تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَب بَرات" کے متعقلہ نتائج

شَب بَرات كا چان٘د

(عور) ماہِ شعبان

شَب بَرات

ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے

شَب بَرات كا گَھڑا

مسلمانوں میں رسم ہے كہ شب برات كے دن مُردوں كا فاتحہ پڑھ كر مسكینوں كو كھانا كھلاتے ہیں

بیْاہ بَرات

شادی اور اس کے متعلقات.

بَرات نامَہ

تنخواہ یا وظیفے وغیرہ کا پروانہ، خط برات

شَحْنَۂ شَب

چوکیدار، نقب زن ؛ عاشق؛ قیدی.

بِیَاْہ پِیْچھِے بَرات

وقت گزر جانے کے بعد تدبیر سوجھنا

شَب پَرَہ

چمگادڑ ، خفّاش ، شپرّہ.

نافِلَۂ شَب

رات میں پڑھی جانے والی نمازِ نافلہ ۔

شَب مُرْدَہ

نِیمَہ شَب

رات کا آدھا پہر ، نصف شب ، آدھی رات ۔

شَب جامہ

رات کو سوتے وقت پہننے کے کپڑے، رات کو پہننے کا لباس

نالَہ شَب

رک : نالہء شب گیر جو زیادہ مستعمل ہے ۔

تِیرَہ شَب

اندھیری رات

شَب گاہ

رات کو کوئی چیز رکھنے کی جگہ، رات کا وقت

عَطْسَۂ شَب

پَو پھٹنا

آلُودَہ شَب

رات کا آخری نصف حصّہ، پچھلی رات

نالَۂ شَب گِیْر

رات کی گریہ و زاری، رات کے وقت کی جانے والی آہ و فغاں

بے دُولہا کی بَرات

بے معنی جلسہ یا ہجوم

شَب بھاری ہونا

مصیبت اور تكلیف كی رات كا كاٹے نہ كٹنا ، بیمار كے لیے رات كو جان كا خطرہ ہونا.

شَب زادَہ

رات کا زائیدہ ؛ (مجازاً) ظلم و جہالت کا پرستار یا حامی .

شَب دَرْمِیان ہونا

بیچ میں ایک رات کا وقفہ ہونا .

شَب بَسَر ہونا

رات گزرنا ، رات تمام ہونا.

شَب رَن٘گ

رات کے رنگ کا، مراد : سیاہ، کالا، کالا گھوڑا، مشکی گھوڑا

مُہلِک سایَۂ شَب

ایک قسم کا زہریلا پودا یا زہریلی جڑی بوٹی ، دھتورے اور اجوائن خراسانی کی مانند پتوں والا ایک زہریلا پودا جس کے پتے اور جڑ دواً مستعمل ہیں ، بیروج ، لفاح ، بیلا ڈونا۔ (انگ :Balladonna) ۔

شَب عَرَقی

(طب) رات کو پسینہ آنا جیسے کہ مرضِ سل و دِق میں آیا کرتا ہے ، عرق لیلی .

تِیرگیٔ شَب

رات کا اندھیرا

تارِیکیٔ شَب

رات کا اندھیرا

شَب گِیر ہونا

(پچھلی رات) سفر درپیش ہونا.

آہِ شَب

وہ آہ جو درد مند دل سے رات کے وقت نکلے

شَب ماہْتاب

چاندی رات

شَب باش ہونا

رات كو ہم صحبت ہونے كے واسطے رہنا.

وَعْدَۂِ شَب

شَب گَِراں ہونا

رات بھاری ہونا ، تکلیف اور مصیبت کی رات کا کاٹے نہ کٹنا ، مشکل میں راگ گزرنا.

جَس دُولہا تس بَنی بَرات

شاہِدِ شَب

گَونے آئی بَرات بَہُو کو لَگی ہَگاس

عین موقع پر تیاری نہ ہو تو کہتے ہیں یعنی شکار کے وقت کتیا ہگاسی

بیْاہْنےآئی بَرات دُلَھن کو لَگی ہَگاس

وقت پر گھبرا جانے والے کے متعلق کہتے ہیں، ضروری کام کے وقت حیلے حوالے

ساقِیٔ شَب

(تصوُّف) پیر و مُرشد (مصباح التعرف ، ۱۴۰)

شَب مانْدَہ

رات کی باسی چیز، رات کا رکھا ہوا کھانا

دِن عِید شَب شَبِ بَرات

ہر وقت خوشی اور عیش و آرام ہونے کے موقع پر مستعمل .

جَہاں دُولھا تَہاں بَرات

لوگ اپنے سردار کے ساتھ رہتے ہیں، جب تک شخص کی ذات ہے بڑا کارخانہ متعلق ہے.

دُولہا کے پِیچھے ساری بَرات ہے

گھر کی رونق آقا سے یا صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے ، ماتحت سردار کے اثر اور حکومت ہی کی وجہ سے کام کرتے ہیں

شَب بَسے كی راہ

رات بسے كا رستہ یعنی وہ رستہ جس كے طے كرنے میں ایک رات بیچ میں رہنا پڑے ، چار پہر بھر كا رستہ.

طَعامِ شَب

رات کا کھانا .

آہ نِیم شَب

وہ فریاد جو (بارگاہ ایزدی میں) آدھی رات کے وقت کی جائے (جو رات کے سناٹے میں رجوع قلب ہونے کی وجہ سے جلد باب قبول تک پہن٘چتی ہے)

مان٘گے کا تان٘گا بُڑھیا کی بَرات

پرائی چیز پر شیخی مارنے والے کے حق میں بولتے ہیں

شَب خوابی کا جامَہ

جَہَاں دُوْلَہا وَہاں بَرات

آدمی اپنے سردار کے ساتھ رہتا ہے

اِسْتِعارَۂ شَب

مان٘گے پَر تان٘گا اور بُڑِھیا کی بَرات

خود محتاج ہیں اور اِدھر اُدھر سے کام نکال لیتے ہیں ، جب کوئی شخص ایک چیز کود مانگ کر لایا ہو اور دوسرا اس سے وہی چیز مانگ کر کام نکالے تو اس وقت کہتے ہیں ، جو مانگ کر لایا ہو اس سے مانگنا فضول ہے.

مان٘گے کا تان٘گا اور بُڑِھیا کی بَرات

خود محتاج ہیں اور اِدھر اُدھر سے کام نکال لیتے ہیں ، جب کوئی شخص ایک چیز کود مانگ کر لایا ہو اور دوسرا اس سے وہی چیز مانگ کر کام نکالے تو اس وقت کہتے ہیں ، جو مانگ کر لایا ہو اس سے مانگنا فضول ہے.

خِن٘گِ شَب آہَنْگ

چاند ، صبح ، ابلق گھوڑا ، براق .

شَب زِنْدَہ دار

رات بھر جاگنے والا، شب بیدار، رات بھر عبادت کرنے والا

فَوج کا آگا بَرات کا پیچھا بھاری ہوتا ہے

فوج کے حملے کا روکنا اور شادی کے بعد خرچ کا بندوبست کرنا اور ان دونوں کاموں کا اختتام پر پہونچانا بہت دشوار ہے

دَعْوَتِ شَب

عِشائیہ ، کسی کے اعزاز میں دیا جانے والا شام کا کھانا ، ڈِنر

دُولہا کے دُم کے ساتھ ساری بَرات ہے

انسان کا وجود ، زندگی

نائی کی بَرات میں سَب ہی ٹھاکُر

وہاں مستعمل ہے جہاں ہر شخص کام کرنے کو اپنی امتیازی حیثیت سے پست سمجھتا ہو ، اپنے گھر یا قوم میں سب عزت دار ہوتے ہیں ۔

بیْاہ نَہِیں کِیا بَرات تو دیکھی ہے

خود کسی کام کو نہیں کیا، مگر دوسروں کے ہاں ہوتے تو دیکھا ہے جس کی بنا پر اس کا تجربہ ہے.

دِن کو دِن شَب کو شَب نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں شَب بَرات کے معانیدیکھیے

شَب بَرات

shab-baraatशब-बरात

نیز - شَبِ بَرات

وزن : 2121

شَب بَرات کے اردو معانی

فارسی، عربی - اسم، مؤنث

  • ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of shab-baraat

Persian, Arabic - Noun, Feminine

  • The eve of the 14th day of the month Shaban (on which a vigil is observed with prayers, feastings, illuminations and the Musalmans make offerings and oblations in the names (if not to the manes) of deceased ancestors, on this night the lives and fortunes of mortals during the coming year are said to be registered in heaven)

शब-बरात के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (लोकमान्यता) उक्त रात को देवदूत लोगों को जीविका देते हैं, इसी ख़ुशी में लोगों द्वारा विशेष रूप से मुसलमानों द्वारा नमाज़, मज़ार का दर्शन, मिठाई बाँटना और आतिशबाज़ी आदि करते हैं तथा इसी रात में लोग मृत लोगों की आत्मा की शान्ति के लिए प्रार्थना करते हैं, हिज्री पंचांग के शाबान महीने की पंद्रहवीं रात

شَب بَرات کے مترادفات

شَب بَرات کے قافیہ الفاظ

شَب بَرات کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شَب بَرات)

نام

ای-میل

تبصرہ

شَب بَرات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words