زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’اسلام‘‘ سے متعلق الفاظ

’’اسلام‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آتِشِ مُوسیٰ

تجلیات الٰہی کی وہ بجلی جوحضرت موسٰی کوکوہ طورپراَرِنی (مجھے اپنا جلوہ دکھادے) کی التجاکرنےکےبعدنظرآئی تھی اور جس کی تاب نہ لاکروہ بیہوش ہوگئے تھے، برق طور

آتِشِ نَمْرُود

وہ آگ جو خدائی کا دعویٰ کرنے والے شاہ نمرود نے پیغمبر ابراہیم کو جلانے کے واسطے روشن کی اور قرآن کی ایک سورۃ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ آگ پیغمبر ابراہیم کے لیے ٹھنڈی ہوگئی اور گلزار بن جس میں ان کو ڈلوایا گیا تھا

آخِر چَہار شَن٘بَہ

ماہ صفر کے اختتام سے پہلے کا بدھ (اس میں اکثر مسلمان خوشی یا تہوار مناتے ہیں کہا جاتا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں صلعم اس دن بیماری سے صحت یاب ہو کر باہر تشریف لائے تھے)، آخری چہار شنبہ جو زیادہ مستعمل ہے

آخِری جُمْعَہ

ماہ رمضان المبارک کے آخری ہفتے کا وہ جمعہ جس کے بعد عید سے پہلے کوئی جمعہ نہ ہو

آخِری چَہار شَنْبَہ

ماہ صفر کے اختتام سے پہلے کا بدھ (اس اکثر مسلمان خوشی یا تہوار مناتے ہیں کہا جاتا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں صلعم اس دن بیماری سے صحت یاب ہو کر باہر تشریف لائے تھے)

آخِری طَلاق

(فقہ) طلاق بائن، قطعی طلاق، تین مرتبہ کی طلاق

آیَتِ کَرِیْمَہ

قرآن شریف کے سترھویں پارے میں سورۂ انبیا کی ایک مشہور آیت جو عموماً دشمنوں سے حفاظت کے لئے پڑھی جاتی ہے (آیت کا متن یہ ہے: لا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)

آیَۂ کَرِیْمَہ

قرآن شریف کے سترھویں پارے میں سورۂ انبیا کی ایک مشہور آیت جو عموماً دشمنوں سے حفاظت کے لئے پڑھی جاتی ہے (آیت کا متن یہ ہے: لا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)

اَدْیان

مذاہب، دین

اِسْتِسْقا

(مراداً): (خداے تعالیٰ سے) بارش کی دعا، مینھ برسنے کی خواہش، طلب باراں

اِسْماعِیل

حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے نبی صلعم کے جد امجد کا نام (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے، حضرت ابراہیم مشیت الہیٰ سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانۂ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے، وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے نام سے آباد ہوئی)

اَشاعِرَہ

مشہورمتکلم ابوالحسن علی اشعری (۸۷۳ - ہ۹۳ع) کے مقلد اور ان کے مسلک پر چلنے والے متکلمین کا ایک گروہ (جس نے دلائل کے ساتھ فرقہ معتزلہ کے بنیادی عقائد وسائل کا رد کیا)، اشعریہ، ما تریدی (فرقے) کی ضد

اِشْراک

(مراداً) خداکے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرانا

اَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہ

کلمۂ طیبہ کے ابتدائی الفاظ، مراد پورا کلمہ یعنی اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اَلِّا اللہ مُحِّمَدٌ رِّسُوْلُ اللہ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلعم) اس کے رسول ہیں)

اِفْطار

روزہ نہ رکھنا

اَلباری

(مراداً) اللہ تعالٰی کا ایک نام

اَلباسِط

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلبَدِیْع

(مراداً) خدائے تعالٰی کا ایک نام

اَلبَصِیر

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلجامِع

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلجَلِیل

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلحَکِیم

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلخَافِض

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلخالِق

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلعَظْمَۃُ لِلّٰہ

(مراداً) کسی حالت یا کیفیت کی شدت ظاہر کرنے کے موقع پر بطور تاکید مستعمل

اَلغَنی

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلفَتّاح

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اِلّا ماشاءَ اللہ

(مراداً) سواے خاص خاص صورتوں کے، کسی شخص، صورت یا چیز، کے علاوہ، شاذ و نادر، (بیان کیے ہوئے کلیہ اصول سے بعض صورتوں کے مستشنیٰ کرنے کے موقع پر مستعمل)

اَللَّطِیف

(مراداً) خدائے تعالٰی کا ایک نام

اَللّٰہ کا گَھر

کعبہ شریف

اَللّٰہ کا مَحْبُوب

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم جو خدائے تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں، اللہ کا حبیب

اَلمُجِیب

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلمَجِید

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلمُصَوِّر

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلمُعِید

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اَلمُومِن

(مراداً) خدائے تعالیٰ کا ایک نام

اِلْیاس

حضرت ہارون علیہ السلام کی نسل سے ایک پیغمبر کا نام جو اسلامیات میں حضرت خضر علیہ السلام کی طرح زندہ و جاوید اور بحری سفر کے راہنما خیال کئے جاتے ہیں (عموماً تلیمح کے طور پر مستعمل)

اُمُّ المومِنِین

(مراداً) پیغمبر محمد صلعم کی ہر زوجہۂ مطہرہ کا لقب

اَمْر باِلمَعُروف

(دینیات) واجبات سے آگاہ کرنا، فرائض شرعی بجا لانے کا حکم دینا (عموما نہی عن المنکر کے ساتھ مستعمل)

اَمْرِ مَعرُوف

(دینیات) واجبات سے آگاہ کرنا، فرائض شرعی بجا لانے کا حکم دینا (عموما نہی عن المنکر کے ساتھ مستعمل)

اُمَّہاتُ الْمُومِنِین

پیغمبر اسلام کی بیویاں، حضور کی ازواج مطہرات

اَمِیرِ نَحْل

حضرت علی کا ایک لقب

اَوْقاتِ خَمْسَہ

پانچوں فرض نمازوں کے وقت

اَکْبَر

مرتبے یا عمر یا جسامت وغیرہ میں بڑا، بہت بڑا، سب سے بڑا

اَہلُ السُّنَّہ وَالجَماعَت

مسلمانوں کا ایک فرقہ جو آنحضرت کے بعد چارخلفا (حضرت عمر فاروق، حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی) کا قائل ہے اور ائمہ اربعہ میں کسی ایک تقلید کرتا ہے، سنی مسلمان

اَہْلِ سُنَّت

(لغوی) سنت والے لوگ

اَہْلِ شَرْع

شرع (قانون اسلام) پر چلنے والے، متشرع آدمی

اَہْلِ شَرِیعَت

شرع (قانون اسلام) پر چلنے والے، متشرع آدمی

اَہْلِ عِرفان

فاضل لوگ

بادِ عِیسیٰ

پیغمبر عیسیٰ کی پھونک جس سے مردے زندہ ہو اٹھتے تھے (یہ جملہ اہل فارسی ماہر طبیب کے لیے استعمال کرتے ہیں)

بادِ مَسیح

پیغمبر عیسیٰ کی پھونک جس سے مردے زندہ ہو اٹھتے تھے (یہ جملہ اہل فارسی ماہر طبیب کے لیے استعمال کرتے ہیں)

بانوئے عَجَم

نوشیرواں عادل کی پوتی امام حسینؑ کی زوجہ اور امام زین العابدین کی والدہ شہر بانو کا مختصر لقب (مرثیائی ادب میں بطور تلمیح مستعمل)

بَعْث و نَشْر

(کنایتاً) روز قیامت (جس میں مردوں میں دوبارہ روح پھونک کر زندہ کیا جائے گا اور جو میدان حشر میں پراگندہ ہوں گے)، قیامت

بَعْث و نُشُور

(لفظاً) (مردوں) کے اٹھائے جانے اور منشتر کیے جانے کا عمل

بَنی فاطِمَہ

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی وہ اولاد جو بی بی فاطمہ کی نسل سے ہے، سادات

بَہِشْت

جنت، باغ، جنت الفردوس، باغ جنت، جنت جیسی جگہ

بَیت الْعَتِیق

(مراداً) خانۂ کعبہ، جو سب سے پرانا گھر ہے

بَیْتُ اللہ

وہ گھر جو اللہ تعالیٰ سے منسوب ہے، کعبہ شریف، خانہ کعبہ

پَرْچَم بَرْدَار

کسی تحریک یا مقصد یا منصوبے کو آگے بڑھانے والا، کسی تحریک یا نظریے کا زبردست حامی، پرچارک

پَنْج اَرْکان

(مجازاً) (اہل سنت) کلمۂ طیبہ، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، (جعفری) نماز کے پان٘چ رکن: نیت، تکبیرۃ الاحرام، قیام، رکوع، سجدتین

تَحرِیْمَہ

نمازی کی نیت بان٘دھنے کے وقت پہلی دفعہ ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہنے کا عمل

تَہَجُّد

شب بیداری، رات کو جاگنا، رات میں سو کر اٹھنا، نمازِ شب جو اکثر نیک آدمی آدھی رات کے بعد پڑھا کرتے ہیں

ثَنا

تعریف، توصیف (بیشتر) خدا کی تعریف، حمد، مدح، ستائش، حمد و نعت

جامَۂ اِحْرام

وہ بن سلا کپڑا جو حج کرنے والا مخصوص مقامات یا مکہ معظمہ میں حد حرم سے پہلے زیب تن کرتا ہے (عورتوں کے لیے یہ شرط نہیں)

جُمْعَۃُ الْوِدَاع

ماہ رمضان کا آخری جمعہ (مسلمان اس مہینے کا بہت احترام کرتے ہیں اسی لیے اس کے آخری جمعہ کی نماز بڑے اہتمام سے ادا کی جاتی ہے گویا اس طرح رمضان کو وداع یعنی رخصت کیا جاتا ہے)

چار یار

(اسلام) رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چار اصحاب جو حضور کے بعد علی الترتیب خلیفہ ہوئے یعنی حضرت ابوبکرؓ حضرت عمرؓ حضرت عثمانؓ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ، خلفائے اربعہ، خلفائے راشدین

چِہْلُم

رحلت کے بعد چالیسویں دن فاتحہ کی رسم، چالیسویں کی نذر و نیاز، چالیسواں، چالیسویں کی تقریب یا فاتحہ

حَجِّ اَکَبْر

مطلق حج (کیوں کہ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں)

حَجَّن

وہ عورت جس نے حج کیا ہو، حج کرنے والی عورت

حُدُودِ شَرْعِیَّہ

شرعی سزائیں، وہ سزائیں جو قانون اسلام کے مطابق ہوں

حَقُّ اللہ

(شریعت) بندے پر اللہ کے متعلق عائد شدہ فرض یا ذمّہ داری، خدا کا حق

حَنَّانَہ

وہ عورت جو ہمیشہ اپنے پہلے شوہر کی یاد میں گریاں ہو اور اظہارغم کرتی ہو، نوحہ کرنے والی عورت

حَوَّا

(لفظاً) سرخ مائل یعنی بسیاہی، سیاہ ہونٹوں والی

خارِجی

خارج سے منسوب، بیرونی

خانْقاہ

درگاہ

خَتْنَہ

مسلمانوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قائم کی ہوئی سنت جس میں مردانہ عضو تناسل کی زائد کھال کاٹ دی جاتی ہے جو حشفے کے اوپر ہوتی ہے، سنت

خُدائی رات

کوئی مشکل پیش آ جائے تو عورتیں نذر مانتی ہیں اور جب یہ مشکل ٹل جاتی ہے تو رات بھر جاگتی اور نذر و نیاز کے لیے پکوان سے مسجد کا طاق بھرتی ہیں، رت جگا، شب بیداری

خُلَفا

قائم مقام، عارضی جانشیں، مسلم حکمراں

خَمْسُ الْاَوقات

پانچ وقت، پانچوں وقت (نماز کے لحاظ سے)

دابَّتُ الْاَرْض

وہ عجیب الخلقت جانور جو قرب قیامت کوہ صفا سے پیدا ہو گا اور لوگوں سے کلام کرے گا اس کے پاس حضرت سلیمان علیہ السّلام کی مہر اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہو گا (حضرت سلیمان علیہ السّلام کی مہر اور حضرت موسیٰ علیہ السّلام کے عصے سے نشان لگا کر مسلمان اور کافر کی نشاندہی کرے گا)

دو گانہ

وہ پھل جس میں دو پھل آپس میں جڑے ہوئے ہوں، جڑواں یا دہری چیز، جیسے: دوگانہ آم، دوگانہ کیلا

ذُو الْقَعْدَہ

اسلامی قمری سال کا گیارہواں مہینہ

ذُو النُّورَین

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کا لقب جن کے نکاح میں رسول اکرم کی دو صاحب زادیاں حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم یکے بعد دیگرے آئی تھیں

رَمَضان

(اسلام) مسلمان اس پورے مہینہ میں روزے رکھتے ہیں، ماہ صیام، ماہ مبارک

رُوْزَہ

(اسلام) ایک فرض جس کے ادا کرنے کے لیے صبحِ صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پِینے اور بیوی کی مقاریت سے پرہیز کِیا جاتا ہے، مذہب اسلام میں روزے کی تین قسمیں ہیں فرض، واجب اور نفل روزہ، فرض روزہ رمضان کے مہینے میں پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک (پورے مہینے) کا ہوتا ہے

سَحَر گَہی

رمضان میں صبح صادق کے وقت کا کھانا، وہ طعام جو روزہ رکھنے کی نیت سے صبح صادق سے پہلے کیا جاتا ہے، سحری

سَنْگِ تُرْبَت

وہ پتھر جو قبر کے سرہانے لگایا جاتا ہے اور جس پر مرنے والے کا نام، تاریخ وفات وغیرہ کندہ ہوتی ہے، لوح مزار

سُورہ

سورت (سورۃ) قرآن مجید کے ایک سو چودہ (چھوٹے بڑے) بابوں میں سے ہر ایک باب، قرآن مجید کا کوئی باب یا فصل

شافِعِ روزِ جَزا

مراد: حضرت صلی اللہ علیہ وسلم

شافِعِ مَحْشر

مراد : حضرت صلی اللہ علیہ وسلم

شَبِ اِسْرا

معراج كی رات

شَب بَرات

ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے

شِرْک فی الذّات

کئی خداؤں پر یقین رکھنا، توحید باری سے منحرف ہونا

شِہابِ ثاقِب

(ہیئت) وہ چھوٹے چھوٹے اجرام یا شہاب جن کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے زمین کی حرکت کرتے ہوئے زمین کے کرہ ہوائی سے متصادم ہوتے ہیں تو ان کی رفتار اتنی تیز ہوجاتی ہے کہ ہوا کی مزاحمت سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے وہ ان کو جلا کر خاک کر دیتی ہے

طَلاق

آزادگی

طَوفِ کَعْبَہ

کعبے کا طواف، بیت اللہ کے گرد پھرنا

عَادْ

ایک قوم جس کی ہدایت کے لیے حضرت ہود علیہ السلام کو بھیجا گیا، جب اس نے نافرمانی کی تو طوفان باد کا عذاب نازل ہوا اور وہ ہلاک ہوئی

عاشُور خانَہ

عزا خانہ، امام بارگاہ، امام باڑہ

عَلَم بَرْدار

جھنڈا اٹھا کر چلنے والا، علم یعنی جھنڈا اپنے ہاتھ میں اٹھانے والا، وہ شخص جو فوجی نشان یا جھنڈا لے کر چلے

عَلَم دار

وہ شخص جو فوج کا جھنڈا لے کر آگے چلے، فوج کا کماندار

عَلَیہِمُ السَّلام

ان سب پر سلام ہو (یعنی خدا کی ان پر عنایت اور توجہ ہو)

عِیدِ غَدِیر

18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے

عِیدِ مُباہَلَہ

24 ذی الحجہ کی خوشی کا دن، اس تاریخ کو حضرت رسول اکرمؐ بموجب حکم خداوندی، حضرت علی، جناب فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو اپنے ہمراہ لے کر نصاریٰ نجران سے مباہلہ کرنے تشریف لے گئے، ان پانچوں حضرات کو دیکھ کر نصرانیوں نے مباہلہ نہیں کیا اور جزیہ دینا قبول کیا، اس فتح کی خوشی میں شیعہ حضرات جشن مناتے ہیں، اسی واقعہ کی نسبت سے پنجتن پاک کی اصطلاح عام ہوئی

عِیدِ مِیلاد

حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبی، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے

عِید مِیلادُالنَّبی

حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے

غَدیرُ الخُم

18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے

غَدِیرِ خُم

مکے اور مدینے کے درمیان ایک موضع کا نام خُم ہے جہاں ایک تالاب ہے اس نسبت سے یہ غدیر خم کہلاتا ہے، جب رسول خدا صلعم حج سے فارغ ہو کر مدینے تشریف لے جا رہے تھے تو اس جگہ آپؐ نے قیام فرمایا اور ۱۸/ ذی الحجہ کو حضرت علی کے متعلق ارشاد فرمایا ’’مَن کُنْت مَولاہُ فُعَلِیُّ مَولاۂُ“ (جس کو میں محبوب ہوں علی بھی اس کو محبوب ہونا چاہیے)

غِلافِ کَعْبَہ

مخملی غلاف جسے ہر سال حج کے موقع پر کعبہ شریف پر چڑھایا جاتا ہے

فَتّاح

 

فَتْحِ مُبِین

واضح فتح، نمایاں جیت، کھلی ہوئی فتح

فُرْقان

حق و باطل میں فرق کرنے والا، وہ چیز جو سچ اور جھوٹ میں تمیز کرے

قِبْلَہ گاہ

(کنایۃً) بہت بڑا قد آور شخص یا شے

قَدْرِیَہ

ایک فرقہ جو انسان کو اپنے فعل میں آزاد اور خود مختار سمجھتا ہے اور قضا و قدر کو نہیں مانتا

قرآن

آخری آسمانی کتاب جو ایک سو چودہ سورتوں پر مشتمل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بذریعہ وحی نازل ہوئی، جو سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب، مسلمانوں کی سب سے اہم اور بنیادی مذہبی کتاب، قرآن مجید، کلام اللہ، کتاب اللہ

قُرْبانی

کسی عظیم کارنامہ یا مقصد کی تکمیل کے لیے کی جانے والی قربانی

قُرَیش

قریش کی تصغیر قرش، ایک عظیم الجثہ بحری جانور کا نام جو تمام بحری جانوروں پر فوقیت اور غلبہ رکھتا ہے

قُرَیشی

قریش سے منسوب، قبیلہ قریش، قبیلہ قریش کا آدمی

قُم بِاِذنِ اللہ

اللہ کے حکم سے کھڑا ہوجا، خدا کے حکم سے جی اُٹھ (حضرت عیسیٰ السلام مردوں کو یہ کلمہ کہہ کر زندہ کیا کرتے تھے)

لاہُوتی

عالم لاہوت کا، مقام محویت کا، فنا فی اللہ

لَیلَۃُ الاِسْریٰ

ماہ رجب کی 26 اور 27 تاریخ کی درمیانی رات جس میں پیغمبر محمد کو معراج ہوئی، شب معراج

لَیلَۃُ الْقَدْر

ماہ رمضان کے آخر عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک انتہائی مبارک رات جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور (عموماً) ستائیسویں شب جس میں عبادت کرنا افضل بتایا گیا ہے اور جس میں قرآن شریف نازل ہونا شروع ہوا (جب کہ اس شب کے تعین میں اختلاف پایا جاتا ہے) شب قدر، قدر و منزلت والی رات، متبرک رات، خوشی کی رات

مُجتَبیٰ

خاص طور پر انتخاب کردہ، چنا ہوا، منتخب کردہ، پسندیدہ، برگزیدہ

مَحْرَم

حرام کیا گیا، ممنوع

مَدِینَۃُ العِلم

علم کا شہر

مُرْتَد

اسلام سے پھرا ہوا، دین سے منحرف، مردود

مُرجی

فرقہ مرجیہ سے منسوب یا متعلق، فرقہ مرجیہ

مَردِ مومِن

دین اسلام کی پیروی اور استقامت کی وجہ سے غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل شخص، اسلام پر صحیح ایمان و ایقان رکھنے والا آدمی

مَرْدُودُ الشَّہادَت

وہ جس کی گواہی قابل قبول نہ ہو، جس کی گواہی رد کر دی جائے

مَشْعَر الْحَرام

مزدلفہ، مکے سے مشرقی جانب وہ وادی، جہاں حجاج قیام کرتے ہیں جو منیٰ اورعرفات کے درمیان واقع ہے، حج کے زمانے میں حاجی ۹ اور۱۰ ذی الحجہ کی درمیانی رات قیام کرتے ہیں، نماز مغرب اور نماز عشا ایک ساتھ ملا کر ادا کی جاتی ہیں (مشعر حرام ایک پہاڑ کا نام ہے، جو مزدلفہ میں واقع ہے، مشعر کے معنی شعار کے ہیں اور حرام بمعنی محترم و مقدس، مشعر حرام کے معنی شعار اسلام کے اظہار کے لئے ایک مقدس مقام ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں مکہ معظمہ میں حج کے زمانے میں قربانی کرتے ہیں)

مُعَلِّم الْمَلَکُوت

فرشتوں کا استاد جس کی نسبت مشہور ہے کہ وہ مردود ہونے سے قبل فرشتوں کو تعلیم دیتا تھا، مراد: شیطان جو اصل میں قوم جن سے تھا

مَقصُودِ کُن فَکاں

(کنایتاً) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی جو تخلیق کائنات کی غرض و غایت اصلی ہے

مَن کُنتُ مَولا

(حدیث) (عربی فقرہ اردو میں مستعمل) میں جس کا دوست ہوں، میں جس کا آقا ہوں، مراد: حضرت علی کرم اللہ وجہٗ

مَناسِک

ارکان

مُنافِق

جو ظاہر میں مسلمان اور باطن میں کافر ہو، جو دھوکا دینے کے لیے ظاہراً ایمان لایا ہو، (مجازاً) دشمن اسلام

مومِن

(اردو) اردو شاعر حکیم محمد خاں کا تخلص

مَکَّہ

(لفظاً) زائل کرنا، نکال پھینکنا، دور کرنا

مَہْر

وہ مقررہ رقم یا جنس جو مسلمان مرد اپنے نکاح کے عوض اپنی منکوحہ کو ادا کرتا ہے یا ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہے، حق زوجیت

مِیزانِ عَدْل

عدل کی ترازو، وہ میزان جس میں قیامت کے روز اعمال جانچے جائیں گے نیزسچی کسوٹی

مِیلاد

پیدائش، ولادت نیز پیدا ہونے کا وقت یا زمانہ، پیدائش کا وقت

مَے کَوثَر

جنت کی شراب، مراد: حوض کوثر کا پانی

نامُوسِ رِسالَت

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی رسالت کی عزت و منزلت

نَبی آخِرُ الزَّماں

آخری زمانے کا نبی، آخری نبی، سب سے آخر میں آنے والا نبی، وہ نبی، جس کے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا، مراداً: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم

نَخلہ

درویشوں کا عصا، جس کے سہارے چلتے ہیں، نیز جوتے

نَعتِ اَحمَد

وہ موزوں کلام جس میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی مدح و تعریف کی گئی ہو یا آپ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کے اوصاف و شمائل کا بیان ہو نیز حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی ذات یا ان سے منسوب کسی چیز سے محبت و عقیدت کا اظہار ہو

نَقاب

رکاوٹ

نَمازِ آیات

سورج گہن، چاند گہن، سیاہ یا سرخ آندھی اور طوفان وغیرہ آنے پر پڑھی جانے والی نفلی نماز

نَمازِ جَنازَہ

وہ نماز جو مردے کی مغفرت کے لیے پڑھی جائے اس میں نہ رکوع ہے نہ سجود صرف قیام و دعا ہے، یہ فرض کفایہ ہے

نَمازِ شَب

وہ مستحب نماز جو نصف شب سے نمازِ صبح تک پڑھی جاتی ہے، تہجد کی نماز

نَمازِ عِید

دو رکعت واجب نماز جو عید الفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں

نَمازی کَپڑے

ایسے کپڑے جن سے نماز پڑھ سکیں، پاک کپڑے

وَفا باِلعَہْد

(لفظاً) عہد کا پورا کرنا

کُن فَکاں

(مراد) ابتدائے آفرینش، عالم ازل نیز عالم موجودات، مراد: اللہ تعالیٰ کی قوت تخلیق سے ہے

یا حُسَین

حضرت امام حسین علیہ السلام کو پکارنے کے لیے مستعمل، اے حسین (بطور ندا یا بطور استمداد)

یارِ غار

یار صادق، گہرا دوست، پکا دوست، مصیبت کے وقت کا یار، خیر خواہ، رفیق وہمدم

یَحْییٰ

(لفظاً) جیتا ہے، زندہ ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone