زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’پیشہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’پیشہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبْ کاری

آب کار کا کام یا پیشہ، منشیات کی تجارت

آتون

استانی، ٹیچرس، مدرّسہ معلّمہ

آرا كَش

آرے سے لكڑی كو چیرنے والا بڑھئی یا مزدور

آڑَھتی

آڑھت کا كاروبار كرنے والا، وہ شخص جس كے یہاں آڑھت ہو

آڑْھتیا

آڑھت کا كاروبار كرنے والا، وہ شخص جس كے یہاں آڑھت ہو

آہَن گَری

لوہار کا پیشہ

اَخْبار فَروش

اخبار بیچنے والا، اخبار ایجنٹ

اَخْتَہ بیْگی

وہ شخص جس سے جانوروں کے اختہ کرنے کی خدمت لی جائے، جانوروں کواختہ کرنے والا، اختہ کرنے پر مامور

اَدھیاپَن

پڑھانے کا عمل

اَرَہ کُشی

بڑھئی کا پیشہ، بڑھئی گری، درودگری، نجاری

اَلرّاقِم

لکھنے والا، تحریر کرنے والا، (عموماً خطوط یا دستاویزات وغیرہ کے آخر میں مستعمل)

اَنْجْھنا

(جرائم پیشہ) رات کو کسی خفیہ مقام پر پڑ رہنا، شب میں چھپ کر سوجانا

اَنْدازَہ گِیر

علم حساب کا ماہر، مہندس

اُوکَلْنا

(جرائم پیشہ) بچ کر نکل بھاگنا ، قید سے بھاگ جانا

اُہارْنا

نن٘گا کرنا ، کپڑے اتار لینا.

اَہِیرْنی

اہیر کی تانیث ہے، اہیر کی بیوی نیز اہیر سماج کی عورت، دودھ بیچنے والی، گھوسن، گوالین، اہیرن

اَینٹھا

(ملاوٹ) رسی بٹ بان بٹ اور کھٹ بنوں کا چرخی کی وضع کا اوزار جس سے رسی اور بان بٹتے ہیں.

اَینڈا

اینْڈتا ہوا، بل کھاتا، سانْپ کی طرح لہراتا، الڑھ پنے سے جھومتا جھامتا

بابَرْچی

باورچی، جو کھانا پکانے پر مامور ہو، کھانا پکانے والا

بار فَروش

سبزی کو تھوک بیوپاری، تھوک سودا بیچنے والا

بارْ گِیر

سائیس

بارَن

خادمہ، خدمت گار عورت

باز دار

وہ ملازم جو شکاری باز کی تربیت پر متعین ہو (عموماً سلاطین اور امرا کے یہاں)

باغ کاری

باغ لگانے کا کام، مالی کا پیشہ، باغبانی

باوَرْچی

جو کھانا پکانے پر مامور ہو، کھانا پکانے والا، خانساماں، بکاول رسوئیا

باوَرْچی گَری

باورچی کا کام، کھانا پکانے کا پیشہ

بَذْر گَر

بیج بونے والا، کسان

بَرَئی

پان کی کاشت کرنے والا

بَسوڑ

بانس کی ٹوکریاں وغیرہ بنانے والوں کی قوم، اس قوم کا فرد، ٹوکریاں بنانے والا کاریگر

بَلْدی

بیلوں کا

بَلْدِیا

بیلوں کا

بُنائی

بننے کا طریقہ

بولْتے کی رَگَڑ

(پیشہ کہاری) پہلو میں آدمی ہے ہٹ کر چلو (اگلا کہار پچھلے کو ان الفاظ میں تنبیہ کرتا ہے کہ راستے میں آدمی ہے بچکر نکلو)

بَڑَھئی

لکڑی کا کام کرنے والا

بَکَس والا

پھیری والا بساطی

بَکَیْت

('بک بک' لفظ سے ماخوذ) بک بک کرنے والا، باتوں کے ذریعہ رعب جمانے والا، یاوہ گو

بہارو

جھاڑو دینے والا، جھاڑو کا تابع بھی استعمال ہوتا ہے، بھنگی

بَید

(ہندوستانی جڑی بوٹیوں اور ان کے مرکبات سے علاج کرنے والا) حکیم، طبیب، وید

بَیطار

سالوتری، گھوڑوں کےامراض کا معالج

بیلْکی

بیل پالنے یا چرانے والا شخص، چرواہا، گوالا

پُتائی

سفیدی یا پلستر

پَرْچُونی

خردہ فروش، پھٹکل کا سودا گر

پَرْچُونِیا

آٹا دال بیچنے والا، آٹا دال وغیرہ بیچنے والا، پھٹکل سودے کا سوداگر، خردہ فروش، مختلف اشیاء کا بیچنے والا

پَرَدھان چاری

پردھان کا عہدہ، پردھان کا منصب

پُروہِتائی

پروہت کے کام کی اجرت

پِسائی

پیسنے کا پیشہ

پَن٘واڑا

ببول کے درخت کی کٹی ہوئی شاخیں

پُھول بَسانا

شراب پلا کر مست کر دینا .

تاجِری

تجارت

تامْبولی

ایک قوم جس کا پیشہ پان بیچنا ہے

تُرَمْچی

ترم بجانے والا

تَیلَک

تیل نکالنے یا بنانے والا، تیلی

جالکی

مکڑی

جَرِید

جاسوس

جُفْت ساز

جوتے کی جوڑیاں بنانے والا، جوتے بنانے والا کاری گر، چمار، موچی

جِلْد سازِی

(کتاب وغیرہ کی) جلدیں بنانے کا پیشہ یا کام

جَمّال

ساربان، اونٹ ہنکانے والا

جُھوٹی چِینی

(پیشہ کمہاری) برتن بنانے کی ایک خاص قسم کی مصنوعی گھر یا مٹی .

چابُک سَواری

چابک سوار کا اسم کیفیت، سوار کا کام یا پیشہ، گھوڑا بانی

چانڑ

ستون، تھم، کھمبا، اڑواڑ، ڈھین٘کلی

چَشْمَہ فَروش

وہ شخص جو چشمہ بنانے یا فروخت کرنے کا کام کرتا ہو

چَکّی رَہا

ہتھوڑی چھینی یا ٹاکی سے چکی کے پاٹوں کے دندانے ٹھیک کرنے والا

حَجامَت

سر، داڑھی اور مونچھوں کے قابل اصلاح بال، سر یا داڑھی کے بڑھے ہوئے بال جنھیں کاٹنا یا تراشنا ہو

حَجّامی

(کنایتاً) نقصان پہنچانے والا

خاتَم بَنْد

مہرکن

خَاتَم کَارْ

وہ کندہ کار جو لکڑی کی سطح پر کھانچے کھود کر ان میں ہاتھی دانت، ہڈی، سیپی اور لکڑی وغیرہ کے نقوش جڑتا ہے، خاتم کار

خانْگی مُلازِم

گھریلو ملازم

خاک روب

جھاڑو دینے والا، گھر کی صفائی کرنے والا، بھنگی، مہتر، حلال خور

خاکَہ نِگار

خاکہ لکھنے والا

خَلا نَوَرْد

خلا میں سفر کرنے والا، خلا باز

خُوگِیر دوز

خوگیر سینے والا، چارجامہ سلنے والا، زین سینے والا

خَیراط

رک : خراط .

خَیّاط

درزی، کپڑا سینے والا، سوئی سے کام کرنے والا شخص

دَبْکائی

سونے چاندی یا کندلے کے تار کو چپٹا کرنے کی صنعت، تار دبکنے کا کام

دَرود گَر

لکڑی کا کام کرنے والا، کھاتی، ترکھان، بڑھئی، نجّار

دَسْت کَلّا

(پیشہ آب براری) مشک کے دہانے کے قریب کے بازو جس میں مشک لٹکانے یا کندھے پر اُتھانے کے تسمے کے سِرے بان٘ھے جاتے ہیں ، پائنچہ .

دھوبی

کپڑے دھونے والا شخص جس کا پیشہ کپڑے دھونا ہو

رائض

سدھا ہوا گھوڑا

راج گَری

معماری، عمارت یا تعمیر کا کام

راج گِیری

معماری، معمار کا کام، عمارت بنانا

رَفُوگَر

رفو کرنے والا، رفو کرنے کا پیشہ یا کام کرنے والا شخص، لباس کی مرمت کرنے والا

رَنگ ساز

لکڑی یا لوہے وغیرہ کے سامان پرپالش کا کام کرنے والا

روگائِیں

(جرائم پیشہ) جُوتی یا جُوتی اور پیر کے نشان زمین وغیرہ پر جس سے کھوج نکالا جائے .

سَئِیس

ملازم جو گھوڑے کی خدمت کے لئے رکھا جائے، سائیس

سَئِیسی

سائیسی، سائیس کا کام یا پیشہ

سائِس

تربیت دینے والا

سائِیسی

گھوڑے کی خدمت کا پیشہ، سائیس کا کام، سئیسی

سَارْبَان

اونٹ چلانے والا، اونٹ کا رکھوالا، اونٹ والا، شتربان، (جو اونٹ کی مہار پکڑ کے چلتا ہے)

سِلائی

کپڑوں کو سُوئی دھاگے سے جوڑنے کا عمل، ٹان٘کا، سُوئی کا کام، درزی کا کام یا پیشہ

سِنگُور

(جرائم پیشہ) سہ گُنا ، تِگنا.

سُوتْر دھار

تربیت دینے والا شخص

سُکّانی

(کشتی بانی) پتوار کی سنبھال کرنے والا ملّاح

سیندھی

سین٘دھ لگانے والا ، نقب زن .

شُتَّر بانی

اون٘ٹ ہانکنے کا کام، اون٘ٹ کی رکھوالی، ساربانی

شَوقیہ

جذباتی، محبت بھرا

شِیشَہ باز

رقاصوں کا ایک گروہ جو ناچتے وقت سر یا دیگر اعضائے بدن پر شیشے کے پیالے یا ظروف رکھ کر تماشا کرتا ہے اور یہ گرنے نہیں پاتے، مداری

طائِفَہ

جماعت، گروہ، آدمیوں کی پارٹی، ہمراہی لوگ، کارواں

طِبْ

صحت و مرض کی تشخیص اور علاج کا عِلم، جسمانی علاج کا طریقہ، جسمانی علاج (عموماً قدیم یونانی حکما کے وضع کردہ اصول پر)، دواؤں سے علاج کا فن (عموماً مرکبات میں 'ب' پر تشدید مستعمل ہے)

طَبّاخی

روٹی پکانے والا، نان بائی

طَبّال

طبلہ بجانے والا، طبلچی، نفارچی

طَبِیبی

طبیب کا کام یا پیشہ، علاج معالجہ، ڈاکٹری

طِلا کار

ملمع ساز، سونے کی قلعی کرنے والا، سونے کے تاروں کا کام کرنے والا

طَوائِف

وہ عورت جو نانچنے گانے کا پیشہ کرتی ہو (چونکہ ناچنے گانے کا پیشہ کرنے والی عورتیں اکثر کسبی کا پیشہ بھی کرتی ہیں اس لیے یہ لفظ رنڈی کسبی اور بیسواں کے معنوں میں بھی آتا ہے).

طَوَائِفَوں

طوائفیں، رنڈیاں، کسبیاں

عَطّار

تیل پھلیل اور دوسری خوشبویات بیچنے والا، عطر بیچنے والا، عطر فروش، خوشبو فروش

عِلَاقَہ بَنْد

وہ کاریگر جو زیور میں ڈورے ڈالتا ہے یا زیور کے کئی حصّوں کو ڈورے میں پرو کر گلے میں ڈالنے کے قابل بناتا ہے، بٹوا

غاشِیَہ بَدوش

بادشاہ یا رئیس کے گھوڑے کے زین پوش کا کونا پکڑ کر چلنے والا نوکر، سائیس

غاشِیَہ بَرْدوش

معمولی خدمت گار، ادنیٰ نوکر

غاشِیَہ دار

بادشاہ یا رئیس کے گھوڑے کے زین پوش کا کونا پکڑ کر چلنے والا نوکر، سائیس

غوطَہ باز

ڈبکی لگانے والا، غوطہ خور

غوطَہ خور

سمندر سے موتی نکالنے والا

فَرّاشی

فراش کی جورو

فَرْہَن٘گ نَوِیسی

لغت لکھنے کا کام، لغت لکھنا، لغت نگاری

فِعْلِیاتی مُعالِج

وہ معالج، جو مرض کا علاج دواؤں کے بجائے مالش، سکائی، ورزش وغیرہ کے ذریعے کرتا ہے

قَحْبَگی

قحبہ ہونا

قَرّاد

بندر والا، بندر پالنے والا، مداری

قَلْتَبانی

قلتبان كا كام یا پیشہ

گارا کَرنا

چنائی کے لیے مٹی میں پانی ملا کر نرم یا لوچ دار بنانا

گُر گانٹھ

(جرائم پیشہ) پھان٘سی کی رسّی یا پھندا .

گُماشْتَہ

جس کے سپرد کوئی کام کر دیا گیا ہو، ایجنٹ نیز نائب مختار جو گھوم پھر کے کام کرے، جس کے ذمّے باہر کی آمد و رفت والا کام ہو، کارپرواز، کارندہ

گَندھی

عطر بیچنے والا اور بنانے والا، عطار، عطر فروش

گَڈَریا

مویشیوں کے گلوں کو چراگاہوں میں لے جانے اور ان کو چرانے کی خدمت انجام دینے والا، چرواہا

گھانی

اوکھ، تیل وغیرہ پیلنے کا کولہو یا اس کی جگہ

گَھسْیارا

ادنیٰ، کمینہ، رذیل، کم رُو، بدہیئت، اناڑی، جاہل، نا شائستہ، ان گھڑ، نادان، احمق، مودھو، بیوقوف

گُھونگی پھینکْنا

(جرائم پیشہ) مال کی تقسیم کے لیے پاسہ ڈالنا ، کوڑی پھینکنا .

گَھٹْوار

گھاٹ والا، ملّاح، کشتیاں چلانے والا، کشتی بان

گِیپائی

پلاؤ بیچنے والا شخص

گَیلاؤ

(جرائم پیشہ) ساتھ ساتھ چلنے والا ، ہمراہی ، ساتھی.

لاوْنِک

نمک فروش کی تجارت کرنے والا

لَگّی

مچھلی پکڑنے کی لچکیلی چَھڑی، بنسی

لَوح نَوِیس

نقّاش، مصور، کتابوں کے سرورق بنانے والا، لوح ساز

لوہاری

لوہار کا کام، لوہے کی چیزیں بنانا، لوہے کی چیزیں بنانے کا کام یا پیشہ

لَوَیّا

فصل کاٹنے والا شخص، کاشت کار

مُؤَرِّخ

تاریخ لکھنے والا، تاریخ داں

مار گیر

سانپ پکڑنے والا، سپیرا

مالِشْیا

مالش کرنے والا، وہ شخص جس کا کام یا پیشہ مالش کرنا ہو

ماہی پَرْوَری

مچھلیوں کی پرورش، مچھلیاں پالنے کا کام یا کاروبار

مُجَسَّمَہ ساز

مٹی اور پتھر وغیرہ کے بت بنانے والا، مورت بنانے والا، سنگ تراش

مُحاسِبی

محاسب کا کام، پیشہ یا عہدہ

مُحَرِّر

تحریر کرنے والا، لکھنے والا، کاتب، نویسندہ، راقم، منشی، کلرک، تھانے میں رپورٹوں کا اندراج کرنے والا، متفرق کام اور اشیا کو رجسٹر میں درج کرنے کی خدمت انجام دینے والا، پولیس والوں کی آمد و روانگی لکھنے والا، وکیل کے ساتھ کام کرنے والا منشی ، کچہری کے متفرق کام کرنے والا، فائلوں کو درست کرنے اور ترتیب دینے والا، پیش کار

مُحَرِّران

تحریر کرنے والے، لکھنے والے، کاتبین، نویسندے، راقم، منشی

مُحَرِّری

محرر کا کام، محررکا پیشہ یا عہدہ، منشی گری، کلرکی

مُحَرِّرِیْن

تحریر کرنے والے، لکھنے والے، کاتبین، نویسندے، راقم، منشی

مُحَصّلی

محصول وغیرہ وصول کرنے کا کام یا عہدہ

مُدّا

(آراکشی) کندے (درخت کا لمبا چوڑا اور موٹا نا تراشیدہ تنا) کا چھوٹا ٹکڑا، مڈا

مَزدُور

بوجھ ڈھونے والا، پلے دار، قلی

مَزدُورَہ

مزدور

مِس گَر

تانبے کے برتن بنانے والا، ٹھٹھیرا، کسیرا

مُسْتَوفی

میر منشی، ہیڈ کلرک

مُسْتَوفی گَری

حساب کتاب کی جانچ پڑتال

مَشّاطَگی

(مجازاً) بنانا، سنوارنا، بناؤ، سنگھار

مُشِیرِ قانُونی

قانون کے محکمے کا صلاح کار، قانونی مشورہ دینے والا، وکیل

مُصَحِّح

تصحیح کرنے والا، خصوصاً طباعت کی (پہلی کاپی کی) غلطیاں اور نقص کی نشان دہی کرنے والا، پروف ریڈر

مَعْرَکَہ

(مجازاً) ہجوم، بھیڑ، انبوہ خلایق

مُعَلِّم

پڑھانے والا، تعلیم دینے والا، سکھانے والا، استاد، مدرس

مِعْماری

معمار کاپیشہ، معمار کا کام یا فن، عمارت تعمیر کرنے کا پیشہ، عمارت سازی، راج گیری، خانہ سازی نیز معماری کے کام کی اُجرت

مُفتی گِری

مفتی کا عہدہ یا کام، فتویٰ دینا یا جاری کرنا

مَلاّح

مانجھی، مچھیرا

مَہرا

ڈولا یا پالکی اٹھانے والا، ڈولی بان، کہار، نیز کہاروں کا سردار (خصوصاً وہ، جو زنانہ لباس میں زنان خانے میں آتے جاتے ہوں)

مِیر بَخشی

مغلیہ عہد میں تنخواہ تقسیم کرنے والا افسر یا عہدے دار (عموماً فوج میں)

مِینا کار

جس پر مینا کا کام کیا گیا ہو، وہ چیز جس پر مینا کا کام بنایا گیا ہو جیسے خانۂ مینا کار، قصر مینا کار

نائِب قاصِد

قاصد کا مددگار، قاصد سے چھوٹا عہدہ دار، سرکاری ڈاک لے جانے والے ہرکارے کا معاون

نائی

(شاذ) جھکانے والا (سرکو)

نان فَروش

روٹی بیچنے والا، نان بائی

نایی

بانسری بجانے والا

نَجارَت

بڑھئی کا پیشہ

نَجّاری

بڑھئی کا پیشہ، لکڑی کی چیزیں بنانے کا فن، بڑھئی کا کام، نجّار کا پیشہ

نَخل بَند

موم یا کاغذوں کے درخت بنانے والا

نِرتک

ناچنے والا شخص، وہ جو ناچنے گانے کا پیشہ اختیار کرے، اداکار، رقاص، مداری

نَریلی

(پیشہ نجاری) چوٹیا، برمے کے اوپر کا چوبی دستہ، جو کاری گر کے ہاتھ میں رہتا ہے اور جس میں برمے کا پھل معہ چڑ گھومتا ہے اس کو مکو اور نریلی بھی کہتے ہیں، نریلی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ بعض کاری گر بجائے چوبی دستے کے ناریل کے کھپرے سے چوٹئے کا کام نکال لیتے ہیں اس وجہ سے اس کا نام نریلی بھی پڑ گیا ہے

نقّاش

تصویر کھینچنے والا، نقش کرنے والا، نقش و نگار بنانے والا، گل بوٹے بنانے والا، مصور، چترکار، نقشہ نویس، نقش کار

نَقْل نَویسی

عدالتوں کے فیصلے اور دستاویزوں کو نقل کرنے کا کام، محرری، نقل کرنے کا کام، کاپی نویسی

نَقْل و حَمل

باربر داری، سامان اٹھانے، لے جانے کا کام، سامان وغیرہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا عمل

نَوا ساز

گانے والا، مطرب نیز ساز بجانے والا، سازندہ، موسیقار

نَوکَر پیشَہ

جس کی روزی کا دارومدار ملازمت پر ہو ، جس کا پیشہ ملازمت ہو (رک : نوکری پیشہ) ۔

نَکوا

ناک

نِیلا رَنگ

نیلگوں یا آسمانی رنگ

نِیمی

(مراد) دھیمی آواز سے بات کرنا

ٹَھٹَھیرا

پیتل کان٘سی اور تان٘بے کے برتن بنانے اور بیچنے والا ، کسیرا

ٹَھٹیرا

پیتل، کان٘سی یا تان٘بے کے برتن بنانے اور بیچنے والا، کسیرا

کاشی کاری

عمارت کی استرکاری پر چینی کا کام بنانا، نیز کاشی گر کا پیشہ

کالْگَتی

(پیشہ ور) شراب نیز شراب بنانے والا، کلال .

کام

عمل

کانسی کار

کانسے کا برتن بنانے اور فروخت کرنے والا، کسیرا، ٹھٹھیرا

کانوْرا

دق، پریشان

کِلائی

شیشے کی منجھائی جو قلعی کرنے کے لیے ایک قسم کے مسالے سے کی جائے

کُم٘ہار

مٹی کی برتن بنانے والا، مٹی کے کھلونے بنانے والا شخص

کِناری باف

کناری بننے والا، جو پیشے کے طور پر یہ کام کرے

کوہ پَیما

پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے والا، پہاڑ پر مہم کے طور پر چڑھنے والا اور وہاں کے حالات کی خبرگیری کرنے والا

کِیٹا

(جرائم پیشہ) شراب کی تلچھٹ یا ادنٰی درجے کی ایک شراب

ہَلْکارْنا

پیشہ نیاری، سونے چاندی یا کسی دوسری دھات کو تپا کر ہوا میں آہستہ آہستہ ٹھنڈا کرنا تاکہ آگ میں گرم کرنے سے دھات میں جو نرمی پیدا ہوئی ہے وہ قائم رہے، ہلکانا، ہلکونا، ہلکورنا

ہَودَک

(آب پاشی) اڈاسن ، چرس یا ڈول کا پانی گرنے کو کنویں کے برابر بنی ہوئی چوبچہ.

یامُر

(پیشہ کڑہت) وہ پھلکاری جس میں کپڑے پر چھوٹے چھوٹے آئینے بجائے پھول سی دئے جائیں ، یہ طرز اکثر پہاڑی عورتوں کے لباس میں دیکھی جاتی ہے ؛ ّرِلی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words