زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’نجومی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’نجومی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُتَّرا پَد
(نجومی) چاند کی چھبیسویں منزل کا نام (جو نقل و تھویل اور تعلیم و ترویج وغیرہ کے لیے مبارک خیال کی جاتی ہے) .
اُتَّرا کھاڈ
(نجوم) چاند کی اکیسویں منزل (جو اسراء کے دربار میں عزت و قدردانی لے لیے مبارک خیال کی جاتی ہے).
بارہَ بُرْج
قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کئے ہوئے حصے (حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سن٘بلہ، میزان، مقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)
بُرْج
گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت کو جو گنبد کے نیچے ہو
بُرْجِ آبی
ہیئت و نجوم: تین برجوں (حوت، سرطان، عقرب) میں سے ہر ایک جو عنصر آب (پانی) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْج آتَشی
(ہیئت و نجوم) تین برجوں (اسد، حمل اور قوس) میں سے ہرایک جو عنصر آتش (آگ) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْجِ اَسَد
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کرشیر کی شکل میں واقع ہیں، راس سن٘گھ
بُرْجِ اَوجی
(ہیئت و نجوم) ان چھ برجوں میں سے ہو ایک جو خط استوار کے شمال میں واقع اور باقی برجوں سے بلند ہیں (اورجو یہ : حمل ، ثور ، جوزا ، جدی ، دلو ، حوت)
بُرْجِ ثَور
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بیل کی شکل میں واقع ہیں، راس برکھ
بُرْجِ جَدی
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بزغالۂ نرکی شکل میں واقع ہیں، راس مکر
بُرْجِ جَوزا
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر دو جڑواں برہنہ بچوں کی شکل میں واقع ہیں، راس متھن (یہ برج دوسرے برجوں کے مقابلے میں اتنا روشن ہے کہ سیاہ سفید کا سا فرق نظر آتا ہے)
بُرْجِ حَضِیضی
(ہیئت ونجوم) ان چھ برجوں میں سے ہر ایک جو خط استوا کے جنوب میں واقع اور باقی برجوں سے پست ہیں (اور جو یہ ہیں : اسد، سرطان، سن٘بلہ ، میزان ، عقرب ، قوس)
بُرْجِ حَمَل
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کربچۂ گوسفند و آہو کی شکل میں واقع ہیں راس میش (جب ۲۱/مارچ کو آفتاب اس برج میں داخل ہوتا ہے، اس دن بارش اور بہار شروع ہوتی ہے اوراہل ایران نوروزمناتے ہیں)
بُرْجِ حُوت
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر مچھلی کی شکل میں واقع ہیں، راس مین
بُرْجِ دَلو
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر پانی کے ڈول کی شکل میں واقع ہیں، راس کُمبھ، کُن٘بھ
بُرْجِ سَرْطان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے، جس میں چند ستارے مل کر کیکڑے کی شکل میں واقع ہیں، راس کرک
بُرْجِ عَقْرَب
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بچھو کی شکل پیدا کرتے ہیں، راس برچھک
بُرْجِ قَوس
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر کمان کی شکل میں واقع ہیں، راس دھن
بُرْجِ مِیزان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر ترازو کی شکل میں واقع ہیں، راس تلا
پَھل
چھلکے سے من٘ڈھی بیج اور گودے سے بھری وہ شے جو اپنی اصل کے زمانے میں اپنے درخت کی شاخوں یا بیل سے اُگتی اور عموماً بغیر پکائے کھائی جاتی ہے ، ثمر ، میوہ ، ہار .
تاجُ الْجَوزا
(نجوم) نو ستارے جو قسمت ہو کر آستین (جوزا) پر ہیں تاج الجوزا کہلاتے ہیں اور ذوائب الجوزا بھی ان کا نام ہے .
تَحْتُ الشُّعاع
(نجوم) ہر قمری ماہ کے آخری دو یا تین دن جن میں چان٘د آفتاب سے قریب ہونے کی وجہ سے بہت باریک ہو کر سورج کی شعاع کے نیچے آجاتا ہے اور نظر سے معدوم ہوجاتا ہے یہ ایام منحوس سمجھے جاتے ہیں.
تَرْبِیع
(نجوم) جب دو ستاروں کے درمیان فاصلہ ہو تو اسے تربیع کہتے ہیں (اعمال کرہ ، ۷۴) ؛ جب قبر اور کسی سعد ستارے کے درمیان چار یا دس پرچوں کا فاصلہ ہو تو اسے تر بیع کہتے ہیں (جامع العلوم ، ۱۶۹) ؛ ۹۰ در جے کا زوایہ .
تَفَرُّس
(لفظاً) کسی ظاہری نظر سے کسی چیز کے باطن کا حال معلوم کرنا، (مجازاً) فراست، علامت سے معلوم کرنا، تاڑ لینا
تَق٘وِیم
(نجوم) وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، پترا، جنتری
تَواَم
ایک طرح کا خط جس میں دو ورقوں کو اوپر تلے رکھنے سے حروف ظاہر ہوجاتے ہیں، ان اوراق پر لکیریں یا نشان بنے ہوتے ہیں، خط تواماں
جام سُر
(نجوم) چودھویں نچھتر میں کسی نحس ستارے کا ہونا ، ساتویں برج میں کسی ستارے کا ہونا جو شادی بیاہ کے لیے نحس سمجھا جاتا ہے .
جَدی
۱. (لفظاً) بز، بز عانہ ، (نجوم) ( آسمان کے) بارہ برجوں میں سے دسویں برج کا نام جس کے ستاروں کا انْبوہ بکری کے بچے سے مشا بہ معلوم ہوتا ہے
جَنم پتر
(نجوم، ہندو) وہ کاغذ، جس میں بچے کی پیدائش کے وقت سے ستاروں کے حساب کے بموجب عمر بھر کے حالات درج کئے گئے ہوں، زائچہ، لگن کنڈلی
حَوص
(نجوم) سات ستارے کہ اُسکی (دُب اکبر کی) گردن ، سینہ اور دونوں زانوؤں پر ہیں اور نصف دائرہ کے مانند معلوم ہوتے ہیں ، ان کا نام سریر بِناتُالنِعش ہے اور بعضے ان کو حوص کہتے ہیں
ذات الْکُرْسی
(نجوم) فلک البروج کی صورت میں سے دسویں صورت کا نام، جس میں تیرہ ستارے ہیں، جن کی شکل ایسی ہے جیسے کوئی عورت کرسی پر پاؤں لٹکائے بیٹھی ہے
ذُبابِ جَنُوبی
(ہئیت و نجوم) یورپ کے حکمائے مُتاخرین کے دریافت کردہ ستاروں کی نو شکلوں میں سے آٹھویں شکل.
ذَنَبُ الْاَسَد
(ہئیت و نجوم) منطقۃ البروج کی بارہ شکلوں میں سے پانچویں شکل اسد (شیر) کے ایک ستارے کا نام .
ذَنَبُ الْعَقْرَب
(طب) بچھو کی دُم کی وضع کا ایک پھل ، اس کے پیڑ میں پتّے کم ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں پھول زرد ہوتا ہے .
ذَنَبِ دُلْفِین
(ہئیت و نجوم) وہ روشن ستارہ جو کوکبۃ الدلفین کی دم پر ہے . کو کبۃ الدلفین کے دس ستارے ہیں جو نسر طائر کے پیچھے واقع ہیں .
سال بھاری ہونا
(نجوم) سال کا منحوس ہونا ، سال کا تکلیف سے بسر ہونا ، سال بھر کا زمانہ ، نامبارک ہونا.
سَعْدِ اَصْغَر
(نجوم) روایتاً وہ ستارہ جو سعادت میں دوسرے ستاروں کے بالمقابل کم ہے ، زہرہ ، ناہید (جس سے مشتری زیادہ سعد ہے۔
سَعْدِ اَکْبَر
(نجوم) روایتاًً وہ ستارہ، جو سعادت میں دوسرے ستاروں سے بیش ہے، مشتری (زہرہ سے زیادہ سعد ہے)
شُمَر
گنتی، شمار، مرکبات میں جزو دوم کے طورپرآکرصفت فاعلی کے معنی دیتا ہے یعنی گننے والا، جیسے : ستارہ شمر (نجومی)
نَچھتّر
(نجوم) ہندوؤں نے منطقۃ ا لبروج کو بارہ خانوں کے علاوہ ستائیس حصوں میں بھی تقسیم کیا ہوا ہے اور ہر حصے کا کوئی نام رکھا ہے ، یہ نچھتر کہلاتے ہیں ، چاند کے راستے میں پڑنے والا تاروں کا مجموعہ یا گچھا ، نجومیوں کے مطابق نچھتر کے خواص آثار اور علامات جداگانہ مقرر ہیں جس کے بموجب ہر کام سر انجام دینے کے لیے نیک و بد ساعتیں شمار کی جاتی ہیں اور پھر انھیں کے وسیلے سے غیب گوئی اور پیشین گوئی کی جاتی ہے ، نکشتر ، چاند کی منزلیں ، منازل ِقمر ؛ راس کا حصہ ، ستارہ ، سیارہ ، اختر ، کوکب ؛ (مجازاً) طالع ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔