کے بائیں جانت مارا جاتا ہے.

چُھوٹ

خلاصی، رہائی

چُھوٹ لَڑ٘نا

(پٹاّ ؛ بنوٹ) ایک شخص کا متعدد لکڑی پھینکھنے والوں سے مقابلہ کرنا،پر جگہ چوٹ کرنا،حریف پر جہاں چاہے وار کرنا.

چُھوٹ ہونا

پھکڑ بازی ہونا، بے تکلفانہ مذاق ہونا.

چِھین باندھ

(بنّوٹ) حریف کو دان٘و سے گان٘ٹھنے اور ہتھیار چھیننے کا عمل یعنی دان٘و کر کے پکڑ لینے اور اس کے ہتھیار پر قبضہ کر لینے کا طریقہ.

چِیر

ایک درخت جو پہاڑوں میں ہوتا ہے جس کا پھل چلغوزہ ہے ، صنوبر ، لاط : Pinus Excelsa , Pinus Gerardina , Pinus Longifilia

خالی

یوں ہی، خواہ مخواہ، بے مقصد، بلاوجہ

خُونی دَسْتی

(بنوٹ) ایک دان٘و ۔

داہِنی کَمَر

(بِنوٹ) حریف کی بائیں کوکھ کی چوٹ ، جو اپنی داہنی طرف سے برابر کمر کے ہاتھ کھین٘چ کر داہنے پیر پر ماری جاتی ہے.

دَوڑ جَھپَٹ

(بانک بنوٹ) چلت پِھرت، تیزی اور پُھرتی دِکھانا.

رُسْتَم گھات

(بنوٹ) کشتی کا ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہے کہ جب حریف سامنے کھڑا ہو تو پہلوان کو چاہیے کہ حریف کی بائیں کلائی اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑ لے اور ’’ دیو پچھاڑ ‘‘ کی طرح بیٹھ کر اپنا بایاں ہاتھ حریف کی داہنی ران میں پشت کی طرف سے اندر کو ڈال کر حریف کا بایاں ہاتھ (جس کو داہنے ہاتھ سے پکڑا ہے) پکڑ لے اور داہنے ہاتھ سے چھوڑ کر حریف کی گردن اُوپر سے دبا کر بائیں ہاتھ سے حریف کے بائیں ہاتھ کو کھینچھے اور چت کر دے.

رُسْتَم کِیلی

(بنوٹ) کشتی کا ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب حریف سامنے کھڑے ہو کر پہلوان کی دونوں کلائیاں پکڑ لے تو پہلوان کو چاہیے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کا بایاں ہاتھ جس سے کہ اس نے کلائی پکڑ رکھی ہے اس طرح پکڑے کہ حریف کا انگوٹھا اپنے انگوٹھے سے دبائے اور پھر حریف کی انگلیاں اپنی انگلیوں سے مضبوط پکڑ کر اپنے دائیں ہاتھ کو حریف کی بائیں کلائی کے باہر سے اُوپر لا کر نیچے کو دباتا ہوا مُڑے ، حریف کی پشت یکدم پہلوان کی طرف ہو جائے گی.

سِپَر

ہلکی غذا جو سونے سے قبل کھائی جاتی ہے نیز شام یا رات کا کھانا، آخری کھانا ان لوگوں کا جو ڈنر آخر میں نہیں بلکہ بیچ میں کھاتے ہیں

سَر شِکَن

حصہ رسد ؛ اوسط ، تناسب.

سَر کا ہاتھ

(بان٘ک بنوٹ) تلوار یا لکڑی کا وہ وار جو اصولِ سپہ گری کے مطابق صرف سر کو مجروح کرنے یا کاٹنے کے لیے چلایا جائے .

سَر کو بَتانا

(بانک بنوٹ) سر کی طرف اِشارہ کرنا ، تلوار وغیرہ اس طرح اُٹھانا جس سے دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہو کہ سر پر پڑے گی .

سَرَک

پھن٘دا، کمند، حلقہ، پیچ، گرہ، شِکن

سِسْکی

وہ آواز جو تکلیف میں مُنھ بھینچ کر نکالی جائے، سانس کو روک روک کر رونے کی آواز، ہچکی، سسکاری

سَلَنْگ

دریائی مچھلی کی ایک قسم

شُعْلَہ فِشاں

آگ برسانے والا، جس میں سے آگ نکلے، آگ اُگلنے والا، شعلہ افشاں، شعلہ افگن، شعلہ بار

شَلَّق

بانس کی پتلی چھڑی

صُراحی کَش

(بانک بنوٹ) ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہے کہ اپنے دونوں پان٘و ملا کے جست کر کے حریف کی داہنی طرف جا لیٹے اور اپنے دونوں پان٘و اڑا کر داہنے پان٘و کا پنجہ حریف کے گلے پر رکھے اور بائیں پان٘و کی پشت اس کی گردن پر رکھ کے دکھا دے کے ہاتھ کی گردش دے کر چھری مارے.

صَف شِکَن

صف توڑنے والا، صفوں کو تباہ کر دینے والا، ابتری ڈالنے وال، بہادر، سورما

عَدُو حَیران

(بان٘ک بنوٹ) چوتھی قسم تین درجہ کی دسویں گھائی کا نام .

عَدُو کاہ

(بانک بنوٹ) تیسری قسم کی گھائی (ضرب و روک ایک ساتھ) کی دوسری گھائی کا نام .

فُنْدُقْ

پستہ سے مشابہ ایک درخت کا میوہ جو نہایت سرخ اور چھوٹے پیر کے برابر ہوتا ہے

گانجا

بھنگ کی قسم کا ایک پودا اور اس پودے کے پتے اور بیج جو نشہ آور ہوتے ہیں اور چلم میں رکھ کر پیے جاتے ہیں نیز بھنگ کے پودوں کی پھولدار شاخیں جن کے پتوں پر رال دار مادہ لگا ہوتا ہے

گَرْدَن توڑ

گردن توڑنے والا، کشتی کا ایک داؤں

گُلُو گِیر

گلے یا گردن میں پھنسا ہوا، گلے سے لپٹا یا لٹکا ہوا

گھات

قتل، ہلاکت، بربادی، تباہی

لَنگوٹ کا ہاتھ

(بنوٹ) لکڑی کا وہ وار جو پٹّھے پر کیا جائے .

مونڈھا

۔ سرکنڈوں کی تیلیوں اور بان وغیرہ سے بنی ہوئی ایک قسم کی گول ُکرسی جس کے اوپر کے کنارے گولائی لیے ابھرے اور گٹھیلے بنے ہوئے ہوتے ہیں ، عموماً بے تکیے کی اور بعض میں سرکنڈوں وغیرہ ہی کا تکیہ بھی ہوتا ہے ۔

نَل کَٹ

(بنوٹ) ایک دانو کا نام جو بانسوں سے کھیلا جاتا ہے ۔

ڈاب کَڑَک

(بنوٹ) ایک دانْو کا نام نامی و اسم سامی.

ڈاب کی روک

(بنوٹ) ایک دانْو.

ڈانڈ

تاوان ، ڈنڈ جُرمانہ

ڈَنْڈے بازی

(بنوٹ) لکٹی چلانے کا فن ؛ ڈنڈوں سے لڑنا ؛ لڑائی جھگٹا کرنا .

کَنْٹھ مالا

ایک بیماری جس میں عموماً گردن کی رگوں میں گلٹیاں پیدا ہو جاتی ہیں، گلٹیوں کا ہار سا بن جاتا ہے، خنازیر

کَڑک

(کنایۃً) طاقتور ، توانا ، جاندار.

کَڑَک دوہَری

(بنوٹ) ایک دان٘و ، کڑک کی ایک قسم .

کَڑَک کی جَھکائی

(بنوٹ) بنوٹ کا ایک دان٘و ، دھوکے سے وار کرنا ، جھانکی دینا .

کَڑَک کی چِھین

(بنوٹ) دان٘و چھین کا پھرتیلا وار.

کَڑَک کی روک

(بنوٹ) بنوٹ کا ایک دان٘و ، کڑک کا وار روکنا ، وار سے اپنے آپ کو بچانا.

کَھم کا ہاتھ

(بنوٹ) ایک دان٘و جو لاٹھی کی نوک سے کیا جاتا ہے،ہول.

ہاتھ بَچانا

(بنوٹ) وار بچانا، ضرب لگنے نہ دینا، مقابل کا وار اپنے اوپر پڑنے نہ دینا

ہوش گُم

(بنوٹ) ایک دانو کا نام جو اتنا اچانک ہوتا ہے کہ مخالف ہوش کھو بیٹھتا ہے۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone