تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَھر" کے متعقلہ نتائج

گَھر

کسی فرد یا خاندان کے رہنے کی جگہ، رہائش گاہ، جائے سکونت، مکان، مسکن، حویلی، کوٹھی، بنگلہ

گَھر کا

گھربار والا، گھر والا

گَھر کی

خانہ ساز، خانگی

گَھرانَہ

گَھرانا

گَھر بَہ گَھر

دربدر، گھر گھر

گَھرُو

گھریلو، خانگی

گَھر ہونا

جگہ ہونا ، جا ہونا.

گَھر نَہ بَر

اکیلی عورت کے متعلق کہتے ہیں.

گَھرْواہا

رک : گھروا.

گَھر سے

جیب سے

گَھر گِرَہسْت

گھر کا انتظام چلانے والا ، گھر کے کام کاج میں دلچسپی لینے والا ، قابل اعتماد.

گَھرْیا

کمہاری کا مٹّی کا گھر

گَھر وارہ

وہ ٹیکس جو ہر گھر پر لیا جاتا ہے

گَھر باہَر

۱. گھر کے اندر اور گھر کے باہر ، کُوچہ و بازار ، ہر جگہ.

گَھر ہو آؤ

یہ کام یا معاملہ تمہاری خواہش کے موافق نہیں ہوگا.

گَھر دوزَخ ہے

گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے

گَھرْگَھراہٹ

چکّی ، مشین یا گاڑی وغیرہ کی گھرگھر کی آواز.

گَھر نَہ گھاٹ

کوئی ٹھکانا نہیں.

گَھر گَھرانَہ

گَھر کَھراہَٹ

۔(ھ) مونث۔ گھر گھر کی آواز۔

گَھر کی بَہُو

بیٹے کی بیوی ؛ بہو.

گَھر کی ٹَہَل

خانہ داری کے کام.

گَھر کا ٹَہَل

۔خانہ داری کے کام۔ (ایامیٰ) ساس نندوں کے طعنے بچّوں کا جننا پالنا۔ گھر کی ٹہل خانہ داری کے بکھیڑے ایک مصیبت ہے۔

گَھر گَھرَوندَہ

گھر وغیرہ ، مٹّی کا چھوٹا گھر ؛ کمزور گھر ، ناپائیدار ٹھکانہ.

گَھر کا رَسْتہ

وہ راستہ جو کسی کے گھر کو جائے ، راہ خانہ ؛ وہ زمین جو اپنی طرف سے آنے جانے کے لیے چھوڑی گئی ہو ؛ ذاتی سڑک یا راستہ ؛ آسان کام.

گَھر کی مَلِکَہ

مراد : بیوی ، گھر والی.

گَھر میں بَرْکَت ہے

گھر میں مہمان ہے ؛ (کنایۃً) مصروفیت ہے ، فرصت نہیں ہے.

گَھر کا راسْتَہ

۔ مذکر۔۱۔ وہ راستہ جو کسی کے یا اپنے مکا کی طرف جائے۔

گَھر کے گَھر رَہْنا

برابر سرابر رہنا جس میں نہ نفع ہو نہ نقصان

گَھر جاتا رَہْنا

گھر اُجڑنا ، گھر تباہ ہونا ، برباد ہوجانا.

گَھر خالی ہونا

۔غیر آباد ہونا مکان کا۔ ؎

گَھر خَراب ہونا

گھر برباد ہونا، غیرآباد ہونا، اُجاڑ ہونا

گَھر تَباہ کَرْنا

گھراُجاڑنا ، گھر برباد کرنا

گَھر کا بَہادُر

وہ شخص جو گھر میں شیر ہو

گَھر ہَنسائی

گھر والوں کا مذاق اڑانا ، گھر میں فضیحت ، گھر میں تضحیک.

گَھر گَھر

ہر ایک گھر میں، جگہ جگہ، سب کے ہاں، سب جگہ

گَھر جَہَنَّم ہے

۔گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے۔ ؎

گَھر قَبْر ہونا

گھر قبر کے مثل تاریک ہونا ، گھر میں دم گھٹنا.

گَھر بَن٘د کَرْنا

شطرنج وغیرہ کی چال میں بادشاہ یا کسی اور مہرے کو کسی خانےمیں جانے سے روکنا.

گَھر کے گَھر تَباہ کَرنا

۔ متعدی۔ متعدد گھر تباہ کرنا۔ ؎

گَھر گَھر عِید ہے

۔(کنایۃً) عام خوشی ہے۔ سب خوش و خرم ہیں۔ عالمگیر خوشی ہے۔

گَھر وِیران ہونا

گھر اجڑنا، گھر تباہ اور برباد ہونا

گَھر کے گَھر تَباہ ہونا

۔لازم۔

گَھرَج

۔(ھ) مونث۔ وہ لکڑی یا ہاتھی دانت کا ٹکڑا جو ستار میں لگاتے ہیں اور جس پر تار رکھتے ہیں۔

گَھرَٹ

خراش ، رگڑ.

گَھر اُف ہو جانا

خانہ خراب اور برباد ہو جانا، گھر میں کچھ نہ رہنا

گَھر تَک پَہُونْچانا

۔ (کنایۃً) انجام تک پونہچانا۔ پورا پورا قائل معقول کردینا۔ کوئی حجت باقی نہ رکھنا۔ جھوٹے چخص کو گھر تک پونہچا دینا چاہئے۔ فارسی میں دروغ گو راتا نجانہ نہ رہے۔

گَھر کاٹے کھاتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

گَھر تَعْمِیر کَرْنا

گھر بنانا ، ذاتی گھر بنانا ، مکان بنانا.

گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا

سب کا ایک ہی حال ہے.

گَھر دَر

گھر بار، اپنا گھر

گَھرُگ

ایک راگ کا نام

گَھر سے بے گَھر ہونا

بے ٹھکانہ ہونا ، دربدری زندگی بسر کرنا ، خانماں خراب ہونا ، در بدر ہونا.

گَھر پَڑا رَہْنا

۔کسی کے یا اپنے گھر میں پڑا رہنا۔ ؎

گَھر سے جاتا رَہنا

آوارہ یا خراب ہوجانا.

گَھر کا راسْتَہ لو

چلتے پھرتے نظر آؤ ، دُور ہو.

گَھر سے باہَر آنا

۔ گھر سے باہر برآمد ہونا۔ ؎

گَھر کا رَسْتَہ لینا

۔ گھر کو سدھارنا۔ کسی جگہ سے واپس جانا۔

گَھر سے باہَر بَھلا

عورتیں جھگڑالو خاوند کے متعلق کہتی ہیں کہ گھر سے باہر ہی ٹھیک ہے

گَھر جَم

ہمیشہ گھر میں رہنے والی ؛ (کنایۃً) پرانی ملازمہ ، کنیز کی بیٹی ، پشتینی ملازمہ.

اردو، انگلش اور ہندی میں گَھر کے معانیدیکھیے

گَھر

gharघर

اصل: سنسکرت

وزن : 2

گَھر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کسی فرد یا خاندان کے رہنے کی جگہ، رہائش گاہ، جائے سکونت، مکان، مسکن، حویلی، کوٹھی، بنگلہ
  • تار برقی کا وہ محکمہ جہاں تار برقی سے تار دیے اور وصول کیے جاتے ہیں، ٹیلیگراف آفس، تار دینے کا دفتر
  • (عورت) خانہ داری، اثاث البیتہ، سامان خانہ داری، گرہست پن
  • ٹھور، ٹھکانا، جگہ
  • اڈا، مرکز
  • پڑاؤ، صدر، دفتر، آفس جیسے: تارگھر، ڈاک گھر
  • گھونسلا، آشیانہ، پرندوں کے بسیرا کرنے کی جگہ
  • بھٹ، کھوہ، بل، جیسے: چیونٹی کا گھر
  • امن کی جگہ، جائے پناہ، آرام و راحت سے بسر کرنے کا مقام
  • جائے پیدائش، دیس، وطن
  • گھر کے تمام افراد، اہل خانہ، گھر کا گھر، پورا گھر، خاندان، کنبہ
  • (کنایۃً) اپنے لوگ، عزیز و اقارب
  • (ہیئت) کسی سیارے کا دائرہ گردش جسے اس کا مقام، گھر یا منزل کہتے ہیں، برج
  • نگینے کا گھاٹ، وہ جگہ جہاں نگینہ جڑا ہوتا ہے
  • ایسا سوراخ جو آرپار نہ ہو، کم گہرا سوراخ یا چھید
  • گنجائش، سمائی
  • چوسر، پچیسی یا لوڈو میں بنے ہوئے چار خانوں کے درمیان کا بڑا خانہ جس میں گوٹ جانے سے گوٹ پکی ہو جاتی ہے اس کو چاروں رنگوں کا گھر کہتے ہیں
  • اون یا تاگے کی بنائی میں وہ پھندے جو بننے میں سلائی پر ڈالے جاتے ہیں، سوئٹر
  • وہ خانے جو تعویذ کے نقش میں بناتے ہیں
  • مقام سُر، راگ کا مقام
  • خوش الحان پرند کی آواز
  • بلبل کی نغمہ سنجی پر بھی گھر کا اطلاق کیا جاتا ہے
  • کسی چیز کے رکھنے کا خانہ: جیسے میان، نیام، غلاف
  • عینک رکھنے کا خانہ، خول، کیس
  • تکنیک، انداز، طریقہ
  • (بازاری) کون، مقعد
  • (مجازاً) قبر، گور، ابدی آرام گاہ
  • آقا، مالک
  • خاوند، بر، دولہا
  • منبع، سرچشمہ، بنیاد
  • مخزن، گودام
  • وجہ، علامت
  • دراز، الماری یا میز کا خانہ
  • گرہ، جیب، ڈب
  • داؤں پیچ، کشتی
  • ضرب، چوٹ
  • آنکھ کا حلقہ یا گڈھا
  • طغرہ، چوکھٹا فریم، جیسے: تصویر کا گھر
  • وہ مقام جہاں کوئی شے وافر مقدار سے ہو، مخزن، خزانہ، جیسے: کشمیر میوہ جات کا گھر ہے
  • کیلا، بانس یا مونج وغیرہ کا ذخیرہ جو یکجا ہو کر گھنی شکل میں اگتے ہیں
  • چاروں سمت خطوط کی مدد سے بنا خانہ یا گھر، خانہ، کوٹھا
  • کسی دشواری یا مشکل کی وجہ، جیسے: آلودگی بیماری کا گھر ہے

شعر

English meaning of ghar

Noun, Masculine

घर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मनुष्यों के रहने का स्थान जी दीवार आदि से घेरकर बनाया जाता है, किसी परिवार का निवास-स्थान, निवासस्थान, आवास, मकान
  • विद्युतीय तार का वो विभाग जहाँ विद्युतीय तार दिए और प्राप्त किए जाते हैं, टैलीग्राफ़ ऑफ़िस, तार देने का कार्यालय
  • (स्त्री॰) घर की सामग्री, गृहस्थी का सामान, जैसे: वह अपना इधर-उधर घूमता है, मै घर लिए बैठी रहती हूँ
  • ठोर, ठिकाना
  • अड्डा, केंद्र
  • पड़ाव, कार्यालय, कारख़ाना, आफ़िस, दफ़्तर, जैसे: डाकघर, तारघर, पुतलीघर, रेलघर, बंकघर इत्यादि
  • घोंसला, आशियाना, पक्षियों का बसेरा करने की जगह
  • भट्ट, खोह, बिल, छेद
  • शांति का स्थान, अश्रयस्थान, शांति और सुख से बसर करने का स्थान
  • जन्मस्थान, जन्मभूमि, वतन, स्वदेश
  • घर में रहने वालों की पूरी सामाजिक इकाई, घराना, कुल, वंश, खानदान, जैसे: किसी अच्छे या बड़े घर लड़की ब्याहेंगे, वह अच्छे घर का लड़का है
  • ( सांकेतिक) अपने लोग, संगति में रहने वाले, मित्र, साथी, दोस्त
  • ( खगोल विद्या) जन्मकुंडली में किसी ग्रह का स्थान, ग्रहों की राशि, घेरा, बुर्ज
  • किसी वस्तु (नगीना आदि) को जमाने या बैठाने का स्थान, वो जगह जहाँ नगीना जुड़ा होता है, नगीने का घाट, जैसे: नगीने का घर
  • ऐसा छिद्र जो आर-पार ना हो, कम गहरा छिद्र या छेद, बिल, सूराख, जैसे: छलनी के घर, बटन के घर
  • किसी वस्तु के अँटने या सामने का स्थान, छोटा गड्ढा, अटने या समाने का स्थान, जैसे: पानी ने स्थान-स्थान पर घर लिया है
  • कोई वस्तु रखने का डिब्बा या चोंग़ा, कोश, ख़ाना, केस, जैसे: चशमें का घर, तलवार का घर
  • शतरंज आदि का चौकोर ख़ाना, कोठा
  • ऊन या तागे की बुनाई में वो फंदे जो बुनने में सिलाई पर डाले जाते हैं, सोइटर
  • वो ख़ाने जो तावीज़ के नक़्श में बनाते हैं
  • राग का स्थान, मुकाम, स्वर, जैसे: यह चिड़िया कई घर बोलती है
  • मधुर स्वर पक्षी की आवाज़
  • बुलबुल की चहचहाहट पर भी घर से अभिप्राय लिया जाता है
  • किसी चीज़ के रखने का ख़ाना, जैसे: म्यान, नियाम, कोश, ग़िलाफ़
  • ऐनक रखने का ख़ाना, ख़ौल, आवरण, केस
  • कला, शैली, ढंग, तरीक़ा
  • कोठरी, कमरा, जैसे: ऊपर के खंड में केवल चार घर हैं
  • आड़ी खड़ी खिंची हुई रेखाओं से घिरा स्थान, कोठा, ख़ाना, जैसे: कुंडली या यंत्र का घर
  • (बाज़ारू) भग या गुगेंद्रियों
  • ( मजाज़न) क़ब्र, गोर, अनादि निवास-स्थान
  • स्वामी, मालिक, आक़ा
  • पति, बर, दूल्हा
  • भंडार, गोदाम
  • उत्पत्ति स्थान, मूल कारण, उत्पन्न करने वाला, जैसे: (क) रोग का घर खाँसी, खीरा रोग का घर है
  • पटरी आदि से घिरा हुआ स्थान, ख़ाना, कोठा, जैसे: आलमारी के घर, संदूक़ के घर
  • गिरह, जेब, डब
  • दाँव, पेंच, युक्ति, जैसे: वह कुश्ती के सब घर जानता है
  • चोट मारने का स्थान, वार करने का स्थान या अवसर
  • आँख का गोलक या गड्ढा
  • चौखटा, फ्रेम, जैसे: तसवीर का घर
  • वह स्थान जहाँ कोई वस्तु बहुतायत से हो, भांडार, खजाना, जैसे: काश्मीर मेवों का घर है
  • केले, मूँज या बाँस का समूह जो एकत्र घने होकर उगते हैं
  • चारों तरफ़ रेखा खींचकर बना आरेख, कोठा, ख़ाना
  • किसी समस्या की वजह, जैसे- प्रदूषण रोग का घर है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَھر)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَھر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words