تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عَقْل" کے متعقلہ نتائج

عَقْل

خرد، سمجھ، فہم، دانش، وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے

عَقْلی

عقل کی طرف منسوب یا متعلق، عقل کے مطابق، عقل کا

عَقْل پَرَسْت

ہر بات کو عقل و استدلال کی مدد سے ماننے والا ، وہ لوگ جن کا نظریہ ہے کہ علمِ صحیح کی بِنا عقل پر ہے یا یہ مذہب کی بنا عقل پر ہونی چاہئے ، عقلیت پسند .

عَقْل آنا

ہوش آنا ؛ ٹھوکر کھا کر ہوش آنا .

عَقْلاً

عقل کی رُو سے، قیاس سے

عَقْل مَند

خِرد مند، دانا، ہوشیار، سمجھدار

عَقْل و نَقْل

معقولات و منقولات، روایت و داریت

عَقْل جانا

ہوش زائل ہونا، اوسان خطا ہونا، حواس باختہ ہونا

عَقْل بال٘فِع٘ل

(فلسفہ) عقل یا نفس کا وہ مرتبہ جو اس پر تمام بدیہی معقولات کا انکشاف کرتا ہے

عَقْل دینا

شعور سکھانا، رائے دینا، سمجھ کی بات بتانا، تربیت کرنا، تدبیر سُجھانا

عَقْل و ہوش

عقل و آگہی، ہوش و خرد

عَقْل لَگْنا

عقل کا کام کرنا ، ذہن کا کام کرنا ، سمجھ میں آنا .

عَقْل کھونا

عقل زائل ہونا ، ہوش جاتا رہنا .

عَقْل اُڑ٘نا

عقل زائل ہونا یا جاتی رہنا

عَقْل آز٘مائی

عقل دوڑانا ، سوچ بچار کرنا ، سوجھ بوجھ سے کام لینا .

عَقْل و خِرَد

سوجھ بوجھ، فہم و فراست

عَقْل چَلْنا

عقل کا کام کرنا .

عَقْل رَکھنا

عقل مند ہونا

عَقْل چَرْنا

عقل غائب ہونا ، ہوش گم ہونا .

عَقْل سُننا

عقل کی بات ماننا ، نصیحت پرعمل کرنا .

عَقْل پِھرْنا

عقل میں فتور آنا ، سمجھ جاتی رہنا ، مَت ماری جانا .

عَقْل لَگانا

سوچنا ، غور کرنا .

عَقْل آرائی

زیرکی و دانائی کی نمائش، عقل دوڑانا، غور و فکر کا اظہار

عَقْلِیَّہ

عقل سے منسوب یا متعلق، عقلی

عَقْل بَندنا

عقل کا کام نہ کرنا، کچھ سمجھ میں نہ آنا

عَقْل کی بات

معقول بات، سمجھ داری کی بات، عقلمندی کی بات

عَقْل کی مار

بیوقوفی، بے عقلی

عَقْل کے پُتْلے ہو

(طنزاََ) بہت احمق ہو

عَقْل سِکھانا

عقل کی باتیں بتانا ، سمجھانا ؛ (طنزاََ) چھوٹے کا بڑے کو سمجھانے کی کو شش کرنا .

عَقْل اُل٘ٹی ہونا

نا سمجھ ہونا، بیوقوف ہونا

عَقْل کا مارا

بیوقوف، گاؤدی، احمق، گھامڑ

عَقْل کی کَمی

کم فہمی، سمجھ کا قصور، نا سمجھی

عَقْل کا پھیر

سمجھ کا قصور، کج فہمی، کم عقلی

عَقْل کا کورا

ناسمجھ، نادان، بیوقوف

عَقْلِئِین

عقلیت پسند لوگ، عقلیت کو ماننے والے، فلاسفہ

عَقْل چَکرْانا

حیران ہونا، ہوش گم ہونا، عقل چرخ میں آنا

عَقْل پَتْھرانا

عقل جاتی رہنا، ہوش و حواس ٹھکانے نہ رہنا، کچھ سمجھ میں نہ آنا، حواس گم ہوجانا

عَقْلِیات

وہ باتیں جو عقل کے لئے ممکن الحصول ہوں ، علم ِ کلام کے وہ موضوعات جو عقل کے زیرِ تصّرف ہیں ، علومِ عقلیہ جنہیں مشاہدہ و عقل سے خود حاصل کیا جاسکتا ہے (بمقابل دینیات).

عَقْلیِین

عقلیت پسند لوگ، عقلیت کو ماننے والے، فلاسفہ

عَقْل ڈاڑھ

جبڑے کے سِروں کے چار دانت، جو جوانی میں نکلتے ہیں (یعنی سیانی عمر میں اور یہی ان کی وجہ تسمیہ بتائی جاتی ہے)

عَقْل سے دُور

بے عقل، نادان، بیوقوف، احمق

عَقْل کا پُورا

(طنزاََ) بیوقوف، احمق، گاؤدی

عَقْل مَنْدی

دانائی، ہوشمندی، زیرکی، فراست

عَقْل وَنْتی

عقلمند (عورت) .

عَقْل وَنْتا

عقلمند (مرد). مفاسری کے محنتاں میں عمر بھرنا عقل ونتے کا کام نہیں .

عَقْل گُم ہونا

عقل جاتی رہنا، ہوش اُڑ جانا، حیران و ششدر ہونا

عَقْل چَر جانا

عقل غائب کردینا، ہوش و حواس گم کردینا

عَقْل چَر لینا

عقل غائب کردینا، ہوش و حواس گم کردینا

عَقْل کا پُتْلا

مجسم عقل، بے حد عقلمند

عَقْل کا ٹوکْرا

(طنزاََ) بہت عقلمند

عَقْل اُڑ٘ جانا

عقل جاتی رہنا، گھبرا جانا

عَقْلِ کُل

عقلِ اوّل، مراد: نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عَقْل اُڑانا

ہوش زائل کرنا ، حیران کرنا .

عَقْل لَڑانا

بہت سوچنا ، خوب غوروخوص کرنا .

عَقْل پَرْورَی

ہر بات کوعقل کے میعار پر پرکھنا، عقلی استدلال سے کام لینا

عَقْل سے باہَر

جو سمجھ میں نہ آئے ، لغو ، احمقانہ .

عَقْل سے خالی

بے عقل، نادان، بیوقوف، احمق

عَقْل میں آنا

سمجھ میں آنا ، خیال میں آنا ، رائے میں آنا .

عَقْل داڑھ

جبڑے کے سِروں کے چار دانت، جو جوانی میں نکلتے ہیں (یعنی سیانی عمر میں اور یہی ان کی وجہ تسمیہ بتائی جاتی ہے)

عَقْل کے خِلاف

عقل کے خلاف، دانشمندی کے برعکس

اردو، انگلش اور ہندی میں عَقْل کے معانیدیکھیے

عَقْل

'aql'अक़्ल

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: فلفسہ عروض تصوف

اشتقاق: عَقِلَ

عَقْل کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • خرد، سمجھ، فہم، دانش، وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے
  • (فلسفہ) دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سی ایک فرشتہ
  • (تصّوف) عالم تمیز
  • (عروض) زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف یہ اجتماع عصب و قبض ہے. جس رکن میں پہلے وتد مجموع ہو پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف تو پہلے اس رکن کے حرف پنجم کو سا کن کرنا پھر اسی کو گرادینا . عقل والے رکن کو معقول کہتے ہیں
  • اون٘ٹ کے پاؤں میں رسّی بان٘دھنا

شعر

English meaning of 'aql

'अक़्ल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

عَقْل کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عَقْل)

نام

ای-میل

تبصرہ

عَقْل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words