زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’طبیعیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’طبیعیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آلَۂ سَماعَت
(طبیعات) برقی رو کے ذریعے جو آوا ز فضا میں گونجتی ہے اس کو سننے کے لئے ایک خاص قسم کا آواز گیر آلہ جس کے دوحصے دونوں کانوں پر رکھائے جاتے ہیں
اِدْراج
خلط ملط کیے جانے یا ایک کو دوسرے میں ملا دینے کا عمل جس سے اصل شے خصوصاً مفہوم مشتبہ ہوجائے، خلط مبحث
بازی جائی
ایک جگہ پر ہونے کی حالت ؛ (طبیعیات) تمام اطراف میں یکساں خواص رکھنے کی حالت ، ہم جائیت ، نظیریت ۔
بُرُودَتِ مَحْض
(طبیعیات) وہ قوت یا بخارات کی کشش جو مقیاس الحرارت میں پارے کو اوپر چڑھانے کا باعث ہوتی ہے
پِیش اَنْداز
لفظاََ: آگے گرنے والا یا گرا ہوا، طبعیات: ایسا جسم جو کرہ ہوائی میں ذاتی رفتار اور کشش زمین کے زیر اثر پیر ابو لائی راستہ اختیار کر کے زمین پر آجائے .
ثِقْلِ اِضافی
(طبیعیات) اجسام کے تیرنے کا قانون کہ پانی کے ثقل نوعی یا وزن مخصوص سے جن چیزوں کا ثقل نوعی زیادہ ہے وہ اس میں ڈوب جاتے ہیں اور جن کا ثقل نوعی کم ہے وہ تیرتے ہیں .
ثِقْلِ نَوعی
(طبیعیات) اشیاے جامد اور مائعات میں سے کسی شے کا حجم معلوم کرنے کے لیے اس کو پانی کے حجم کے برابر لیتے ہیں ان دونوں ہم حجم چیزوں کی نسبت کو ثقل نوعی ثقل نسبتی یا وزن مخصوص کہتے ہیں کثافت نوعی ، کثافت اضافی .
جَذْبی مِعْیار
(طبیعات) جذبی معیار وہ نسبت ہے جو متعلقہ سطح کی جذب کردہ توانائی (آواز کی) اور اس توانائی کے درمیان پائی جاتی ہے جو اتنے ہی رقبے کی مکمل جاذب سطح (جیسے کھلی کھڑکی) جذب کرلے
جِسْم نُما
(طبیعیات) ایک آلہ جس سے کسی جسم کے دو مختلف منظر ایک تصویر میں اتار لیے جاتے ہیں اور تصویر ٹھوس معلوم ہوتی ہے، حجم ہیں
حالَت کی مُساوات
(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .
حَرارَتِ مَخْصُوصَہ
(طبیعیات) حرارت کی وہ مقدار جو کسی شے کے ایک گرام کو ایک درجہ سیٹی گریڈ رک گرم کرنے کے لیے درکار ہو اس شے کی حرارت مخضوصہ کہلاتی ہے ، انگ : Specific Heat
حَرارَتِ مَخْفی
(طبیعیات) حرارت کی وہ مقدار، جو کسی ٹھوس شے کو اس کے پگھلاؤ کے نقطے پر مائع میں تبدیل کرنے یا کسی مائع شے کو اس کے نقطۂ جوش پر بخارات میں تبدیل کرنے کے لئے درکار ہو
حَرَکی تَوازُن
(طبیعات) کسی جسم کی حرکت جو یکساں رفتار سے ہو ، حرکتی توازُن ، انگ : Dynamic Equilibrium.
حَرْکِیّات
(طبیعات) علم حرکت اجسام ، وہ علم جس میں اجسام کی حرکات اور ان پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ کیا جاتا ہے.
دانِیالی خانَہ
(طبیعیات) پروفیسر جان فریڈرک دانیال سے منسوب ایک آلہ، (وولٹائی خانہ) کی ترمیم شُدہ شکل.
دھاری دار طَیف
(طبیعات) طیف کی وہ قسم جس میں خطوط کے بجائے دھاریاں نظر آتی ہیں. (انگ: Band Spectrum)
دَھکّے والی قُوَّت
(طبیعیات) ایسی قوت جو مختصر وقفے کے لئے عمل کرتی ہے اور جس کے لیے حاصل ضرب Fxot صحیح معلوم ہو ، دھکے والی قوت Impulsive Force کہلاتی ہے.
ذَیلِی سُر
(طبیعیات) نہایت مدہم آواز جو عام حالت میں نہ سُنی جاسکتی ہو خفیف آواز (بنیادی سُر کے مقابل) .
رَوشْنی کا تَداخُل
(طبیعیات) روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہونے کا عمل . انگ : Interfernce of light کا اردو ترجمہ ، تداخلِ نور.
صَدْمَہ گِیر
(طبیعات) صدمہ گیر عام طور پر ایک مزاحمتی آلہ ہوتا ہے جس کی اساسی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جب اس کا درآمدی سرا کسی رفتار کے ساتھ حرکت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ رفتار کے تناسب رد عمل کے ساتھ چلاؤ قوت کے ساتھ تاثر دیتا ہے.
ضِدِّ عُقْدَہ
(طبیعیات) مرنعش جسم کے وہ نقطے جہاں ارتعاش سب سے زیادہ ہوتا ہے ، مقررہ لہروں کے تسلسل میں زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ کے نقطے ، انگ : Antinodes .
ضَلالَت لَونی
(طبیعیات) رنگوں کا انحراف ، مختلف رنگوں کی روشنی کی شعاعوں کا مختلف مقدار میں منعطف ہونا ۔
طالِبُ الْمَرْکَز
(طبیعیات) دائرے کے مرکز میں جو قوّتِ جاذبہ ہوتی ہے وہ ہمیشہ جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کا نام طالب المرکز ہے.
طُولی بِگاڑ
(طبیعیات) وہ بگاڑ جو کسی جسم میں بیرونی قوت کے اثر سے طول کی تبدیلی کی صورت میں واقع ہو.
طُولِیْ پَھْیلَاؤ کا مِعْیَارْ
(طبیعیات) کسی شے کی ایک سنٹی میٹر لمبائی کو ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرم کرنے سے اس میں طول کی جو زیادتی پیدا ہوتی ہے اسے اس شے کا طولی پھیلاؤ کا معیار کہتے ہیں
طَیف
(طبیعیات) مختلف رنگین دھاریوں کا ایک سلسلہ جو کسی منشور سے سفید روشنی گزرنے سے پیدا ہو، پردے یا دیوار پر مختلف رنگوں کی ترتیب (انگ : Spectrum)
عِلْمِ مَناظِر
(طبیعیات) وہ علم جس میں نور یا شعاع کی قوت ، خاصیت ، اثر ، طاقت اور اس کے ظہور کے طبعی قوانین کو کثیف یا شفاف اجسام کے ذریعے واضح یا ظاہر کیا گیا ہو .
فَضائی شُعائیں
(طبیعیات) بیرونی خلا سے زمین تک پہن٘چنے والی شعاعیں ، ان میں بْعض خفیف اور بے ضرر ہوتی ہیں.
قانُونِ تَجاذُب
(طبیعیات) نیوٹن کا قانون جس کے مطابق کائنات میں ہر جسم ہر دوسرے جسم کو ایسی قوت سے کشش کرتا ہے جو ان کی کمیتوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے درمیانی فاصلے کے مربّع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے
قانُونِ جُمُود
(طبیعیات) وہ قانون جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر جسم اپنی سکون کی حالت کو یا ایک خطِ مستقیم میں یکساں حرکت کی حالت کو برقرار رکھتا یا رکھنے کی کوشش کرتا ہے بشرطیکہ اس پر خارجی اثر عمل نہ کررہے ہوں.
قانُونِ حَرَکَت
(طبیَعیات) وہ قانون جس کے مطابق کسی جسم کی مقدار حرکت کی تبدیلی کی شرح اس جسم پر عمل کرنے والی قوت کے متناسب ہوتی ہے اور یہ اسی سمت میں واقع ہوتی ہے جس میں یہ قوت عمل کر رہی ہو.
گائِن
طبیعات: ایک آلہ جس سے بلند آواز پیدا ہوتی ہے اور صوتی تجربات میں (اور خبر دینے کے لیے) استعمال ہوتا ہے، یہ مختلف شکلوں کا بنایا جاتا ہے
گانے والا شُعْلَہ
(طبیعیات) تیس سینٹی میٹر لمبی اور تین اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر چوڑی شیشے کی ایک ٹیوب لی جائے جو دونوں سروں پر کُھلی ہوئی ہو اور اُسے آہستہ آہستہ گیس کے شعلے پر نیچے لایا جائے اور جب شعلہ ٹیوب کے وسط میں پہنچ جائے تو شعلہ متحرک ہو جاتا ہے اور اس سے سریلی آواز نکلنے لگتی ہے، اسے گانے والا شعلہ کہتے ہیں
گیما شُعاع
(طبیعیات) تاب کار ، ایٹموں کے توڑ پھوڑ کے نتیجے میں خارج ہونے والی شعاع یا برقی مقناطیسی موج جس کا طول بہت چھوٹا ہوتا ہے.
لا تَیَقَّن
(طبیعیات) اصولِ لاتیقن ، میکانیات سے متعلق اصول جو ایک معیّن وقت پر ایک سے زیادہ قابلِ مشاہدہ مقدار (جیسے ایک برقیے کا مقام یا اس کی سمتی رفتار) کی تجرباتی صحت و درستی کے ناممکنات کو بیان کرتا ہے ، غیر یقینی ہونے کی صورت ، بے یقنی .
لَچَک کی حَد
(طبیعیات) کسی جسم یا مادّے کے لیے زور کی وہ حد جس کے اندر زور کے ہٹا لینے پر فساد بالکیہ رفع ہو جائے (انگ : Elastic Limit).
مائِکرو اِسکوپ
(طبیعیات) وہ بصری آلہ جس کے ذریعے آنکھ سے نظر نہ آنے والی چھوٹی چیزیں بھی نمایاں ہو کر نظر آتی ہیں ، خردبین ۔
مائِکرو مِیٹَر
(طبیعیات) بہت چھوٹی چیزیں نیز بہت چھوٹے فاصلے ، قطر یا زاویے ناپنے کا آلہ جو دوربین یا خردبین کے ساتھ لگایا جاتا ہے ، خُرد پیما ۔
ماخُوذ اِکائِیاں
(طبیعیات) طبیعی مقداروں کی وہ اکائیاں جو بنیادی اکائیوں سے لیں یا اخذ کی جاتی ہیں (انگ : Derived Units)۔
مُحَدَّب شِیشَہ
(طبیعیات) بیچ میں سے اُبھرا ہوا گول شیشہ، جس میں سے چیزیں بڑی اور صاف نظر آتی ہیں، اگر اسے سورج کے سامنے کیا جائے تو سورج کی کرنیں اس میں سے گزر کر ایک مرکز پر جمع ہو جاتی ہیں اور اگر وہاں کوئی نازک جلنے والی چیز رکھی ہوئی ہو تو فوراً جل اُٹھتی ہے، آتشی شیشہ
مُردَہ بھاپ
(طبیعیات) وہ بھاپ جو دباؤ اور درجہء حرارت میں کم ہونے کے باعث عملی طور سے ناکارہ ہو چکی ہوتی ہے ۔
مَرکَز زَد
(طبیعیات) دھکے یا ضرب کے خط عمل پر کا کوئی نقطہ کہ جب گردش کا ثابت محور دیا گیا ہو اور جسم کو اس طرح ضرب لگائی جا سکے کہ محور پر دھکے کی قسم کا کوئی تعامل نہ ہو
مَرکَزِ مَناظِری
(طبیعیات) کسی عدسہ کے محور کا ایک خاص نقطہ جس سے ہو کر ٹھیک وہ شعاع گرزتی ہے جس کی وقوعی اور انعطافی سمتیں متوازی ہوتی ہیں ۔
مَرکَزِ کَمِیَت
(طبیعیات) جسم پر وہ نقطہ جو اس طرح عمل کرتا ہے جیسے جسم کا تمام مادہء کمیت اس پر مرکوز ہو گیا ہو (Centre of Mass) ۔
مَرکَزائی
(طبیعیات) وہ جو جوہری قوت سے چلتا ہو، جوہری ہتھیاروں یا اُن کے استعمال سے متعلق، جوہری، ایٹمی (Nuclear)
مَرکَزائی مورچَہ
(طبیعیات) ایک یا ایک سے زیادہ سیلوں پر مشتمل بجلی پیدا کرنے یا اُسے ذخیرہ کرنے کا ایک آلہ (اسے دل کی رفتار درست کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے) ۔
مَرکَزی تَعامُل
(طبیعیات) وہ عمل جس میں ایک سے زیادہ مرکزے ٹوٹتے یا آپس میں ملتے ہیں اور ان سے بے اندازہ توانائی خارج ہوتی ہے
مُرَکَّب رُوح
(طبیعیات) وہ جوہر جس میں ایک سے زیادہ اجزا شامل ہوں ، ایتھرو نائٹرو سائی یا ایمونئی ایرومیٹکس
مُسْتَقِل
(ریاضی) ایک مقدار جس کے متعلق یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ جب تک زیربحث رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
مُسْتَوی مُحَدَّب
(طبعیات) محدب عدسہ مرکز پر موٹا اور کناروں پر پتلا جس کی اوپری سطح اُبھری ہوئی اور نچلی سطح ہموار ہوتی ہے ۔
مِصْوار
(طبیعیات) فوٹوگرافی کا وہ آلہ جس سے دور کی چیزوں کا عکس ایک تاریک کمرے میں کاغذ پر پڑتا ہے ، تاریک عکاسہ
مِعْیارِ حَرکَت
(طبیعیات) متحرک جسم کی حرکت کی مقدار جو اس کی کمیت اور سمتیِ رفتار (ایک خاص سمت کی رفتار) کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے
مِعْیارِی اِنحِرَافْ
(طبیعیات) کسی تعددی تقسیم کے اپنے حسابی اوسط کے گرد پھیلاؤ کے درجے کا پیمانہ جو تقسیمی اوسط سے انحراف کے مربع کی اوسط کے جذر کے مساوی ہوتا ہے
مِقدارِیَہ
(طبیعیات) نظریہء مقادیر میں ایک ذرہ یا خلیہ جو توانائی کی سب سے چھوٹی مقدار کا حامل ہو لیکن جو خود قائم رہنے کی صلاحیت رکھتا ہو یا توانائی کی مقدار جو اکائی کی حیثیت رکھتی ہے ۔
مِقناطِیسی اِنصِراف
(طبیعیات) مقناطیس کی قوت یا اثر کے کسی سوئی یا شعاع کو مرکزی نقطے سے ہٹانے کا عمل
مِقناطِیسی دائِرَہ
(طبیعیات) وہ جگہ یا حلقہ جہاں مقناطیسی قوت موجود ہو ، مقناطیسی میدان (Magnetic Field) ۔
مُمکِن
(طبیعیات) وہ حقیقت یا ہستی کہ باعتبار اپنی ذات کے عدم اور وجود دونوں حالتوں میں ہو سکے ، غرضیکہ اس کے دونوں پلے برابر ہوں جب کسی علت جابر نے چاہا اپنے سے معدوم یا موجود بنا دیا
مَناظِری تَختَہ
(طبیعیات) ایک سیدھا لمبا تختہ جس پر مناظری سامان کے لیے کئی ٹیکنیں ہوتی ہیں ، یہ آئینوں ، عدسوں یا کسی اور مناظری آلات کی صحت کے ساتھ پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے (Optical Bench) ۔
مَناظِری تَختی
(طبیعیات) وہ پلیٹ یا تختی جو کسی شے کے عکس کو پردے پر بڑا کر کے دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
مَناظِری سَراب
(طبیعیات) بینائی کو پیش کیا جانے والا مغالطہ آمیز یا گمراہ کن عکس یا بصری تاثر ، بصری التباس ، فریب نظر (Optical illusion) ۔
مَناظِری قِندِیل
(طبیعیات) وہ فانوس جس سے کسی عکس کے شفاف حصے وغیرہ کا بڑا خیال (عکس / شبیہ) بنا کر پردے پر اتارتے ہیں ۔
مَنزِلی اُصُول
(طبیعیات) وہ اُصول جسے سپوٹنک کو ایک سہ منزلہ راکٹ کی مدد سے مدار میں پھینکنے یا بھیجنے کے لیے وضع کیا گیا تاکہ مطلوبہ تیز رفتار حاصل ہو سکے (Stepprinciple) ۔
مَنْشُور نُما
(طبعیات) ایک جسم جس کی شکل منشور کی شکل کی طرح ہوتی ہے اور اس کے سرے آپس میں مطابقت نہیں رکھتے اور چہرے نسبتاً چوکور ہوتے ہیں.
مَنظَر بیں
(طبیعیات) وہ آلہ جس میں دو آئینے لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ایسی اشیا یا مناظر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے جو دیوار یا سمندر کی اوٹ میں ہماری آنکھ کی سطح سے بلند ہوں (آبدوز کشتیوں میں اس کا استعمال عام ہے) ۔
مَنفی اِسراع
(طبیعیات) کسی عمل یا رفتار کو سست کرنے یا روکنے کا عمل ، ابطاء ، منبع ، تعویق ، روک (Retardation) ۔
مَنفی بَرقِیَّہ
(طبیعیات) ایٹم یا جوہر کا سب سے کثیف حصہ جس پر مثبت بار ہوتا ہے اور جس کے گرد برقیے (الیکٹران) مجتمع ہوتے ہیں ۔
مِنقارَہ
(طبیعیات) ایک برتن جس میں ایک ٹونٹی سی لگی ہوتی ہے اور جو ایسے شیشے کا بنا ہوتا ہے جو آگ کو برداشت کرسکتا ہو ۔
مُنَوَّر دَھبّا
روشن دھبا ؛ (طبیعیات) روشنی کا وہ دھبا جو تصویر پر روشنی گزارنے کے لیے ڈالا جاتا ہے ۔
مَوجی رُخ
(طبیعیات) موجی اضطراب میں کوئی سطح جس میں ایک خاص وقت میں تمام ارتعاشات ایک ہیئت میں ہوتے ہیں ، موجی محاذ
مَوجی مَحاذ
(طبیعیات) موجی اضطراب کی ایک سطح جس میں ایک خاص وقت میں تمام ارتعاش ایک ہی ہیئت میں ہوتے ہیں
مَوجی نَظَریَہ
(طبیعیات) یہ نظریہ کہ روشنی کی ترسیل برقناطیسی امواج کی طرح ہوتی ہے ، نظریہء تموج نور
مورْچا
وہ آڑ یا محفوظ مقام جو جنگ میں نشانہ بازی یا دفاع وغیرہ کی غرض سے سپاہیوں کے لیے مقرر کی جائے ۔
مَوشُور
(طبیعیات) وہ جسم جو درمیان سطح قاعدہ اور سطح بالائی کے (جو متشابہہ اور متوازی ہوں) واقع ہو ، تین یا زیادہ ضلعوں والا بلوریں جسم ؛ قلم ؛ منشور (Prism) ۔
مُوصِلُ البَرق
(طبیعیات) برقی رو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک جسم سے دوسرے جسم میں پہنچانے کا واسطہ ، کنڈکٹر ۔
میزون
(طبیعیات)کم تر جوہری ذرّوں کا کوئی سا گروہ جن کی کمیتیں برقیہ اور قلبیہء تعدیلی یامنفی یا مثبت برقی باربردار میں تغیر پذیر ہوتی رہتی ہیں اور یہ سب کے سب نہایت کم زندگی پانے والے ہوتے ہیں ۔
نِسبَتِ حَرْکَت
وہ حرکت جس کا تعین باہمی نسبت سے ہو ؛ (طبعیات) کسی شے کے حالت ِسکون یا حالت ِحرکت میں ہونے کا تعین اس بات سے کرنا کہ اس کا فاصلہ اس کے اردگرد کی اشیا سے تبدیل ہورہا ہے یا نہیں (انگ : Relative Movement) ۔
نَظَرِیَۂ اِضافِیَت
طبیعیات) طبیعیات کے انکشافات جو آلات و تجربات کی مدد کے بغیر آئن اسٹائن نے پہلی بار ۱۹۰۵ء میں شائع کیے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ کائنات میں وقت اور فاصلے کی مطلق کوئی حیثیت نہیں ہے ، کائنات غیر محدود نہیں ہے ، کائنات ٹیڑھی ہے جس طرح ہمارا کرۂ ارضی خم دار ہے اور سورج کی شعاعیں جس وقت کسی فلکی جسم کے پاس سے گزرتی ہیں تو کشش ثقل کے باعث ٹیڑھی ہو کر اس طرف مائل ہو جاتی ہیں ۔ (Theory of Relativity) ۔
نُقاط ماسِک
(طبیعیات) وہ نقطے جس پر شعاعیں انحراف یا انعکاس کے بعد جمع ہوں ، وہ نقطے جس سے شعاعیں نکلتی ہوئی معلوم ہوں ۔
نُقطَۂ اِشتِعال
(طبیعیات) حرارت اور کھولاؤ کا وہ درجہ جس پر آگ بھڑک اُٹھے ؛ اندرونی احتراق والے انجن میں سلنڈر کے اندر محلول کو بھڑکانے کا درجہ (Ignition Point) ۔
نُقطَۂ اِماعَت
(طبیعات) وہ در جہ حرارت جس پر کوئی چیز پگھل جاتی ہے (Melting point) کسی ٹھوس مثلاََ پیرا فینی موم کا نقطہ ء اماعت معلوم کر نیکے لئے دھونکنی کے شعلہ کی ایک نلی کو رکھ کر اس طر ح کھینچو کہ ایک پتلی دیوار والی شعری نلی بن جائے .
نُقطَۂ اِنعِطاف
(طبیعیات) وہ مقام جہاں سے جھکاؤ شروع ہو جائے ، جھکاؤ یا خم کی انتہا شعاعوں کے جھکنے یا مڑنے کی انتہا ، کسی لہر کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں سفر کرتے ہوئے اپنے راستے کے بدل لینے کا عمل ۔
نُقطَۂ تَعلِیق
(طبیعیات) کسی آلے کے درمیان کا وہ حصہ (پرزہ) یا نشان جس کے ذریعے اس آلے کا ڈھانچا دھرے سے یوں وابستہ ہوتا ہے کہ یہ اس کی حرکت میں آنے پر جھٹکا سہنے کا کام دیتا ہے ۔
نُقطَۂ فاصِل
(طبیعیات) گیس کا وہ درجہء حرارت جس سے اوپر دباؤ خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اسے رقیق نہیں بنا سکتا ۔
نُقطَۂ مَغلُوبِیَّت
(طبیعیات) وہ قوت جس میں مزید اضافے سے کوئی شے اپنی لچک کھو بیٹھے اور قوت ہٹانے سے اپنی اصلی حالت پر نہ آئے (Yield Point) ۔
نُقْطَۂ اُبال
(طبیعیات) حرارت کا وہ درجہ جہاں کوئی مائع اُبلنے لگے ؛ وہ درجہء حرارت جس پر کوئی خالص شے مائع سے گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے (مثلا سینٹی گریڈ یا فارن ہائیٹ) جس پر کوئی مائع چیز کسی رکاوٹ کے بغیر اُبلنا شروع کردے ؛ نقطہء جوش (Boiling Point) ۔
نَم دار بھاپ
(طبیعیات) بھاپ جو پانی کو معمول کے مطابق سو درجے سینٹی گریڈ پر اُبالنے سے پیدا ہوتی ہے ۔
نُمائِندَہ شِیشَہ
(طبیعیات) ایک قسم کا مستوی آئینہ جو آلہء سُدس کے متحرک بازو پر نصب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ گھومتا ہے (Index glass)
نَوعی حَجْم
(طبیعیات) کسی شے کے حجم مذکورہ کے وزن کا تناسب کسی اور شے کے اسی قدر حجم کے حوالے سے جسے معیار مان لیا گیا ہو
وُجُودِیات
(فلسفہ) مابعد الطبیعیات کی شاخ جو وجود کی ماہیت سے تعلق رکھتی ہے ، ہستی اور وجود کی ماہیت و خاصیت کا تجریدی مطالعہ (انگ : Ontology) ۔
وَحدانی مَیدانِ عَمَل
(طبیعیات) نظریہ متحدہ میدان ، آئن اسٹائن کا ایک نظریہ جس کے ذریعے تمام میدانی مظاہر یعنی کشش ثقل اور برقناطیسیت کی ایک ہی تشریح کی کوشش کی گئی ہے جبکہ پہلے ان نظریات کو علیٰحدہ علیٰحدہ بیان کیا جاتا تھا ۔
وَزْنِ مَخصُوص
(طبیعیات) ؛ (کیمیا) کسی شے کی کثافت کی کسی معیاری شے کی کثافت سے نسبت (یہ معیاری شے ٹھوس اور مائع کے لیے پانی ہے جبکہ گیسوں کے لیے ہوا) ، کثافت ِاضافی (انگ : Specific gravity) ۔
وِلاسِٹی
(طبیعیات) متعین سمت میں کسی شے کی رفتار یا چال ، حرکت نیز کسی شے کی حرکت کی شرح کی پیمائش ۔
وَیکیُوم
(طبیعیات) جگہ یا ظرف جس میں سے مشین کے ذریعے ہوا نکال کر اسے بالکل یا جزوی طور پر خالی کر دیا گیا ہو ، جگہ یا ظرف جہاں ہوا کا دباؤ یا مادّہ بالکل نہ ہو ؛ خلا
کار آمَد بھاپ
(طبیعیات) وہ بھاپ جس کا دباؤ اور ٹمپریچر بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے اور اس میں کام کرنے کی بہت زیادہ توانائی پائی جاتی ہے، زندہ بھاپ
کَعْبی تَشاکُل
(طبیعیات) کسی چیز وغیرہ کا طول و عرض و دبازت میں یکساں یا ہم شکل ہونا (انگ: Cubic Symmetry).
کَم بیشی
رک : کمی بیشی ؛ (طبیعیات) حسب ضرورت کم زیادہ کرنا ، گھٹانا بڑھانا ، اتارنا چڑھانا ، خروج پیما کی متناسب تبدیلی کا عمل (انگ : Modulation).
کَھولاو کا دَرْجَہ
(طبیعیات) حرارت جس پر مائع (خصوصاً پانی) اُبلنا شروع ہوتا ہے ، نقطۂ جوش (انگ : Boiling Point).
ہَوا سُدھار
(لفظاً) ہوا کو درست کرنے والا ؛ (طبیعیات) وہ مصنوعی عمل جس کے ذریعے ہوا کی حرارت اور مرطوبیت میں تبدیلیاں لائی جاتی ہیں جس سے وہ انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ موافق اور ساز گار ہو جاتی ہے ، عموماً عمارت یا کمرے کی گرم ہوا کو ٹھنڈا کرنے کا عمل یا طریقہ (انگ : Air conditioning) ۔
ہَوا کا دَباؤ
ہوا کا زور ، طاقت جس سے ہوا کسی چیز کو دبائے نیز (طبیعیات) کسی مقام پر ہوا کی مقدار جسے کسی رقبے کی اکائی اور وزن سے ظاہر کیا جاتا ہے ؛ ہوا کا حرکی یا سکونی دباؤ ؛ (موسمیات) کسی مقام کی مخصوص فضائی کیفیت جس سے بارش کے ہونے یا نہ ہونے کے امکان کا اندازہ لگاتے ہیں ۔
ہَوائی حَرَکِیات
(طبیعیات) فضائی اجسام کی حرکات اور اُن پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ ۔
ہَوائی دَور
(طبیعیات) گیس انجنوں کا وہ سلسلہء عمل جس کی بنیاد تفاعل توانائی کی صورت کے لحاظ سے خاص مفروضے پر ہے ۔
ہَیئَتی رَفتار
(طبیعیات) کسی حرکت پذیر شے کی تبدیل ہوتی ہوئی رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو ، تغیر پذیر رفتار (انگ : Phasic Velocity) ۔
ہَیئَتی فَرق
(طبیعیات) دو سادہ ارتعاشوں کے باہمی ربط میں پیدا ہونے والا فرق (انگ : Phase Difference) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔