زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’فلفسہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’فلفسہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آثارِیَت

(فلسفہ) وہ نظریہ ہے، جس میں صوری مواد علم ایک مظہر یا اثر ہے، یعنی کوئی ایسی شے، جو ازروئے موضوع و معروض دونوں طرح سے مقید اور مشروط ہے

اَبِدِّیا

بے علمی ، جہالت .

اَخْلاق

’خُلق‘ کی جمع لیکن اردو میں واحد کی جگہ جمع ‏’اَخلاق‘ مستعمل

اَرَسْطا طالِیس

مشہور یونانی حکیم اور فلسفی جو حکمائے مشائین کا امام سمجھا جاتا ہے، سکندر بادشاہ کا وزیر و مشیر تھا، مسلمان فلسفی اس کو معلم اول کے نام سے یاد کرتے ہیں (۳۲۲ تا ۳۸۳ ق م)

اَشاعِرَہ

مشہورمتکلم ابوالحسن علی اشعری (۸۷۳ - ہ۹۳ع) کے مقلد اور ان کے مسلک پر چلنے والے متکلمین کا ایک گروہ (جس نے دلائل کے ساتھ فرقہ معتزلہ کے بنیادی عقائد وسائل کا رد کیا)، اشعریہ، ما تریدی (فرقے) کی ضد

اِشْراقِین

وہ حکما جو صفاے باطن کے باعث مکاشفے اور مراقبے کے زریعے دور ہی سے تعلیم و تعلم کرتے تھے (بر خلاف مشّائین کے کہ وہ ایک دوسرے کے پاس جاکر علمی اسرار و رموز معلوم کرتے تھے، افلاطون اور بقراط کا شمار اشراقی حکما میں ہوتا ہے)

اَشْکال

مختلف صورتیں یا ہیئتیں جو مادہ اختیار کرتا ہے

اضافی

مزید ، اور، اصلی یا مقررہ کے علاوہ.

اِعْتِدال پَسَنْدی

وہ سیاسی فکر یا خیال جو اصلاح اور فروغ کو اہمیت دیتا ہے

اَعْیان

(فلسفہ) موجودات امکانیہ جن کا وجود ممکن ہے اور خارج میں نہیں بلکہ علم باری میں ہیں، اشیا کے نفس الامری حقائق

اِمْتِداداتِ ثلَاثَہ

(فلسفہ) طول و عرض و عمق.

اُمُورِ عامَّہ

(لفظاََ) وہ امور جو عام مسائل وغیرہ سے متعلق ہیں ، (فلسفہ) مابعد الطبیعات کا وہ شعبہ جس میں معانی عام سے بحث کی جاتی ہے مثلاََ وجود و عدم و جوب و امکان حدوث و قدم عات و معلوم تقدم و تاخر جو ہر و عروض وغیرہ

اَیْن

گائے، بھینس، بکری وغیرہ کے دودھ اترنے کی جگہ، کھیری

بِبھاگ

(فلسفہ) افتراق ، جدائی جو کہ نو اعراض میں سے ایک عرض کا نام ہے .

بِچار اَنُگَت

(فلسفہ) ابھیاس کی مختلف صورتوں میں سے ایک صورت جس میں آٹھ چیزوں مثلاً پرکرت ، مہتت ، اہنکار وغیرہ میں سے کسی ایک چیز کا تصور کیا جائے

بِچِھپْت

(ہندو فلسفہ) وہ شخص جو ست کے غلبے سے مقصد حاصل کر لے لیکن پھر رج کا غلبہ ہو جانے کی وجہ سے محروم ہو جائے

بَساطَت

(لفظاً) پھیلاو، وسعت

بَصِیرِیَّت

(فلسفہ) یہ نظریہ کہ علم کا سیدھ اندرونی نورانیت ہے.

بُعْدِ مَفْطُور

(فلسفہ) وہ دوری جو موہوم نہ ہو بلکہ موجود اور مادے سے مجرد اور بذاتہ قایم ہو، (اشراقین کے نزدیک) مکان.

بُھوت

پریت، ناپاک روح

پاتَنْجَلی

ہندو: ایک فلسفی جس نے یوگ کی تعلیم دی، یوگ کا فلسفہ

پیش فَرْضی

(فلسفہ) پہلے سے تجویز یا متعین کیا ہوا

تَاَمُّلی فَلْسَفَہ

اس نفسیات کا فلسفہ جس کی بنیاد پر مشاہدۂ نفس پر ہو

تَجَرُّد

بن بیاہتا پن، اکیلا پن، تنہائی، مجرد پن، علیحدگی

تَسْبِیب

سبب و علت قرار دینا ، زریعہ و واسط بنانا ، اسباب مہیا کرنا

تَسْخِیری حَرْکَت

(فلسفہ) وہ حرکت جس کا سرچشمہ نفس ہے یعنی نفس طبیعت کو اپنا خادم اور آلہ کاربنا کر اس حرکت کو پیدا کرتاہے .

تَشْقِیق

(فلسفہ) ٹکرے ٹکرے کرنا یا ہونا، الگ الگ ہونا، متفرق ہونا، تجزیہ کرنا.

تَصَوُّرِیَّت

(فلسفہ) یہ عقیدہ کہ ساری دنیا ذہن یا اذہان یا ذہنی اعمال پر مشتمل ہے، عینیت ، انگ : Idealism (ماخوذ : اساس نفسیات ، ۲۱) ؛ یہ عقیدہ کہ کائنات کا وجود محض بطور ذہنی تصورات کے ہے، انگ : Conceptualism .

تَعْلِیل

کسی مضمون چیز یا شخص کو کسی چیز میں مشغول رکھنا

تَعَمُّدِیَّت

(فلسفہ) وہ فلسفیانہ نظریہ جو ارادے کو ذہنی وجود کی قوت کا مبداء مقوم مانتا ہے.

تَفارُق

جدائی، فرق، دو چیزوں کے درمیان تفریق

تَناہی

(فلسفہ) جہالت کا محدود ہونا ؛ تہی کرنا ، ابطال ؛ کسی چیز کو روکنا

تَنْقِیدی حَقِیقِیَّت

(فلسفہ) وہ حقیقیت جس کا تعلق کسی چیز کے کھوٹے کھرے کے پرکھنے سے متعلق ہو ، تنقیدی سچائی.

جَدَلِیّات

افکار و خیالات کی سچا ئی دریافت کرنے کا فن، بحث و مباحثے کے ذریعے سے سچائی (راستی) کی چھان پھٹک

جَدَلِیَّت

حقا ئق کا باہم اختلاف یا تضاد، جدلیات

جَرَّہ

(لفظاً) کھین٘چنا اور ڈھکیلنا، (فلسفہ) اجسام کی کشش ورد کے مسائل کی بحث

جِسْمِ مُحَدَّدِ جِہات

(فلسفہ) وہ جسم جس کے لیے جہت مکان کی ضرورت نہیں.

جِسْمِ مُطْلَق

(فلسفہ) مادہ ثانیہ، اخوان الصفا کے منطقی خیالات میں آٹھ بستیوں میں سے ایک حو خدائے واحد مطلق کو ملا کر جو ہر چیز میں ہے اور ہر چیز کے ساتھ ہے اعداد اصلی کے مساوی نو اصلی بستیوں کا شمار پورا کرتی ہیں.

جُنُوں اِلٰہی

(فلسفہ) جنوں کی دو بنیادی قسموں میں سے ایک جسکا تعلق ذات الٰہی سے ہوتا ہے .

جُنُوں بَشَری

(فلسفہ) جنون کی دو بنیادی قسموں میں سے ایک قسم جس کا تعلق انسان کی ذات سے ہتا ہے .

جَوہرِ فَرد

(فلسفہ) مادے کا سب سے چھوٹا ٹکڑا، جوہر

حَدِ حَقِیقی

(کلام و فلسفہ) کسی شے کے جوہر کو متعین کرنے والی حد (تعین)

حَدِ رَسْمی

(کلام و فلسفہ) حدِ حقیقی کی ضد، ایسی تعریف جس میں تعرف کی صفت بھی ہو

حَدِ لَفْظی

(کلام و فلسفہ) لفظ کے معنی کو متعیّن کرنے والی حد ، حد تعین.

حَدِ کامِل

(کلام و فلسفہ) مکمل تعین ، جامع و مانع تعریف.

حُدُوث و قدَم

نوپیدا شدہ ہونا اور قدیم ہونا، حداثت و قدامت، نیا پن اور پُرانا پن

حَرْکَتِ قَطْعِیَّہ

(فلسفہ) وہ حرکت جو ممتد اور متصل ہے اور مسافت اور زمانے پر منطبق ہے.

حَرَکِیَّت

(فوج) نقل و حرکت کی صلاحیّت، ہر حالت میں تیز رفتاری برقرار رکھنے کا عمل یا کیفیت

حِسّی

حس سے منسوب یا متعلق

حُسْنِ اِظْہار

خُوبصورتی سے بیان کرنے کا ڈھنگ

حُصُولی

فائدہ، محصول

حُلُولِ طَرَیانی

(فلسفہ) اجزائے حالَ اجزائے محل میں نہ آویں بلکہ کل ، کل میں آوے (جیسے نقطہ کا حلول خط میں)

حِکْمَتُ الْاِلٰہِیَّہ

حکمت کی ایک قسم، جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے، جو اپنے وجود خارجی یا ذہنی میں مادّہ کے محتاج نہ ہوں (جیسے خدائے تعالیٰ اور عقول کا علم) (مقابل حکمت طبعی)

حِکْمَتِ عَمَلی

تدبیر(موقع کے مطابق)، مصلحت (حالات کے تقاضے کے مطابق)، پالیسی، ملکی تدبیر

حِکْمَتِ مَشَائی

(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس کی بُنیاد تفکّر و تعقْل پر ہے ، مسائلِ عقلی و نظری سے بحث ، ارسطا طالیسی فلسفہ

خود شَعُوری

(فلسفہ) خود کو پا لینے کی حالت ، احساسِ ذات ، خود آگہی.

دَقِیقَہ

راز، نکتہ

دَور

(کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.

دوری

فراق، علیحدگی، جُدائی، الگ ہونا

دِینِ قائِمَہ

(فقہ و فلسفہ) مانا ہوا ، حاوی ، رائج ، موجود ، تسلیم شدہ.

ذِہن پَرَسْتی

(فلسفہ) مثالیت پسندوں کا یہ نظریہ کہ مادّہ حقیقی نہیں بلکہ ذہن یا خیال ہی حقیقی ہے اور مادّہ محض اس کا عکس ہے .

ذِہْنِیَّت پَسَنْد

(فلسفہ) مادّی دُنیا کے مَقابلے میں ذہن کو حقیقی ماننے کا نظریہ رکھنے والا ، ذہنیت پسندی کا قائل .

ذِہْنِیَّت پَسَنْدی

(فلسفہ) وہ نظریہ جو مادّی دُنیا کے مُقابلے میں ذہن کو حقیقی قرار دیتا ہے .

رَبُّ النَّوع

فرشتہ، دیوتا

سُبھاؤ

۱. (i) اچھّی خصلت ، خوش اخلاقی ، خوش خُلقی ، حُسن سلوک.

سَعادَت

نیک فالی، نیک اور اچھّے اثرات ہونا (نحوست کی ضد)

سُن

سُننا (رک) کا مادہ اور صیغۂ امر (محاورات میں مُستعمل).

سَن٘بْدَہ

(فلسفہ) رچی بسی صلاحیت ، رگ رگ میں جاری و ساری قوت.

سُن٘بَدَیَہ

(فلسفہ) خُدا اور روح کا تعلق ، خُدا سے نِسبت ، رُوحانی رِشتہ.

سَنسْکار

ریت ، رسم ، لوازمہ ، قاعدہ ، قانون ، ضابطہ.

شَرِّیَہ

(فلسفہ) قنوطی ، یاسیت پسند

شُعُورِ تَسَلْسُل

(فلسفہ) وہ قوتِ شعور جو مسلسل ماضی کے تمام (اچھے بُرے) مشاہدات اور تجربات کو حافظے میں محفوظ رکھتی ہے

شَک

(طِب) ایک دیسی دوا جو سون٘ٹھ کی طرح ہوتی ہے

شَکْلِ عَینی

(فلسفہ) مشاہدۂ چسم خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوا.

طَبْعی

فطری، خلقی، ذاتی، قدرتی

طَبِیعی

(فلسفہ) حکماء کا وہ گروہ نیز وہ شخص جو مادّے کو قدیم مانتا ہے اور خدا کے وجود کو تسلیم نہیں کرتا

عالِم

صاحب علم، جاننے والا، دانا، خبر رکھنے والا

عالَمِ اِبْداع

(فلسفہ) دنیائے ایجاد و اختراع، ایسی دنیا جہاں مادے کی مدد کے بغیر اشیا کا وجود تسلیم کیا جاتا ہے

عَقْل

خرد، سمجھ، فہم، دانش، وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے

عَقْلِ اَع٘لیٰ

(فلسفہ) رک : عقل اوّل .

عَقْلِ اِلہٰی

(فلسفہ) ذاتِ باری .

عَقْلِ اِن٘سانی

وہ عقل جو انسان کے ساتھ مخصوص ہے ، (فلسفہ) نفس انسانی جس کے ذریعے سے انسان کے قوائے مختلفہ اپنا کام انجام دیتے ہیں، لامسہ، سامعہ، باصرہ، ذائقہ، شامہ سب اسی کے خادم ہیں

عَقْلِ اَوَّل

نور محمدی صلی اللہ علیہ وسلم

عَقْلِ بَسِیط

(فلسفہ) عقل کا وہ درجہ جس میں وہ ان تمام معلومات و معقولات سے جن کا حصول نفس میں بالفعل ہوچکا ہوتا ہے متحد ہوتی ہے، اس درجہ میں عقل کثرت و تفصیل سے پاک ہوتی ہے

عَقْلِ فَعَال

خلاقِ ذہانت ، باعمل ذہانت ؛(فلسفہ) وہ عقل جو عقل ہیولانی یا عقل بالقؤۃ میں فعلیت پیدا کردیتی ہے یا اس کو عقل بالفعل کا درجہ دیتی ہے؛ مراد : دسویں فرشتے کا نام ؛ جبریل نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؛ عرشِ اعظم .

عَقْلِ مُفَارِق

(فسلفہ) عقلِ کُل ؛ عالمِ بالا .

عَقْلی

عقل کی طرف منسوب یا متعلق، عقل کے مطابق، عقل کا

عَقْلی وُجُود

(فلسفہ) غیر مادی وجود، مجرد وجود یا حقیقت

عِلّت

وہ چیز جو کسی دوسری چیز کے وجود کا سبب ہو، وجہ، سبب

عِلْمِ اَخْلاق

وہ علم جو انسان کے عادات و اطوار، مجلس یا آداب معاشرت سے بحث کرے، علم الاخلاق

عِلْمُ الْاَخْلاق

رک : علمِ اخلاق ،(فلسفہ) علمِ حکمتِ عملی جس کی تین قسمیں ہیں ، تہذیبِ نفس ، تدبیرِ منزل اور سیاستِ مدن .

عِلْمِ اِلٰہی

وہ علم جن میں ان امور سے بحث کی جائے جو وجودِ خارجی یا وجودِ ذہنی میں مادہ کے محتاج نہ ہوں؛ وہ علم جس میں ذات باری تعالیٰ اور اس کے متعلقات سے بحث کی جاتی ہے

عِلْمِ حُضُوری

(فلسفہ) وہ علم جس میں کسی چیز کا انکشاف خود اس چیز کی ذات ہی سے ہوتا ہے . علمِ حضوری میں ادراک کر نے والے کے ذہن کے سامنے مدرک کی تصویرنہیں ہوا کرتی .

عُلُومِ اَصْلِیَہ

(فلسفہ) اصل سے منسوب یا متلعق ؛ بنیادی علوم .

عُلُومِ اِلٰہیَہ

(فلسفہ) وہ علوم جو الٰہیات سے متعلق ہوں ، وہ علوم جو ذات و صفاتِ باری سے بحث کرتے ہیں .

عَمَلِیَت

کام کرنے کی حالت یا کیفیت

عَین

آنکھ، چشم، نین

عینیت

بالکل ایک ذات ہونے کی حالت، ایک جاننا، ایک سمجھنا

غائِیّات

(فلسفہ) کائنات کے تغیرات کے غایت اور مقصد سے متعلق مباحث .

غائِیَّت

مقصدیت ، (فلسفہ) یہ نظریہ کہ کائنات کے تمام تغیّرات کسی غایت یا مقصد سے واقع ہوتے ہیں.

غاسِق

چاند، غروبِ شفق کے بعد کا اندھیرا، غروبِ شفق کے وقت کی رات، (فلسفہ) تاریک جوہرِ جسمانی

غایَتِ بَعِیدَہ

(فلسفہ) دور کا مقصد ، وہ مقصد جو فوری مقصد کے بعد حاصل ہو.

غایَتِ خاص

(فلسفہ) وہ مقصد جو صرف ایک طریقے سے حاصل ہوسکے.

غایَتِ عام

(فلسفہ) وہ مقصد جو متعدد طریقوں سے حاصل ہوسکے .

غایَتِ قَرِیبَہ

(فلسفہ) قریب کا مقصد ، وہ مقصد جو فوری طور پر مدِّ نظر ہو .

فَضْلی

زائد ؛ (فلسفہ) جسم حو متغیر اور زوال پذیر ہو (اصلی کی ضد)

فَضْلی

زائد ؛ (فلسفہ) جسم حو متغیر اور زوال پذیر ہو (اصلی کی ضد)

فِعْل

(علم صرف) وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی حال مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو

فِکْرِ خالِص

(فلسفہ) وہ تفکّر جو صرف محسوسات کے ساتھ مخصوص ہے، فکرِ مجرّد

قار

ایک قسم کا سیاہ روغن، جسے تارکول کہتے ہیں، قیر

قانُونِ فِطْرَت

(فلسفہ) فطرت کی مخصوص حالتوں اور مخصوص مظاہر کے درمیان نا قابلِ تغیر ترتیب کا درست بیان

گُن

اچھی عادت یا خصلت، وصف، صفت، جوہر، خوبی، کمال، مدح و ثنا، توصیف و تعریف

لا ذاتِیَت

(فلسفہ اخلاق) اخلاقی مقاصد کا موضوع (فاعل) کی ذات کے علاوہ دیگر افراد ہونے کی صورتِ حال ، افراد (انسان) کا اجتماع یا ان کی معاشرت .

لا عَقْلِیَت

(فلسفہ) غیر معقولیت پسندی ، ایک نظریہ جو عقل کو جبلّت ، وجدان اور ایمان کے مقابلے میں مسترد کرتا ہے (انگ : Irrationalism) .

لا مَحْدُود

جس کی حد و انتہا نہ ہو، حدبندی سے پرے، حدود سے ماورا، بے حد و حساب

لوک

(فلسفہ) وہ مقام جہاں لذّت اور الم نیکی اور بدی کے نتیجے کے طور پر تجربے میں آتے ہیں ؛ مراد : وہ عالم جہاں نیکی و بدی کی سزا و جزا دی جاتی ہے .

مابَعْدَ الطَّبِیعات

(فلسفہ) وہ علم جس میں ذات و صفات باری اور اس کے متعلقات سے بحث کی جاتی ہے

مادِّیَت

جسمانیت، جسمیت، وہ نظریہ جس کی رُو سے سوائے مادّے کے دنیا میں کوئی جوہر موجود نہیں ہے

مِثالیت

(ادب) فن یا ادب میں زندگی کو اس طرح پیش کرنے کے بجائے جیسی کہ وہ ہے اس طرح پیش کرنا جیسی کہ اسے ہونا چاہیے ، عینیت ، آدرش پرستی ، حقیقت کو مثال کے ذریعے سمجھنے یا پیش کرنے کا رویہ ، مجاز پسندی ، کامل بینی ، کمال نمائی

مُثْبَت

جس سے کسی کام کا ہونا پایا جائے، جس سے بہتری، ترقی یا اضافہ ظاہر ہو

مَحْکُومات

پائیدار چیزیں یا اُمور ؛ (فلسفہ) ارسطو کے محمولات کی وہ قسمیں جو موضوعات کے تابع ہیں (مثلاً : نوع ، جنس ، تعریف عوارض و خواص وغیرہ) نیز کسی اصطلاح کی وہ ذاتی صفات اور خواص جن سے وہ پہچانی جاتی ہے

مَخْلُوق

دنیا کے لوگ، دنیا والے

مَذہَب سَعادَت

(فلسفہ) ایسا نظریہ جس سے اخلاق کے اکثر نظامات کا مواد منسوب ہو سکتا ہے (Eudemonism)

مَسْلُوبی

(فلسفہ) سلب کی گئی ، چھینی گئی ۔

مَظاہِر پَرَسْتی

(فلسفہ) روح یا نفس کو اصل حقیقت ماننے کا نظریہ، ایک قدیمی تصور جس کے مطابق ایک قوت جو غیر مادی ہے لیکن مادے سے جدا بھی نہیں ہوتی اور وہی مادے کو شکل اور حرکت عطا کرتی ہے، بے جان چیزوں میں بھی روح ہونے کا اعتقاد ، روح پرستی

مَظْہَر

۱۔ (i) ظاہر ہونے کی جگہ ، جائے ظہور ۔

مُظْہَرْیَت

ظاہر ہونے کی حالت یا کیفیت ، مظہر ہونا ؛ (فلسفہ) ایک نظریہ جو مظاہر کی دنیا سے ماورا کسی حقیقت کے وجود کا انکار تو نہیں کرتا مگر اس کے قابل علم ہونے کا انکار کرتا ہے اور اس طرح علم کے اجاعہ کو حیثیت اور مظاہر کے ممکنہ معروضات میں محدود کر دیتا ہے جو خود نگری کے معروضات ہیں (Phenomenalism) ۔

مَعْرُوض

۱۔ (i) عرض ، گزارش ، التجا ، التماس ۔

مَعْرُوضات

(انکسار سے) عرض کی ہوئی چیزیں ، گزارشات ، درخواستیں ؛ بیانات

مَعْرُوضِیَّت

معروضی ہونا، خارجیت، ادب: واقعیت (Objectivity)

مَعْقُول مَنْقُول

علم عقلی (فلسفہ و سائنس) اور علم نقلی (تقلیدی علم) ۔

مَعْقُولِیَت

مناسب ہونا، معقول ہونا

مُعَلَّق

آویزاں ، درمیان میں لٹکا ہوا

مَعْلُول

(وہ چیز) جس کا کوئی سبب ہو، علت کیا ہوا، (وہ بات) جس کے لیے دلیل دی گئی ہو، وہ جسے علت یا اسباب سے ثابت کریں، سبب سے رونما ہونے والا

مَعْنَوِی آدَم

(فلسفہ) وہ آدمی جو عقل اوّل کا حامی ہو اور اس کے تقاضوں کو پورا کرتا ہو ۔

مَعْنَوِی حَوّا

(فلسفہ) وہ ہستی جو نفس مجمل کی حامی ہو یعنی وہ ہستی جو منتخب کی گئی ہو ۔

مَفہُومَہ

فہم میں آیا ہوا ، سمجھا ہوا ؛ (فلسفہ) انسان کے تعلق سے واقعات کی تعبیر یا اظہار یا علم کا واقع ہونا۔

مَقامِ رُوح

(فلسفہ) وہ بحث جس میں کہا گیا ہے کہ رُوح مستد ہے یا غیر مستد اور جسم میں نہ ہونے کی صورت میں اس کا کوئی محل و مقام بھی ہے یا نہیں

مُماسَت

باہم لمس کرنا، فلسفہ: ملنا، ارتباط، اتصال (عموماً دو چیزوں کا)

مَن

ترنجبیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے اُن کی قوم پر شام کے ایک دشت پُرخار میں پیاس کی شدت کے وقت نازل کی گئی تھی ، دھنیے کے بیج کی طرح سفید غذا جس کا مزہ شہد سے بنے پوئے کا تھا اور بنی اسرائیل کو سلویٰ (بٹیر) کے ساتھ کچھ مدت تک اﷲ تعالیٰ کی طرف سے غذا میں عطا کی جاتی تھی

مَنْفِی

(مجازاً) غیرمستحسن، ناپسندیدہ، برا، تخریبی

مُوازات

دو چیزوں کا برابر برابر ایک انداز پر چلنا یا ہونا جیسے دو متوازی خطوط، برابری، متوازی

مَوضُوع

(مراداً) (کسی امر کے لیے) بنا ہوا، ٹھہرایا ہوا

موناد

(فلسفہ) عدد ، واحد ، اکائی ؛ ناقابل ِتقسیم اکائی ، جزو ِلایتجزیٰ ، جوہر واحد (مثلاً ایٹم ، خدا ، روح) ؛ (حیاتیات) اولین اکائی یا وہ (فرضی) اولین نامیاتی وجود جس سے زندگی کا آغاز ہوا ۔

میکانِکِیَت

(فلسفہ) کل مظاہر کو محض طبیعی حرکت کا نتیجہ سمجھنے کا نظریہ یا عقیدہ ۔

نام رُوپ

نام اور شکل (فلسفہ) ایک فرد، ایک نفس

نام نِہاد

نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو

نِر بِچار

(لفظاً) غور و فکر کے بغیر ؛ (فلسفہ) کسی شے کا وہ تصور جو اُسے زمان و مکان کی حدود و قیود سے باہر رکھ کر کیا جائے ۔

نَظری

نظر (رک) سے منسوب یا متعلق ، آنکھوں کا ، نگاہ کا ۔

نَظَرِیاتی اِخْتِلاف

کسی مخصوص نظریہ سے اختلاف یا انحراف، کسی تحریک کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے دانشوران، محققین اور مفکرین کے مابین ہونے والی آراء، لائحہ عمل، عقائد اور نظریہ میں پائے جانے والے تضادات و اختلافات

نَظَرِیَہ

مخصوص نقطہٗ نظر

نَظَرِیَّہ عِلَل

(فلسفہ) ارسطو کا ایک نظریہ جس کے تحت ہر چیز یا واقعے کے چار عوامل یا محرکات علت مادی ، علت صوری ، علت فاعلی اور علت غائی ہوتے ہیں اور ان چاروں کی کار فرمائی کسی امر کے لیے لازم ہوتی ہے ۔

نَفس عامَّہ

(فلسفہ) شعور کا سبب ؛ ایک قوت اور حس ۔

نَو اَفلاطُونِیَت

(فلسفہ) ایک فکری و مذہبی نظام جو پلوٹینس (Plotinus) کے پیروؤں نے تیسری صدی عیسوی میں افلاطونی اور مشرقی تصوف کی آمیزش سے تشکیل دیا تھا جس میں مشرقی تصوف کے ساتھ افلاطونی کے افکار کی آمیزش کی گئی ، اشراقیت ، فلسفہء اشراق (Neo-Platonism) ۔

نَو تَصَوُّری

(فلسفہ) جدید عینیت پسند نیز جدید مثالیت پسندوں کا ۔

وِجدانِیَت

(فلسفہ) یہ نظریہ کہ بنیادی حقائق خصوصاً اخلاقی اور مابعدالطبیعیاتی براہِ راست القا ہوتے ہیں ۔

وُجُوباً

لازماً، لازمی طور پر، واجبی طور پر

وُجُود

ذات کی موجودگی، ہونے کی حالت، موجود ہونا، ذات، شخصیت

وُجُودِ اِنتِزاعی

(فلسفہ) شے جس کا تصور ذہن میں حاصل ہوتا ہے ، وہ شے یا ذات جس کا تعلق معقولاتِ ثانیہ اور اعتباری مفہومات سے ہو ۔

وُجُودی

جو سامنے موجود ہو، جس کا وجود ہو، وجود رکھنے والا زندگی سے متعلق، وجود سے متعلق، ہستی سے متعلق، وجود کا

وُجُودِیات

(فلسفہ) مابعد الطبیعیات کی شاخ جو وجود کی ماہیت سے تعلق رکھتی ہے ، ہستی اور وجود کی ماہیت و خاصیت کا تجریدی مطالعہ (انگ : Ontology) ۔

وَحدَتِ باری

ذات خداوندی کی یکتائی، (فلسفہ) یہ نظریہ کہ جب خدا موجود تھا تو اس کے علاوہ کوئی شے موجود نہ تھی

وَحدَتِ خالِصَہ

(فلسفہ) وحدت کی خاصیتوں میں سے ایک خاصیت یعنی اس کے منفرد یا اکیلے یا ایک ہونے کی صورت و حالت ۔

وَحدَتِ مُطلَقَہ

(فلسفہ) ایک ذات جو اپنی صفات کے ساتھ قائم بالذات ہو ، ذاتِ واحد جو معروضی ہو نہ کہ اضافی یا موضوعی ؛ مراد : ذاتِ باری تعالیٰ ۔

وَحْدِیَت

وحدت کی حالت، ایک ہونے کی کیفیت، یکتائی، یگانگت نیز (فلسفہ) یہ نظریہ کہ حقیقت بنیادی طور پر ایک ہی ہے اور اشیا کا ظہور محض فریب نظر ہے (کثرتیت کی ضد)

وُقُوف

(لفظاً) ٹھہراؤ، قیام

وَیشیشِک

(لفظاً) مخصوص، (فلسفہ) ویشیشک نظریے سے متعلق، نیز اس نظریے کا ماننے والا

ویگ

حرکت ؛ صدمہ ؛ دھوکا ؛ دھکا ؛ سرعت ، تیزی ، جلدی ، جلد بازی

کَپِل

ایک منی کا نام، جو فلسفہ سانک (سانکھیہ) کا موسس ہے

کَمال

ہنر، لیاقت، قابلیت، جوہر، خاص خوبی یا وصف

کَمالِیَت

کامل ہونے کی حالت، کاملیّت

ہَف

(فلسفہ) علامت جو دلیل خلف کے ختم ہونے پر ہذا خلف (یہ خلاف مفروض ہے) کے معنی میں لکھی جاتی ہے

ہَمَہ رَسی

(فلسفہ) ایک وقت میں ہر جگہ ہونے کی حالت یا کیفیت ، ہر زمانے میں ہونے کی حالت ۔

ہَمَہ نَفْسی

(فلسفہ) لائبنیزکا فلسفہ کہ ساری کائنات اور اس کا ہر خفیف ترین ذرّہ ایک نفسیاتی یا ذہنی پہلو کا حامل ہوتا ہے نیز یہ کہ کائنات میں موجود ہر شے اور مظہر شعور ، ذہن ، روح یا زندگی کا حامل ہے ، بین النفسیت ۔

ہیتُو

وجہ سے، سبب سے

ہَیجان پَسَنْدی

(فلسفہ) یہ نظریہ کہ افکار محسوسات سے تشکیل پاتے ہیں، محسوسیات (عقلیت کی ضد)

یانْگ

(لفظاً) ہاں (چینی فلسفہ) کائنات کی دو قوتوں میں سے ایک جو مثبت خیال کی جاتی ہے (ین (رک) کا نقیض)

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone