زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’پودا‘‘ سے متعلق الفاظ

’’پودا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَجْمُود

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، جس کے بیج مسالہ کے کام آتا ہے، اجوائن کی ایک قسم، تخم کرفس، کرفس

اَجْمودِ ہِنْدی

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم

اَجْمُودا

ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم

اَجْوان

ایک قسم کا پودا جس کا خوشبودار بیج زیرے سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا، رنگ بھورا سیاہی مائل، بو تیز، انیسُون سے مشابہ دوا میں نیز ہاضمے کے لیے اروی وغیرہ کے سالن میں ڈالتے ہیں، اس کا پودا اور پھول سونف کے پودے اور شگوفے کے مانند ہوتا ہے، اجوائن

اَجْواین

 

اَسْگَنْد

انگلی کے برابر کسی قدر باریک اندر باہر سفید زردی مائل ایک جڑ کا نام (جس میں گھوڑے کے پسینے کی سی بو ہوتی ہے اور دوا میں کام آتی ہے)

اَفْسَنْتِین

بلند ڈنڈی اور بہت سی پتیوں کا ایک پودا جس کا پھول بابونہ سے مشابہ اور جس کے درمیان اسپند کی طرح تیز بو اور کڑوے بیج ہوتے ہیں (دوا میں مستعمل)

اَقاقِیا

(انگریزی لفظ acacia سے معرب) ببول اورکیکر کی پھلیوں کا عصارہ یا ان کے پتوں کا نچوڑ، جو بطور دوا استعمال ہوتا ہے (اس سے چمڑا بھی دباغت کیا جاتا ہے)

اُگنا

گھاس یا بیج کا مٹی سے پھوٹ نکلنا، اپجنا

اَمْبوتی

ایک بوٹی جو زمین پر بچھی ہوتی ہے اور جو تر مقاموں اور سایہ دار جگہوں میں اگتی ہے (پتے میتھی سے کچھ مشابہ، پھول چھوٹا، رنگ طلائی، پھلی پتلی مزہ ترش)

اَنا کِرانْتا

مکو، عنب الثعلب

اَنْجُدان

ایک پودا جس کے گوند کو ہینگ کہتے ہیں، اشتر غاز

اَنگُوری

انگور سے منسوب: انگور کی وضع کا، انگور کے رنگ کا، انگور سے بنا ہوا

اَنَنْت مُول

درختوں سے لپٹنے والی سیاہ رنگ کی ایک بیل، جنگلی نکون، ساریوا نام کی ایک بلڈ پریشر کی دوا

اَنڈْرا

دھان کا پودا، جس میں بال نکلنے کی علامت دکھائی دینے لگے

اَڑُوسا

ایک بوٹی جس کا گرہ دار پودا اونچا پھول سفید اور پتے آم کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں (عموماً دوا میں مستعمل)، ایک قسم کا پودا جو ملا بار میں پیدا ہوتا ہے اور دوائیوں میں کام آتا ہے

اَکْھوا

پہلی روئیدگی (جو بیج ڈالنے کے بعد زمین کو شگافتہ کر کے نمودار ہوتی ہے)، پودے کا وہ سرا جو زمین کو پھاڑ کر پہلی بار ابھرتا ہے

بابْچی

ایک دوا کا نام، ایک ہندوستانی پودے کا بیج جو گول اور ذرا لمبے اور چپٹے گردے کی طرح ہوتا ہے، اس پر لیس دار رطوبت ہوتی ہے، سخت اور تلخ و تیز ہوتا ہے، اس کے چبانے سے زبان میں سختی آ جاتی ہے

بابُونہ

ایک خوشبودار گھاس (جس سے شراب کھینچتے ہیں)، جنگلی پھول

باسا

(لفظاً) خوشبودار

باندا

کسی درخت پر اگی ہوئی کوئی اور روئیدگی جو اس درخت کی غذا سے خوراک حاصل کرتی اور اسے نقصان پہنچاتی ہے، (بیشتر) آکاس بیل

بَداری کَندْ

زمین قند سے مشابہ ایک بیلدار نبات کی جڑ جس کے پتے اروی کے پتوں ک مانند ہوتے ہیں

بَرْنَباتی

دوسرے پودے پر اگا ہوا پودا، طفیلیہ

بَرِیارا

مضبوط، طاقتور

بَلُوط

موٹے تنے اور مضبوط لکڑی کا ایک مشہور جنگلی درخت جس کے بیضوی پھل کا نچلا حصہ ایک قیف نما پوست کے اندر بند ہوتا ہے یہ سرد ملکوں میں پایا جاتا ہے، سیتاسپاری

بَلیلَہ

بڑے مازو کے برابر اس سے کسی قدر بڑا پھل جس کا رنگ زرد یا مٹیالا اور ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس پھل کا پوست بطور دوا استعال ہوتا ہے عموماً چورن وغیرہ میں، بہیڑہ

بَنْدال

ایک بیل جو درخت پر پان کی طرح پھیلتی ہے، لتوبڑی

بَکْچی

ایک پودا، جس کے بیج خارش میں مفید ہیں

بھانٹ

ایک درخت جس کا قد تقریباً بارہ فٹ ڈالیاں پتے لمبے کٹواں کناروں والے لال بندکی دارسفید پھول، چپٹا گول کالا پھل بطور دوا مستعمل

بھوج پَتْر

کھانا کھانے کا پتوں کا نیز دھات کا بنا ہوا تھالی نما ظرف

بَہُک

ایک پودا

بیب

ایک قسم کی گھاس جس سے بان وغیرہ بٹتے اور چھپر چھاتے ہیں

بیل دار

کارکن (خاص کر) محکمۂ نہر کا ملازم جو دیہات تک نہر کے کنارے جھاڑ جھنکار کی صفائی کرتا ہے

بَیل سَونٹھ

ایک پودا

بِیڑ

اونچی اونچی گھاس یا جھاڑیوں کا جھنڈ

پِتَّلا

ایک قسم کا پودا

پِتَمْبَرا

وہ عورت جو اپنا خاوند خود انتخاب کرے

پَرْجاتا

ہر سنگار کا درخت نیز اس کا درخت

پِرَچَنڈ مُورْتی

ایک قسم کا درخت

پَرْدیسی

غیر ملک کا رہنے والا، اجنبی

پُرِین

کنول کا پودا، کنول کا پتہ

پَنَپْنا

(پودے کا) بڑھنا، لہلہانا، نشوونما پانا، سر سبز ہونا، جوبن پر آنا، پھلنا اور پھولنا نیز مرجھانے یا کمھلانے کے بعد از سر تو ہرا ہونا.

پَھبَکْنا

(پودے کا) نشوونما پانا، اکھوے پھوٹنا، سرسبز و شاداب ہونا

پَیوَنْدی

(پھل) قلمی یا پیوندی درخت کا پھل، جیسے: پیوندی بیر، پیوندی آم

تال مَکھانا

ایک قسم کی بیج

تِرْدَلا

ایک بیل نما جھاڑی، جو پتلی اور سوت جیسی ہوتی ہے، پیڑوں یا دیواروں پر چڑھ کر پھیلتی ہے

جَئی

چھوٹی قسم کا جو، جو ادنیٰ قسم کی زمین میں بویا جاتا ہے

جاٹْلی

گچھے دار بگونیا پھول کا پودا یا بیل

جپا

ایک پھول دار پودا، چینی گلاب، جرا

جَتْکا

ایک قسم کا خوشبودار پتوں کا پودا، چکاوٹ، چمگادڑ

جُفتہ

۱۔ شکن، سلوٹ، رک : جَفْت ۔

جَگْنی

ایک قسم کا چھوٹا اناج جس سے تیل نکالا جاتا ہے

جَل پِپَّلی

ایک آبی پودا جس کا درخت زمین پر بچھا ہوتا ہے، رکے ہوئے پانی اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے مزہ اس کا تیز اور کسیلا ہوتا ہے عوامی زبان میں اس کو 'پانی کا پات' بھی کہتے ہیں، جل پیپل

جَمال گوٹا

ایک نہایت دست آور پھل جو جلاب کی دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے

جَمْبال

ایک آبی پودہ

جَمْبالا

جنس کیوڑہ، کاوی کا پودا، جو خوشبودار ہوتا ہے

جھاؤ

قد آدم یا اس سے بھی کم لمبی پتلی شاخوں کی ایک خودرو جھاڑی جو عموماً دریاؤں گنگا اور جمنا کے کناروں پر ہوتی ہے، اس کی شاخیں عموماً ٹوکریاں بنانے کے کام آتی ہیں

جِھنٹی

ایک جھاڑی

جُھکا

جھکنا (رک) سے مشتق بطور جُزو اول مستعمل

جَہا

ایک پودا، جس کے پھول سب کے پھولوں سے مشابہ ہوتے ہیں

چاگا

ایک روئیدگی، جو گھیگوار کی طرح ہوتی ہے، پتے کسی قدر کم جوڑے اور کم موٹے ہوتے ہیں، اس میں کانٹے نہیں ہوتے اور پتّوں کی پشت پر لبمی لکیریں ہوتی ہیں اور ایک جڑ سے کئی جڑیں پیدا ہوتی ہیں، مزہ شیریں اور تلخ ہوتاہے، شاگا

حَبُّ الْمُلُوک

ایک درخت جو پندرہ بیس فٹ اونچا ہوتا ہے اس کے پتّے بینگن کے پتوں کو طرح، پھول سفید زردی مائل، پھل جمالگوٹ پھلیوں میں ہوتا ہے، خام حالت میں اس کے اوپر کا چھلکا سبز اور پک کر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، مغز کو دو پھانکیں جن کے درمیان ایک پتلا سا پردہ ہوتا ہے، دست آور ہے آتشک، کوڑھ اور امراضِ جلدی کو نافع ہے، اجیپال، جمال گوٹا، حب السلاطین

حَبَق

نازبو، پودینہ

حَدَق

(نباتات) بھٹ کٹائی، بینگن، بھاٹا

خَاکْسی

رتَی، گھونگچی

خُرْفَہ

ایک مشہور ساگ جِس کے پتّے بیضوی گولائی لئے ہوئے دبیز اور لیسدار ہوتے ہیں، شاخیں سبز سُرخی مائل، رطوبت سے بھری ہوئی زود شکن ہوتی ہیں، اس کے پُھول سفید اور تُخم سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ترکاری کے طور پر کھانے اور دواؤں میں بھی کام آتا ہے، پوئی کا ساگ

دِگَر زَواجی

(نباتیات) بے قاعدہ بقچۂ گل اور ڈنٹھل رکھنے والا (پودا) ؛ تناسلی عمل میں ایک بیض کُرہ کا کسی نر عنصر سے بارور ہونا .

دَن٘ت دھاوَن

مسواک، منجن وغیرہ سے دانت اور منہ کے اندرونی حصہ صاف کرنے کا عمل

دو شاخَہ دار

دو ٹہنیاں رکھنے والا ، دو شاخوں والا (پودا) ، جس میں دو گدے ہوں .

دو لَبَئی

(نباتیات) دو لبوں والا یا دو ہونٹ کے مانند (پودا) .

دوزَہ

ایک خار دار پودا نٹ کی جنس کا جس کا بیج حاصل کیا جاتا ہے

رَکَت آلُو

زیر زمین اگنے والی ایک سبزی کا نام، سرخ رتالو کا صحیح نام

زَقُوم

تازہ کھجور

سِپَر چَہ

(حیاتیات) تہ ، پرت وغیرہ (پودوں ، کیڑے مکوڑوں اور پرندوں میں)

سِہور

ایک خاردار زہریلا پودا جس کے پتے سبز اور پھول رنگ برنگے ہوتے ہیں، تھوہر، زقوم

ضِیا رُخی

(پودے وغیرہ کا) روشنی کے منبع کی طرف رخ کرنا

عِلْمُ الْحَیات

وہ علم جس میں جاندار اشیا اور جانداروں (پودے اور حیوانات) کے جسموں کی بناوٹ اورا س کی نشو ونما سے متعلق بحث کی جاتی ہے، حیاتیات

غُنْچَہ

(کنایۃً) خوبصورت لڑکی

قُلْفَہ

مرد كے عضو تناسل كی وہ كھال جس كا ختنہ كیا جاتا ہے

قَیصُوم

ایک خوشبودار پھول کا پودا

گَدِیچَٹ

ایک قسم کی گھاس جو دوب کی طرح کی ہوتی ہے اور زیادہ تر بطور چارہ استعمال کی جاتی ہے

گُرْچ

ایک بیل جو تیزی سے بڑھتی اور پھیلتی ہے، گربیل

گُلِ پیادَہ

زمین سے لگواں پھول، وہ پھول جس کے پودے میں تنا نہ ہو، جیسے، نرگس، لالہ اور سوسن وغیرہ (گل سوار کے بالمقابل)

گُلِ سَوار

ایک ساق یا سیدھی ڈنڈی پر کھلا ہوا پھول، ڈالی میں لگا ہوا پھول

گُنجَنی

ایک قسم کی خوشبودار گھاس، گندھ بیل

گُوما

ایک پودا، نیز اس کا پھل، جو برسات میں خریف کی پیداوار کے ساتھ ویران مقاموں پر پیدا ہوتا ہے، یہ بطور دوا خصوصاً کان کے درد اور کپکپی وغیرہ کو نافع ہوتا ہے، کمبھا

گُھنگْچی

سرخ اور گول کالے منہ کا بیج جو تسبیح کے دانے کے برابر ہوتا ہے یا اس کا پودا جس کی بیل موٹی ہوتی ہے، جنگلوں میں اونچے اور بڑے درختوں پر جھاڑی کی شکل میں پھیلی ہوتی ہے، پھولوں کے جھڑ جانے پر مٹر کے دانے کی طرح کے پھل گچھوں میں لگتے ہیں اور سردی کے موسم میں پھٹ جاتے ہیں اور جن کے اندر سرخی مائل تخم ظاہر ہوتے ہیں، سفید رنگ کی گھنگچھی بھی ہوتی ہے، جس کے دہانے پر کالا داغ نہیں ہوتا، ملیٹھی یا جیٹھی اسی گھنگچی کی جڑ ہے، اس سے سونا تولتے ہیں، سرخ رَتّی، رتّی، گونگچی

لِسانُ الْحَمَل

کیلا

لگانا

جوڑنا ، مِلانا

ماٹ

بڑا مٹکا، خم، بڑا گھڑا

مُتَوَطِّن

۱۔ (i) وطن بنا کر رہنے والا ، کسی ملک میں سکونت اختیار کرنے والا ، باشندہ ، رہنے والا ۔

مَحْفَظ

حفاظت سے رکھنے کی جگہ

مَدَن بان

(مجازاً) چشم، آنکھ

مَدَن مَسْت

ایک پھول جو چنپا کی قسم کا ہوتا ہے جس کی خوشبو کٹھل سے ملتی جلتی لیکن بہت تیز اور اچھی ہوتی ہے

مَروا

(سنگ تراشی) بڑے بڑے سنگین محراب دار پھاٹکوں کے کواڑ کی چول کا گھر (بھید) بنا ہوا پتھر کا توڑا یعنی وہ پتھر کا توڑا جس میں پھاٹک کے کواڑ کی چول بنی ہو (مربط کا بگاڑ)

مُسْتَمِر

ہمیشہ رہنے والا، دائم قائم

مَسْکَن

جائے سکونت، رہنے کی جگہ، ٹھکانا

موتھا

ایک قسم کی گھاس، جس کی جڑ میں سے سفید سفید جوار کے برابر میٹھے دانے سے نکلتے ہیں، جنھیں بھون کر کھاتے ہیں

مَیدا لَکڑی

ایک قسم کا درخت جو کوہ ہمالیہ کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے

نا دَمِیدَہ

رک : نا (۴) کا تحتی ، جو کھلا نہ ہو ؛ جو ظاہر نہ ہوا ہو ۔

ناگ پَھنی

ایک قسم کا تھوہڑ جس کے پتے کی صورت سانپ کے پھن سے مشابہ ہوتی ہے

ناگَر بیل

ناگ بیل، پان کی بیل

ناگوری اسگند

ایک پودا، جو دواؤں میں استعمال ہوتا ہے

ناکُلی

سانپ کا زہر مارنے والی ایک قسم کی بوٹی، وہ بوٹی، جسے لڑائی میں سانپ کے کاٹے پر نیولا استعمال کرتا ہے

ناہَم تَولِیدی

(نباتیات) جن میں نر اور مادہ زواجے غیریکساں طور پر عمل کرتے ہیں (پودوں کے لیے مستعمل) ۔

نَباتِیَہ

کسی خاص عہد یا علاقے کے نباتات (سبزیاں ، جڑی ُبوٹیاں ، پودے) ، نباتات کا مجموعہ یا فہرست (انگ : Flora) .

نَرْسَل

ایک قسم کا پودا جس کے درمیان میں سرکنڈے کی شکل کی مگر بیچ میں سے خالی اور سخت شاخ نکلتی ہے اس سے حقوں کا نیچہ اور پتوں سے چٹائیاں بنتی ہیں نیز ایک قسم کی گھاس

نُقطَۂ تَماس

(ہندسہ) وہ مقام جہاں کوئی خطِ مستقیم ، خطِ منحنی یا سطح جو دوسرے خط یا سطح کو چھوئے مگر اسے قطع نہ کرے ، دو خطوط کو ملانے والا نشان.

نِگَنْد

ایک مصفی خون بوٹی، جس کے متعلق مشہور ہے کہ سانپ کینچلی اُتارنے سے پہلے کھاتا ہے، یہ ایک بالشت لمبا پودا ہوتا ہے اور پتے چھوٹے چھوٹے پودینے کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں، اس کو آگ بلیا بھی کہتے ہیں

نَلَد

پشپ رس، عرق گل، شہد

نَو خواستَہ

(رک : نوخاستہ جو اس کا درست املا ہے) جس کی مسیں بھیگ رہی ہوں ، نوجوان

نَٹا

ایک قسم کی جھاڑی یا پودا

نَٹی

سرخ ہڑتال

نَڑ

ایک قسم کا نرکل

نَک چِھکنی

ایک بوٹی کا نام جس کے سونگھنے سے بہ کثرت چھینکیں آتی ہیں

نِکَلْنا

محافظوں کا گشت کرنا ، حراست یا حفاظت کے لیے چوکی سے روانہ ہونا.

نَیشَکَر

گنا، پونڈا، اوکھ، ایکھ

نِیْل کَنٹھ

یک اسم معرفہ

نِیم طُفَیلی

قدرے طفیلی ، (نباتیات) جو کسی دوسرے پر کسی حد تک انحصار کرتا ہو ؛ (عموماً) دوسروں سے تھوڑی بہت غذا حاصل کرنے والا (پودا وغیرہ).

نِیم عَقِیم

(نباتیات) کم تعداد میں بیج پیدا کرنے والا ـ پودا) ، قدرے بانجھ.

وری

مخلوقات، اﷲ تعالیٰ کی تخلیق کی ہوئی چیزیں (دنیا جہان، انسان، جن، اﷲ تعالیٰ کے سوا جو کچھ ہے)

وِشان

ایک پودا، جو دواؤں میں کام آتا ہے

کَاسْنِی

ایک طرح کی سورج مکھی

کالا دانَہ

ایک روئیدگی کا بیج جو برسات میں پیدا ہوتا ہے جس کی بیل عشق پیچاں کی طرح ہوتی ہے شاخیں پتلی اور ہری ہوتی ہیں بیج سیاہ ہوتا ہے، یہ بیج غلاف میں ہوتے ہیں ہر غلاف میں تین بیج نکلتے ہیں

کَپُوری

ایک قسم کی جڑی بوٹی جو پہاڑوں پر ہوتی ہے، اس کی پتیاں لمبی لمبی ہوتی ہیں جن کے بیچ میں سفید لکیر ہوتی ہے، اس کی جڑ میں سے کپور کی سی بو نکلتی ہے

کَثِیر سالَہ

(نباتیات) کئی سال تک بہار دینے والا ، سدا بہار (پودا).

کَرِیر

ایک خاردار جھاڑی، جس کے پتے نہیں ہوتے، اس میں ٹینٹ لگتے اور ہندو اس کا اچار ڈال کر کھاتے ہیں، گیر کا درخت

کَرِیل

ایک خاردار بے برگ جھاڑی جس کا کاںٹا بہت زہریلا ہوتا ہے، کریر

کُلْفَہ

ایک مشہور ساگ جِس کے پتّے بیضوی گولائی لئے ہوئے دبیز اور لیسدار ہوتے ہیں، شاخیں سبز سرخی مائل، رطوبت سے بھری ہوئی زود شکن ہوتی ہیں، اس کے پُھول سفید اور تُخم سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ترکاری کے طور پر کھانے اور دواؤں میں بھی کام آتا ہے، پوئی کا ساگ، خرفہ، قلفا، قلفہ

کوکِل

ایک سیاہ رنگ کا چھوٹا پرندہ، فاختہ کی طرح کا خوش آواز پرند، جس کے گلے میں کنٹھ ہوتا ہے، کوئل

ہار سِنْگار

بناؤ سنگھار کا سامان، پھولوں کی لڑیاں یا گجرے جو سنگھار کے لیے بنائے جائیں نیز زیور وغیرہ

ہَر سِنگار

ایک درخت نیز اس کے پھول کا نام جس کے پھولوں کی ڈنڈیوں سے زرد اور سنہرا رنگ نکالتے ہیں (چونکہ اس کے خوشنما پھولوں کا ہار بنا کر عورتیں سنگار یعنی زینت کرتی ہیں اس لیے اس کو 'ہار سنگھار' بھی کہتے ہیں)

ہَرِتالِکا

بھادوں کی چار شدی، چارشدی کی مذہبی رسومات، ہندو عورتوں کا تیج نام کا تہوار

یَک تَرْکیب

ایک ترکیب کا ؛ (نباتیات) ایک ساخت کا ، مماثل (پودا).

یَک سالَہ

ایک سال میں ایک بار ہونے والا، ایک سال میں ختم ہونے والا

یَک صِنفی

(ادب) ایک قسم کا ، جس میں کوئی ایک کیفیت یا لطف ہو ، ایک فضا یا ماحول والا ۔

یَکْبارَہ

(نباتیات) یک ثمرہ، صرف ایک بار پھل دینے ولا، ایک بار بیچ پیدا کر کے خستہ یا خراب ہو جانے والا (پودا)

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone