تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عِیدِ مِیلاد" کے متعقلہ نتائج

عِیدِ مِیلاد

حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِمِ والادت کا جشن، عیدِ میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے

مِیلاد نامَہ

میلاد کی کتاب ، وہ کتاب جس میں (عموما ً منظوم) ولادت رسول صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کا بیان ہو ۔

عِیدِ اِف٘طار

عِیدِ صِیام

عِیدِ اُسْبُوع

رک : عید فصح ، سات روزہ عید (چونکہ یہودیوں کی یہ عید سات روز تک رہتی تھی اس وجہ سے اسے عید اسبوع بھی کہتے تھے).

عِیدِ مُباہَلَہ

- ذی الحجہ کی خوشی کا دن ، اس تاریخ کو حضرت رسول اکرمؐ بموجب حکم خداوندی ، حضرت علی ، جناب فاطمہ ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو اپنے ہمراہ لے کر نصاریٰ نجران سے مباہلہ کرنے تشریف لے گئے ، ان پانچوں حضرات کو دیکھ نر نصرانیوں نے مبالہ نہیں کیا اور جزیہ دینا قبول کیا ، اس فتح کی خوشی میں شیعہ حضرات جشن مناتے ہیں

عِیدِ گُلابی

بہار کے شروع میں منایا جانے والا ایک تہوار، موسم بہار کی عید یا خوشی

عِیدِ مَولُود

بارھویں تاریخ الاوّل خوی مناتے ہیں

عِیدِ اَسابِیع

رک : عیدِ اسبوع.

عِیدِ خِیام

بنی اسرائیل کی عیدِ فصح جو یہواہ (اسرائیلیوں کے خدائے واحد کا توصیفی نام ، قادرِ مطلق) کے حکم کے مطابق ساتویں مہینے کی پندرہ تاریخ سے لے کر سات دن تک خیموں میں رہ کر منائی جاتی تھی اور سات دن تک آگ کی قربانی دی جاتی تھی ، یہ عید خیموں میں رہ کر اس وجہ سے منائی جاتی تھی تاکہ اسرائیلیوں کی نسل یہ جا لے کی جب بنی اسرائیل کو مصر سے نکالا گیا تو انہیں بہواہ ہی نے خیموں میں آباد کیا تھا.

عِیدِ فِص٘ح

عیسائیوں کا تہوار جو ۲۱ مارچ کے بعد چاند مکمل ہونے کے بعد پہلے اتور کو منایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ اسی روز چوتھے آسمان پر اٹھائے گئے تھے، نصاریٰ کا یوم الفصح، ایسٹر

عِیدِ اَضْحٰی

عیدالاضحٰی، عید قرباں

عِیدِ مَسِیح

وہ دن جب عیسٰی پر دسترخوان اترا تھا

عِیدِ فَطِیر

اسرائیلیوں کی عیدِ فصح جو سات دن تک منائی جاتی تھی اور اسرائیلیوں کے خداوند کے حکم کے مطابق اس میں سات دن تک فطیری روٹی کھائی جاتی تھی.

عِیدِ رَمَضان

عِیدِ نَوروز

ایرانَیوں کے سال کے پہلے دن کا تہورا

عِیدِ غَدِیر

ذی الحجہ کا جشن ، اس تاریخ کو " غدیر خم " (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسولِ خدا نے آپ کی شان میں " من کُنتُ فھذا علیُ مولا" فرمایا , شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے

عِیدِ قُرْبانی

عیدِ قرباں، بقرعید، عیدالضحیٰ

عِیدِ ضُحیٰ

عِیدِ صَغِیر

چھوٹی عید، عیدالفطر

عِیدِ فِطْر

رک : عیدالفطر.

عِیدِ قُرْباں

رک : عیدالاضحیٰ.

عِیدِ شَرِیف

ایسٹر ، عیسائیوں کا تہوار جو ۲۱ مارچ یا اس کے بعد پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے ، حضرت عیسیٰ کے قبر سے اٹھنے کا دن

مِیلاد

۱۔ (i) پیدائش ، ولادت نیز پیدا ہونے کا وقت یا زمانہ ، پیدائش کا وقت ۔

ہِلالِ عِیدِ رَمَضان

عِیدِ شَوّال

رک : عیدالفطر.

مِیلاد پَڑھنا

ذکر ولادت رسول صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کرنا ۔

مِیلاد پانا

پیدا ہونا

مِیلاد خوانی

میلاد پڑھنا ، ذکر ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کرنا ۔

مِیلاد خواں

میلاد پڑھنے والا شخص، حضرت محمدؐ کی خصوصیات بیان کرنے والا

مِیلاد شَرِیف

محفل میلاد ، محفل ذکر ولادتِ رسولؐ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کی پیدائش کا ذکر مبارکہ

مِیلاد پَڑھوانا

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم برپا کروانا ، میلاد کرنا ۔

مِیلاد کَروانا

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی ولادت کے ذکر کی محفل برپا کروانا ، میلاد شریف پڑھوانا ۔

مِیلاد آدَم

حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش، مراد : نوع انسانی کا آغاز

مَحْفِلِ مِیلاد

آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کے ذکر کی محفل جس میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیدائش کا ذکر بطور خاص کیا جائے، آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کے یوم پیدائش پر منعقد ہونے والی تقریب یا جلسہ

شَبِ مِیلاد

ولادت کی رات.

اردو، انگلش اور ہندی میں عِیدِ مِیلاد کے معانی

عِیدِ مِیلاد

'iid-e-miilaad'ईद-ए-मीलाद

رائے زنی کیجیے (عِیدِ مِیلاد)

نام

ای-میل

تبصرہ

اصل: عربی

وزن : 22221

موضوعات: تیوہار

عِیدِ مِیلاد کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِمِ والادت کا جشن، عیدِ میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of 'iid-e-miilaad

Noun, Feminine

  • annual festival of Prophet Muhammad's birth

'ईद-ए-मीलाद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • पैग़ंबर मुहम्मद का जन्म दिन है, यह त्यौहार 12 रबी अल-अव्वल को मनाया जाता है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔